Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعلیٰ پنجاب حاضر ہو، ایسا کیا ہوا کہ وزیراعظم نے اچانک طلب کر لیا؟

    وزیراعلیٰ پنجاب حاضر ہو، ایسا کیا ہوا کہ وزیراعظم نے اچانک طلب کر لیا؟

    وزیراعلیٰ پنجاب حاضر ہو، ایسا کیا ہوا کہ وزیراعظم نے اچانک طلب کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد طلب کر لیا، وزیراعلیٰ پنجاب آج انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر کرپشن کے خلاف شکایات درج کروانے کے لئے تیار کی گئی ایپ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے، وزیراعظم عمران خان ایپ کا افتتاح کریں گے.

    وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے جس میں صوبہ کے حوالہ سے مختلف امور پر مشاورت کی جائے گی.

    سموگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرپشن نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا،کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کامشن ہے،بدعنوان عناصرملک اورعوام دونوں کےدشمن ہیں،نیا پاکستان کرپشن سے پاک ہو گا،حکومت نے ہر شعبہ میں شفافیت کو یقینی بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے،کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے،نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں

  • مریم نواز کی لندن جانے کی درخواست پر ہو گی آج سماعت

    مریم نواز کی لندن جانے کی درخواست پر ہو گی آج سماعت

    مریم نواز کی لندن جانے کی درخواست پر ہو گی آج سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر،سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت آج لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ کرے گا۔ مریم نواز کی جانب سے دائردرخواست میں وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنا رکھا ہے۔ درخواست میں مریم نواز نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال تک مسلسل عدالتوں میں پیش ہوتی رہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام غیر قانونی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ حتمی فیصلے تک چھ ہفتوں کے لئے مریم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ اس کے علاوہ مریم نواز نے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے بھی متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ  نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مریم نوازکی ضمانت مسترد کی جائے ،عدالت لاہور ہائیکورٹ کا 31 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قراردے،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

  • پنجاب حکومت نے زلزلہ برپا کردیا،تاریخ کے بڑے تبادلے،86 اعلیٰ‌ افسران تتربتر

    لاہور:پنجاب حکومت نے زلزلہ برپا کردیا،تاریخ کے بڑے تبادلے،86 اعلیٰ‌ افسران تتربترکرکے سب کوحیران کردیا ، اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے 86 اسسٹنٹ کمشنرز ،سیکشن آفیسرز اور ڈپٹی سیکرٹری خاور بشیر احمد سمیت دیگرافسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔

    ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر مرضیہ سلیم کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ۔مہدی مالوف اسسٹنٹ کمشنر بہاﺅلپور کو اسسٹنٹ کمشنر شالیمارٹاﺅن ۔ عدنان رشید اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ کو اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ ۔عدنان بدر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کو اسسٹنٹ کمشنر چونیاں ۔ نازیہ موہل اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد (صدر)کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن تعینات کردیا گیا ہے،

    ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے نوٹیفکیشن کے مطابق منور عباس بخاری اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن کو اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ۔سیدہ آمنہ مودودی اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل کو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ۔ محمد عمر مقبول اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد صدر ۔عثمان جلیس پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی کو اسسٹنٹ کمشنربھوال۔ عباس ذوالقرنین اسسٹنٹ کمشنرحافظ آباد کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ۔طیب طاہر اسسٹنٹ کمشنر پسرور کو اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد ۔ سید اسد عباس شیرازی سب رجسٹرار راوی ٹاﺅن لاہور کو اسسٹنٹ کمشنر ملک وال تعینات کردیا گیا ہے

    تقرری کے منتظر عامر شہزاد کو اسسٹنٹ کمشنر پسرور۔وقار اکبر چیمہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وہاڑی کو اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ ۔ محمد عثمان اکرم پی ایچ اے فیصل آباد کو اسسٹنٹ کمشنرظفر وال۔ سب رجسٹرار گوجرانوالہ امتیاز علی کو اسسٹنٹ کمشنرچک جھمرہ ۔ سمیرہ عنبرین اسسٹنٹ کمشنرگوجرہ کو اسسٹنٹ کمشنرسانگلہ ہل۔ سندس حارث سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ آفس کو اسسٹنٹ کمشنرگوجرہ۔ محمد قاسم اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویجلنس اینٹی کرپشن لاہور کو اسسٹنٹ کمشنرجھنگ۔زاہد حسین اسسٹنٹ کمشنرشورکوٹ کو اسسٹنٹ کمشنر مری تعینات کرکے بیوروکریسی کے چھکے چھڑادیئے ہیں

    ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر فیضان احمد ریاض کو اسسٹنٹ کمشنرشورکوٹ۔ عائشہ یاسین سیکشن آفیسر ایس اینڈ جی اے کونفیڈینشل ون کو اسسٹنٹ کمشنرچنیوٹ۔حافظ محمد عمران سب رجسٹرار اربن ٹو راولپنڈی کو اسسٹنٹ کمشنربھوانہ ۔ محمد جعفر اسسٹنٹ کمشنرجنرل لاہورکواسسٹنٹ کمشنرسرگودھا۔ محمد وقاص اسلم اسسٹنٹ کمشنربھلوال کو اسسٹنٹ کمشنرساہیوال۔ محمد شعیب نسوانہ اسسٹنٹ کمشنرجنرل سرگودھا کو اسسٹنٹ کمشنرریونیو سرگودھا۔عائشہ غضنفر اسسٹنٹ کمشنرکوٹ مومن کو اسسٹنٹ کمشنرجنرل سرگودھا۔ آصف حسین سب رجسٹرار بہاﺅلپور سٹی کو اسسٹنٹ کمشنرکوکوٹ مومن۔محمد عمر فاروق اسسٹنٹ کمشنرایچ آر کوارڈی نیشن میانوالی کو اسسٹنٹ کمشنرعیسیٰ خیل تعینات کیا گیا ہے

    ذرائع کے مطابق بلال بن عبدالحفیظ اینٹی کرپشن کو اسسٹنٹ کمشنرپپلاں۔ایوب بخاری اینٹی کرپشن پنجاب کو اسسٹنٹ کمشنربھکر۔ محمد زبیراینٹی کرپشن پنجاب کواسسٹنٹ کمشنرکلور کوٹ۔عنبرین چوہدری سیکشن آفیسروزیراعلیٰ آفس کواسسٹنٹ کمشنرراولپنڈی ۔فہیم اسسٹنٹ کمشنرکلر کہار کو اسسٹنٹ کمشنرٹیکسلا۔مرتضیٰ ملک سب رجسٹرار فیروزوالہ کواسسٹنٹ کمشنرکلر کہار۔محسن اقبال اسسٹنٹ کمشنرلاوا کواسسٹنٹ کمشنرفتح جنگ۔علی باجوہ اسسٹنٹ کمشنرریونیو کواسسٹنٹ کمشنردینہ ۔محمد اکبراسسٹنٹ کمشنرخان پور کواسسٹنٹ کمشنرچووا سیدن شاہ۔غلام مصطفی اسسٹنٹ کمشنرکبیر والہ کو اسسٹنٹ کمشنرخیر پور ٹامیوالی ۔بلاول علی اسسٹنٹ کمشنرخیر پور ٹامیوالی کو اسسٹنٹ کمشنرلاوا۔حافظ مدثر نواز اسسٹنٹ کمشنرریونیو لاہور کواسسٹنٹ کمشنرکبیر والہ تعینات کیا گیا ہے

    ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان سیکشن آفیسر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کو اسسٹنٹ کمشنرعلی پور۔فاروق احمد اسسٹنٹ کمشنرکروڑ لعل عیسن کو اسسٹنٹ کمشنرخان پور ۔آصف اقبال اسسٹنٹ کمشنرلیاقت پور کو اسسٹنٹ کمشنرکروڑ لعل عیسن۔مس رابعہ اسسٹنٹ کمشنربہاﺅلپور(سٹی) کو اسسٹنٹ کمشنربہاﺅلپور صدر ۔عمر عدنان خٹک کالونی اسسٹنٹ جھنگ کو اسسٹنٹ کمشنربہاﺅلپورسٹی تعینات کیا گیا ہے

    نوٹیفکیشن کے مطابق محمد طیب اسسٹنٹ کمشنرحاصل پور کو اسسٹنٹ کمشنرہارون آباد۔ عبدالجبار اسسٹنٹ کمشنرہارون آباد کو اسسٹنٹ کمشنرحاصل پور۔محمد ارشد کو اسسٹنٹ کمشنرلیاقت پور۔ماہم آصف ملک اسسٹنٹ کمشنرنارووال کو اسسٹنٹ کمشنراسسٹنٹ کمشنرجنرل راولپنڈی ۔عمر افتخارشیرازی سیکشن آفیسر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کواسسٹنٹ کمشنرنارووال۔احمد رضا اسسٹنٹ کمشنرجلال پورپیر والہ کو اسسٹنٹ کمشنرہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کیا گیا ہے

    غلام سرور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو اسسٹنٹ کمشنرجلال پور پیر والہ ۔عابدہ فرید اسسٹنٹ کمشنرشجاع آباد کو اسسٹنٹ کمشنرملتان سٹی ۔محمد مبین احسن جنرلاسسٹنٹ ریونیو ون لاہورکو اسسٹنٹ کمشنرشجاع آباد ۔منصور احمد اسسٹنٹ کمشنرملتان سٹی کو اسسٹنٹ کمشنرمیلسی۔تقرری کے منتظر خاور بشیر احمداسسٹنٹ کمشنرپاکپتن ۔رانا آفتاب احمد ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب لاہور کو اسسٹنٹ کمشنرعارف والہ جبکہ سید آصف حسین شاہ اسسٹنٹ کمشنرعارف والہ ۔ علی عاطف اسسٹنٹ کمشنرپاکپتن ۔ملک راشدنعمت اسسٹنٹ کمشنرمیلسی ۔لیاقت علی کلہوڑواسسٹنٹ کمشنرجنرل راولپنڈی ۔ محمد عامراسسٹنٹ کمشنرعلی پور۔عدنان خان بتنی اسسٹنٹ کمشنرچووا سیدن شاہ ۔ محمد عاطف اسسٹنٹ کمشنردینہ ۔غلام عباس اسسٹنٹ کمشنرفتح جنگ ۔طارق عثمان اسسٹنٹ کمشنرٹیکسلا تعینات کیا گیا ہے

    ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے نوٹیفکیشن کے مطابق نعیم افضل اسسٹنٹ کمشنرراولپنڈی ۔ عمران جعفر اسسٹنٹ کمشنرکلور کوٹ ۔محمد طلحہ سعید اسسٹنٹ کمشنربھکر ۔محمد اعجاز اسسٹنٹ کمشنرپپلاں ۔ ذوالفقار علی اسسٹنٹ کمشنرعیسیٰ خیل ۔ صابر شاہ اسسٹنٹ کمشنرساہیوال ۔ محمد عظیم شوکت اعوان اسسٹنٹ کمشنرسرگودھا ۔ خضرحیات اسسٹنٹ کمشنرچنیوٹ ۔ احمد حسن رانجھا اسسٹنٹ کمشنرمری ۔ عبدالرﺅف اعوان اسسٹنٹ کمشنرجھنگ۔ خرم شہزاد اسسٹنٹ کمشنرچک جھمرہ ۔ محمد نذیر اسسٹنٹ کمشنر ظفر وال ۔ عامر حسین اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ ۔ نعمان فاروق تارڑ اسسٹنٹ کمشنر ملک وال ۔ کاشف جلیل اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ۔ مجاہد عباس اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ۔ شبیر احمد اسسٹنٹ کمشنر چونیاں ۔ عبدالرزاق علی ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ٹاﺅن عفت نساءاسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ہے

  • لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن اسکواڈ کا اہلکار جاں بحق

    لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے باغنپورہ محمودبوٹی روڈپر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکاروں نےموٹرسائیکل سوار افراد کوچیکنگ کیلئےروکا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے ایک گولی اہلکار محسن کے سر میں لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکواپنی موٹرسائیکل جائےوقوع پرچھوڑکر قریبی گلیوں میں فرارہوئے جن کا تعاقب بھی کیا گیا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ڈاکوؤں کے زیر استعمال موٹر سائیکل سیالکوٹ نمبر کی ہے جو گزشتہ روز چھینی گئی تھی۔

    پولیس کے مطابق ڈولفن ٹیم362میں2موٹر سائیکلوں پر4اہلکارسوارتھے جب کہ دیگر3اہلکاروں کے بیانات تھانہ باغبانپورہ میں ریکارڈکئےجارہےہیں، محسن کی میت کومیواسپتال کےسرد خانےمنتقل کردیاگیاا اور جائےوقوع سےمزیدشواہداکھٹےکئےجارہےہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے واقعےسے متعلق سی سی پی اوسے روپورٹ طلب کر لی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے شہیداہلکارکے خاندان سےہمدردی اوراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرض کی ادائیگی کیلئےجان دینےوالےبہادرکوسلام پیش کرتےہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرکےقانون کی گرفت میں لایاجائے گا۔

  • اللہ کشمیریوں‌کوآزادی کی نعمت دے ،پاکستان کوتاقیامت سلامت رکھے، شیخ نوری محمدعلی

    لاہور: اللہ کشمیریوں‌کوآزادی کی نعمت دے ،پاکستان کوتاقیامت سلامت رکھے، شیخ نوری محمدعلی کی کشمیراورپاکستان کے لیے دعائیں‌،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسےروضہ رسول کےکلیدبردارشیخ نوری محمدعلی نے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں شیخ نوری محمدعلی نےپاکستان کی ترقی،خوشحالی،استحکام کیلئےخصوصی دعاکی جب کہ کشیرشیوں کی بھارتی تسلط سےآزادی کیلئےبھی دعاکی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب تاریخی،مذہبی رشتوں میں جڑےہیں سعودی عرب ہم سب کیلئےعقیدت کامحورہے۔

    فلسطینی نژاد اردنی شہید کا جسد خاکی عمان میں اس کے ورثاء کے حوالے

    وزیراعلیٰ‌ عثمان بزدار نے کہا کہ سعودی عرب نےہرمشکل گھڑی میں پاکستان کی مددکی ہے وزیراعظم کےدورمیں سعودی عرب سےتعلقات مزیدمستحکم ہوئےہیں۔معزز مہمان کلیدبردارشیخ نوری محمدعلی نے کہا کہ پاکستان آکرہمیشہ دلی خوشی ہوتی ہے، ہم آپ کے لیے دل سے دعا گو ہیں اور نیک خواہشات رکھتے ہیں

  • صوبائی وزیر صحت کا اچانک عارف والا کا دورہ ، کیا دیے احکامات

    صوبائی وزیر صحت کا اچانک عارف والا کا دورہ ، کیا دیے احکامات

    صوبائی وزیر صحت کا اچانک عارف والا کا دورہ ، کیا دیے احکامات

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشداچانک تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال عارف والاپہنج گئیں۔
    انہوں نے مختلف وارڈزکادورہ کرکے صفائی ستھرائی کے انتظامات کاجائزہ لیا۔ ایمرجنسی، آپریشن تھیٹراورمختلف وارڈزمیں مریضوں کی عیادت کی اورڈاکٹرزکے رویے بارے دریافت کیا۔مریضوں نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکوتحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات بارے آگاہ کیا۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی آسانی کی خاطراورطبی سہولیات کویقینی بنانے کیلئے اچانک دوروں کاسلسلہ جاری رہے گا۔تمام ایم ایس حضرات مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکریں۔مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کاسمجھوتانہیں کیاجائیگا۔

    ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ مریضوں کوسہولت نہ دینے والے ایم ایس صاحبان کوفوراہٹادیاجائیگا۔دونوں سیکرٹریزبھی مختلف سرکاری ہسپتالوں کادورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لے رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی سردارعثمان بزدار کی ہدایت پرسرکاری ہسپتالوں کواپ گریڈکرکے مریضوں کیلئے آسانی پیداکی جائے گی۔

  • لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ”سندھ ثقافتی دن“ کے حوالے سے شاندار تقریب

    لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ”سندھ ثقافتی دن“ کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد ہوا.

    باغی ٹی وی رپورٹ :لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ”سندھ ثقافتی دن“ کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان کے نامور آرٹسٹوں صنم ماروی، ریشماں پروین، شوکت علی شیخ،استاد برکت علی و دیگر کی زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔سیکرٹری ثقافت سندھ اکبر لغاری نے اس موقع پر کہا کہ سندھ اور پنجاب سمیت پاکستان بھر کے تمام علاقے اعلی ثقافتی تاریخ کے مالک ہیں، الحمرا کا اس کے فروغ میں اہم کردار ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس تقریب کے حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمرا میں سندھ کی ثقافت کا دن منانا اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان کے مختلف صوبوں کے لوگ ایک ہی محبت کی لڑی میں پرؤے ہوئے ہیں،ہم سب کی خوشیاں سانجھی ہیں،الحمرا آپسی امن و سلامتی اور صوبائی ہم آہنگی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ یہ پروگرام بے حد مثبت اثرات کا حامل ہے اس سے لاہور کی عوام کو اپنے نہایت خوبصورت صوبے سندھ کی ادب وثقافت،وہاں کی اقدار،لوگوں کے رہن سہن کے انداز کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے، الحمرا ملک بھر کے علاقے کی خوبصورت ثقافتی رنگ پیش کرتا رہتا ہے آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔یہ تقریب لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن لاہور کی مشترکہ پیش کش تھی۔ سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری انور چانڈیو نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم الحمرا انتظامیہ کے بے حد شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمیں ایک فعال اور متحرک پلیٹ فارم پر پرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا۔پروگرام میں بچوں نے سندھی ثقافتی لباس زیب تن کر کے مختلف ٹیبلوز پر پرفارم کیا جیسے خوب سراہا گیا۔

  • لندن  میں کن لوگوں کا تھنک ٹینک بیٹھا ہے، میاں اسلم اقبال نے کسے کیا کہہ دیا

    لندن میں کن لوگوں کا تھنک ٹینک بیٹھا ہے، میاں اسلم اقبال نے کسے کیا کہہ دیا

    لندن میں کن لوگوں کا تھنک ٹینک بیٹھا ہے، میاں اسلم اقبال نے کسے کیا کہہ دیا

    باغی ٹی وی   صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفروروں اور لٹیروں کا تھنک ٹینک لندن میں بیٹھ کر ایک بار پھر ملک کے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے-یہ عناصر یادرکھیں وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے اب ایسا نہیں ہوسکتا- اس لئے یہ لوگ قومی وسائل کی دوبارہ لوٹ مار کا خیال دل سے نکال دیں – عدالتوں سے بیماری کے نام پر ریلیف لے کر لندن جانے والے بیماری پر سیاست نہ کریں – عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے شرمندہ نہیں کریں گے- عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے- صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار آج صوبائی حلقہ 151میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا- صوبائی وزیر نے سمن آباد چوک میں مین سمن آباد روڈ اور لیاقت چوک میں مین سبزہ زار روڈ کے تعمیر و مرمت کے منصوبوں کے افتتاح کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا-صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور کو پیرس بنانے کے دعویداروں نے اپنے دور میں کچھ نہ کیا اور سڑکوں کی خستہ حالی عوام کے سامنے ہے- پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی مشکلات کو کم کرنے اور انہیں ریلیف کی فراہمی کے منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کررہی ہے-

    صوبائی وزیر نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کہ مریم نواز نے ملک سے باہر جانے کے لئے عدالت میں درخواست دی ہے ہمیں عدالت کا ہر فیصلہ منظور ہے کیونکہ عدالتوں کے فیصلے تسلیم کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن عوام یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے مفرور لندن میں بیٹھ کر اس ملک اور عوام کے لئے کیا سوچ رہے ہیں – جب کرپٹ حکمرانوں سے قومی وسائل کی لوٹ مار کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو یہ کہتے ہیں کہ عمران خان ٹھیک نہیں ہے -عوام حکومت اور ادارے ان لٹیروں سے حساب مانگتے ہیں تو ملک سے باہر چلے جاتے ہیں – کرپشن کے آئن سٹائن شہباز شریف کے خاندان نے منی لانڈرنگ کے لئے 32کمپنیاں بنائیں اور ایک کمپنی کی 40سے50ارب کی کرپشن سامنے آئی ہے- صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث معیشت بہتر ہوئی ہے اور برآمدات میں 35فیصد اضافہ ہوا ہے- پنجاب ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں 20کلوآٹے کا تھیلہ 808روپے میں، چینی 70روپے فی کلو اور گھی 140سے180روپے فی کلوگرام کے حساب سے دستیاب ہے- صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمشنراورالیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرے گی، دونوں جماعتوں کی جانب سے بہترین نام سامنے آئے ہیں اور امید ہے کہ پارلیمانی کمیٹی جلد فیصلہ کرلے گی-صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے 40سال تک اس ملک کے ساتھ جو کیا ہے ایسا تو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا- وزیراعظم عمران خان نے بیمار معیشت کی تشخیص کرکے اس کا علاج کیا ہے اور ملک مشکل معاشی صورتحال سے باہر نکل آیا ہے-

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

  • میاں جاوید لطیف بھی نیب کے شکنچے میں

    میاں جاوید لطیف بھی نیب کے شکنچے میں

    میاں جاوید لطیف بھی نیب کے شکنچے میں

    قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے میاں جاوید لطیف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات شروع کر دیں۔نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لیے آٹھ مشترکہ رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    نیب کے مطابق میاں جاوید لطیف نے اپنے اہلخانہ کے نام اربوں روپے کی جائیداد بنائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما کے خلاف موصول شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ حبیب کالونی شیخوپورہ میں 12 مرلے کا گھر ڈیڑھ ایکڑ تک بڑھ گیا، میاں جاوید لطیف کے سیاست میں آنے بعد اثاثوں میں اضافہ ہوا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ میاں جاوید لطیف کے درجنوں اثاثے ان کی اہلخانہ کے نام پر ہیں۔
    واضح‌رہے کہ نیب نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ماڈل ٹاون، ڈونگا گلی اور ہری پور میں جائیدادیں منجمند کرنے کا حکم دیا. منجمد کیے جانے والے اثاثوں میں لاہور کی 96 ایچ اور 86 ایچ ماڈل ٹاؤن کی پراپرٹی سمیت ایبٹ آباد ڈانگہ گلی میں 9 کنال کا پلاٹ اور ہرہ پور میں 2 پراپرٹیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن میں تیرہ پراپرٹیاں، چنیوٹ میں 2 پراپرٹیاں اور ڈیفنس فیز 5 لاہور میں پلاٹ بھی شامل ہیں۔

  • میانوالی : ایک خاندان کو شدید صدمہ

    میانوالی، ایک خاندان کو شدید صدمہ
    باٹی ٹی وی رپورٹ : میانوالی، ایک خاندان کو شدید صدمہ پہنچا ہے .میانوالی لوئربرانچ میں کیری ڈبہ نہر میں گر گیا.گاڑی میں ایک ہی خاندان کے7افراد سوار تھے.ساتوں افراد مریض کو اسپتال میں چیک اپ کرنے کے بعد گھر جارہے تھے.نہر میں ڈوبنے والے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے.،ایک شخص کو زندہ بچالیا گیا.نہر میں .پپلاں کے مقام پر کیری ڈبہ نہر میں گرا بتایا جاتا ہے کہ کیری ڈبہ تیز رفتری کی وجہ سے نہر میں گرا. سات افراد مریض کو چیک اپ کے لیے ہسپتال جارہے تھے..ہسپتال سے واپسی پر یہ الم ناک واقعہ پیش آیا.ریسکیو عملے کے مطابق ڈوبنے والوں میں 2 بچوں کے علاوہ 3 خواتین بھی شامل ہیں۔