Baaghi TV

Category: لاہور

  • چوبرجی رکشہ دھماکا، وزیراعلیٰ کا نوٹس،دھماکے کی جگہ سے تحقیقاتی اداروں کو کیا ملا؟

    چوبرجی رکشہ دھماکا، وزیراعلیٰ کا نوٹس،دھماکے کی جگہ سے تحقیقاتی اداروں کو کیا ملا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے چوبرجی کے قریب دھماکے میں دس افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکےکی جگہ سے ٹائم ڈیوائس بھی برآمد ہوئی،ٹائم ڈیوائس کوگیس سلنڈرسے جوڑا گیا تھا،دھماکے کی جگہ سے کپڑے میں لپٹا مشکوک مواد بھی ملا

    پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ رکشہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں،واقعے کے بارے میں مزید پیش رفت پر کام کیا جارہا ہے،چھان بین کرنا حکومت کی ذمے داری ہے،

    لاہور بم دھماکا،پولیس کی غفلت، افسران دفتروں سے نہ نکلے، ٹارگٹ کیا تھا؟ اہم خبر

    دھماکے میں زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا ہے،رکشہ ڈرائیورمحمد رمضان اور راہگیرعاصم محمود زیدی سروسزاسپتال لاہورمیں زیرعلاج ہیں،3زخمی علیم،محمد عظیم اور صدف میو اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں ،دھماکے میں زخمی سلمان ، جاوید اوراسد گنگارام اسپتال لاہور میں زیرعلاج ہیں،2زخمی فخر عباس اور قاسم رضا جناح اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں،

    وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہورمیں دھماکے کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی،وزیراعلیٰ نے رکشہ دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیا اور زخمیوں‌ کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی.

  • لاہور،سلنڈر نہیں بلکہ بم دھماکا،پولیس کی غفلت، افسران دفتروں سے نہ نکلے، ٹارگٹ کیا تھا؟ اہم خبر

    لاہور بم دھماکا،پولیس کی غفلت، افسران دفتروں سے نہ نکلے، ٹارگٹ کیا تھا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوبوجی چو لاہور کے قریب ہونے والے دھماکے کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم دھماکہ قراردے دیا،بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق جائے وقوعہ سے مقناطیس اوربال بیرنگ بھی برآمد ہوا،دھماکے میں ڈیڑھ سے 2کلو بارودی مواد استعمال ہوا،بم کو پلانٹ کرنے میں مقناطیس استعمال کیا گیا،بم کو نصب کرنےکیلئے کہاں لے جایا جارہاتھا،کہنا قبل ازوقت ہے،

    پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک رکشہ اور تین موٹر سائیکلیں تباہ ہوئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص جیسے ہی رکشہ سے اترا دھماکہ ہو گیا،ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں رکشہ ڈرائیور رمضان سمیت 5افراد زخمی ہوئے،رکشہ ڈرائیوررمضان نے ایک سواری شیراکوٹ سے بٹھائی،ارکشہ ڈرائیورنے سواری کو سمن آباد کے قریب اتارا،رکشہ ڈرائیور رمضان پونچھ روڈ کے قریب رکشا روک کر نیچے اترا،ڈرائیورکے رکشہ سےنیچےاترتے ہی دھماکا ہوگیا،زخمیوں کوطبی امداد کیلئےگنگارام اور اسپتال منتقل کر دیا گیا،

    چوبرجی کوارٹرز پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 3 افراد کو گنگارام ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا ہے
    جن کے نام .#1 سلمان ولد جاوید عمر 25 سکنہ 25 اے سبزہ زار ،#2 جاوید ولد فضل حق عمر 55 سکنہ 25 A سبزہ زار لاہور ،
    #3 اسد وحید ولد عبدالوحید عمر 25 سکنہ گلی نمبر 49 مکان نمبر 20 نواں کوٹ لاہور ہیں،تینوں زخمیوں کی حالت خطرہ سے باہر ہے.

    پولیس کے مطابق سلنڈر دھماکے کے باعث دو افراد کی حالت نازک ہے،زخمی افراد کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ،سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے ،ایس پی سول لائن موقع پر پہنچ گئے ،سی سی پی اور بشیر ناصر اور ڈی آئی جی آپریشنز موقعہ پر نہ گئے ، آفسران دفاتر میں بیٹھ کر سب اچھے کی رپوٹ کرنے میں مصروف ہیں.

    لاہور چوبرجی کے قریب بم بلاسٹ کا ایک بڑا واقعہ ہوا ہے جس میں کوئی بھی سینئر پولیس افسران نہیں پہنچ سکے ، سی سی پی او لاہور اپنے دفاتر میں آرام کرتے رہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشن چند دنوں سے بیمار ہے لاہور میں بم بلاسٹ جیسے وقوعہ پر سی سی پی او لاہور کا نہ پہنچنا سکیورٹی کے لیے لمحہ فکریہ ہے، ایس پی سول لائن دیگر پولیس اہلکار بھی گونگلو سے مٹی جھاڑ کر غائب ہوگئے ، لگتا ہے جیسے سی سی پی او لاہور کو شہریوں کے زخمی ہونے کا کوئی غم نہیں

  • وزیراعظم عمران خان لاہور کب آئیں گے؟ کابینہ میں تبدیلی ہو گی یا نہیں؟

    وزیراعظم عمران خان لاہور کب آئیں گے؟ کابینہ میں تبدیلی ہو گی یا نہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل ہفتہ کو لاہور کا دورہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کا استقبال کریں گے، وزیراعظم عمران خان نےلاہور میں اسموگ کا نوٹس لے لیا،اسموگ کے تدارک کیلئےحکومت پنجاب کے متعلقہ اداروں کا اجلاس طلب کر لیا،وزیراعظم کواجلاس میں ا سموگ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی

    وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب ملاقات کریں گے،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب اعلیٰ سطح اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب بھی ملاقات کریں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب کابینہ ارکان کی کارکردگی پر بریف کریں گے،

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے موقع پر پنجاب کابینہ میں تبدیلیاں بھی متوقع ہیں.

  • لاہور، چوبرجی کے قریب دھماکہ،ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں، کیا نقصان ہوا؟

    لاہور، چوبرجی کے قریب دھماکہ،ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں، کیا نقصان ہوا؟

    لاہور، چوبرجی کے قریب دھماکہ،ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں، کیا نقصان ہوا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھماکہ ہوا ہے، لاہور کے معروف علاقہ چوبرجی چوک میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی. دھماکے کی آواز سن کر اہل علاقہ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے

    دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں اور سیکورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق سلنڈر دھماکا رکشے میں ہوا، رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے، سلنڈر دھماکے میں پانچ راہگیر زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا. دھماکے سے رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے،

    گزشتہ تین ماہ میں سلنڈر دھماکے کا لاہور میں یہ تیسرا واقعہ ہے، بیس ستمبر کو اچھرہ میں سلنڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوئے تھے ،سات ستمبر کو لاہور کے علاقے وحدت روڈ پر کشمیر بلاک کے گھر میں اچانک سلنڈر پھٹنے سے گھر کی بالائی منزل کے دو کمرے مکمل تباہ ہو گئے، ریسکیو حکام کے مطابق گھر کے تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے

    اس سے قبل ماہ جولائی میں لاہورنوانکوٹ کے علاقے میں دکان کے اندرہونے والے سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے،

  • محکمہ زراعت سابقہ حکومت کا ترجمان بن گیا،پنجاب اسمبلی میں کیا رپورٹ پیش کر دی؟

    محکمہ زراعت سابقہ حکومت کا ترجمان بن گیا،پنجاب اسمبلی میں کیا رپورٹ پیش کر دی؟

    محکمہ زراعت سابقہ حکومت کا ترجمان بن گیا،پنجاب اسمبلی میں کیا رپورٹ پیش کر دی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں محکمہ زراعت شہباز حکومت کا وکیل بن گیا،شہباز دور میں کسانوں میں سبسڈی کی رقم شفاف طریقہ سے تقسیم ہوئی، محکمہ زراعت نے پنجاب اسمبلی میں رپورٹ پیش کردی

    محکمہ زراعت نے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کے سوال کے جواب میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا کہ سبسڈی کی رقم گندم کپاس کنولہ اور سورج مکھی کا بیج خریدنے کے لیے استعمال ہوئی ،1280 ملین روپے کی رقم کھاد کے لیے دی گئی ،33 ملین روپے بہتر پیداواری مقابلوں میں بطور انعام دیئے گئے ،32 ملین روپے زرعی قرضہ جات کے لئے تقسیم کیے گئے مجموعی طور پر 22 ارب 12 کروڑ کی رقم سبسڈی کی مد میں کسانوں میں تقسیم کی گئی.

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے لاہور میں سبزیوں کی فصلوں کو گندے پانی سے سیراب کرنے کا اعتراف کر لیا،پنجاب اسمبلی میں سبزیوں کی فصلوں کو سیراب کر نے والے علاقوں کی تفصیلات پیش کر دی گئی، محکمہ زراعت کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ لاہور میں کاشتکار فصل کو سیراب کر نے کیلئے گندا پانی استعمال کرتے ہیں،لاہور میں گندے نالوں کا پانی فصلوں کی آبیاری کیلئے استعمال ہو رہا ہے، ہلوکی ،گجومتہ ،کچوانہ بستی دلوخورداورچندرائے میں فصل کو گندے پانی سے سیراب کیا جاتا ہے،دیو ثانی،ہڈیارہ اور دیگر علاقوں میں 284ایکڑ رقبہ گندے پانی سے سیراب کیا جارہا ہے،

  • خواجہ برادران کے ریمانڈ میں  ہوئی توسیع، کب ہو گی اگلی پیشی؟

    خواجہ برادران کے ریمانڈ میں ہوئی توسیع، کب ہو گی اگلی پیشی؟

    خواجہ برادران کے ریمانڈ میں ہوئی توسیع، کب ہو گی اگلی پیشی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیراگون ہاوَسنگ اسکینڈل کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روزکی توسیع کر دی گئی، احتساب عدالت لاہورنے خواجہ سعدرفیق اورخواجہ سلمان رفیق کودوبارہ 9 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا،آئندہ سماعت پر گواہ قیصر امین بٹ اور جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری کو بھی طلب کر لیاگیا

    احتساب عدالت لاہورکے ڈیوٹی جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی،احتساب عدالت لاہور میں خواجہ سعد رفیق سے پولیس اہلکاروں سے تکرار ہوئی،سعد رفیق نےایم پی اے یاسین سوہل کو کمرہ عدالت میں جانے سے روکنے پر پولیس حصار توڑا

    خواجہ برادران کی عدالت پیشی، کس کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا؟

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ،ن لیگی کارکنان کو بھی کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی.

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے

  • خواجہ برادران کی عدالت پیشی، کس کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا؟

    خواجہ برادران کی عدالت پیشی، کس کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا؟

    خواجہ برادران کی عدالت پیشی، کس کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیراگون ہاوَسنگ اسکینڈل کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہونی ہے، خواجہ برادران کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا، اس موقع پرصحافیوں کو کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا.

    انچارج اینٹی رائٹ فورس نے کہا کہ کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو بھی باہر نکال دیاجائے، صحافیوں نے خواجہ برادران سے بات کی تو افسران ناراض ہوں گے،افسران نے منع کر رکھا ہے کسی صحافی کو کمرہ عدالت میں نہ جانے دیاجائے،

    صحافیوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکالے جانے پر صحافیوں نے احتجاج بھی کیا مگر پولیس نے ایک نہ سنی، اس موقع پر خواجہ سعد رفیق بھی پولیس والوں کو کہتے رہے کہ صحافیوں کو باہرنہ نکالا جائے لیکن پولیس نہ مانی.

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ،ن لیگی کارکنان کو بھی کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی.

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے

  • خواجہ برادران کی پیشی پر عدالت نے کس کو طلب کر رکھا؟ اہم خبر

    خواجہ برادران کی پیشی پر عدالت نے کس کو طلب کر رکھا؟ اہم خبر

    خواجہ برادران کی پیشی پر عدالت نے کس کو طلب کر رکھا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاوَسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوگی،مسلم لیگی رہنما خواجہ سعد اور سلمان رفیق کواحتساب عدالت پیش کیاجائے گا،عدالت نے ریفرنس کے مزید گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کر رکھا ہے، احتساب عدالت کے جج جواد الحسن پیراگون ریفرنس کی سماعت کریں گے

    احتساب عدالت میں خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، خواجہ برادران کو جیل سے عدالت میں پیش کیا جائیگا،

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے

  • لاہور کے طلباوطالبات کے امتحان کا وقت آگیا

    ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے دسمبر ٹیسٹ کیلئے لاہور بھر کے تمام سرکاری سکولوں کیلئے یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ جاری کردی، تمام سکولوں میں 2 دسمبر سے امتحانات کا آغاز ہوگا اور 24 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

    تیزرفتاری خطرہ جان،جونہ مانے اس کا چالان،جرمانہ ہوگا بہت زیادہ،ڈپٹی کمشنرکااعلان

    ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے دسمبر ٹیسٹ کیلئے یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔ لاہور کے تمام سکولوں میں 2 دسمبر کو امتحانات کا آغاز ہوگا۔ ہشتم، نہم اور دہم کے امتحان 2 سے 13 دسمبر تک لیے جائیں گے۔ پہلی سے ساتویں جماعت کا امتحان 14 سے 24 دسمبر تک لیا جائے گا۔

    دلہن نے دلہے کے چہرے پرکیا دیکھا کہ شادی منسوخ کردی

    ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام سرکاری سکولوں کو یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحان لینے کی ہدایت جاری کردی۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے امتحانات کے اوقات کار بھی جاری کردیئے۔ پہلی شفٹ کا امتحان صبح 9 سے 12 بجے لیا جائے گا۔ سکینڈ شفٹ سکولوں میں دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک امتحان لیا جائے گا۔

    خیبرپختونخواہ پھربازی لے گیا ،میرا بچہ الرٹ، گم شدہ بچوں کی بازیابی کیلئے موبائل…

  • اداکارفیصل قریشی شوٹنگ کے دوران ‘گولی’ لگنے سے زخمی

    لاہور:پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی ڈرامہ ریکارڈنگ کے دوران ربڑ کی گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق اداکار فیصل قریشی کراچی میں ڈرامے کی ریکارڈنگ میں مصروف تھے کہ انہیں ربڑ کی گولی لگی اور وہ زخمی ہوگئے۔

    تیزرفتاری خطرہ جان،جونہ مانے اس کا چالان،جرمانہ ہوگا بہت زیادہ،ڈپٹی کمشنرکااعلان

    ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیصل قریشی ڈرامے کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں اور اس دوران اسکرپٹ کے مطابق ان پرفائرنگ کی جاتی ہے لیکن حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔واقعے کے حوالے سے فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات میں کوتاہی ہوئی ، لیکن خدا نے بڑے نقصان سے بچالیا ہے۔

    دلہن نے دلہے کے چہرے پرکیا دیکھا کہ شادی منسوخ کردی

    واضح رہے کہ 80 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف ڈارمہ سیریل ‘اندھیرا اجالا’ سے شہرت حاصل کرنے والے فیصل قریشی لاتعداد ڈراموں میں کامیاب اداکاری کے علاوہ فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔ جب کہ گذشتہ چند سالوں سے وہ نجی ٹی وی پرایک پروگرام کی میزبانی بھی کررہے ہیں۔

    خیبرپختونخواہ پھربازی لے گیا ،میرا بچہ الرٹ، گم شدہ بچوں کی بازیابی کیلئے موبائل…