Baaghi TV

Category: لاہور

  • وینا ملک اور احمد نورانی کے درمیان نوک جھونک

    لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے احمد نورانی جوکہ اپنے آپ کو صحافی کہتے ہیں‌ کی طرف سے الزام تراشی کے جواب میں‌ سخت ردعمل دے کر لاجواب کردیا ہے ، وینا ملک نے احمد نورانی کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کے ثبوت مانگ لیے

    تیزرفتاری خطرہ جان،جونہ مانے اس کا چالان،جرمانہ ہوگا بہت زیادہ،ڈپٹی کمشنرکااعلان

    ذرائع کےمطابق صحافی احمد نورانی نے وینا ملک کو طنزکرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے پروجیکٹس بند ہوجائیں گے ، ان الزامات میں‌احمد نورانی نے پاک فو ج کو بھی بالواسطہ الزام دیا ہے اوروینا ملک کو الزام دیتے ہوئے کہا کہ جب پروجیکٹس بند ہوجائیں گے تو وینا ملک کا مستقبل تاریک ہوجائےگا

    دلہن نے دلہے کے چہرے پرکیا دیکھا کہ شادی منسوخ کردی

    احمد نورانی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے وینا ملک نے احمد نورانی کوٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہےکہ وہ بتائے کہ وہ کون سے پروجیکٹس ہیں‌ ذرا بتاتوسہی ، وینا ملک نے سخت ردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ یہ تو احمد نورانی کے نام کو بدنام کررہاہے، یہ کہنے کو تو نورانی ہے لیکن اندر سے سیا ہے

    خیبرپختونخواہ پھربازی لے گیا ،میرا بچہ الرٹ، گم شدہ بچوں کی بازیابی کیلئے موبائل…

  • داتا دربار بم دھماکہ کیس، عدالت نے فیصلہ سنا دیا، ملزم کو کتنی سزا سنائی؟

    داتا دربار بم دھماکہ کیس، عدالت نے فیصلہ سنا دیا، ملزم کو کتنی سزا سنائی؟

    داتا دربار بم دھماکہ کیس، عدالت نے فیصلہ سنا دیا، ملزم کو کتنی سزا سنائی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق داتا دربارکے باہر بم دھماکہ کیس کا عدالت نے فیصلہ سنا دیا،عدالت نے مجرم محسن کو 22 بار سزائے موت کی سزا سنا دی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیصلہ سنایا. عدالت نے ملزم کو 22 بار سزائے موت سنا دی.

    داتا دربار دھماکہ، شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو پلاٹ دیے جائیں گے. وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان

    داتا دربار، جوتوں کی حفاظت کا ٹھیکہ کتنے کروڑ کا؟ جان کر ہوں حیران

    واضح رہے کہ داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب جو داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے پاس کھڑی تھی دھماکا ہواتھا ،جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی. داتا دربار پر ہونے والے خود کش حملہ کے نیتجے میں گیارہ افراد شہید ہوئے. دہشت گرد نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا، اس کے بارے میں تحقیقاتی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ حملہ آور نے جو جوتا پہنا تھا وہ بھارتی برانڈ کاتھا،

    داتا دربار میں پولیس کی گاڑی پر ہونیوالے حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کےانسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ،مقدمہ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگرسنگین دفعات کےتحت درج کیا گیاتھا.

  • سینئر رپورٹر کی وفات پر صحافی برادری کا شدید احتجاج

    سینئر رپورٹر کی موت پر ہونے پر صحافی برادری نے نیوز ون آفس کے سامنے شدید احتجاج کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق : پاکستان میں میڈیا انڈسٹری ایک بحران سے گزر رہی ہے۔ میڈیا میں کام کرنے والے بہت سارے لوگوں کو کچھ عرصہ سے معاوضہ نہیں ملا ہے اور نیوز ون زیادہ مختلف نہیں ہے۔ یہ ان تنظیموں کے لئے ایک معمول بن گیا ہے جو اعلی تنخواہوں پر اینکرز کی خدمات حاصل کرتی ہے لیکن اپنے دیگر عملہ کی تنخواہوں کو وقت پر ادا نہیں کرتی ہیں۔ اس بار ان کے اس عمل نے سینئر رپورٹر کی نامزد ایس ایم عرفان کی جان لے لی. اس نا انصافی اور استحصال پر صحافی برادری شدید احتجاج کناں‌ ہے.

  • دانت میں درد،نواز شریف کے بھتیجے کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    دانت میں درد،نواز شریف کے بھتیجے کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    دانت میں درد،نواز شریف کے بھتیجے کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے چوہدری شوگرملز کیس میں زیرحراست شریف خاندان کے فرد نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی اسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کردی ہے، عدالت نے یوسف عباس کا جیل میں چیک اپ کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر خان نے درخواست پر سماعت کی جس میں استدعا کی گئی تھی دانتوں میں تکلیف ہے اس لیے اسپتال منتقل کیا جائے۔ درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ دانتوں میں تکلیف کے باعث کھانا کھانے میں مشکلات کا سامنا ہے، عدالت اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے تاکہ مکمل علاج ہو سکے۔

    دوسری جانب یوسف عباس کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے نیب سے 16 دسمبر تک جواب طلب کر لیا.

    واضح رہے کہ یوسف عباس 6 دسمبر تک جوڈیشیل ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں اور انہیں چوہدری شوگر ملز کیس میں زیر حراست رکھا گیا ہے، نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں یوسف عباس کو گرفتار کیا تھا،مریم نواز اس کیس میں ضمانت پر ہیں.

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شوگر مل کےلیے آف شور کمپنی سے 40 کروڑ روپےبطورقرض لیے گیے ،میسرز چیرڈن جرسی نامی آف شور کمپنی کے نام سے قرض ظاہر کیا گیا، چودھری شوگر مل کے قیام کے لیے شریف فیملی نے 70 کروڑ روپے سے زائد رقم لگائی، چودھری شوگر مل میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت متعدد افراد شراکت داررہے .

  • شہریوں کوغیرمعیاری اورمہنگی چیزیں فروخت نہیں ہوں گی، نیا قانون، نئی انتظامیہ

    لاہور:اب کرکے دکھائے کوئی خود ساختہ مہنگائی یا کھلاءے غیرمعیاری اشیاء نیا قانون ،نئی انتظامیہ ، اطلاعات کے مطابق حکومت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کو اتھارٹی بنانے کا فیصلہ، سروس سٹرکچر اور انتظامی امور کی بہتری کیلئے ایکٹ اور ایس او پیز تیار کیے جائیں گے۔

    ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے 8 جاسوس پکڑنے کا دعویٰ کردیا

    وزیراعلیٰ ہاوس سے ذرائع کےمطابق پنجاب حکومت نےماڈل بازاروں میں شہریوں کودی جانیوالےبہترین سہولیات کےپیش نظر ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کو اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا، ماڈل بازار مینجمنٹ اتھارٹی کا باقاعدہ ایکٹ بنا کر تمام تر انتظامی امور دیکھے جائیں گے.

    میٹروبس میں دھماکہ؟آگ کے شعلوں نےبس کواپنی لپیٹ میں‌لےلیا

    ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ان اطلاعات کے بعد کیا گیا کہ ماڈل بازارمینجمنٹ کمیٹی کے قیمتوں کو کنٹرول کرنے اورمعیاری اشیاء کی فراہمی میں مثبت کردار ہے، جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ماڈل بازار مینجمنٹ کمیٹی کو اتھارٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اتھارٹی کے قیام سے ملازمین کے سروس سٹرکچر اور انتظامی ڈھانچے میں مزید تبدیلی کر کے بہتر بنایا جائیگا۔

    سندھ کے بعد پنجاب میں بھی کتوں کے وار، حکمران غائب ، عوام خوار

    اتھارٹی کے قیام کے بعد شہر بھر کے ماڈل بازاروں میں نئے ایس او پیز مرتب کیے جائیں گے، جن کے مطابق انتظامی معاملات پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔یہ اتھارٹی بہت جلد وجود میں آجائے گی اور لاہورشہرمیں سب سے پہلے آغازکرکے دوسرے شہروں کے لیے مثال بنے گی

  • سندھ کے بعد پنجاب میں کتے کاٹنے لگے،دس سالہ بچے کو پنجاب کے کس بڑے ہسپتال میں ویکسین نہ ملی؟

    سندھ کے بعد پنجاب میں کتے کاٹنے لگے،دس سالہ بچے کو پنجاب کے کس بڑے ہسپتال میں ویکسین نہ ملی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے علاقے تحصیل فیروزوالا میں ایک ہفتہ قتل کتے کے کاٹنے سے زخمی دس سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ دس سالہ علی کو شاہدرہ اورمیو اسپتال میں بروقت ویکسین نہیں لگائی جاسکی۔شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ میں کتے کے کاٹنے سے دس سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

    ایک ہفتے قبل کمسن علی کو کوٹ عبدلمالک میں کتے نے کاٹا تھا۔ ورثا کے مطابق بچے کو پہلے شاہدرہ اسپتال لیجایا گیا پھر میو اسپتال لایا گیا مگر دونوں اسپتالوں میں بچے کو ویکسین فراہم نہیں کی گئی. بچے کی موت پر ورثا نے شدید احتجاج کیا اور حکومتی بے حسی کا رونا رویا.

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کتے کے کاٹنے سے فیروز والا کے رہائشی دس سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے،وزیراعلیٰ نے لڑکے کے جاں بحق ہونے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہارتعزیت کی.

    وزیر اعلیٰ نے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے شاہدرہ ہسپتال اورمیو ہسپتال میں لڑکے کو بروقت ویکسین نہ لگانے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ واضح ہدایات کے باوجود ویکسین کی عدم موجودگی متعلقہ حکام کی غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتالوں اوردیہی و بنیادی مراکز صحت میں ویکسین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ آوارہ کتوں سے شہریوں کو بچانے کیلئے موثر مہم چلائی جائے۔انتظامیہ اس ضمن میں ہر ممکنہ اقدام کرے۔

  • حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، شہباز شریف بارے عدالت نے کیا حکم دیا؟

    حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، شہباز شریف بارے عدالت نے کیا حکم دیا؟

    حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، شہباز شریف بارے عدالت نے کیا حکم دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کے لی دی گئی حمزہ شہباز کی درخواست پر قومی احتساب بیورو(نیب) سے جواب طلب کر لیا ہے۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی سماعت کی اور ملزم حمزہ شہباز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کے علاج کے سلسلے میں بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے اور لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق حاضری سے استثنی دینے کیلئے درخواست دی گئی۔ وکیل نیب نے مؤقف اپنایا کہ ملزم شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے، عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ایک گواہ کا بیان بھی قلمبند کر رکھا ہے۔

    نیب کے مطابق حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کے سی ای او ہیں اور ملزم نے ایم پی اے مولانا رحمت اللہ سے درخواست دلوا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،نیب کے وکیل نے کہا کہ رمضان شوگر ملز کیلئے تحصیل بھوانہ کے قریب سیوریج نالہ بنوایا گیا، 2015 میں 36 کروڑ روپے سے مقامی آبادیوں کے نام پر رمضان شوگر ملز کیلئے نالہ تعمیر کیا گیا۔ حکومتی محکموں نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی خوشنودی کیلئے مقامی آبادیوں کے فنڈز رمضان شوگر ملز کیلئے استعمال کیے۔

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    نیب نے عدالت میں کہا کہ قانون عوامی نمائندوں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، تجاوز کی نہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم شہبازشریف کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی.

    آپ یہاں پریس کانفرنس کرنے نہیں آئے، عدالت برہم، حمزہ شہباز نے کیا جواب دیا؟

    حمزہ شہباز کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ،عدالت کی جانب جانے والے تمام راستے بند کئے گئے تھے،

  • پرویزمشرف کا کیس سنگین غداری کا  کیسے بنتا ہے؟ عدالت نے کس سے پوچھ لیا؟

    پرویزمشرف کا کیس سنگین غداری کا کیسے بنتا ہے؟ عدالت نے کس سے پوچھ لیا؟

    پرویزمشرف کا کیس سنگین غداری کا کیسے بنتا ہے؟ عدالت نے کس سے پوچھ لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے وفاق کے وکیل کو ہدایت کی ہے کہ معاونت کی جائے سابق صدر پرویزمشرف کا کیس سنگین غداری کا کیس کیسے بنتا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ آپ کے کلائنٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ سےریلیف تو مل گیا ہے۔وکیل پرویز مشرف ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یہاں جو درخواست ہے وہ تھوڑی مختلف ہے، وفاقی حکومت کی عدالت نے وزارت داخلہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا ہے جس میں فیصلہ روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناعی بھی دے دیا اور فئیر ٹرائل کا بھی کہ دیا ہے، یہ عدالت کسی بھی بات سے گھبراتی نہیں ہے۔

    ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے درخواست میں موقف اپنایا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر خصوصی عدالت بنائی گئی جو غیر قانونی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے وفاق کے وکیل کو مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت تین دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ 19 نومبر کو محفوظ کیا تھا جو 28 کو سنایا جانا تھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روک دیا ہے۔

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ،روزانہ سماعت کا حکم

    لاہور ہائی کورٹ میں بھی سابق صدر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ،‏درخواست میں حکومت،وزارت قانون،ایف آئی اے اور خصوصی  عدالت کے رجسٹرارکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت  نے 19نومبرکوموقف سنے بغیرغداری کیس کافیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سےبیرون ملک مقیم ہوں،

    درخواست میں پرویز مشرف نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کودوبارہ سماعت کے لئےشروع کیا جائے ،خصوصی عدالت کا فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم معطل کیا جائے،عدالت غداری کیس کی سماعت تندرست ہونے تک ملتوی کرنے کاحکم دے،

  • نئے آئی جی پنجاب نے چارج سنبھالتے ہی ایسا اعلان کر دیا کہ عوام پریشان ہو گئی

    نئے آئی جی پنجاب نے چارج سنبھالتے ہی ایسا اعلان کر دیا کہ عوام پریشان ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کام کرے گا وہ رہے گا کرائم کنٹرول نہ کرنے والے آفسران اپنا بندوبست کرلیں،لاہور میں بڑھتے ہوئے کرائم پر کنڑول کیا جائے گا خدا کا شکر گزار ہوں جس نے عزت بخشی .پولیس کا کام ریاست کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک ادا کرنا ہے ،پولیس کا کام قانون کی برابری اور قانون کا اجراء اور عمل داری ہے ،پروفیشنلزم میں احتساب بھی شامل ہے ،قانون کی کتاب واضع ہے کہ کیا غلط اور صحیح ہے

    آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جو قانون کی کتاب کو تسلیم نہیں کرتا اسے ہمارے ساتھ رہنے کا کوئی حق نہیں ،جو یہ سمجھتا ہے کہ وردی کے زور پر سب کچھ کرسکتا ہوں اس کا احتساب ہونا ضروری ہے ، پولیس کا احتساب میڈیا بھی کرتا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیس احتساب کے موجودہ نظام کو مزید بہتر بنائے ، گیارہ کروڑ لوگوں کی حفاظت کوئی معمولی کام نہیں ، مجھے یقین ہے کہ جیسا بھی کام ہورہا ہے اسے مزید بہتر کیا جاسکتا ہے

    آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پالیسی ڈائریکشن وقت کے ساتھ جاری کی جائیں گی ،جو پالیسیوں موجود ہیں ان پر عمل کیا جائے گا، ہمارے وسائل کے ساتھ ہمارا موازنہ کیا جائے ، یہ نہ ہو کہ امریکہ اور دیگر ممالک سے ہمارا موازنہ شروع کردیا جائے ، وسائل میں صرف بندوقیں اور گاڑیاں نہیں تعلیم بھی شامل ہے کوشش کریں کہ تنقید اصلاح پر مبنی ہو، ہرزہ سرائی سے شہریوں کی سکیورٹی خطرے میں پڑتی ہے

    آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ تھانوں کی انسپکشن بڑا ٹیکنکل کام ہے ،غیر قانونی حراست کی روک تھام کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں جہاں مثبت چیز دیکھیں تو ان کو بھی نشر کیا جائے ریاست مدینہ کا سفر ایک دن یا دو ماہ میں طے نہیں ہوسکتا یہ دیکھ لیں کہ مدینہ کا یہاں سے فاصلہ کتنا ہے ہم ریاست مدینہ کی طرف کام کریں گے ریاست مدینہ ویلفئیر سٹیٹ کی مثال ہے معاشرے میں اعتماد کا فقدان ہے اور پولیس بھی اسی کا حصہ ہے ہمارا کام کرائم کو کم کرنا ہے اگر کرائم بڑھا ہے تو اسے ٹھیک کریں گے اور بہتری لائیں گے سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی بنی ہے وہ آپنا کام کر رہی ہے

  •  500 سے زائد پولیس افسران کی شامت آگئی،دربدرکرنے کا فیصلہ

    لاہور: جب اہلکار ہی وفا نہ کریں تو پھر حکمران گڈ گورننس میں اچھی طرح کامیاب نہیں ہوسکتے ،ایسے ہیی جس طرح پنجاب پولیس میں موجود کالی بھیڑوں نے سیاسی وابستگی کی خاطر موجودہ حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی بجاءے اسے ناکام کرنا شروع کردیا ،

    جہاز الٹنے سے 14 ہزار سے زائد بھیڑیں سمندرمیں‌ ڈوب گئیں ، ویڈیو وائرل

    اطلاعات کے مطابق ان حالات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب میں 500 سے زائد پولیس افسران کے تبادلوں کی فہرست تیار کی گئی ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی ڈی آئی، ایس ایس پی ،ایس پی، ڈی ایس پی اور انسپکٹرز شامل ہیں، یہ تبادلے آیندہ 48 گھنٹوں میں ہونے کا امکان ہے۔

    سعودی عرب :مکہ مکرمہ میں اسلامی دور کے آغاز کی قبردریافت

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ طویل عرصے سے لاہور میں پرکشش سیٹوں پر تعینات انسپکٹرز کو ضلع بدر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ کرائم کنٹرول نہ ہونے پر سی سی پی او اور دیگر افسران کے تبادلوں پر غور کیا گیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ بلال صدیق کمیانہ سی سی پی او لاہور کے لیے مضبوط امیدوار ہیں,واضح رہے کہ پنجاب پولیس کا سربراہ پانچویں بار تبدیل کیا گیا ہے، حکومت نے 14 ماہ کے دوران بار بار آئی جی کی تعیناتی کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔

    مشکل وقت پرچینی وفد عثمان بزدار کے لیے اہم پیغام لے کرآگیا

    کہ بات بھی قابل غور ہےکہ نگراں حکومت نے عارف نواز کو تبدیل کر کے کلیم امام کو آئی جی تعینات کیا تھا، موجودہ حکومت نے کلیم امام کے بعد امجد جاوید کی بطور آئی جی تعیناتی کی، چندماہ بعد ہی امجد جاوید سلیمی کی جگہ محمد طاہر کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا،

    جرمانہ ادا نہ کرنے کے سبب قید افراد کا ذمہ ریاست لے رہی ہے، مراد سعید

    پھراس آئی جی نے بھی بھرپورتعاون نہ کیا تو محمد طاہر کے بعد پنجاب پولیس کے سر کا تاج عارف نواز کو پہنایا گیا، لیکن اس کے بعد حکومت نے عارف نواز کے بعد شعیب دستگیر کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا۔لیکن سوال یہ حکومت کو جب یہ معلوم ہے کہ کچھ افسران آج بھی شریف خاندان کے ذاتی ملازم ہیں تو پھر ان کو گھرکیوں نہیں بھیج دیتی