Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور سے کراچی جانے والی جناح ایکسپریس  کو حادثہ

    لاہور سے کراچی جانے والی جناح ایکسپریس کو حادثہ

    لاہور سے کراچی جانے والی جناح ایکسپریس کو حادثہ

    باغی ٹی وی رپورٹ : لاہور سے کراچی جانے والی جناح ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث ٹرین کی بوگی پٹری سے اترگئی۔

    ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث لاہور آنے جانے والی ریلوے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ پٹری ٹوٹنے کے باعث ڈی ایس آفس کے پاس پیش آیا۔
    واضح رہے کہ اکتوبر میں تیزگام ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے قبل رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌ آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

    یاد رہے کہ پاکستان میں‌ اس سے قبل بھی ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم اس سلسلہ میں‌ ریلوے حکام کی طرف سے ابھی تک مضبوط اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں.

  • سپیکر پنجاب اسمبلی ن لیگ کے اراکین پر مہربان، ن لیگ کو بڑی خوشخبری دے دی

    سپیکر پنجاب اسمبلی ن لیگ کے اراکین پر مہربان، ن لیگ کو بڑی خوشخبری دے دی

    سپیکر پنجاب اسمبلی ن لیگ کے اراکین پر مہربان، ن لیگ کو بڑی خوشخبری دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے مسلم لیگ ن کے گرفتار اراکین اسمبلی حمزہ شہباز  اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرجاری کردیئے،مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کی استدعا کی تھی، اسپیکرچودھری پرویزالہٰی نےمسلم لیگ ن کی استدعامنظورکرتےہوئے پروڈکشن آرڈرجاری کیے،حمزہ شہبازاورخواجہ سلمان رفیق 18 دسمبر سے پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں شریک ہوں گے.

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کااجلاس 18 دسمبرکو سہ پہر3 بجےطلب کیا گیا ہے.

    عمران خان 18بے نامی اکاوَنٹس استعمال کرتے ہیں، احسن اقبال کا دعویٰ

    احسن اقبال نے حکومت کےخلاف مہم کا اعلان کر دیا

    خواجہ سلمان رفیق کو نیب نے پیرا گون ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کر رکھا ہے وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ، حمزہ شہباز کو نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں  حمزہ شہباز سے رمضان شوگر ملز ،چودھری شوگر ملز کیس میں بھی تحقیقات جاری ہیں،

  • پنجاب یونیورسٹی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز اہم صوبائی وزیر نے کیا

    پنجاب یونیورسٹی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز اہم صوبائی وزیر نے کیا

    پنجاب یونیورسٹی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز اہم صوبائی وزیر نے کیا

    باغی ٹی وی رپورٹ :صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے پنجاب یونیورسٹی میں انسداد پولیو مہم کا آغازکیا، وزیر ہائیر ایجوکیشن نے پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

    انسداد پولیو مہم میں وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کی شرکت کی ، اس موقع پر صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ پاکستان ان دو ملکوں میں شامل ہے، جہاں آج بھی پولیو موجود ہے، پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ پولیو جیسے مرض کو شکست دیں، ہر پاکستانی سے درخواست ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں،

    ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں، اساتذہ اور طلباء پولیو کے خلاف آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں،

  • سٹیزن پورٹل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سٹیزن پورٹل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سٹیزن پورٹل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    باغی ٹی وی رپورٹ:لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سٹیزن پورٹل کے قیام کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی گئی۔
    اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے پورٹل کی جانب سے شکایات پر بغیر تصدیق کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
    جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ڈاکٹر رانا فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ سٹیزن پورٹل پر آنے والی شکایات پر قانونی تقاضے پورے کرکے کارروائی کی جاتی ہے، درخواست بے بنیاد ہے مسترد کی جائے۔

    درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ سٹیزن پورٹل پر شکایت موصول ہوتے ہی یک طرفہ کارروائی کی جاتی ہے اور اس سے قبل متعلقہ سرکاری افسر یا ملازم کا مؤقف تک نہیں سنا جاتا۔ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت ہرشہری کو شفاف ٹرائل کاحق حاصل ہے۔

    واضح‌ رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں‌ آیا ہے، مختلف لوگوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہاں‌ شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے.

    وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے عوامی شکایات اور تجاویز براہ راست سننے کے لیے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا تھا۔ اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویز (مشورے) براہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں ،گی اور قابل عمل تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔

  • سانحہ پی آئی سی، عدالت نے وکلاء کی درخواستوں پر سماعت سے معذرت کیوں کر لی؟

    سانحہ پی آئی سی، عدالت نے وکلاء کی درخواستوں پر سماعت سے معذرت کیوں کر لی؟

    سانحہ پی آئی سی، عدالت نے وکلاء کی درخواستوں پر سماعت سے معذرت کیوں کر لی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں گرفتار وکلا کی رہائی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواستوں پر سماعت سے معزرت کر لی۔عدالت نے نیے بنچ کی تشکیل کے لیے درخواستوں کو چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔

    لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمن کو فاضل جج نے اپنے چیمبر میں طلب کیا۔بار کے صدر نے بنچ پر اعتراض کر دیا۔عدالت نے بار کے صدر کے اعتراض پر کیس کی سماعت سے معذرت کر لی ،مستر جسٹس علی باقر نجفی اور مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی ۔

    گزشتہ سماعت پر درخواستگزاران کی طرف سے قانون دان اعظم نذیر تارڑ نے طویل دلائل دیے تھے ،اعظم نذیر تارڑ ایڈوکیٹ نے کہا کہ گرفتار وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کہرام ہی کیوں نہ برپا ہو پولیس کو کسی کو تشدد کرنے کا اختیار نہیں ہے، ہم کوئی بھارت سے جنگ لڑنے نہیں آئے،

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    علاوہ ازیں وکلاء کو تحفظ دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے،ایڈوکیٹ ندیم سرور نے وکلا کے گھروں پر چھاپے مارنے کے اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وکلا کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کرے، گرفتاریاں روکی جائیں۔

    اگر یہ کام نہ کرتے تو اموات ہو سکتی تھیں،میں نے کتنے وکلاء کی جان بچائی تھی؟ فیاض الحسن چوہان بول پڑے

    وزیراعظم کا بھانجا مقدمہ میں نامزد، گرفتاری کے لئے کتنے چھاپے مارے گئے؟

    چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے  کہا کہ لاہور واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے،پی آئی سی واقعہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے،پی آئی سی واقعہ لاہور ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا،امید ہے اس طرح کے واقعات مستقبل میں پیش نہیں آئیں گے،جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا ،متاثرہ خاندان کےساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں

  • مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر ہوئی عدالت میں سماعت

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر ہوئی عدالت میں سماعت

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر ہوئی عدالت میں سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں کے پاسپورٹ واپسی سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے نیب کو جواب داخل کرانے کیلئے24 دسمبر تک مہلت دےدی ،لاہورہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نےسماعت کی،نیب پراسیکیوٹر فیصل بخاری نےجواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں،  لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں اور اب وہ لندن جانا چاہتی ہیں اس لئے انہوں نے عدالت میں پاسپورٹ واپسی کی درخواست دائر کی جس پر سماعت میں عدالت نے نیب سے جواب طلب کر لیا،

    واضح رہے کہ مریم نواز کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا تھا

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

  • انسداد پولیو مہم، وزیراعلیٰ نے کیا افتتاح، پنجاب میں کتنی ٹیمیں تشکیل دی گئیں؟

    انسداد پولیو مہم، وزیراعلیٰ نے کیا افتتاح، پنجاب میں کتنی ٹیمیں تشکیل دی گئیں؟

    انسداد پولیو مہم، وزیراعلیٰ نے کیا افتتاح، پنجاب میں کتنی ٹیمیں تشکیل دی گئیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے صوبے میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلا کرمہم کا آغاز کیا۔پنجاب میں آج سے شروع ہونے والی خصوصی مہم پانچ روز جاری رہے گی۔

    صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد،راجہ بشارت،پیر سید سعید الحسن شاہ،اراکین اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل اورچوہدری شہبازاحمدنے بھی بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے۔وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ تقریب میں چیف سیکرٹری،صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ، فوکل پرسن انسداد پولیو پروگرام اور متعلقہ حکام نے شرکت کی.

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 5 سال سے کم عمر تقریباً2کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔خصوصی مہم میں 50ہزار سے زائد ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔

    وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو خود فیلڈ میں نکل کرانسداد پولیو مہم کی نگرانی کی ہدایت کی،صوبائی وزراء کو بھی انسداد پولیو مہم کیلئے ڈویژن کی سطح پر ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اوراپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنائیں گے۔ پولیو کے خلاف جنگ قوم کے نو نہالوں کے مستقبل کی جنگ ہے جس میں جیت ہی واحد آپشن ہے۔اپنے بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے ہر صورت بچائیں گے۔ اس جنگ کو جیتنے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا بھر پور کردارادا کرنا ہوگا۔مشترکہ کاوشوں سے پولیو وائرس کا خاتمہ کریں گے۔پوری دنیا پولیو فری ہوگئی ہے، بدقسمتی سے پاکستان اور افغانستان میں یہ موذی مرض اب بھی موجود ہے۔

    ملک بھر میں انسداد پولیو کی 5روزہ مہم کا آج سے آغاز ہو رہا ہے،پولیو مہم میں 2 لاکھ 65ہزار ہیلتھ ورکرز حصہ لیں گے،5سال سے کم عمر4کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرےپلائے جائیں گے،رواں سال ملک بھر میں 100سے زائد پولیو کیسز سامنے آئے،مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرےبھی پلائے جائیں گے،

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے ملک میں پولیو اور ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا,ملک میں پولیواورڈینگی کی تشویشناک صورتحال ہے،اس نااہل حکومت کوپورا ایک سال دیا ،حکومتی سطح پرپولیومہم اورصحت و تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا گیا،اس وقت 65پولیو کے کیسز ہیں ،پولیو مہم کا بیڑا غرق ہوچکا ہے وفاق اورصوبائی حکومتوں کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں،

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    سائرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنےدورمیں پولیو پروگرام میں شفافیت لائے،ہمارے دورمیں بھی پولیووائرس تھا لیکن ہم نے اس کومحدود رکھا،حکومت پولیواورڈینگی پربھی کمیشن بنائے اورذمہ داروں کا تعین کرے

  • سانحہ پی آئی سی، وزیراعظم کے بھانجے سمیت کونسے تین اہم ملزمان گرفتار نہ ہو سکے؟

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعظم کے بھانجے سمیت کونسے تین اہم ملزمان گرفتار نہ ہو سکے؟

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعظم کے بھانجے سمیت کونسے تین اہم ملزمان گرفتار نہ ہو سکے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ پی آئی سی لاہورکے5روزبعدبھی پولیس حسان خان نیازی کو گرفتار نہ کر سکی، وزیراعظم کے بھانجے حسان خان نیازی 5دن سے پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو رہے ہیں،حسان نیازی کے علاوہ سانحہ پی آئی سی کے مزید 2 اہم کرداربھی پولیس کی گرفت سےباہر ہیں،

    پی آئی سی لاہورکے باہرہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آ سکا،فیاض الحسن چوہان پر حملہ کرنے والا وکیل عبدالماجد بھی گرفتار نہ کیاجاسکا.

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    علاوہ ازیں وکلاء کو تحفظ دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے،ایڈوکیٹ ندیم سرور نے وکلا کے گھروں پر چھاپے مارنے کے اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وکلا کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کرے، گرفتاریاں روکی جائیں۔

    اگر یہ کام نہ کرتے تو اموات ہو سکتی تھیں،میں نے کتنے وکلاء کی جان بچائی تھی؟ فیاض الحسن چوہان بول پڑے

    وزیراعظم کا بھانجا مقدمہ میں نامزد، گرفتاری کے لئے کتنے چھاپے مارے گئے؟

    چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے  کہا کہ لاہور واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے،پی آئی سی واقعہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے،پی آئی سی واقعہ لاہور ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا،امید ہے اس طرح کے واقعات مستقبل میں پیش نہیں آئیں گے،جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا ،متاثرہ خاندان کےساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں،

  • لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا. مگر کس کیس میں؟

    لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا. مگر کس کیس میں؟

    لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا. مگر کس کیس میں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف کی تقرریوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے متفرق درخواست پرحکومت پنجاب ۔کمشنر انفارمیشن کمیشن اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا،عدالت نے کرپشن کا معاملہ نیب بھیجوانے کی متفرق درخواست پر چیرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا .

    عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب پنجاب کو ذاتی طور پر طلب کر کیا کہ وہ عدالت میں پیش ہو کر اگاہ کریں کہ انہوں نے درخواست گزار کی کمپلینٹ پر کیا کاروائی کی، جسٹس شاہد وحید نے مقامی شہری عبداللہ ملک کی اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں حکومت پنجاب ۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ۔نیب اور انٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ،روزانہ سماعت کا حکم

    ۔

    درخواست گزار نے کہا کہ عمر سیف بیک وقت ایم ڈی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ۔وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی کام کر رہے ہیں ۔عمر سیف لاہور ہائیکورٹ کےکیس منیجمنٹ سسٹم کے منصوبہ میں خورد برد کے الزامات میں ملوث ہیں،وہ مشیر اعلی کی کوالیفیکیشن پر پورا نہین اترتے ۔انکو سیاسی بنیادوں پر وزیر اعلی پنجاب کا آئی ٹی کا ایڈوائزر لگا دیا گیا ہے،اس تقرری کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے ۔عمر سیف نے عدالت عالیہ میں کیس منیجمنٹ سسٹم کے منصوبہ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی۔سابق آئی ٹی کے سربراہ عمر سیف نے ناقص منصوبہ لگایا 30کروڑ روپے میں ہائیکورٹ میں لگایا گیا نیا آئی ٹی سسٹم مکمل فیل ہو گیا عدالت عمر سیف کی بطور مشیر اعلی ۔وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی اور ایم ڈی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی حیثیت سے تقرریاں کالعدم قرار دے ۔

    عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمر سیف سے وصول کردہ تمام تنخواہین اور مراعات واپس لینے کا حکم دے ،عدالت اس منصوبہ کی ازسر نو تحقیقات کے لیے نیب کو حکم جاری کرے

  • خصوصی عدالت کا ٹرائل رکوانے کے لیے پرویز مشرف کی درخواست پرعدالت نے کیا کہا؟

    خصوصی عدالت کا ٹرائل رکوانے کے لیے پرویز مشرف کی درخواست پرعدالت نے کیا کہا؟

    خصوصی عدالت کا ٹرائل رکوانے کے لیے پرویز مشرف کی درخواست پرعدالت نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خصوصی عدالت کا ٹرائل رکوانے کے لیے پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت کی ،پرویز مشرف کے وکیل اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ پرویز مشرف کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی ہے ۔

    ۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا پرویز مشرف کی درخواستوں کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دینا مناسب ہو گا ؟ عدالت نے پرویز مشرف کی ٹرائل روکنے کی درخواست پر کل کے لیے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیے ۔

    درخواست گزار نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کے استغاثہ کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے،پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی، خصوصی عدالت کے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سمیت کوئی عمل قانون کے مطابق نہیں کیا گیا،

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ خصوصی عدالت کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کرنے کا حکم دے،عدالت خصوصی عدالت کی کارروائی اور تشکیل کو غیر آئینی قرار دے،لاہور ہائیکورٹ پرویز مشرف کیس کا ٹرائل روکنے کا حکم دے ۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ 19 نومبر کو محفوظ کیا تھا جو 28 کو سنایا جانا تھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روک دیا ہے۔

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ،روزانہ سماعت کا حکم

    لاہور ہائی کورٹ میں بھی سابق صدر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ،‏درخواست میں حکومت،وزارت قانون،ایف آئی اے اور خصوصی  عدالت کے رجسٹرارکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت  نے 19نومبرکوموقف سنے بغیرغداری کیس کافیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سےبیرون ملک مقیم ہوں،

    درخواست میں پرویز مشرف نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کودوبارہ سماعت کے لئےشروع کیا جائے ،خصوصی عدالت کا فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم معطل کیا جائے،عدالت غداری کیس کی سماعت تندرست ہونے تک ملتوی کرنے کاحکم دے،