Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور، چھت گرنے سے 8 افراد ملبے تلے دب گئے

    لاہور، چھت گرنے سے 8 افراد ملبے تلے دب گئے

    لاہور کے علاقے سمن آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 8 افراد ملبے تلے دب گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سمن آباد ملت پارک میں مکان کی چھت گرنے سے 8 افراد ملبے تلے دب گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،اہل محلہ اور ریسکیو ٹیموں نے ملکر ملبہ اٹھانا شروع کر دیا ہے

    زلزلہ، لاہور میں چھت گرنے سے ایک لڑکی جاں بحق، دو زخمی

    ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے 8 افراد دب گئے ہیں‌ جن میں سے 2 افراد کو نکال لیا گیا ہے، ریسکیو حکام کے مطابق ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے، جلد سب کو نکال لیا جائے گا.

    ڈیم بنائیں، اس حوالہ سے مجرمانہ غفلت کی گئی، خورشید شاہ کا اسمبلی میں خطاب

    خیبرپختونخواہ میں پولیو کے کیسز میں اضافہ کے بعد انسداد پولیو مہم شروع

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    قبل ازیں صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، افسوسناک واقعہ مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں پیش آیا، گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچے جاں‌بحق ہو گئے

    مردان، چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے چار افراد جاں‌ بحق

  • بیدیاں روڈ پر 2 پیٹرول پمپس کو لوٹنے والے  سر عام پھر رہے، پولیس بے بس

    بیدیاں روڈ پر 2 پیٹرول پمپس کو لوٹنے والے سر عام پھر رہے، پولیس بے بس

    بیدیاں روڈ پر 2 پیٹرول پمپس پر ڈکیٹی کرنے والے دن کی روشنی میں‌ ڈکیٹ سر عام پھر رہے، پولیس کچھ نہ کر سکی.
    باغی ٹی وی بیدیاں روڈ پر 2 پیٹرول پمپس پر ڈکیٹی کرنے والے ڈکیٹ سر عام پھر رہے ہیں.پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادراے بے بس دکھائی دے رہے، بیدیاں روڈ پر دو پیٹرول پمپس پر ڈکیٹی کرنے والے ڈکیٹوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر عام ہیں.شہر بھر میں رہزنوں اور ڈاکوؤں کو ایسے لگتا ہے جیسے فری ہینڈ ملا ہوا ہے ، پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی صورت حال بہت خراب ہے، ان حالات میں‌پولیس اور قانون نافذکرنےوالے ادارے نا جانے کیا کر رہے ہیںِ

    وہاڑی: چوری و ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر

    ڈاکووں نے شادی کی تقریب بچوں کو رغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لئے


    پنجاب میں وارداتوں اور ڈیکٹیوں کا یہ حال ہے کہ کچھ دیر قبل پی ٹی آئی رہنما راؤ ساجد کے بھائی اور مشہور بزنس مین راؤ عثمان کے گھر دن دیہاڑے ڈاکو گھس گئے مسلح ڈاکو دن 2 بجے کے بعد کچہری روڈ پر واقع بنگلہ نمبر 10 میں راؤ عثمان کے گھر دو گاڑیوں پر سوار ہو کے آئے اسی اثناء میں ملازمہ نے دیکھ لیا اور اندر سے دروازہ بند کر لیا راؤ عثمان اور انکی اہلیہ گھر پر موجود نہ تھے جبکہ دو چھوٹے بیٹے ایک ملازمہ اور ملازم گھر پر تھے ڈاکو پچھلے دروازے سے گھر میں داخل ہوئے اور بڑے بیٹے کو پکڑ لیا چھوٹے بیٹے نے اندر سے دروازہ بند کرکے اپنے ماموں کو کال کر دی بندوق کے زور پر ڈاکو گھر مین گھس گئے اسی اثناء میں بچوں کے ماموں پہنچ گئے اور ہوائی فائر کیے فائر سے ایک گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے جسے موقع پر چھوڑ کر ڈاکو فرار ہو گئے بعدازان تھانہ صدر کی پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کے تین عدد موبائل بھی بر آمد کرلیے اور مقدمہ درج کر لیااور ڈاکوؤں کا کوئی پتا نہیں ہے.

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں، کتنے کلو مضر صحت گوشت تلف کیا؟ اہم خبر

    پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں، کتنے کلو مضر صحت گوشت تلف کیا؟ اہم خبر

    وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر معیاری گوشت کی یقینی فراہمی کیلئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں صوبہ بھر میں چکن پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں 769 پولٹری پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 35 پولٹری پوائنٹس سیل کرتے ہوئے 410 کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا۔مکھیوں، حشرات، بلیوں کی موجودگی اور غیر معیاری سٹوریج کی بناء پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں صوبہ بھر میں چکن پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں 769 پولٹری پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 35 پولٹری پوائنٹ سیل کرتے ہوئے 410 کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا۔اسی طرح پی ایف اے قوانین کی خلاف ورزیوں اورغیر معیاری انتظامات پر 135 کو جرمانے،211 کو اصلاحی نوٹسز جاری جبکہ 12چکن پوائنٹس کے لائسنس بھی اپلائی کروائے گئے۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ لاغر،مردہ اور بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت اور ناقص انتظامات پر چکن سیل پوائنٹس کو سیل کیا گیا۔مکھیوں، حشرات، بلیوں کی موجودگی اور گوشت کی غیر معیاری سٹوریج کی بناء پر جرمانے عائد کیے۔کیپٹن(ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ دوکانوں پر گوشت کی تیاری کے لیے فوڈ گریڈ ٹیبل، ذبح کے لیے کون سسٹم، حشرات اور مکھیوں سے بچاو کے انتظات لازم ہیں۔پہلے سے ذبح شدہ مرغی کا گوشت خریدنے کی بجائے تازہ اور صحت مند گوشت کو ترجیح دیں۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ گوشت خریدتے وقت کم عمر، لاغر یا بیمار مرغی مت ذبح کروائیں۔ شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن، موبائل اپلیکیشن، فیس بک پیج یا ویب سائٹ کے ذریعے رابطہ کریں۔

  • شناختی کارڈ کی شرط ختم نہ ہوسکی ، تاجر بچاو مارچ ، 7 اکتوبر کو ہو گا دما دم مست قلندر

    شناختی کارڈ کی شرط ختم نہ ہوسکی ، تاجر بچاو مارچ ، 7 اکتوبر کو ہو گا دما دم مست قلندر

    لاہور : شناختی کارڈ کی شرط ختم نہ ہوسکی ، تاجر بچاو مارچ ، 7 اکتوبر کو ہو گا دما دم مست قلندر، اطلاعات کے مطابق انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ سے منسلک تاجر برادری نے بھی سات اکتوبر کو تاجر بچاؤ مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا، مرکزی صدر اشرف بھٹی کہتے ہیں فیصلہ کن تاجر مارچ میں سینکڑوں تاجران کے ہمراہ شریک ہونگے۔

    “آو مل کر ڈینگی کا مقابلہ کریں‌ ، کھلاڑی اور اداکاروں‌ کا ڈینگی کے خلاف اتحاد” لاک ہے

    آو مل کر ڈینگی کا مقابلہ کریں‌ ، کھلاڑی اور اداکاروں‌ کا ڈینگی کے خلاف اتحاد

    ذرائع کے مطابق مرکزی صدر اشرف بھٹی کی زیر صدارت میں‌ہونے والے اجلاس میں صدرلاہور طارق فیروز، مرکزی سیکرٹری جنرل محبوب سرکی، سرپرست اعلی ظہیر اے بابر، سیکرٹری جنرل لاہور اور پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سیکرٹری جنرل حاجی طاہر نوید، صدر لٹن روڈ ملک ناظم سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔

    سچ پوچھیں تو صباقمر بہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں‌، کمال کی اداکارہ ہیں ، کبریٰ‌خان حمایت میں بول پڑیں

    ذرائع کےمطابق تاجر کمیونٹی کے اس اجلاس میں تاجر بچاؤ مارچ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر اشرف بھٹی نے کہا کہ لبرٹی، انارکلی بازار، الیکٹرانک مارکیٹ، شمالی لاہور، لٹن روڈ سمیت شہر کی تمام مارکیٹوں سے تاجران تاجر بچاؤ مارچ کا حصہ ہونگے،

    “پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا” لاک ہے

    پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا

  • پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران  اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا

    پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا

    لاہور: پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا ،اطلاعات کے مطابق آج کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر آصف بلال لودھی نے زونل آفیسر انفراسٹرکچر مظہر حسین اور زونل آفیسر ریگولیشن سدرہ ظفرکے خلاف انضباطی کارروائی کے لیے سیکرٹری بلدیات کو مراسلہ جاری کردیا، ساتھ ہی کام نہ کرنےوالے دیگر افسران کو وارننگ جاری کردی

    “ڈینگی کا ڈنگ تیز : اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے میں 2777 افراد متاثر ، صورت حال بدستور خراب” لاک ہے

    ڈینگی کا ڈنگ تیز : اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے میں 2777 افراد متاثر ، صورت حال بدستور خراب

    اطلاعات کے مطابق کمشنر لاہور نے زونل آفیسر انفراسٹرکچر علامہ اقبال زون مظہر حسین عاجز ، زونل آفیسر ریگولیشن سدرہ ظفر خان کو نااہلی و عدم تعاون کی بنا پر عہدوں سے ہٹا بھی دیا اور سزا کے لیے تیار رہنے کا پیغام بھی دے دیا ۔ گریڈ 18کے مظہر حسین نے محرم الحرام کے دوران طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا اور مظہر حسین نے رائیونڈ سٹی میں 250 کھلے مین ہولزکور کی تنصیب میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

    ایونٹ انتظامیہ نے کشمیر پر بات کرنے سے روکا، غلط بیانی نہ کی جائے ، بہت جلد کشمیریوں کے لیے تحریک چلا رہی ہوں

    ذرائع کےمطابق گریڈ 17 کی سدرہ ظفر خان کو ڈی سی آفس کو شکایات موصول ہونے پر سدرہ ظفر کو کام کرنے سے روک دیا گیا جبکہ مزید خدمات نہ لینے اور پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے سیکرٹری بلدیات کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر نے متعدد بار سیوریج ایشوز کے بارے میں لکھا مگر انفراسٹرکچر آفیسر مظہر حسین نے جواب دینا تک گوارا نہیں کیا۔

    بریکنگ : ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ڈرون مار گرایا

  • ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں، میاں اسلم اقبال

    ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں، میاں اسلم اقبال

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت و اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور اس شعبے کو مضبوط کرکے برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ کیاجاسکتا ہے۔

    ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں اور اس شعبے سے متعلقہ کمیٹی کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد ہو رہے ہیں۔ فیصل آباد میں پاکستان کا سب سے بڑا اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ایکسپوسینٹر بنایاجا رہا ہے جس کیلئے ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ میں 70ایکڑ اراضی فراہم کر دی گئی ہے۔برآمدات میں اضافے کا باعث بننے والے اس منصوبے کو تیزرفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا۔

     

    شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے امن اورعوام کے چہرے پر رونق ہے، میاں اسلم اقبال

    صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار آج آل پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر خرم مختار کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ایسوسی ایشن کے صدر خرم مختار نے انڈسٹریل سیکٹر کو درپیش مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔

    صوبائی وزیر نے وفد کو ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ماضی میں اس اہم شعبے کو نظرانداز کیاگیا۔تاہم پی ٹی آئی کی حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو مضبوط بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ کاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارآور ثابت ہورہے ہیں۔ملکی و غیرملکی سرمایہ کار پنجاب کا رُخ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ٹیکسوں کی وصول کے نظام کو سہل بنایاجا رہا ہے اور نئی صنعتیں لگانے کے حوالے سے غیرضروری رکاوٹوں کو دور کیاجارہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ انسپکٹرلیس رجیم کے نفاذ سے کارخانوں میں انسپکیشن کے نام پر انسپکٹروں کی مداخلت ختم ہوگی جبکہ بوائلرز کی انسپکشن تھرڈ پارٹی کے سپرد ہوگی۔

    عمران خان کا بیانیہ درست ثابت، نواز،زرداری لٹیرے نکلے،میاں اسلم اقبال

    صوبائی وزیر نے کہاکہ فیصل آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ایکسپوسینٹر کے قیام سے پاکستانی مصنوعات متعارف ہوں گی جس سے برآمدات بڑھیں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں ایسی صنعتوں کو فروغ دیاجا رہاہے جو برآمدات میں اضافے کا باعث بنیں

    چودھری شوگر ملز ، تمام شراکت داروں سے ہوں گی تحقیقات

  • نیب نے کی بڑی سیاسی شخصیت کے بیٹے کی جائیداد ضبط

    نیب نے کی بڑی سیاسی شخصیت کے بیٹے کی جائیداد ضبط

    احتساب عدالت لاہور میں شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرلی، نیب نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات پرسلمان شہباز کی طلبی کے حوالے سے اشتہارات لگائے گئے ،سلمان شہبازکی رہائش گاہ اورعدالت کےدروازےکےباہرطلبی کےاشتہارات لگائےگئے،احتساب عدالت نے جائیدادیں قرقی کے حوالے سےمتعلقہ محکموں کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا

     

    واضح رہے کہ سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کیلئے دائر کردہ درخواست میں نیب نے موقف اختیار کیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو 6 دفعہ کال اپ نوٹس جاری کیے گئے تاہم انہوں نے نیب انوسٹی گیشن جوائن نہیں کی، سلمان شہباز ملک سے باہر فرار ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انھیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آفتاب محمود اور شاہد رفقی کی وعدہ معاف گواہی کی درخواست چیئرمین نیب نے منظور کر لی ہے، لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تونیب نے گرفتار ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کو عدالت میں پیش کیا ،نیب نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ گرفتارملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،چیئرمین نیب نے ملزموں کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منطور کرلی ہے ،عدالت نے ملزمان کو نیب تحویل میں دینے کی درخواست منظور کرلی ،

    چند روز قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ حسن،حسین نواز،سلیمان شہباز،علی عمران اشتہاری مجرم ڈکلیئر ہوچکےہیں، حسن،حسین نواز،سلیمان شہبازواپس نہ آئےتوجائیدادیں ضبط ہوسکتی ہیں،

    شہباز شریف سن لیں،میں ابھی تک لندن کی عدالتوں میں جانے کو بے تاب ہوں ، شہزاد اکبر

    واضح رہے کہ شریف خاندان نیب کے ریڈار پر ہے، شہباز شریف کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں، حمزہ شہباز نیب کے پاس  ریمانڈ پر ہیں، شہباز شریف فیملی کے اثاثے اور بینک اکاونٹس نیب نے منجمند کرنے کا حکم دیا ہے، نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں.

    مریم نوازنے اپنے کونسے “اثاثے” ظاہر نہیں کیے؟ شہزاد اکبر نے کیا چیلنج

    علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق، سلمان رفیق، شاہد خاقان عباسی بھی گرفتار ہیں، رانا مشہور، احسن اقبال، خواجہ آصف کے خلاف نیب میں انکوائریز چل رہی ہیں.

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

  • لاہور ہائیکورٹ ڈی پی او قصور پر برہم، کہا آپ کے ضلع کی بڑی داستانیں آ رہی ہیں

    لاہور ہائیکورٹ ڈی پی او قصور پر برہم، کہا آپ کے ضلع کی بڑی داستانیں آ رہی ہیں

    لاہور ہائیکورٹ میں لڑائی جھگڑے میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پر ڈی پی او قصور اور تفتیشی آفیسر لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوئے،قصور پولیس کی ناقص تفتیش پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے کہا کہ آپ تو بہت مصروف ہوں گے آپ کے ضلع کی بڑی داستانیں سامنے آرہی ہیں ، قصور میں بچوں کا کیا حشر ہو رہا ہے،جتنےفراڈ کے مقدمات پورےپنجاب میں ہیں اتنے ہی قصور میں ہیں، جب لوگوں کو انصاف نہیں ملتا تو جرم بڑھتے ہیں،عدالت نے ڈی پی او قصور سے ایک ہفتہ میں مکمل رپورٹ طلب کر لی.

    دنیا میں علم ، ثقافت اور سیاست کی کی وجہ سے مشہور ضلع قصور اب بدنامی ، قتل اور جنسی زیادتیوں کی وجہ سے بہت ہی مشہور ہوچکا ہے، اس کی اچھائیاں اور خوبیاں دفن ہوکر رہ گئی ہیں ، اطلاعات کے مطابق چونیاں سے ایک اور بچے کی باقیات ملی ہیں جس کے بعد علاقے میں ایک بار پھر خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔جس کے بعد علاقے سے ملنے والی بچوں کی لاشوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

    سیاحت فروغ پانے لگی ، پاکستان میں 2018 میں 66 لاکھ افراد نے سیاحتی نظارے کیے

    چونیاں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی باقیات جس جگہ سے ملی ہے وہ اس مقام سے قریب ہی ہے جہاں سے پہلے زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 4 بچوں کی لاشیں اور باقیات ملی تھی۔ پولیس نے لاش کی باقیات کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ معاملہ جنسی زیادتی کے علاوہ اور بھی رنگ اختیار کرسکتا ہے

  • مریم نواز کی جیل میں بس ہو گئی، رہائی کی درخواست دائر کر دی

    مریم نواز کی جیل میں بس ہو گئی، رہائی کی درخواست دائر کر دی

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ضمانت کی لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی،مریم نواز کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کیا، درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے.

    مریم نواز سے جیل میں ملاقات کا دن مقرر، کون ملاقات کرسکے گا؟ حکام نے بتا دیا

    مریم نواز نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ چودھری شوگر ملز و دیگر کیسز کے فیصلے تک ضمانت پر رہائی دی جائے، لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ مریم نواز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا.

    مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

    نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی

    احتساب عدالت، مریم نواز کے وکیل کے دلائل جاری، کہا مریم نواز کے کمرہ سے تعفن اٹھتا ہے

    عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مریم نواز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تو مریم نواز نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے کوٹ لکھپت جیل بھیجا جائے، کیمپ جیل میں خواتین کے لئے جگہ نہیں ہے .مریم نواز کی درخواست پہ عدالت نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا.

    واضح رہے کہ کوٹ لکپھت جیل میں مریم نواز کے والد نواز شریف بھی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، حمزہ شہباز بھی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں

  • عمران خان نڈر اور بے باک لیڈر ہیں، مومنہ وحید

    عمران خان نڈر اور بے باک لیڈر ہیں، مومنہ وحید

    لاہور۔(اے پی پی) عمران خان کاا قوام متحدہ میں خطاب تاریخی تھا اس خطاب نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کی ہے، عمران خان نڈر اور بے باک لیڈر ہیں، ہمیشہ عمران خان نے اس ملک کے مفاد اور فلاح کی بات کی ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا رچیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کیا ا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وطن واپسی پر تاریخ ساز استقبال ثابت کرتا ہے کہ وہ آج بھی مقبول لیڈر ہیں۔ عمران خان نے ہمیشہ اس ملک سے کرپشن کے خاتمے اور دیانت داری کے فروغ کے لیے مہم چلائی ہے، آج بھی ان کی مہم جاری ہے.ہم عوام کے پیسے کا حساب لیں گے اور جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے ان کو سخت سزا دینگے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا ناکام ہو گا۔