Baaghi TV

Category: لاہور

  • مریم نواز ان ای سی ایل، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر ہوئی سماعت

    مریم نواز ان ای سی ایل، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر ہوئی سماعت

    مریم نواز ان ای سی ایل، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر ہوئی سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت مریم نواز کی ای سی ایل سےنام نکالنے کی درخواست پر تحریری جواب دے

    عدالت نے کہا کہ حکومت بتائے مریم نواز کی درخواست پر تاخیر سے فیصلہ کیوں کیا گیا؟ ،مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ مریم نواز کی لاہور ہائیکورٹ میں 2 درخواستیں زیر سماعت ہیں،مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کیا جائے اور نام ای سی ایل سے نکالا جائے، نواز شریف کی صحت سےمتعلق رپورٹس ٹھیک نہیں ہیں،

    جسٹس طارق عباسی نے کہا کہ مریم نوازکانام کن حقائق پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا؟نیب کا موقف بھی سننا ہے ابھی تو ان کا جواب آنا ہے،وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ نام نہیں نکالا جائے گا

    مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت21جنوری تک ملتوی کر دی گئی.

    س سے قبل مریم نواز نے 7 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں ایل سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست جمع کروائی تھی۔ جس کے بعد 9 دسمبر کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حکومت کی نظرثانی کمیٹی کو 7 روز میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظرثانی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی تھی۔

    مریم نواز نے اپنے وکلا امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے لایور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا جو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے میمورنڈم کے منافی ہے۔

    لیگی رہنما مریم نواز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اُن کے والد نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں اور انہیں اپنے والد کی صحت کے بارے میں تشویش ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عدالت نے حکومت کو سات دن میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا جو ختم ہوچکا ہے۔

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز نے درخواست میں کہا عدالتی مہلت ختم ہونے کے باوجود حکومت نے اُن کا نام ام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مریم نواز نے استدعا کی کہ اُن کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے اور انہیں والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے 6 ہفتوں کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں،  لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں اور اب وہ لندن جانا چاہتی ہیں

  • دلہن کے لہنگے کی خراب سلائی کرنے پر دلہن کا باپ عدالت پہنچ گیا

    دلہن کے لہنگے کی خراب سلائی کرنے پر دلہن کا باپ عدالت پہنچ گیا

    دلہن کے لہنگے کی خراب سلائی کرنے پر دلہن کا باپ عدالت پہنچ گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شادی پر دلہن کے لہنگے کی خراب سلائی کرنے پر دلہن کا باپ عدالت پہنچ گیا، ڈریسر کے خلاف درخواست دائر کر دی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقعہ پیش آیا، لاہور کے علاقے اچھرہ کے رہائشی امجد علی نے بیٹی کی شادی پر لہنگے کی خراب سلائی کرنے پر عدالت میں درخواست دائر کر دی،اور لہنا سینے والے ظہیر ڈریسر پر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا

    صارف عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے دکان مالک کو 24 جنوری کو طلب کر لیا، درخواست میں کہا گیا بیٹی کی شادی پر 1 لاکھ 40 ہزار کا لہنگا سلائی کروایا،دکاندار نے خراب اور ناقص لہنگا دیا،عدالت دکان مالک کو 2 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے،

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    دلہن کے والد امجد علی کا عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ڈریسر نے ناقص لہنگا دیا اور قیمت زیادہ لی، بات کرنے پر اس نے بدتمیزی کی، میں اپنا حق لینے عدالت آیا ہوں، صارف عدالتیں اسی لئے بنائی گئی ہیں .

  • مہنگائی میں اضافہ کیوں ہوا؟ شیخ رشید نے کیا نیا انکشاف

    مہنگائی میں اضافہ کیوں ہوا؟ شیخ رشید نے کیا نیا انکشاف

    مہنگائی میں اضافہ کیوں ہوا؟ شیخ رشید نے کیا نیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ریلوےپرسرمایہ کاری کرکےملکی ترقی کو آگے بڑھایا جاسکتاہے ،ریلوے میں ایک کروڑ مسافر بڑھائے ہیں،ابتدا میں سی پیک منصوبہ ریلوے تک محدود تھا،ایم ایل ون منصوبہ ملکی ترقی کےلیے اہمیت کا حامل ہے،

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا،عدالتی حکم امتناع ختم ہونے کے بعد عارضی ملازمین کو مستقل کردیاجائےگا،وزیراعظم سے کہا مہنگائی زیادہ ہے مزدوروں کا ایک اسکیل بڑھا دیں،

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے میں بہت سیاست ہے،مزدور ہی مزدور کا دشمن ہے،مزدوروں سےوعدہ کرتا ہوں آپ کا ایک اسکیل بڑھایاجائےگا،ریلوے کے69انجن 20سال سے خراب کھڑے ہیں

  • سانحہ پی آئی سی، حسان نیازی سمیت 20 وکلاء عدالت پیش، ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    سانحہ پی آئی سی، حسان نیازی سمیت 20 وکلاء عدالت پیش، ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    سانحہ پی آئی سی، حسان نیازی سمیت 20 وکلاء عدالت پیش، ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پی آئی سی کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے حسان نیازی سمیت 10وکلا کی عبوری ضمانتوں میں 20جنوری تک توسیع کر دی.انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

    سانحہ پی آئی سی میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی بھی شامل تھے جن پر سوشل میڈیا پر طوفان اٹھنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا اور انکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے تا ہم وہ روپوش ہو گئے اور بعد ازاں عدالت سے ضمانت کروا لی، ایک سماعت پر عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی تا ہم اگلی پیشی پر حسان نیازی نے خود پیش ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی تھی

     

    قبل ازیں چند روز قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی واقعے پر ڈاکٹرز اور وکلا کے درمیان صلح سی سی پی او لاہور کے اجلاس میں ہوئی۔ اجلاس میں وکلا کی نمائندگی سابق وی سی پنجاب بار شاہنواز گجر، لاہور بار کے صدر عاصم چیمہ اور لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمن نے کی۔

    اجلاس میں پی آئی سی واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھنے جبکہ آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام پر بھی اتفاق کیا گیا۔ پی آئی سی میں مرنیوالوں کے یادگاری چبوترے پر لگی تختی سے وکلا کے خلاف لکھی تحریر ختم کرکے قرآنی آیت ‘’اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور آپس میں تفرقہ نہ ڈالو’’ لکھا جائے گا۔

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    سانحہ پی آئی سی،وکلاء نے حملہ کیوں کیا؟ عدالت میں ایسا انکشاف سامنے آیا کہ جج بھی دنگ رہ گئے

    پی آئی سی میں توڑپھوڑکامعاملہ،پولیس کے ذمہ داروں کے تعین کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی،آئی جی پنجاب نے پولیس کے ذمہ داروں کاتعین کرنے کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی،کمیٹی پولیس کی غفلت،کوتاہی اورمس ہنڈلنگ میں ملوث افسران کی نشاندہی کرے گی،کمیٹی میں واقعے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اوردیگر پہلووَں کو دیکھ کرسفارشات دے گی،کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی اظہرمحمود،ڈی آئی جی عمران محموداور اےآئی جی اطہراسماعیل شامل ہیں.

    سانحہ پی آئی سی کے حوالہ سے لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست زیر سماعت ہے،عدالت نے وکلا اورڈاکٹرز تنازعہ کے حل کیلئے 8رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی،8رکنی کمیٹی میں 4وکلا اور 4ڈاکٹرز کے نمائندے شامل تھے، وکلا میں لاہور بار کے حفیظ الرحمان،شاہ نوازاسماعیل،اصغرگل اور مسعود چشتی شامل ہیں،،عدالت 8 رکنی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کرے گی

  • ناراض اتحادیوں کو اب منائیں گے جہانگیر ترین، آج کس سے ہو گی ملاقات؟

    ناراض اتحادیوں کو اب منائیں گے جہانگیر ترین، آج کس سے ہو گی ملاقات؟

    ناراض اتحادیوں کو اب منائیں گے جہانگیر ترین، آج کس سے ہو گی ملاقات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناراض اتحادی جماعتوں کو منانے کے لئے جہانگیر ترین کو ٹاسک مل گیا، جہانگیر ترین اور وزیر دفاع پرویز خٹک سیاسی محاذ پر سرگرم ہوگئے، دونوں رہنما اتحادی جماعتوں کو منانے کے لیے ملاقاتیں کریں گے۔

    دونوں رہنما وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر جی ڈی اے، بلوچستان عوامی پارٹی سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنما آج مسلم لیگ ق کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے،ق لیگ سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ہمراہ ہوں گے، مسلم لیگ ق کو حکومت نے وفاق میں مونس الہیٰ کو وزارت دینے کا کہا تھا لیکن ابھی تک وزارت نہین دی گئیَ ق لیگ کہتی تو ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں لیکن وزارت نہ ملنے کی وجہ سے ق لیگ کی قیادت پر کارکنان کا دباؤ ہے.جہانگیر ترین اس حوالہ سے ق لیگ کی قیادت کو اعتماد میں لیں گے اور دیگر اتحادیوں کو منانے کے لئے بھی کہیں گے.

    دونوں رہنماؤں کی جمعرات کے روز بی این پی مینگل کے سربراہ سے ملاقات طے ہوئی ہے۔ جہانگیر ترین، پرویز خٹک اتحادیوں کو مطالبات پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔ لاپتہ کارکنان سے متعلق بی این پی کے مطالبہ پر عمل درآمد جلد شروع ہو گا جبکہ بی این پی کے تجویز کردہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز بھی فراہم کر دئیے جائیں گے۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کر دی ہے کہ خالد مقبول صدیقی حکومتی ٹیم یا وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد آ رہےہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم سے جو بھی ملاقات ہوگی وہ کراچی میں ہی ہوگی. خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے، اسد عمر نے دو روز قبل کراچی میں خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا جس کے بعد اب جہانگیر ترین کو ٹاسک دیا گیا ہےکہ وہ اتحادی جماعتوں کو منائیں

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نےہرمشکل وقت میں حکومت کاساتھ دیا، اتحادی جماعتوں کوساتھ لے کرچلیں گے، اتحادی جماعتوں کے تحفظات ختم کرنے کیلئے کمیٹی بنائی،حکومتی کمیٹی کاتمام اتحادی جماعتوں کےساتھ رابطہ ہے،اتحادیوں کے تحفظات دورکریں گے،

  • گورنر پنجاب نے کیا حقیقت کا اعتراف

    گورنر پنجاب نے کیا حقیقت کا اعتراف

    گورنر پنجاب نے کیا حقیقت کا اعتراف

    باغی ٹی وی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اعتراف کیا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ اس وقت ٹیکسز زیادہ ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ ایک سال ہماری حکومت کے لیے مشکل سال تھا کیونکہ 20 بلین ڈالرز کرنٹ خسارے کی معیشت ہمیں ملی تھی۔ انہوں نے یہ بات وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے نو منتخب صدر میاں انجم نثار کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کا انعقاد چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر کی جانب سے کیا گیا تھا۔

    تقریب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سمیت دیگر اہم تجارتی و کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کاروباری و تجارتی طبقے کو درپیش مسائل پراظہار خیال کیا گیا۔
    گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے خطاب میں ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب صدر انجم نثار کی کامیابی کے لیے دعا کی اور توقع ظاہر کی کہ وہ کاروباری و تاجر طبقے کے مسائل احسن طریقے سے اجاگر کریں گے۔

    انہوں نے برطانیہ میں اپنے قیام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں میرا لیبر پارٹی سے تعلق تھا اور میں ہمیشہ لوگوں کے مسائل سامنے لایا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی سیاست میں بھی میں نے بزنس کمیونٹی کو اپنے ساتھ ملایا تھا کیونکہ ملک و قوم کی خوشحالی بزنس کمیونٹی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بزنس کمیونٹی ٹیکس دیتی ہے تو ملک چلتا ہے۔
    دوسری طرف کاروباری طبقہ اور تاجر برادری احتجاج کناں‌ہے کہ ان پر ٹیکسز کی بھرمار ہے. اور کاروبار چلانا بھی نہایت مشکل ہے.

  • رانا ثناء اللہ کا اسمبلی میں خطاب ،عوامی تحریک میدان میں آ گئی، کہا رانا ثناء اللہ نے اسمبلی میں یہ کام کیا

    رانا ثناء اللہ کا اسمبلی میں خطاب ،عوامی تحریک میدان میں آ گئی، کہا رانا ثناء اللہ نے اسمبلی میں یہ کام کیا

    رانا ثناء اللہ کا اسمبلی میں خطاب ،عوامی تحریک میدان میں آ گئی، کہا رانا ثناء اللہ نے اسمبلی میں یہ کام کیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی تحریک نے رانا ثناء اللہ کے قومی اسمبلی میں بیان پر ردعمل مین کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف نہ دینے والوں پر اللہ کا قہر نازل ہو گا،سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس سے متعلق رانا ثناء اللہ نے اسمبلی کو گمراہ کیا،عدالت کے حکم پر سانحہ کی درج ہونے والی ایف آئی آر موجود ہے، تاحال اسے کسی عدالت نے ختم نہیں کیا

    عوامی تحریک کی جانب سے جاری اعلامیہ مین کہا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد ن لیگ 4سال برسراقتدار رہی،غیر جانبدار تفتیش کیوں نہ ہونے دی؟ سپریم کورٹ کے حکم پر نئے جے آئی ٹی بنی،اسے کام کرنے سے کیوں روکا گیا؟جانتے ہیں،پیسے دے کر فیصلے تبدیل کرنے اور رائے عامہ گمراہ کرنے میں شریف خاندان کا کوئی ثانی نہیں؟

    عوامی تحریک نے مزید کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ نے مل کر قتل عام کا منصوبہ بنایا اور 14شہری قتل کیے،رانا ثناء اللہ کی قتل و غارت گری کے متعلق ان کے اپنے قوم کو حقائق بتا چکے ہیں مگر کارروائی نہ ہوئی،کون نہیں جانتا پاکستان میں طاقتور کے مقابلے میں کمزور کو انصاف نہیں ملتا

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ ماڈل ٹاوَن کیس ابھی زیرسماعت ہے،ماڈل ٹاوَن کیس میں عدالت نےمجھےطلب نہیں کیا.ماڈل ٹاوَن کیس کاجب فیصلہ ہوگاتودونوں فریقین کواسےقبول کرناہوگا،

  • جعلی سب انسپکٹر اصلی پولیس نے کیا گرفتار،کیوں بنا جعلی پولیس اہلکار؟ کیے اہم انکشاف

    جعلی سب انسپکٹر اصلی پولیس نے کیا گرفتار،کیوں بنا جعلی پولیس اہلکار؟ کیے اہم انکشاف

    جعل سب انسپکٹر اصلی پولیس نے کیا گرفتار،کیوں بنا جعلی پولیس اہلکار؟ کیے اہم انکشاف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی سب انسپکٹر اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ملک مدثر احمدنامی ملزم سب انسپکٹر کی وردی میں تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز آفس آنے پر مشکوک حرکات اور شناخت کی وجہ سے عملہ نے پوچھ گچھ کی۔ ایچ آر ایم میں ملک مدثر احمد کابحیثیت پولیس ملازم کوئی ریکارڈ موجود نہیں ملا۔

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملزم ملک مدثر احمد کوٹ عبدالمالک ضلع شیخوپورہ کا رہائشی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم مدثر احمد شوق کی خاطر سب انسپکٹر کا روپ دھارتا تھا۔ ملک مدثر پولیس یونیفارم میں مختلف سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں اپنے کام نکلواتا رہا۔ ملزم بذریعہ فون مختلف دفاتر اور لوگوں کو سب انسپکٹر کی حیثیت سے دھمکیاں بھی دیتا۔

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملک مدثر نے اپنی فیس بک پر پولیس آفیسر یونیفارم میں تصاویر بھی وائرل کیں۔ ملزم کو تھانہ لوئرمال پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی، 3 دہشت گرد گرفتار،اسلحہ برآمد،کس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے؟

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، 3 دہشت گرد گرفتار،اسلحہ برآمد،کس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے؟

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، 3 دہشت گرد گرفتار،اسلحہ برآمد،کس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے،دہشت گردوں سے 4گرینڈ،ایک پسٹل،گولیاں اورنقدی برآمد ہوئی ہے.

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے چاروں ہینڈگرینڈزکوناکارہ بنادیا،دہشت گرد ڈیرہ غازی خان میں لیویز فورس کے دفاتر کو نشانہ بناناچاہتے تھے،دہشت گردوں کی شناخت محمد یاسین،محبوب عالم اور احسان بشیر کےنام سے ہوئی،گرفتار دہشت گردوں کا تعلق واہ کینٹ،آزاد کشمیر اور قصور سے ہے

    اضح رہے کہ  ماہ دسمبر میں پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں سی ٹی ڈی نے علی پوربائی پاس روڈ کے قریب کارروائی کی ہے اور 2دہشت گرد گرفتار کئے تھے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد اور نقدی برآمد ہوئی ہے،

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،  گرفتار ہونے والے دو مبینہ دہشتگردوں کی شناخت اختر عالم اور حسین احمد کے ناموں سے ہوئی،جن کے قبضے سے 3 ہینڈ گرنیڈ، ایک پسٹل اور دہشتگردی کے منصوبہ میں استعمال کی جانے والی رقم بھی برآمد ہوئی،گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرریے تھے.

    قبل ازیں گزشتہ ماہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ سے سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتارکیا،،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ،سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ و دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے،

    قبل ازیں پنجاب کے ضلع بہاولنگرسے کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گرد گرفتار کیے گئے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشت گرد حساس تنصیبات کونشانہ بنانا چاہتے تھے، گرفتاردہشت گردوں میں سعید اکبراورحسیب جاوید شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

    کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    قبل ازیں سی ٹی ڈی نے 13 ستمبر کو جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا تھا.

  • بھارتی جیلوں سے دو پاکستانی دو سال بعد رہا

    بھارتی جیلوں سے دو پاکستانی دو سال بعد رہا

    بھارتی جیلوں سے دو پاکستانی دو سال بعد رہا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے دو پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا، دونوں قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کیا گیا، دونوں قیدی غلطی سے سرحد پار کر گئے تھے.

    بھارت سے رہا ہونے والے دو قیدیوں میں سے ایک کا تعلق لاہور اور ایک کا قصور سے ہے، دو قیدیوں سجاد حیدر اور مبشر بلال کو پاکستانی حکام نے ریسیو کیا.دونوں قیدی بھارت کی جیلوں میں قید تھے جنہیں سزا مکمل کرنے کے بعد رہا کیا گیا،دونوں شہریوں کو دو سال بعد بھارتی جیلوں سے رہائی ملی.

    گزشتہ برس 11 دسمبر کو بھی بھارت نے تین پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا تھا، اس موقع پر قیدیوں کے گلے میں ہار ڈالے گئے،رہا ہونے والے افراد نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھام رکھا تھا ، بھارت سے پاکستان پہنچنے پر وہ سجدہ ریز ہوئے اور رب کا شکر ادا کیا. تینوں افراد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے،اس موقع پر سیکورٹی کی بھاری نفری موجود تھی، ضروری دستاویزات کے تبادلے کے بعد رہا ہونے والے افراد کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا، موقع پر موجود میڈیا نے قیدیوں سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن اجازت نہیں دی گئی تا ہم ایک قیدی کا کہنا تھا کہ بھارتی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے،انہیں قید کی الگ اور تشدد کی الگ سزا بھگتنی پڑتی ہے.

    واضح رہے کہ بھارت کی جیلوں میں کئی ایسے پاکستانی قیدی بھی سزاکاٹ رہے ہیں جن کی سزائیں مکمل ہوچکی ہیں تاہم مختلف قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کی رہائی ممکن نہیں پارہی ہے۔مودی سرکار اس حوالہ سے ہٹ دھرمی دکھا رہی ہے پاکستانی قیدیوں کو جان بوجھ کر رہا نہیں کیا جاتا بلکہ زیادہ تر قیدیوں کو شہید کر کے ان کی لاشیں پاکستان بھجوائی جاتی ہیں. ۔ بھارت کی جیلوں میں مجموعی طور پر 572 قیدی ہیں،جن میں سے 210 ماہی گیر ہیں،

    بیرون ممالک مقیم 96 لاکھ پاکستانیوں میں سے10ہزار289 پاکستانی جیلوں میں تاحال قید ہیں، وزارت خارجہ نے تفصیلات قومی اسمبلی  جمع کرادیں،بھارت کی جیلوں میں 572 پاکستانی مختلف کیسز میں قید ہیں، امارات میں 2ہزار 25، برطانیہ میں 300 پاکستانی جیلوں میں ہیں.

    سعودی مخالف سرگرمیاں، جیلوں میں 73 پاکستانیوں سمیت 5201 افراد قید

    وزارت خارجہ نے قیدیوں کی رہائی کے لیےسفارتخانوں کوسرکلرجاری کردیئے،آسٹریلیا میں250،چین 268اوریونان میں 617 پاکستانی قیدہیں،امریکامیں 109 پاکستانی دہشتگردی اور فراڈ کے کیسز میں قید ہیں،ایران میں غیرقانونی داخلے اور منشیات کے کیسزمیں134پاکستانی جیلوں میں ہیں،

    حکومت نے گزشتہ سال4ہزار637پاکستانیوں کوبیرون مالک جیلوں سےرہاکرایا،گزشتہ سال بھارت نے 50 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا،سعودی عرب نےایک ہزار594،امارات نےایک ہزار873پاکستانیوں کورہاکیا

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    اسرائیل سی تعلقات رکھنے والے ترک صدر رجب طیب اردگان امت کے اتحاد کے داعی کیسے ہو سکتے ہیں؟

    قومی اسمبلی میں پیش ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی جیلوں میں مجموعی طور پر 585 قیدی ہیں،جن میں سے 210 ماہی گیر ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پلواما حملے میں پاکستان کا تعلق ثابت نہیں ہوا،پاکستان کی کبھی جارحیت کی پالیسی نہیں رہی، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستانی ماہی گیروں اور قیدیوں کو بازیاب کرانا ہماری ترجیح ہے، ماہی گیروں کی شہریت کا پہلے تعین کرنا پڑتا ہے،ہم نے بھارتی حکومت سے متعلقہ فورمز پرمعاملہ اٹھایا ہے، شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ ہم نے 300 سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا،بھارت کے ساتھ کشیدگی میں کمی کیلیےابھینندن کو بھی رہا کیا ،ہم نے بھارت پر اخلاقی دباؤ ڈالنے کے لیے بھارتی قیدی رہا کیے