Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزراء کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں کیں؟ چیئرمین نیب کو لاہور ہائیکورٹ نے طلب کر لیا

    وزراء کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں کیں؟ چیئرمین نیب کو لاہور ہائیکورٹ نے طلب کر لیا

    چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب ملتان کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب ملتان کو نوٹس جاری کرکےجواب طلب کرلیا،

    درخواست گزار نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کے آمدن سے زائد اثاثے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا،عدالت نے درخواست فیصلے کے لیے نیب حکام کو بجھوا دی تھی،عدالتی حکم کو 4ماہ گزر جانے کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہیں کیا گیا،

    وفاقی وزیرخسرو بختیار اور صوبائی وزیرہاشم جواں بخت پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، ہاشم جواں بخت پر اتحاد شوگر ملز، میگا پراجیکٹس اور ڈی ایچ اے لاہور میں کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام ہے،

  • قومی دولت کا لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ واپس کرنا ہوگا، وزیراطلاعات پنجاب

    قومی دولت کا لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ واپس کرنا ہوگا، وزیراطلاعات پنجاب

    وزیر اطلاعات و صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کو ورثے میں ملنے والے قرضوں کے بوجھ اور مسائل کے انبار حل کئے جا رہے ہیں انشاء اللہ آنے والے چار برس ترقی و خوشحالی کی نوید ثابت ہوں گے اور عام آدمی کی مشکلات کم سے کم کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کام جاری ہے۔ اسی طرح موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے ڈیرہ نیو مزنگ میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ میاں اسلم اقبال نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت ملک کو مستحکم بنیادیں دینا چاہتی ہے اسی لئے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر کرپشن کے خاتمے اور لانگ ٹرم پالیسیز متعارف کرائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بعض عناصر اپنے مخصوص سیاسی مقاصد کیلئے منفی پراپیگنڈا میں مصروف ہیں عوام بخوبی جانتے ہیں کہ نوازلیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے ادواراقتدار میں ملک کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا، قومی خزانہ کس بے دردی سے لوٹا اور اپنوں کو کیسے نوازا؟

    کشمیر پاکستان کی شہ رگ، اس کیلئے ہم کسی بھی حد تک جائیں گے، میاں اسلم اقبال

    میاں اسلم اقبال نے کہاکہ عمران خان نے اپنی انتخابی مہم میں قوم سے کئے ہوئے احتساب کے وعدے کو پورا کیا ہے اور کسی دباؤ میں آئے بغیر بلاامتیاز اور بے لاگ احتساب یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ احتسابی عمل کے بارے میں دانستہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جبکہ نوازلیگ اور پیپلزپارٹی اپنا بویا ہوا کاٹ رہی ہے اور انہیں قومی دولت کا لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ واپس کرنا ہوگا۔میاں اسلم اقبال نے کہاکہ اپوزیشن کو اقتدار کا غم کھائے جا رہا ہے لیکن انہیں مزید چار سال عوامی مینڈیٹ کاانتظارکرنا ہوگا۔

    فضل الرحمان کا ایجنڈا دوسروں کے کندھے پررکھ کربندوق چلانا ہے ،میاں اسلم

    میاں اسلم اقبال نے کھلی کچہری میں پولیس سمیت لوگوں کی مختلف محکموں سے متعلق شکایات سنی۔انہوں نے یقین دلایاکہ ڈینگی کی موجودہ صورتحال پر جلد قابو پالیاجائے گا۔انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور ڈینگی کی افزائش روکنے کیلئے حکومتی سرگرمیوں میں ہاتھ بٹائیں۔

    میاں اسلم اقبال نے کہاکہ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پوری طرح متحرک ہے اور ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔لوگوں کی شکایات پر موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و صنعت میاں اسلم اقبال نے کہاکہ جائز مسائل کا حل ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور سرکاری افسران کو عام آدمی کی دادرسی کیلئے فوری کارروائی کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کو غیرضروری پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔اس موقع پر سائلین کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا اور مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا شکریہ ادا کیا

  • ہم نے اپنی غلطیوں کے باعث مسئلہ کشمیر پر اپنا کیس کمزور کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر

    ہم نے اپنی غلطیوں کے باعث مسئلہ کشمیر پر اپنا کیس کمزور کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی غلطیوں کے باعث مسئلہ کشمیر پر اپنا کیس کمزور کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی لاہور میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کے باعث و جود میں آیا،1949میں معاہدہ کراچی کے 3فریق تھے ،معاہدہ کراچی میں حکومت آزادکشمیر کا کوئی کردار نہیں،ماضی میں امریکی صدور کہا کرتے تھے سرحدیں تبدیل نہیں ہوسکتیں،جب تک آزادکشمیرکے کردارتعین نہیں کیا جائے گابھارت کومقبوضہ کشمیرسے نہیں نکالا جاسکتا.

    بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں پر پاک فوج کا کرارا جواب

    راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ انوکھا نہیں ہے ،دشمن چاہتا ہے ہم میں نظریاتی اختلافات پیدا ہوں،نائن11کے بعد ہمیں استعمال کیا گیا ، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں اخلاقی برتری حاصل ہے ،پاکستان نے ہمیشہ کشمیر میں رائے شماری کی حمایت کی،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرکسی نےبھارت کی حمایت نہیں کی،جن ملکوں کے اپنے انسانی حقوق نہیں وہ ہمیں کیا ووٹ دیں گے؟

    پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بے بنیاد قراردے کرمستردکردیا

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک مسئلہ سیاسی اور دوسراانسانی ہے ،جو بھارت کے بس میں تھا اس نےمقبوضہ کشمیر میں کیا،مسئلہ کشمیر پر ایک زمانے میں کلنٹن اور اوباما نے بھی بات کی تھی ،ہم نے اپنی غلطیوں کے باعث مسئلہ کشمیر پر اپنا کیس کمزور کیا،مسئلہ کشمیر میں استصواب رائے کا مطالبہ کا کوئی انوکھا واقعہ نہیں ،عمران خان سے کہا مسئلہ کشمیر یو این لے جائیں ہم آپکےساتھ ہیں،

  • شہباز شریف فیملی کے خلاف وعدہ معاف گواہوں کو عدالت سے ملی خوشخبری

    شہباز شریف فیملی کے خلاف وعدہ معاف گواہوں کو عدالت سے ملی خوشخبری

    شہبازشریف،حمزہ،سلمان اورنصرت شہبازکےخلاف وعدہ معاف گواہوں کی ضمانت کی درخواستیں منظورکر لی گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے آفتاب محمود اورشاہدرفیق کی درخواستیں منظور کیں،وعدہ معاف گواہوں کی 10،10لاکھ روپےکے 2،2ضمانتی مچلکوں کے عوض درخواستیں منظور کی گئیں

    درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ شہباز شریف اور دیگرکی کرپشن سے متعلق وعدہ معاف گواہ بن کر بیانات ریکارڈ کروا دیے ہیں، حمزہ شہباز سمیت دیگر کی کرپشن میں سہولت کار کا کردار ادا کیا، عثمان انٹرنیشنل نامی کمپنی سے رقوم شریف فیملی کے اراکین کو منتقل کیں،برطانیہ سمیت دیگرممالک کے جعلی افراد کے نام پر کالا دھن سفید کیا،

    واضح رہے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آفتاب محمود اور شاہد رفقی کی وعدہ معاف گواہی کی درخواست چیئرمین نیب نے منظور کر لی ہے، لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تونیب نے گرفتار ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کو عدالت میں پیش کیا

    نیب نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ گرفتارملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،چیئرمین نیب نے ملزموں کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منطور کرلی ہے ،عدالت نے ملزمان کو نیب تحویل میں دینے کی درخواست منظور کرلی ،

    وعدہ معاف گواہ بننے والے ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ ہو گا۔

    دونوں ملزمان نے ایک ارب کے لگ بھگ منی لانڈرنگ کی، ملزم آفتاب محمود کے بیان کے مطابق اس نے یوکے و دیگر کمپنیوں سے شریف فیملیز کو بھاری رقوم منتقل کیں،آفتاب محمود نے اعتراف کیا کہ اس نے بے نامی افراد کے نام پر ٹی ٹیز بھی بھجوائیں،

    شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ میں ایسی پھنسی کہ اب بچنا مشکل

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    واضح رہے کہ اس سے قبل مشتاق چینی حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بھی وعدہ معاف گواہ بنا تھا جس نے بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ حمزہ شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے نیب کو 2 نجی بنکوں کے ذریعے 37 ٹرانزیکشن سے متعلق نیب کو ریکارڈ فراہم کیا۔ 2 بنکس اکاونٹ کے زریعے 50 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 899 روپے کی غیر ملکی ترسیلات موصول ہوئیں، سلمان شہباز کے اکاونٹ میں 60 کروڑ 30 لاکھ 54 ہزار بذریعہ چیکس منتقل کیے۔مشتاق چینی کا دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کیا گیا ،نیب لاہورمشتاق چینی کا دفعہ 164 ریکارڈ کروانے کے بعد واپس روانہ ہوگئی .

  • 20واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ، واہ پاور اور واہ کاریگر نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    20واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ، واہ پاور اور واہ کاریگر نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    لاہور۔(اے پی پی)پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری 20ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے کوارٹر فائنل میچوں میں واہ پاور نے راولپنڈی رائل کو 4 وکٹوں جبکہ واہ کاریگر نے گجر خان کو 2 وکٹوں سے ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اوول کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں راولپنڈی رائل نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 213رنز بنائے۔ جواد حمید نے 67، شہزاد کیانی 40، راحیل فاروقی 29 اور تاج خان نے 42 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ واہ پاور کی طرف سے محمد وسیم نے 2/25 اور عامر مجید نے 2/41 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں واہ پاور نے 29.2 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پوراکرلیا۔ یعقوب وسیم نے 88، یوسف خان 36اور نصیر نے 24رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ جواد حمید نے 2/32 وکٹ حاصل کیں۔ گجر خان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گجر خان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 199رنز بنائے۔ عالم گیر خان نے 42، رضوان مجید 37 اور احتشام آزاد نے 32 رنز بنائے۔ واہ گاریگر کی طرف سے جاوید نے 2/28 اور آفتاب احمد نے 2/35 وکٹ حاصل کیں۔

  • صوبائی داراحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم و مرطوب ر ہے گا، محکمہ موسمیات

    صوبائی داراحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم و مرطوب ر ہے گا، محکمہ موسمیات

    لاہور۔(اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی داراحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم و مرطوب ر ہے گا ، تا ہم گوجرانوالہ ڈویژن،راولپنڈی، اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب وخشک رہا،منگل کے روز لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ37اور کم سے کم35سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تنا سب77فیصد تھا۔

  • کرپشن کرنے والوں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    کرپشن کرنے والوں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    عوام کے جائزکام میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے نہیں دوں گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت عوامی فلاح کے وہ کام کررہی ہے جو ماضی میں کوئی حکومت نہ کرسکی ،تعلیم،صحت اورپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں میں جنوبی پنجاب کو ترجیح دی گئی ہے،جنوبی پنجاب کی محرومیاں دورکرنے کےلیےعملی اقدامات کیے ہیں

    مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ کو سعودی عرب سے ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کےلیےسیاسی و انتظامی مشینری کو متحرک کردیا ہے ،کرپشن کرنے والوں کیلیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں،مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے،کرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیا،

    وزیراعلیٰ پنجاب کی حرم نبوی کے امام سے ملاقات، روضہ رسول پر حاضری

    ”کشمیر بنے گا پاکستان” کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا یوم دفاع پر پیغام

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم

  • تھانوں میں موبائل پرباپندی کےخلاف درخواست پرسماعت نہ ہو سکی

    تھانوں میں موبائل پرباپندی کےخلاف درخواست پرسماعت نہ ہو سکی

    لاہور ہائیکورٹ میں تھانوں میں موبائل پرباپندی کےخلاف درخواست پرسماعت نہ ہو سکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس مامون رشید کی اسلام آباد اجلاس میں شرکت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی،عدالت نے درخواست گزار کو تصاویری ثبوت کیس کا حصہ بنانے کی ہدایت کررکھی ہے

    گزشتہ سماعت پر لاہور ہائیکورٹ میں تھانوں میں موبائل فون پر پابندی کے حوالہ سے درخواست کی سماعت ہوئی ،جسٹس مامون الرشید شیخ نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزارنے کہا کہ پولیس نے تھانوں میں موبائل فون پرپابندی لگا رکھی  ہے،عدالت کےحکم پرمختلف تھانوں کی تصاویرلے آئےہیں ،عدالت نے استفسار کیا کہ یہ کس کس تھانےکی تصاویرہیں ؟  درخواست گزار نے بتایا کہ یہ تصاویرتھانہ ہربنس پورہ لاہور، بھیرہ،راولپنڈی کی ہیں،تھانوں میں ایس ایچ او کےتحریری حکم آویزاں ہیں،

    عدالت نے حکم دیا کہ تصاویری ثبوت کو کیس کا حصہ بنایا جائے، عدالت نے تصاویرکودرخواست کیساتھ منسلک کرکے 24ستمبرکو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

    گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین موبائل دفتر نہیں لا سکتے، پابندی لگ گئی

    درخواست گزار نے عدالت سے درخواست میں استدعا کہ کہ ہائیکورٹ میں موبائل فون پرپابندی نہیں ،تھانوں میں کیوں؟موبائل فونزکے بجائے تھانے پیسےلے جانے پرپابندی لگائی جائے

    آئی جی موبائل فون کی بجائے بٹوہ تھانے لے جانے پر پابندی لگاتے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برہم

    پولیس تشدد روکنے کی بجائے آئی جی پنجاب کا انوکھا حکم نامہ، سمارٹ فون پر لگائی پابندی

    دوسری جانب پنجاب پولیس کے ترجمان نایاب حیدر نے کہا ہے کہ موبائل فون سے کام متاثر ہوتا ہے اس لئے تھانوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی لگائی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوام سے بدسلوکی،تشدد کے واقعات سامنے آنے کے بعد محکمہ پولیس کی نئی منطق سامنے آئی،پولیس رویے میں تبدیلی کے بجائےموبائل فون پرپابندی لگادی گئی ، پنجاب کے تھانوں میں موبائل فون لے جانے پرپابندی عائد کر دی گئی،

    موبائل فون کی دکان پر پی ٹی اے سے لائسنس کی تجویز

    شناختی کارڈز،موبائل سم اوربینک اکاونٹ کیلیے بائیو میٹرک کی شرط ختم

    سائلین،میڈیا،پولیس ملازمین تھانےموبائل فون نہیں لے جاسکتے ،تھانےمیں آنیوالوں کےموبائل فون گیٹ پرجمع ہوں گے ،ایس پی،ایس ایچ او،محرورکوفون استعمال کرنے کی کھلی چھوٹ ہو گی ، اس ضمن میں اے آئی جی آپریشنز نےمراسلہ جاری کردیا ہے

    دوسری جانب ترجمان پولیس نایاب حیدرکا کہنا ہے کہ موبائل فون سےکام متاثرہوتا ہے .

  • لاہور ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں میں اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف  سیکرٹری سکولز کو طلب کر لیا

    لاہور ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں میں اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف سیکرٹری سکولز کو طلب کر لیا

    لاہور(اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ نے نجی سکولوں میں اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف دائر درخواست پر سیکرٹری سکولز کو ذاتی حیثیت میں طلب کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ آگاہ کیاجائے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایانے کہا کہ شہریوں کو مفت تعلیم کی فراہمی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود نجی تعلیمی ادارے اضافی فیس وصول کرکے غیرقانونی اقدام کررہے ہیں۔ تعلیم کے نام پر طالبعلموں اور ان کے والدین کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ عدالتی احکامات سے آگاہ کرنے کے باوجود محکمہ سکولز کاروائی نہیں کر رہا۔ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے مترادف ہے۔ عدالت اضافی فیس وصولی روکنے کے احکامات پر عمل درآمد کرائے۔ جس پرعدالت نے سیکرٹری سکولز کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں 26 ستمبر کو طلب کرلیا۔

  • کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار بن چکی، جبر کی رات ختم ہونے والی ہے، چوہدری پرویز الہٰی

    کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار بن چکی، جبر کی رات ختم ہونے والی ہے، چوہدری پرویز الہٰی

    سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ 50 دن کے کرفیو کے باوجود نریندر مودی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ وزیراعظم مسئلہ کشمیرکودنیا کے سامنے اجاگر کر رہے ہیں، مودی نےکشمیرپراتنےمظالم ڈھائےہیں جن کی مثال نہیں ملتی، افغانستان میں امن ہوگاتوپاکستان میں بھی امن ہوگا، سی پیک منصوبہ تیزی سےتکمیل کی جانب گامزن ہے،

    انہوں نے کہاکہ جبرکی رات ختم ہونے والی ہے، کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، اوورسیز پاکستانی کشمیریوں کے حق میں سفیرکا کردار ادا کر رہے ہیں،