Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب کابینہ کی کارکردگی پر وزیراعظم نے کیا عدم اعتماد،کس کس کو ملی وارننگ ؟

    پنجاب کابینہ کی کارکردگی پر وزیراعظم نے کیا عدم اعتماد،کس کس کو ملی وارننگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا،وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو گورننس کے نظام میں بہتری لانے کی ہدایت کر دی،وزیر اعظم نے پنجاب میں گڈ گورننس کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو ناکافی قرار دیا،وزیراعظم نے صوبائی کا بینہ کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے آخری وارننگ دے دی،

    وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں قانون سازی پروزیراعلیٰ عثمان بزدارکی تعریف کی اور کہا کہ 70 سالہ بگڑے نظام کوٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ اورکابینہ گورننس مزید بہترکرنے کیلئے اقدامات کرے،وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بڑھتے جرائم پراظہارتشویش کیا.

    وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے پنجاب میں کئے جانے والے کام اور نئے کاموں کے آغاز کی تشہیر کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم کا متوقع دورہ لاہور،کیا ہوں گی تبدیلیاں، صوبائی وزراء پریشان

    وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ملاقات میں عمران خان نے کیا حکم دیا؟ جان کر وزراء بھی حیران

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت صوبائی بیوروکریسی، سینئر پولیس افسران کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب، فردوس عاشق اعوان، ذوالفقاربخاری، بیرسٹر شہزاد اکبر، چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب پولیس نے شرکت کی۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 60 کی دہائی میں گورننس، بیوروکریسی، پالیسیزکی مثالیں دی جاتی تھیں، اس وقت پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، ملک میں معاشی استحکام ضروری ہے۔عمران خان نے کہا کہ معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، بیوروکریسی اور دیگر عہدوں پر تعیناتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں، اپنے دور حکومت میں افسران کو ہر قسم کے سیاسی دباؤ سے آزاد کیا۔

    وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں پنجاب کی سیاسی،انتظامی اورملکی صورتحال پربات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے صوبائی امورسے متعلق وزیراعظم کوبریفنگ دی،ملاقات میں پنجاب میں تبادلوں کے بعد کےلائحہ عمل پرغورکیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی خدمت کوفوکس کیا جائے ،تحریک انصاف کی حکومت عوامی فلاح کیلئے پرعزم ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف منصوبوں پروزیراعظم کواعتماد میں لیا

    قبل ازی وزیراعظم عمران خان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے،شہزاد اکبر اور زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے.

  • نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے، وزیراعظم کی بیورو کریسی کو ہدایت

    نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے، وزیراعظم کی بیورو کریسی کو ہدایت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب بیوروکریسی اورپولیس کےسینئرافسران کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری،آئی جی پنجاب ، فردوس عاشق اعوان،زلفی بخاری اور شہزاد اکبر موجود تھے، وزیراعظم عمران خان نے نئی تعیناتیوں پرافسران کو مبارکباد دی.

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 60 کی دہائی میں گورننس،بیوروکریسی،پالیسیوں کی مثالیں دی جاتی تھیں، پاکستان نازک دورسےگزر رہاہے جس کیلئےمعاشی استحکام ضروری ہے، معیشت مستحکم ہورہی ہے،معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، وزیراعظم نے مزید کہا کہ بیوروکریسی اوردیگرعہدوں پرتعیناتیاں میرٹ پرکیں، افسران کوہرقسم کے سیاسی دباؤسے آزادکیا،معاشی ترقی کیلئے قابل بیوروکریسی کابہت اہم کردارہے،امن وامان اورگورننس کےنظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،

    وزیراعظم کا متوقع دورہ لاہور،کیا ہوں گی تبدیلیاں، صوبائی وزراء پریشان

    وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ملاقات میں عمران خان نے کیا حکم دیا؟ جان کر وزراء بھی حیران

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کوتبدیل کرنا ہے،افسران کی مدت ملازمت کوتحفظ فراہم کریں گے، غریب آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے کوشش کریں گے، پہلےتھانوں میں طاقتورکو تحفظ فراہم کیا جاتا تھا،افسر کاکام کمزور کو طاقتور کے خلاف تحفظ فراہم کرناہے،افسران نے کسی سیاسی شخصیت کا کوئی بھی ناجائز کام ہر گز نہیں کرنا،افسران بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام پر خصوص توجہ دیں

  • چیخوں کی آواز سن رہا ہوں،آنیوالے سال میں کیا ہونیوالا ہے؟ شیخ رشید بول پڑے

    چیخوں کی آواز سن رہا ہوں،آنیوالے سال میں کیا ہونیوالا ہے؟ شیخ رشید بول پڑے

    چیخوں کی آواز سن رہا ہوں،آنیوالے سال میں کیا ہونیوالا ہے؟ شیخ رشید بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سادہ اکثریت سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہو جائے گی،تمام جماعتیں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے متفق ہیں،سندھ سے چیخوں کی آوازسن رہا ہوں عمران خان کسی صورت این آراونہیں دیں گے ،ملک میں ہیجان برپا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، اپوزیشن کی صورتحال نارمل ہے،ان کے پاس کچھ کہنے کونہیں،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان جلد ہی کہیں گے بہت ہی خالی ہاتھ گیا ہوں، ایک مافیا ہےجوعمران خان کی حکومت کوغیرمستحکم کرناچاہتا ہے ،نیا سال پاکستان میں ترقی کی آواز لے کر آئے گا،ملک ترقی کی راہ پر گامزن اور اسٹاک مارکیٹ مزید بہتر ہو گی ،

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے کرتارپورراہداری کا ایسا زخم لگایا جو بھارت یاد رکھے گا،آصف زرداری کی پلی بارگین کا معاملہ مارچ تک حل ہو جائے گا،دلچسپ واقعہ ہے،بیمار نوازشریف چھٹیاں شہبازشریف گزار رہے ہیں ،جنرل قمر جاوید باجوہ کو نئے 3 سال مل گئے،ہمارے بھی3سال ہیں.

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں مہنگائی اور امن و امان کا مسئلہ ہے ،عثمان بزدار اب سیکھ گئے ہیں ، ٹھیک ہو جائیں گے،18ویں ترمیم موجود ہے جس نے تبدیلی لانی ہے آئینی طریقے سے لائے

  • تھانہ کلچر میں تبدیلی، وزیراعظم نے دی آئی جی پنجاب کو اہم ہدایات

    تھانہ کلچر میں تبدیلی، وزیراعظم نے دی آئی جی پنجاب کو اہم ہدایات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کی ملاقات ہوئی ہے، آئی جی پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو پولیس رویے میں بہتری کیلئے وژن سے آگاہ کیا،آئی جی نے صوبے میں امن وامان کی بہتری کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا

    وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،وزیراعظم نے تھانہ کلچرکی تبدیلی کیلئے سفارشات کوحتمی شکل دینے کی ہدایات دیں،وزیراعظم عمران خان نے آئی جی،چیف سیکرٹری کودباؤسے بالاترہوکرکام کرنے کی ہدایت کی.

    وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ملاقات میں عمران خان نے کیا حکم دیا؟ جان کر وزراء بھی حیران

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی جس میں پنجاب کی سیاسی، انتظامی اور ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ عثمان بزدار نے عمران خان کو صوبے کے امور پر بریفنگ دی اور مختلف منصوبوں پر اعتماد میں لیا۔

    قبل ازی وزیراعظم عمران خان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے،شہزاد اکبر اور زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے.

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایک روز کا ہے، وزیراعظم لاہور میں صوبائی کابینہ اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں کو سیاسی صورتحال پر بھی اعتماد میں لیں گے جب کہ وزیراعظم کی صوبائی وزراء سے بھی ان کی ملاقاتیں طے ہیں۔لاہور میں اسموگ سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی عمران خان کریں گے.

    وزیراعظم کا متوقع دورہ لاہور،کیا ہوں گی تبدیلیاں، صوبائی وزراء پریشان

  • پنجاب کابینہ میں مزید 3 خواتین وزراء کی شمولیت کا امکان

    پنجاب کابینہ میں مزید 3 خواتین وزراء کی شمولیت کا امکان

    پنجاب کابینہ میں مزید 3 خواتین وزراء کی شمولیت کا امکان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران پنجاب کابینہ کی 10 وزارتوں میں ردو بدل کا امکان ہے۔

    نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالہ سے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کی صوبائی کابینہ میں تین خواتین وزراء کی شمولیت کا بھی امکان اور ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے وزرا سے قلمدان واپس لیے جا سکتے ہیں۔ صوبائی کابینہ میں علیم خان کو دوبارہ شامل کرنے اور اہم وزارت دینے کا امکان ہے۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو بھی اہم ذمہ داری مل سکتی ہے.

    وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ملاقات میں عمران خان نے کیا حکم دیا؟ جان کر وزراء بھی حیران

    ڈاکٹر یاسمین راشد سے سیکنڈری ہیلتھ کی وزارت واپس لی جاسکتی ہے۔ انفارمیشن اینڈ کلچر کی وزراتوں کو بھی الگ الگ کیا جا سکتا ہے۔کھیل اور سیاسحت پر بھی دو الگ وزراء تعینات ہو سکتے ہیں۔ وزیر جیل خانہ جات سے بھی قلمدان واپس لیا جا سکتا ہے۔

    وزیراعظم کا متوقع دورہ لاہور،کیا ہوں گی تبدیلیاں، صوبائی وزراء پریشان

    نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے اور وزارتی ٹیم میں ردوبدل کے ساتھ بیوروکریسی کو بھی مزید اختیارات دیئے جائیں گے۔اطلاعات ہیں کہ نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو اپنی اپنی ٹیم بنانے کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر پنجاب کابینہ میں ماضی میں بھی تبدیلیاں کی جا چکی ہیں، فیاض الحسن چوہان سے وزارت واپس لی گئی پھر دوسری وزارت دے دی گئی، علیم خان کو نیب نے گرفتار کیا تو وزارت سے استعفیٰ دیا، سبطین خان کو گرفتار کیا گیا تو انہوں نے بھی استعفیٰ دے دیا، صمصام بخاری کو وزیراطلاعات بنایا گیا تھا بعد ازاں میاں اسلم کو اطلاعات کی وزارت دے دی گئی.

    مزید وزارتوں میں کیا تبدیلی ہوتی ہے وزراء نے لابنگ شروع کی ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان کابینہ سے ملاقات میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور حتمی فیصلہ کریں گے.

  • وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ملاقات میں عمران خان نے کیا حکم دیا؟ جان کر وزراء بھی حیران

    وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ملاقات میں عمران خان نے کیا حکم دیا؟ جان کر وزراء بھی حیران

    وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ملاقات میں عمران خان نے کیا حکم دیا؟ جان کر وزراء بھی حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں پنجاب کی سیاسی،انتظامی اورملکی صورتحال پربات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے صوبائی امورسے متعلق وزیراعظم کوبریفنگ دی،

    ملاقات میں پنجاب میں تبادلوں کے بعد کےلائحہ عمل پرغورکیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی خدمت کوفوکس کیا جائے ،تحریک انصاف کی حکومت عوامی فلاح کیلئے پرعزم ہے،

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف منصوبوں پروزیراعظم کواعتماد میں لیا،وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا گیا، وزیراعظم عمران خان نئے تعینات ہونے والے آئی جی سے ملاقات کریں گے اور انہیں پولیس ریفارمز بارے ہدایات دیں گے

    اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی شبانہ روز کاوشوں سے ملک معاشی بحران سے نکل آیا ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کریں گے.مسترد شدہ عناصر کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے اور منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے اب پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کی سیاست ہی ہوگی ہمیں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سب سے زیادہ مقدم ہے۔

    قبل ازی وزیراعظم عمران خان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے،شہزاد اکبر اور زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے.

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایک روز کا ہے، وزیراعظم لاہور میں صوبائی کابینہ اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں کو سیاسی صورتحال پر بھی اعتماد میں لیں گے جب کہ وزیراعظم کی صوبائی وزراء سے بھی ان کی ملاقاتیں طے ہیں۔لاہور میں اسموگ سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی عمران خان کریں گے.

    وزیراعظم کا متوقع دورہ لاہور،کیا ہوں گی تبدیلیاں، صوبائی وزراء پریشان

  • تبدیلی کا عزم لئے وزیراعظم پہنچے لاہور، ہمراہ کون اورکس نے کیا استقبال؟

    تبدیلی کا عزم لئے وزیراعظم پہنچے لاہور، ہمراہ کون اورکس نے کیا استقبال؟

    تبدیلی کا عزم لئے وزیراعظم پہنچے لاہور، ہمراہ کون اورکس نے کیا استقبال؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے،وزیر اعظم عمران خان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے، وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر اور معاون خصوصی ذلفی بخاری بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں، لاہور پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کا استقبال کیا.

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایک روز کا ہے، وزیراعظم لاہور میں صوبائی کابینہ اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں کو سیاسی صورتحال پر بھی اعتماد میں لیں گے جب کہ وزیراعظم کی صوبائی وزراء سے بھی ان کی ملاقاتیں طے ہیں۔لاہور میں اسموگ سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی عمران خان کریں گے.

    وزیراعظم کا متوقع دورہ لاہور،کیا ہوں گی تبدیلیاں، صوبائی وزراء پریشان

    وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں سموگ کی بڑھتی صورتحال پر نوٹس لیا تھا،وزیراعظم کواجلاس میں ا سموگ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے موقع پرصوبائی کابینہ میں تبدیلیاں بھی متوقع ہیں اورناقص کارکردگی دکھانے والے وزرا سے قلمدان واپس لئے جانے کا امکان ہے۔

  • منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کے وکلاء نے کر دیا اہم اعلان

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کے وکلاء نے کر دیا اہم اعلان

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کے وکلاء نے کر دیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج عدالت کاروائی کا بائکاٹ کیا ہے۔ یہ پولیس اسٹیٹ نہیں اوپن کورٹس ہیں۔ ریاست نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اگر ٹرائل پولیس نے ریگولیٹ کرنا ہے تو ہم اسکا حصہ نہیں بنیں گے۔

    اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں۔ جب سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں صحافیوں پر پابندی نہیں تو یہاں کیوں ہیں۔ سپریم کورٹ میں حساس ترین مقدمات چلے لیکن نہ صحافیوں کو روکا گیا نہ وکلا کو۔پاکستانی شہریوں کا حق ہے کہ وہ یہ ٹرائل دیکھیں۔ جرنلسٹ کا رائٹ ہے کہ وہ ٹرائل دیکھیں۔

    رانا ثناء اللہ کے وکیل زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ وکلا کی ٹائیاں پکڑی گئیں۔ کیونکہ یہ مقدمہ جھوٹا ہے۔ اس لیے یہ نہیں چاہتے کہ پبلک کو پتہ چلے،یہ اوپن کورٹ ہوگی۔ اگر ماحول ٹھیک ہو گا تو ہم مقدمہ لڑیں گے نہیں تو ہم بائکاٹ کر رہے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں عدالت پیش کیا گیا،رانا ثنا اللہ کے وکلا نے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،رانا ثنا اللہ کے وکلا نے پولیس کی بدنظمی پرعدالتی بائیکاٹ کیا

    طاہر خلیل سندھو کا کہنا ہے کہ وکلا کو سیکیورٹی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی. عدالت نے 14 دسمبر کو رانا ثناء اللہ کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا.

    قبل ازیں صحافیوں کو بھی کمرہ عدالت جانے سے روک دیا گیا تھا.اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی،

  • رانا ثناء اللہ کیس، وکلاء نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیوں کر دیا؟ سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ کیس، وکلاء نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیوں کر دیا؟ سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ کیس، وکلاء نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیوں کر دیا؟ سماعت ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں عدالت پیش کیا گیا،رانا ثنا اللہ کے وکلا نے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،رانا ثنا اللہ کے وکلا نے پولیس کی بدنظمی پرعدالتی بائیکاٹ کیا

    طاہر خلیل سندھو کا کہنا ہے کہ وکلا کو سیکیورٹی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی. عدالت نے 14 دسمبر کو رانا ثناء اللہ کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا.

    قبل ازیں صحافیوں کو بھی کمرہ عدالت جانے سے روک دیا گیا تھا.اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی،

  • وزیراعظم کا متوقع دورہ لاہور،کیا ہوں گی تبدیلیاں؟ صوبائی وزراء پریشان

    وزیراعظم کا متوقع دورہ لاہور،کیا ہوں گی تبدیلیاں، صوبائی وزراء پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کا استقبال کریں گے، اپنے مختصر دورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے گورنر،وزیراعلیٰ،نئے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب ملاقاتیں کریں گے۔

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات اور مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے،جہاں صوبائی حکومت کی جانب سے وزیراعظم کو پنجاب میں اسموگ کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں سموگ کی بڑھتی صورتحال پر نوٹس لیا تھا،وزیراعظم کواجلاس میں ا سموگ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے موقع پرصوبائی کابینہ میں تبدیلیاں بھی متوقع ہیں اورناقص کارکردگی دکھانے والے وزرا سے قلمدان واپس لئے جانے کا امکان ہے۔

    صوبائی کابینہ کے وزراء اس حوالہ سے پریشان دکھائی دیتے ہیں کہ وزیراعظم کابینہ میں کیا تبدیلیاں کرتے ہیں کیونکہ پہلے بھی کابینہ میں تبدیلیاں ہو چکی ہیں.