Baaghi TV

Category: لاہور

  • مقدمات واپس لینے والوں کے خلاف عدالت کا بڑا حکم

    مقدمات واپس لینے والوں کے خلاف عدالت کا بڑا حکم

    جھوٹے مقدمات کروانے والوں کے خلاف عدالت نے کاروائی کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے مدعی سے صلح کر لی ہے ،تھانہ نشترکالونی کے تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان نے شدید برہمی کا اظہار کیا

    لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست

    بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

    جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ واپس لینے والے اور صلح کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے، پہلے مقدمہ درج کرواتے ہیں پھر ملزموں کو رہا کروانے آ جاتے ہیں. عدالت نے حکم دیا کہ ایسے افراد کے خلاف سیکشن 182 کے تحت قانونی کاروائی کی جائے.

    کمسن بچے سے زیادتی و قتل کا ایک اور واقعہ، وزیراعلیٰ کا نوٹس

    عدالت نے ملزم کی صلح کی بنیاد پر درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی۔

    بچوں سے زیادتی، ڈاکٹر شیریں مزاری بھی میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

  • سانحہ چونیاں، ملزم کو عدالت پیش کر دیا گیا، عدالت نے کتنا جسمانی ریمانڈ دیا؟

    سانحہ چونیاں، ملزم کو عدالت پیش کر دیا گیا، عدالت نے کتنا جسمانی ریمانڈ دیا؟

    سانحہ چونیاں کے ملزم کوانسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ چونیاں کے ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، ملزم کو بکتر بند گاڑی میں اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا گیا ہے.

    عدالت نے ملزم کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، سماعت کے بعد سی ٹی ڈی ملزم کو لے کر عدالت سے روانہ ہو گئی ہے.

    پولیس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا، ملزم نے چاروں وارداتیں کیں،ملزم کا نام سہیل شہزاداورعمر 27سال ہے، ملزم نے 4 معصوم بچوں کوزیادتی کانشانہ بنایا.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے گا.

    وزیراعظم عمران خان نے سانحہ چونیاں‌ کا مرکزی ملزم پکڑے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مبارکباد دی ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں یہ ٹیسٹ کیس تھاجس میں اللہ نےہمیں سرخروکیا،

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں‌ لکھا ہے کہ قصور میں عوامی مفاد کیلئے کام نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، قصور کے واقعات پر سب کا احتساب کیا جائے گا، وہ تمام لوگ جو عام آدمی کے مفاد میں کام نہیں کر رہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انہوں نے پنجاب پولیس اور حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیل بھی بتائی،

    وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہاکہ قصورمیں واقعات پہلےبھی ہوئے ہیں، چونیاں کیس میں اہم سراغ مل گیاہے، چونیاں کیس میں ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیےگئےہیں، ملزم سہیل شہزادنےبچوں کوقتل کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزم کی تصویر بھی میڈیا کو دکھائی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کا نام سہیل شہزاد ہے جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے، اس نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،

    چونیاں اور قصور سے اغواہونے والے بچوں کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئیں، 1649 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ کی گئی، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے ملزم سے میچ کر گئے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ملزم کی شناخت کی۔ کیس کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے بہت محنت کی ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

    پنجاب پولیس چونیاں بچوں‌ کے قاتلوں کو تلاش کرنے میں‌ ناکام اب نئے فارمولے آزمانے شروع کردیئے

    سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ 1649مشکوک افرادکےٹیسٹ کروائےگئے، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سےملنےوالےنمونےمیچ کرگئےہیں،

     

    واضح‌ رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں سے گزشتہ دنوں 4 بچے لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے ایک بچے کی لاش اور 2 کے ڈھانچے برآمد ہوئے تھے، قصور واقعہ پر شہریوں کی طرف سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے اور کھڈیاں، قصور اور دیگر علاقوں‌ میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، چونیاں‌ میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف لوگوں‌ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،

  • لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی شعور اجاگر کرنے کے لیے اہم قدم، جانیے تفصیل میں

    لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی شعور اجاگر کرنے کے لیے اہم قدم، جانیے تفصیل میں

    لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز میں کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد۔

    سیمینار کے انعقاد کا مقصد طلبا میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ، اور وائس چانسلریونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز تھے۔

    شرکاء میں ایل ڈبلیو ایم سی افسران سمیت اساتذہ اورطلباء کی کثیر تعداد شامل تھی۔ تقریب میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے طلبا کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی پریزینٹیشن اور ڈاکیومنٹری دیکھائی گئی۔ ایل ڈبلیو ایم سی سرسبز و صاف پنجاب کے حوالے سے شہر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کر رہی ہے میری تمام طلبا سے اپیل ہے کہ وہ بھی لاہور کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سربراہ کمیونیکیشن

    وائس چانسلریونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز کا کہنا تھا ک طلبا اس قوم کا روشن مستقبل ہیں۔
    صاف اور سر سبز پنجاب مہم کی مناسبت سے شہریوں اور خصوصی تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد آنے والی نسلوں میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ لاہور شہر سمیت پورے پاکستان میں صفائی ستھرائی قائم رکھنے پر خصوصی توجہ دی جاسکے۔سربراہ کمیونیکیشن
    طلبا ہمارے ایمبیسیڈر ہیں اور انکے تعاون کے بغیر شہر میں تبدیلی ممکن نہیں۔ ہر طلبہ صفائی کے پیغام کو دیگر طلبا تک پہینچائیں اور لاہور شہر کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ

    ایل ڈبلیو ایم سی شہر بھر میں صفائی کے بہترین اقدامات کر رہی ہے، انکےورکرز دن رات ایک کر کے ہمیں ایک صاف ستھرا ماحول دینا میں مصروف عمل ہیں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز

    ہمارے ادارے سمیت تمام تر طلبا بھی ایل ڈبلیو ایم سی کی اس مہم میں بھرپور شرکت کریں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز

    تقریب کے اختتام پر محکمے کی جانب سے یونیورسٹی میں 3 بن سسٹم متعارف کروایاگیا۔

  • نیب قوانین میں تبدیلی، چیئرمین نیب خاموش نہ رہے، ایسا بیان دیا کہ اپوزیشن کے ہوش اڑ گئے

    نیب قوانین میں تبدیلی، چیئرمین نیب خاموش نہ رہے، ایسا بیان دیا کہ اپوزیشن کے ہوش اڑ گئے

    نیب قوانین میں تبدیلی کی خبروں پر چیئرمین نیب بھی میدان میں آ گئے، اہم بیان دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کی شکایات کے ازالہ کےلیےڈویژنز میں ڈائریکٹر کو تعینات کردیا گیا ہے ،4ماہ 27دن گزرجانے کے باوجود ایک بھی شکایت موصول نہ ہوئی ،نیب کےلیےتمام لوگوں کے دروازے کھلے ہیں،یقین رکھیں کہ پہلا اور آخری تعلق خدا کے ساتھ ہے،پہلے بھی کہا تھا کہ نیب کی تمام وفاداریاں پاکستان کے ساتھ ہیں،

    احتساب عدالت میں ایسا کیا ہوا کہ نیب کو معافی مانگنی پڑ گئی

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ختم، 10 انکوائریوں کی منظوری

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے مزید کہا کہ حکومتیں آتی جاتی ہیں،نیب کی تمام وفاداریاں پاکستان کے ساتھ ہیں،ہم اربوں ڈالر کے مقروض ہیں، رقم کہاں خرچ ہوئی آج تک پتہ نہیں چل پایا،جب پوچھتے ہیں کہ یہ اربوں روپیہ کہا خرچ ہوا تو اس میں کون سی غلط بات ہے؟نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے باتیں کی جا رہی ہیں،نیب کو ریمانڈ صرف عدلیہ کی جانب سے دیا جاتا ہے،

    ضمانت نہ ملی، کیمپ جیل میں نیب کا قیدی جاں بحق، کس کیس میں بند تھا؟ اہم خبر

    چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ مشکلات بہت ہیں مگر نیب اپنا کام بھرپور طریقہ سے کر رہا ہے،الزام لگایا جا رہا ہے کہ کرپشن کی رقوم واپس کب لائی جائیں گی؟ 70سال سے کرپشن جاری ہےریکوری کےلیےکچھ وقت تو دیں ،ملک کےاربوں روپےلوٹ کربیرون ملک میں جائیدادیں بنائیں

    اپوزیشن کی تنقید کے بعد نیب کا رخ حکومتی جماعت کی طرف، اہم حکومتی رہنما کیخلاف انکوائری کا حکم

  • یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پہلی بین الاقوامی ڈینٹل کانفرنس کا انعقاد، افتتاح‌کون سی شخصیت کریں‌گی ، اہم خبر

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پہلی بین الاقوامی ڈینٹل کانفرنس کا انعقاد، افتتاح‌کون سی شخصیت کریں‌گی ، اہم خبر

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پہلی بین الاقوامی ڈینٹل کانفرنس کا انعقاد ہونے جارہا .
    پہلے دن 14سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں 19ورکشاپس کا انعقاد کیا جارہا ہے.یو ایچ ایس میں تین ورکشاپس کا انعقاد کیا جارہا ہے.کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کل ایکسپو سنٹر لاہور میں ہوگا.صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی افتتاح کریں گے

    یو ایچ ایس کی ورکشاپس ڈاکٹر جیانی وراتنہ(سری لنکا)، پروفیسر شی من لو (چین) اور پروفیسر سبل علیف(ترکی) کروارہے ہیں
    مرگلہ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزراولپنڈی میں ورکشاپ مصر کے ڈاکٹر عبدالرحمن توافق کروارہے ہیں
    اسلامک انٹرنیشنل ڈینٹل کالج اسلام آباد میں ڈینٹسٹری پر ورکشاپ مصر کے ڈاکٹر مصطفی نبیل کروارہے ہیں
    علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور میں برازیل کے ڈاکٹر ایڈریڈو مرو ڈیجیٹل ایوولیوشن پر ورکشاپ کروارہے ہیں
    فریال ڈینٹل کالج شیخوپورہ میں ترکی کے پروفیسر سعد اللہ اور یونیورسٹی آف لاہور میں مصر کے ڈاکٹر ہاشم عبدالعزیز کی ورکشاپس
    اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور میں کینیڈا کے ڈاکٹر نادرہمدان اور سی ایم ایچ میڈیکل کالج لاہور میں سعودی عرب کی ڈاکٹر حبہ فدین کی ورکشاپس ہو ں گی’لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں برطانیہ سے آئیں ڈاکٹر آنسہ اکرم کی اورل ایگزامینیشن پر ورکشاپ ہو گی.ایل ایم ڈی سی میں سوفٹ ٹشو گرافٹ پر اردن کی ڈاکٹر الرشیدات کی ورکشاپ ہو گی ڈیمونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور میں ترکی کی پروفیسر تورن عزیزشریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور میں اردن کے ڈاکٹر محمد ابوالحج ،ایف ایم ایچ کالج آف ڈینٹسٹری میں شوکت علی جاوید اور ڈاکٹر آمنہ احمد،
    بختاور امیں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان میں برونائی کے پروفیسر جگجیت سنگھ،ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان میں فلسطین کے ڈاکٹر غسن حبش ورکشاپ کروارہے ہیں

  • رانا ثناء اللہ نے ضمانت کی درخواست اب کہاں دائر کر دی؟ اہم خبر

    رانا ثناء اللہ نے ضمانت کی درخواست اب کہاں دائر کر دی؟ اہم خبر

    منشیات کیس میں گرفتارراناثنااللہ نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست ضمانت میں اے این ایف کو فریق بنایا گیا ہے ، قبل ازیں انسداد منشیات عدالت نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی.

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے اپنے شوہر رانا ثناء اللہ کی عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر ہائیکورٹ جانے کا اعلان کر دیا کہا ضمانت منسوخی کے خلاف ہائیکورٹ جاؤں گی، امید ہے انصاف ملے گا.

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان غریبوں کی جان چھوٹی جو ناجائز پکڑے ہوئے تھے، ان کی بھی اللہ مدد کرے گا

    ن لیگ پر ایک اور جمعہ بھاری،رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا ہے کہ اے این ایف حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،منشیات کا جھوٹا کیس بنایا گیا،عدالت درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرنے کا حکم دے .

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.

    منشیات کیس،رانا ثناء اللہ کے وکیل کی کونسی استدعا عدالت نے مانی؟ ریمانڈ میں ہوئی توسیع

  • منشیات کیس،رانا ثناء اللہ کے وکیل کی کونسی استدعا عدالت نے مانی؟ ریمانڈ میں ہوئی توسیع

    منشیات کیس،رانا ثناء اللہ کے وکیل کی کونسی استدعا عدالت نے مانی؟ ریمانڈ میں ہوئی توسیع

    منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں عدالت نے ایک ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے ایک ہفتے بعد دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا.

    سیف سٹی اتھارٹی کے سی او او اکبر ناصر عدالت میں پیش ہو گئے انہوں نے عدالت میں کہا کہ ہم.نے تمام ریکارڈ محفوظ رکھتے ہیں تاہم یہ پرانا ڈیٹا ہے ہمیں کل ہی حکم ملا ہے لہذا دیکھنا یہ ہےکہ کون کون سا ڈیٹا محفوظ ہے اس وقت، رانا ثناء اللہ کے وکیل نے کہا کہ پراسیکیوشن کیوں اس فوٹیجز کو محفوظ بنانے کی درخواست کی مخالفت کر رہی ہے، کیس میں انصاف کے لیے یہ ڈیٹا بہت ضروری ہے , عدالت اجازت دے ہم جا کر سیف سٹی کے ہیڈ آفس مطلوبہ ریکارڈ کی نشاندہی کریں گے ,

    عدالت نے رانا ثنااللہ کے وکلا کو سیف سٹی کے ہیڈ آفس جا کر ڈیٹا کی نشاندہی کی اجازت دے دی ،عدالت نے کہا کہ آپ کل جا کر مطلوبہ ڈیٹا کے حوالے سے سیف سٹی حکام کے کے ساتھ مل کر نشاندہی کریں.

    راناثنااللہ کی جانب سے ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ نے عدالت میں دلائل دیئے، عدالت نے استففسار کیا کہ سیف سٹی ریکارڈ پیش کیوں نہیں کیا ،عدالت نے ایم ڈی سیف سٹی کو 12 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

    گزشتہ سماعت پر وکلاء کی ہڑتال کے باعث رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کرنے سے قبل سماعت ہو گئی تھی بعد ازاں جیل حکام نے رانا ثناء اللہ کو عدالت پیش کر دیا تھا،عدالت نے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی تھی

    رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ رانا ثنااللہ کو سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں نامزد کیا گیا ،رانا ثنااللہ پارٹی کے متحرک رہنما تھے جس وجہ سے گرفتارکیا گیا،

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناءاللہ کی اہلیہ  بھی عدالت پہنچ چکے ہیں

    رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

  • جعلی دودھ سپلائی کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

    جعلی دودھ سپلائی کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

    لاہور۔(اے پی پی)رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا ئی ہے جس کہ مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پرجعلی دودھ سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملاوٹ زدہ د5ہزار لیٹر دودھ لیجانیوالی والی گاڑی پکڑی ہے۔ گاڑی ضبط کرتے ہوئے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ جعلی دودھ تیار کرنے والا کیمیکل، پاؤڈر اور پانی سے تیار5ہزار لیٹر گاڑھا محلول گاڑی نمبر LEI-1390 میں عارفوالا سے لاہور لایا جا رہا تھا۔موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں گاڑھے محلول میں ڈیٹرجنٹ، پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کو دیکھ کر مالک اور ڈرائیور گاڑی چھوڑ کرموقع سے فرار ہوگئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطا بق محلول کو لاہور لا کر 20ہزار لیٹر سے زائد دودھ تیار کیا جانا تھا۔

  • جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما کو سی ٹی ڈی نے کونسی عدالت میں پیش کر دیا؟ اہم خبر

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما کو سی ٹی ڈی نے کونسی عدالت میں پیش کر دیا؟ اہم خبر

    سی ٹی ڈی نے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو عدالت میں پیش کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حافظ عبدالرحمان مکی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،

    قبل ازیں جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے لاہورہائیکورٹ میں دائر درخواست میں گوجرانوالہ سے مقدمہ لاہور منتقل کرنے کی استدعا کی تھی جس کو عدالت نے قبول کر لیا تھا،

    میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح‌ افراد کبھی نہیں‌ دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں‌ کہا؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کیا ہوا ہے وہ اسوقت جیل میں ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں حکومتی اقدامات کے خلاف درخواستیں زیر سماعت ہے، حکومت نے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ و دیگر رہنماوں پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے درج کر رکھے ہیں.

    دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا

    کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

    حافظ سعید کی گرفتاری، وزیراعظم نے بھارت کو خوش کر دیا، انصار عباسی

    سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا. انہیں گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا. جس پر عدالت نے جوڈیشیل ریمانڈ پر حافظ محمد سعید کو جیل منتقل کر دیا تھا

  • کمسن بچے سے زیادتی و قتل کا ایک اور واقعہ، وزیراعلیٰ کا نوٹس

    کمسن بچے سے زیادتی و قتل کا ایک اور واقعہ، وزیراعلیٰ کا نوٹس

    وزیراعلیٰ پنجاب نےآئی جی پولیس سےفیصل آباد میں بچے کے قتل واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بچے کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے، گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے،ایسے واقعات میں ملوث ملزم قانون کے تحت قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں .

    لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست

    واضح رہے کہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے سے تیسری جماعت کے طالب علم کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے، نامعلوم ملزمان نے بچے کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، بچے کے لواحقین نے واقعہ پر شدید احتجاج کیا ہے اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے.

    بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

    واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،پولیس اس بارے میں بے بس ہو چکی ہے، واقعات ہوتے ہیں لیکن ملزمان گرفتار نہیں ہوتے، قصور ،چونیاں میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کے بعد پولیس متحرک تو ہے لیکن واقعات کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو پا رہی