لاہور-(اے پی پی) جوائنٹ سیکرٹری شاہ عالم مارکیٹ بورڈ چوہدری سعید جٹ نے کہاہے کہ تاجر برادری کشمیریوں کے حق آزاد ی کیلئے انکے ساتھ ہیں اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری عمران خان کے خطاب پر فخر محسوس کرتی ہے، عالمی دنیا کے سامنے کشمیر کا مقدمہ جس جرات سے لڑا ہے اس پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت کا تقاضا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی عملی مدد کیلئے اقدامات کئے جانے کی ہر کال پر انشا اللہ پوری قوم لبیک کہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ساتھ عملی اقدمات کی ضرورت ہے۔
Category: لاہور
-

معصوم بچوں کے ساتھ بد اخلاقی کے مقدمات بارے پنجاب اسمبلی میں پیش رفت
لاہور۔(اے پی پی)چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گے رواں سال صوبائی دارالحکومت میں 126 معصوم بچوں کے ساتھ بد اخلاقی کے واقعات کا انکشاف ہوا ہے، نجی اخبار کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق لاہور کے مختلف تھانوں میں کم سن بچوں کے ساتھ بد اخلاقی کے 126 مقدمات درج ہوئے جن میں بداخلاقی،اغواء، تشدد اور قتل کے کیس شامل ہیں، 126 مقدمات میں 129نامزد جبکہ دو نامعلوم ہیں۔
-

ضلع کونسلز کے فنڈز روکنے پر لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم
لاہور ہائی کورٹ میں صوبہ بھر کے سابق چیرمین ضلع کونسلوں۔ میونسپل کمیٹیوں ۔میئروں اور سابق لارڈ میر لاہور سمیت 34 درخواستوں پر فل بنچ نے درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے درخواستگزاران کے وکلا کو حکومت اور لوکل گورنمنٹ کے جواب کی روشنی میں جواب الچواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری قانون۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور الیکشن کمیشن کے نمائندے کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کر دی ، عدالت نے سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کی درخواست عدم پیروی پرمسترد کر دی ، درخواستگزار کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا ۔
شہباز شریف کے لئے ایک اور مشکل، بلدیاتی اداروں کے آڈٹ کا فیصلہ
عدالت نے سابق میونسپل کارپوریشن و ضلع کونسلوں کے فنڈز کے استعمال کو روکنے کی درخواست پر حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے کچھ درخواستوں میں ترامیم کی اجازت دیتے ہوئے حکومت پنجاب سے اس پر جواب طلب کر لیا ۔عدالت کے روبرو حکومت پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد جمال سکھیرا نے علیحدہ علیحدہ تحریر ی جوابات جمع کروا دیے ۔
لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور،مسلم لیگ ن ناکام
پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا
لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس ماموں رشید کی سربراہی میں فل بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی ،بینچ کے ممبران ججوں میں مسٹر جسٹس شاہد وحید اور مسٹر جسٹس جواد حسن شامل تھے، درخواستگزاران کی طرف سے ڈاکٹر خالد رانجھا ۔احسن بھون ۔اعظم نذیر تارز ۔قاضی مبین۔اویس خالد اور دیگر ایڈووکیٹس پیش ہوئے
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ حلقہ بندیوں کے بغیر الیکشن کیسے ممکن ہیں ۔
یہ فل بنچ سینر ترین جج جسٹس ماموں رشید کی سفارش پر تشکیل دیا گیا ہے ،سابق چیرمینوں نے اس لوکل گورنمنٹ ترامیمی ایکٹ کے خلاف پنڈی ۔ملتان اور بہاولپور میں بھی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خان نے پرنسپل سیٹ اور تمام بنچوں میں دائر درخواستوں کو اس بنچ میں لگانے کا حکم دے رکھا ہے کچھ درخواستگزاران نے ترامیمی درخواستیں دیے دیں ۔عدالت نے اس پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔
-

پی کے ایل آئی میں کرپشن،عدالت میں درخواست دائر
لاہور ہائیکورٹ میں پی کے ایل آئی کے منصوبہ میں کرپشن کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے دائر کی ، درخواست میں کہا گیا کہ پی کے ایل آئی ہسپتال میں ن لیگ کے دور میں من پسند افسران کو نواز گیا ،سپریم کورٹ میں من پسند افسران کی کرپشن بے نقاب ہونے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی گئی.
پولیس تشدد روکنے کی بجائے آئی جی پنجاب کا انوکھا حکم نامہ، سمارٹ فون پر لگائی پابندی
پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط
پنجاب پولیس نہ بدل سکی، پولیس حراست میں تین ماہ میں 5 ہلاکتیں، ذمہ دار کون
اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت پی کے ایل آئی ہسپتال کو فوری فنکشنل کرنے کا حکم دے،عدالت نیب کو پی کے ایل آئی میں کرپشن کے معاملہ پر تحقیقات کا حکم دے
-

پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس اچانک کیوں ملتوی ہوا؟ جان کر وزراء بھی حیران رہ گئے
پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس آج لاہور میں ہونا تھا تھا ہم وزراء کی مصروفیت کے باعث آج کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، پنجاب کابینہ کا اجلاس اب اگلے ہفتے ہو گا ،
پولیس تشدد روکنے کی بجائے آئی جی پنجاب کا انوکھا حکم نامہ، سمارٹ فون پر لگائی پابندی
پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط
پنجاب پولیس نہ بدل سکی، پولیس حراست میں تین ماہ میں 5 ہلاکتیں، ذمہ دار کون
اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو
آج ہونے والے اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈہ زیر غور تھا، اجلاس میں صوبائی وزراء اور وزیراعلیٰ کے مشیروں نے شرکت کرنی تھی، اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ وزراء کی مصروفیت کی وجہ سے کیا گیا، تا ہم ذرائع کے مطابق اجلاس کسی اور وجہ سے منسوخ کر کے وزراء کی مصروفیت کا نام دے دیا گیا ہے.
پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس اب اگلے ہفتے ہو گا تا ہم ابھی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا.
-

مریم نواز سے شوہر کی ملاقات، دیا بڑا حکم ،کہا یہ کام کرو
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے جیل میں جمعرات کو ملاقات کا دن تھا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز سے کوٹ لکھپت جیل میں انکے شوہر کیپٹن ر صفدر نے ملاقات کی، کیپٹن ر صفدر مریم نواز کے لئے گھر سے کھانا بھی لے کر گئے تھے، میاں بیوی کی ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں ن لیگ پر مقدمات اور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالہ سے گفتگو کی گئی
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے بیانئے کی تائید کی اور کہا کہ مسلم لیگ ن کو آزادی مارچ میں شرکت کرنی چاہئے، اسی صورت میں پارٹی قائم رہ سکتی ہے اور کارکنان کو پارٹی کے ساتھ جوڑے رکھنے کا اس سے اچھا موقع کوئی نہیں، آزادی مارچ کامیاب ہوا تو اس میں مسلم لیگ ن کا بھی حصہ ہو گا.
مریم نواز سے جیل میں ملاقات کا دن مقرر، کون ملاقات کرسکے گا؟ حکام نے بتا دیا
ذرائع کے مطابق کیپٹن ر صفدر کو مریم نواز نے ٹاسک دیا کہ وہ کارکنان کے ساتھ رابطے میں رہیں اور ہر جمعرات کو مجھے آ کر رپورٹ دیں کہ کہیں کارکنان میں پریشانی تو نہیں. اگر کارکنان سے رابطہ کٹ گیا تو پھر دیگر جماعتوں کو موقع ملے گا.
مریم نواز نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ چودھری شوگر ملز و دیگر کیسز کے فیصلے تک ضمانت پر رہائی دی جائے، لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ مریم نواز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا.
مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند
نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی
احتساب عدالت، مریم نواز کے وکیل کے دلائل جاری، کہا مریم نواز کے کمرہ سے تعفن اٹھتا ہے
عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مریم نواز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تو مریم نواز نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے کوٹ لکھپت جیل بھیجا جائے، کیمپ جیل میں خواتین کے لئے جگہ نہیں ہے .مریم نواز کی درخواست پہ عدالت نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا.
واضح رہے کہ کوٹ لکپھت جیل میں مریم نواز کے والد نواز شریف بھی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، حمزہ شہباز بھی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں
-

افسروں کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کے بعد کھلبلی مچ گئی
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی جانب سے جاری ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی شریک ہوئے۔3گھنٹے طویل ملاقات میں اراکین قومی اسمبلی نے عوامی مسائل کے حل کے لئے تجاویز دیں -اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اورفلاح عامہ کے پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے-
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی کے ساتھ ہر سطح پر رابطے بڑھائے جائیں گے۔اراکین قومی اسمبلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں بھی فلاح عامہ کے منصوبوں کے عملدرآمدہوگا۔ ترقیاتی منصوبوں کیلئے اراکین قومی اسمبلی سے مشاورت کی جائے گی۔سرکاری افسروں کے تقرر و تبادلے صرف اور صرف میرٹ پر ہوں گے۔عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسروں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔جہاں فرائض سے غفلت کی شکایت ملتی ہے فوری ایکشن لیتا ہوں۔وسائل میں رہتے ہوئے اراکین اسمبلی کے مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
چند سال میں پورا کشمیر ہی آزاد کشمیر کہلائے گا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سیکرٹریٹ کے قیام سے متعلق امور جلد طے کرلیے جائیں گے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے انتظامی طورپر تیاریاں مکمل ہیں اوراس مقصد کے لئے فنڈز بھی مختص کردیئے ہیں۔جنوبی پنجاب کے لئے مختص بجٹ کو رنگ فینسنگ کرکے ہمیشہ کیلئے محفوظ کردیاگیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ملتان میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سے کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے اورمتعلقہ افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ جان کر ہوں حیران
انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیرومرمت کا بڑا پروگرام شروع کیا ہے۔ہرحلقے میں سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی جائے گی۔اس پروگرام کا پہلا مرحلہ دسمبر تک مکمل ہوگا۔اگلے مرحلے میں مزید1500کلومیٹر دیہی سڑکوں کی تعمیرومرمت ہوگی۔یہ پروگرام پورے پانچ سال چلے گا۔ نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے تحت صوبے کے دیہات میں ہر سال تین ہزار کلو میٹر سڑکوں کی تعمیرو مرمت ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بدل رہا ہے،اربو ں روپے کے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔اراکین اسمبلی کے لئے وزیراعلیٰ آفس کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔ترقیاتی منصوبوں میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔
کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان
شاہ محمود قریشی کا آئس لینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، کشمیر پر بات چیت
اراکین قومی اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ ہمارے لئے حوصلے کا باعث ہے-ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی میں نصراللہ دریشک،نواب شیر وسیر،ملک محمد عامر ڈوگر،احمدحسین دہیڑ،حاجی امتیاز احمد چوہدری، چوہدری شوکت علی بھٹی، مہر غلام محمد لالی، سید مبین احمد، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی، مخدوم سید فیض الحسن شاہ، راحت امان اللہ بھٹی، ملک کرامت علی کھوکھر، ملک عمر اسلم خان، ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ، محمد ابراہیم خان، ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ، چوہدری عامر سلطان چیمہ اوردیگر شامل تھے۔چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز مواصلات و تعمیرات، سپیشلائز ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،منصوبہ بندی و ترقیات، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ، آبپاشی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
-

آزادی مارچ، شہباز شریف نے نواز شریف کی بات ماننے سے کیا انکار
مولانا فضل الرحمان کو بڑا جھٹکا، شہباز شریف نے آزادی مارچ کی قیادت سے انکار کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیا ٹی وی نے ذرائع سے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے آزادی مارچ کی قیادت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات بارے بھی نواز شریف کو بریفنگ دی۔
نواز شریف نے آزادی مارچ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی حمایت کی اور ہدایت جاری کی کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جلد بلائی جائے تا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا جلد فیصلہ کیا جا سکے۔
شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا
شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران
حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو میرا پیغام دیا جائے کج پیپلز پارٹی کو بھی آزادی مارچ میں شرکت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کی تاریخوں میں ردوبدل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی جائے۔
نواز شریف نے شہباز شریف کو آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے خود رابطوں کی بھی ہدایت کی۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف کو آزادی مارچ کی قیادت کا کہا لیکن انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میری صحت اجازت نہیں دیتی، احسن اقبال اور دیگر رہنماؤں کو دیکھ لیں.
شہباز شریف آزادی مارچ میں شریک ہوں گے یا نہیں؟ مریم اورنگزیب نے بھی واضح کر دیا
-

صحافتی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس، میڈیا ٹربیونلز کیخلاف مزاحمت کیلئے کیا ہوئے اہم فیصلے؟ بڑی خبر
ملک بھرکی میڈیا تنظیموں پی بی اے، اے پی این ایس ، سی پی این ای اور پی ایف یو جے کا مشترکہ اجلاس ہوا ہے،
میڈیا ٹربیونلز اعلیٰ عدلیہ کی سرپرستی میں کام کریں گے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں آیندہ کی حکمت عملی طےکرنے کیلیے تمام تنظیموں کے سربراہوں پرمشتمل اسٹینڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میڈیا تنظیموں نے فیصلہ کیا ہے کہ میڈیا ٹربیونلز کے قیام کی مزاحمت اور مخالفت میں تمام ضروری اقدامات کریں گے، اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام میڈیاتنظیموں نے وفاقی کابینہ کے خصوصی میڈیا ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے،
میڈیا ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،بلاول زرداری
میڈیا تنظیموں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میڈیا ٹریبونلز وفاقی حکومت کیطرف سےمیڈیا کی آزادی سلب کرنے کی کوشش ہے، میڈیاٹربیونلزکےقیام کا فیصلہ میڈیاکی آزادی کوسلب کرنیکی کوششوں کی باضابطہ شکل ہے، میڈیا ٹربیونلز میڈیا پر عائد پابندیوں کا تسلسل ہے، وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ میڈیا ٹربیونلزکا میڈیا دشمن فیصلہ فوری طور پر واپس لے، واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ خصوصی میڈیا ٹریبونلز بنانے جا رہے ہیں تا کہ مقدمات کا جلد فیصلہ ممکن ہوسکے، یہ بھی کہا گیا تھا کہ میڈیا ٹریبونلز اعلی عدلیہ کے زیر سرپرستی کام کریں گے،
پی ایف یو جے دستور کا اسپیشل میڈیا ٹریبونلز پر شدید تحفظات کا اظہار، میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش ہے، نواز رضا
-

علامہ طاہر محمود اشرفی کی والدہ وفات پا گئیں
پاکستان علماء کونسل کے چیرمین علامہ طاہر محمود اشرفی صاحب کی والدہ وفات پا گئیں ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علامہ طاہر اشرفی کی والدہ کی وفات پر مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان سے تعزیت کی ہے، علامہ طاہر اشرفی ایک دن قبل ہی سعودی عرب پہنچے تھے، والدہ کی وفات کی اطلاع ملنے پر وہ ممکنہ طور پر پہلی فلائٹ پر لاہور پہنچیں گے،
علامہ طاہر اشرفی کی والدہ کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر تبلیغی مرکز مسجد بلال پارک بیگم پورہ، باغبانپورہ میں ادا کی جائے گی،
شیخ رشید کا اپوزیشن سے معاملات طے پانے کا دعویٰ، آزادی مارچ سے متعلق بھی بڑی بات کہہ دی
کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم
