Baaghi TV

Category: لاہور

  • سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،بڑا شہر تباہی سے بچ گیا، کتنے دہشت گرد گرفتار ہوئے؟

    سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،بڑا شہر تباہی سے بچ گیا، کتنے دہشت گرد گرفتار ہوئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حساس اداروں نےالقاعدہ سے تعلق رکھنے والے 5دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی کے مطابق حساس ادارے کئی ماہ سے دہشتگردوں کے متعلق معلومات جمع کررہے تھے ،دہشتگردافغانستان میں القاعدہ کی مرکزی قیادت کوفنڈز بھی بجھواتے رہے،دہشتگردوں نےحال ہی میں کراچی سےگوجرانوالہ میں نیٹ ورک منتقل کیاتھا،

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردگوجرانوالہ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے،گرفتاردہشت گردوں میں عاصم اکبر ، عبداللہ عمیرشامل ہیں،گرفتاردہشتگردوں میں احمدعرف قاسم،محمد یوسف اورمحمدیعقوب شامل ہیں،

    سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ، لٹریچر بھی برآمد کیا اور انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا.

    واضح رہے کہ رواں ماہ دسمبر میں پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں سی ٹی ڈی نے علی پوربائی پاس روڈ کے قریب کارروائی کی ہے اور 2دہشت گرد گرفتار کئے تھے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد اور نقدی برآمد ہوئی ہے،

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،  گرفتار ہونے والے دو مبینہ دہشتگردوں کی شناخت اختر عالم اور حسین احمد کے ناموں سے ہوئی،جن کے قبضے سے 3 ہینڈ گرنیڈ، ایک پسٹل اور دہشتگردی کے منصوبہ میں استعمال کی جانے والی رقم بھی برآمد ہوئی،گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرریے تھے.

    قبل ازیں گزشتہ ماہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ سے سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتارکیا،،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ،سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ و دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے،

    قبل ازیں پنجاب کے ضلع بہاولنگرسے کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گرد گرفتار کیے گئے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشت گرد حساس تنصیبات کونشانہ بنانا چاہتے تھے، گرفتاردہشت گردوں میں سعید اکبراورحسیب جاوید شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

    کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    قبل ازیں سی ٹی ڈی نے 13 ستمبر کو جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا تھا.

  • نیب پہلے بدنام، ذلیل اور پھر کیا کرتا ہے؟ سراج الحق نے کیا نیا انکشاف

    نیب پہلے بدنام، ذلیل اور پھر کیا کرتا ہے؟ سراج الحق نے کیا نیا انکشاف

    نیب پہلے بدنام، ذلیل اور پھر کیا کرتا ہے؟ سراج الحق نے کیا نیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خطابات سے نہیں،اقدامات سے چلتی ہے۔ دعوئوں کے باوجود حکومت معیشت کو ٹھیک نہیں کر سکی ۔جو احتساب ہورہاہے ، عام شہری اس کو شفاف نہیں سمجھتے ۔ نیب لوگوں کو پہلے بدنام اور ذلیل اور بعد میں تحقیقات کرتاہے ۔معاشی، تعلیمی ، داخلہ اور خارجہ پالیسیاں بیرونی طاقتوں کے تابع بنادی گئی ہیں ۔ ہمارے فیصلے اسلام آباد میں نہیں ،واشنگٹن میں ہورہے ہیں ۔

    قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان عدم اعتماد اور چپقلش سے عام آدمی متاثر ہو رہاہے ۔عام آدمی انصاف اور بڑے طاقت کا حصول چاہتے ہیں ۔ ملک پر استحصالی نظام مسلط ہے ۔ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور لوٹ کھسوٹ کے کلچر نے غربت میں اضافہ کیاہے ۔ صنعت کار مزدوروں اور جاگیردار کسانوں کا استحصال کررہے ہیں ۔ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے لیکن حکمرانوں نے جادوئی چشمہ لگا رکھاہے جس میں سب اچھا دکھائی دیتاہے ۔  حکومت کا یہ دعویٰ سراسر غلط اور گمراہ کن ہے کہ درآمدات میں کمی ہوگئی ہے ۔74 ء سے پہلے قوم برطانیہ کی غلام تھی اور اب حکمرانوں نے اسے امریکی غلامی میں دیدیا ۔

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    کشمیر کے حوالے سے حکومت کے کردار پر سراج الحق نے اٹھائے سوالات

  • ن لیگ سیکرٹریٹ پرایف آئی اے کا چھاپہ، مریم اورنگزیب نے وزیراعظم پر لگائے سنگین الزام

    ن لیگ سیکرٹریٹ پرایف آئی اے کا چھاپہ، مریم اورنگزیب نے وزیراعظم پر لگائے سنگین الزام

    ن لیگ سیکرٹریٹ پرایف آئی اے کا چھاپہ، مریم اورنگزیب نے وزیراعظم پر لگائے سنگین الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کے لاہور میں مرکزی سیکرٹریٹ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے چھاپے کی مذمت اور شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‎قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بغیر وارنٹ چھاپے پر واجد ضیا کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ پر ایف آئی اے کے چھاپے سے بشیر احمد میمن کی کہانی سچ ثابت ہو گئی۔ ‎سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے وزیراعظم عمران خان کے دباؤ میں نہ آئے اور نالائق اور نااہل عمران خان کا آلہ کار بننے سے انکار کر دیا تھا۔ ‎نواز شریف کے خلاف بدنام زمانہ ’ہیروں‘ کو ہی پھر سے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ‎چھاپے سے ثابت ہوگیا کہ جج ارشد ملک کی وڈیو اصلی ہے اور جج ارشد ملک نے دباؤ میں آ کر نواز شریف کو سزا سنائی تھی۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ‎مسلم لیگ نواز کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ نالائق اور نااہل عمران خان کے کہنے پر مارا گیا، بد عنوانی کے جھوٹے مقدمات کے ثبوت نہیں مل رہے تو ایف آئی اے کو اب دباؤ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ‎افسوس کا مقام ہے کہ سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو بھی سیاسی انتقام کے تحت پامال کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپے سے ہمارے حوصلے پست ہوں گے اور نہ ہم سچ بولنا چھوڑیں گے۔ ‎

    ایف آئی اے کی جانب سے جج بلیک میلنگ کیس سے متعلق شواہد حاصل کرنے کیلئے ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ ایف آئی اے اہلکاروں نے ن لیگ سیکرٹریٹ میں حمزہ شہباز کے دفتر میں جانے کی کوشش کی تو وہاں موجود ملازمین نے مزاحمت کی۔

    مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءتارڑ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے مریم نواز کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ لینے کیلئے چھاپہ مارا ہے۔ انہوں نے ن لیگ کے ملٹی میڈیا سیل کا سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے نے عمران خان کے غیر قانونی احکامات نہیں مانے،ارشد ملک کے معاملے میں وفاقی حکومت پارٹی بن گئی ہے ،رنگ روڈ کا کانٹریکٹ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے دیا گیا.کل صبح 11 بجے پیش ہونے کا نوٹس ملاہے اورپیش ہونگے،ایف آئی اے نے وارنٹ دکھانے کے بعد چھاپا مارا،

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے،عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،ارشد ملک کے معاملے میں وفاقی حکومت پارٹی بن گئی،نیب صرف اپوزیشن کو نوٹسز جاری کرتا ہے،سیکیورٹی فراہم کی گئی توناصربٹ پاکستان آنے کو تیار ہے، ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب 16 اگست کو جمع کرایا تھا، ویڈیواورفوٹیج کی بات کرنے والاعقل سےعاری ہے،

    ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کو طلب کرلیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کو جج ویڈیو اسکینڈل میں 30 دسمبر پیر کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے۔

    ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عظمیٰ بخاری ایف آئی اے زونل آفس لاہور میں 4 بجے پیش ہوں۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ کو بھی ایف آئی اے نے 27 دسمبر کو طلب کیا ہے۔

    جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

    ویڈیو سیکنڈل، جج کی ویڈیو کس نے بنائی ؟ آخر گرفتار ہو ہی گیا

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا،او ایس ڈی بنانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دیا. سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات احتساب عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں، لاہور ہائیکورٹ میں جج ارشد ملک کے خلاف انکوائری چل رہی ہے

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

  • 5 ماہ، 25 دن بعد رانا ٍثناء اللہ جیل سے رہا، کارکنان نے کیا شاندار استقبال

    5 ماہ، 25 دن بعد رانا ٍثناء اللہ جیل سے رہا، کارکنان نے کیا شاندار استقبال

    5 ماہ، 25 دن بعد رانا ٍثناء اللہ جیل سے رہا، کارکنان نے کیا شاندار استقبال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو کیمپ جیل لاہور سے رہا کر دیا گیا ہے۔ انھیں منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جیل سے باہر آنے پر لیگی کارکنوں نے ان کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی اور ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے رانا ثنا اللہ کو پھولوں کے ہار پہنائے گے جبکہ پتیاں بھی نچھاور کی گئیں.

    منشیات کیس میں گرفتار ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ پانچ ماہ پچیس دن بعد جیل سے رہا ہوئے۔ ٹرائل کورٹ کے ججز کے رخصت پر ہونے کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں ہی ان کے مچلکے جمع کرائے گئے جن کی تصدیق کے بعد ان کی رہائی کی روبکار جیل سپریٹنڈنٹ کے نام پر جاری کی گئی۔

    رہائی کے موقع پر رانا ثنا اللہ کی اہلیہ اور داماد سمیت لیگی کارکن کی بڑی تعداد اظہار یکجہتی کے لیے جیل کے باہر پہنچی۔ تاہم وہ میڈیا سے بات کیے بغیر اپنی فیملی کے ہمراہ روانہ ہو گئے۔

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کےضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے گئے ،محسن رضا ایڈووکیٹ اورعبدالرزاق نے10،10لاکھ روپےکےمچلکےجمع کرائے،
    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی،عدالت نے راناثنااللہ کو10لاکھ روپےکے2مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا

  • رنگ روڈ منصوبہ پر نیب تحقیقات، مریم اورنگزیب میدان میں آ گئیں کیا کہا؟

    رنگ روڈ منصوبہ پر نیب تحقیقات، مریم اورنگزیب میدان میں آ گئیں کیا کہا؟

    رنگ روڈ منصوبہ پر نیب تحقیقات، مریم اورنگزیب میدان میں آ گئیں کیا کہا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام دشمن منی بجٹ مسترد کرتے ہیں، ن لیگ عوام دشمنی میں حصہ دار نہیں بنے گی۔حکومت کی جانب سے عوام پر معاشی دہشت گردی منظور نہیں، منی بجٹ لانا عمران خان کی نالائقی، تاریخی نااہلی کا ایک اور زندہ ثبوت ہے، وزیراعظم کی حکومت ظلم کی حکومت بن چکی ہے،

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عوام کو منی بجٹ منظور نہیں، ایس آر او حکومت ایس آر او سے منی بجٹ منظور کرائے، پارلیمنٹ سے نہیں، عمران خان نے عوام دشمن منی بجٹ لانے کے لئے پھر نیب گردی شروع کر دی ؟۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے رنگ روڈ میں مبینہ کرپشن پر شہباز شریف کو نوٹس بھجوایا، بی آر ٹی کے 125 ارب کے کرپشن کے کھڈے پر کوئی نوٹس نہیں بھیجا گیا، 15 ماہ میں چیئرمین نیب کو صرف شہباز شریف کے عوامی منصوبے ہی نظر آئے ہیں،نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں ہر وہ منصوبہ کھنگالا جارہا ہے جس سے عوام کو سہولت ملی نیب کی نوٹس پہ سب سے پہلے نواز شریف ، شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے لوگوں کا نام لکھا جاتا ہے پھر نوٹس نکالا جاتا ہے ،بی آر ٹی کیس میں125 ارب کے کھڈے لیکن کوئی نوٹس نہیں؟

  • ایف آئی اے کا ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ،کیا تحویل میں لے لیا؟ اہم خبر

    ایف آئی اے کا ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ،کیا تحویل میں لے لیا؟ اہم خبر

    قومی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے جج بلیک میلنگ کیس سے متعلق شواہد حاصل کرنے کیلئے ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ ایف آئی اے اہلکاروں نے ن لیگ سیکرٹریٹ میں حمزہ شہباز کے دفتر میں جانے کی کوشش کی تو وہاں موجود ملازمین نے مزاحمت کی۔

    مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءتارڑ کا کہنا ہے کہ وہ کچھ دیر پہلے پنجاب اسمبلی میں موجود تھے اور اب سیکرٹریٹ جارہے ہیں۔ ایف آئی اے نے مریم نواز کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ لینے کیلئے چھاپہ مارا ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم اس وقت ماڈل ٹاﺅن سیکرٹریٹ میں موجود ہے، انہوں نے ن لیگ کے ملٹی میڈیا سیل کا سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے ن لیگ کےمرکزی آفس پرچھاپاماراہے،سابق ڈی جی ایف آئی اے نے عمران خان کے غیر قانونی احکامات نہیں مانے،ارشد ملک کےمعاملےمیں وفاقی حکومت پارٹی بن گئی ہے ،رنگ روڈ کا کانٹریکٹ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے دیا گیا.کل صبح 11 بجے پیش ہونے کا نوٹس ملاہے اورپیش ہونگے،ایف آئی اے نے وارنٹ دکھانے کے بعد چھاپا مارا،

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے،عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،ارشد ملک کے معاملے میں وفاقی حکومت پارٹی بن گئی،نیب صرف اپوزیشن کو نوٹسز جاری کرتا ہے،سیکیورٹی فراہم کی گئی توناصربٹ پاکستان آنے کو تیار ہے، ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب 16 اگست کو جمع کرایا تھا، ویڈیواورفوٹیج کی بات کرنے والاعقل سےعاری ہے،

    ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کو طلب کرلیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کو جج ویڈیو اسکینڈل میں 30 دسمبر پیر کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے۔

    ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عظمیٰ بخاری ایف آئی اے زونل آفس لاہور میں 4 بجے پیش ہوں۔

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ کو بھی ایف آئی اے نے 27 دسمبر کو طلب کیا ہے۔

    جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

    ویڈیو سیکنڈل، جج کی ویڈیو کس نے بنائی ؟ آخر گرفتار ہو ہی گیا

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا،او ایس ڈی بنانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دیا. سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات احتساب عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں، لاہور ہائیکورٹ میں جج ارشد ملک کے خلاف انکوائری چل رہی ہے

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

  • اثاثے منجمد ہونے کے خلاف شہباز شریف نے کیا بڑا فیصلہ

    اثاثے منجمد ہونے کے خلاف شہباز شریف نے کیا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف خاندان نے اثاثے منجمد ہونے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا، شہباز شریف نے اپنے وکیل امجد پرویز کو خاندان کے تمام افراد کی جانب سے درخواستیں دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

    عدالت میں اثاثے منجمند ہونے کے خلاف حمزہ شہباز، سلمان شہباز، نصرت شہباز، تہمینہ درانی سمیت دیگر کی جانب سے درخواستیں دائر کی جائیں گی۔ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کی جائیداد منجمند کرنے کا حکم دیا تھا، حکم نامے کے مطابق وہ نہ تو اپنی جائیداد بیچ سکتے ہیں نہ ہی کسی کے نام کر سکتے ہیں۔

    نوٹی فیکیشن کے مطابق ملزم شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز اور نصرت شہباز کے خلاف ایسے ناقابل تردید ثبوت ملے ہیں جو براہ راست کرپشن سے متعلق ہیں۔لہذا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے اربوں روپے مالیت کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں تمام اثاثے منجمد کرنے کے احکامات ایل ڈی اے کشمنر سمیت دیگر اداروں کو جاری کردیے گئے ہیں۔

    شہباز شریف کے منجمد کئے جانے والے اثاثوں میں لاہور کی 96 ایچ اور 86 ایچ ماڈل ٹاؤن شامل ہے اس کے علاوہ ایبٹ آباد ڈانگہ گلی میں 9 کنال کا پلاٹ، ہرہ پور میں دو پراپرٹیاں، جوہر ٹاؤن میں تیرہ پراپرٹیاں، چنیوٹ میں دو پراپرٹیاں جبکہ ڈیفنس فیز 5 لاہور میں دو پلاٹ، جوہڑ ٹاون میں 9 پلاٹ اور جوڈیشل کالونی میں 4 پلاٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔

    نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف فیملی 15 اثاثے منجمد کرنے کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں، اثاثوں میں شہباز شریف فیملی کے گھر ، اراضی اورکمپنیوں میں شیئرزشامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف، ان کی اہلیہ اور بیٹوں کے تمام اثاثے منجمد کیے جائیں کیونکہ وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائی گئیں اور اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ یہ اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا جائے۔

  • رانا ثناء اللہ کی رہائی کا پروانہ ضمانت کے تیسرے روز جاری

    رانا ثناء اللہ کی رہائی کا پروانہ ضمانت کے تیسرے روز جاری

    رانا ثناء اللہ کی رہائی کا پروانہ ضمانت کے تیسرے روز جاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات کیس میں گرفتاررہنمامسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا گیا،لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنااللہ کی روبکار جاری کر دی

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کےضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے گئے ،محسن رضا ایڈووکیٹ اورعبدالرزاق نے10،10لاکھ روپےکےمچلکےجمع کرائے، رانا ثناء اللہ کی روبکار جیل حکام کو بھجوا دی گئی، رانا ثناء اللہ جلد رہا ہو جائیں گے
    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی،عدالت نے راناثنااللہ کو10لاکھ روپےکے2مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا

  • ٹرانسپورٹر کیوں پہیہ جام ہڑتال کرنے جارہے

    ٹرانسپورٹر کیوں پہیہ جام ہڑتال کرنے جارہے

    ٹرانسپورٹر کیوں پہیہ جام ہڑتال کرنے جارہے ہیں.

    باغی ٹی وی رپورٹ ٹرانسپورٹرز نے پنجاب کی بجائے ملک بھر میں اپنے مطالبات کے حق میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    واضح رہے اس سے قبل ٹرانسپورٹرز نے دو جنوری کو پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی۔

    اس ضمن میں چئیرمین پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس عصمت اللہ نیازی نے کہا ہے کہ اب پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اورسندھ میں بھی پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ 2 جنوری کو اے سی ، نان اے سی ، چھوٹی بڑی تمام بسیں بند ہوں گی، اس کے علاوہ ٹرک ، منی مزدا ، چھوٹے بڑے تمام ٹرالر بھی ہڑتال پر ہوں گے۔

    عصمت اللہ نیازی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ موٹروے ، ہائی وے ، رنگ روڈ پر ٹول پلازہ ، جرمانوں میں اضافہ سمیت دیگر اضافی ٹیکس واپس لیے جائیں۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو ہڑتال کو غیر معینہ مدت کیلیے بڑھا دیا جائے گا۔

  • آج کے دن :معروف شاعرہ پروین شاکرروڈ حادثےمیں وفات پاگئیں‌

    آج کے دن :معروف شاعرہ پروین شاکرروڈ حادثےمیں وفات پاگئیں‌

    لاہور:آج کے دن :معروف شاعرہ پروین شاکرروڈ حادثےمیں وفات پاگئیں‌،تفصیلات کےمطابق 26 دسمبر 1994ء کو اس خبر نے ملک بھر کے ادبی حلقوں ہی نہیں عوام الناس کو بھی افسردہ اور ملول کردیا کہ ملک کی ممتاز شاعرہ پروین شاکر اسلام آباد میں ٹریفک کے ایک اندوہناک حادثے میں وفات پاگئی ہیں۔

    یہ نہرو، گاندھی کا نہیں مودی کا ہندوستان ہے،اشارہ ملےتوگھنٹےمیں صفایا کردیں گے:

    پروین شاکر 24 نومبر 1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔ 1977ء میں ان کا پہلا مجموعہ کلام خوشبو شائع ہوا۔ اس مجموعہ کی غیر معمولی پذیرائی ہوئی اور پروین شاکر کا شمار اردو کے صف اول کے شعرامیں ہونے لگا۔ خوشبو کے بعد پروین شاکر کے کلام کے کئی اور مجموعے صد برگ، خود کلامی اور انکار شائع ہوئے۔ ان کے کلام کی کلیات ’’ماہ تمام‘‘ بھی شائع ہوچکی تھی جبکہ ان کا آخری مجموعہ کلام کف آئینہ ان کی وفات کے بعد اشاعت پذیر ہوا۔

    دل کے مریضوں کے لیے اکسیرحیات،کم خرچ بالا نشین ، ہرامیرغریب کی پہنچ میں‌

    پروین شاکر کو اگر اردو کے صاحب اسلوب شاعروں میں شمار کیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ انہوں نے اردو شاعری کو ایک نیا لب و لہجہ دیا اور شاعری کو نسائی احساسات سے مالا مال کیا۔ ان کا یہی اسلوب ان کی پہچان بن گیا۔ آج بھی وہ اردو کی مقبول ترین شاعرہ تسلیم کی جاتی ہیں۔

    پہلے یاری پھرمکاری،آشناکوقتل کرنےوالی نے عجیب کہانی سنادی

    ہر سال پروین شاکر کی برسی کے موقع پر علم و ادب کے شائق نہ صرف انھیں یاد کرتے ہیں بلکہ ادب دوست حلقے اور مداح خصوصی نشستوں کا اہتمام بھی کرتے ہیں جس میں پروین شاکر کی یاد تازہ کی جاتی ہے اور ان کا کلام پڑھا جاتا ہے۔

    دوریاں ختم اب کویت اورسعودی عرب دوبارہ مشترکہ طورپرتیل پیدا کریں گے

    پروین شاکر نے کئی اعزازات حاصل کئے تھے جن میں ان کے مجموعہ کلام خوشبو پر دیا جانے والا آدم جی ادبی انعام، خود کلامی پر دیا جانے والا اکادمی ادبیات کا ہجرہ انعام اور حکومت پاکستان کاصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سرفہرست تھے۔پروین شاکر اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔ ان کی لوح مزار پر انہی کے یہ اشعار کندہ ہیں

    انشا اللہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آئیں گے،رحم دل اورنیک حکمران ہے 

    یا رب مرے سکوت کو نغمہ سرائی دے —————- زخمِ ہنر کو حوصلہ لب کشائی دے

    شہر سخن سے روح کو وہ آشنائی دے —————- آنکھیں بھی بند رکھوں تو رستہ سجھائی دے