Baaghi TV

Category: لاہور

  • کاشانہ کیش،افشاں لطیف ڈٹ گئیں،کہا مجھے چپ رہنے کے لئے کیا پیشکش کی گئی؟

    کاشانہ کیش،افشاں لطیف ڈٹ گئیں،کہا مجھے چپ رہنے کے لئے کیا پیشکش کی گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاشانہ ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے لاہور پریس کلب میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان ،عوامی رکشہ یونین کے صدر مجید غوری کے ہمراہ پویس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال میں یتیم خانے کی 25 بچیوں کی شادیاں جبری طور پر کروائی گئیں جن کا کوئی ریکارڈ نہیں. اس کی تصدیق سابق سپرنٹنڈنٹ صوفیہ حمید سے کی جائے تاہم میرے دور میں ایسی کوئی شادیاں نہیں ہوئیں۔

    افشاں لطیف کا مزید کہنا تھا کہ جبری شادیوں کی عینی شاہد 9 بچیاں ادارے سے غائب کردی گئی ہیں، انہیں سرکاری گاڑی میں دوسری جگہ منتقل کیا گیا، یہ سب واقعات سی سی ٹی وی کیمرہ میں محفوظ ہیں میرے پاس سارے ثبوت موجود ہیں جو میں 12 دسمبر کو عدالت میں پیش کروں گی،کاشانہ کے واقعات سامنے آنے پر ہمیشہ پردہ ڈال دیا جاتا تھا، کاشانہ کا سارا عملہ تبدیل ہوچکا ہے۔ 6 اپریل کے بعد ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے مجھ پر دباؤ ڈالا گیا، 9 جولائی کو بچیوں کو ڈرانا دھمکایا جانے لگا، سابق وزیر ویلفیئر وزیراجمل چیمہ نے دفتر میں آکر دھمکایا اوربچیوں سے ملا۔ ندیم وڑائچ افسر انکوائری کے لیے آیا اور توہین آمیز رویہ اختیارکیا، وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے سامنے اجمل چیمہ نے میرا ہاتھ پکڑا، میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھا۔

    افشاں لطیف کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ادارے کی انتظامات سنبھالنے پرسہولیات سے نوازا گیا تاکہ میں ان کی باتیں مان سکوں۔

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    قبل ازیں افشاں لطیف نے کاشانہ معاملے پر مدد کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام بھی ایک خط لکھا تھا جس میں اپنے متعلق سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا،خط میں انہوں نے لکھا کہ یتیم بچیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو سامنے لانے کی سزا دی جارہی ہے اور مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ سارے الزامات واپس لوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میری فیملی اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لہٰذا فیملی اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم کمسن بچیوں کی شادی نہ کروانے کے جرم میں کاشانہ کی سپرینڈنٹ افشاں لطیف کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت افشاں لطیف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے شوہر سمیت گرفتار کیا جا رہا ہے۔مجھے نہیں معلوم اب مجھے کہا لے کر جایا جائے گا اب یہ بچیاں آپ سب کی ذمہ داری ہیں۔

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر کا شانہ کے بارے میں وائرل ہونے والی ویڈیوکے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے حکم دیاہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی- کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کومکمل تحفظ دیں گے اور میں بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا-

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

  • سعودی شاہی مہمان اسلام آباد کی بجائے ڈیرہ غازی خان کیوں پہنچے؟خبرنے کھلبلی مچادی

    ڈی جی خان:سعودی شاہی مہمان اسلام آباد کی بجائے ڈیرہ غازی خان کیوں پہنچے؟خبرنے کھلبلی مچادی،اطلاعات کے مطابق سعودی شاہی وفد کی قیادت پرنس منصور بن محمد بن سعد کر رہے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان خصوصی طیارے میں سعودی عرب سے ڈی غازی خان ایئر پورٹ پر پہنچا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ شاہی مہمان تلور کاشکار کرنے کےلیے پاکستان تشریف لائے ہیں‌

    دسمبرکا مہینہ بھٹوخاندان کے لیے اہم

    یاد رہے کہ گزشتہ برس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے ایڈووکیٹ شیراز ذکا اور دیگر کی درخواست پر عبوری حکم سناتے ہوئے فیصلہ دیا تھا کہ سال 2019 میں تلور کے شکار پر پابندی رہے گی ، جب تک عدالتی کمیشن ان کی آبادی سے متعلق اپنے سروے رپورٹ نہ جمع کرائے ، اس رپورٹ کی بنیاد پر پابندی ہٹانے یا نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    بھارت میں انسان نہیں درندے بستےہیں،امریکہ

    اسی فیصلے میں عدالت نے سال 2018 کے لیے ملک میں تلور کا شکار کرنے کے لیے اجازت دے دی تھی ۔شاہی خاندان کو وزرات داخلہ نے شکار کا پرمٹ جاری کر رکھا ہے، سعودی وفد سفارتی پاسپورٹ پر پاکستان آئے ہیں۔سنہ 2017 میں معدومی کے خطرے کا شکار نایاب 500 تلوروں کو انٹرنیشنل فنڈ برائے ہوبارہ کنزرویشن اور ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان کے باہمی اشتراک سے چولستان میں سلو والی کے مقام پر آزاد کیا گیا تھا ۔

    گرمائی دارالحکومت سری نگرکوٹھنڈ لگ گئی ، درجہ حرارت منفی 3.6 تک گر گیا

  • عظمیٰ بخاری نے کی فیاض الحسن چوہان کو بڑی "پیشکش”

    فیاض الحسن چوہان وزارت چھوڑیں اور گارڈ کی نوکری کریں،عظمیٰ بخاری کی پیشکش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ فیاض چوہان صا حب آپ کے بیٹے کے نمبر بڑھانے کی انکوائری رپورٹ کہاں ہے؟ فیاض چوہان اب علیمہ باجی، جہانگیر ترین، زلفی بخاری، فیصل واڈا اورعمران نیازی کو وکیل کرا دیں۔ عمران نیازی پارلیمنٹ، پی ٹی وی حملہ کیس اور علیمہ خان سلائی مشینوں کے کیس میں مفرور ہے۔

    شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا

    برطانوی صحافی پر مقدمہ کرنے کے لئے فیاض الحسن چوہان کی شہباز شریف کو بڑی پیکشش

    عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ شہبازشریف برطانیوی صحافی ڈیوڈ روزکو تین لیگل نوٹس بھیج چکے ہیں لیکن ڈیوڈ روز شہباز شریف کیخلاف خبر دینے کے بعد اپنے دفتر سے ہی فرار ہوگیا۔ڈیلی میل والے شہزاد اکبر کو ڈھونڈ رہے ہیں ۔ آشیانہ سکینڈ ل ،رمضان شوگر ملز اور صاف پانی میں شہبازشریف عدالتوں سے سرخرو ہو چکے ہیں۔ آل عمران میانوالی کی کونسی جھونپڑی  میں رہتے ہیں؟

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    عظمیٰ بخاری نے مشورہ دیا کہ فیاض چوہان وزارت چھوڑ کر، شہبازشریف کی گارڈ کی ملازمت کر لیں۔

  • عثمان بزدار نے ایسا اعلان کر دیا کہ پنجاب بھر میں کھلبلی مچ گئی، افسران کی راتوں کی نیند حرام

    عثمان بزدار نے ایسا اعلان کر دیا کہ پنجاب بھر میں کھلبلی مچ گئی، افسران کی راتوں کی نیند حرام

    عثمان بزدار نے ایسا اعلان کر دیا کہ پنجاب بھر میں کھلبلی مچ گئی، افسران کی راتوں کی نیند حرام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آئندہ ہفتے سے مختلف شہروں کے دوبارہ دورے کریں  گے۔ وزیراعلیٰ فیلڈ وزٹ کے دوران ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا خود جائزہ لیں گے۔وزیراعلیٰ سرکاری دفاتر، تھانوں  ،اراضی سینٹرز اور ہسپتالوں کے بھی دورے کریں گے۔

    وزیراعلیٰ فیلڈوزٹ کے دوران صفائی کی صورتحال اورامن وامان کے انتظامات کا بھی جائزہ لیں گے۔وزیراعلیٰ عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کریں گے۔وزیراعلیٰ ہر ضلع میں اراکین اسمبلی اورتحریک انصاف کے عہدیداران و کارکنوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    دکھی انسانیت کی خدمت میں عثمان بزدار بازی لے گئے

    بیورو کریسی میں تبادلوں کا سلسلہ شروع،نیا چیف سیکرٹری پنجاب کس کو تعینات کیا گیا؟

    وزیراعلیٰ اراکین اسمبلی اورپارٹی عہدیداران و کارکنوں کے مسائل سنیں گے اوران کے حل کیلئے ہدایات دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے بھی مختلف شہروں کے دورے کیے ہیں۔آئندہ ہفتے سے فیلڈ وزٹ کر کے زمینی حقائق خود دیکھوں گا۔ عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ کر کے اصل صورتحال کا اندازہ ہوتا ہے۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام کریں گے اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے گی.

    کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گزشتہ ایک ہفتے میں وزیراعظم عمران خان سے 3 بار ملاقات کر چکے ہیں۔ ملاقاتوں میں پنجاب میں تبدیلیوں کے حوالہ سے اہم ترین مشاورت کی گئی جس کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کا تبادلہ کیا گیا،

    تبدیلی تو پنجاب میں آئی، کمشنرز،سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران کے تبادلے

    واضح رہے کہ پنجاب میں بہتری لانے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو حکم دیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ نے پنجاب کے مختلف اضلاع کے دوروں کا پروگرام ترتیب دیا ہے، وزیراعظم چاہتے ہیں پنجاب میں تبدیلی آئے اور حکومت کا کام نظر آئے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی خدمت کوفوکس کیا جائے ،تحریک انصاف کی حکومت عوامی فلاح کیلئے پرعزم ہے، اس ضمن میں پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبادلے بھی کئے گئے ہیں.

  • پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جار ی

    پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جار ی

    پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جار ی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے افسروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے گائیڈ لائنز جار ی کر دی ہیں اور اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری نے چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس اور تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیاہے،

    دکھی انسانیت کی خدمت میں عثمان بزدار بازی لے گئے

    بیورو کریسی میں تبادلوں کا سلسلہ شروع،نیا چیف سیکرٹری پنجاب کس کو تعینات کیا گیا؟

    سرکاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ مجازافسران گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011کے تحت انتظامی بنیادوں،خالی آسامیوں اور آپریشنل ضروریات کو مد نظر رکھ کر ٹرانسفر پوسٹنگ کے اختیارات استعمال کر سکیں گے- مجاز افسران حکومتی محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اہم عہدوں پر مطلوبہ تجربے اور قابلیت کے موزوں کوالیفکیشن کے حامل افسروں کی تعیناتی یقینی بنائیں گے-

    واضح رہے کہ کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گزشتہ ایک ہفتے میں وزیراعظم عمران خان سے 3 بار ملاقات کر چکے ہیں۔ ملاقاتوں میں پنجاب میں تبدیلیوں کے حوالہ سے اہم ترین مشاورت کی گئی جس کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کا تبادلہ کیا گیا،

    تبدیلی تو پنجاب میں آئی، کمشنرز،سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران کے تبادلے

  • دکھی انسانیت کی خدمت میں عثمان بزدار بازی لے گئے

    دکھی انسانیت کی خدمت میں عثمان بزدار بازی لے گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرلیورٹرانسپلانٹ، بون میرواور دیگر امراض میں مبتلا 10 مریضوں کے علاج معالجے کیلئے2 کروڑ 10 لاکھ28ہزار روپے سے زائد کے فنڈزجاری کر دئیے گئے ہیں۔

    ہاؤسنگ کالونی ضلع ننکانہ صاحب کی رہائشی بشریٰ شہزادی کے لیورٹرانسپلانٹ کیلئے 26لاکھ8ہزارروپے کے فنڈزفراہم کیے گئے ہیں۔جگر کی بیماری میں مبتلا بشریٰ شہزادی شیخ زید ہسپتال لاہورمیں زیر علاج ہے۔برکت ٹاؤن مین جی ٹی روڈ اڈا شبیل لاہور کے رہائشی امجد جاوید کے لیورٹرانسپلانٹ کیلئے 21لاکھ60ہزارروپے کے فنڈز کا اجراء کیاگیاہے۔جگر کے مرض میں مبتلاامجد جاوید شیخ زید ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے۔محلہ فرید گنج فیصل آباد کی رہائشی شائستہ بی بی کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 35لاکھ روپے کے فنڈز مہیا کیے گئے ہیں – شائستہ بی بی آرمڈفورسز بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر راولپنڈی میں زیر علاج ہے-

    بند روڈ نئی سبزی منڈی جھنگ صدرکے رہائشی محمد عثمان کے بون میروٹرانسپلانٹ کیلئے 20لاکھ روپے کے فنڈزجاری کیے گئے ہیں۔نیو سٹی ملتان کے رہائشی حافظ معاذکے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 34لاکھ روپے کے فنڈزکااجراء کیا گیا ہے- حافظ معاذ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزاینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کراچی میں زیرعلاج ہے-تونسہ کے رہائشی راشد نور کے بچوں عجوہ خان اور محمد احمد کے علاج معالجے کیلئے 24لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے-

    ”کشمیر بنے گا پاکستان” کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا یوم دفاع پر پیغام

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم

    کلفٹن کالونی وحدت روڈ لاہور کے رہائشی واصف ریاض کے علاج کیلئے 20لاکھ 60 ہزارروپے کے فنڈز مہیا کئے گئے-محلہ بنی فارسٹ آفس راولپنڈی کی رہائشی تسلیم علی کے کینسر کے علاج معالجے کیلئے 18 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں -محلہ جاندی حویلی لکھا تحصیل دیپالپور اوکاڑہ کے رہائشی محمد انس کے کینسر کے علاج معالجے کے لئے 11لاکھ روپے کے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے-

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے فنڈز مہیا کرنا کوئی احسان نہیں بلکہ میری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی-دکھی انسانیت کی خدمت کر کے جو سکون ملتا ہے اس کا اندازہ کوئی دوسرا نہیں کرسکتا-دکھی انسانیت کا دکھ بانٹنے والے دنیا کے ساتھ آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں -حکومتی وسائل پر عام آدمی کا پورا حق ہے اورہماری حکومت یہ حق عام آدمی کو واپس کر رہی ہے-جب تک اللہ تعالیٰ نے منصب دیا ہے،دکھی انسانیت کے دکھ بانٹتا رہوں گا

  • دبئی میں زمین ڈاٹ کام کا پاکستان پراپرٹی شو، کتنے ہزار افراد نے شرکت کی؟

    دبئی میں زمین ڈاٹ کام کا پاکستان پراپرٹی شو، کتنے ہزار افراد نے شرکت کی؟

    دبئی میں زمین ڈاٹ کام کے پاکستان پراپرٹی شو کا کامیاب انعقاد، کتنے ہزار افراد نے شرکت کی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام دبئی میں پاکستان پراپرٹی شو کا کامیاب انعقاد کیا گیا جہاں دو روز میں ۲۰ ہزار سے زائد پاکستانی شریک ہوئے۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے دبئی میں یہ اپنی نوعیت کا تیسرا ایونٹ ہے۔پاکستان پراپرٹی شو میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، مری، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور گوادر سمیت پاکستان کے دیگر شہروں سے پراپرٹی بلڈرز اور ڈویلپرز اپنی پراپرٹیز کی 60 سے زائد اسٹالز پر نمائش کی۔ اس ایونٹ کےبڑے اسپانسرز پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے دو معروف نام ”ایٹین“ اور ”کیپٹل اسمارٹ سٹی“ تھے۔

    پاکستان پراپرٹی شو کا افتتاح دبئی رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری ایجنسی (ریرا) کے سی ای او عزت مآب مروان احمد بن غلیطہ نے کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں بہت سی کمپنیاں منفرد پراجیکٹ لے کر آئی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اس سے ایک جانب ڈیٹا کی شیئرنگ ہوتی ہے تو دوسری جانب علم کی شیئرنگ بھی ہو جاتی ہے جس سے سب ہی کا فائدہ ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اب سرحدوں کی محتاج نہیں ہے۔

    افتتاح کے بعد زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے ادارے کے دیگر سینئر افراد کے ہمراہ اُنہیں ہال کا دورہ کروایا۔ایونٹ کے دوسرے روز پاکستان کے کونسل جنرل برائے متحدہ عرب امارات احمدامجد علی نے بھی وفد کے ہمراہ پاکستان پراپرٹی شو میں شرکت کی۔انہوں نے ایونٹ کا دورہ کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کی اس کاوش کو سراہا اور کامیاب ایونٹ پر مبارکباد پیش کی۔

    زمین ڈاٹ کام کے اس پاکستان پراپرٹی شو میں پرائیوٹائزیشن کمیشن آف پاکستان کے نمائندے بھی موجود تھے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اُنہوں نے اوور سیز پاکستانیوں کو سرکار کے زیر انتظام ملک میں موجود مختلف سرکاری پراپرٹیز میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف پرائیوٹائزیشن کمیشن آف پاکستان افتخار حسین نقوی نے کہا کہ ایسے ایونٹس میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے جس سے ایک ہی وقت میں بہت سارے ہم وطنوں سے ملنا اور اُن کو سرمایہ کاری کی ترغیب دینا بہت آسان ہے۔

    زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے اس موقع پر کہا کہ تیسرے پاکستان پراپرٹی شو کی کامیابی پر ہم اللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پراپرٹی شو اب اس خطے میں پاکستان کی پہچان بن چکی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ پاکستانی اس بڑی تعداد میں اس شو میں شرکت کر کے اس کو کامیاب کرتےہیں۔ا ُن کا کہنا تھا کہ اس شو میں بہت سے ایسے نمائش کنندگان موجود ہیں جو کہ گزشتہ ایونٹس میں بھی ہمارے ساتھ یہاں آئے تھے اور چونکہ اُن کو اِس نمائش میں شرکت سے نفع حاصل ہواہے تو وہ دوبارہ بھی یہاں موجود ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں محفوظ سرمایہ کاری اور اپنے گھر کا خواب ہر پاکستانی دیکھتا ہے لیکن مصروفیت اور دیگر امور کے باعث اس خواب میں رنگ بھرنا مشکل ہو جاتاہے۔ زمین ڈاٹ کام نے اس ضمن میں آسانی پیدا کی اور پاکستان بھر سے محفوظ سرمایہ کاری کی آپشن یہاں دبئی میں پاکستانیوں کیلئے پیش کی۔

    اُنہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کا شعبہ کسی بھی ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس کے ساتھ 55 سے زائد دیگر انڈسٹریز بھی شامل ہوتی ہیں، لہذا رئیل اسٹیٹ کی ترقی سے ہی ملک تیزی سے ترقی کر سکتا ہے۔ اُنہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اوور سیز پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور ہم انہیں ملک میں محفوظ اورمنافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اگلی ایکسپو پاکستان کے شہر کراچی میں فروری ۲۰۲۰ء میں منعقد کی جائےگی۔

  • والنٹئیرفورس کی فیصل آبادمیں گول میز کانفرنس،پاکستان کامثبت چہرہ پیش کریں گے

    والنٹئیرفورس کی فیصل آبادمیں گول میز کانفرنس،پاکستان کامثبت چہرہ پیش کریں گے

    فیصل آباد: والنٹئیرفورس کی فیصل آبادمیں گول میز کانفرنس،پاکستان کامثبت چہرہ پیش کریں گے،اطلاعات کےمطابق والنٹئیر فورس پاکستان کے زیر اہتمام نوجوانوں کی گول میز کانفرنس میں وزیر مملکت علی محمد خان, چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ فیض اللہ کموکا اور ایم این اے فرخ حبیب, صدر والنٹئیر فورس پاکستان عثمان رضا جولاہا, نائب صدر محمد زیشان, وقاص گجر, اویس جولاہا سمیت دیگر نوجوانوں کی شرکت

    چین کی جنگجوخاتون کی کہانی اب پھر دہرائی جائے گی،فلم’مولان‘ کا ریمیک جلد ریلیز

    اس تقریب میں علی محمد خان کا کہنا تھا والنٹئیر فورس پاکستان قائد کے پیغام کو بڑے احسن طریقے سے آگے لے کر بڑھ رہی ہے اور اس وقت پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنہ ہے اور ان کا مقابلہ نوجوان ہی احسن طریقے سے کر سکتے ہیں اور عمران خان اور پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں اپنے نوجوانوں پر خاص توجہ دے رہی ہے اور اسی لئے کامیاب نوجوان پروگرام ڈیجیٹل پاکستان کمپین کا آغاز کیا گیا ہے

    حماس کے بزرگ رہ نما الشیخ جمال الطویل 22 ماہ بعد اسرائیلی جیل سے رہا

    ان کا مزید کہنا تھا کی فیصل آباد کے نوجوان ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور والنٹئیر فورس پاکستان نوجوانوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے,عثمان رضا جولاہا نے کہا کہ حکومت کو اپنے کئے گئے وعدے جلد سے جلد پورا کرنے چاہئیں تاکہ ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکے اور نوجوان خودمختار ہو سکیں. آخر پر محمد ذیشان اور وقاص نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کیں

    دسمبرکا مہینہ بھٹوخاندان کے لیے اہم

  • لاہور میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق،متعدد زخمی

    لاہور میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق،متعدد زخمی

    لاہور:لاہور میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق،متعدد زخمی ،اطلاعات کےمطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں 1 شخص کے جاں بحق ہونے کی ابتدائی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ دھماکا کی جگہ سیرتِ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد ہونا تھا۔

    بلاول کاشکوہ،مراد سعید کا جواب شکوہ،ماڈل ایان علی کا ٹکٹ،ابواورتایاکےتذکرے

    ابتدائی معلومات کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ پولیس حکام جائے وقوع پر پہیچ چکے ہیں جبکہ دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں بھی لیا جاچکا ہے۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا موقف ہے کہ فریزر میں گیس بھرتے سلنڈر پھٹا ہے جبکہ دھماکا اجتماع گاہ میں اسٹیج کے قریب ہوا ہے۔

    نوازشریف کی درخواست مسترد کردی گئی،کرپشن کے خلاف احتجاج ہرکسی کا حق ہے، لندن پولیس

    ریسکیئو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حافظ محمود کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی افراد اور ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں ابوبکر عرفان،عفار وغیرہ شامل ہیں۔پولسی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، دوسری طرف ریسکیوحکام کا کہنا ہےکہ دھماکے کا جائزہ لیا جارہا ہےکہ یہ کس چیز کا تھا اورکیوں‌ ہوا

    مقبوضہ کشمیر:جبر،ظلم اورتشدد کاسلسلہ جاری، کرفیوکا125 واں دن

  • شہباز شریف اب 20 سال بعد واپس آئیں گے، فواد چودھری کا دعویٰ

    شہباز شریف اب 20 سال بعد واپس آئیں گے، فواد چودھری کا دعویٰ

    شہباز شریف اب 20 سال بعد واپس آئیں گے، فواد چودھری کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کوعمران خان کے بطوروزیراعظم ہی گزاراکرنا پڑے گا،چیف الیکشن کمشنرپردونوں طرف سے مثبت ردعمل رہا،بہت حد تک اتفاق رائے ہوچکا، شہبازشریف کے حالیہ کرپشن ثبوتوں سے کوئی تکلیف نہ پہنچی ہوتومعاملہ جلد حل ہو جائیگا،

    فواد چوھدری کا مزید کہنا تھا کہ فوج،عدلیہ اورحکومت کوحقیقت کا تدارک کرتے ہوئے ہی آگے چلنا ہے،اس دفعہ شہباز شریف گئے ہیں تو کوئی 15،20سال بعد ہی واپس آئیں گے،پنجاب کے شہبازشریف باہرچلے گئے ہیں توسندھ کے زرداری کوبھی چلے جانا چاہیے ،پنجاب کے سارے پیسے اب جنوبی پنجاب میں خرچ ہو رہے ہیں،آرمی چیف کے تفصیلی فیصلے کا انتظارہے اس کے بعد دیکھیں گے کیسے آگے چلیں.

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ کولازمی قانون سازی کی ہدایت نہیں کرسکتی،چاہتے ہیں جلد از جلد قانون سازی کا معاملہ حل ہو،ہماری قانونی ٹیم ہی حتمی فیصلہ کرے گی، معاملے پرکو ئی بل اسمبلی میں بھیجنےکیلئے تیار نہیں کیا، اٹارنی جنرل انور منصوراس حوالے سے تیاری کررہے ہیں،