Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب کے 72 لاکھ خاندانوں کو ریلیف ، وزیراعظم کا ویژن رنگ دکھانے لگا

    پنجاب کے 72 لاکھ خاندانوں کو ریلیف ، وزیراعظم کا ویژن رنگ دکھانے لگا

    گوجرانولہ: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے رواں سال 30 ہزار نئے ڈاکٹرز و دیگر اسٹاف کو بھرتی کیا گیا ہے، انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو 200 بیڈز پر مکمل فنکشنل کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے گوجرانوالہ میں وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا حکومت صحت کے شعبے میں انقلاب لا رہی ہے۔

    بہن کی وفات کےبعد زندگی سےاعتباراٹھ گیا ،اب تو اگلے جہاں کی فکرلگی رہتی ہے

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم نے صحت کے رکے ہوئے منصوبوں کو بحال کیا، پہلے مرحلے میں 72 لاکھ صحت کارڈز کی تقسیم شروع کر دی ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 22 لاکھ صحت کارڈز پہلے ہی تقسیم کیے جا چکے ہیں، جب کہ رواں سال 90 لاکھ صحت کارڈز تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، صحت کارڈ سے غریب افراد 7 لاکھ 20 ہزار میں اپنا علاج کرا سکیں گے۔

    رانی مکھر جی نے مودی کی اصلیت اورحقیقت کے بارے میں جوکچھ کہا،سچ کیا،فخرعالم

    پنجاب میں ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری مہم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ڈینگی کا اسپرے ان علاقوں میں کیا جاتا ہے جہاں لاروا کی نشان دہی ہو، بلا ضرورت ڈینگی اسپرے صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

  • 14 اگست نہیں بلکہ 15 اگست کو یوم آزادی، عدالت نے درخواست پر کیا کہا؟

    14 اگست نہیں بلکہ 15 اگست کو یوم آزادی، عدالت نے درخواست پر کیا کہا؟

    لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان کا یوم آزادی 14 اگست کی بجائے 15 اگست کو منانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے عدالت نے جو فیصلہ دیا ہے اس کی دستاویزات بھی یہی بتاتے ہیں،

    لاہور ہائی کورٹ کا یوم آزادی کے حوالے سے فیصلے کی کاپی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید نے مقامی شہری حسنین کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کر لیا ،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران نے دلائل دیے

    لاہور ہائیکورٹ :میں خادم حسین رضوی کی ضمانت میں بڑی پیش رفت

    خادم رضوی کی رہائی کا حکم مگر ان کی خواہش پوری نہ ہو سکی

    درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب کریکولم بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ انڈین انڈی پینڈینس ایکٹ 1947 کے مطابق پاکستان کا یوم آزادی 15 اگست ہے، وفاقی حکومت ،وزارت داخلہ سمیت فریقین قوم کو گمراہ کررہے ہیں عدالت کی طرف سے دیئے گئے فیصلے میں مزید کہا گیا ہ

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت عالیہ حکومت کو پاکستان کا یوم آزادی 14 اگست کی بجائے 15 اگست کو منانے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے.

    مینارپاکستان پر کشمیر کانفرنس کی اجازت دی جائے؟ عدالت میں کس نے دی درخواست

  • معاشرے میں موجود تناؤ کن خطرناک امراض کی وجہ بن رہا ہے ہے، ماہرین نفسیا ت نے خبردار کردیا

    معاشرے میں موجود تناؤ کن خطرناک امراض کی وجہ بن رہا ہے ہے، ماہرین نفسیا ت نے خبردار کردیا

    لاہور۔ (اے پی پی) پاکستان میں بڑھتے ہوئے ذہنی امراض کی بڑی وجہ معاشرے میں موجود تناؤ ہے جسے ختم کرنے کے لئے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ یہ با ت ما ہرین نفسیا ت ڈاکٹر شازیہ اور ڈاکٹر ما ریا نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں خواتین کی بڑی تعداد ذہنی امراض کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ معاشرے میں بڑھتا ہوا تناؤ ہے، تناؤ سے پاک ماحول کی فراہمی سے ذہنی امراض میں کمی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان کے ذہن میں اللہ تعالیٰ نے بے پناہ طاقت رکھی ہے جس کے ذریعے وہ مشکل سے مشکل اور بڑے سے بڑا فیصلہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ماضی میں نفسیات کے شعبے کو نظر انداز کیا گیا تاہم یہ شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، تعلیمی اداروں میں اس حوا لے سے خصوصی طور پر طلباء کو نفسیات کا مضمون پڑھایا جا ئے تا کہ وہ ذہنی امراض با رے ابتدا ئی معلومات سے دوسروں کو بھی آ گا ہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تناؤ ایک ایسی بیماری ہے جس کے علاج کے لیے ہمیں روحانی طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ ماہر نفسیات سے بھی رجوع کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ذہنی امراض کی بڑی وجہ منشیات کا استعمال بھی ہے، نشہ کے عادی افراد اس لعنت سے کبھی نہیں نکل پاتے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کل آبادی کا ایک بڑا حصہ ذہنی امراض میں مبتلا ہے اور ان کی اکثریت اپنی بیما ری سے آگاہ نہیں ہے جبکہ تعلیم کی کمی کے با عث لوگ جن، بھوت اور جعلی عا ملوں کے چکر میں پڑ جا تے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نفسیات کے شعبہ کو دیگر شعبوں کی طرح فوقیت دی جائے اور مینٹل ہیلتھ ایکٹ میں ترمیم بھی کی جائے جس سے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

  • دو ججزکے تبادلوں کے احکامات جار ی

    دو ججزکے تبادلوں کے احکامات جار ی

    لاہور۔ (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے2 سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جار ی کر دیئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب لیبر کورٹ گوجرانوالہ کے جج اسد علی کو لاہور کی احتساب عدالت نمبر ون کا جج جبکہ بینکنگ کورٹ فیصل آباد کے جج امجد نذیر چوہدری کو لاہور کی ایک دوسری احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالتوں میں ان ججوں کی خدمات3 سال کے عر صہ کے لئے متعین کی گئی ہیں۔

  • مینارپاکستان پر کشمیر کانفرنس کی اجازت دی جائے؟ عدالت میں کس نے دی درخواست

    مینارپاکستان پر کشمیر کانفرنس کی اجازت دی جائے؟ عدالت میں کس نے دی درخواست

    لاہور ہائی کورٹ میں تحریک لبیک کی کشمیر کانفرنس کی اجازت نہ ملنے کیخلاف اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے اعتراضی درخواست کو سماعت کے لیے لگانے کی ہدایت کر دی ۔عدالت نے حکم دیا کہ افس ہائی کورٹ چیف جسٹس کی اجازت کے بعد درخواست کو سماعت کے لیے لگائے۔

    مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے تحریک لبیک کی اعتراضی درخواست پرسماعت کی ، درخواست میں پنجاب حکومت، ڈپٹی کمشنر لاہور، ایڈشنل آئی جی سی ٹی ڈی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے .درخواست گزار نے درخواست میں کہا کہ تحریک لبیک کشمریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے،تحریک لبیک پاکستان کی چوتھی اور پنجاب کی تیسری بڑی جماعت ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی شق 16 کسی بھی سیاسی جماعت کو جلسہ جلوس کرنے کا حق فراہم کرتی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ :میں خادم حسین رضوی کی ضمانت میں بڑی پیش رفت

    خادم رضوی کی رہائی کا حکم مگر ان کی خواہش پوری نہ ہو سکی

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ ڈی سی کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی جبکہ اس سے قبل سیاسی اور مذہبی جماعتیں جلسے کر چکی ہیں،تحریک انصاف نے 29 اپریل 2018 ،.جماعت اسلامی نے 8 اپریل 2018 .اور منہاج القران نے 11 اکتوبر 2018 کو جلسہ کیا.عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور کو حکم دے کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دے.

    خادم رضوی پر عائد ہو گی فرد جرم، عدالت نے بلا لیا

  • کس چیز کا لالچ مولانا فضل الرحمن کو حکومت مخالف تحریک چلانے پر اکسا رہا ہے،مومنہ وحید نے بتا دیا

    کس چیز کا لالچ مولانا فضل الرحمن کو حکومت مخالف تحریک چلانے پر اکسا رہا ہے،مومنہ وحید نے بتا دیا

    لاہور۔(اے پی پی) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ اقتدار کا لالچ فضل الرحمن کو حکومت مخالف تحریک چلانے پر اکسا رہا ہے،جیلوں میں قیداپوزیشن قیادت مولانا فضل الرحمن کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلا نا چاہتی ہے، حکومت گرانے اور لاک ڈاون کے ارمان مولانا فضل الرحمن کے سینے میں دفن ہو جائیں گے، ان کے کہنے پر مدارس کے طلباء بھی باہر نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت معصوم کشمیریوں کیخلاف تمام ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ایسے وقت میں ملک کو یکجہتی کی ضرورت ہے نہ کہ انتشار کی‘اقوام متحدہ میں ملت اسلامیہ کا حقیقی چہرہ متعارف کرانے پر پاکستان عالمی سطح پر کلیدی حیثیت اختیار کر چکا ہے‘ ملک آگے کی طرف بڑھ رہا ہے اور معیشت کے اہداف پورے ہورہے ہیں۔

  • حافظ محمد سعید کے خلاف مقدمات کے اخراج کی درخواست پرعدالت کا بڑا حکم

    حافظ محمد سعید کے خلاف مقدمات کے اخراج کی درخواست پرعدالت کا بڑا حکم

    لاہور ہائیکورٹ میں جماعۃ الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید ودیگر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کیلئے اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے درخواست پر سی ٹی ڈی کے ایڈشنل آئی جی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28اکتوبر کو جواب طلب کر لیا ، لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس قاسم خان نے درخواست پر سماعت کی۔

    حافظ محمد سعید کو منجمند اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی اقوام متحدہ نے دی اجازت

    عدالت کے حکم پر درخواست گزار نے درخواست سے مساجد کی تصاویر ہٹا دیں تھیں ،درخواست گزار کی جانب سے اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے

    حافظ محمد سعید کے جوڈیشیل ریمانڈ میں‌ ہوئی توسیع

    واضح رہے کہ درخواست جماعت الدعوہ کی ذیلی تنظیم الانفال ٹرسٹ کے سیکرٹری ملک ظفر اقبال نے حافظ محمد سعید سمیت 65 رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست دائر کی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے

    حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ ترجمان جماعةالدعوة نے پول کھول دیا

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے حافظ محمد سعید  پر لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا اور مقدمہ درج کیا، حافظ سعید کا القاعدہ یا دوسری ایسی کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے،انڈین لابی کا حافظ محمد سعید پر ممبئی حملوں سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے، حافظ محمد سعید ریاست کے خلاف اقدمات میں ہرگز ملوث نہیں ہیں حافظ محمد سعید کا لشکر طیبہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ حافظ محمد سعید اور دیگر پر درج کی گئیں ایف آئی آر کالعدم قرار دی جائیں۔

    میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح‌ افراد کبھی نہیں‌ دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں‌ کہا؟ اہم خبر

    عمران خان نے دورہ امریکہ کی کامیابی کیلئے حافظ محمد سعید کو گرفتار کروایا، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا. انہیں گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا. جس پر عدالت نے جوڈیشیل ریمانڈ پر حافظ محمد سعید کو جیل منتقل کر دیا تھا.

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

    حافظ سعید کی گرفتاری، وزیراعظم نے بھارت کو خوش کر دیا، انصار عباسی

     

     

  • ٹویٹرانتظامیہ باز نہ آئی، کشمیرکی آواز اٹھانے پر اب کس کا اکاؤنٹ بند ہوا؟

    ٹویٹرانتظامیہ باز نہ آئی، کشمیرکی آواز اٹھانے پر اب کس کا اکاؤنٹ بند ہوا؟

    کشمیریوں پر ظلم و تشدد کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ کو خط کیوں لکھا؟ ٹویٹرنے پاکستانی قانون دان اظہر صدیق کا ٹویٹر اکاونٹ بند کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قانون دان اظہرصدیق نے بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370کی معطلی کو چیلنج کیا تھا ،اظہر صدیق نے ٹوئیٹر اکاونٹ پر بھی بھارتی مظالم کو اجاگر کیاتھا، ٹویٹر نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کر دیا .

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ٹوئیٹر پر میرے فالورز کی تعداد پانچ ہزار سے زائد تھی۔ ٹوئیٹرانتظامیہ نے کسی وارننگ کے بغیرمیرا اکاونٹ بند کیا۔ٹوئیٹر انتظامیہ بھی بھارتیوں کی آلہ کاربن چکی ہے۔ اکاونٹ کی بحالی کے لئے میرے پیغامات کو ٹوئیٹر ریسیو ہی نہیں کررہا۔

    واضح رہے کہ کشمیریوں کے حق میں ٹویٹ کرنے پر ٹویٹر انتظامیہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھی نوٹس بھجوا دیا، اس سے پہلے وفاقی وزیر مراد سعید کو نوٹس بھجوایا گیا تھا، ٹویٹر انتظامیہ نے رحمان ملک کا اکاؤنٹ کشمیر پر ٹویٹ کرنے کی وجہ سے بند کر دیا.

    بھارت کیخلاف ٹویٹ، کس وفاقی وزیر کو ٹویٹر نے بھیجا نوٹس؟ شیریں مزاری نے بتا دیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں کشمیر کے حوالے سے مواد شیئر کرنے پر5 21 اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ دعوے کشمیر کی آزادی کے حق میں ٹویٹ کرنے والے صحافیوں، سماجی رہنماؤں، سرکاری حکام اور فوج کے حامیوں کی جانب سے سامنے آئے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی پاکستانیوں نے ٹوئٹر کو کشمیر کی حمایت میں لکھنے والے اکاؤنٹ معطل کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

    مراد سعید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی بھارتی درخواست ہوئی مسترد

    یاد رہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے میجر جنرل آصف غفور بھی اس بات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں . پاکستانی حکام نے ٹوئٹر اور فیس بک کے سامنے کشمیر کے حق میں پوسٹ کرنے والوں کے اکاؤنٹ کی بندش کا معاملہ اٹھایا تھا ، اس کی وجہ خطے کے ہیڈ کوارٹر میں موجود بھارتی اسٹاف ہیں’۔ پاکستان نے ٹویٹر انتظامیہ سے اس سازش کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے.

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

  • پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد جاری

    پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد جاری

    ترجمان پولیس لائنز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر ہفتہ وار جنرل پریڈ کا سلسلہ جاری ہے

    جنرل پریڈ کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی کیا گیا،
    ایس پی کینٹ رضا صفدر کاظمی اور ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس محمد اسلم رانا نے شرکت کی
    جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، کی شرکت،

    اس پریڈ میں لیڈیز پولیس، سی آئی اے، انویسٹی گیشن ونگ اور تھانہ جات کے اہلکاروں کی شرکت جاری ہے

    ایس پی کینٹ رضا صفدر کاظمی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی کے چبوترے پر سلامی لی۔

    جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ جنرل پریڈ کا مقصد اہلکاروں کو الرٹ رکھنا اور ان میں ڈسپلن اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنا ہے ،

    تمام پولیس افسران و اہلکاران اپنے فرائض نیک نیتی سے سرانجام دیں

  • میٹرو بس سروس اچانک بند کر دی گئی، وجہ جان کر ہوں حیران

    میٹرو بس سروس اچانک بند کر دی گئی، وجہ جان کر ہوں حیران

    پاک سری لنکا میچ، میٹروبس سروس بند کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں میٹروبس سروس میچ کے پیش نظربند کی گئی ہے، میٹرو بس سے روزانہ ڈیڑھ لاکھ افراد سفرکرتے ہیں .

    میٹرو بس بند کرنے پر شہریوں نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی کوئی میچ ہو شہریوں کو ذلیل کرنا حکومت کا وطیرہ بن گیا ہے.

    ٹی 20 سیریزکا آج دوسرا ٹاکرا ، میچ کب شروع ہو گا جانیےتفصیل

    واضح رہے کہ میٹرو بس سروس کا آغاز سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں کیا گیا تھا .میٹرو بس سروس 27 کلومیٹر طویل سڑک پر مشتمل ہے، جو گجومتہ سے شاہدرہ تک ہے۔ اس سے 27 کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹے میں سمٹ آیا ہے۔۔ اس پر 27 بس اسٹیشن ہیں .لاہور میٹرو بس منصوبہ پر 29 ارب 42 کروڑ 42 لاکھ روپے خرچ ہوئے .

    ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا عار، عمرا کمل کا ایک اور منفی ریکارڈ اپنے نام

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ میچز کے دوران شہریوں اور کاروباری مراکز کی سیکورٹی پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔شہر میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں۔

    مین بلیوادڈ گلبرگ اور ایم ایم عالم روڈ سمیت تمام کاروباری مراکز کھلے ہیں۔کوشش ہے کی ٹیموں اور میچز کی سکیورٹی کے دوران لوگوں کا کاروبار متاثر نہ ہو

    انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے اقوام عالم میں لاہور کے سپورٹس فرینڈلی شہر ہونے کا تشخص پروان چڑھا ہے۔آج اور 09 ستمبر کے میچز کے پر امن انعقاد کے لئے بھی اہلیان لاہور کا بھر پور تعاون درکار ہے۔

    لاہوریوں کے لئے ایک اور بری خبر،میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ