Baaghi TV

Category: لاہور

  • این ایف پنجاب فورس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن

    این ایف پنجاب فورس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن

    ے این ایف پنجاب فورس کی لاہور اور سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن۔

    تفصیلات کے مطابق : اے این ایف پنجاب فورس نے لاہور کے علاقے شمشا نی کوئی چوک، عبدالمالک ٹول پلازہ انٹرچینج اور امپیریل مال کے گردونواح میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اندرونے ملک منشیات کی فروخت کو ناکام بنا دیا۔

    جبکہ سیالکوٹ کے علاقہ ڈسکہ میں کارروائی کے دوران ایک سزوکی رجسٹریشن نمبر ۔3937 کو بھاری مقدار میں منشیات لے جاتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

    جب کہ پکڑے جانے والے ملزمان بنام محمد عباس ولد سید محمد حسین شاہ، محمد اشرف ولد محمد امیر، علی حیدر ولد اللہ رکھا ملک، محمد شاہد ولد عبدالمجید، ناصر محمود ولد اللہ رکھا ملک ان سب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے خلاف مزید تفشیش جاری ہے ۔ان سب سے بشمول 24 کلوگرام چرس اور 5 کلوگرام افیون برآمد کرلی گئی۔

  • پاکستان میں نواز شریف کی بیماری کا علاج موجود ہے یا نہیں؟ اہم خبر

    پاکستان میں نواز شریف کی بیماری کا علاج موجود ہے یا نہیں؟ اہم خبر

    نواز شریف کو پی کے ایل آئی ٹیسٹس کے لیے لے کر جانا منسوخ کردیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ میڈیکل بورڈ ڈاکٹرایاز محمود نے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو آئی ٹی پی کی تشخیص ہو گی، نوازشریف کوانجکشن کے ذریعے ادویات دینا شروع کر دی گئی ہیں،4سے5روز میں ادویات کے مثبت نتائج آئیں گے،پاکستان میں نواز شریف کی بیماری کا علاج موجود ہے،

    سیاست اپنی جگہ لیکن نواز شریف…..وزیراعظم نے عوام کے دل جیت لئے

    نواز شریف سے ہسپتال میں کس کس نے ملاقات کی؟ سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

    نواز شریف کو شیو اور دانت برش کرنے سے روک دیا گیا ہے،ادویات کے استعمال کے بعد پلیٹ لیٹس میں بتدریج اضافہ شروع  ہو گیا ہے،نواز شریف کو پی کے ایل آئی ٹیسٹس کے لیے لے کر جانا منسوخ کردیا ہے،نواز شریف کا پیٹ ٹیسٹ کروانے کی تجویز زیر غور ہے ،پیٹ اسکین کا حتمی فیصلہ نوازشریف کی طبیعت کےمطابق کیا جائے گا،نواز شریف بظاہر تندرست ہیں کہیں سے بلیڈنگ نہیں ہو رہی،نواز شریف کے پلیٹ لیٹس برقرار رکھنے کے لیےادویات دی جا رہی ہیں،

    نواز شریف کے داماد کو رات گئے کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ جان کر ہوں حیران

    مریم جیل میں اور کیپٹن ر صفدر کہاں؟ ن لیگی جان کر ہو جائیں حیران

    نواز شریف کا طبی معائنہ،کیا واقعی زہر دیا گیا تھا؟ سچ سامنے آ گیا

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کا سروسز اسپتال لاہورمیں تیسرا روز ہے،میڈیکل بورڈ تاحال نوازشریف کی بیماری کی تشخیص نہ کر سکا ،میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کےمزید ٹیسٹ کی تجویز دی ہے ،

    وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

    دوسری طرف محکمہ داخلہ پنجاب نے نیب کی درخواست پر سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی بڑھا دی ہے اور وی وی آئی پی وارڈ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئیے گئے ہیں،

  • آزادی مارچ میں کیسے شامل ہونا ہے؟ شہباز شریف کی اہم ہدایات

    آزادی مارچ میں کیسے شامل ہونا ہے؟ شہباز شریف کی اہم ہدایات

    آزادی مارچ میں کیسے شامل ہونا ہے؟ شہباز شریف کی اہم ہدایات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں 31 اکتوبر کو آزادی مارچ میں بھرپورشرکت کا اعادہ کیا گیا،شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد میں اکٹھا ہونے کی ہدایات کر دی،

    شہباز شریف نے اجلاس سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ،ملک بھر سےجے یو آئی کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں ،خیبرپختونخوا سے جے یوآئی کے وفد کے ہمراہ بڑی ریلی اسلام آباد پہنچے،طارق فضل چودھری کو اسلام آباد جلسے کی انتظامی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں

    اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کی صحت پرتحفظات کا اظہار کیا

    شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

    آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں آزادی مارچ داخل ہو گا، ن لیگ او رپی پی نے آزادی مارچ کی حمایت کر رکھی ہے، حکومت نے آزادی مارچ کے حوالہ سے ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جس کے سربراہ پرویز خٹک ہیں، کمیٹی کا گزشتہ روز اجلاس ہوا،اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان سے کمیٹی کی ملاقات ہوئی اور آزادی مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا.

    آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

    مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

  • نواز شریف کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے کیا احکامات جاری کئے؟ اہم خبر

    نواز شریف کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے کیا احکامات جاری کئے؟ اہم خبر

    لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے بیرون ملک علاج اورضمانت پر رہائی کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اہور ہائی کورٹ‌ نے پنجاب حکومت سے ن لیگی قائد نوازشریف کی صحت سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے، فاضل عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کی اور سلسلہ میں جلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے میڈیکل بورڈ کے سربراہ محمود ایاز کو بھی کل کرلیا اور ڈاکٹر طاہر شمسی کی رپورٹ بھی طلب کرلی، نواز شریف کے بیرون ملک علاج اور ضمانعت پر رہائی سے متعلق درخواستوں‌ پر کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی نے کی،

    درخواست ضمانت شہبازشریف کی جانب سے دائر کی گئی،عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست نوازشریف کی طرف سے کیوں دائر نہیں کی گئی؟ ،وکیل شہبازشریف نے کہاکہ بیمار ملزم درخواست دائر کرنے کے قابل نہ ہو تو رشتے دار دائر کر سکتا ہے،شہبازشریف کے وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی مثالیں پیش کیں،عدالت نے استفسار کیا کہ نوازشریف نے کس وجہ سے خود درخواست دائر کیوں نہیں کی؟،وکیل شہبازشریف نے کہا کہ وہ ہسپتال میں داخل ہیں ،نوازشریف کو ان کی حالت کے پیش نظر پی کے ایل آئی میں منتقل کرنا ہے، واضح‌ رہے کہ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے، شہباز شریف کے وکیل نے سپریم کورٹ اور عدالت عالیہ کے فیصلوں کی مثالیں پیش کی گئیں،

  • نواز شریف کی رہائی کیلئے ن لیگ نے کیا فیصلہ کیا ہے؟ خواجہ آصف نے صاف بتا دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر زنوازشریف کی صحت سے متعلق محتاط انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،

    شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے احسن اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو صبح اٹھا کر جیل بھیج کر نواز شریف کے دباؤ میں اضافہ کیا گیا ، بیرون ملک علاج کا فیصلہ نوازشریف خود کریں گے، ن لیگی قیادت اور شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، نواز شریف کی صحت کی ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے، نواز شریف جوبھی فیصلہ کریں گے پوری جماعت اس کو تسلیم کرے گی، خواجہ آصف نے کہا کہ شریف خاندان کا ہر فرد پابند سلاسل ہے،پانامہ میں نوازشریف کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا،نوازشریف کو اقامے پر سزا دی گئی،35سال ملک کی خدمت کرنے والا آج جیل میں ہے،،نوازشریف کی رہائی کےلئے قانونی اقدامات اٹھائیں گے، مسلم لیگ ن قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی،

    آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

    لیگی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے مسئلے کو غیر سنجیدہ لیا گیا جس سے معاملہ زیادہ خراب ہوا، انہوں‌نے کہا کہ پلیٹ لیٹس کو متاثر کرنے والی10بیماریاں ہیں،نوازشریف کو شوگر بھی ہے، اس وقت ہماری ترجیح نوازشریف کی صحت یابی ہے، اگر وقت پر فیصلے کیے جاتے تو ہم یہ صورتحال نہ ہوتی، نواز شریف کی صحت کی ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے اور اگر انہیں‌کچھ ہوا تو وہی اس کے ذمہ دار ہوں گے، حکومت نے اس مسئلہ پر انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا ہے، خواجہ آصف نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں، نوازشریف کو نیند سے بیدار کرکے بیٹی سے ملوایاگیا، مریم نواز کی جیل منتقلی میں جلد بازی کی گئی، مریم نواز اگر رات کو جیل نہ جاتیں تو کون سی جنگ ہوجاتی؟ حکمرانوں کی چھوٹی سوچ اور نیت پر افسوس ہے،

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت پر بیان ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، پی ٹی آئی کے بدلے کی آگ اب بھی ٹھنڈی نہیں ہورہی ہے، ہماری دعا ہے کہ کسی کو دشمن بھی کم ظرف نہ ملے، وقت بدلتے دیر نہیں لگتی، انہوں‌نے کہاکہ بیٹی کو والد کی تیماردار ی کیلیے پیرول پر رہائی مل جاتی تو ان کا حوصلہ بڑھ جاتا ، نواز شریف کی آزادی مارچ کو مکمل آشیر باداورپارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے،

  • کرتارپورراہداری کھولنے کے معاہدے پر دستخط کس کے حکم پر کئے؟ ڈاکٹر فیصل

    کرتارپورراہداری کھولنے کے معاہدے پر دستخط کس کے حکم پر کئے؟ ڈاکٹر فیصل

    کرتارپورراہداری کھولنے کے معاہدے پر دستخط کس کے حکم پر کئے؟ ڈاکٹر فیصل نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرتارپورراہداری کھولنے کےتاریخی معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی ،پاکستان کی طرف سے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے دستخط کیے ،وزیراعظم 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہو گئی، فردوس عاشق اعوان

    کرتارپورراہداری، بھارت سے مذاکرات کا ماحول اچھا تھا، وفد کی واپسی پر ڈاکٹر فیصل کی گفتگو

    سکھ یاتریوں کی آمدورفت اور دوسرے طریقہ کار پر پاکستان اور بھارت نے اتفاق کیا،معاہدے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر 5ہزار سکھ کرتارپور راہداری استعمال کریں گے

    پاکستان کی جانب سے مقررکردہ فوکل پرسن محمد فیصل نے پودا لگایا ،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اک شجر ایسا بھی محبت کا لگایا جائے جس کا ہمسائے کے آنگن میں بھی سایہ جائے،آج خوشی کا دن ہے،وزیراعظم کے حکم کے مطابق معاہدے پر دستخط کرلیا ہے،وزیراعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے، بھارت سے مذاکرات کرنا آسان نہیں ہوتا ,وزارت خارجہ کی ٹیم نےمذاکرات میں بھرپور حمایت کی ،معاہدےکےتحت سکھ یاتری روزصبح سےشام پاکستان آسکیں گے،گوردوارہ گوروناننک دنیا کا سب سے بڑاگوردوارہ ہے،سکھ یاتری ویزے کے بغیر پاکستان آسکیں گے،

    کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

    کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    واضح رہے کہ کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق

    اگست 2018ء میں بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق ایم پی سدھو نے اعلان کیا کہ پاکستانی جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان کرتارپور کی راہداری کھول دے گا۔ 28 نومبر 2018ء کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ناروال کے قریب کرتارپور گاؤں میں اس راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔اس راہداری کو نومبر 2019ء میں گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی۔

  • شریف خاندان کا واحد مرد ہوں……….شہباز شریف کا دعویٰ

    شریف خاندان کا واحد مرد ہوں……….شہباز شریف کا دعویٰ

    شریف خاندان کا واحد مرد ہوں……….شہباز شریف کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف نے حاضری کے بعد جانے کی تحریری درخواست دائر کی جس میں کہا کہ بون میرو پلیٹ لٹس بنا نہیں رہا اوربیماریوں سے بچانے والااندرونی نظام کمزورہوچکا ہے،سروسز اسپتال کے ڈاکٹر ابھی تک نوازشریف کی بیماری کی تشخیص نہیں کرسکے،نوازشریف کی موجودہ بیماری سے ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں،غیرملکی ماہرڈاکٹرزکی سفارشات کے باوجود نوازشریف کوبیرون ملک علاج کی اجازت نہیں دی گئی،

    نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

    شہبازشریف نےدرخواست میں نوازشریف کی جیل جانےسے قبل اوربعد کی میڈیکل ہسٹری بھی منسلک کی ، شہباز شریف نے کہا کہ عدالتوں میں چکر لگانے والا اور کوئی نہیں پاکستان میں شریف خاندان کا واحد مرد ہوں جو قید نہیں ہوں،

    وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

    عدالت نے شہباز شریف کو حاضری لگا کر جانے کا حکم دے دیا، جس پر شہباز شریف احتساب عدالت سے روانہ ہو گئے.

    شہباز شریف کی کمر میں درد تھی اس لئے وہ گزشتہ کئی سماعتوں پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے تا ہم آج وہ احتساب عدالت میں پہنچے

    شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

    احتساب عدالت میں شہباز شریف کے خلاف کیس کی سماعت کے لئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ..کیس میں شہبازشریف فوادحسن فواد اور احد چیمہ سمیت 13 ملزمان شامل ہیں،بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق ،بلال قدوائی اور امتیاز حیدر بھی ملزمان میں شامل ہیں،

  • سلیکٹڈ وزیر اعظم کا راستہ روکیں گے، عمران خان کے پرانے دوست نے اعلان کر دیا

    سلیکٹڈ وزیر اعظم کا راستہ روکیں گے، عمران خان کے پرانے دوست نے اعلان کر دیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کاوَنٹ کچھ بہتر ہوتے ہیں ساتھ ہی حالت بگڑ جاتی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن سردارایازصادق سروسزاسپتال لاہور پہنچ گئے ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت ناساز ہے،پلیٹ لیٹس کاوَنٹ کچھ بہتر ہوتا ہے ساتھ ہی حالت بگڑ جاتی ہے ،پوچھنا چاہتاہوں کہ نوازشریف کی صحت کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟

    وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

    مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟

    نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

    ایاز صادق نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا کہ 6 ہفتوں میں جو علاج کروانا ہے کروالیں،مسلم لیگ ن سلیکٹڈ وزیر اعظم کا راستہ روکنے کے لیے متحد رہے گی،فضل الرحمان کا ساتھ دینے کے لیے کھڑے رہیں گے،

    سابق وزیراعظم نوازشریف کو 9بجے ناشتہ کرا کر کھانے سے روک دیا ،سابق وزیراعظم نوازشریف دوپہر ایک بجے تک پانی بھی نہیں پی سکیں گے ،نوازشریف کوپیٹ اسکین ٹیسٹ کےلیے پی کے ایل آئی لے جانے کے امکانات ہیں،نوازشریف کی طبیعت کا جائزہ لے کر پی کے ایل آئی بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا.

  • بیمار نواز شریف کو مزید ذہنی اذیت پہنچانے کی ایک اور کوشش

    بیمار نواز شریف کو مزید ذہنی اذیت پہنچانے کی ایک اور کوشش کی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجما ن مریم اورنگزیب نے ڈاکٹروں کی ہدایت کے برخلاف مریم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل واپس لیجانے کی شدید مذمّت کرتے ہوئے کہا کہ طبیعت کی ناسازی کے باوجود مریم نواز کی صبح پانچ بجے جیل واپسی تشویش ناک ہے ،جیل واپسی کے وقت بھی ان کی طبیعت خراب تھی، ہائی بلڈپریشراور دل کی دھڑکن نارمل نہیں تھی

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے ٹیسٹس کے بعد مریم نواز کو ہسپتال داخل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،مریم نواز شریف کی طبیعت چند دن سے ناساز ہے ،ان کے طبی تجزیے کی رپورٹس ان کے بچوں اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو فراہم نہیں کی جارہی تھیں ،علی الصبح ان کی کوٹ لکھپت جیل واپسی سمجھ سے بالاتر اقدام ہے

    نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف کی اس انداز میں جیل واپسی پہلے سے بیمار نواز شریف کو مزید ذہنی اذیت پہنچانے کی ایک اور کوشش ہے ،بے حس حکمران محمد نوازشریف کی صحت کی خرابی سے سبق حاصل نہیں کر رہے ،یہ آمرانہ، فسطائی افسوسناک رویہ ہے

    عدالت نے شہباز شریف کو بھی بڑا جھٹکا دے دیا

    نواز شریف کو ہسپتال سے کہاں منتقل کیے جانے کا امکان ہے؟ اہم خبر

  • عدالت نے شہباز شریف کو بھی بڑا جھٹکا دے دیا

    عدالت نے شہباز شریف کو بھی بڑا جھٹکا دے دیا

    احتساب عدالت میں آشیانہ ہاوسنف سیکنڈل کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے شہباز شریف کو بھی بڑا جھٹکا دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ہاوَسنگ اسکینڈل کی سماعت ہوئی،امجد پرویز نے کہا کہ شہبازشریف عدالتی حکم کی تعمیل میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے ہیں،وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شہباز شریف کی حاضری باہر سے ہی مکمل کر لی جائے ،شہبازشریف کمردردکی وجہ سےسیڑھیاں نہیں چڑھ سکتےیہاں پر وہیل چیئر کے لیے انتظام نہیں ورنہ شہباز شریف کو وہیل چیئر پر بٹھا کر لے آتے ،عدالت جیسے حکم دے ہم ویسے ہی کریں گے .

    نواز شریف کو ہسپتال سے کہاں منتقل کیے جانے کا امکان ہے؟ اہم خبر

    جج امجد نذیر چودھری نے کہا کہ ملزم شہبازشریف کو خودعدالت میں آنا پڑے گا،شہباز شریف سے کہیں وہ آہستہ آہستہ چل کر آجائیں، شہباز شریف بعد ازاں کمرہ عدالت میں پہنچے شہباز شریف نے بیان دیا کہ پہلی بات تویہ ہےکہ خدا کی قسم جھوٹاکیس بنایاگیا،عدالت اور قوم کاوقت ضائع کیا جا رہا ہے،آج بھی مجھے سیڑھیاں چڑھنی پڑیں،میں بڑی مشکل سے عدالت آیا ہوں،

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

    شہباز شریف کو حاضری لگانےکے بعد جانےکی اجازت دینے کی زبانی استدعا مسترد کر دی گئی،عدالت نے کہا کہ گواہوں کےبیانات ریکارڈ ہونے دیں پھر حاضری معافی کی درخواست پرسماعت کریں گے ،

    شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹروں نے مجھے کہا ہے کہ کمر کا خیال رکھیں کوئی جھٹکا نہ لگے،

    شہباز شریف کی کمر میں درد تھی اس لئے وہ گزشتہ کئی سماعتوں پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے تا ہم آج وہ احتساب عدالت میں پہنچ گئے

    شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

     

    احتساب عدالت میں شہباز شریف کے خلاف کیس کی سماعت کے لئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ..کیس میں شہبازشریف فوادحسن فواد اور احد چیمہ سمیت 13 ملزمان شامل ہیں،بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق ،بلال قدوائی اور امتیاز حیدر بھی ملزمان میں شامل ہیں،