Baaghi TV

Category: لاہور

  • چین پنجاب میں کتنے لاکھ گھر بنائے گا؟ اہم خبر

    چین پنجاب میں کتنے لاکھ گھر بنائے گا؟ اہم خبر

    چینی کمپنی پنجاب میں ہاؤسنگ منصوبے میں کتنے لاکھ گھر بنائے گی؟ پنجاب نے چین سے گھر بنانے کے لئے مدد مانگ لی

    وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید سے چینی کمپنی می شینگ انٹرنیشنل لمیٹڈ کے وفد نے ملاقات کی اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے مذاکرات کئے۔

    وفد کی قیادت گروپ چیئرمین گورونگ زونگ(Guo Rongzong) کر رہے تھے۔ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ اتھارٹی(پھاٹا) لیاقت چٹھہ اور جنرل سیکرٹری ہاؤسنگ ٹاسک فورس عاطف ایوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    میاں محمود الرشید نے چینی وفد کو نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ کے تحت کم آمدنی والے خاندانوں کومعیاری رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور پنجاب میں 25لاکھ گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا اہلیان تلہ گنگ و لاوہ کا دیرینہ مطالبہ پورا

    چینی وفد کے سربراہ پروفیسر گورونگ زونگ نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے گزشتہ دورہ چین میں چینی سرمایہ کاروں کونیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی تھی اور ان کی کمپنی نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر میں دلچسپی رکھتی ہے۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    ن لیگی باز نہ آئے، عدالت میں بھی چوری.؟.مریم نواز کو عدالت نے کیا کہا؟

    میاں محمود الرشید نے کہا کہ غیر ملکی اداروں کا پراجیکٹ کے لئے خدمات پیش کرنا خوش آئند ہے اورکم لاگت گھر وں کی تعمیر میں غیر ملکی اداروں کے تجربات سے استفادہ کیاجائے گا۔ ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ اتھارٹی لیاقت چٹھہ نے چینی وفد کو تعمیراتی قواعد اور فنانشل ماڈلز کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پھاٹا کے زیر انتظام اراضی کے علاوہ نجی شعبے کے تحت بھی کم لاگت گھر تعمیر کئے جائیں گے۔

  • پنجاب میں سرکاری زمینوں کے حوالہ سے حکومت کا بڑا فیصلہ

    پنجاب میں سرکاری زمینوں کے حوالہ سے حکومت کا بڑا فیصلہ

    سرکاری زمینوں کے آڈٹ کے لئے پنجا ب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اجلاس ہوا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں سرکاری زمینوں کے آڈٹ کےلیے کمیٹی قائم کر دی،صوبائی وزیرمال نائب سربراہ جبکہ ممبر کالونیزکمیٹی کے رکن اورسیکرٹری ہوں گے،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    ن لیگی باز نہ آئے، عدالت میں بھی چوری.؟.مریم نواز کو عدالت نے کیا کہا؟

    پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق کمیٹی ہر ضلع میں زرعی، سکنی اورکمرشل اراضی کا آڈٹ کرے گی،کمیٹی صوبے میں الاٹ،لیز،تجاوزات شدہ اراضی،سالانہ آمدن ،بقایا جات کے کوائف اکٹھے کریگی،

    صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ کمیٹی ایک ماہ میں تمام امورپرمبنی تفصیلی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کریگی، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق کمیٹی کام کرے گی، پنجاب کی تمام زمینوں کا آڈٹ کریں گے اور تفصیلی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دی جائے گی.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا اہلیان تلہ گنگ و لاوہ کا دیرینہ مطالبہ پورا

  • ہمیں چین سے یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے قوم کو کیسے غربت سے نکالا۔ تحریک انصاف کے اندر سے آواز اٹھ گئی

    ہمیں چین سے یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے قوم کو کیسے غربت سے نکالا۔ تحریک انصاف کے اندر سے آواز اٹھ گئی

    لاہور۔(اے پی پی)چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ چین میں وزیرا عظم عمران خان کا تاریخی استقبال ہوا، عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب ہے اور اس دورے کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے، انہوں نے کہاکہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ترین ملک ہے، معاشی اصلاحات کی وجہ سے سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی لے رہے ہیں، چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کرنے جا رہے ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مسائل کے حل کے لئے سی پیک اتھارٹی قائم کی گئی ہے، گوادر بندرگاہ سی پیک منصوبے کی بنیاد ہے، پاکستان میں سیاحت کے شعبہ میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہمیں گھروں کی قلت کا سامنا ہے،5 سال میں 50 لاکھ گھروں کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو آزاد ویزے کی سہولت دی ہے، چاہتے ہیں کہ سرمایہ کار پاکستان آئیں اور منافع کمائیں۔پہلے چین نے پاکستان سے سیکھا اب پاکستان چین سے سیکھ رہا ہے۔ ہمیں چین سے یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے قوم کو کیسے غربت سے نکالا۔ انہوں نے کہا کہ چین دنیا میں تیز ترین ترقی کرنے والا ملک ہے اور چین نے گزشتہ پانچ سال میں کرپشن کے خاتمہ کے لئے وزارتی سطح کے400 افراد کو سزائیں دے کر جیلوں میں ڈالا، ہم بھی بدعنوان افراد کے خلاف ایسی کارروائی کر نا چاہتے ہیں لیکن ہمارا نظام سست ہے، سرخ فیتے کی رکاوٹ بھی کرپشن کی وجہ سے ہوتی ہے آہستہ آہستہ صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ غربت کے خاتمے کے لئے چین کے اقدامات سے پوری دنیا سیکھ سکتی ہے۔

  • رانا ثناءاللہ کو جیل کے کس سیل میں رکھا گیا؟ اہم خبر

    رانا ثناءاللہ کو جیل کے کس سیل میں رکھا گیا؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو جیل میں کس سیل میں رکھا گیا ہے ، مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات میں بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی عدالتی کارروائی میں ایک انکشاف ہواہے قوم کےسامنے بیان کرناچاہتی ہوں،رانا ثناءاللہ کواس سیل میں رکھا جا رہا ہے جہاں سزائے موت کے قیدیوں کو رکھاجاتا ہے، ابھی تک رانا ثنااللہ کیخلاف کسی الزام کا ثبوت پیش نہیں کیا گیا،رانا ثنااللہ کو نواز شریف کا ساتھی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،شہریار آفریدی جو قسمیں کھاتے ہیں لگتا ہے انہوں نے اللہ کو جان نہیں دینی،

    رانا ثناء اللہ کیس کا جج کیوں تبدیل کیا گیا؟ مریم اورنگزیب نے بڑا دعویٰ کر دیا

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایک سال سےنااہل حکومت نےہدف پورانہیں کیا،حکومت نے50لاکھ گھر دینے تھے،عوام بے روزگار ہوگئے لیکن نااہل لوگ ملک پر مسلط ہیں،

    رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد کیس میں توسیع کی، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی ویڈیو سیف سٹی نے عدالت میں پیش کر دی جس پر رانا ثناء اللہ کے وکیل نے کہا کہ ویڈیو سے رانا ثناء اللہ کا موقف سچ ثابت ہو رہا ہے، اے این ایف نے رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عاید کرنے کی درخواست کی.

    اے این ایف نے عدالت سے استدعا کی کہ رانا ثنااللہ سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے،

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے

    گھر کا کھانا دینے سے متعلق رانا ثناء اللہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  • مریم نواز سے جیل میں موبائل برآمد ہوا یا نہیں؟ مریم نواز خود بول پڑیں

    مریم نواز سے جیل میں موبائل برآمد ہوا یا نہیں؟ مریم نواز خود بول پڑیں

    مویم نواز سے جیل میں موبائل برآمد ہوا یا نہیں، مریم نواز نے خود سب بتا دیا، سچ سامنے آنے پر سب حیران رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عدالت پیشی کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون برآمد ہونے کی بات جھوٹی ثابت ہوگئی ہے،جنہوں نے الزام لگایا تردید بھی انہیں کی طرف سے آئی،جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اسی طرح چلی جائےگی ،جس طرح جھوٹ کے پاوَں نہیں ہوتے ایسے ہی دھاندلی زدہ حکومت کے پاوَں نہیں،جنہوں نے موبائل فون برآمد ہونےکاالزام لگایا تردید بھی انہیں کی طرف سے آئی،آئی جی جیل خانہ جات کی تردید میں نے خود اخبار میں پڑھی،

    بہت ہو گیا جسمانی ریمانڈ، مریم نواز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    چودھری شوگرملزکیس،مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی، مریم نواز کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت پہنچ گئی، احتساب عدالت کے جج نے حاضری کے بعد مریم نواز کو بیٹھنے کی اجازت دے دی،

    عدالت نے کہا کہ آپ کی حاضری ہو گئی ہے آپ بیٹھ سکتی ہیں ،سیکیورٹی کا مسئلہ ہے عدالت میں رش نہ لگایا جائے، عدالت کے منع کرنے کے باوجود ن لیگی کارکنان کی جانب سے شور جاری رہا جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہا رکیا،مریم نواز کے وکلاء نے سائیڈروم میں مریم نوازکےساتھ مشاورت کی اجازت کی درخواست کی تو عدالت نے اجازت دے دی،اور کہا کہ وکلاملاقات کر لیں مگر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی دوسرا نہ ہو،

    عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی اور 23 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، مسلم لیگ ن کے کارکنان عدالت کے باہر جمع ہو چکے ہیں جو قیادت کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    ن لیگی باز نہ آئے، عدالت میں بھی چوری.؟.مریم نواز کو عدالت نے کیا کہا؟

  • وزیراعلیٰ پنجاب آج کن منصوبوں کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں؟ اہم خبر

    وزیراعلیٰ پنجاب آج کن منصوبوں کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں؟ اہم خبر

    وزیراعلیٰ پنجاب آج کس شہر میں اور کس منصوبے کا افتتاح کر رہے ہیں؟ اہم خبر سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار چکوال روانہ۔ہو گئے ہیں،وزیراعلیٰ چکوال میں چکوال اور جہلم کے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔چکوال کے 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں گے۔ ضلع چکوال کی 29 فیصد آبادی کو ہیلتھ کور حاصل ہوگا۔جہلم کے 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں گے۔صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ضلع جہلم کی 27 فیصد آباد کو ہیلتھ کور حاصل ہوگا۔

    الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اب کس سے امید ہے؟ قاسم سوری بول پڑے

    قاسم سوری کو ملی سپریم کورٹ سے بڑی خوشخبری

    وزیراعلیٰ چکوال کے شہریوں کیلئے مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعلیٰ ڈھوک ٹاہلیاں جھیل میں انٹرٹینمنٹ پارک اور واٹر سپورٹس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ انٹرٹینمنٹ پارک اور واٹر سپورٹس کے منصوبے پر 10 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چکوال کے بی ایس بلاک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ نئے بلاک کی تعمیر پر 16 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

    وزیراعلیٰ چکوال کی دھرابی جھیل میں ریزارٹ اور رابطہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ منصوبہ 8 کروڑ روپے سے مکمل ہوگا۔ وزیراعلیٰ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھاگوال کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔11 کروڑ 18 لاکھ روپے سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کیا گیا ہے۔

    بھارتی سازشیں ہوئی ناکام، ٹویٹر نے کیا بڑا فیصلہ

  • وزیراعظم سیلکٹڈ ہو گا تو……مریم اورنگزیب برس پڑیں

    وزیراعظم سیلکٹڈ ہو گا تو……مریم اورنگزیب برس پڑیں

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اونگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر شدید تنقید کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ترکی اورچین کی مثالیں دیتے ہیں،چین نے غریب کو صنعت دے کر غربت  سے باہر نکالا، نواز شریف غربت کا خاتمہ کررہے تھے،نوازشریف نے ملک میں سڑکیں بنائیں اور روزگار دیا،عمران خان  500 لوگوں کو جیلوں میں ڈالیں گے،یہاں مریم نواز اور رانا ثنااللہ پیشی بھگت رہے ہیں،پیشیوں سے ہمیں فرق نہیں پڑے گا،

    تمام جماعتوں کا موقف ہے کہ 2018 کے الیکشن کا مینڈیٹ چوری ہوا اوریہ وزیراعظم مسلط ہوا، اب ملک میں غربت رہے گی، ترقی نہیں ہو سکتی،مہنگائی نے ریکارڈ توڑا، ووٹ کو عزت نہیں ملی اسی وجہ سے آج ملک کا یہ حال ہے، وزیراعظم سلیکٹڈ ہوں گے تو ایسا ہوتا رہے گا،.

    بہت ہو گیا جسمانی ریمانڈ، مریم نواز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    چودھری شوگرملزکیس،مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی، مریم نواز کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت پہنچ گئی، احتساب عدالت کے جج نے حاضری کے بعد مریم نواز کو بیٹھنے کی اجازت دے دی،

    عدالت نے کہا کہ آپ کی حاضری ہو گئی ہے آپ بیٹھ سکتی ہیں ،سیکیورٹی کا مسئلہ ہے عدالت میں رش نہ لگایا جائے، عدالت کے منع کرنے کے باوجود ن لیگی کارکنان کی جانب سے شور جاری رہا جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہا رکیا،مریم نواز کے وکلاء نے سائیڈروم میں مریم نوازکےساتھ مشاورت کی اجازت کی درخواست کی تو عدالت نے اجازت دے دی،اور کہا کہ وکلاملاقات کر لیں مگر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی دوسرا نہ ہو،

    عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی اور 23 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، مسلم لیگ ن کے کارکنان عدالت کے باہر جمع ہو چکے ہیں جو قیادت کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    ن لیگی باز نہ آئے، عدالت میں بھی چوری.؟.مریم نواز کو عدالت نے کیا کہا؟

  • میرے سامنے کبھی کسی نے یہ "کام” نہیں کیا، رانا ثناء اللہ نے کیا کہہ دیا

    میرے سامنے کبھی کسی نے یہ "کام” نہیں کیا، رانا ثناء اللہ نے کیا کہہ دیا

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت پیشی کے موقع پر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے ہر کارکن آزادی مارچ کیلئے تیاری شروع کرے اور بھرپور حصہ لے، معلوم ہوا کہ پارٹی نے آزادی مارچ میں شمولیت کا فیصلہ ہے، کارکن آج سے تیاری کریں ،پارٹی کے لائحہ عمل کے مطابق آزادی مارچ میں ضرور شریک ہوں

    رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ عدالت میں دکھائی گئی فوٹیج نے میرے موقف کی تائید کی،10منٹ میں مجھے لے کرٹول پلازہ سےکینال ویوپہنچ گئے، اے این ایف نے موقع پر کوئی کارروائی نہیں کی،سیف سٹی کے ریکارڈ نے میرے موقف کو درست ثابت کیا،میں نے کبھی ہیروئن کونہیں دیکھااورنہ کسی نے میرے سامنے پی،میں سگریٹ تک نہیں پیتا،

    رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد کیس میں توسیع کی، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی ویڈیو سیف سٹی نے عدالت میں پیش کر دی جس پر رانا ثناء اللہ کے وکیل نے کہا کہ ویڈیو سے رانا ثناء اللہ کا موقف سچ ثابت ہو رہا ہے، اے این ایف نے رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عاید کرنے کی درخواست کی.

    اے این ایف نے عدالت سے استدعا کی کہ رانا ثنااللہ سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے،

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں کتنی ہوئی توسیع؟ اہم خبر

  • رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں کتنی ہوئی توسیع؟ اہم خبر

    رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں کتنی ہوئی توسیع؟ اہم خبر

    منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد کیس میں توسیع کی، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی ویڈیو سیف سٹی نے عدالت میں پیش کر دی جس پر رانا ثناء اللہ کے وکیل نے کہا کہ ویڈیو سے رانا ثناء اللہ کا موقف سچ ثابت ہو رہا ہے، اے این ایف نے رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عاید کرنے کی درخواست کی.

    اے این ایف نے عدالت سے استدعا کی کہ رانا ثنااللہ سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے،

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    سیدفرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس ملک میں عدالتیں نہ ہوں تو یہ لوگوں کو کچا کھا جائیں،پراسیکیوٹراے این ایف نے کہا کہ یہ کارروائی کس قانون کے تحت کی جارہی ہے، اگر ڈیوٹی جج ٹرائل سن سکتا ہے تو پھر ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی جائے، یہ باہر جاتےہیں توکہتے ہیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے،اس کیس کو ہائی جیک کیا جا رہا ہے،

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    اے این ایف نے عدالت میں دی رانا ثناء اللہ بارے درخواست، ن لیگی ہوئے پریشان

  • مریم نواز بارے عدالت نے ایسا کیا پوچھا کہ سب کی دوڑیں لگ گئیں

    مریم نواز بارے عدالت نے ایسا کیا پوچھا کہ سب کی دوڑیں لگ گئیں

    مریم نواز بارے عدالت نے ایسا کیا پوچھ لیا کہ جیل حکام کی دوڑیں لگ گئیں، سماعت ملتوی کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چودھری شوگرملز کیس میں مریم نواز کو احتساب عدالت لاہور پہنچا دیا گیا، قبل ازیں احتساب عدالت لاہورکے ڈیوٹی جج جواد الحسن سماعت کررہےہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ یوسف عباس اور مریم نواز کہاں ہیں جس پر حکام نے بتایا کہ مریم نواز کو تھوڑی دیر میں جیل میں پیش کر دیا جائے گا،عدالت نے سماعت کچھ وقت کے لئے ملتوری کر دی تھی تا ہم مریم نواز کو اب عدالت پہنچا دیا گیا ہے، مریم نواز کے خلاف کیس کی اب دوبارہ سماعت ہو گی.

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، مسلم لیگ ن کے کارکنان عدالت کے باہر جمع ہو چکے ہیں جو قیادت کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں. مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر اور پرویز رشید بھی عدالت میں پہنچ چکے ہیں

    بہت ہو گیا جسمانی ریمانڈ، مریم نواز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کے والد سابق وزیراعظم نواز شریف بھی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نواز شریف سے ملاقات کا دن بھی جمعرات کو مقرر ہے ،مریم نواز سے صرف اہلخانہ ملاقات کر سکتے ہیں

    مریم نوازکیلئے کوٹ لکھپت جیل میں بیٹرکلاس کی منظوری دی گئی تھی ، بی کلاس کےتحت مریم نوازکوٹی وی،اخبارکی سہولت دی جائے گی .

    مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

    نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی

    احتساب عدالت، مریم نواز کے وکیل کے دلائل جاری، کہا مریم نواز کے کمرہ سے تعفن اٹھتا ہے