Baaghi TV

Category: لاہور

  • معاشرے سے بیروزگاری ختم کرنے کے لیے یہ کام لازمی کرنا پڑے گا

    معاشرے سے بیروزگاری ختم کرنے کے لیے یہ کام لازمی کرنا پڑے گا

    لاہور۔(اے پی پی)ر کن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے اور ملک کی مضبوط معیشت کے سہارے معاشرتی ترقی کو یقینی بنانا خواتین کو فنی تربیت فراہم کیے بغیر ممکن نہیں، ہنر مند خواتین کے بغیر معاشرتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے کیو نکہ ہنر مند خواتین گھر کے ساتھ ساتھ ملکی تعمیر و ترقی میں بھی نمایا ں کردار ادا کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نائس ویلفیئر سو سائٹی کے زیر انتظام ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے پانچویں بیج کی پاسنگ آؤٹ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سوسائٹی کا ووکیشنل ٹریننگ پروگرام ملک وقوم کی ترقی کے لئے ایک خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے فنی مہارت سیکھنے والی خواتین میں مفت سلائی مشینیں تقسیم کرنے کے اقدام کی تعریف کی اور ایسے پروگرام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر اظہارالحق ہاشمی ڈائریکٹر پروگرامز پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ خواتین کو ہنر مند بنا کرمعاشرتی اور معاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔اس ضمن میں سوسائٹی عملی طو ر پر کوشاں ہے کیونکہ ہنر مند خواتین گھر کے ساتھ ساتھ ملکی تعمیر و ترقی میں بھی نمایا ں کردار ادا کر سکتی ہے۔ آج کے دور میں معاشی ضروریات کو پو را کرنے کے لئے خواتین کا مردوں کے شانہ بشانہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ ہنر مند خواتین اس ضمن میں اپنا کردار بہتر طور پر ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ نائس ویلفیئر سوسائٹی اس حوالے سے صحیح سمت میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما میاں امجد اقبال نے اپنے خطاب میں سوسائٹی کی خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ سیاست کے ساتھ ساتھ سوشل ورک اور خدمت خلق بھی ایک صدقہ جاریہ ہے۔ خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں مردوں کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، تیز رفتا ر ترقی کے اس دور میں خواتین کا عملی کردار انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے اور انہیں فنی تربیت دے کر معاشی طور پر مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔سو سائٹی صدر سر احمد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نائس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام خواتین کو ہنر مند بنانے کا مشن کامیابی سے جاری ہے جس سے خواتین کی ایک کثیر تعداد تربیت حاصل کر چکی ہے جو اپنی فنی مہارت سے فائدہ اٹھا کر گھریلو حیثیت کو مضبوط بنانے میں ایک فعال کردار اداکر سکتی ہیں۔ انہوں نے حاضرین سے اپیل کی کہ فنی تربیت کی افادیت سے عوام کو آگاہ کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین باروزگار ہوسکیں۔تقریب کے اختتا م پر کورس کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں سلائی مشینیں بطور گفٹ تقسیم کی گئیں تاکہ وہ آئندہ مستقبل میں اس ہنر کو استعمال کرتے ہوئے اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔تقریب میں ارشاد وحید ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لاہور، مبشر جاوید ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لاہور، سعیدہ خالد، شیخ عبدالقیوم، بلال منیر ایڈووکیٹ، شیخ خلدون اقبال اورمعروف سماجی شخصیت حافظ رضوان اعجازشامل تھے۔نائس ویلفیئر سوسائٹی کے صدر احمد علی عتیق اور جنرل سیکرٹری سائرہ اقبال نے اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

  • حکومت نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی

    حکومت نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی

    وزیراطلاعات پنجاب میاں‌ اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ٹریفک لائسنس کی فیس کم اور خلاف ورزی پرجرمانہ زیادہ کردیا گیا،

    پاکستان سے فضا میں پرواز کی اور پھر یہ چیز بھارتی حدود میں گرا دی؟ انڈیا نے نیا واویلا شروع کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پراب زیادہ جرمانہ ہوگا، پنجاب بارڈرپولیس قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، گریڈ ایک سے 4 تک بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سستی روٹی اتھارٹی بندکرنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے، سستی روٹی اسکیم کے آڈٹ کا بھی فیصلہ ہواہے، قرضے واپس نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، تمام قرضہ جات آہستہ آہستہ واپس لیے جائیں گے،

    ایف بی آر نے آٹے پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا، میاں‌ اسلم اقبال

    کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا ،وزیراعظم

     

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پراب زیادہ جرمانہ ہوگا،

  • مولانا فضل الرحمن کس کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، ہمایوں اختر خان نے بڑی بات کردی

    مولانا فضل الرحمن کس کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، ہمایوں اختر خان نے بڑی بات کردی

    لاہور۔(اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ مدارس اصلاحات کے ذریعے مدارس کے طلبہ کو قومی دھارے میں شامل کریں گے،حکومت نے معیشت سمیت ہر شعبے میں اصلاحات کامشکل فیصلہ کیا اور یقینی طو رپر اس کے طویل المدت نتائج حاصل ہوں گے۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفود سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور انہیں سپورٹ فراہم کرنے والی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف احتجاج کا مضبوط جوازپیش نہیں کر سکیں اورکبھی ایک شاخ اور کبھی دوسری شاخ پر بیٹھ رہی ہیں، ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت مختلف فلاحی پروگراموں کے ذریعے عوام کی تکالیف او رمشکلات کے ازالے کیلئے کوشاں ہے، احساس پروگرام کی پوری دنیا میں تعریف کی جارہی ہے، سابقہ ادوار میں حکمرانوں کی ساری توجہ کرپشن پر مرکوز ہوتی تھی لیکن ہم نے اس روایت کو توڑا ہے اور لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا،انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی سے مولانا فضل الرحمان کی سیاست کا گراف نیچے آرہا ہے اس لئے اب وہ پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور اپنی سیاسی بقاء کیلئے کوشاں ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت مدارس کے نصاب کو موجودہ دور سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اصلاحات لا رہی ہے لیکن کچھ لوگوں کو اپنی فکر لا حق ہو گئی ہے، اصلاحات کے ذریعے مدارس کے لاکھوں طلبہ کو قومی دھارے میں شامل کریں گے، ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ اپوزیشن منفی سیاست سے توبہ تائب ہو جائے،پانچ سال بعد عوام فیصلہ کریں گے کہ آئندہ کس کو مینڈیٹ دینا ہے، اگر کارکردگی نہ دکھا سکے تو یقینا ہمیں بھی پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کی طرح عوام کے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • پرائم منسٹر مرغی پال اسکیم کا باقاعدہ آغاز، قرعہ اندازی کی گئی

    پرائم منسٹر مرغی پال اسکیم کا باقاعدہ آغاز، قرعہ اندازی کی گئی

    لاہور :وزیراعظم مرغی پال اسکیم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، محکمہ لائیو سٹاک نے درخواست گزاروں کو 100 یونٹ بذریعہ قرعہ اندازی دے دیئے۔اطلاعات کےمطابق وزیرلائیو سٹاک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر یہ منصوبہ مستحق افراد کے لیے شروع کیا گیا، انہوں نےکہا کہ محکمہ لائیو سٹاک پر اگر توجہ دی جائے تو قوم کی قسمت بدلی جاسکتی ہے۔

    صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی اہلیہ محترمہ بھی ڈاکٹربن گئیں

    یاد ہے کہ کچھ ماہ قبل پاکستان میں گوشت کی کمی کو پوراکرنے اور ملکی معشیت میں بہتری کے لیے وزیراعظم عمران خان نے مرغی پال سکیم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت درخواست گزارو‍ں میں یونٹ کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا اہتمام ٹاؤن ہال میں کیا گیا، وزیر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، درخواست گزاروں میں 100 یونٹ بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کیے گئے۔

    علی ظفر اور میشا شفیع کی لڑائی :عدالت نے نے بڑاحکم دے دیا

    تقریب میں آنے والے اور مرغیاں حاصل کرنے والےشہریوں کا کہنا تھا کہ وہ ان کی پرورش کریں گے اور انڈے فروخت کرکے آمدنی کا ذریعہ بنائیں گے۔ڈائریکٹر پولٹری ڈاکٹر عمران کا کہنا تھاکہ یونٹ کی تمام ویسکیسنیشن مکمل ہیں، مر غیوں کو زیادہ گرمی اور شدید ٹھنڈ سے محفوظ رکھنا ہوگا۔

    اینٹی بایوٹک چائے،مشروب بھی علاج بھی،ایشیا،یورپ اورمغرب میں یکساں مقبول

  • شہباز شریف کی کمر درد میں اچانک ہوا اضافہ

    شہباز شریف کی کمر درد میں اچانک ہوا اضافہ

    شہباز شریف کی کمر کا درد ٹھیک نہیں تو کیا ہوا، ہم ہی حاضر ہو جاتے ہیں، نیب ٹیم آج قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر تحقیقات کرے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن اوراثاثہ جات کیس کی تفتیش کے سلسلہ میں شہباز شریف گزشتہ پیشی پر نیب میں پیش نہ ہوئے تو نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا ،نیب نے شہباز شریف کے گھر جا کر تحقیقات کا فیصلہ کیا، اس ضمن میں نیب ٹیم آج شہباز شریف کی رہائشگاہ جائے گی ،

    ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کی آمد سے قبل شہباز شریف کی کمر درد میں مزید اضافہ ہو گیا، شہباز شریف ہسپتال بھی منتقل ہو سکتے ہیں

    نیب کی 3 رکنی ٹیم تفتیش کے لیے آج شہباز شریف کے گھر جائے گی ،نیب کے غیر قانونی اثاثوں اور ایل ڈبلیو ایم سی میں کرپشن کے حوالے سے7 سوالات تیارکر لئے گئے ہیں،نیب نے زائد اثاثے بنانے کے حوالے سے بھی مختلف سوالات تیار کر رکھے ہیں،

    گرفتاری کا خدشہ،شہباز شریف نیب میں پیش نہ ہوئے، نیب نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    شہباز شریف سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی جائیں گی ،شہبازشریف پربورڈ آف ڈائریکٹرزکے کام میں مداخلت کا الزام ہے ، نیب شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی بھی تحقیقات کر رہی ہے

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    دوسری جانب شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہے، ان کی کمر میں درد ہے،

    نیب کی جانب سے شہباز شریف کے لئے تیار کئے گئے سوالات میں محکمہ خزانہ اورقانون کی رائےکےخلاف لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سمری کیوں منظورکی گئی؟ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ فعال ہونے کے باوجود کمپنی بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟صفائی کمپنی بنانے سے قبل منافع، استحکام اور کم خرچ ہونے کی تحقیق کرائی گئی تھیں یا نہیں ؟ کیا یہ بات درست ہے کہ کمپنی آئی اسٹیک کو قانونی طریقہ استعمال کیےبغیر ٹھیکہ دیا گیا،غیرملکی کمپنیوں کو320ملین ڈالرکا ٹھیکہ آوَٹ سورس کرنے کا اختیار کس نے دیا تھا،صفائی کمپنی کو منصوبےکےبغیر بڑی تعداد میں قرضہ اور امداد دینے کا فیصلہ کیوں کیا گیا، شامل ہیں

    جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

  • جے یو آئی کس کے اشاروں پر دھرنا دے رہی فیاض چوہان نے چونکا دینے والے بات کہہ دی

    جے یو آئی کس کے اشاروں پر دھرنا دے رہی فیاض چوہان نے چونکا دینے والے بات کہہ دی

    ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے .
    پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہر دوسرے دن مولانا فضل الرحمان اپنا موقف تبدیل کرتے ہیں،.مولانا فضل الرحمان10 بار اے پی سی بلا چکے ہیں،مولانا چائےکی پیالی میں‌طوفان پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں.فیاض چوہان کے کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا ایک مسئلہ ہے عمران خان سے ذاتی بغض ہے. میڈیا ہیرو بناکر پیش کرے اس کی سوچ سمجھیں، حکومت بھرپور طریقے سے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ لڑرہی ہے، فضل الرحمان ملک دشمن طاقتوں کے اشاروں پر نہ چلیں،

    نواز شریف کو ان کی بسیارخوری، خلیفے کی خطائیوں سے خطرہ ہے،فیاض الحسن چوہان


    دوسری طرف مولانا کو اسوقت حیرت کا جھٹکا لگا جب دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق حقانی سے آزادی مارچ میں شرکت کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مولانا کی طرف سے رابطہ کرنے والوں کو صاف جواب دے دیا اور کہا کہ ہم کسی صورت ایسے مارچ کا حصہ نہیں بن سکتے جس سے ملک میں افرا تفری کی کیفیت پیدا ہو.

    مولانا کے آزادی مارچ کو ابتدا میں ہی بڑی ناکامی

  • شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ

    شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ

    جیل میں بھی رہ کر شریف خاندان کی مشکلات میں کمی نہ آئی، شہری نے شریف خاندان کے خلاف عدالت میں درخواست میں مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کی رمضان شوگرمل کےخلاف لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست کاشت کار ساجد نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی

    درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ رمضان شوگر مل کو 6 ماہ پہلے لاکھوں روپے مالیت کا گنا فراہم کیا تھا لیکن رمضان شوگر مل نے رقم کی ادائیگی نہیں کی، ہربار رقم کا مطالبہ کرنے پر ٹال مٹول سے کام لیا گیا،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ رمضان شوگر مل سے رقم کی ادائیگی کرانے کا حکم دیا جائے .

    نیب نے حمزہ شہباز کو رمضان شوگر مل کیس میں گرفتار کر رکھا ہے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے حمزہ شہباز کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا تھا اور انہیں کوٹ لکھپت جیل بھجوا دیا تھا جہاں نواز شریف بھی العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں.

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

  • شہباز شریف دور کا کونسا منصوبہ آج ہو گا ختم

    شہباز شریف دور کا کونسا منصوبہ آج ہو گا ختم

    پنجاب حکومت شہباز شریف کا کونسا منصوبہ ختم کرنے جا رہی ہے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں کیا ہوں گے اہم فیصلے؟ خبر آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس میں 24 نکاتی ایجںڈے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں سستی روٹی اتھارٹی ختم کرنےکیلئے کابینہ سےمنظوری لی جائے گی . پنجاب لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کی تشکیل ایجنڈے میں شامل ہے، پنجاب ملٹی اسٹوری ایکٹ کی بھی کابینہ منظوری دے گی.

    پولیس تشدد روکنے کی بجائے آئی جی پنجاب کا انوکھا حکم نامہ، سمارٹ فون پر لگائی پابندی

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

    پنجاب پولیس نہ بدل سکی، پولیس حراست میں تین ماہ میں 5 ہلاکتیں، ذمہ دار کون

    اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو

    صوبائی کابینہ کا اجلاس گزشتہ ہفتے ہونا تھا لیکن وزراء کی مصروفیت کے باعث گزشتہ ہفتے اجلاس نہیں ہو سکا تھا، آج ہونے والے اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا.

  • بزدار حکومت کے خلاف کنٹریکٹ ملازمین سراپا احتجاج

    بزدار حکومت کے خلاف کنٹریکٹ ملازمین سراپا احتجاج

    لاہور : بزدار حکومت مسائل حل کرنے کےبجائے مسائل پیدا کرنے لگی ، کہیں‌ بھی گڈ گورننس نظر نہیں آرہی، اطلاعات کے مطابق سول سیکرٹریٹ کے باہر محکمہ صحت کے کنٹریکٹ ملازمین کا مظاہرہ، ماں، بچہ صحت اور غذائیت سے مربوط پروگرام کے ملازمین کے نعرے، مستقل کرنے کے مطالبہ پر ہر بار تسلیاں دی جاتی ہیں، مظاہرین اور محکمہ صحت کی ٹیم کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ملازمین نے دھرنا دے دیا۔

    ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیں‌گے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

    ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع سے آئے ماں بچہ صحت اور غذائیت سے مربوط پروگرام کے کنٹریکٹ ملازمین اپنی مستقلی کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔ خواتین اور مردوں پر مشتمل مظاہرین صبح دس بجے سول سیکرٹریٹ چوک پہنچے اور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر بعض خواتین نے اپنے بچوں کے ساتھ بھی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانچ سال سے یہی مطالبہ ہے کہ انہیں مستقل کیا جائے اور تنخواہ دی جائے۔

    چین جانے سے پہلے وزیراعظم نے کراچی اور اسلام آباد کے متعقلق دو اہم فیصلے کرڈالے

    دوسری جانب مظاہرین کو ڈی جی ہیلتھ آفس مدعو کیا گیا جہاں ان کے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے تو مظاہرین نے سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک تحریری طور پر ان کے مطالبے تسلیم نہیں کرلئے جاتے وہ دھرنا جاری رکھیں گے مظاہرین کے دھرنے کے باعث سول سیکرٹریٹ چوک کے اطراف ٹریفک کا نظام بھی متاثر رہا اور راستہ نہ دینے پر شہریوں اور وکلا سے بحث و تکرار کا سلسلہ بھی جاری ہے

    مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نئے امریکی پیغام سے بھارت پریشان

  • درسی کتابیں 35فیصد تک مہنگی ،تعلیم خواب بننے لگی

    درسی کتابیں 35فیصد تک مہنگی ،تعلیم خواب بننے لگی

    لاہور : غریب طالب علموں کے لیے تعلیم کا حصول مشکل سے مشکل تر ہونے لگا، اطلاعات کے مطابق درسی کتب 35 فیصد تک مہنگی ہونے لگیں‌،مزید مہنگائی کی وجہ سے ٹیکسٹ بک بورڈ نے حکومت سے ڈیڑھ ارب کی رقم کا مطالبہ کرکے سب کو حیران کردیا ،

    مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 64 واں دن ، بھارتی مظالم جاری

    ذرائع کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے پنجاب کے 52 ہزار سے زائد سکولوں‌کو فراہم کی جانے والی درسی کتب کے لیے ٹینڈر تو کھول دیئے گئے ہیں،اطلاعات کےمطابق ان درسی کتب کے نرخ‌ٹیکسٹ بک بورڈ کی توقعات سے بہت زیادہ نکلے ہیں‌

    حسینہ واجد اور نریندر مودی کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا

    ذرائع کے مطابق زیادہ نرخ‌کی وجہ سے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بہت زیادہ نرخ مہنگے ہونے کی وجہ سے دوبارہ ٹینڈر دینے کا فیصلہ کیا ہے . لیکن ساتھ ہی دوسری طرف صوبائی وزیرتعلم مراد راس نے اس چیز پر قابوپانے کی مصنوعی کوشش کی،صوبائی وزیرتعلیم نے پبلشروں‌کا ایک اہم اجلاس پی ٹی بی بورڈ ہیڈ آفس کی بجائے پی ایم یو میں بلایا اور کوشش کی کہ یہ اجلاس خفیہ طریقے سے ہوجائے

    ذرائع کے مطابق اس اجلاس کے دوران جس کی صدارت وزیرتعلیم مراد راس کررہےتھے ، تمام پبلشروں‌سے موبائل فون لینے کی کوشش کی ، بعض پبلشروں‌ نے فون دے دیئے اور بعض‌نے انکار کردیا ، جس کی وجہ سے اس موقع پر مزید کشیدگی پیدا ہوگئی،

    رطانوی کرکٹرمیرپور میں زلزلے سے متاثرین کی مدد کو پہنچ گئے ، یہ کرکٹر کون ہیں ،

    یہ بات بھی قابل غورہے کہ کاغذ کی قیمت 120 روپے فی کلوگرام سے بھی زیادہ بڑھ گئی جس کی وجہ سے ٹینڈر کا ریٹ بھی 44 فیصد تک بڑھ گیا ہے. بورڈ کے پیپررولز کے مطابق اگر بورڈ کو ٹینڈر کے لیے مقررہ حد تک ریٹس نہیں‌ملے تو پھر دوبارہ ٹینڈر دینے کا پابند ہے، دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ صوبائی وزیرتعلیم اور ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی ملی بھگت سے پبلشروں میں باہمی اتفاق سے پول کروا کر اپنے مند پسند پبلشروں کو ٹینڈر دینے کی کوشش کی گئی ہے،

    ذرائع کےمطابق ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اور صوبائی وزیرتعلیم کی ملی بھگت کو بھانپتے ہوئے آل پاکستان پبلشرزایسوسیایشن نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ‌سے مداخلت کی اپیل کی ہے اور کہا کہ وہ اس واقعہ کی انکوائری کرائیں‌