Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی آئی سی پر حملہ آور  وکیلوں کی  ہوئی شناخت

    پی آئی سی پر حملہ آور وکیلوں کی ہوئی شناخت

    پی آئی سی پر حملہ آور وکیلوں کی ہوئی شناخت

    باغی ٹی وی لاہور کے معروف دل کے اسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے باہر فائرنگ کرنے والے دو وکلاء کی شناخت ہوگئی ہے، تاہم ان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں وکلاء کی شناخت مختلف فوٹیجز سے کی گئی ہے۔ فائرنگ کرنے وکلاء میں ملک حسیب اور اعظم میو شامل ہیں

    رپوش ہونے والے وکلاء کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ فائرنگ کرنے والے وکلاء کے گھروں پر رات گئے چھاپے مارے گئے تاہم پولیس کوئی گرفتاری نہیں کر سکی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق پی آئی سی پر دھاوا پولنے والے وکلاء میں سے اب تک 81 وکلاء کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب پی آئی سی انتظامیہ نے آج شام تک ایمرجنسی سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیف ایگویکٹو آفیسر پی آئی سی ڈاکٹر ثاقب شفیع نے میڈیا کو بتایا کہ 8 بجے ایمرجنسی سروس بحال کر دیں گے۔
    واضح‌رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب پولیس نے ہنگامہ آرائی میں ملوث مزید 29وکلا کو گرفتارکر لیا،گرفتار وکلاء کی تعداد81 ہوگئی ، 8وکلاکوتھانہ مزنگ پولیس نےگرفتار کیا

    تھانہ نواں کوٹ پولیس نے 3 ،تھانہ شالیمارپولیس نےایک وکیل کوگرفتارکیا ،تھانہ مانگامنڈی کی حدودسے 9وکلا کوگرفتارکیا گیا، تھانہ ہڈیارہ کی حدود سے 30وکلا کوگرفتارکیا گیا ، تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے 5 اورشمالی چھاؤنی پولیس نے5وکلا کو گرفتارکیا

  • سانحہ پی آئی سی، پولیس نے رات گئے مزید  دہشت گرد وکلاء کو گرفتار کر لیا

    سانحہ پی آئی سی، پولیس نے رات گئے مزید دہشت گرد وکلاء کو گرفتار کر لیا

    لاہور:سانحہ پی آئی سی، پولیس نے رات گئے مزید کتنے وکلاء کو گرفتار کر لیا،اطلاعات کے مطابق پولیس پی آئی سی میں ملوث تمام ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وکلاگرفتاری سے بچنے کےلیے اپنے گھروں سے فرار ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب پولیس نے ہنگامہ آرائی میں ملوث مزید 29وکلا کو گرفتارکر لیا،گرفتار وکلاء کی تعداد81 ہوگئی ، 8وکلاکوتھانہ مزنگ پولیس نےگرفتار کیا

    تھانہ نواں کوٹ پولیس نے 3 ،تھانہ شالیمارپولیس نےایک وکیل کوگرفتارکیا ،تھانہ مانگامنڈی کی حدودسے 9وکلا کوگرفتارکیا گیا، تھانہ ہڈیارہ کی حدود سے 30وکلا کوگرفتارکیا گیا ، تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے 5 اورشمالی چھاؤنی پولیس نے5وکلا کو گرفتارکیا

  • نقصان وکلانےکیا اورادائیگی کرے گی حکومت،جاں بحق مریضوں کو 10-10 لاکھ دینے کا اعلان

    نقصان وکلانےکیا اورادائیگی کرے گی حکومت،جاں بحق مریضوں کو 10-10 لاکھ دینے کا اعلان

    لاہور:نقصان وکلانے کیا اور ادائیگی کرے گی حکومت ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت جاں بحق مریضوں کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے مالی امداد دے گی اور ڈاکٹروں اور دیگر لوگوں کی گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔

    وکلاء کی غنڈہ گردی:لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظررینجرزتعینات

    کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، چیف سیکریٹری، ایڈووکیٹ جنرل اور آئی جی پنجاب سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

    وکلاگردی پھرغنڈہ گردی،12مریضوں کی موت،درجنوں موت وحیات کی کشمکش میں، باقی دربدر

    اجلاس میں کل کے واقعہ کے جائزہ کے ساتھ وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف دو مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں حفاظتی انتظامات کے تحت رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ہے اور ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کے دوران ٹوٹنے والے سامان کی مرمت اور تبدیلی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جب کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں معمول کے مطابق کام ہو رہا ہے۔

    وکلاء کی غنڈہ گردی:لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظررینجرزتعینات

    ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق مریضوں کے لواحقین اور دیگر لوگوں کو کل تک مالی امداد ہر صورت دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آلات، مشینری اور دیگر سامان کو جلد ازجلد درست حالت میں لایا جائے، اور اسپتال کی ایمرجنسی کو فنگشنل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

    بھارتی بنگال میں دو سر والے سانپ کی دہشت ، ہندوبھگوان ماننے لگے

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی آئی سی کی ایمرجنسی کی جلد بحالی اولین ترجیح ہے، پنجاب حکومت ایمرجنسی سروسز کی بحالی کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی، حکومت کی پوری ٹیم کی کاوشوں سے آج پنجاب کے تمام اسپتالوں میں علاج و معالجے کی سہولتوں کی فراہمی بلا تعطل جاری رہی۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور صوبے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا، جن لوگوں نے زیادتی کی ہے ان سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، قانون کے تحت کارروائی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔

  • سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی آئی سی میں نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی، پی آئی سی حملے میں تقریباً 7کروڑ روپے کا نقصان ہوا،وکلاء کی جانب سے حملے میں 10کارڈیک مانیٹرز،4ایکومشین ،3وینٹی لیٹرز اور 15ٹیلیفون توڑے گئے ،اسپتال کے داخلی وخارجی دروازوں اور2واک تھروگیٹ کونقصان پہنچا،

    رپورٹ کے مطابق 4دروازوں اور6کھڑکیوں کے شیشے توڑے گئے، ایمرجنسی میں انفارمیشن کاؤنٹرز،کھڑکیاں اور کمپیوٹرز کونقصان پہنچایا گیا،وکلانے شیشے کے دروازوں اور6 پودوں کونقصان پہنچایا، جیلانی بلاک کے داخلی دروازے اور سسٹر کیبن  کونقصان پہنچا،

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 16گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے اور2گاڑیاں مکمل تباہ کی گئیں،

    سانحہ پی آئی سے کے بعد گرفتار وکلاء کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کوپی آئی سی حملہ کیس میں انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیاگیا ملزمان کوخصوصی عدالت کے ایڈمن جج عبدالقیوم خان کے روبرو پیش کیاگیا ،انسداد دہشتگردی عدالت نے 46وکلا کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا.

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات تھی، پولیس نے ملزموں کے چہرے ڈھانپ کر انہیں عدالت میں پیش کیا.

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    واضح رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ روز مشتعل وکلا نے فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا،صوبائی وزیر کو موقع پر موجود صحافیوں نے وکلا سے بچایا تھا،فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں وکلاء تشدد سے بچانے والے صحافی سرفراز خان اور دیگر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

    سانحہ پی آئی سی وکلاء کے خلاف دو مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ایک مقدمہ میں ڈاکٹر دوسرے میں پولیس مدعی بنی ، مقدمات 15 سے زائد نامزد اور 250 سے زائد وکلا کے خلاف درج ہوئے ، مقدمات میں دہشت گردی ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں.

    ڈاکٹروں اور اسپتال عملے کو تشددکا نشانہ بنانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، سرکاری کام میں مداخلت سے مریضوں کی جان جانے کی دفعات بھی مقدمہ میں شامل ہیں.ایف آئی آر میں کہا گیا کہ وکلا نے اسپتال میں کروڑوں روپے کی مشینری اور املاک کو نقصان پہنچایا ۔ پولیس اہلکاروں پر تشدد ، ہوائی فائرنگ اور پولیس وین جلانے کی دفعات بھی مقدمہ کا حصہ ہیں،وکلا کے خلاف دونوں مقدمات تھانہ شادمان میں درج کیے گئے ہیں.

    پی آئی سی حملے کے مقدمات میں نامزد وکلا کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں انویسٹی گیشن ونگ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نامزد وکلا کو گرفتار کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں فوٹیجز کی مدد سے گرفتاریاں کی جائیں گی، پولیس اب تک 46 وکلا کو گرفتار کرچکی ہے

  • کاشانہ کیس،حقیقت کیا ہے ہمیں بتائیں، عدالت کے جواب پر افشاں لطیف نے کیا کہا؟

    کاشانہ کیس،حقیقت کیا ہے ہمیں بتائیں، عدالت کے جواب پر افشاں لطیف نے کیا کہا؟

    کاشانہ کیس،حقیقت کیا ہے ہمیں بتائیں، عدالت کے جواب پر افشاں لطیف نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاشانہ دارالامان سکینڈل کی تحقیقات کے لئے خود مختار کمیٹی بنانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے رکشہ یونین کے صدر مجید گوری کی درخواست پر سماعت کی،کاشانہ دارالامان کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں،

    ڈائریکٹر بیت المال نےجواب عدالت میں داخل کرا دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی سی لاہور کو طلب کرلیا، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ڈی سی پیش نہ ہواتو وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جائے گے۔

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    عدالت نے کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف سے استفسار کیا کہ معالہ سنگین نوعیت کا لگتا ہےحقیقت سے آگاہ کیا جائے۔ جس پر افشاں لطیف نے عدالت میں کہا کہ بچیوں کی چھوٹی عمرمیں زبردستی شادیاں کی جاتی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ پولیس یا ایف آئی اے سے معاملے کی انکوائری کرائی جائے گی۔

    درخواست کے ذریعے عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے۔

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم کمسن بچیوں کی شادی نہ کروانے کے جرم میں کاشانہ کی سپرینڈنٹ افشاں لطیف کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت افشاں لطیف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے شوہر سمیت گرفتار کیا جا رہا ہے۔مجھے نہیں معلوم اب مجھے کہا لے کر جایا جائے گا اب یہ بچیاں آپ سب کی ذمہ داری ہیں۔ بعد ازاں افشاں لطیف کو رہا کر دیا گیا

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر کا شانہ کے بارے میں وائرل ہونے والی ویڈیوکے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے حکم دیاہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی- کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کومکمل تحفظ دیں گے اور میں بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا-

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    قبل ازیں افشاں لطیف نے کاشانہ معاملے پر مدد کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام بھی ایک خط لکھا تھا جس میں اپنے متعلق سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا،خط میں انہوں نے لکھا کہ یتیم بچیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو سامنے لانے کی سزا دی جارہی ہے اور مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ سارے الزامات واپس لوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میری فیملی اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لہٰذا فیملی اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔

  • سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء کو عدالت پیش کیا گیا اور عدالت نے کیا حکم دیا؟

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء کو عدالت پیش کیا گیا اور عدالت نے کیا حکم دیا؟

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء کو عدالت پیش کیا گیا اور عدالت نے کیا حکم دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ پی آئی سے کے بعد گرفتار وکلاء کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کوپی آئی سی حملہ کیس میں انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیاگیا ملزمان کوخصوصی عدالت کے ایڈمن جج عبدالقیوم خان کے روبرو پیش کیاگیا ،انسداد دہشتگردی عدالت نے 46وکلا کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا.

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات تھی، پولیس نے ملزموں کے چہرے ڈھانپ کر انہیں عدالت میں پیش کیا.

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    واضح رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ روز مشتعل وکلا نے فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا،صوبائی وزیر کو موقع پر موجود صحافیوں نے وکلا سے بچایا تھا،فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں وکلاء تشدد سے بچانے والے صحافی سرفراز خان اور دیگر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

    سانحہ پی آئی سی وکلاء کے خلاف دو مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ایک مقدمہ میں ڈاکٹر دوسرے میں پولیس مدعی بنی ، مقدمات 15 سے زائد نامزد اور 250 سے زائد وکلا کے خلاف درج ہوئے ، مقدمات میں دہشت گردی ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں.

    ڈاکٹروں اور اسپتال عملے کو تشددکا نشانہ بنانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، سرکاری کام میں مداخلت سے مریضوں کی جان جانے کی دفعات بھی مقدمہ میں شامل ہیں.ایف آئی آر میں کہا گیا کہ وکلا نے اسپتال میں کروڑوں روپے کی مشینری اور املاک کو نقصان پہنچایا ۔ پولیس اہلکاروں پر تشدد ، ہوائی فائرنگ اور پولیس وین جلانے کی دفعات بھی مقدمہ کا حصہ ہیں،وکلا کے خلاف دونوں مقدمات تھانہ شادمان میں درج کیے گئے ہیں.

    پی آئی سی حملے کے مقدمات میں نامزد وکلا کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں انویسٹی گیشن ونگ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نامزد وکلا کو گرفتار کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں فوٹیجز کی مدد سے گرفتاریاں کی جائیں گی، پولیس اب تک 46 وکلا کو گرفتار کرچکی ہے

  • ن لیگ کے سینئر ترین رہنما،سابق وفاقی وزیر کی اہلیہ اور بیٹے کو نیب نے بلا لیا

    ن لیگ کے سینئر ترین رہنما،سابق وفاقی وزیر کی اہلیہ اور بیٹے کو نیب نے بلا لیا

    ن لیگ کے سینئر ترین رہنما،سابق وفاقی وزیر کی اہلیہ اور بیٹے کو نیب نے بلا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے ن لیگ کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کی اہلیہ اوران کے بیٹے کو طلب کر لیا،نیب نےکینٹ ویوہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں طلب کیا،

    نیب نے خواجہ آصف کی اہلیہ اور انکے بیٹے کو سیالکوٹ میں بنائی گئی ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ،اراضی پرقبضہ اورمبینہ غیرقانونی فروخت کاالزام ہے سابق میئرسیالکوٹ توحید اختر چودھری کو بھی کل 11 بجے طلب کیا گیا ہے،سوسائٹی میں 150 کنال منظورشدہ زمین موجود،400 کنال فروخت کی گئی.

    وزیراعظم بات کرنے کو ہی تیار نہیں، خواجہ آصف نے ظاہر کی بے بسی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر نیب میں مقدمات چل رہے ہیں، نواز شریف کو سات برس کی سزا ہو چکی، شہباز شریف ضمانت پر ہیں، مریم نواز بھی ضمانت پر ہیں، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ مختلف کیسز میں جیلوں میں ہیں، احسن اقبال کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں، اب خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کا آغاز ایف آئی اے نے شروع کر دیا ہے.

  • سانحہ پی آئی سی، وزیراعظم کے بھتیجے کا نام مقدمہ میں شامل کیوں نہ ہو سکا؟

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعظم کے بھتیجے کا نام مقدمہ میں شامل کیوں نہ ہو سکا؟

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعظم کے بھتیجے کا نام مقدمہ میں شامل کیوں نہ ہو سکا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پی آئی سی کے باہر وکلا کے پرتشدد احتجاج کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان خان نیازی بھی ساتھی وکلا کے ساتھ موجود تھے، حسان خان نیازی معروف تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے اس موقع پر دوستوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں، حسان نیازی کی موجودگی پر مسلم لیگ ن بھی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم کا بھتیجا بھی سانحہ پی آئی سی میں ملوث ہے.

    پی آئی سی پر وکلاء کے حملے کے بعد وکلاء پر دو الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں تا ہم مقدمات میں بااثر افراد کو نامزد نہیں کیا جارہا۔ پنجاب پولیس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کو ریلیف دے دیا گیا اور انہیں کسی مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا،بلکہ ہو سکتا ہے نا معلوم افراد میں حسان خان نیازی شامل ہو،

    سانحہ پی آئی سی کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں حسان خان نیازی نے کہا کہ تشدد کی ویڈیو دیکھ کر مجھے خود پر بھی شرم آ رہی ہے، میری حمایت صرف متعلقہ ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے تک تھی، میں پر امن مظاہرے کیلئے ان کے ساتھ تھا، یہ ایک برا دن تھا اور میں ایسے مظاہرے کی حمایت پر اپنی مذمت کرتا ہوں۔ وکلا کو بھی حدود میں رہنے کی ضرورت ہے

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    واضح رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ روز مشتعل وکلا نے فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا،صوبائی وزیر کو موقع پر موجود صحافیوں نے وکلا سے بچایا تھا،فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں وکلاء تشدد سے بچانے والے صحافی سرفراز خان اور دیگر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

    پی آئی سی حملے کے مقدمات میں نامزد وکلا کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں انویسٹی گیشن ونگ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نامزد وکلا کو گرفتار کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں فوٹیجز کی مدد سے گرفتاریاں کی جائیں گی، پولیس اب تک 34 وکلا کو گرفتار کرچکی ہے

  • سانحہ پی آئی سی، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بجائے کس سے رابطہ کیا؟ اہم خبر

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بجائے کس سے رابطہ کیا؟ اہم خبر

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بجائے کس سے رابطہ کیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو ٹیلیفون کیا ہے،وزیر اعظم نے فیاض الحسن چوہان کےحوصلے کو سراہا،وزیراعظم عمران خان نے پی آئی سی سانحہ کی تفصیلات معلوم کیں ، فیاض الحسن چوہان نے تمام تر واقعہ سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا

    قبل ازیں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وکلا کی غنڈہ گردی کے پیچھے امن دشمن قوتوں کا ہاتھ ہے، دشمن قوتوں نےسانحہ ماڈل ٹاؤن جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی، حکومت نے صورتحال کومزید خراب ہونے سے بچالیا، وزیراعلیٰ پنجاب صورتحال کی خودنگرانی کررہے ہیں،

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    واضح رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ روز مشتعل وکلا نے فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا،صوبائی وزیر کو موقع پر موجود صحافیوں نے وکلا سے بچایا تھا،فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں وکلاء تشدد سے بچانے والے صحافی سرفراز خان اور دیگر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

    پی آئی سی حملے کے مقدمات میں نامزد وکلا کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں انویسٹی گیشن ونگ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نامزد وکلا کو گرفتار کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں فوٹیجز کی مدد سے گرفتاریاں کی جائیں گی، پولیس اب تک 34 وکلا کو گرفتار کرچکی ہے

  • سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار لاہورواقعہ پر وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریں گے.

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پی آئی سی میں ہنگامہ کرنے والے سزا سے نہیں بچ پائیں گے، ہسپتال میں توڑ پھوڑ کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔ دل کے ہسپتال میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے افسوسناک واقعہ کی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، تمام تر ہمدردیاں جاں بحق مریضوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں، ہنگامہ آرائی کرنے والوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین پر تشدد کر کے بدترین فعل کا ارتکاب کیا۔

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کیمروں کی مدد سے ہسپتال میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کے ذمہ داروں کی نشاندہی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، بر وقت علاج نہ ہونے سے 3 مریضوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔