Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب پولیس زندہ باد،جاوید بدرولد بدردین کے نام کے دوبندے ایک کوضمانت تودوسرااشتہاری قرار

    پنجاب پولیس زندہ باد،جاوید بدرولد بدردین کے نام کے دوبندے ایک کوضمانت تودوسرااشتہاری قرار

    لاہور: پنجاب پولیس زندہ باد،جاوید بدرولد بدردین کے نام کے دوبندے ایک کوضمانت تودوسرا اشتہاری قراردیا گیا ، اطلاعات کےمطابق عدالتی تاریخ کا انوکھا ضمانتی کیس پنجاب پولیس کی کارکردگی کا پول کُھل گیا،

    باغی ٹی وی کےمطابق پنجاب پولیس کی پھرتیوں کا اس وقت پتہ چلا جب سیشن کورٹ لاہور میں ایک ایف آئی آر میں دو ہم نام لوگوں نے ایک ہی عدالت سے عبوری ضمانت کروالی،ذرائع کےمطابق جب یہ معاملہ کھل کرسامنے آیا تو پتہ چلا کہ اس سارے واقعہ کا اصل کردار پنجاب پولیس ہے

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ہم نام ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر نے دوسری عبوری ضمانت کروائی ،اطلاعات کےمطابق ایف آئی آر کے اصل مُلزم کا نام بھی جاوید بدر ولد بدر دین تھی ،ایک ایف آئی آر تھانہ گُجر پورہ میں درج اور ضمانت سیشن جج منصور قریشی کی عدالت میں ہوئی

    باغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے جب پی ٹی آئی رہنما جاوید بدرکوعلم ہوا تو پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر نے اصل حقیقت سامنے آنے پر ضمانت واپس لے لی ، جاوید بدر نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ مُجھے پنجاب پولیس نے بولا کہ آپ چار سال پُرانے کیس میں اشتہاری ہیں

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے جب جب جاوید بدر سے پوچھا گیاکہ کیا پنجاب پولیس نے آپ سے کوئی زیادتی تونہیں کی ؟ تو جاوید بدر کا کہنا تھا کہ میں نے پنجاب پولیس کے شدید دباؤ میں آکر عبوری ضمانت کروائی ،انہوں نے مزید بتایا کہ میرے وکیل عدیل ہاشمی نے پنجاب پولیس کو ایکسپوز کیا

    پنجاب پولیس کی پھرتیوں پر اظہارخیال کرتے ہوئے جاوید بدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو پنجاب پولیس کے بارے تعریفی کلمات واپس لینے ہوں گے ،جاوید بدرکا کہ بھی کہنا تھا کہ بُذدار حکومت میں پولیس کی کارکردگی ن لیگ کے دور سے زیادہ خراب ہے

  • حریم شاہ ویڈیو لیکس، انتہائی شرمناک ویڈیو ٹویٹ کر دی

    حریم شاہ ویڈیو لیکس، انتہائی شرمناک ویڈیو ٹویٹ کر دی

    حریم شاہ ویڈیو لیکس، انتہائی شرمناک ویڈیو ٹویٹ کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیاسی رہنماوں ، وزیروں کے بعد ٹک ٹاک کی متنازعہ سٹار حریم شاہ نے کرکٹر شاہین آفریدی پر بھی شرمناک الزام لگا دیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ نے شاہین آفریدی کی ایک مبینہ ویڈیو شیئر کی جو کہ کچھ عر صہ قبل سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی تھی ،اس مبینہ ویڈیو میں شاہین آفریدی غیر اخلاقی حرکتیں کرتے دیکھے جا سکتے ہیں ۔اس ویڈیو کے ساتھ حریم شاہ نے پیغام جاری کیا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ کچھ مہینے پہلے شاہین آفریدی کی مبینہ ویڈیو میں نے جاری کی تھی ۔

    حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جناب ویڈیو کال کا کہہ رہے تھے ،جب ویڈیو کال پک کی تو گندی حرکتیں شروع کر دیں ۔

    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1215245718321029120

    واضح رہے کہ حریم شاہ دو تین دن خاموش رہنے کے بعد میدان میں آئیں اور کرکٹر پر الزام عائد کر دیا،اب مزید کس کی ویڈیو آنی ہے کچھ کہنا قبل ازوقت ہے.

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    حریم شاہ خود کو پاکستانی اور پی ٹی آئی کی کہتی ہیں تا ہم انہوں نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے خلاف ایک محاذ بنایا ہوا ہے ، حریم شاہ روزانہ ٹویٹ کر کے پھر ڈیلیٹ کر دیتی ہے، کہتی ہے عمران خان کو دھمکی نہیں دی لیکن تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف شاید مریم نواز اتنے ٹویٹ نہیں کرتی تھی جتنے حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ہوتے ہیں اس کے باوجود پنجاب حکومت کے فیاض الحسن چوہان حریم شاہ سے رابطے میں ہیں.

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

    حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

    غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

    حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

    حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

    معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے.

  • اورنج ٹرین کا کتنا ہو گا کرایہ، تجاویز ارسال

    اورنج ٹرین کا کتنا ہو گا کرایہ، تجاویز ارسال

    اورنج ٹرین کا کتنا ہو گا کرایہ، تجاویز ارسال

    باغی ٹی وی محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج ٹرین کے کرایوں کا پلان تیار کرلیا اور کرایوں کے تعین کیلیے تجاویز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ارسال کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، جس میں کرایوں کے تعین اور ٹرین چلانے کی حتمی تاریخ طے کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج ٹرین کا کرایہ 30 روپے سے لیکر 50 روپے کے درمیان رکھنے کی تجویز دی ہے۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کرایوں کا تعین حکومتی سبسڈی سے مشروط ہوگا۔ اورنج ٹرین کے فلائیٹ فئیر یا سٹریٹ فئیر کا فیصلہ کیبنٹ کریگی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی تجاویز کے مطابق اورنج لائن کیلئے کرائے کے تناسب سے 12 سے 16 ارب روپے سالانہ سبسڈی درکار ہوگی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد رحمان گیلانی کے مطابق اورنج ٹرین کے کرائے کے تعین کےلئےمختلف تجاویز زیرغورہیں
    اس سے قبل وزیراعلیٰ نے منصوبے کو عوام کیلئے جلد سے جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھای کہ ٹرین کے روٹ کے نیچے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے اور روٹ کے نیچے سڑکوں پرٹریفک کے مسائل کو بھی فی الفور حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے ٹریفک مینجمنٹ پر بھرپور توجہ دی جائے۔

    وزیراعلی کو بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ 27.1کلومیٹر طویل روٹ پر 26سٹیشن بنائے گئے ہیں – ٹرین کے 27سیٹ پر تقریباً 2لاکھ 45ہزار مسافر روزانہ سفر کریں گے اورڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک کا سفر 45منٹ میں طے ہوگا-بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹرین کے سیفٹی ٹیسٹ کامیابی سے ہو رہے ہیں –

  • بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کوپاک فوج کےبعد دوسری بڑی آرگنائزیشن بنائیں گے،گورنرپنجاب

    بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کوپاک فوج کےبعد دوسری بڑی آرگنائزیشن بنائیں گے،گورنرپنجاب

    لاہور:بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کوپاک فوج کےبعد دوسری بڑی آرگنائزیشن بنائیں گے،گورنرپنجاب ،اطلاعات کےمطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کو پاک فوج کے بعد دوسری بڑی ریلیف اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن کے طور پر فعال کرنے کا اعلان کر دیا، کہتےہیں ایران امریکہ جنگ نہیں ہونی چاہیئے۔

    ذرائع کےمطابق آج گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے پنجاب بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے مختلف اضلاع کے 36 صدور نےملاقات کی، ملاقات کےبعد گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا ہےکہ وہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے بعد بوائز سکائوٹس کو ریسکیو و ریلیف آپریشن کے لئے دوسری بڑی تنظیم بنائیں گے، انہوں نے عہد کیاکہ اس تنظیم کو فعال بنایا جائےگا، آرمی ایکٹ میں ترمیم قومی مفاد کا معاملہ تھا تمام سیاسی جماعتوں نے سمجھداری کا ثبوت دیا۔

    ذرائع کےمطابق ملک میں‌ حریم شاہ کی حرامزدگیوں پرایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ دن میں دو سو سے تین سو لوگ ان کیساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنواتے ہیں، میرے ساتھ حریم شاہ کی تصویر گورنر ہاؤس کی نہیں باہر کسی فنکشن کی ہے۔گورنر کا کہنا تھاکہ کشمیر کا مسئلہ اہم ہے، جب تک یہ حل نہیں ہوتا ہم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

  • لاہور: میاں منظور حسین وٹو کی ایرانی قونصلیٹ میں محمد رضا ناظری سے ملاقات

    لاہور: میاں منظور حسین وٹو کی ایرانی قونصلیٹ میں محمد رضا ناظری سے ملاقات

    لاہور: میاں منظور حسین وٹو کی ایرانی قونصلیٹ میں محمد رضا ناظری سے ملاقات

    باغی ٹی وی :سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، سابق سپیکرپنجاب اسمبلی اور انجمن تعلقات پاکستان ایران کے چئیرمین میاں منظور حسین وٹو نے وفد کے ھمراہ ایرانی قونصلیٹ لاھور میں قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری سے ملاقات کی اور جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان دو ھمسایہ اوربرادر ممالک ہیں ۔ ایران نے ھمیشہ پاکستان کا کھل کر ساتھ دیا ھے۔ خصوصا” کشمیر کے معاملے پر صرف ایران نے دو ٹوک موقف پیش کیا ۔ اور ھمیشہ عالم اسلام کی خدمت کی ھے۔ جنرل قاسم سلیمانی ایک عظیم جنرل تھے۔ اس دکھ کی گھڑی میں ھم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں ان شااللہ انجمن تعلقات پاکستان ایران دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید اضافے کے لئے کوششیں کرے گی۔


    ملاقات میں ایران کے بزنس اٹیچی علی اصغر یکدلہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انجمن تعلقات پاکستان و ایران کے صدر شبیر احمد شگری نے انجمن کی جانب سے تعذیتی لیٹر بھی پیش کیا۔ میاں منظور احمد وٹو کے ساتھ تحریک انصاف کے رہنما میاں اعظم وٹو، پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئیر نائب صدر محمد اشرف بھٹی اور انجمن تعلقات پاکستان ایران کے صدر شبیر احمد شگری بھی شامل تھے۔

  • سگریٹ نوشی کےخاتمےکیلئےٹوبیکو کنٹرول ٹاسک فورس،کن کےخلاف ہوگی کارروائی یہ بھی بتادیا گیا

    سگریٹ نوشی کےخاتمےکیلئےٹوبیکو کنٹرول ٹاسک فورس،کن کےخلاف ہوگی کارروائی یہ بھی بتادیا گیا

    لاہور:سگریٹ نوشی کے خاتمے کیلئے ٹوبیکو کنٹرول ٹاسک فورس بن گئی ، کن کے خلاف ہوگی کارروائی یہ بھی بتادیا گیا،اطلاعات کےمطابق ڈپٹی کمشنرلاہور دانش افضال نے انسداد تمباکو نوشی قانون پر عمل درآمد کے لئے ضلعی سطح پر ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

     

    وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں کے لیے ایک اور اہم منصوبے کا اعلان کریں گے

    ڈپٹی کمشنرلاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس کے لیے 6 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے انسداد تمباکو نوشی قانون پر عمل درآمد کے لئے ضلعی سطح پر ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے

    مسجد اقصٰیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے سٹی پولیس آفس لاہور،سٹی ٹریفک پولیس آفس، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی ، لاہور چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری، پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور، ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نار کوٹیکس کنٹرول لاہور، پاکستان ریلوے عمل درآمد کروانے میں اپنا کردار کریں گے۔

    فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

    سگریٹ نوشی پرقابوپانے کےلیے تشکیل دی جانےوالی ٹاسک فورس انسداد تمباکو نوشی قانون پر عملدرآمد کو تیز کرنے اورلاہور کوتمباکو سے پاک شہر بنانے کے لیے ضلع بھر میں کارروا ئی کرے گی

    حکومت نے سود اداکرنے کے لیے کتنے ارب روپے قرض لیا؟ رپورٹ جاری

    ڈی سی لاہور کیطرف سے جاری احکامات کےمطابق یہ فورس عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروا ئی کرے گی جبکہ 18 سال سے کم عمر والے افراد کو سگریٹ فروخت کرنے، تعلیمی اداروں سے 50 میٹر تک کے فاصلے پر سگریٹ فروخت کرنے والوں، امپورٹڈ اور کھلے سگریٹ فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا۔

  • اب کرکے دکھاو شادی ، حکومت نے پابندی لگادی

    اب کرکے دکھاو شادی ، حکومت نے پابندی لگادی

    لاہور:اب کرکے دکھاو شادی ، حکومت نے پابندی لگادی ،یہ بھی بتادیا گیا کہ کن لڑکے، لڑکیوں کی شادی نہیں ہوسکے گی،پنجاب میں 18 سال سے کم عمر لڑکا اور لڑکی بچے تصور کیے جائیں گے، محکمہ قانون پنجاب نے چائلڈ میرج ایکٹ 1929ء میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

    حکومت نے سود اداکرنے کے لیے کتنے ارب روپے قرض لیا؟ رپورٹ جاری

    ذرائع کےمطابق کم عمرمیں شادی پرقابوپانے کےلیےوفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت کو کم عمر بچوں کی شادیوں کے حوالے سے قانون سازی کی ہدایت کی گئی تھی، جس پر پنجاب حکومت نے چائلڈ میرج ایکٹ 1929ء میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔

    مسجد اقصٰیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد

    نئی قانون سازی کی مطابق ترمیم کے مطابق 18 سال سے کم عمر لڑکے اور لڑکیوں کی شادی نہیں ہوسکے گی، 18 سال سے کم عمر شادی کرنے کو زبردستی تصور کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، حتمی منظوری کے لئے سمری کابینہ کمیٹی کو بھجوائی جائے گی.

    وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں کے لیے ایک اور اہم منصوبے کا اعلان کریں گے

  • یتیم،بےسہارا اورغریب بچوں کا کھانا کھاجانےوالے چائلڈپروٹیکشن بیورکےافسران کی شرمناک کہانی

    یتیم،بےسہارا اورغریب بچوں کا کھانا کھاجانےوالے چائلڈپروٹیکشن بیورکےافسران کی شرمناک کہانی

    لاہور:یتیم،بےسہارا اورغریب بچوں کا کھانا کھا جانےوالےچائلڈپروٹیکشن بیورکےافسران کی شرمناک کہانی،اطلاعات کےمطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بدعنوانی کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا، بیورو کے افسر بچوں کے کھانے پینے میں بھی کرپشن کرنے پر باز نہ آئے۔

    ذرائع کےمطابق چائلڈ پروٹیکشن کے افسران بیورویتیم ، بے سہارا اورغریب بچوں کا حق کھانے والے افسر انکوائری میں مورد الزام اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن عمر دراز بھٹی کو ٹھہرایا گیا، جنہوں نے اس وقت بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بجٹ ہونے کی حیثیت سے کوالٹی اینڈ کوانٹیٹی کمیٹی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

    انکوائری رپورٹ کے مطابق کنٹریکٹر آدھا سال غیر معیاری، غیر مقررہ شدہ اور کم قیمت والا دودھ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سٹوریج میں سپلائی کرتا رہا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر دراز بھٹی نے کمیٹی ارکان کو زبردستی دودھ کی سپلائی رکوانے پر رضا مند کیا۔

    سٹور افسروں نے رجسٹر میں غیر معیاری اور کم قیمت دودھ کا اندراج بطور معیاری اور مقرر کردہ دودھ کے طور پر کیا، انکوائری میں بے ضابطگی ثابت ہونے کے باوجود عمر دراز بھٹی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بجٹ سے ہٹا کر خلاف ضابطہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن بنا دیا گیا۔

  • سموگ کنٹرول کرنے کے لیے درخواستوں پر سماعت، عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟

    سموگ کنٹرول کرنے کے لیے درخواستوں پر سماعت، عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟

    سموگ کنٹرول کرنے کے لیے درخواستوں پر سماعت، عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ مین ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کنٹرول کرنے کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواستوں پر مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی ،عدالت نے درخواست پر کمشنر لاہورکو طلب کر لیا کہ وہ لاہور میں گندگی کی بابت آگاہ کریں ۔

    وقار اے شیخ وکیل پی ایچ اے نے کہا کہ لاہور کی ہاوسنگ سوسائیٹز سیوریج چارجز کے نام پر اپنے مکینوں سے سیوریج چارج وصول کر رہی ہیں ۔یہ سوسائیٹز گندہ پانی باہر پھینکتی ہیں ،عدالت نے اس پر واسا سے رپورٹ طلب کر لی ۔

    عدالت نے کہا کہ لاہور میں مساجد کے ساتھ لگائے واسا کے ڈسپوزل پمپوں سے گندگی اور تعفن پھیلتی ہے ۔ایکسین واسا لاہور عدالت میں تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔شیراز ذکا ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ معاملہ انٹی کرپشن میں بھیج دیا جائے ۔۔عدالت نے واسا سے سیوریج پلانٹس کی حالت زار کی بابت رپورٹ طلب کرلی۔

    عدالت نے ساہیوال میں تاریخی عمارت پر حفاظتی گیٹ نہ لگانے کا نوٹس لے لیا،عدالت نے معاملہ ڈی سی ساہیوال کو بھجوا دیا کہ وہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں ۔عدالت نے کہا کہ موٹر وے پر چلنے والی اکثر گاڑیوں کی لائیٹس سموگ میں کام نہیں کرتیں ۔بادی النظر میں نئی میں فوگ لائیٹس لگانا ضروری ہے۔عدالت نے ڈپٹی سیکرٹری صنعت کو ریکارڈ سمت طلب کر لیا.

    وکیل درخواستگزار نے کہا کہ پرانی گاڑیوں کو فٹنس پر پورا نہ اترنے پر چلانے کے لیے بین کر دیا جائے ۔جس پر عدالت نے کہا کہ موٹر وہیکل قانون اس کی اجازت نہین دیتا ۔عدالت میں سموگ کی روک تھام کے لیے صوبائی کابینہ کی ہونے والی میٹنگ منیٹس کی بابت رپورٹ پیش کر دی گئی عدالت نے کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر حکومتی محکموں کو عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی .

    عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور عدالت نے محکموں کو سموگ کی بابت کئے گئے اقدامات کی پراگرس ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت کر دی عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر پراگرس رپورٹ اپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا ۔

  • سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

    سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

    سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، سابق سپیکرپنجاب اسمبلی اور انجمن تعلقات پاکستان ایران کے چئیرمین میاں منظور حسین وٹو نے وفد کے ھمراہ ایرانی قونصلیٹ لاھور میں قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری سے ملاقات کی اور جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا.

    اس موقع پر میاں منظور حسین وٹو کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان دو ھمسایہ اوربرادر ممالک ہیں ۔ ایران نے ھمیشہ پاکستان کا کھل کر ساتھ دیا ھے۔ خصوصا” کشمیر کے معاملے پر صرف ایران نے دو ٹوک موقف پیش کیا ۔ اور ھمیشہ عالم اسلام کی خدمت کی ھے۔ جنرل قاسم سلیمانی ایک عظیم جنرل تھے۔ اس دکھ کی گھڑی میں ھم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں ان شااللہ انجمن تعلقات پاکستان ایران دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید اضافے کے لئے کوششیں کرے گی۔

    ملاقات میں ایران کے بزنس اٹیچی علی اصغر یکدلہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انجمن تعلقات پاکستان و ایران کے صدر شبیر احمد شگری نے انجمن کی جانب سے تعذیتی لیٹر بھی پیش کیا۔ میاں منظور احمد وٹو کے ساتھ تحریک انصاف کے رہنما میاں اعظم وٹو، پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئیر نائب صدر محمد اشرف بھٹی اور انجمن تعلقات پاکستان ایران کے صدر شبیر احمد شگری بھی شامل تھے۔

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے،