Baaghi TV

Category: لاہور

  • نواز شریف ان ای سی ایل، درخواست پر ہو گی سماعت

    نواز شریف ان ای سی ایل، درخواست پر ہو گی سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطبق سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پرسماعت آج ہو گی، لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا بریکنگ:- جسٹس علی باقرنجفی،جسٹس سرداراحمدنعیم بنچ میں شامل ہیں، عدالت نے آج وفاقی حکومت سےجواب طلب کررکھاہے درخواست میں وفاقی حکومت،وزارت داخلہ سمیت دیگرفریق بنایا گیا ہے،.

    شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ غیر مشروط طور پر نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کے حوالہ سے وزارت داخلہ نے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے.وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ محمد نواز شریف کو طبی بنیادوں پر بیرون ملک علاج کیلئے ایک مرتبہ 4 ہفتوں کیلئے اجازت دیدی جائے۔

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    نوٹی فیکیشن میں نواز شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے جانے کو اینڈیمنٹی بانڈ سے مشروط کیا گیا ہے۔ ضمانتی مچلکے نواز شریف یا شہباز شریف کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کے پاس جمع کرانے ہونگے۔ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے لیے 8 ملین برطانوی پاؤنڈز، 25 ملین امریکی ڈالرز اور 1.5 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

    سیاسی تاوان کی شرط ہرگز منظور نہیں، شہباز شریف کا اعلان

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے،

  • سموگ ختم ہونے کے امکانات روشن،محکمہ موسمیات نےبارش کی نوید سنادی

    لاہور:پنجاب سمیت دیگرعلاقوں سے سموگ کے ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ، بارش ہوگی تو موسم صاف ہوگا ،اطلاعات کے مطابق لاہور میں موسم سرما کی پہلی بارش ، موسم سہانا ہوگیا، پانی کی بوندو‍ں نے سموگ بھگادی، محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی بھی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے لاہور میں بادلوں کا راج رہا، درجہ حرارت کم ہوا اور سموگ نے فضا کو آلودہ کر دیا۔ دوپہر کے اوقات میں لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی پھوار نے موسم سہانا کر دیا جبکہ آسمان پر چھائی گرد کی لہر بھی غائب ہو گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے لاہور میں مزید بارش ہوگی جس سے سموگ کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ واضع رہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

  • کشمیر سے متعلق آئینی کی شقوں میں تبدیلی بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، جرمن سفیر

    کشمیر سے متعلق آئینی کی شقوں میں تبدیلی بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، جرمن سفیر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مقیم جرمنی کے سفیر بیرن ہارڈشلاگک نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف کشمیر سے متعلق آئینی کی شقوں میں تبدیلی ان کا اندرونی معاملہ ہے لیکن بھارت کے زیر کنٹرول کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جرمنی کوگہری تشویش ہے۔ ہم امید کرتے ہیںکہ لائن آف کنٹرول پر صورت حال پرامن رہے گی۔ جرمنی سی پیک منصوبے میں بطور تھرڈپارٹی شرکت کے لئے غورخوص کررہاہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئرنائب صدر ذوالفقار علی مہتو،نائب صدرناصرہ عتیق، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ، راناطاہر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

    جرمنی کے سفیر نے کہاکہ مجھے پاکستان میں تعینات ہوئے صرف تین ماہ ہوئے ہیں اس دوران کئی باتیں سیکھنے کو ملی ہیں،مجھے بتایا گیاکہ ایک لاکھ افراد اسلام آباد لاک ڈاﺅن کرنے آئے ہیں لیکن یہ سب غلط نکلا اور دارلحکومت میں خوش اسلوبی سے کام ہوتانظرآیا اس کی وجہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی پختگی ہے۔

    جرمنی سفیر نے مزید کہاکہ پاکستان اورجرمنی کے درمیان معاشی تعلقات کوبہتر اور مضبوط بنانے کے لئے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو ایک میز پر لانے کی تجاویزپر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے جبکہ لاہور پریس کلب کے ارکان اور پاکستان کے دیگر صحافیوں کے ساتھ جرمن صحافیوں کے باہمی رابطوں کو بڑھانے کی تجویز پر کام کیا جائے گا۔

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    انھوں نے کہاکہ لاہور پریس کلب پاکستان کے صحافیوں کا معتبر جمہوری ادارہ ہے اور مجھے یہاں آکر نہایت خوشی ہوئی ہے۔کلب کے اپنے ارکان کو جو سہولیات فراہم کررہاہے وہ قابل قدرہیں۔ پریس کلب آمد پر جرمن سفیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انھیں لاہور پریس کلب کے صحافیوں سے ملکر بے حد خوشی ہوئی اور کلب میں ممبران کو مہیا کی گئی سہولیات بہت اعلی ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    لاہور پریس کلب کی جانب سے معززمہمان کواعزای ممبرشپ دینے کا اعلان کیاگیااورانھیں یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے گئے ۔

  • بلدیاتی الیکشن، پہلے مرحلے میں کونسے الیکشن اور کب ہوں گے؟ اہم خبر

    بلدیاتی الیکشن، پہلے مرحلے میں کونسے الیکشن اور کب ہوں گے؟ اہم خبر

    بلدیاتی الیکشن، پہلے مرحلے میں کونسے الیکشن اور کب ہوں گے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن رولز کو دسمبر کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت،پہلے مرحلے میں ویلج پنچایت و نیبرہڈ کونسلز کے الیکشن کرائے جائینگے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں آج اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ویلج پنچایت و نیبرہڈ کونسلز اور لوکل گورنمنٹس کے انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام پر عملدرآمد کیلئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

    بلدیاتی اداروں کی تحلیل، عدالت نے درخواست گزار سے کیا پوچھ لیا؟

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے لوکل ایریاز کی حد بندیوں کا کام مکمل کر لیا ہے اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت الیکشن رولز کی تیاری کا کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے الیکشن رولز کو دسمبر کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں ویلج پنچایت و نیبرہڈ کونسلز کے الیکشن کرائے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں لوکل گورنمنٹس کے انتخابات ہوں گے اور پنجاب بھر میں 455 مقامی حکومتیں بنیں گی۔

    لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور،مسلم لیگ ن ناکام

    پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی کابینہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 میں ترامیم کی منظوری دے چکی ہے جس کے تحت اقلیتوں کو مخصوص نشستوں کے ساتھ جنرل نشستوں پر بھی ووٹنگ کا حق دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے جبکہ نیا بلدیاتی نظام صوبے کے عوام کی امنگوں اور خواہشات کے عین مطابق ہے اور حقیقی معنوں میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو ذمہ داری کیساتھ بااختیار بنائیں گے اور نیا نظام موجودہ سٹیٹس کو ختم کرے گااورعوام کوبااختیاربنائے گا۔ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے نیا بلدیاتی نظام اہم کردارادا کرے گا۔دیہات کی سطح پربھی لوگوں کوبااختیاربنائیں گے اور نئے نظام میں بلدیاتی اداروں کو مالیاتی طورپر خود مختار بنائیں گے۔

    بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ حکومت پر برہم

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام عوام کے مسائل نچلی سطح پرحل کرنے میں ممدو معاون ثابت ہوگااور اس پروگرام کے تحت مقامی سطح پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر فلاح عامہ کے کام ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام پرعملدرآمد کیلئے امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی۔

    سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ویلج پنچایت و نیبرہڈ کونسلز اور لوکل گورنمنٹس کے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء راجہ بشارت، ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

  • سٕی ٹی ڈی نے پنجاب کے کس شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا؟

    سٕی ٹی ڈی نے پنجاب کے کس شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولنگرسے کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشت گرد حساس تنصیبات کونشانہ بنانا چاہتے تھے،

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتاردہشت گردوں میں سعید اکبراورحسیب جاوید شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دپشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

    کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    قبل ازیں سی ٹی ڈی نے 13 ستمبر کو جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا تھا.

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے عوام کیلئے بڑا تحفہ

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے عوام کیلئے بڑا تحفہ،

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ذاتی کاوشوں سے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کیلئے علیحدہ گرڈ سٹیشن بنے گااوراس منصوبے پر تقریباً ایک ارب روپے لاگت آئے گی۔پاورڈویژن نے منصوبے کیلئے پی سی ون تیارکرنے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کا کاٹیج انڈسٹریز کے فروغ کیلئے بڑا فیصلہ

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بارتھی خاص میں 132کے وی گرڈ سٹیشن بنایا جائے گااورگرڈ سٹیشن کے ساتھ 132کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بھی بچھائی جائے گی۔یہ ٹرانسمیشن لائن 49کلو میٹر طویل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پسماندہ ترین علاقے بارتھی کے عوام کوترقی کے سفر میں ساتھ لے کر چلیں گے۔

    اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکرپاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    گرڈ سٹیشن کے منصوبے کی تکمیل سے قبائلی علاقوں کے عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی اوراپنے عوام کیساتھ کیے گئے وعدے پورے کروں گا۔

  • اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات میں کتنے کروڑ برآمد کئے ؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات میں کتنے کروڑ برآمد کئے ؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات میں کتنے کروڑ برآمد کئے ؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں اجلاس لاہور نیب آفس میں ہوا، اجلاس میں میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کی منظوری دی گئی

    اجلاس میں ‏ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ دی ،چودھری شوگر ملز کیس میں جاری تحقیقات کا جائزہ لیا گیا ،چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ نیب لاہور نے 2 سال میں ریکارڈ ریکوری کی،

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    نیب اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس میں شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے کیسزکاجائزہ لیا گیا،راؤنڈ روز کی تعمیر کیس میں نوازشریف، شہبازشریف کے کیسز کا جائزہ لیا گیا،

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں نیب نے 71 ارب روپے خزانے میں جمع کرائے،‏اسحاق ڈار کیخلاف تحقیقات میں 50 کروڑ کی رقم بینک اکاؤنٹس برآمد کرلی، اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس کی رقم پنجاب حکومت کے حوالے کر دی، اسحاق ڈار کا گلبرگ میں 4 کنال کا گھر حکومت کے سپرد کیا جا رہا ہے،

    چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب افسران کی کسی سیاسی جماعت یاگروہ سے وابستگی نہیں،فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،

  • وزیراعظم درخت لگارہے ہیں اورایڈن سوسائٹی والے کاٹ رہے ہیں،ایک طرف سموگ دوسری طرف درخت مافیا

    لاہور:وزیراعظم درخت لگارہے ہیں اورایڈن سوسائٹی والے کاٹ رہے ہیں،ایک طرف سموگ دوسری طرف درخت مافیا،کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌، اطلاعات کے مطابق لاہورمیں‌ معروف ہاوسنگ سوسائٹی ایڈن میں‌ بڑی تیزی سے گھروں کے سامنےسے درخت کاٹنے کا سلسلہ تیزی سےجاری ہے،

    سابقہ دورحکومت کے تحت چلنے والےلاہورکے9 زونزختم

    باغی ٹی وی کے مطابق ایڈن ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کی طرف سے ہاوسنگ سوسائٹی کی طرف سے رہائشیوں کے لیے آئے روز نئی سے نئی مشکلات پیداکی جارہی ہیں، ذرائع کے مطابق ایڈن ہاوسنگ سوسائٹی کے مالکان تو پہلے ہی سکینڈلز کی وجہ سے ملک سے باہرہیں،دوسری طرف پہلے درجے کی مینجمنٹ بھی غائب ہے

    اسے کہتے ہیں تبدیلی،طلباء،اساتذہ اوروالدین کی دیرینہ خواہش پوری کردی گئی،اردومیڈیم نصاب تعلیم نافذ

    باغی ٹی وی کے مطابق ایڈن سوسائٹی کے ایڈمن اور دیگر دوسرے ماتحت عملے کے لوگ جن میں الیکٹریشن وغیرہ ملکر یہ درخت کاٹ رہے ہیں، اطلاعات یہی ہیں‌ کہ یہ عملہ اس سوسائٹی کے مکینوں کو یہ کہہ کردرخت کاٹ رہے ہیں کہ اس کی ٹہنیاں اورپتے گندگی پھیلارہے ہیں ،

    مقبوضہ کشمیر:کرفیو،بھارتی مظالم اورقتل عام کا 102 واں‌ دن،کشمیری جھکے نہیں‌،آزادی کی جنگ جاری

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ان کے پاس ایک الیٹرانک آرا ہے جو دو منٹ میں‌درخت کو کاٹ دیتا ہے ،جس کے بعد ٹریکٹراورٹرالی کے ذریعے اس درخت کی باقیات کو فورا غائب کردیا جاتا ہے،سوسائٹی کے رہائشیوں‌کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ‌ درخت کٹائی مہم کا نوٹس لیں‌اوراس سارے معاملے کی تحقیقات کرکے قرار واقعی سزاد یں‌

  • 200 روپے کو معمولی سمجھ کرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے اچھی خبر؟

    لاہور:200 روپے کو معمولی سمجھ کرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے اچھی خبر؟ یقینا یہ اچھی خبر نہیں‌بلکہ پریشان کردینے والی خبر ہے ،اطلاعات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے ٹریفک چالان کے جرمانے بھی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی۔

    دودھ پلائی رسم ، کم پیسے دینے پرسسرالیوں نے دلہا کی خوب پٹائی کردی

    پنجاب حکومت نے ٹریفک چالان کے جرمانے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، ٹریفک چالان کےریٹ بڑھانےکی سمری محکمہ داخلہ پنجاب نے منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری کے مطابق تیز رفتاری پر گاڑی کو 750 اور موٹرسائیکل والے کو 500 روپےجرمانہ ہوگا، سگنل توڑنے پر 500، پریشر ہارن پر 400 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

    ہوتا ہے شب و روز اک تماشا میرے آگے..از.محمد نعیم شہزاد

    سمری کے مطابق کم عمرڈرائیورنگ پر 1 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنیوالے موٹر سائیکل سوار کو600 روپے جرمانہ ہوگا، سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر750روپے جرمانہ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ کی جانب سے منظوری ملتے ہی یہ جرمانے نافذ کر دیئے جائیں گے۔

    شادی کب ہورہی ہے؟بار بار پوچھنے پرہمسائے نے قتل کردیا

  • نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام غیرمشروط طورپر ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی،لاہورہائی کورٹ کے جسٹس باقرنجفی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت کی ،نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں دلائل دئیے،

    نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پیش کیں اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی میڈیکل بورڈنےہی بیرون ملک علاج کی تجویزدی،علاج کروانا میرا بنیادی حق ہے ،نواز شریف کی حالت تشویشناک ناک ھے ،جس کی بنیاد پہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو ضمانت دی،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ نواز شریف بیرون ملک علاج کے لئے جا سکتے ہیں،حکومت نواز شریف کے بیرون ملک جانے پہ شراںٔط عاںٔد کر رہی ھے جوکہ غیر قانونی ہیں،

    نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ اعلی عدالتوں کے فیصلے کے تحت نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے قانون کو چیلنج کیا گیا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ آئین کے کونسے آرٹیکل کی خلاف ورزی ہے؟ امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ آئین آرٹیکل 15 کے تحت کسی بھی شہری کو آزادی کیساتھ پاکستان میں رہنے اور باہر جانے کی اجازت ہے،

    نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے میڈیکل ٹیسٹ کروانے ہیں جو پاکستان میں ممکن نہیں، وفاقی کابینہ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس مانگی ،سرکاری میڈیکل بورڈ نے واضح طور پہ کہا کہ نواز شریف کا علاج بیرون ملک ہی ممکن ھے،لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی ضمانت منظور کی،

    عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت نے کیا آرڈر جاری کیا، جس پر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ حکومت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی مگر ساتھ شراںٔط عاںٔد کر دی، جس پر عدالت نے کہا کہ کیا نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل شامل کرنے کا کہا، کیا آپ نہیں سمجھتے کہ نام ای سی ایل سے نکالنے کا دائرہ اختیار لاہور ہائیکورٹ کا نہیں،

    جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ ایسا لگ رہا ھے نیب کے پاس نواز شریف کا کوئی کیس زیر التوا نہیں، جس پر نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ عدالتوں نے نواز شریف کو ضمانت دے کر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، نقل و حرکت ہر شخص کا بنیادی حق ھے،عدالت نے کہا کہ حکومت نے جو رقم مانگی یہ وہی رقم نہیں جو احتساب عدالت نے جرمانہ کی تھی،

    درخواست گزار نے کہا کہ عدالتوں نے نواز شریف کو ضمانت حاصل کرنے کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا ہے،اگر نواز شریف عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کرتے تو عدالت اپنا دائرہ اختیار استعمال کرے گی،ریاست کا اس معاملے میں کوئی تعلق نہیں ہے، ریاست کہاں سے آ گئی؟ .عدالت نے کہا کہ ای سی ایل آرڈیننس وفاقی حکومت کو اختیار دیتا ہے کہ وہ نواز شریف کو ایک دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت دے؟

    لاہور ہائیکورٹ نے کل تک وفاقی حکومت سے تحریری جواب طلب کر لیا ،عدالت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر سماعت کل تک ملتوی کر دی

    شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ غیر مشروط طور پر نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کے حوالہ سے وزارت داخلہ نے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے.وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ محمد نواز شریف کو طبی بنیادوں پر بیرون ملک علاج کیلئے ایک مرتبہ 4 ہفتوں کیلئے اجازت دیدی جائے۔

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    نوٹی فیکیشن میں نواز شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے جانے کو اینڈیمنٹی بانڈ سے مشروط کیا گیا ہے۔ ضمانتی مچلکے نواز شریف یا شہباز شریف کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کے پاس جمع کرانے ہونگے۔ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے لیے 8 ملین برطانوی پاؤنڈز، 25 ملین امریکی ڈالرز اور 1.5 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

    سیاسی تاوان کی شرط ہرگز منظور نہیں، شہباز شریف کا اعلان

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے،