Baaghi TV

Category: لاہور

  • 1970 میں سائیکل پراور اب دبئی میں پلازے؟ چیئرمین نیب نے کیا اہم انکشاف

    1970 میں سائیکل پراور اب دبئی میں پلازے؟ چیئرمین نیب نے کیا اہم انکشاف

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ہم 100 ارب ڈالر کے مقروض‌ ہیں، 100 ارب ڈالر کہاں خرچ ہوئے نظر نہیں آتے، ہم کب ملکی مفادات کو ترجیح دیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے لاہور میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب خود اپنے احتساب کےلیے سامنے ہے ،منی لانڈرنگ جرم ہے ،یقین دلاتاہوں ٹیکس سے بچنے کا کوئی کیس نیب کے پاس نہیں ہوگا،ٹیکس سے بچنا اور منی لانڈرنگ مختلف معاملات ہیں،نیب خود اپنے احتساب کےلیے سامنے ہے،

    چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ ٹیکس چوری کا کوئی کیس نیب کے پاس نہیں ہوگا،نیب اپنے دائرہ کار سے نکل کر کوئی اقدام نہیں کرتا،سزا اور جزا ملکی قانون کےتحت عدالتوں کا کام ہے،پاناما کے باقی کیسز بھی چل رہے ہیں ،پاناما کیس میں جس کی معلومات جلدی آگئیں اس پر جلد فیصلہ کیا گیا،ٹیکس چوری کا کیس ایف بی آر کے سپرد کریں گے،پہلے بندہ رب کے سامنے پھر ضمیر کے سامنے جواب دہ ہے،

    احتساب عدالت میں ایسا کیا ہوا کہ نیب کو معافی مانگنی پڑ گئی

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ختم، 10 انکوائریوں کی منظوری

    چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ کوئی شخص یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ وہ عقل کل ہے ، ہر شخص میں خامیاں ہیں،ملک میں بہت مافیاز ہیں اور ان کی بڑی داستانیں ہیں،یہ بات غلط ہے کہ نیب حکومت میں مداخلت کر رہی ہے.

    چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ لاہور کا ایک بہت بڑا شخص 1970 میں موٹر سائیکل پر تھا اب دبئی میں اسکے پلازے ہیں، ہرچیز جانتے ہیں، اقبال زیڈ کے معاملے کا بھی علم ہے. پاکستان واحد ملک ہے جہاں کتا کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے پر بچہ ہسپتال میں ماں کی گود میں مرجاتا ہے.

    مردہ حاضر ہو،نیب کی پھرتیاں، سات برس قبل وفات پا جانے والے کو طلب کر لیا

  • جے یو آئی کے تین رہنما بھی جائیں گے جیل، خبر نے کھلبلی مچا دی

    جے یو آئی کے تین رہنما بھی جائیں گے جیل، خبر نے کھلبلی مچا دی

    آزادی مارچ، نواز شریف سے ملاقات کے لئے جمعیت علماء اسلام نے درخواست دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو نواز شریف سے ملاقات کے لئے درخواست دے دی، نواز شریف سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد جے یو آئی کا تین رکنی وفد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرے گا، جے یو آئی کے وفد میں مولانا عبدالغفور حیدری،مولانا اسعد محمود اور اکرم درانی شامل ہوں گے

    مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا

    نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

    پنجاب حکومت کی جانب سے ملاقات کی اجازت ملنے پر وفد کوٹ لکھپت جیل جائے گا، جہاں آزادی مارچ کے حوالہ سے نواز شریف کو مولانا فضل الرحمان کا پیغام دیا جائے گا، وفد نواز شریف کی عیادت بھی کرے گا.

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ن لیگی وفد نے مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ ملتوی کرنے کا کہا جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم فیصلہ کر چکے ہیں، آزادی مارچ اکتوبر میں ہی ہو گا، ہماری تیاریاں پوری ہیں، ن لیگی وفد نے کہا کہ نواز شریف سے ملکر ایک بار بات کر لیں جس پر مولانا نے کہا کہ نواز شریف سے مل لیں گے لیکن آزادی مارچ ہر صورت اکتوبر میں ہی ہو گا خواہ ہمیں اکیلے ہی کیوں نہ نکلنا پڑے.

    آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں ہوئیں تو لائحہ عمل کیا ہو گا؟ اکرم درانی نے بتا دیا

    حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

    بلاول زرداری مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کریں گے،.بلاول زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات جمعرات کو شام چار بجے طے پائی ہے، آصف زرداری نے بلاول زرداری کو مولانا فضل الرحمان سے ملنے کا کہا تھا جس کے بعد پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لئے رابطہ کیا تھا، اب دونوں رہنماؤں کی ملاقات طے پا گئی ہے.

    ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی جائے گی، آزادی مارچ کے حوالہ سے بھی بلاول بات کریں گے، ذرائع کے مطابق بلاول زرداری مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ مؤخر کرنے کا مشورہ دیں گے، بلاول زرداری دھرنے سے قبل اے پی سی بلانے کا بھی مشورہ دیں گے.

  • نواز شریف سے ملاقات کرنے کون پہنچ گیا؟ جیل حکام بھی حیران رہ گئے

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج جعمرات کو ملاقات کا دن ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل میں انکی والدہ شمیم اختر پہنچ گئی ہیں، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی کوٹ لکھپت پہنچ گئے ہیں، نواز شریف کی والدہ مریم نواز سے بھی ملاقات کریں گی، جیل حکام کے بعد صرف فیملی کے افراد کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ن لیگی کارکنان بھی کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود ہیں جو نواز شریف کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں.

    نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے طبی بنیادووں‌پر نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت نے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

  • رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت، وکیل نے عدالت میں ایسا کیا کہہ دیا کہ رانا بھی ہوئے پریشان

    رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت، وکیل نے عدالت میں ایسا کیا کہہ دیا کہ رانا بھی ہوئے پریشان

    منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے درخواست ضمانت عدالت سے واپس لے لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس سعید شہباز رضوی نے درخواست پر سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثناء اللہ کی جانب سے ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے، رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ٹرائل کورٹ میں حقائق منظر عام پر ابھی تک نہیں آئے اس لئے درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، عدالت نے درخواست وکیل کی استدعا پر نمٹا دی.

    رانا ثناء اللہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست ضمانت میں اے این ایف کو فریق بنایا گیا  ، قبل ازیں انسداد منشیات عدالت نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی.

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے اپنے شوہر رانا ثناء اللہ کی عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر ہائیکورٹ جانے کا اعلان کر دیا کہا ضمانت منسوخی کے خلاف ہائیکورٹ جاؤں گی، امید ہے انصاف ملے گا.

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان غریبوں کی جان چھوٹی جو ناجائز پکڑے ہوئے تھے، ان کی بھی اللہ مدد کرے گا

    ن لیگ پر ایک اور جمعہ بھاری،رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا ہے کہ اے این ایف حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،منشیات کا جھوٹا کیس بنایا گیا،عدالت درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرنے کا حکم دے .

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.

  • ایل ڈی اے نے نیاپاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ کے لیے جگہ دینے سے انکار کیوں کردیا ،  میاں محمود الرشید کا کردار بھی سامنے آگیا

    ایل ڈی اے نے نیاپاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ کے لیے جگہ دینے سے انکار کیوں کردیا ، میاں محمود الرشید کا کردار بھی سامنے آگیا

    لاہور :ایل ڈی اے نے نئی ہاوسنگ سکیم کے لیے جگہ دینے سے انکار کیوں کردیا ، میاں محمود الرشید کا کردار بھی سامنے آگیا، اطلاعات کے مطابق ایل ڈی اے کا نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے اراضی دینے سے انکار، محکمہ ہاؤسنگ نے ایل ڈی اے سٹی کی نوٹیفائیڈ اراضی میں سے 2 ہزار کنال زمین مانگی تھی۔

    “ڈاکٹر شعیب سڈل نے72 سال بعد قائد اعظم کے بارے میں ایسے جملے کہہ دیئے کہ ہرکوئی حیران ہوگیا” لاک ہے

    ڈاکٹر شعیب سڈل نے72 سال بعد قائد اعظم کے بارے میں ایسے جملے کہہ دیئے کہ ہرکوئی حیران ہوگیا

    ذرائع کے مطابق نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ کے لیے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اور سیکرٹری ہاؤسنگ نسیم صادق نے موقع کا معائنہ بھی کیا تھا، ایل ڈی اے سٹی کی اراضی نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کو دینے میں قانونی مسائل کا سامنا تھا، اراضی کو ڈی نوٹیفائی کرنا اور قیمت وصول کرکے ہاؤسنگ کو دینے میں قانونی پیچیدگیوں کا سامنا تھا جس کی بنا پر اراضی دینے پر جواب ہی دے دیا گیا۔

    “کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی” لاک ہے

    کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی

    ایل ڈی اے سٹی حکام منصوبے کی ایک مرلہ اراضی بھی ڈی نوٹیفائی کرنے کے حق میں نہ تھے، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی فہد انیس کا کہنا ہے کہ جس مقصد کے لئے اراضی مختص کی گئی ہے اسی کے لئے استعمال ہوگی۔ایل ڈی اے نے ویسے بھی پہلے ہی نئی ہاوسنگ سوسائیٹیوں کے کے لیے سخت ترین شرائط عائد کردی ہیں‌

    “تاجروں نے اسلام آباد مارچ کا کیوں اعلان کردیا ؟ کب ہو گیا یہ مارچ یہ خبر بھی آگئی” لاک ہے

    تاجروں نے اسلام آباد مارچ کا کیوں اعلان کردیا ؟ کب ہو گیا یہ مارچ یہ خبر بھی آگئی

    محکمہ ہاؤسنگ نے ہربنس پورہ میں نیا پاکستان کی اراضی دیکھنا شروع کردی ہے، ذرائع کے مطابق وائس چئیرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی نے متفقہ طور پر اراضی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ رنگ روڈ کے دونوں اطراف ایل ڈی اے سٹی کے لئے مختص موضع سدھڑ میں اراضی مانگی گئی تھی،

  • ڈاکٹر شعیب سڈل نے72 سال بعد قائد اعظم کے بارے میں ایسے جملے کہہ دیئے کہ ہرکوئی حیران ہوگیا

    ڈاکٹر شعیب سڈل نے72 سال بعد قائد اعظم کے بارے میں ایسے جملے کہہ دیئے کہ ہرکوئی حیران ہوگیا

    اسلام آباد:سابق آئی جی شعیب سڈ ل کہتے ہیں کہ قائداعظم محمد علی جناح نے 16 اگست 1947 کو کہا تھا کہ کراچی میں بہت جلد نئی صنعتیں لگنی والی ہیں اور نئی جامعات بنائی جائیں گی لہذا اس علاقے کی پولیس کو ’ لندن پولیس ماڈل ‘ کی طرز کا بنایا جائے گا۔

    سابق آئی جی شعیب سڈل نے مزید کہا کہ یہ سچ اور حقیقت ہے کہ بانی پاکستان اس ملک کے پولیس نظام سے شروع دن سے ہی مطمئن نہیں‌تھے ، قائد اعظم پاکستان کا پولیس نظام بدلنا چاہتے تھے ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک نجی ٹی وی میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا ،

    سابق آئی جی سندھ شعیب سڈل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس وقت کی بیروکریسی نے پولیس کے اس نئے ماڈل کو پاس نہیں ہونے دیا کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ محکمہ ان کے ہاتھوں سے نکل جائے۔پولیس کی جانب سے شہریوں‌پر تشدد اور پھر غیر قانونی طریقہ تفتیش پر ان کا کہنا تھا کہ صرف پولیس کے ریفارمز کی باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہو گا جب تک اس کی مکمل پیروی نہیں کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کلچر بنا دیا گیا ہے کہ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے ، راتوں رات کسی کو اٹھا لیا جائے اور اپنے کام کرائے جاتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب اورسندھ میں پولیس کا وہی نظام لایا جائے جو خیبر پختونخواہ میں نافذ ہے

    نجی ٹی وی میں‌گفتگو کرتے ہوئے سابق آئی جی چودھری یعقوب نے کہا کہ تھانوں میں موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ بہت برا سلوک روا رکھا جاتا ہے، صبح سے لے کر رات تک ان کی ڈیوٹیاں لگا دی جاتی ہیں، ان کے پاس اتنے وسائل بھی نہیں کہ وہ اپنی سواری لے سکیں۔ پولیس والے لوگوں کو ہاتھ دے رہے ہوتے مگر انہیں اپنے ساتھ کوئی نہیں بیٹھاتا

  • لاہور میں پولیس مقابلہ، کانسٹیبل شہید

    لاہور میں پولیس مقابلہ، کانسٹیبل شہید

    لاہورمیں چوکی ہلوکی کےقریب پولیس مقابلہ،پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہید کانسٹیبل کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی،محافظ ہلوکی چوکی کے علاقےمیں گشت کر رہے تھے،موٹرسائیکل سواروں کومشکوک سمجھ کرروکنے پرانہوں نےفائرنگ کردی فائرنگ سے کانسٹیبل ساجد موقع پر شہید ہو گیا ،ڈاکو فرارہوگئے.

    اطلاع ملنے پر پولیس کی افسران موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی، شہید پولیس کانسٹبل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالہ کر دی جائے گی.

    آئی جی پنجاب نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کانسٹبل کے قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعہ کو نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے

  • ایک ہفتے میں ایک لاکھ لیٹر جعلی دودھ کہاں سے پکڑا؟ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتا دیا

    ایک ہفتے میں ایک لاکھ لیٹر جعلی دودھ کہاں سے پکڑا؟ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتا دیا

    وزیرِاعظم پاکستان، حکومت پنجاب کا مشن، ملاوٹ سے پاک، صحت مند پنجاب۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پرمضر صحت دودھ سپلائی کرنیوالا ٹینکر پکڑلیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ مضر صحت کیمیکل، پاؤڈر اور پانی سے تیار کردہ 5000 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ برآمدکرتے ہوئے موقع پر تلف کر دیا گیا۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اعلامئے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کیمیکل سے تیار کردہ جعلی مضر صحت دودھ بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے خفیہ اطلاع پرمضر صحت دودھ سپلائی کرنیوالا ٹینکر پکڑلیا۔

    لاہور کے علاقے شاہدرہ سے گاڑی نمبر 579- TUBکے ذریعے دودھ لاہور لایا جارہاتھا۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ ٹینکر دودھ لے کر لیاقت ملک شاپ آؤٹ فال روڈ پر جا رہا تھا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے دوکان پر چھاپہ مار کر موجود دودھ چیک کیا۔ملاوٹی دودھ فروخت کرنیوالی دوکان سیل کرتے ہوئے 1500 لیٹر ملاوٹی دودھ موقع سے برآمد کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مضر صحت کیمیکل، پاؤڈر اور پانی سے تیار کردہ 5000 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ برآمدکرتے ہوئے تلف کر دیاگیا ہے۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی گزشتہ ایک ہفتے میں 1لاکھ لیٹر سے زائد جعلی دودھ برآمد کر چکی ہے۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی دودھ مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران ساہیوال میں فائرنگ بھی ہوئی جس سے تین اہلکار شدیدزخمی ہوئے تھے۔انہوں نے واضح کیا کہ صوبہ بھر میں ملاوٹ سے پاک اشیائے خورونوش کی یقینی فراہمی کا کام جہاد سمجھ کر کر رہے ہیں۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں، کتنے کلو مضر صحت گوشت تلف کیا؟ اہم خبر

  • لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کب ہوگی؟ خبر آ گئی

    لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کب ہوگی؟ خبر آ گئی

    منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کل ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس سید شہباز علی رضوی رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کریں گے،

    رانا ثناء اللہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست ضمانت میں اے این ایف کو فریق بنایا گیا ہے ، قبل ازیں انسداد منشیات عدالت نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی.

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے اپنے شوہر رانا ثناء اللہ کی عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر ہائیکورٹ جانے کا اعلان کر دیا کہا ضمانت منسوخی کے خلاف ہائیکورٹ جاؤں گی، امید ہے انصاف ملے گا.

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان غریبوں کی جان چھوٹی جو ناجائز پکڑے ہوئے تھے، ان کی بھی اللہ مدد کرے گا

    ن لیگ پر ایک اور جمعہ بھاری،رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا ہے کہ اے این ایف حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،منشیات کا جھوٹا کیس بنایا گیا،عدالت درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرنے کا حکم دے .

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.

  • حمزہ شہباز پیسے لے کر یہ کام کرتے تھے؟ پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کا سنگین الزام

    حمزہ شہباز پیسے لے کر یہ کام کرتے تھے؟ پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کا سنگین الزام

    تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے کہا ہے کہ ڈینگی ایک قدرتی آفت ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شوکت بسرا نے کہا کہ ڈینگی کراچی اورحیدرآباد میں بھی پھیلاہواہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار شرمیلے شخص ہیں، حمزہ شہباز پیسے لے کر پولیس افسران کے تبادلے کرتے تھے، شوکت بسرا نے یہ حمزہ شہباز پر یہ الزام نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لگایا ہے،

    واضح رہے کہ چند دن قبل تحریک انصاف کے رہنماء شوکت بسرا نے کہا تھا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے نیب کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں اور بات محض پیسوں کے لین دین پر رکی ہوگئی ہے، یہ رسید پر پیسے نہیں دینا چاہتے، دو ماہ بعد آصف زرداری اور فریال بی بی، میاں نوازشریف اور مریم بی بی یہ چاروں پاکستان میں نظر نہیں آئیں گے،