لاہور۔(اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لا ہور سمیت پنجا ب کے اکژ علا قوں میں موسم خشک جبکہ شما لی علاقہ جا ت میں مو سم سرد اور خشک رہنے کا امکا ن ہے، تا ہم کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے سا تھ ہلکی با رش کا امکا ن ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم خشک رہیگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد میں موسم معتدل اور خو شگوار رہا۔ منگل کی صبح صوبا ئی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 34 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 32 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب 75 فیصد رہا۔
Category: لاہور
-

پولیس نےتعلیمی اداروں کے گرد و نواح سے کتنے منشیات فروش گرفتار کر لیے. اہم خبر
تعلیمی اداروں کے گرد و نواح سے کتنے منشیات فروش گرفتار کر لیے. اہم خبر آ گئی
لاہور پولیس آپریشنز ونگ منشیات فروشوں کیخلاف سرگرم عمل،کریک ڈاؤن جاری۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کےمطابق بائیس روز میں تعلیمی اداروں کے گرد و نواح سے 467منشیات فروش گرفتار کئے جا چکے ہیں۔
منشیات فروشوں کے قبضہ سے 201کلو409گرام چرس،64.5گرام آئس برآمد۔572 گرام ہیروئن،3242 لیٹر شراب سمیت بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔
سٹی ڈویژن پولیس نے109، کینٹ 96اورسول لائن ڈویژن نے40منشیات فروش گرفتار کئے۔
صدر ڈویژن پولیس سے133، اقبال ٹاؤن44جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے65ملزمان گرفتار۔
منشیات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کررہے ہیں۔سرکوبی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس سے انفارمیشن شیئرنگ بھی جاری ہے۔
نئی نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔شہری نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔
تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کے کون ذمہ دار ، جانیے پول رپورٹ
٭٭٭٭٭٭ -

سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے دی مسئلہ کشمیر پر حکومت کو اہم تجویز
سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے دی مسئلہ کشمیر پر حکومت کو اہم تجویز
مسئلہ کشمیرکے ایشوپرسابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمدخان نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں شرکت کی۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے معززمہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ شمشاد احمد خان کہنہ مشق اور جہاندیدہ انسان ہیں اور پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ان کا کرداربہت اہم رہاہے۔
اس موقع پر لاہورپریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز،ممبر گورننگ باڈی محمدشاہد چوہدری، راناطاہر سمیت ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
شمشاد احمد خان نے کشمیرایشوپرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیربھارتی ہٹ دھرمی اور دنیاکی بڑی طاقتوںکے مفادات کے باعث حل نہیں ہورہاکیونکہ ہندوستان ایک بڑی مارکیٹ ہے اور تمام دنیاکی توجہ کا مرکزہے جبکہ پاکستان معیشت کی بدحالی اور اندرونی خلفشار اور خاص طورپرمسلم ملک کی حیثیت کے باعث ناصرف غیر اہم ہے بلکہ دنیاکی نظروںمیں کھٹکتا ہے۔
زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر
زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات
ان کا کہناتھاکہ کشمیری کبھی بھی بھارتی تسلط کو قبول نہیں کریں گے لیکن ہمیں خود کو سیاسی، معاشی اورمعاشرتی طورپر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیری بلاجھجھک پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے کو فخرمحسوس کریں۔انھوں نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ اس مسئلہ کو کبھی حل نہیں کرے گی اور اس کی دو وجوہات ہیں پہلی یہ کہ اقوام متحدہ صرف بڑی قوتوں کے مفادات کے لئے قائم ہے اور دوسری یہ کہ دنیا میں فلسطین، بوسنیا، شام اور کشمیر سمیت جہاں جہاں مسلم ممالک یا مسلم اکثریت ہے ان کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہو گی۔
مقبوضہ کشمیر : کولگام میدان جنگ ، بھارتی مظالم جاری ، تشدد کی انتہا
انھوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی تجویز دیتے ہوئے کہا پاکستان جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کرے جس کی چھیانوے ارکان حمایت کرے اس کے بعد اس قرارداد کے متن کو لیکر پاکستان عالمی عدالت انصاف میں جائے اور مسئلہ کشمیر کے مشاورتی حل کے لئے عالمی عدالت انصاف سے تجاویز مانگے تاکہ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی مدد ممکن ہوسکے جنگ مسئلہ کشمیر کا حل نہیں بلکہ یہ ہی موقع ہے کہ اس کے ان ظالمانہ اقدامات پر دنیامیں مزید آگاہی مہم چلاکر اسے دباﺅ میں لایا جائے اور اس موقع کو کسی صورت بھی گنوایانہ جائے۔
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم ختم کیا جائے، ترک صدر اردوان
میٹ دی پریس کے اختتام پر معززمہمان کو کلب کی جانب سے پھول پیش کئے گئے۔
-

شہباز اور مولانا کی ایک بار پھر ملاقات طے، کب مل رہے ہیں؟ اہم خبر
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کی حکمت طے کر لی، شہباز شریف مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے کریں گے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کا اجلاس ہو اجس میں فیصلہ ہوا کہ مسلم لیگ ن نے آزادی مارچ کے لیے حکمت عملی طےکرلی ،شہبازشریف مولانافضل الرحمان سے16اکتوبرکوملاقات کریں گے،دونوں رہنمامشترکہ طورپرآزادی مارچ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے
اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کے خط پر من وعن عمل کیا جائے گا،اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف اور خاندان کا تین دہائیوں سے احتساب ہورہا ہے ،نواز شریف کے اثاثہ جات کی چھان بین و تحقیق جاری ہے،جے آئی ٹی پاناما تحقیقات میں اس کیس کی چھان بین کرچکی ہے،قانون کے مطابق ایسے کیس کو دوبارہ نہیں کھولا جاسکتا،
مولانا دیکھتے رہ گئے. نواز شریف کے داماد نے آزادی مارچ کا افتتاح کر دیا
شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نوازشریف عوام کے حقوق کیلیے قربانی کی تاریخ رقم کررہے ہیں،اجلاس میں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،اجلاس میں حکومت کے عوام اور غریب دشمن اقدامات کی شدید مذمت کی گئی، مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ملک شدید معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے،بے روزگاری نے ملک میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں،تاجر، صنعت کار، استاد، ڈاکٹر، مریض سب ہڑتال پر ہیں، حکومت پاکستانی عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے،موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے
-

اچانک ایسا کیا ہوا کہ شہباز نے نواز شریف سے مولانا کی شکایت لگانے کا فیصلہ کر لیا؟ اہم خبر
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے آج مولانا فضل الرحمن کے خلاف سخت بیان بازی کرتے ہوئے ان سے پی ٹی آئی سے تعلق کے حوالہ سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے تو دوسری جانب مسلم لیگ ن کے اجلاس میں بھی مولانا فضل الرحمن کے حوالہ سے شکوے شکایتیں سننے کو ملی ہیں،
مولانا دیکھتے رہ گئے. نواز شریف کے داماد نے آزادی مارچ کا افتتاح کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی لیڈر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان واضح کریں کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں یا خلاف؟ لاڑکانہ میں پی ٹی آئی سے اتحاد ہے اور وفاق میں اختلاف کیا جارہا ہے یہ کیسی دوہری سیاست ہے؟ ادھر مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شہباز شریف کے حکم پر شرکاء کے موبائل فون باہر رکھوا لئے گئے جس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ اجلاسوں کی خبریں فوری لیک ہو جاتی ہیں، ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے پلان کوہم سے مخفی رکھ رہے ہیں لہٰذا اس معاملہ سے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے،
آزادی مارچ میں یقینی طور پر”ماحول” خراب ہو گا….ایسا کس نے کس کہہ دیا
آزادی مارچ کا آغاز شہر قائد سے…کیا مولانا مزار قائد بھی جائیں گے؟
مسلم لیگ ن کا اجلاس تین گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا جس میں رہنماؤں سے آزادی مارچ میں شرکت کے حوالہ سے تجاویز لی گئیں اور پھر ان پر تفصیلی بحث کی گئی،
-

مسلم لیگ ن کے اجلاس کی اندرونی کہانی، پالیسی بیان کتنے عہدیدار دے سکتے ہیں؟ فیصلہ ہو گیا
مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا ہے، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کی طرف سے اعلان کردہ آزادی مارچ سے متعلق تجاویز لی گئیں،
مولانا دیکھتے رہ گئے. نواز شریف کے داماد نے آزادی مارچ کا افتتاح کر دیا
شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی ہے، اس موقع پر آزادی مارچ میں شرکت کے لیے دی گئی تجاویز پرتفصیلی گفتگو کی گئی، اجلاس میں شریک ہونے والے رہنماﺅں نے تجاویز دیں کہ مسلم لیگ (ن) لیگ سندھ اور سکھر سے آزادی مارچ میں شرکت کرے جبکہ شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، قصور، ننکانہ اور گوجرانوالہ کے کارکنان لاہور میں جمع ہوں، اسی طرح یہ تجویز بھی دی گئی کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان کی قیادت کو کارکنوں کو بھی متحرک کیا جائے،
آزادی مارچ کا آغاز شہر قائد سے…کیا مولانا مزار قائد بھی جائیں گے؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پالیسی بیان صرف تین عہدیدار ہی دیں گے تاہم مذکورہ عہدیداران کے نام نہیں بتائے گئے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے شریک رہنماﺅں کو ہدایت کی کہ اجلاس کی خبر باہر نہ جائے اور بتایا گیا کہ گزشتہ اجلاس میں بھی یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اجلاس کی باتیں باہر نہیں جائیں گی کیونکہ اس سے پارٹی کی ساکھ خراب ہوتی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پالیسی بیان بھی صرف تین عہدیدار ہی دے سکیں گے،
-

ریسکیو 1122 کے ہزاروں اہلکاروں کی سنی گئی، وزیراعلیٰ نے کیا بڑا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار عوامی خدمت جاری رکھیں،
بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی سروس میں 7 منٹ میں رسپانس کا ریکارڈ قائم کرنا اعزاز ہے، ریسکیو1122ایمرجنسی کی صورتحال سےنمٹنے کیلئے بہترین ادارہ ہے، ریسکیو 1122 کے 3400 اہلکاروں کو آئندہ ہفتے مستقل کر دیا جائے گا، پنجاب میں ریسکیو1122 نے اب تک 750000 افراد کو مدد فراہم کی ہے،
حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ریسکیو کے سروس اسٹرکچرکیلئےرولزمرتب کر لیے ہیں، واضح رہے کہ ریسکیو 1122 کا ادارہ عوامی سطح پر بھرپور انداز میں خدمات فراہم کر رہا ہے اور لوگوں کی طرف سے مذکورہ ادارہ کی ترقی کیلئے دعائیں کی جاتی ہیں، ریسکیو 1122 کسی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے،
آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان
-

چھاتی کے سرطان کا مکمل علاج کیسے ممکن ہے…..
لاہور۔ (اے پی پی) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں چھاتی کے سرطان کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی سمپوزیم میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، بریسٹ کینسرپروگرام کی انچارج پروفیسرڈاکٹرعندلیب، رجسٹرارپروفیسرمنیزہ قیوم، پرووائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرشیریں، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹرفیاض بٹ، دیگرفیکلٹی ممبران اورطلباء وطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔چھاتی کے سرطان سے بچاؤکی آگاہی کیلئے غبارے بھی اڑائے گئے اورآگاہی واک بھی منعقدکی گئی۔ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ2018 کے اعدادوشمارکے مطابق پوری دنیامیں بیس لاکھ خواتین چھاتی کے سرطان میں مبتلاہوئیں۔پاکستان میں ہرسال ہزاروں خواتین اس مرض کی وجہ سے جان کی بازی ہارجاتی ہیں۔ لوگوں کو کسی بیماری کے بارے میں آگاہی دینابڑی نیکی ہے۔ چھاتی کے سرطان کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص سے مکمل علاج ممکن ہوجاتا ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے انتہائی اہم موضوع پرسمپوزیم منعقدکروانے پروائس چانسلراورانتظامیہ کومبارکباد دی۔وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ چھاتی کے سرطان کی آگاہی سے خواتین کواس مرض سے بچایاجاسکتاہے۔ چھاتی کے سرطان کی ابتدائی مرحلے مں تشخیص علاج کی ضمانت ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کیلئے ہرقسم کی علمی سہولت فراہم کی جائے گی۔ چھاتی کے سرطان سے متاثرہ خواتین کی ذاتی زندگی بری طرح متاثرہوتی ہے۔ معاشرہ میں چھاتی کے سرطان بارے شعورپیداکرنے کیلئے آگاہی سیمینارمنعقدکروائے جائیں۔پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور وزیرصحت کی آگاہی سمپوزیم میں آمدپران کاشکریہ اداکیا۔ پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان نے کہاکہ معاشرے میں چھاتی کے سرطان بارے آگاہی پیداکرنابہت ضروری ہے۔ پروفیسرڈاکٹرعندلیب نے چھاتی کے سرطان کی وجوہات، علامات اورسدباب بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
lh/shk/tmb 1536 -

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ایسا کیا کر دیا کہ مقدمہ درج ہو گیا …
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ایسا کیا کر دیا کہ مقدمہ درج ہو گیا …
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب ، پیپلزپارٹی کے رہنما سرداردوست محمد کھوسہ کے خلاف ڈی جی خان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مقدمہ ڈیرہ غازی خان کی تھانہ صدرپولیس نے بجلی چوری کے الزام میں درج کیا ،
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ سکندرآباد فارم ہاوَس پرڈائریکٹ بجلی چوری کرکے ٹیوب ویل چلایا جا رہا تھا، سردار دوست محمد کھوسہ کے ذاتی سیکیورٹی گارڈزبجلی کا کنکشن منقطع نہیں کرنے دیتے،پولیس نے کھوسہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
مساجد کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ خطرے میں
بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران پاکستان میں 31ہزار2سو13ایف آئی آر درج کرکے 4887 ملزمان کوگرفتار کیا گیا جن پر 2ارب سے زائد کے واجبات تھے. اس مہم کے دوران 1ارب7کروڑ97لاکھ روپے وصول کئے گئے۔سب سے زیادہ 14ہزاربجلی چوروںپر لاہور الیکٹرک سپلائی نے ایف آئی آردرج کئے گئے۔
منگلا ڈیم کے تین پاورٹربائن خراب ہونے کی وجہ سے بجلی پیدا نہیں ہورہی. سینیٹ میں انکشاف
-

مریم کا حکم ہو اور کیپٹن ر صفدر نہ مانے…….ایسا ہو نہیں سکتا
مریم نواز کا حکم ہو اور کیپٹن ر صفدر نہ مانے…….ایسا ہو نہیں سکتا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن ر محمد صفدر دربند سے25 اکتوبر کو بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد روانہ ہونگے،کیپٹن صفدر اعوان براستہ صوابی میرا مداخیل تور غر پہنچیں گے ،
کیپٹن صفدر آزادی مارچ کے لیے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے، کیپٹن ر صفدر کو آزادی مارچ میں شرکت کے لئے انکے سسر نواز شریف اور انکی بیگم مریم نواز نے حکم دیا تھا ، کیپٹن ر صفدر نے آزادی مارچ کی مہم شروع کر دی ہے.
آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار
مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی
گزشتہ روز کیپٹن ر صفدر نے آزادی مارچ کا افتتاح کر دیا، عدالت میں پیشی اور ضمانت کی درخواست میں توسیع کے بعد کیپٹن ر صفدر داتا دربار پہنچے جہاں سلامی کے بعد انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ مولانا فضل الرحمان کا افتتاح کر دیا، آج سے مارچ شروع ہو گیا، دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا دے.
شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
مولانا فضل الرحمان نے اسلام آبا دکی جانب لانگ مارچ کا اعلان تو کر دیا لیکن اب وہ بند گلی میں پھنس چکے ہیں، سیاسی جماعتیں مولانا کے لانگ مارچ سے الگ ہو رہی ہیں، مولانا متحرک ہو چکے ہیں کہ کسی طرح لانگ مارچ کامیاب ہو لیکن یہ آنے والا وقت بتائے گا کہ آزادی مارچ میں مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کتنا دم ہو گا، مولانا آزادی مارچ سے نتائج حاصل کر لیں گے یا پھر پرانی تنخواہ پر کام کریں گے.
