Baaghi TV

Category: لاہور

  • بلدیاتی الیکشن، پہلے مرحلے میں کونسے الیکشن اور کب ہوں گے؟ اہم خبر

    بلدیاتی الیکشن، پہلے مرحلے میں کونسے الیکشن اور کب ہوں گے؟ اہم خبر

    بلدیاتی الیکشن، پہلے مرحلے میں کونسے الیکشن اور کب ہوں گے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن رولز کو دسمبر کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت،پہلے مرحلے میں ویلج پنچایت و نیبرہڈ کونسلز کے الیکشن کرائے جائینگے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں آج اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ویلج پنچایت و نیبرہڈ کونسلز اور لوکل گورنمنٹس کے انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام پر عملدرآمد کیلئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

    بلدیاتی اداروں کی تحلیل، عدالت نے درخواست گزار سے کیا پوچھ لیا؟

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے لوکل ایریاز کی حد بندیوں کا کام مکمل کر لیا ہے اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت الیکشن رولز کی تیاری کا کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے الیکشن رولز کو دسمبر کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں ویلج پنچایت و نیبرہڈ کونسلز کے الیکشن کرائے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں لوکل گورنمنٹس کے انتخابات ہوں گے اور پنجاب بھر میں 455 مقامی حکومتیں بنیں گی۔

    لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور،مسلم لیگ ن ناکام

    پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی کابینہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 میں ترامیم کی منظوری دے چکی ہے جس کے تحت اقلیتوں کو مخصوص نشستوں کے ساتھ جنرل نشستوں پر بھی ووٹنگ کا حق دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے جبکہ نیا بلدیاتی نظام صوبے کے عوام کی امنگوں اور خواہشات کے عین مطابق ہے اور حقیقی معنوں میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو ذمہ داری کیساتھ بااختیار بنائیں گے اور نیا نظام موجودہ سٹیٹس کو ختم کرے گااورعوام کوبااختیاربنائے گا۔ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے نیا بلدیاتی نظام اہم کردارادا کرے گا۔دیہات کی سطح پربھی لوگوں کوبااختیاربنائیں گے اور نئے نظام میں بلدیاتی اداروں کو مالیاتی طورپر خود مختار بنائیں گے۔

    بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ حکومت پر برہم

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام عوام کے مسائل نچلی سطح پرحل کرنے میں ممدو معاون ثابت ہوگااور اس پروگرام کے تحت مقامی سطح پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر فلاح عامہ کے کام ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام پرعملدرآمد کیلئے امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی۔

    سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ویلج پنچایت و نیبرہڈ کونسلز اور لوکل گورنمنٹس کے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء راجہ بشارت، ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

  • سٕی ٹی ڈی نے پنجاب کے کس شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا؟

    سٕی ٹی ڈی نے پنجاب کے کس شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولنگرسے کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشت گرد حساس تنصیبات کونشانہ بنانا چاہتے تھے،

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتاردہشت گردوں میں سعید اکبراورحسیب جاوید شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دپشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

    کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    قبل ازیں سی ٹی ڈی نے 13 ستمبر کو جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا تھا.

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے عوام کیلئے بڑا تحفہ

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے عوام کیلئے بڑا تحفہ،

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ذاتی کاوشوں سے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کیلئے علیحدہ گرڈ سٹیشن بنے گااوراس منصوبے پر تقریباً ایک ارب روپے لاگت آئے گی۔پاورڈویژن نے منصوبے کیلئے پی سی ون تیارکرنے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کا کاٹیج انڈسٹریز کے فروغ کیلئے بڑا فیصلہ

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بارتھی خاص میں 132کے وی گرڈ سٹیشن بنایا جائے گااورگرڈ سٹیشن کے ساتھ 132کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بھی بچھائی جائے گی۔یہ ٹرانسمیشن لائن 49کلو میٹر طویل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پسماندہ ترین علاقے بارتھی کے عوام کوترقی کے سفر میں ساتھ لے کر چلیں گے۔

    اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکرپاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    گرڈ سٹیشن کے منصوبے کی تکمیل سے قبائلی علاقوں کے عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی اوراپنے عوام کیساتھ کیے گئے وعدے پورے کروں گا۔

  • اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات میں کتنے کروڑ برآمد کئے ؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات میں کتنے کروڑ برآمد کئے ؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات میں کتنے کروڑ برآمد کئے ؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں اجلاس لاہور نیب آفس میں ہوا، اجلاس میں میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کی منظوری دی گئی

    اجلاس میں ‏ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ دی ،چودھری شوگر ملز کیس میں جاری تحقیقات کا جائزہ لیا گیا ،چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ نیب لاہور نے 2 سال میں ریکارڈ ریکوری کی،

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    نیب اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس میں شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے کیسزکاجائزہ لیا گیا،راؤنڈ روز کی تعمیر کیس میں نوازشریف، شہبازشریف کے کیسز کا جائزہ لیا گیا،

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں نیب نے 71 ارب روپے خزانے میں جمع کرائے،‏اسحاق ڈار کیخلاف تحقیقات میں 50 کروڑ کی رقم بینک اکاؤنٹس برآمد کرلی، اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس کی رقم پنجاب حکومت کے حوالے کر دی، اسحاق ڈار کا گلبرگ میں 4 کنال کا گھر حکومت کے سپرد کیا جا رہا ہے،

    چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب افسران کی کسی سیاسی جماعت یاگروہ سے وابستگی نہیں،فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،

  • وزیراعظم درخت لگارہے ہیں اورایڈن سوسائٹی والے کاٹ رہے ہیں،ایک طرف سموگ دوسری طرف درخت مافیا

    لاہور:وزیراعظم درخت لگارہے ہیں اورایڈن سوسائٹی والے کاٹ رہے ہیں،ایک طرف سموگ دوسری طرف درخت مافیا،کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌، اطلاعات کے مطابق لاہورمیں‌ معروف ہاوسنگ سوسائٹی ایڈن میں‌ بڑی تیزی سے گھروں کے سامنےسے درخت کاٹنے کا سلسلہ تیزی سےجاری ہے،

    سابقہ دورحکومت کے تحت چلنے والےلاہورکے9 زونزختم

    باغی ٹی وی کے مطابق ایڈن ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کی طرف سے ہاوسنگ سوسائٹی کی طرف سے رہائشیوں کے لیے آئے روز نئی سے نئی مشکلات پیداکی جارہی ہیں، ذرائع کے مطابق ایڈن ہاوسنگ سوسائٹی کے مالکان تو پہلے ہی سکینڈلز کی وجہ سے ملک سے باہرہیں،دوسری طرف پہلے درجے کی مینجمنٹ بھی غائب ہے

    اسے کہتے ہیں تبدیلی،طلباء،اساتذہ اوروالدین کی دیرینہ خواہش پوری کردی گئی،اردومیڈیم نصاب تعلیم نافذ

    باغی ٹی وی کے مطابق ایڈن سوسائٹی کے ایڈمن اور دیگر دوسرے ماتحت عملے کے لوگ جن میں الیکٹریشن وغیرہ ملکر یہ درخت کاٹ رہے ہیں، اطلاعات یہی ہیں‌ کہ یہ عملہ اس سوسائٹی کے مکینوں کو یہ کہہ کردرخت کاٹ رہے ہیں کہ اس کی ٹہنیاں اورپتے گندگی پھیلارہے ہیں ،

    مقبوضہ کشمیر:کرفیو،بھارتی مظالم اورقتل عام کا 102 واں‌ دن،کشمیری جھکے نہیں‌،آزادی کی جنگ جاری

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ان کے پاس ایک الیٹرانک آرا ہے جو دو منٹ میں‌درخت کو کاٹ دیتا ہے ،جس کے بعد ٹریکٹراورٹرالی کے ذریعے اس درخت کی باقیات کو فورا غائب کردیا جاتا ہے،سوسائٹی کے رہائشیوں‌کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ‌ درخت کٹائی مہم کا نوٹس لیں‌اوراس سارے معاملے کی تحقیقات کرکے قرار واقعی سزاد یں‌

  • 200 روپے کو معمولی سمجھ کرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے اچھی خبر؟

    لاہور:200 روپے کو معمولی سمجھ کرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے اچھی خبر؟ یقینا یہ اچھی خبر نہیں‌بلکہ پریشان کردینے والی خبر ہے ،اطلاعات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے ٹریفک چالان کے جرمانے بھی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی۔

    دودھ پلائی رسم ، کم پیسے دینے پرسسرالیوں نے دلہا کی خوب پٹائی کردی

    پنجاب حکومت نے ٹریفک چالان کے جرمانے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، ٹریفک چالان کےریٹ بڑھانےکی سمری محکمہ داخلہ پنجاب نے منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری کے مطابق تیز رفتاری پر گاڑی کو 750 اور موٹرسائیکل والے کو 500 روپےجرمانہ ہوگا، سگنل توڑنے پر 500، پریشر ہارن پر 400 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

    ہوتا ہے شب و روز اک تماشا میرے آگے..از.محمد نعیم شہزاد

    سمری کے مطابق کم عمرڈرائیورنگ پر 1 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنیوالے موٹر سائیکل سوار کو600 روپے جرمانہ ہوگا، سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر750روپے جرمانہ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ کی جانب سے منظوری ملتے ہی یہ جرمانے نافذ کر دیئے جائیں گے۔

    شادی کب ہورہی ہے؟بار بار پوچھنے پرہمسائے نے قتل کردیا

  • نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام غیرمشروط طورپر ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی،لاہورہائی کورٹ کے جسٹس باقرنجفی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت کی ،نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں دلائل دئیے،

    نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پیش کیں اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی میڈیکل بورڈنےہی بیرون ملک علاج کی تجویزدی،علاج کروانا میرا بنیادی حق ہے ،نواز شریف کی حالت تشویشناک ناک ھے ،جس کی بنیاد پہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو ضمانت دی،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ نواز شریف بیرون ملک علاج کے لئے جا سکتے ہیں،حکومت نواز شریف کے بیرون ملک جانے پہ شراںٔط عاںٔد کر رہی ھے جوکہ غیر قانونی ہیں،

    نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ اعلی عدالتوں کے فیصلے کے تحت نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے قانون کو چیلنج کیا گیا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ آئین کے کونسے آرٹیکل کی خلاف ورزی ہے؟ امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ آئین آرٹیکل 15 کے تحت کسی بھی شہری کو آزادی کیساتھ پاکستان میں رہنے اور باہر جانے کی اجازت ہے،

    نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے میڈیکل ٹیسٹ کروانے ہیں جو پاکستان میں ممکن نہیں، وفاقی کابینہ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس مانگی ،سرکاری میڈیکل بورڈ نے واضح طور پہ کہا کہ نواز شریف کا علاج بیرون ملک ہی ممکن ھے،لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی ضمانت منظور کی،

    عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت نے کیا آرڈر جاری کیا، جس پر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ حکومت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی مگر ساتھ شراںٔط عاںٔد کر دی، جس پر عدالت نے کہا کہ کیا نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل شامل کرنے کا کہا، کیا آپ نہیں سمجھتے کہ نام ای سی ایل سے نکالنے کا دائرہ اختیار لاہور ہائیکورٹ کا نہیں،

    جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ ایسا لگ رہا ھے نیب کے پاس نواز شریف کا کوئی کیس زیر التوا نہیں، جس پر نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ عدالتوں نے نواز شریف کو ضمانت دے کر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، نقل و حرکت ہر شخص کا بنیادی حق ھے،عدالت نے کہا کہ حکومت نے جو رقم مانگی یہ وہی رقم نہیں جو احتساب عدالت نے جرمانہ کی تھی،

    درخواست گزار نے کہا کہ عدالتوں نے نواز شریف کو ضمانت حاصل کرنے کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا ہے،اگر نواز شریف عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کرتے تو عدالت اپنا دائرہ اختیار استعمال کرے گی،ریاست کا اس معاملے میں کوئی تعلق نہیں ہے، ریاست کہاں سے آ گئی؟ .عدالت نے کہا کہ ای سی ایل آرڈیننس وفاقی حکومت کو اختیار دیتا ہے کہ وہ نواز شریف کو ایک دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت دے؟

    لاہور ہائیکورٹ نے کل تک وفاقی حکومت سے تحریری جواب طلب کر لیا ،عدالت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر سماعت کل تک ملتوی کر دی

    شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ غیر مشروط طور پر نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کے حوالہ سے وزارت داخلہ نے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے.وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ محمد نواز شریف کو طبی بنیادوں پر بیرون ملک علاج کیلئے ایک مرتبہ 4 ہفتوں کیلئے اجازت دیدی جائے۔

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    نوٹی فیکیشن میں نواز شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے جانے کو اینڈیمنٹی بانڈ سے مشروط کیا گیا ہے۔ ضمانتی مچلکے نواز شریف یا شہباز شریف کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کے پاس جمع کرانے ہونگے۔ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے لیے 8 ملین برطانوی پاؤنڈز، 25 ملین امریکی ڈالرز اور 1.5 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

    سیاسی تاوان کی شرط ہرگز منظور نہیں، شہباز شریف کا اعلان

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے،

  • دودھ پلائی رسم ، کم پیسے دینے پرسسرالیوں نے دلہا کی خوب پٹائی کردی

    لاہور:شادی بیاہ کی رسموں نے اس عمل کومشکل سے مشکل اورپچیدہ سے پچیدہ بنا دیا ہے جس کی وجہ سے شادی کے موقع پر بہت زیادہ مسائل پیدا ہوتے ہیں، دلہے کی طرف سے طرح طرح کے مطالبے ہوں‌ یا دلہن والوں‌کیطرف سے شرائط معاملات بگڑجاتےہیں‌،ایسے ہی جیسے ایک دولہے کو اس کی دلہن اور رشتہ داروں کی موجودگی میں دودھ پلائی رسم پر کم پیسے دینے پرپٹائی کردی

    ذرائع کے مطابق ایک دولہا جس کے والد کا نام محمد بوٹا بتایا جاتا ہےکی برات دلنہیا کے گھر پہنچتی ہے تو حسب رواج دلہن کی سہیلیاں دلہے کو دودھ پلاتی ہیں ، دلہا نے ایک ہزارروپے نکال کردودھ پلانے والیوں‌کو دیا جس پرایک بحث شروع ہوئی ،دلہن بانو کی سہیلیوں نے 2000 ہزارروپے کا مطالبہ کیا ،دلہا غریب تھا دلہے کی طرف سے ایک ہزارروپے پر اکتفا کرنے کی درخواست کی گئی

    اسی اثنا میں دلہے کو دلہن کی سہیلیوں نے مارنا شروع کردیا ،دلہے کو اتنا زیادہ مارا گیا کہ اس کے جسم پر زخموں کے داغ بن گئے ،بڑی مشکل سے دلہے کی جان چھڑائی گئی،معاملہ شدت اختیار کرگیا تو درمیان میں چند لوگوں‌نے مداخلت کرتے ہوئے دلہے کی جان بخشی کرائی ،دلہن کی طرف سے یہ کہا جارہا ہےکہ وہ چاہتی تھی کہ اس کی شادی یادگارہواس لیےیہ سب کچھ کرنا پڑا

  • سکولوں میں عام تعطیل کا اعلان ہو گیا، کتنی چھٹیاں؟ طلبا میں خوشی کی لہر

    سکولوں میں عام تعطیل کا اعلان ہو گیا، طلبا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سموگ کی وجہ سے پنجاب حکومت نے لاہور کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا، کل بروز جمعہ اور ہفتہ کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے.

    سکولوں میں تعطیل کا فیصلہ پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی زیر صدرات اجلاس میں ہوا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق کل اور پرسوں لاہور شہر کے تمام سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے۔

    سکولوں کی چھٹی کا اعلان فیصل آباد ،گوجرانوالہ کے لئے بھی کیا گیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور اور گرد و نواح میں سموگ میں اچانک اضافے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سموگ کے حوالے سے ہمہ وقت چوکس رہیں -سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے-

    انہوں نے کہا کہ سموگ میں اچانک اضافے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے -شہریوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے متعلقہ محکمے فوری اقدامات اٹھائیں – وزیر اعلی نے کہا کہ محکمہ زراعت فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائے اور آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ نے ٹائر جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کو شہریوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے فعال اور متحرک انداز میں کام کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ لاہور میں سموگ کے سبب آج ایئر کوالٹی انڈیکس اوسطا 427 پر پہنچ گیا تھا، سب سے زیادہ آلودہ علاقہ اپر مال پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1143 ریکارڈ کیا گیا، گلبرگ میں 583، شملہ پہاڑی اور اطراف میں 545 اے کیو آئی رہا۔

  • سیاسی تاوان کی شرط ہرگز منظور نہیں، شہباز شریف کا اعلان

    سیاسی تاوان کی شرط ہرگز منظور نہیں، شہباز شریف کا اعلان

    سیاسی تاوان کی شرط ہرگز منظور نہیں، شہباز شریف کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف کے 2 ہزارپلیٹ لیٹس پراندرونی بلیڈنگ نہ ہونامعجزہ ہے ڈاکٹر نےفوری طورپربیرون ملک بھجوانے کی تجویزدی،انڈیمنٹی بانڈ کا جوازکیا ہے؟ یہ گھٹیا حرکت اورچھوٹے ذہن کی عکاسی ہے، عمران خان کوچوٹ لگی تونوازشریف خودعیادت کیلئے گئے تھے، گھرمیں نوازشریف کیلئے باقاعدہ آئی سی یوبنایا گیا ہے،طعنہ دیاگیا نوازشریف گھرکیوں منتقل ہوئے،عمران خان چاہتے ہیں وہ قوم کوبتائیں دیکھامیں نے رقم نکلوالی، محکمہ داخلہ نیب اورنیب محکمہ داخلہ کی جانب گیند پھینک رہا ہے،

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ پوری قوم کے سامنے ہے، وزیراعظم اور ان کی سیاسی ٹیم کا کھیل قابل مذمت ہے، پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا، حکومت نے بدترین ڈرامہ بازی کی ہے، پاکستان کے عوام بہت رنجیدہ ہیں۔ پارٹی کو سیاسی تاوان کی شرط ہرگز منظور نہیں، کیا حکومت کے گھٹیا پن کی کوئی اور مثال ہوسکتی ہے ؟ عمران خان انسانی مسئلے کو سیاسی بنا رہے ہیں، نواز شریف کو بیٹی کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں قید کر دیا گیا، کیا اس وقت نواز شریف نے انڈیمنٹی بانڈ دیا تھا ؟۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ انڈیمنٹی بانڈ کی آڑ میں ہم سے تاوان لینا چاہتے ہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم ڈیڑھ سال سے بھاشن دے رہے ہیں، عمران خان این آر او دے سکتے ہیں نہ لے سکتے ہیں۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں میری جانب سے درخواست دائر کی جائےگی،امید ہےکہ عدالت جلد فیصلہ کرے گی،20دن سے حکومتی کھیل چل رہا ہے جو قابل مذمت ہے،رات کو فی الفور فیصلہ کیا کہ عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے،نوازشریف اور میں نے اس مطالبے کو مسترد کیا ہے ،انڈیمنٹی بانڈ کی شرط ہرگز قبول نہیں،نوازشریف مشکل صورتحال کا مقابلہ کررہے ہیں

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ 2عدالتوں نے نوازشریف کی ضمانت منظور کی ہے،3بار وزیراعظم رہنے والے شخص سےانڈیمنٹی بانڈ مانگا جارہا ہے،یہ چاہتے ہیں لوگوں کو بتائیں کہ نوازاور شہبازشریف سے7ارب روپے نکال لیے،عدالتوں نے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط نہیں لگائی،حکومت میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے قرضہ معاف کرایا،عوام نوازشریف کی صحت اورحکومت سیاست کی فکر میں ہے،رات میں ڈاکٹر عدنان نے فون کیا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 16ہزار تک پہنچ گئے،نوازشریف کی بیماری کو شٹل کاک بنادیا گیا ہے،ڈاکٹر شمسی کو ہم نے نہیں،حکومت نے بلایا تھا،عمران خان نے قوم کو گمراہ کرنے کی ایک اور سازش کی ہے،

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قوم کسی حادثے کی متحمل نہیں ہوسکتی،ذلفی بخاری کو آدھے گھنٹے میں کس نے ای سی ایل سے نکلوایا؟پرویز مشرف سے تاوان نہیں مانگاگیا،مشرف کیس میں عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دی ،نوازشریف اور مریم نواز ایون فیلڈ کیس میں ضمانت پر رہیں،العزیزیہ کیس کا فیصلہ ارشد ملک نے لکھا،جج کو تو ہٹادیا گیا لیکن فیصلہ معطل نہ ہوا،ٹرائل کورٹ نےفلیگ شپ کیس کو ختم کردیا،

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی کو ذمہ دارٹھہراوَں گا،جب تک نام ای سی ایل سے نہیں نکلےگا تب تک ائیرایمبولنس نہیں آسکتی،