Baaghi TV

Category: لاہور

  • بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا عمل نہ رکا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، واپڈا پیغام یونین کا اعلان

    بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا عمل نہ رکا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، واپڈا پیغام یونین کا اعلان

    واپڈا پیغام یونین نے بجلی کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف بڑی احتجاجی ریلی نکالی جس میںسینکڑوں ملازمین نے شرکت کی اور زبردست نعرے بازی کی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوبرجی چوک سے لیسکو ہیڈ کوارٹر تک نکالی گئی ریلی کی قیادت واپڈا پیغام یونین کے مرکزی صدر ایس ڈی ثاقب نے کی۔ ریلی کے دوران واپڈا پیغام یونین نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ اگرنجکاری کے اس عمل کو نہ روکا گیا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال دی جائے گی اور ڈی چوک میں دھرنا دیا جائے گا۔احتجاجی ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف تحریریں درج تھیں۔ احتجاجی ریلی سے واپڈا پیغام یونین کے صدر ایس ڈی ثاقب کی طرح احسان احمد چوہدری، توقیر اسلام، ملک یوسف، عمران گجر، حبیب بھٹی، محمد یعقوب، ساجد نواز ، میاں طارق و دیگرنے بھی خطاب کیا۔

    ایس ڈی ثاقب نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیسکو کے فرسٹ ، سیکنڈ، تھرڈ، ففتھ سرکلز کی ریکوری سب سے بہتر ہے لائن لاسز کم ترین سطح پر ہیں اور صارفین کو بہتر سروس فراہم کررہے ہیں۔ اس طرح آئیسکو اور گدو پاور ہاﺅس جو کہ 1400میگا واٹ بجلی پیدا کررہا ہے اور پاکستان کا سب سے بہتر پاور ہاﺅس ہے اگر ان کی نجکاری کردی جائے گی تو صارفین اور عوام پر مہنگی بجلی کا بوبھ مزید بڑھتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے یہ اعلان کیا تھا کہ قومی اداروں کی نجکاری کسی بھی طرح قومی مفاد میں نہیں ہم ان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ قومی اداروں خصوصاً لیسکو ، آئیسکواور گدو پاور ہاﺅس کی نجکاری کا عمل فوری طورپر منسوخ کیا جائے۔ ملک میں پہلے ہی بے روز گاری اور مہنگائی کا طوفان ہے۔ اگر قومی اداروں کوآئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ایجنڈے کے مطابق فروخت کردیا گیا تو عوام اور مزدور حکومت کیخلاف اٹھ کھڑے ہونگے ۔ ایس ڈی ثاقب نے کہا کہ اب تک برسراقتدار یونین نے نجکاری کو رکوانے کے کسی بھی اقدام میںرکاوٹ پیدا نہیں کی بلکہ جب سے موجودہ یونین برسراقتدار ہے اسی کے دور میں کوٹ ادو پار ہاﺅس کو فروخت کیا گیا اور نجکاری کا معاہدہ کیا گیا ۔

    انہوں نے کہا کہ واپڈا سے بجلی کمپنیوں کو الگ کر دیا گیا ان کے بورڈ آف ڈائریکٹر بنا دیئے گئے ان کو خود مختار کردیا گیا لیکن برسراقتدار یونین نے کسی بھی اقدام کی مخالفت نہیں کی بلکہ سابقہ حکومت اور برسراقتدار یونین کی ملی بھگت سے نجکاری کے تمام مرحلے طے ہوئے لیکن واپڈاپیغام یہ اعلان کرتی ہے کہ اگرنجکاری کے اس عمل کو نہ روکا گیا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال دی جائے گی اور ڈی چوک میں دھرنا دیا جائے گا۔ احتجاجی ریلی کے شرکاءسے احسان احمد چوہدری، توقیر اسلام، ملک یوسف، عمران گجر، حبیب بھٹی، محمد یعقوب، ساجد نواز ، میاں طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری کا عمل نہ رکا تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں بڑھا دیا جائے گا۔ اگرمرکزی صدر واپڈا پیغام یونین نے اسلام آباد جانے کی کال دی تو ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

  • رائے ونڈ میں 3 سالہ بچے کے اغواء کی کوشش کیسے ناکام ہوئی؟ اہم خبر

    رائے ونڈ میں 3 سالہ بچے کے اغواء کی کوشش کیسے ناکام ہوئی؟ اہم خبر

    رائےونڈ میں اہل محلہ نے3 سالہ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،

    چونیاں اور قصور سے اغواہونے والے بچوں کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سندرروڈ مدرسہ کےقریب 60 سالہ شخص بچے کوتھیلے میں ڈال رہا تھا، مدرسے کے بچوں کے شور مچانے پراہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ لیا، اہل محلہ نے فقیر کے روپ میں اغواکار کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا، بچےکےوالدنےتھانہ سٹی رائیونڈ میں تحریری درخواست دے دی،

    واضح‌ رہے کہ حال ہی میں قصور کی تحصیل چونیاں سے بھی 4 بچے لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے ایک بچے کی لاش اور 2 کے ڈھانچے برآمد ہوئے تھے، قصور واقعہ پر شہریوں کی طرف سے سخت احتجاج کیا گیا اور کھڈیاں، قصور اور دیگر علاقوں‌ میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے، چونیاں‌ میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف لوگوں‌ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اس واقعہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گی اہے،

    پنجاب پولیس چونیاں بچوں‌ کے قاتلوں کو تلاش کرنے میں‌ ناکام اب نئے فارمولے آزمانے شروع کردیئے

  • تحریک انصاف کے سینیئر رہنما نے سیاسی مخالفین کے بارے میں بڑی بات کردی

    تحریک انصاف کے سینیئر رہنما نے سیاسی مخالفین کے بارے میں بڑی بات کردی

    لاہور۔ (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی حکومت کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی تدبیریں ان کے اپنے گلے پڑ جائیں گی، مسترد شدہ سیاستدانوں سے حکومت کو ہرگز کوئی خطرہ نہیں بلکہ ہر میدان میں کامیابی سے پیشرفت جاری ہے،موثر پالیسیوں کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت کو ہر روز ملنے والی کامیابیوں سے اپوزیشن کی تمام امیدوں پر پانی پھر جاتا ہے اور یہ پھر نئی سازشوں کیلئے سر جوڑ لیتے ہیں، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے نا کام اور نا مراد ہی رہیں گے اور انہیں بالآخراس سے توبہ تائب ہونا پڑے گا، انہوں نے کہاکہ حکومت کو پہاڑ جیسے مسائل ورثے میں ملے لیکن اس کے باوجود حالات میں روز بروز بہتری آرہی ہے جس کیو جہ سے اپوزیشن حواس باختہ ہوچکی ہے، گڈ گورننس پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے جس کے مجموعی طو رپر مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت گروتھ بڑھانے کیلئے انڈسٹری کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے، ملک میں بڑی مشینری کی امپورٹ شروع ہو گئی ہے اور آنے والے چند ماہ میں نہ صرف ہماری گروتھ بڑھے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے بھی پالیسیاں ترتیب دی گئی ہیں جس سے اندرون اور بیرون ممالک سے سرمایہ کار ی کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  • ضلعی انتظامیہ لاہور نے پاک سری لنکا میچ کے حوالے سے تیاریاں‌ مکمل کر لیں

    ضلعی انتظامیہ لاہور نے پاک سری لنکا میچ کے حوالے سے تیاریاں‌ مکمل کر لیں

    ضلعی انتظامیہ لاہور نے پاک سری لنکا ٹاکرے کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی.

    ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ نے سری لنکا میچ کی تیاریوں کے متعلق بریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی کی بہتری کے لئے 10 لفٹرز قذافی اسٹیڈیم میں موجود رہیں گے .سیکیورٹی کے لئے 276 کیمرے، 150 واک تھرو گیٹس، 150 لیڈی سرچ کیبن، 3000 سرچ لائٹس، 800 بیئررز لگا دیئے گئے ہیں. 04 مقامات پر لاہور پارکنگ کمپنی اور ٹریفک کمپنی ٹریفک کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں .

    جام شیریں پارک، لبرٹی مارکیٹ ، سن فارٹ پلازہ، ایف سی کالج اور پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں پارکنگ ایریاز مختص کر دئیے گئے ہیں .سیکیورٹی کے پیش نظر تمام قذافی اسٹیڈیم میں دکانیں بند ہوں گی.12 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشی کے حوالے سے ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے .

    پارکنگ ایریا سے قذافی اسٹیڈیم تک شائقین کو مفت شٹل سروس فراہم کر دی گئی ہے .شٹل سروس کے لیے مجموعی طور پر 68 بسز دستیاب ہیں .صفائی ستھرائی کے انتظامات کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کے 355 اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں .کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے 04 ڈمپرز اور 02 ٹیموں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں.

    شہریوں کی آگاہی کے لئے 75 سٹیمرز، 50 بینرز ، 40 بورڈز لگا دیئے گئے ہیں. نکاسی آب کے انتظامات کے لئے 02 ڈی واٹرنگ پمپس ایک سکشن یونٹ اور ایک جیٹر یونٹ لگا دیا گیا ہے . ریسکیو 1122 کے 550 اہلکار، 24 ایمنبولینسز، 42 موٹر بائیک ایمنبولینسز، 10 فائر بریگیڈ، 20 موبائل ریسکیو پوسٹ ڈیوٹی پر موجود ہیں .

    قذافی اسٹیڈیم میں 20 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں بنا دیئے گئے ہیں .06 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال پی سی ہوٹل میں بھی قائم کر دئیے گئے ہیں جبکہ جناح، سروسز اور جنرل ہسپتال ہائی الرٹ رہیں گے .).

    سول ڈیفنس کے 250 رضا کار پولیس اہلکاروں کے ساتھ چیک پوائنٹس پر موجود ہیں .
    بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے 11 کے وی اور 132 کے وی گرڈ کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں.
    ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ عفت خان کا پی سی ہوٹل کا دورہ۔۔۔۔پی سی ہوٹل میں قائم چھ بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال کا دورہ کیا۔۔۔۔
    ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔۔۔۔۔۔

  • اپوزیشن حکومت کی مثالی کارکردگی سے خوفزدہ  ہے، ایسا کس نے کہہ دہا…

    اپوزیشن حکومت کی مثالی کارکردگی سے خوفزدہ ہے، ایسا کس نے کہہ دہا…

    لاہور۔ (اے پی پی) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کی مثالی کارکردگی سے خوفزدہ ہے ا پوزیشن سمجھتی ہے کہ اگر عمران خان نے اسی طرح جرات اور دلیری سے اقدامات کئے تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی اس لیے اپوزیشن حکومت کے خلاف روز نئی سازش تیار کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی اپنی سیاست تو ختم ہوگئی ہے اب وہ دوسروں کا کندھا استعمال کرکے اپنی سیاست زندہ کرنا چاہتے ہیں،انہوان نے کہا حکومت مدت پوری کرے گی، حکومت کو مستردشدہ سیاستدانوں سے کوئی خوف نہیں ہے، ہم نے عوام کی خدمت کی ہے، عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں لہذا مولانا فضل الرحمان اقتدامیں آنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

  • بچوں اور خواتین کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے قائمہ کمیٹی کا بڑا اعلان

    بچوں اور خواتین کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے قائمہ کمیٹی کا بڑا اعلان

    لاہور۔ (اے پی پی) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اشرافیہ کی بالا دستی کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم، دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کی جانب پیشرفت ہے، حکومت بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کو سختی سے روکنے کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس کیلئے پہلے سے قوانین میں ضروری ترامیم کی جائیں گی۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونیاں میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات سامنے آنے پر پنجاب حکومت نے بلا تاخیر اپنا رد عمل دیا اور اس کیلئے ریاستی مشینری کو متحرک کیا گیا جس کا ثبوت ملزم کی چند گھنٹوں بعد گرفتاری اور اس کے خلاف انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں مقدمے کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا میں اپنے معاشرے کا روشن چہرہ دکھانا ہے اس لئے اس طرح کے گھناؤنے واقعات قطعا ً قابل برداشت نہیں۔صرف قانون بنا دینا ہی کافی نہیں بلکہ اس پر عملدرآمد بھی ہونا چاہیے اور حکومت اس کیلئے بھرپور اقدامات کرہی ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے پنجاب کے تمام اضلاع میں اہم کام کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کے تمام اضلاع میں اہم کام کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے تمام اضلاع میں اہم کام کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏ہم نے پنجاب بھر کے تمام 36 اضلاع میں "پولیس خدمت مرکز” قائم کر دئیے ہیں جہاں پولیس سے متعلقہ 80 سے90 فیصد سروسز کم ترین وقت میں فراہم کی جا رہی ہیں –

    یہ ‎خدمت مراکز پولیس ریفارمز کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہیں اور اب پولیس سٹیشن کے عملے کا زیادہ وقت "کرائم کنٹرول” میں صرف ہوگا -‏تمام اضلاع میں خدمت مراکز کی موبائل سروس بھی شروع کی گئی ہے اور اگلے مرحلے میں ان خدمت مراکز کو تحصیل کی سطح تک لے کر جائیں گے –

    اس کے علاوہ 85سال بعد MLC-Docket لینے کے لیےپولیس سٹیشن جانےکی شرط ختم کرکے DHQ ہسپتالوں میں ‎خدمت کاؤنٹرز قائم کیےگئےہیں –

    ‏پولیس ریفارمز کے لیے پنجاب حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر قانونی اصلاحات پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ آپریشنل سائیڈ کو بھی بہتر بنا رہی ہے، اور IT – Interventions کے ذریعے پنجاب میں ایک شفاف، آسان اور عوام دوست پولیس کلچر متعارف کروایا جا رہا ہے –

  • صدرمملکت سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ جان کر ہوں‌ حیران

    صدرمملکت سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ جان کر ہوں‌ حیران

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی۔

    لاہور ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی نعیم الحق، ڈاکٹر ظفر مرزا اور پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ملاقات میں موجود تھی ۔

    وزیر اعلیٰ نے صدر مملکت کو صوبے میں امن وامن کی مجموعی صورتحال اورعوامی فلاح کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے چونیاں میں معصوم بچوں کے قاتل کی گرفتاری اور آئندہ میں اس طرح کے واقعات کے تدارت کے لئے حکومتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے میں ڈینگی کے خلاف حکومتی اقدامات اور صحت کے دیگر منصوبوں کے بارے میں صدر مملکت کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

    چند سال میں پورا کشمیر ہی آزاد کشمیر کہلائے گا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

  • وزیراعظم کے خلاف درخواست، نجم سیٹھی کو ہوا جرمانہ

    وزیراعظم کے خلاف درخواست، نجم سیٹھی کو ہوا جرمانہ

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر عدالت نے نجم سیٹھی کو ہی جرمانہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی سیشن کورٹ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف نجم سیٹھی کے ہتک عزت کے دعویٰ پر دوران سماعت نجم سیٹھی پر جرمانہ عائد کر دیا

    سیشن کورٹ میں دعویٰ کی سماعت ہوئی تو عدالت نے استفسار کیا کہ نجم سیٹھی کی جانب سے ابھی تک جواب کیوں نہیں داخل کروایا گیا، جواب داخل نہ کروانے پر عدالت نے نجم سیٹھی پر ایک سو روپے جرمانہ عائد کر دیا

    نجم سیٹھی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کے دوران 35 پنکچر کا الزام لگایا تھا ،وزیراعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے دعوے کو مسترد کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دی ہوئی ہے،

    سیشن کورٹ نے پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو جواب جمع کروانے کا آخری موقع دیا ہوا تھا

     

    نجم سیٹھی کیخلاف وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

  • چودھری نثارمشکل میں پھنس گئے

    چودھری نثارمشکل میں پھنس گئے

    سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوھدری نثار کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں حلف نہ لینے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ،چوہدری نثار کے حلف نہ لینے کے خلاف درخواست کی جلد سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے ،درخواست میں الیکشن کمیشن اور چوہدری نثار سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے

    چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار نے کہا کہ چوہدری نثار پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب  ہوئے پر تاحال حلف نہیں اٹھایا۔چوہدری نثار کے حلف نہ اٹھانے سے حلقے کی عوام نمائندگی سے محروم ہو گئی ہے ،چوہدری نثار کا حلف نہ لینا ووٹ اور ووٹرز دونوں کی توہین ہے،قانون کے مطابق چوہدری نثار کا حلف نہ لینا آئین کے آرٹیکل  2 اے ، 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے ۔عدالت الیکشن کمیشن کو چوہدری نثار کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے،دالت وفاقی و پنجاب حکومت کو قانون میں ترمیم کا بھی دے .

    ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

    چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

    واضح رہے کہ چودھری نثار کے مقابلے میں غلام سرور خان نے الیکشن لڑا تھا اور چوھدری نثار کو شکست ہوئی تھی ، چودھری نثار پنجاب اسمبلی کا الیکشن جیتے لیکن انہوں نے حلف نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے سپیکر پنجاب اسمبلی نے ان کی رکنیت معطل کی ہوئی ہے، چوھدری نثار مسلم لیگ ن میں مریم نواز کو آگے لانے اور اسے لیڈر بنانے کے خلاف تھے ،مریم نواز کے فیصلوں کی وجہ سے چودھری نثار نے ن لیگ چھوڑی.