Baaghi TV

Category: لاہور

  • قیدیوں کے لئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے کن قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا؟

    قیدیوں کے لئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے کن قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا؟

    پنجاب حکومت نے صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے جیلوں میں قیدیوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب حکومت نے جیل حکام سے تمام قیدیوں کی فہرستیں مانگ لی ہیں، پہلے مرحلے میں جان لیوا امراض میں مبتلا قیدیوں کو ریلیف دیاجائے گا ،دوسرے مرحلے میں معمولی جرائم میں ملوث ملزمان کو رہا کیاجائے گا

    صرف لاہور ریجن کی 5 جیلوں میں 5 ہزار سے زائد اضافی قیدی ہیں ،پنجاب کی 38 جیلوں میں سے 34 جیلوں کی اسکریننگ کی گئی ،پنجاب کی جیلوں میں 480 قیدیوں میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ،ہیپاٹائٹس سی کے 2717 اورہیپاٹائٹس بی کے 299 قیدی ہیں

    ن لیگی رہنماؤں کے ساتھ جیلوں میں "زیادتی” ہو رہی ہے، سینیٹر مشاہد اللہ کا انکشاف

    گزشتہ ماہ وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوھدری نے بھی کہا تھا کہ ہ جیلوں میں قید معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ نے ایک انتہایہ اہم فیصلہ کل یہ کیا کہ وزیر اعظم نے ایک ہائی پاور کمیٹی بنائی جو جیلوں میں قید ایسے قیدیوں کے مقدمات کا جائزہ لے گی جو قتل، منشیات منی لانڈرنگ اور اسطرح کے سنگین جرائم میں ملوث نہیں ہیں، ان کی رہائی کے امکانات کا جائزہ لیا جائیگا، اور عملی اقدامات کئے جائیں گے .

    جیلوں میں قید معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو سنائی فواد چودھری نے خوشخبری

     

    لاہور میں ایڈز کے کتنے رجسٹرڈ مریض، خوفناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

    بلاول کے حلقہ میں ایڈزکیوں؟ عالمی ماہرین کی ٹیم نے خطرناک انکشاف کردئیے

    کراچی کی جیل میں ایڈز کا قیدی دم توڑ گیا

    خیبر پختونخواہ کی جیلوں میں ایڈز کے کتنے مریض، رپورٹ آ گئی

     

     

  • لاہور : کیفے الینٹو پر چھاپہ مارنے والے ایکسائز آفیسر کو تبدیلی  کے بہت بڑے انعام سے نواز دیا گیا

    لاہور : کیفے الینٹو پر چھاپہ مارنے والے ایکسائز آفیسر کو تبدیلی کے بہت بڑے انعام سے نواز دیا گیا

    لاہور : اسے کہتے ہیں تبدیلی ، کیفے الینٹو پر چھاپہ مارنے والے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر مسعودبشیر وڑائچ کو ایمانداری دکھانے اور اپنی ذمہ داری نبھانے پر ڈی گریڈ کرتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سے او ایس ڈی بنا کر عمران خان کے ویژن جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا ہے


    باغی ٹی وی کے مطابق چند دین قبل الینٹو کیفے پر چھاپہ مارنے والے آفیسر کو نہ صرف او ایس ڈی بنایا گیا ہے بلکہ ٹرانسفر بھی کردیا گیا ہے. ایکسائز اند ٹیکسیشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل زاہد حسین نے تنزلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے 11 ستمبر کے تاریخی دن جس دن اس ملک کے بانی دنیا سے کوچ کرگئے ، اسی دن انصاف ، میرٹ اور ایمانداری کا قتل کرکے ایک ایماندار آفیسر کی نہ صرف تذلیل کی گئی بلکہ اسے دوسری جگہ ٹرانسفر کرکے عمران خان کے ویژن کو بھی اس دن دفن کردیا گیا

    باغی ٹی وی کے مطابق کیفے الینٹو پر چھاپہ مارنے کی سزا کے مستحق مسعود بشیر وڑائچ کی تنزلی اور تذلیل کے حکم نامے پر دستخط کرکے اس حکم نامے کو دیگر دوسرے ماتحت اداروں تک پہنچا کر یہ ثابت کیا گیا ہے کہ کوئی آئندہ ایسی ایماندارانہ غلطی نہ کرے

  • حافظ سعید کے خلاف نئے مقدمات نہیں بنا رہے انہیں قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

    حافظ سعید کے خلاف نئے مقدمات نہیں بنا رہے انہیں قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

    وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ حافظ سعید اور جیش محمد کیخلاف نئے کیسز نہیں بنا سکتے اور جو پہلے سے موجود ہیں ان پر پیروی ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بھاری نقصان برداشت کیا اور اب حکومت نے تمام جہادی گروپوں کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جیش محمد اور جماعت الدعوۃ کے تمام مدارس کو حکومتی تحویل میں لیا گیا ہے کیوں کہ انہیں قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں۔ جو پاکستانی افغانستان میں لڑتے رہے انہیں مین اسٹریم میں لانا ہے لیکن اب پاکستان میں کسی جنگی سردار یا دہشت گرد کی جگہ نہیں ہے۔

    حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ ترجمان جماعةالدعوة نے پول کھول دیا

    مسجد بنانا حافظ سعید کا جرم ٹھہرا

    وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت اپوزیشن پارٹیوں کی بڑی قیادت جیل میں ہے اور ایسے وقت میں چھوٹے کارکن ہمیشہ ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔ تحریک انصاف کو صرف اپنے آپ سے خطرہ ہے تاہم کسی نئی پارٹی سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ نے لاعلمی کا اظہار کیا۔

    نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

    قبل ازیں ایک اور انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان عالم دین ہیں انکی عزت کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمان سے ڈیل نہیں ہو گی وہ خود ڈھیلے ہو جائیں گے۔ جج کیخلاف ویڈیو شریف برادران نے بنوائی تھی، جج ویڈیو کیس میں شریف خاندان پر فرد جرم عائد ہونی چاہیے تھی، زرداری کیخلاف کیس جانبدارانہ ہوتا تو وہ جیل میں نہ ہوتے، وائٹ کالرکرائم ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے، پولیس کے نظام کوبہتربنائیں گے، اگلے چارسالوں میں ملک کی حالت بہترہوجائے گی۔

    مودی کشمیر کی جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ہار چکا،وفاقی وزیر داخلہ

     

     

    کسی کو حرام نہیں کھانے دوں گا، وفاقی وزیر داخلہ کا اعلان

     

    میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح‌ افراد کبھی نہیں‌ دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں‌ کہا؟ اہم خبر

     

     

  • بھارت کی بدترین بربریت نے کشمیریوں کوکندن بنادیا:ناصرڈارکی کاشانہ ہوم میں گفتگو

    بھارت کی بدترین بربریت نے کشمیریوں کوکندن بنادیا:ناصرڈارکی کاشانہ ہوم میں گفتگو

    آزادکشمیرکے وزیر ٹرانسپورٹ ،جنگلات اورفشریز ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بدترین بھارتی بربریت نے کشمیریوں کوکندن بنادیا،ان کاعزم واستقلال اورحوصلہ مزید مضبوط اوربلند ہوگیا۔نڈر کشمیری بھارتی سورماﺅں کوسرنڈرکرنے پر مجبور کردیں گے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روز لاہورمیں کاشانہ ویلفیئرہوم کادورہ کرنے کے بعدوہاں موجود یتیم وناداراوربے سہارابیٹیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ناصر حسین ڈار نے کاشانہ ہوم میں زیرکفالت بیٹیوںکے قیام وطعام کیلئے فراہم کی جانیوالی جدید سہولیات سمیت اس کے مختلف شعبہ جات کاجائزہ لیا۔انہوں نے کاشانہ ہوم میں مجموعی طورپرصفائی ستھرائی اور معیاری انتظامات دیکھتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ مسزافشاں لطیف کی انتظامی قابلیت اورصلاحیت کوسراہا۔ناصرحسین ڈار نے کاشانہ کی یتیم وناداربیٹیوں سے جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال بارے کچھ سوالات پوچھے جس کے جوابات سن کرانہیں خوشگوار حیرت ہوئی .

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    ۔انہوں نے کہا کہ کاشانہ کی یتیم وبے سہارابیٹیوں کاجموں وکشمیر کی موجودہ نازک صورتحال سے آگاہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کیلئے پریشان اورفکرمندہوناقابل قدر ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشانہ میں اہل کشمیر کیلئے ہونیوالی خصوصی اجتماعی دعائیہ تقریبات کے انعقاد پرسپرنٹنڈنٹ مسزافشاں لطیف اوریتیم وبے سہارابیٹیوں کے صادق جذبوں کوسراہا۔

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    ناصر ڈار نے مزید کہا کہ نریندرمودی اپنے تمام ترفسطائی ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام کوڈرانے ،جھکانے اوردبانے میں بری طر ح ناکام رہا ۔بھارت جس قدردبا ئے گاقانون فطرت کے تحت تحریک آزادی کشمیر اس قدرابھرتی چلی جائے گی۔اب دنیا جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور وہاں کشت وخون سمیت مجموعی صورتحال کوان دیکھا نہیں کرسکتی ۔

  • لاہور کے بیشتر مقامات پر بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، شہری سراپا احتجاج

    لاہور کے بیشتر مقامات پر بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، شہری سراپا احتجاج

    لاہور : ملک میں تبدیلی آئے یا ناں آئے ، لاہور میں تو تبدیلی آگئی ہے ، اطلاعات کے مطابق لاہور کے بیشتر علاقوں میں آج بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہری سراپا احتجاج بن گئے

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور کینٹ کے علاقہ کیر کوٹ ملحقہ بیدیاں روڈ کے مکینوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے بیدیاں روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ وہ شدید کرب میں زندگی گزار رہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب کے انتظامی معاملات میں قطعی دلچسپی نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر نادر آباد پولیس نے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی بابت بات چیت بھی کی مگر گرمی کے مارے علاقہ مکین بجلی کی بحالی سے پہلے کسی صورت مانتے دکھائی نہ دیے۔

    واضح رہے کہ آر اے بازار سے بھٹہ چوک جانے والی یہ واحد سڑک اس وقت مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی جب علاقہ مکین بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش پر احتجاج کر رہے تھے۔

    گزشتہ رات بھی بیدیاں روڈ سے ملحقہ علی پارک میں بجلی مکمل طور پر بند رہی اور دن میں تقریباً 9 گھنٹے کی بندش کے بعد بحال ہوئی اور آج کیر کوٹ میں یہ صورت حال دیکھنے کو ملی

  • شریف خاندان کا مددگار، منی لانڈرنگ کا ایک اورملزم پاکستان سے فرار ہوتے نیب کے ہتھے چڑھ گیا

    شریف خاندان کا مددگار، منی لانڈرنگ کا ایک اورملزم پاکستان سے فرار ہوتے نیب کے ہتھے چڑھ گیا

    شریف خاندان کے لئے ایک اور مشکل، منی لانڈرنگ کا ایک اور مبینہ ملزم نیب کے ہتھے چڑھ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور ان کے بیٹے سلمان شہباز کے لئے منی لانڈرنگ کرنے والا مبینہ ملزم آج بدھ کو مانچسٹر کے لئے روانہ ہو رہا تھا کہ پاکستان کے قومی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ملزم کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا

    ملزم محمد سجاد مانچسٹر جانے کے لئے لاہور سے پرواز 709 پر سوار تھا جسے ایف آئی نے حراست میں لے کر نیب کے حوالے کر دیا، ملزم کا نام ہٹ لسٹ میں تھا، اور نام نیب کی جانب سے ایف آئی اے کو فراہم کیا گیا تھا.

    واضح رہے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آفتاب محمود اور شاہد رفقی کی وعدہ معاف گواہی کی درخواست چیئرمین نیب نے منظور کر لی ہے، لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تونیب نے گرفتار ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کو عدالت میں پیش کیا

    شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم کے ریمانڈ میں توسیع

    نیب نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ گرفتارملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،چیئرمین نیب نے ملزموں کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منطور کرلی ہے ،عدالت نے ملزمان کو نیب تحویل میں دینے کی درخواست منظور کرلی ،

    وعدہ معاف گواہ بننے والے ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ ہو گا۔

    دونوں ملزمان نے ایک ارب کے لگ بھگ منی لانڈرنگ کی، ملزم آفتاب محمود کے بیان کے مطابق اس نے یوکے و دیگر کمپنیوں سے شریف فیملیز کو بھاری رقوم منتقل کیں،آفتاب محمود نے اعتراف کیا کہ اس نے بے نامی افراد کے نام پر ٹی ٹیز بھی بھجوائیں،

    شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ میں ایسی پھنسی کہ اب بچنا مشکل

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    واضح رہے کہ اس سے قبل مشتاق چینی حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بھی وعدہ معاف گواہ بنا تھا جس نے بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ حمزہ شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے نیب کو 2 نجی بنکوں کے ذریعے 37 ٹرانزیکشن سے متعلق نیب کو ریکارڈ فراہم کیا۔ 2 بنکس اکاونٹ کے زریعے 50 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 899 روپے کی غیر ملکی ترسیلات موصول ہوئیں، سلمان شہباز کے اکاونٹ میں 60 کروڑ 30 لاکھ 54 ہزار بذریعہ چیکس منتقل کیے۔مشتاق چینی کا دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کیا گیا ،نیب لاہورمشتاق چینی کا دفعہ 164 ریکارڈ کروانے کے بعد واپس روانہ ہوگئی .

  • صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت ، کیس کی تفتیش تبدیل کردی گئی

    صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت ، کیس کی تفتیش تبدیل کردی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صلاح الدین تشدد کیس کی تفتیش اب ڈی آئی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈی آئی کریں گے ،صلاح الدین کے والد محمد افضال نے تفتیش کی تبدیلی کے لیے گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا تھا ،ایڈیشنل انویسٹی گیشن پنجاب نے تفتیش تبدیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ،ڈسٹرکٹ اسٹینڈنگ بورڈ رحیم یار خان کی منظوری کے بعد تفتیش تبدیل کی گئی ،آر پی او بہاولپور نے بھی کیس کی تفتیش تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

    اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو

    صلاح الدین کے والد کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مطالبہ، وزیراعلیٰ نے کروائی انصاف کی یقین دہانی

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

     

    واضح رہے کہ صلاح الدین کو پولیس حراست میں تشدد کے ذریعے قتل کر دیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب نے تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے اور اس ضمن میں ہائیکورٹ کو خط لکھ کر سفارش کی ہے.

    صلاح الدین بچپن سے ہی ذہنی معذور تھا وہ گزشتہ دنوں فیصل آباد سے اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کی جس کی وڈیو پورے میڈیا پر وائرل ہو گئی اس کے چند دن بعد وہ رحیم یار خان میں اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ،پولیس پکڑ کر اسے تھانے لے گئی اور تھانے میں تفتیش کے دوران صلاح الدین پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا جس وہ جان کی بازی ہار گیا۔

  • عبدالقادر عظیم کھلاڑی اور محب وطن پاکستانی تھے ، چوہدری سرور

    عبدالقادر عظیم کھلاڑی اور محب وطن پاکستانی تھے ، چوہدری سرور

    لاہور : عبدالقادر عظیم کھلاڑی اور محبت وطن پاکستانی تھے ، قوم ان کو ہمیشہ یاد رکھے گی ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی وفات پر گھروالوں سے تعزیت کرنے ان کے گھر پہنچ گئے ،

    ذرائع کے مطابق سابق کرکٹر عبدالقادر کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ عبدالقادر نے عمران خان کی تصاویر اور ان کے بارے میں نظم لکھ رکھی ہے

    چوہدری محمد سرور نے میڈیا والوں کو بتایا کہ عبدالقادر کا کمرہ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کتنے پکے پاکستانی تھے مجھے بتایا گیا ہے کہ عبدالقادر نے آخری خط عمران خان کو لکھا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق چوہدری سرور نے اس موقع پر کہا کہ وہ عظیم کرکٹر کی وفات پر ان کے گھروالوں سے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بھی تعزیت کا اظہار کرنے آیا ہوں

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں عبدالقادر کی فیملی کے ساتھ ہیں چوہدری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفنٹری روڈ اور جہاں عبدالقادر کھیلتے تھے اس سٹیڈیم کا نام عبدالقادر کے نام منسوب کرنے کے حوالےسے سوچ رہے ہیں

  • نوکریاں ہی نوکریاں ،بے روزگاروں کے لیے خوشخبری

    نوکریاں ہی نوکریاں ،بے روزگاروں کے لیے خوشخبری

    لاہور : لاہر ڈویژن میں بے روزگاروں کے لیے ایک اچھی خبر ہے کہ لیسکو میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمین کی بھرتی کی منظوری دیدی گئی، نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتی کا عمل مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

    ذرائع کے مطابق لیسکومیں ملازمین کی بھرتی لائن سٹاف اور ریڈنگ سیکشن میں ملازمین کو بھرتی کیا جائے گا، چیف لیسکو کے مطابق 1180 ملازمین کو بھرتی کرنے کی اجازت دی گئی ہے، یہ بھرتی کسی ٹیسٹنگ کمپنی کے ذریعے کی جائے گی

  • آج کی سب سے بڑی اور بری خبران کے لیے جو شوقین ہیں ایک خاص چیز کے

    آج کی سب سے بڑی اور بری خبران کے لیے جو شوقین ہیں ایک خاص چیز کے

    لاہور : چائے پینے والے اب کدھر جائیں گے ، چائے کے دیوانوں کیلئے بُری خبر، شہر کی اوپن مارکیٹ اور اکبری منڈی میں برانڈڈ اور چائے کی کھلی پتی کی قیمتوں میں 100 سے 140 روپے فی کلو گرام تک کا اضافہ ہوگیا۔

    لاہور اکبری منڈی میں برانڈڈ چائے100 روپے اضافے کے بعد1200 روپے کی فی کلوگرام جبکہ کھلی پتی120 سے 140 روپے مہنگی ہونے کے بعد بالترتیب 880 اور 920 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے،مہنگائی کے سونامی میں ڈوبتی عوام چائے کی قیمتوں میں اضافے پربلبلا اٹھی،پتی کے مہنگے ہونے پر چھوٹے تاجر بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں،

    دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ درویش وزیراعلیٰ سے اگر پتی کا ریٹ کنٹرول نہیں ہوسکتا تو وہ باقی معاملات کیسے ڈیل کرتے ہوں گے ، شہریوں نے تو واضح طور پر کہہ دیا ہےکہ موجودہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ چائے کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے،