Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے علماء کرام سے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے علماء کرام سے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے علماء کرام سے بڑا مطالبہ کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں اتحاد و یگانگت اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، ملاقات میں کوئٹہ خودکش حملے کی شدید مذمت، شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں خودکش حملہ ہر لحاظ سے قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ بے گناہ اور معصوم نمازیوں پر حملہ کرنے والے ہرگز مسلمان نہیں ہو سکتے۔ مساجد میں حملے کرنے والے مسلمانوں کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ ہر انسان کی جان کی قدر و منزلت ہے، قتل گھناؤنا اور ناقابل معافی اقدام ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ علمائے کرام ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ پاکستان کی یکجہتی،سلامتی اور استحکام میں علمائے کرام کا کردار ملکی تاریخ کا روشن باب ہے۔علمائے کرام اور مشائخ عظام فرقہ وارانہ عصبیت سے پاک اسلامی بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کیلئے بھرپور کاوشیں کریں۔

  • احتساب کا نعرہ دفن ، نواز شریف نے آرمی ایکٹ بل کی حمایت کیوں کی؟ عارف حمید بھٹی نے کئے انکشافات

    احتساب کا نعرہ دفن ، نواز شریف نے آرمی ایکٹ بل کی حمایت کیوں کی؟ عارف حمید بھٹی نے کئے انکشافات

    احتساب کا نعرہ دفن ، نواز شریف نے آرمی ایکٹ بل کی حمایت کیوں کی؟ عارف حمید بھٹی نے کئے انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ حقائق آپ تک لانے کی کوشش کرتا ہوں، اوورسیز پاکستانی کے بہت سارے مسائل ہوتے ہیں، مکمل سچ لاتا ہوں، میں ایک عام شہری ہوں،ہر شہری مشکلات کا شکار ہے، نہ نظر آنے والی چیزیں ہمیں کچھ کہنے سے روکتی ہیں اور اگر کچھ کہہ دیا جائے کوئی خبر سامنے لائے جائی تو ثبوت مانگے جاتے ہیں اور طاقتور لوگ ثبوت چھپاتے ہیں.

    عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اسوقت پاکستان کا دنیا میں بہت اہم ایشو پر بات کریں گے ایک امریکا ایران کشیدگی، امریکہ نے ایرانی جنرل کو جاں بحق کر دیا، امریکہ کا خیال تھا کہ ایران ماضی کی طرح زیادہ ری ایکشن نہیں کرے گا وہ مزید دھمکیاں دے کر ایران کو چپ کروا دے گا لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا، ایرانی حکومت، فوج نے بھر پور ری ایکشن کیا اور کہا کہ جواب دیا جائے گا کہ امریکہ کا آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی ہم اس کو نہیں بھولیں گے، ہم اس کا جواب دیں گے ،امریکہ پر حملہ کریں گے یا امریکہ کے دوست اسرائیل کا نام لیا جا رہا ہے،

    عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت نے امریکہ اڈوں پر عراق پر میزائل حملے کئے اور سخت نقصان کیا تو کانگریس نے ٹرمپ سے کہا کہ آپ نے کس سے پوچھ کر جنگ شروع کی ، اس طرح خطے میں امن نہیں عالمی جنگ کا خطرہ ہے، امریکی صدر ٹرمپ کو پہلی بار کانگریس اور عوام سے سخت ری ایکشن کا سامنا کرنا پڑا،اسکا خیال تھا کہ ایران چپ ہو جائے گا، بالاخرایران کے ساتھ غیر مشروط کے لئے آ گیا اس میں اچھی بات یہ ہوئی کہ سپرپاورز نے بھی اہم رول ادا کیا، امریکن حکام، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے امریکا کو یہی کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں امریکا کوئی ایسی حرکت نہ کرے جس سے دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف جائے،اور انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی قیمت پر اپنی سر زمین کو کسی دہشت گردی یا کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا.حالات نے کروٹ لی،ابھی تک حملہ ٹل گیا،

    عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی بات کہنا حتمی نہیں کیونکہ پاکستان کے سیاسی حالات کرکٹ کی طرح ہوتے ہیں ایک سیاسی جماعت آج کچھ کہتی ہے کل کچھ کہتی ہے،حکومت اور اپوزیشن متضاد بیانات دے کر ایک دوسرے سے دور چلے جاتے ہیں اور پھر ذاتی مفادات کے لئے آپس میں شیرو شکر ہو جاتے ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ مل جاتے ہیں اسی طرح کے واقعات آرمی ایکٹ ترمیم میں نظر آئے پہلے مسلم لیگ ن نے اسکی سخت مخالفت کی،اسکے بعد پی پی کے بلاول نے کہا کہ جب تک یہ وزیراعظم ہے آرمی ایکٹ میں ترمیم ہو ہی نہیں سکتی، خیر نظر نہ آنے والی چیز وں نے تینوں جماعتوں کو ایک پیج پر لے آئے، وہی حکومت جو اپوزیشن سے سخت نالاں تھی، ان کے خلاف کاروائیوں کے دعوے کر رہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ نیب انہیں نہیں چھوڑے گا وہ حکومت آہستہ آہستہ پیچھے ہٹ گئی اور اپوزیشن جو عمران خان پر سیخ پا تھی انہوں نے پالیسی بدلی ،نہ جانے کس نے ان کے کانوں میں آ‌کر بات کی کہ اب حالات اس طرح نہیں چلیں گے، حالات نے کروٹ لی، عمران خان نے تھوڑا سا خاموشی کی اور عدالتوں نے آئین و قانون کے تحت آصف زرداری، نواز شریف کو رہا کیا اور وزیراعظم نے انسانی حقوق کے تحت، ہمدردی کے تحت نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی، نواز اور شہباز بیرون ملک علاج کے لئے چلے گئے جبکہ ن لیگ کے کچھ رہنما سیخ پا رہے، وزیراعظم کو سیلکٹڈ کہتے رہے، ہر تقریر میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے،انہیں غصہ ،انتقام نظر آتا تھا ،رانا ثنا گرفتار ہوئے ان کی ضمانت ہوئی، انہوں نے قرآن اٹھا کر کہا کہ منشیات کیس غلط ہے، رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں ضمانت پر رہائی مل گئی،اس دوران جو خوبصورت بات آئی مریم نواز جو طویل خاموشی ہیں جو پاکستان کی عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے حوالہ سے ایسی ایسی باتیں‌ کہتی تھیں کہ کئی لوگوں کو اندر جانا پڑا لیکن دو ماہ سے اچانک مریم نواز والد کی محبت اوران کے خلوص میں خاموش ہو گئیں ،ان کے منہ سے نکلنے والے الفاظ جو آگ پر تیل کا کام کرتے تھے وہ خاموش ہیں اور انہوں نے اداروں کے حوالہ سے کوئی بیان نہیں دیا،اپنے والد کے لئے جلسے جلوس بھی نہیں کئے،لیکن ان کا ایک ہی نعرہ تھا بندوقوں والے ڈر گئے ایک نہتی لڑکی سے ، اور ایک نہتی لڑکی خاموش ہو گئی اور طویل عرصے سے جاری ہے جب نواز شریف کو جیل سے ہسپتال لایا گیا تھا کچھ لوگ اس کو گو اینڈ ٹیل کہہ رہے ہیں.

    عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان 22 سال سے احتساب کا نعرہ لگا رہے تھے ،25 جولائی 2018 کو ان کی حکومت آئی اور ان کا پھر بھی احتساب کا نعرہ تھا اور کہتے تھے کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا، ہزار ہا بار یہ بیان دہرایا، اور کہا کہ لوٹا ہوا پیسہ لوں گا، نیب نے بے شمار لوگوں کو گرفتار کیا لیکن ایک پسیہ بھی ری کور نہیں ہوا، آرمی ایکٹ میں ترمیم کی باری آئی تو عمران خان احتساب کو بھول گئے ،پس پردہ ڈال دیا ، وہ بھول گئے کہ دو بڑی جماعتیں جو تیس چالیس سال سے اقتدار میں تھیں ان سے لوٹا ہوا پسیہ واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کروایا جائے گا یہ وزیراعظم کا عوام سے وعدہ تھا، اور کرپشن کے خاتمے کے لئے سخت قانون بنائے جائیں گے ،لیکن اچانک وہ خاموش ہو گئے، کسی کو این آر او نہیں دوں گا یہ کچھ دن سے وہ بھول گئے کہ یہ ان کا بیانیہ تھا، نیب کے آرڈیننس میں بھی تبدیلی آ گئی، ایسے لگ رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کرپشن کے حوالہ سے بھی کمپرومائیز کرنا پڑ رہا ہے، بظاہر وہ تسلیم نہیں کر رہے لیکن آرمی ایکٹ میں ترمیم کو اچانک نیب کے پر کاٹنے کے بعد احتساب کا سلسلہ رک گیا، کوئی گرفتاری نظر نہیں آتی، ن لیگ اپنے قائد کے لئے کہہ رہی ہے کہ شاید انہوں نے گیو اینڈ ٹیک کر لیا، کسی سیاسی جماعت میں ہمت نہیں ہوئی کہ اپنے لیڈروں کو کہے کہ اپنی پالیسی کیوں بدلی، نواز شریف نے لندن میں اجلاس میں پارٹی رہنماؤں سے قرآن پر حلف لیا،کہ جو بات اس ڈرائنگ روم میں ہوئی گیو اینڈ ٹیک کی، یا این آر او کی ،اس کا ذکر کوئی نہیں کرے گا،

    عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے اس پر زبان نہیں کھولی اور کہا کہ ہم نے اس پر حلف دیا ہوا ہے،ہم کوئی بات نہیں کریں گے، بائیس سال کی عمران خان کی کرپشن کے خلاف جدودجہد اور احتساب کے نعرے کو فی الحال دفن کر دیا گیا ہے، اپوزیشن و حکومت ملکر اسمبلی چلانے کا سوچ رہے ہیں، اس دوران میر حسن پانچ بچوں کا باپ خود کشی کر گیا،سردی سے بچنے کے لئے وہ بچوں کو کپڑے نہیں دے سکا، پاکستان میں گردے بیچ کر بچوں کا گزارہ کیا جا رہا ہے، پر کشش باتیں سنتے ہیں جب حکمران آتے ہیں تو پھر وہی حال ہوتے ہیں، ہم اس حال پر جی رہے ہین کہ کبھی تو شہریوں کو تعلیم و صحت کو حقوق دیں گے جب تک شہریوں کو حقوق نہیں دیں گے پاکستان کبھی خوشحال نہیں ہو سکتا.

  • دبئی میں جیل کاٹنے اور ڈی پورٹ ہونے کی خبر پر حریم شاہ میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟

    دبئی میں جیل کاٹنے اور ڈی پورٹ ہونے کی خبر پر حریم شاہ میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟

    دبئی میں جیل کاٹنے اور ڈی پورٹ ہونے کی خبر پر حریم شاہ میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی دبئی سے ڈی پورٹ ہونے اور جیل جانے کی خبروں پر حریم شاہ نے اپنا موقف دے دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ میڈیا میں چل رہی خبروں کی تردید کرتی ہوں۔ میں معمول کے مطابق پاکستان پہنچی ہوں۔ نا ہی مجھے ڈی پورٹ کیا گیا نہ ہی میں نے دبئی میں جیل کاٹی۔ یہ سب من گھڑت خبریں ہیں۔

    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1215706692119334912

    حریم شاہ نے اردو اور انگلش میں ٹویٹ کیں،

    باغی ٹی وی نے خبر دی تھی کہ حریم شاہ مشکل میں ہے اور اسے دبئی سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے تا ہم اب حریم شاہ نے اپنا موقف دے دیا ہے،

    باغی ٹی وی کو ملنے والے ایئر ٹکٹ کے مطابق حریم شاہ کو 8 جنوری کو دبئی سے ملتان ڈی پورٹ کیا گیا،دونوں نے بلیو ایئر لائن کے طیارے پر سفر کیا اور ملتان پہنچیں، انہوں نے فلائٹ نمبر پی اے 811 کی اکانومی کلاس میں سفر کیا.اور بدھ کی شب گیارہ بجے ملتان پہنچیں.

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    حریم شاہ خود کو پاکستانی اور پی ٹی آئی کی کہتی ہیں تا ہم انہوں نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے خلاف ایک محاذ بنایا ہوا ہے ، حریم شاہ روزانہ ٹویٹ کر کے پھر ڈیلیٹ کر دیتی ہے، کہتی ہے عمران خان کو دھمکی نہیں دی لیکن تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف شاید مریم نواز اتنے ٹویٹ نہیں کرتی تھی جتنے حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ہوتے ہیں اس کے باوجود پنجاب حکومت کے فیاض الحسن چوہان حریم شاہ سے رابطے میں ہیں.

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

    حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

    غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

    حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

    حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

    معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے

  • امریکہ ، ایران کشیدگی ، متحدہ وحدت مسلمین نے کل مظاہرے کا اعلان کردیا

    امریکہ ، ایران کشیدگی ، متحدہ وحدت مسلمین نے کل مظاہرے کا اعلان کردیا

    لاہور:امریکہ ، ایران کشیدگی ، متحدہ وحدت مسلمین نے کل مظاہرے کا اعلان کردیا،اطلاعات کےمطابق امریکہ وایران میں جاری کشیدگی پر متحدہ وحدت مسلمین سمیت دیگر شیعہ تنظیموں کی جانب سے امریکن سنٹربلمقابل لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرے کی کال دے دی ،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کےمطابق کل کے مظاہرے کے باعث پولیس و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاہور پریس کلب کو آنے والے تمام راستے بشمول ڈیوس روڈ ، ایجرٹن روڈ، ایمپریس روڈ، ایبٹ روڈ ودیگرروڈز اور علاقہ کو کنٹینرزکے ذریعے ہفتہ کی رات 12.00بجے مکمل طور پر بلاک کردیاجائے گا

    ضلعی حکومت کے مطابق اتوارکی رات 12:00 بجے تک رہے گی ۔ اس دوران لاہورپریس کلب کے اردگرد کا تمام علاقہ سیل ہونے کے باعث کلب میں بھی آمدورفت ناممکن ہوگی لہذا لاہور پریس کلب اتوار کے رو ز مکمل طور پر بند رہے گا۔

  • لاہورمیں امن وامان اورسیکورٹی کی مخدوش صورتحال، تھانیداروں کی تھانے بدریاں

    لاہورمیں امن وامان اورسیکورٹی کی مخدوش صورتحال، تھانیداروں کی تھانے بدریاں

    لاہور:لاہورمیں امن وامان اورسیکورٹی کی مخدوش صورتحال،تھانیداروں کی تھانے بدریاں ،اطلاعات کےمطابق ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے شہر کے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کردئیے

    باغی ٹی وی کےمطابق پولیس لائنز سے وقاص بخاری کو ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ تعینات کردیا گیا،صفدر سجاد کو پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سندر تعینات کردیا گیا،عاطف ملک ایس ایچ او تھانہ ٹبی سٹی،ندیم خالد ایس ایچ او تھانہ گڑھی شاہو تعینات کردیا گیا ہے،

    پنجاب پولیس ذرائع کےمطابق اختر علی ایس ایچ او تھانہ مصری شاہ،محمد سہیل ایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی تعینات،جبکہ احمد عدنان سلطان ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ ،ریحان انور ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ تعینات کردیا گیا ہے ،باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی رپورٹ کےمطابق ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ سہیل اختر،ایس ایچ او تھانہ اکبری گیٹ آفتاب کو پولیس لائنز بھجوا دیا گیا

    باغی ٹی وی کےمطابق ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ رضا عباس،ایس ایچ او تھانہ اقبال ٹاؤن فہیم امداد کو پولیس لائنز بھجوا دیا گیاجبکہ امین بٹ ایس ایچ او تھانہ نیوانارکلی،دیس محمدایس ایچ او تھانہ مزنگ تعینات،حافظ طارق ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ،محمد عمران ایس ایچ او تھانہ مصفطی آباد تعینات کردیا گیا ہے

    پنجاب پولیس کیطرف باغی ٹی وی کو حاصل ہونےوالی رپورٹ کےمطابق ثقلین شاہ ایس ایچ او تھانہ رائے ونڈ سٹی،عاصم حمید ایس ایچ او تھانہ شالیمار تعینات جبکہ عمران محبوب خان ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے،سہیل کاظمی ایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی ،سعید انور ایس ایچ او تھانہ اکبری گیٹ،زاہد محمود ایس ایچ او تھانہ اقبال ٹاؤن ،جاوید اقبال چیمہ کو ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی تعینات کردیا گیاجبکہ ایس ایچ او تھانہ سندر محمد عرفان،ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی مقصود خان کو پولیس لائنز بھجوا دیا گیا

  • شاہی قلعہ میں شادی کی اجازت،فورٹ انچارج بلال طاہرمعطل

    شاہی قلعہ میں شادی کی اجازت،فورٹ انچارج بلال طاہرمعطل

    لاہور:شاہی قلعہ میں شادی کی اجازت،فورٹ انچارج بلال طاہرمعطل،اطلاعات کے مطابق شاہی قلعہ میں شادی کی تقریب کا معاملہ شدت اختیارکرگیا ہے،ادھراس واقعہ کا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہےاورمزید تحقیقات کا حکم دے دیا ہے –

    باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورشادی کی تقریب کے انعقاد کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس واقعہ پروزیراعلیٰ نے کہا ہےکہ شاہی قلعہ جیسی تاریخی عمارت میں شادی کی تقریب کا انعقاد سنگین غفلت اور کوتاہی ہے

    عثمان بزدارنے کہا ہےکہ شادی کاانعقاد کرنے والوں کے خلاف بھی بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے-آئندہ ایسے واقعہ کی روک تھام سخت مانیٹرنگ کے ذریعے ہرصورت یقینی بنائی جائے-

    ادھر ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ لاہور شاہی قلعہ میں پابندی کے باوجود بااثر شخصیت کے بیٹے کی مہندی کی تقریب کی گئی اور قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں ۔ دعوت ولیمہ بدھ کی رات شاہی باورچی خانے میں ہوئی ، دعوت ولیمہ میں تین سو افراد نے شرکت کی ،

    باغی ٹی وی کےمطابق شادی کی اس تقریب کے موقع پر شاہی باورچی خانے میں قناعتیں ، ساونڈ سسٹم اور دیواروں پر فانوس لٹکا کر پورا ماحول بنایا گیا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہی قلعہ بین الاقوامی ورثہ کونسل میں شامل ہے اور بین الاقوامی ورثہ کونسل قوانین کے مطابق شاہی قلعے میں کوئی تقریب نہیں ہو سکتی ہے ، ورلڈ اولڈ سٹی اور شاہی قلعہ انتظامیہ نے سیاسی دباﺅ اور رشوت کے عوض اجازت دی ہے ۔

    دوسری جانب ڈی جی اولڈ سٹی کامران لاشاری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ شادی کی تقریب نہیں ہوئی بلکہ مہندی کا فنکشن ہواہے جس کے خلاف ایکشن لیا گیاہے ، سیکیورٹی ضبط اور متعلقہ افسر کو معطل کر دیا گیاہے ۔ا نہوں نے کہا کہ تقریب شیش محل میں نہیں بلکہ شاہی باورچی خانے میں ہوئی ہے ۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علماء کونسل کا امریکا کے خلاف مظاہرہ

    ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علماء کونسل کا امریکا کے خلاف مظاہرہ

    ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علماء کونسل کا امریکا کے خلاف مظاہرہ

    ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹلی امام حسین سے ایک احتجاجی ریلی منعقد کی گئی گی ڈیرہ بنوں روڈ پر جلسے کی شکل اختیار کرنے والی ریلی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ایرانی جنرل کی امریکی حملے میں جاں بحق ہونے پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔ امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج کے جنرل پر امریکی جان لیوا حملہ کھلی دہشت گردی ہے ہے یہ امریکی اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ہم مظلوموں کے حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے اس پر موقع پر مظاہرین نے امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا

  • لاہور:میں پارکنگ والے من مانیاں کرنے لگے،عوام الناس سے مقررکئے گئے پیسوں سے زیادہ وصول کرنے لگے

    لاہور:میں پارکنگ والے من مانیاں کرنے لگے،عوام الناس سے مقررکئے گئے پیسوں سے زیادہ وصول کرنے لگے

    لاہور:لاہور:میں پارکنگ والے من مانیاں کرنے لگے،عوام الناس سے مقررکئے گئے پیسوں سے زیادہ وصول کرنے لگے،اطلاعات کےمطابق لاہورمیں پارکنگ کے نام پرقائم سرکاری اداروں میں‌ پارکنگ اسٹینڈ ضلعی حکومت کی طرف سے مقرر کئے گئے نرخوں سے زیادہ وصول کرکے حکومتی رٹ کوپامال کررہے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور کے تمام سرکاری پارکنگ اسٹینڈز پرپرچی کے ذریعے پارکنگ فیس وصول کرنے والا مافیا لوگوں سے زبردستی مقرر کی گئی حد سے زیادہ نہ صرف پیسے وصول کرتے ہیں بلکہ دھمکیاں بھی دیتے ہیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق ویسے توتمام پارکنگ اسٹینڈزکی صورت حال ایک جیسی ہے ، فی الحال جو تازہ واقعہ سامنے آیا ہے وہ لاہورجنرل ہسپتال کے پارکنگ اسٹینڈ کا ہے جہاں پارکنگ مافیا لوگوں سے مقررکی گئی رقم سے زیادہ پیسے وصول کررہے ہیں‌

    باغی ٹی وی کے مطابق تازہ واقعہ میں‌ ایک مریض جب ہسپتال پہنچا تو اس نے موٹرسائیکل وہاں کھڑی کی تو اس وقت جو اسے پرچی دی گئی اس پردس روپے درج تھے جسے پارکنگ اسٹینڈ والوں نے سیاہ مارکرسے مٹاکر20 روپے ظاہرکرکے تھما دی ،جبکہ پرچی پرواضح 10 روپے لکھے ہوئے تھے

    ذرائع کےمطابق جب مریض نے پارکنگ اسٹینڈ والے سے کہا کہ بھائی اس پرتو10 روپے لکھے ہیں اورآپ 20 روپے وصول کررہےہیں ، اس پراسٹینڈوالے آدمی نے نہ صرف اصرار کیا بلکہ 10 روپے لینے سے انکارکردیا ،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ مافیا دھمکیاں بھی دے رہا تھا اور چیلنج کررہا تھا کہ جاو کہہ دو جس سے کہنا ہم 20 ہی لیں گے

    ادھر باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق یہ صرف ایک مریض کے ساتھ واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ ہرکسی کے ساتھ یہ رویہ اپنایا جارہا ہے، لوگ بھی یہ کہتے سنےگئے ہیں کہ کیا یہ تبدیلی ہےکہ یہ مافیا مقرر کردہ رقم کوتبدیل کرکے منہ مانگی رقم وصول کرے

  • حافظ محمد سعید کیس کی سماعت ملتوی، حتمی بیان کے لئے سوالنامہ جمع

    حافظ محمد سعید کیس کی سماعت ملتوی، حتمی بیان کے لئے سوالنامہ جمع

    حافظ محمد سعید کیس کی سماعت ملتوی، حتمی بیان کے لئے سوالنامہ جمع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پروفیسر حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کے خلاف کیس کی سماعت کل 11 جنوری تک کے لیے ملتوی کر دی ہے،

    جمعہ کے دن انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں پروفیسر حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کے حتمی بیان کیلئے سوالنامہ جمع کروا دیا گیا ہے، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالرؤف وٹو کی طرف سے سوالنامہ دیے جانے پر عدالت نے کیس کی سماعت کل ہفتہ تک کیلئے ملتوی کر دی،

    حافظ محمد سعید و دیگر کے وکلاء نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے ایک دن قبل گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی تھی اب ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے دیے گئے سوالنامہ کا جواب جمع کروایا جائے گا،

    واضح رہے کہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی کی قرارداد 1267کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف درج مقدمات الانفال ٹرسٹ سے تعلق کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں جو ملک بھر میں مساجداور دینی ادارے تعمیر کرنے والا ادارہ ہے۔

    ایلس ویلز پاکستان کیوں آ رہی ہے؟ ایسی حقیقت سامنے آئی جسے سن کر ہر پاکستانی غصہ میں آ جائے

  • وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا

    وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا

    وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا،‏معمولی سی گاڑی لگنے پر دوسری گاڑی کی چابی نکال کر گاڑی کو ٹھو بھی ماری،‏دونوں گاڑیاں ایک نجی کلب میں داخل ہوتے ہوئے آپس میں ٹکرائیں، حسان نیازن نے دوسری گاڑی کے ڈرائیو ر کو دھمکیاں بھی دیں، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے.

    https://twitter.com/TayyabGulfam/status/1215598394351243265

    واضح رہے کہ حسان نیازی پی آئی سی حملہ کیس میں بھی ملزم ہیں اور عبوری ضمانت پر ہیں

    میرے کپڑے اتار دیئے گئے، کیا میری کوئی اوقات نہیں…..وزیراعظم کے بھانجے نے ایسا کیوں کہہ دیا؟

    لاہور میں پی آئی سی کے باہر وکلا کے پرتشدد احتجاج کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان خان نیازی بھی ساتھی وکلا کے ساتھ موجود تھے، حسان خان نیازی معروف تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے اس موقع پر دوستوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں، حسان نیازی کی موجودگی پر مسلم لیگ ن بھی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم کا بھتیجا بھی سانحہ پی آئی سی میں ملوث ہے.

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟