Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب انفارمیشن کمیشن کا صوبے کے 50 محکموں کو سالانہ رپورٹ جمع کروانے کا حکم

    پنجاب انفارمیشن کمیشن کا صوبے کے 50 محکموں کو سالانہ رپورٹ جمع کروانے کا حکم

    پنجاب انفارمیشن کمیشن کا صوبے کے 50 محکموں کو سالانہ رپورٹ جمع کروانے کا حکم

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب انفارمیشن کمیشن نے صوبے کے 50 محکموں کو سالانہ رپورٹ جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا۔آر ٹی آئی سے متعلق رپورٹس جمع نہ کروانے والے محکموں کے سربراہان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

    چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب محبوب قادر شاہ۔انفارمیشن کمشنر سعید اختر انصاری اور حسن اقبال کی طرف سے صوبائی محکموں کے 50 ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز اور ڈی جیز کو لکھے جانے والے خط میں پابند کیا گیا ہے کہ وہ آر ٹی آئی کے متعلق اپنے اداروں کی 2018-19سالانہ کارکردگی رپورٹس 20 دسمبر تک جمع کروائیں۔بصورت دیگر اب کے خلاف کارروائی کے لئے پنجاب حکومت کو سفارش کی جائیگی۔
    پنجاب انفارمیشن کمیشن کی طرف سے آر ٹی آئی رپورٹس کی تیاری کے سلسلے میں ورکشاپ بھی کروائی جائیگی۔ خس میں تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو تربیت دی جائیگی

  • مریم نواز گھر اور میں جیل میں، حمزہ شہباز پھٹ پڑے، بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز گھر اور میں جیل میں، حمزہ شہباز پھٹ پڑے، بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز گھر اور میں جیل میں، حمزہ شہباز پھٹ پڑے، بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت پر رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،حمزہ شہباز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کی ،درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر رمضان شوگر ملز میں تحقیقات کا آغاز کیا، نیب نے رمضان شوگر ملز کے معاملے پر متعدد بار انکوائری کی مگر کچھ بھی نہیں ملا،تحصیل بھوانہ میں نالہ عوامی مفاد میں بنایا گیا تھا، صوبائی کابینہ اور صوبائی اسمبلی نے سیوریج نالے کی تعمیر کی منظوری دی تھی،حمزہ شہباز کیخلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں،

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز میں شریک ملزم شہباز شریف کو پہلے ہی ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے، رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے،حمزہ شہباز صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہے اور گرفتاری سے ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے،حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے،

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.

  • سانحہ پی آئی سی،وکلاء نے حملہ کیوں کیا؟ عدالت میں ایسا انکشاف سامنے آیا کہ جج بھی دنگ رہ گئے

    سانحہ پی آئی سی،وکلاء نے حملہ کیوں کیا؟ عدالت میں ایسا انکشاف سامنے آیا کہ جج بھی دنگ رہ گئے

    سانحہ پی آئی سی،وکلاء نے حملہ کیوں کیا؟ عدالت میں ایسا انکشاف سامنے آیا کہ جج بھی دنگ رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار وکلاء کیخلاف مقدمات خارج کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، صوبائی سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں کل طلب کر لیا، عدالت نے کہا کہ یہ عدالت پی آئی سی کے سربراہ کو چیمبر میں سنے گی،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی کل طلب کر لیا ہے.

    عدالت نے کہا کہ ایسے معاملے کو حل کئے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا، وکلاء رہنمائوں نے عوام سے معافی مانگی ہے، گرفتار وکلاء کیساتھ روا رکھا گیا رویہ ناقابل برداشت ہے،

    جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء کی ہر تنظیم نے اس واقعہ کی مذمت کی، وکلاء کے رہنمائوں نے اکھٹے ہو کر اس کی مذمت کی، ہم نے ڈاکٹروں اور جاں بحق ہونے والوں کیلئے پھول پیش کئے، ہم نے مریضوں کے لواحقین کیساتھ دلی طور دکھ کا اظہار کیا،جو وکلاء اس وقوعہ کا حصہ نہیں تھے انہیں بھی مارا گیا اور گرفتار کیا گیا،

    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی بار کو اپنے آپ سے جدا نہیں سمجھا، کیا پی آئی سی ہی وجہ ہے؟ایک گاڑی والی خاتون اور نارووال کا واقعہ بھی موجود ہے، اس کے پیچھے ایک تاریخ ہے، ہم کوئی آپ کو طنز کرنے کیلئے نہیں بیٹھے،آپ کے لوگوں پر ماسک چڑھائے گئے یہ سمجھتے ہیں کہ ایک دن کے واقعہ کا نتیجا ہے؟ لاہور بار کے صدر ادھر کیوں ہیں؟ انہوں نے تو منہ کالا کیا سب کا، انہیں ادھر نہیں ہونا چاہئے تھا، ہسپتال جانے کی کیا ضرورت تھی؟ آپ کے پاس قانون موجود تھا،ابھی بھی آپ کے پاس ٹائم ہے، اس کے لئے بہت کام کرنا پڑے گا،

    اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ جی سر ہم نے ذہن بنا لیا ہے، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے شرم آتی ہے کہ ہم جج ہیں، جسٹس سردار احمد نعیم نے کہا کہ کالے کوٹ کی عزت ہے جس اب چھپایا جا رہا ہے، اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ ہماری ناکامی ہے،

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ آپ بتائیں ان 2 فیصد وکلاء کیخلاف کیا کر رہے ہیں؟ وہ 2 فیصد وکلاء ہیں جنہوں نے کلنک کا ٹیکہ لگوایا ہے، بد قسمتی ہے کہ آپ کے اپنے آپکی بات سننے کو تیار نہیں ہے، اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ بہت سارے لوگوں کو گرفتار کیا گیا جو اس میں ملوث نہیں تھے،جو اصل محرکات ہیں ان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ آپکو شائد اس بات کا علم ہو کہ ہائیکورٹ کو سخت تھریٹ ہے، وکلاء کیلئے گروپس میں کھڑے ہونا اچھا نہیں ہو گا، حالات خراب ہوئے ہوئے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کو سیریس تھریٹ ہے اس لئے وکلاء گروپس میں کھڑے نہ ہوا کریں،

    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں پولیس نے آپکو بتایا انکو روکا کیوں نہیں گیا، اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء ڈیڑھ گھنٹے میں پی آئی سی پہنچے، پورا راستہ وکلاء پر امن رہے،خوشاب کے 2 وکلاء کو انکے دفاتر سے گرفتار کر لیا گیا،اصغر گل ایڈوکیٹ نے کہا کہ صدر بار میں منع کرتا رہا تھا مگر خواتین نے اس کے سر پر چوڑیاں پھینکیں،

    اگر یہ کام نہ کرتے تو اموات ہو سکتی تھیں،میں نے کتنے وکلاء کی جان بچائی تھی؟ فیاض الحسن چوہان بول پڑے

    وزیراعظم کا بھانجا مقدمہ میں نامزد، گرفتاری کے لئے کتنے چھاپے مارے گئے؟

    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تو کیا ہو گیا ایسا کرنے سے اسکی مردانگی میں کمی آ گئی؟ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہہ گونج اٹھا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ کالے کوٹ کو اس طرح بے عزت کرنے نہیں دینگے،

  • پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ 72 سال میں پہلی بار جمہوریت کی بقا اور آئین کی بالا دستی کے لیے تاریخی فیصلہ آیا، فیصلے سے پاکستان کی جمہوریت آئندہ کے لئے محفوظ ہوگئی ہے . اب حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ اس مجرم کو ملک میں واپس لائے۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد مشرف کوباہر بھیجنے والوں کو بھی قوم کو جواب دینا چاہئے ۔جنرل مشرف جمہوریت کے قاتل ثابت ہوچکے۔ مشرف نے امریکہ کا حواری بن کر ملکی مفادات کا سوداکیا۔ مشرف نے پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں دھکیلاجس سے ملک کو ناقابل تلافی جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلے بعد میں سنایا جائے گا

  • سانحہ چونیاں، کمسن بچوں سے زیادتی کے ملزم کی قسمت کا فیصلہ ہو گا آج

    سانحہ چونیاں، کمسن بچوں سے زیادتی کے ملزم کی قسمت کا فیصلہ ہو گا آج
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چونیاں میں کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی و قتل کیس کے ملزم سہیل کا فیصلہ آج سنایا جائےگا،انسداد دہشت گردی عدالت کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں فیصلہ سنائے گی،بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم سہیل کا 342 کا حتمی بیان قلمبند کیا گیا.؛ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

    پولیس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا، ملزم نے چاروں وارداتیں کیں،ملزم کا نام سہیل شہزاداورعمر 27سال ہے، ملزم نے 4 معصوم بچوں کوزیادتی کانشانہ بنایا.وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے گا.

    وزیراعظم عمران خان نے سانحہ چونیاں‌ کا مرکزی ملزم پکڑے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مبارکباد دی ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں یہ ٹیسٹ کیس تھاجس میں اللہ نےہمیں سرخروکیا،

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں‌ لکھا ہے کہ قصور میں عوامی مفاد کیلئے کام نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، قصور کے واقعات پر سب کا احتساب کیا جائے گا، وہ تمام لوگ جو عام آدمی کے مفاد میں کام نہیں کر رہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انہوں نے پنجاب پولیس اور حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیل بھی بتائی،

    وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہاکہ قصورمیں واقعات پہلےبھی ہوئے ہیں، چونیاں کیس میں اہم سراغ مل گیاہے، چونیاں کیس میں ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیےگئےہیں، ملزم سہیل شہزادنےبچوں کوقتل کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزم کی تصویر بھی میڈیا کو دکھائی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کا نام سہیل شہزاد ہے جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے، اس نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئیں، 1649 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ کی گئی، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے ملزم سے میچ کر گئے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ملزم کی شناخت کی۔ کیس کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے بہت محنت کی ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

    سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ 1649مشکوک افرادکےٹیسٹ کروائےگئے، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سےملنےوالےنمونےمیچ کرگئےہیں،

    واضح‌ رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں سے گزشتہ دنوں 4 بچے لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے ایک بچے کی لاش اور 2 کے ڈھانچے برآمد ہوئے تھے، قصور واقعہ پر شہریوں کی طرف سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے اور کھڈیاں، قصور اور دیگر علاقوں‌ میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، چونیاں‌ میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف لوگوں‌ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،

  • بلاول آئیں گے لاہور، مریم نواز سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

    بلاول آئیں گے لاہور، مریم نواز سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

    بلاول آئیں گے لاہور، مریم نواز سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاولزرداری کل لاہور پہنچیں گے، بلاول زرداری 18 دسمبر کو پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے،3 بجے ہونے والے ورکرزکنونشن میں بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے عہدیداروں سے حلف بھی لیں گے، ورکرز کنونشن سے بلاول زرداری،قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، حاجی عزیز الرحمن چن، امجد جٹ، راناجمیل منج اور دیگر خطاب کریں گے۔ورکرز کنونشن رائیونڈ ریلوے گراؤنڈ میں ہوگا.

    مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بلاول زرداری کی آمد پر کارکنان کی جانب سے بھرپور استقبال کیا جائے گا، اس حوالہ سے تیاریاں جاری ہیں ،بلاول کو قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ لے جانے کا امکان ہے،بلاول جلسہ سے خطاب کریں گے اور پارٹی کو پنجاب میں منظم کرنے کی ہدایات دیں گے.

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    بلاول اورمریم یہ کام کریں تو ہم ساتھ دیں گے…….عوامی نیشنل پارٹی نے نیا مطالبہ کر دیا

    آصف زرداری کی رہائی کے بعد بلاول زرداری کا یہ ٔپہلا پنجاب کا دورہ ہو گا، بلاول ممکنہ طور پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے ملاقات کے لئے بھی جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں رابطے کئے جا رہے ہیں بلاول زرداری اور مریم نواز کی ملاقات متوقع ہے. بلاول زرداری اور مریم نواز حکومت کے خلاف تحریک کے حوالہ سے ممکنہ طور پر مشاورت کریں گے.

  • لاہور سے کراچی جانے والی جناح ایکسپریس  کو حادثہ

    لاہور سے کراچی جانے والی جناح ایکسپریس کو حادثہ

    لاہور سے کراچی جانے والی جناح ایکسپریس کو حادثہ

    باغی ٹی وی رپورٹ : لاہور سے کراچی جانے والی جناح ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث ٹرین کی بوگی پٹری سے اترگئی۔

    ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث لاہور آنے جانے والی ریلوے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ پٹری ٹوٹنے کے باعث ڈی ایس آفس کے پاس پیش آیا۔
    واضح رہے کہ اکتوبر میں تیزگام ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے قبل رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌ آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

    یاد رہے کہ پاکستان میں‌ اس سے قبل بھی ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم اس سلسلہ میں‌ ریلوے حکام کی طرف سے ابھی تک مضبوط اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں.

  • سپیکر پنجاب اسمبلی ن لیگ کے اراکین پر مہربان، ن لیگ کو بڑی خوشخبری دے دی

    سپیکر پنجاب اسمبلی ن لیگ کے اراکین پر مہربان، ن لیگ کو بڑی خوشخبری دے دی

    سپیکر پنجاب اسمبلی ن لیگ کے اراکین پر مہربان، ن لیگ کو بڑی خوشخبری دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے مسلم لیگ ن کے گرفتار اراکین اسمبلی حمزہ شہباز  اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرجاری کردیئے،مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کی استدعا کی تھی، اسپیکرچودھری پرویزالہٰی نےمسلم لیگ ن کی استدعامنظورکرتےہوئے پروڈکشن آرڈرجاری کیے،حمزہ شہبازاورخواجہ سلمان رفیق 18 دسمبر سے پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں شریک ہوں گے.

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کااجلاس 18 دسمبرکو سہ پہر3 بجےطلب کیا گیا ہے.

    عمران خان 18بے نامی اکاوَنٹس استعمال کرتے ہیں، احسن اقبال کا دعویٰ

    احسن اقبال نے حکومت کےخلاف مہم کا اعلان کر دیا

    خواجہ سلمان رفیق کو نیب نے پیرا گون ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کر رکھا ہے وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ، حمزہ شہباز کو نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں  حمزہ شہباز سے رمضان شوگر ملز ،چودھری شوگر ملز کیس میں بھی تحقیقات جاری ہیں،

  • پنجاب یونیورسٹی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز اہم صوبائی وزیر نے کیا

    پنجاب یونیورسٹی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز اہم صوبائی وزیر نے کیا

    پنجاب یونیورسٹی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز اہم صوبائی وزیر نے کیا

    باغی ٹی وی رپورٹ :صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے پنجاب یونیورسٹی میں انسداد پولیو مہم کا آغازکیا، وزیر ہائیر ایجوکیشن نے پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

    انسداد پولیو مہم میں وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کی شرکت کی ، اس موقع پر صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ پاکستان ان دو ملکوں میں شامل ہے، جہاں آج بھی پولیو موجود ہے، پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ پولیو جیسے مرض کو شکست دیں، ہر پاکستانی سے درخواست ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں،

    ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں، اساتذہ اور طلباء پولیو کے خلاف آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں،

  • سٹیزن پورٹل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سٹیزن پورٹل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سٹیزن پورٹل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    باغی ٹی وی رپورٹ:لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سٹیزن پورٹل کے قیام کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی گئی۔
    اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے پورٹل کی جانب سے شکایات پر بغیر تصدیق کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
    جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ڈاکٹر رانا فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ سٹیزن پورٹل پر آنے والی شکایات پر قانونی تقاضے پورے کرکے کارروائی کی جاتی ہے، درخواست بے بنیاد ہے مسترد کی جائے۔

    درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ سٹیزن پورٹل پر شکایت موصول ہوتے ہی یک طرفہ کارروائی کی جاتی ہے اور اس سے قبل متعلقہ سرکاری افسر یا ملازم کا مؤقف تک نہیں سنا جاتا۔ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت ہرشہری کو شفاف ٹرائل کاحق حاصل ہے۔

    واضح‌ رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں‌ آیا ہے، مختلف لوگوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہاں‌ شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے.

    وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے عوامی شکایات اور تجاویز براہ راست سننے کے لیے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا تھا۔ اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویز (مشورے) براہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں ،گی اور قابل عمل تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔