Baaghi TV

Category: لاہور

  • رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پرلاہور ہائیکورٹ میں ہوئی سماعت

    رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پرلاہور ہائیکورٹ میں ہوئی سماعت

    رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پرلاہور ہائیکورٹ میں ہوئی سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی راناثنااللہ کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،جسٹس چودھری مشتاق احمد نےدرخواست پرسماعت کی عدالت نے سماعت 17 دسمبرتک ملتوی کردی، وکلا ہڑتال کے باعث درخواست گزارکے وکیل پیش نہ ہوئے .

    واضح رہے کہ 4 دسمبر کو جج کی چھٹی کی وجہ سے بھی سماعت نہ ہو سکی تھی اور عدالت نے اگلی تاریخ دے دی تھی، آج وکلاء کی ہڑتال کے باعث وکیل پیش نہ ہو سکے تو عدالت نے تاریخ دے دی، اب 17 دسمبر کو سماعت ہو گی. عدالت نے گزشتہ سماعت پر اےاین ایف کے تفتیشی افسرسےجواب طلب کیا تھا.

    رانا ثناء اللہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اے این ایف نے الزام لگایا ،سیاسی بنیادوں پر انتقامی کاروائی کی، ضمانت پر رہا کیا جائے

    قبل ازیں منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسملبی راناثنااللہ کی درخواست ضمانت انسداد منشیات عدالت نے مسترد کر دی تھی،رانا ثناء اللہ کی جانب سے انکے وکیل فرہاد علی شاہ عدالت مین پیش ہوئے تھے.

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.

  • حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں کتنی توسیع کر دی گئی؟ اہم خبر

    حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں کتنی توسیع کر دی گئی؟ اہم خبر

    حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں کتنی توسیع کر دی گئی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رکن پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں عدالت نے 20دسمبر تک توسیع کردی، احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی تاہم حمزہ شہباز کو سیکورٹی ایشوز کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو پیش کرنے کا حکم دے دیا.

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    آپ یہاں پریس کانفرنس کرنے نہیں آئے، عدالت برہم، حمزہ شہباز نے کیا جواب دیا؟

    نیب کے مطابق حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کے سی ای او ہیں اور ملزم نے ایم پی اے مولانا رحمت اللہ سے درخواست دلوا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،نیب کے وکیل نے کہا کہ رمضان شوگر ملز کیلئے تحصیل بھوانہ کے قریب سیوریج نالہ بنوایا گیا، 2015 میں 36 کروڑ روپے سے مقامی آبادیوں کے نام پر رمضان شوگر ملز کیلئے نالہ تعمیر کیا گیا۔ حکومتی محکموں نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی خوشنودی کیلئے مقامی آبادیوں کے فنڈز رمضان شوگر ملز کیلئے استعمال کیے۔

    حمزہ شہباز کو نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا حمزہ شہباز چوھدری شوگر ملز سمیت دیگر کیسز میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں .

  • وکلاء کو کیا ہدایات دی گئی ہیں؟ سی سی پی او لاہور نے کیا دبنگ اعلان

    وکلاء کو کیا ہدایات دی گئی ہیں؟ سی سی پی او لاہور نے کیا دبنگ اعلان

    وکلاء کو کیا ہدایات دی گئی ہیں؟ سی سی پی او لاہور نے کیا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہو ذوالفقار حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل جو کچھ ہوا اس پر مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،گرفتاریاں کی جارہی ہیں،تمام کارروائی قانون کےمطابق ہوگی، قانون سے بالاترکوئی نہیں، وکلا کےاحتجاج کی اطلاع نہیں تھی،تمام ممکنہ فوٹیجزحاصل کرلی ہیں،

    سی سی پی اولاہورنے مزید کہا کہ تمام اہم مقامات پرنفری تعینات کردی ہے، ہرقسم کےحالات سے نمٹنے کیلئے تیارہیں، عدالت میں پیشی کے بعد گرفتاریاں سامنے آجائیں گی، کل کچھ وکلا نے احتجاج کوسیاسی رنگ دیا، پولیس نےمظاہرین کو روکا،2 باراسپتال سے باہر دھکیلا،

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سی سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے اہم مقامات پر پولیس تعینات کی ہے ڈاکٹر بھی اپنے لائحہ عمل کیلیے میٹنگ کر رہے ہیں ،وکلا کو کہا ہے قانون کے مطابق احتجاج کریں تو اعتراض نہیں قانون جو بھی ہاتھ میں لے گا کارروائی ہوگی

  • سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ پی آئی سی وکلاء کے خلاف دو مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ایک مقدمہ میں ڈاکٹر دوسرے میں پولیس مدعی بنی ، مقدمات 15 سے زائد نامزد اور 250 سے زائد وکلا کے خلاف درج ہوئے ، مقدمات میں دہشت گردی ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں.

    ڈاکٹروں اور اسپتال عملے کو تشددکا نشانہ بنانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، سرکاری کام میں مداخلت سے مریضوں کی جان جانے کی دفعات بھی مقدمہ میں شامل ہیں.ایف آئی آر میں کہا گیا کہ وکلا نے اسپتال میں کروڑوں روپے کی مشینری اور املاک کو نقصان پہنچایا ۔ پولیس اہلکاروں پر تشدد ، ہوائی فائرنگ اور پولیس وین جلانے کی دفعات بھی مقدمہ کا حصہ ہیں،وکلا کے خلاف دونوں مقدمات تھانہ شادمان میں درج کیے گئے ہیں.

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    ڈاکٹرز کی جانب سے درج کروایا جانے والے مقدمہ ڈاکٹر ثاقب شیخ کی مدعیت میں تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کیا،مقدمہ نمبر 670/19 دہشت گردی ،322،440 اور 432 دفعات سمیت دیگر کے تحت درج کیا گیا،تھانہ شادمان میں دوسرا مقدمہ ایس ایچ او شادمان انتخاب شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں دہشت گردی،353،436،149 سمیت نو دیگر دفعات درج کی گئیں ،مقدمہ ڈھائی سو وکلاء کے خلاف درج کیا گیا۔

  • الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب بارکونسل آج صوبے بھرمیں ہڑتال کرے گی، وکلا آج عدالتو ں میں پیش نہیں ہوں گے اور ریلیاں نکالیں گے،جنرل ہاؤس اجلاس میں مذمتی قرارداد اورگرفتار وکلا کی رہائی کا مطالبہ کیاجائے گا،

    صدر کے مطابق آج مکمل ہڑتال ہو گی، صرف ایمرجنسی کیسز کو سننے کی اجازت دی جائے گی،وکلاکےعدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث سائلین کوکیسز کی پیروی میں مشکلات کا سامنا ہے،

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے میں ملوث وکلا کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے، دھاوے کے بعد پی آئی سی میں سروسز بند ہیں، ڈاکٹروں نے واقعے کیخلاف احتجاجا کام چھوڑ دیا۔وکلا حملے کے بعد پنجاب کے سب سے بڑے دل کے ہسپتال کو خالی کرا لیا گیا، پی آئی سی میں ہر قسم کی سروسز ختم کر دی گئیں، ڈاکٹرز بھی ہڑتال پر چلے گئے، آپریشن کے لیے داخل مریضوں کو گھر بھیج دیا گیا، تشویشناک حالت والے مریضو‌ں کو سی سی یو تھری میں رکھا گیا ہے۔

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلا کے حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں، 250 سے زائد وکلا کے خلاف دو مقدمات درج کئے گئے ہیں، 15 سے زائد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمات میں دہشت گردی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔

    سرکاری کام میں مداخلت سے مریضوں کی جان جانے، پولیس اہلکاروں پر تشدد، ہوائی فائرنگ اور پولیس وین کا جلانا بھی مقدمات کا حصہ ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق وکلا نے ہسپتال میں کروڑوں روپے کی مشینری اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔

    دوسری جانب وکلاء کی گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جن وکلاء پر مقدمات درج کئے گئے ہیں انکو آج گرفتار کئے جانے کا امکان ہے

  • چند روزقبل وکیلوں نےقطارسےہٹ کردوائی مانگی جس پرجھگڑا ہوا،شرسے بچنےکے لیےالٹامعافی بھی مانگی،

    چند روزقبل وکیلوں نےقطارسےہٹ کردوائی مانگی جس پرجھگڑا ہوا،شرسے بچنےکے لیےالٹامعافی بھی مانگی،

    لاہور:چند روزقبل وکیلوں نےقطار سےہٹ کردوائی مانگی جس پرجھگڑا ہوا،فتنے سے بچنے کے لیے الٹامعافی بھی مانگی، اطلاعات کے مطابق کچھ دن پہلے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہی میں وکیلوں نے قطار سے سے ہٹ کر دوائی مانگی تھی جس کے بعد ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹرز سے ان کا جھگڑا ہوا تھا۔

    وکلاگردی پھرغنڈہ گردی،12مریضوں کی موت،درجنوں موت وحیات کی کشمکش میں، باقی دربدر

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آؤٹ ڈور میں تقریباً 15 روزقبل کچھ وکلاء آئے اور پہلے دوا لینے کیلئے عملے کو دھمکایا، ان سے جھگڑ پڑے جس پر ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور وکلاء میں لڑائی شروع ہوگئی۔جھگڑے کے بعد وکیلوں نے ڈاکٹروں کیخلاف ایف آئی آر کٹوائی اور بعد میں اس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کروائیں۔

    وکلاء کی غنڈہ گردی:لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظررینجرزتعینات

    معتبر ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے منگل کو واقعے پر معافی بھی مانگی تاکہ یہ فتنہ اورشرختم ہوجائے لیکن پھربھی یہ باز نہ آئے اوراسے ڈاکٹروں کی کمزوری سمجھ کرغنڈہ گردی شروع کردی ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ڈاکٹروں نے یہ بھی تجویز دی تھی کہ معاملے کے حل کیلئے مشترکہ کمیٹی بنائی جائے اور اسے سفید اور کالے کوٹ کا جھگڑا نہ بنایا جائے۔تاہم گزشتہ روز ڈاکٹرز کی دوسری ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ڈاکٹرز وکیلوں کا مذاق اڑا رہے تھے تو وکیلوں کو غصہ آگیا۔

    وکلاگردی، نااہلی اور بدنیتی…از..انشال راؤ

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وکلاء نے دو روز قبل وائرل ہونے والی ویڈیو کو حملے کا جواز بنایا، ان کے وحشیانہ حملے کی ایک وجہ اگلے ماہ ہونے والے لاہور بار کے الیکشن بھی ہیں۔

  • وکلاگردی پھرغنڈہ گردی،12مریضوں کی موت،درجنوں موت وحیات کی کشمکش میں، باقی دربدر

    وکلاگردی پھرغنڈہ گردی،12مریضوں کی موت،درجنوں موت وحیات کی کشمکش میں، باقی دربدر

    لاہور:وکلاگردی پھرغنڈہ گردی،12مریضوں کی موت،درجنوں موت وحیات کی کشمکش میں، باقی دربدر،اطلاعات کے مطابق وکلاء کی غنڈہ گردی سے بہت سی جانوں کے ضیاع کے بعد جوصورت حال اس وقت در پیش ہے اس کے پیش نظر محکمہ صحت حکومت پنجاب نے مریضوں کو لاہورکے دیگرہسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کردیا ہے

    وکلاء کی غنڈہ گردی:لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظررینجرزتعینات

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق وکلا کی غنڈہ گردی کی وجہ سے اب دل کے مریضوں کو دیگر سرکاری ہسپتالوں کو بھیجوایا جانے لگا ،اطلاعات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے سرکاری اسپتالوں کو مریض داخل کرنے کی ہدایت کردی ہے

    وکلاگردی، نااہلی اور بدنیتی…از..انشال راؤ

    محکمہ صحت کے ذرائع کےمطابق لاہور کے جن ہسپتالو ں میں کارڈیک سنٹر ہیں مریضوں کو وہاں ریفرکیا جانے لگا ،اطلاعات کےمطابق میو ہسپتال، جناح ہسپتال ، شیخ زید ہسپتال اور سروسز ہسپتال مریض ریفر کیے گئے ،میو ہسپتال کے نارتھ میڈیکل وارڈ میں 8مریضوں کو داخل کیا گیا

    ن لیگ کے گلو بٹوں نے قانون ہاتھ میں لیا فردوس عاشق اعوان

    ذرائع کے مطابق پنجاب کارڈیالوجی کے 10دل کے مریضوں کو جناح ہسپتال کے کارڈیک وارڈ میں داخل کیا گیا ہے لاہور، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کی تمام سپتالوں کو پی آئی سی کے مریضوں کو ترجیحی بنیاد پرعلاج کرنے کی ہدایت کردی ہے،

    بھارتی بنگال میں دو سر والے سانپ کی دہشت ، ہندوبھگوان ماننے لگے

    یہ بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی کے بعد اب ایمرجنسی اور وارڈز کو بند کر دیا گیا، انتہائی تشویشناک حالت والے مریضو‌ ں کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا جا رہا ہے، متعدد مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا گیا جبکہ وارڈز کی لائٹس بند کر دی گئیں ،آخری اطلاعات کے مطابق لاہورسمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے مریض واپسی کے لئے روانہ

  • وکلاء کی غنڈہ  گردی:لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظررینجرزتعینات

    وکلاء کی غنڈہ گردی:لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظررینجرزتعینات

    لاہور:وکلاء کی غنڈہ گردی:لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظررینجرزتعینات،اطلاعات کےمطابق وزارت داخلہ نے لاہور میں امن و امان کی صورتحال قابو کرنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق لاہور میں وکلا اور ڈاکٹرز کے مابین ہونے والی کشیدگی کے بعد شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی دارالحکومت میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    ڈی جی رینجرز پنجاب کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر رینجرز کے دستے تعینات کیے جائیں گے، جن اہم عمارات کے باہر رینجرز کے جوان تعینات کئے گئے ہیں ان میں گورنر ہاؤس، پنجاب اسمبلی، سول سیکرٹیریٹ، ایوان عدل، سپریم کورٹ رجسٹری لاہور، لاہور ہائیکورٹ اور جی پی او چوک شامل ہیں، جب کہ آئی جی پنجاب اور پنجاب انسیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے باہر بھی رینجرز کی ایک ایک پلاٹون تعینات کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ آج وکلاء کی غنڈہ گردی کی وجہ سے پنجاب کارڈیالوجی میں 12 مریضوں نے تڑپ تڑپ کرجان دے دے ، وکلا کی اس دہشت گردی کے پیش نظرپنجاب حکومت کی درخواست پروزارت داخلہ نے رینجرزکی تعیناتی کی منظوری دی ہے،دس پلٹون طلب کی گئیں دو کمپنیاں بیک اپ ہر رہیں گی

  • ‘آج ڈاکٹروں کا بائی پاس ہوگا "اسٹنٹ ڈالیں گے”وکلاءغنڈہ گردی کی لائیوویڈیووائرل

    ‘آج ڈاکٹروں کا بائی پاس ہوگا "اسٹنٹ ڈالیں گے”وکلاءغنڈہ گردی کی لائیوویڈیووائرل

    لاہور:’آج ڈاکٹروں کا بائی پاس ہوگا ‘:غنڈہ گردی کرنیوالےوکلاءکی لائیوویڈیوسامنے آگئی،اعلانیہ دہشت گردی ،اطلاعات کے مطابق لاہورمیں سنگدل وکیلوں نےغنڈہ گردی کرتے ہوئے دل کے ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور ڈاکٹرز اورمریضوں کے بارے میں وہ گھٹیا جملے اورالفاظ کہے گئے جوکسی گئے گزرے معاشرے میں بھی نہیں کہے جاتے

    وکلاگردی،ہڑتال کا اعلان،ہسپتالوں پردشمن بھی حملے نہیں کرتے یہ توانسانیت کے دشمن…

    وکیلوں نے آج پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے کیا اور اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ وہ کام کیا جو حالت جنگ میں دشمن بھی نہیں کرتا ۔

    پارٹی فنڈنگ ن لیگ خود پھنس گئی ، ڈونرزکی تفصیلات نہ دے سکی

    وکلاء رکاوٹیں ہٹا کر ہسپتال میں داخل ہوئے اور راستے میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جب کہ ایمرجنسی کے شیشے توڑ دیے اور باہر کھڑی پولیس موبائل کو بھی آگ لگادی۔

    پی آئی سی حملہ، وکلا کے خلاف کریک ڈاؤن، بارکونسل کے صدرسمیت 23 گرفتار

    اس دوران حملے کے لیے آنے والے وکلاء اسپتال آتےہوئے لائیو وڈیو بھی نشر کرتے رہے جس میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وکیلوں کا سمندر دیکھو ،آج ڈاکٹروں کا بائی پاس ہوگا ، اسٹنٹ ڈلیں گے ۔

  • کرسمس کے موقع پرحکومت پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلئے شاندار تحفہ

    کرسمس کے موقع پرحکومت پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلئے شاندار تحفہ

    لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل دسمبر کی تنخواہ دینے کاحکم دے دیا ہے۔یہ فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا اور محکمہ خزانہ کو ہدایت کی گئی ہےکہ تمام مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل ہی تنخواہیں ادا کردی جائیں‌

    ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اس حوالے سے باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ تمام مسیحی سرکاری ملازمین کو 20 دسمبر تک تنخواہ ادا کی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی بھی اجازت دی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب 23دسمبر کوایوان وزیراعلیٰ میں کرسمس کا کیک کاٹیں گے۔ ایوان وزیراعلیٰ میں ہونیوالی کرسمس کی اس تقریب میں مسیحی رہنما، تمام محکموں کے سیکرٹریزاور مسیحی ملازمین شرکت کریں گے۔یہ بات بھی بڑی خوشی کی تصورکی جاتی ہے کہ پاکستان میں عیسائی کمیونٹی کو ہرطرح کی مذہبی آزادی ہے