لاہور کے علاقے بند روڈ ٹی نمبر 5 کے قریب دریائے روای میں تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے دریا کے قریب کھیل رہے تھے اور اچانک پانی میں گر گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا، اور ان کی شناخت کر لی۔ ڈاکٹرز نے بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔جاں بحق ہونے والے بچوں میں چھ سالہ نصیب اللّٰہ، سات سالہ امیر حمزہ اور نو سالہ قدرت اللّٰہ شامل ہیں۔ تینوں بچے مقامی علاقے کے رہائشی تھے اور کھیل کے دوران دریا کے قریب پہنچ گئے تھے جہاں وہ پانی میں گر گئے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ بچوں کی حفاظت کے لیے دریا کے قریب حفاظتی انتظامات کیے جانے چاہئیں تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
لاہور: لاہور میں اہم شخصیات سے متعلق توہین آمیز ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے خلاف پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلیے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ مقدمات لاہور کے مختلف تھانوں میں درج کیے گئے ہیں اور ان مقدمات میں وہ افراد شامل ہیں جو اہم شخصیات کے خلاف نازیبا مواد تیار کرتے تھے اور پھر اس کو سوشل میڈیا پر پھیلاتے تھے۔ یہ ویڈیوز نہ صرف متعلقہ شخصیات کی عزت کو مجروح کرتی تھیں بلکہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے کے عمل کا حصہ بھی تھیں۔اس سلسلے میں لاہور پولیس کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس قسم کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل میں ملوث افراد کو ہر صورت میں قانون کے مطابق سخت سزائیں دی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کی عزت اور اہم شخصیات کے حقوق کا تحفظ کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور ایسے عناصر کو ہر قیمت پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
پولیس نے واضح کیا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی مزید افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی اس بات کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس طرح کے مواد کو فوری طور پر ہٹائیں اور مستقبل میں اس قسم کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔
یہ واقعہ لاہور میں بڑھتے ہوئے سوشل میڈیا پر نازیبا مواد کے خلاف کارروائیوں کی ضرورت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لا کر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ معاشرتی امن اور اخلاقی قدروں کا تحفظ کیا جا سکے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو جیل سے رہا کردیا گیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق عدالت نے عالیہ حمزہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانےکا حکم دیا، جس کے بعد انہیں سخت پولیس سیکیورٹی میں لاہور روانہ کردیاگیا۔اس سے قبل جہلم کے جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ کی عدالت میں رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ ملک کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نےعالیہ حمزہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست منظور کرلی۔
واضح رہے کہ عالیہ حمزہ ودیگر کےخلاف 18 اپریل کو تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے 19 اپریل کو عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، یوں چار روز کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی جیل سے رہائی عمل میں آئی۔عالیہ حمزہ ملک 18 اپریل کو ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے راولپنڈی کے نورانی محلہ پہنچی تھیں، جہاں سے انہیں گرفتار کر کے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا تھا۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ، ھادثے میں انکے چہرے پر چوٹ آئی ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ گاڑی میں موجود تھیں ، مریم اورنگزیب کی آنکھ پر چوٹ آئی ۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔لاہور میں ڈیفنس روڈ کے قریب دوسری گاڑی نے ہٹ کی جبکہ ا متعدد دیگر گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں ۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق :
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیئر وزیر پنجاب محترمہ مریم اورنگزیب اور انکی والدہ ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے محترمہ مریم اورنگزیب اور محترمہ طاہرہ اورنگزیب کی خیریت اور سلامتی پر اطمینان کا اظہار کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے محترمہ مریم اورنگزیب اور انکی والدہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کے محترمہ مریم اورنگزیب اور انکی والدہ حادثے میں محفوظ رہیں۔
سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف لندن سے لاہور پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف ہنگامی طورپر شیڈول سے ہٹ کر واپس آنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نوازشریف لاہور ائیرپورٹ سے جاتی امرا پہنچ گئے۔یاد رہے کہ نواز شریف 10 اپریل کو بیلاروس اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے بھارت سے کشیدگی کے باعث لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ۔
باغی ٹی وی کو پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔اس سلسلے میں مزید بتایا گیا کہ نوازشریف جمعہ ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ نئی نہریں نہ بنانے کاوفاق اور سندھ کا باہمی اتفاق درست اور بروقت فیصلہ ہے، اندرونی مسائل کا حل مل بیٹھ کر کرنا خوش آئند،قوم کو بھارتی جارحیت کیخلاف متحد کیا جائے،
اپنے ایک بیان میں تابش قیوم کا کہنا تھا کہ پانی پاکستان کیلئے اب قومی سلامتی کا معاملہ بن چکا ،پانی ہو گا تو پنجاب اور سندھ کی نہروں میں پہنچے گا،بھارتی غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا بھرپور اور متحد ہو کرجواب دیا جائے، بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو منہ توڑ جواب ملے گا، پاکستان کے پانیوں کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا،ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارتی آبی جارحیت کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے،
لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے-
پی ایس ایل 10 کا14 واں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے،لاہور قلندرز کی 17 کے مجموعی اسکور پر 2 وکٹیں گرگئیں ہیں-
لاہور قلندرز نے اب تک ایونٹ میں چار میچز کھیلے ہیں، جن میں سے دو میں کامیابی حاصل کی اور دو میں شکست کا سامنا کیا اس وقت قلندرز کے پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس ہیں اور ٹیم ٹاپ 4 میں جگہ بنانے کے لیے پراعتماد ہے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کی کارکردگی کچھ مایوس کن رہی ہے زلمی نے بھی چار میچز کھیلے ہیں، لیکن صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکی، جبکہ تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان رینجرز نے انٹرنیشنل بارڈر عبور کرکے پاکستانی حدود میں آنے والے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ واقعہ بدھ کے روز ضلع فیروزپور کے قریب پیش آیا تھا، جب بی ایس ایف کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ وردی میں ملبوس اور سروس رائفل کے ساتھ سرحد کے قریب کسانوں کے ہمراہ موجود تھا،ھارت نے بی ایس ایف اہلکار کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
پاکستانی حکام نے بھارتی فوجی اہلکار کو فوری طور پر تحویل میں لے لیا اور واقعے سے متعلق بھارتی حکام کو مطلع کیا بی ایس ایف اہلکار کی واپسی کیلئے دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ جاری ہے۔
واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب محدود کرکے پاکستان اور بھارت کی جانب دونوں گیٹس کو روایت کے خلاف بند رکھا گیا،پریڈ کے دوران صرف پرچم اتارا گیا ،گیٹ کھلے نہ دونوں اطراف کے اہلکاروں نے مصافحہ کیا ۔
پاکستان کے معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ لوگ مجھے پوچھتے ہیں جنگ ہوگی لیکن میں کہتا ہوں کہ جنگ نہیں ہوگی پاک انڈیا کا جو تنازعہ چل رہا ہے یہ سب ایک بڑی ڈیل ہے اور اس سب کے پس پردہ کچھ اور ہے انڈیا کے میڈیا کا پرسوں کا سب سے بڑا جھوٹ بے نقاب کر کے دکھا رہا ہوں-
انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ انتیس لوگ کشمیر میں مارے گئے ابھی تک میں دیکھ رہا تھا کہ وہ کون لوگ ہیں جن کو مارا گیا ہمیں ان کا نام ان کی شناخت تو پتہ چلے آج ایک ویڈیو انڈیا سے مجھے میرے ایک دوست نے بھیجی کیونکہ انڈیا میں بھی لوگوں کو پریشانی ہے وہ بھی نہیں چاہتے کہ کوئی پاگل ادمی کے پیچھے پاگل پن میں لوگ لگے رہیں وہ ویڈیو بہت ہی کلئیر ہے میری ویڈیو پر یو ٹیوب سٹرائیک دے جو مرضی کرے مونیٹائزیشن بند کرے میں نے آپ کو یہ ویڈیو دکھانی ہے ایک بار اس کو دیکھ لیجیے گا ڈاؤنلوڈ کر لیجیے گا واٹس ایپ گروپ میں شئیر کریں-
ایک انڈین کپل ہے جس کے متعلق تصویریں دکھائی جا رہی ہیں کہ یہ پہلگام میں دہشتگرد حموں میں مارے گئے ہیں ،پہلگام حملے میں مبینہ طور پر ہلاک بھارتی نیول آفیسر سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز جعلی نکلیں، سوشل میڈیا پر وائرل بھارتی جوڑے کی ویڈیو میں زندہ ہونے کا انکشاف سامنے آگیا،زندہ بھارتی جوڑے کی پرانی تصاویر مبینہ طور پر ہلاک افراد کے ساتھ منسوب کی گئیں
ویڈیو میں بھارتی حکومت اور میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے بارے میں سوچو جن کے ساتھ ہوا وہ لوگ کیسا محسوس کریں گے جن کو مردہ بول رہے ہو ہم زندہ ہیں تم کسی زندہ کو بول رہے ہو کہ آر آئی پی –
انہوں نے کہا کہ پلیز اس کو رپورٹ کرو ہم بہت شاکڈ ہیں اس سب سےبرائے مہربانی رپورٹ کریں آپ سب جو اس سب میں ملوث ہیں جو جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں ان سب انڈین نیوز چینلز کے خلاف رپورٹ کریں-
ایک انڈین کپل ہے جس کے متعلق تصویریں دکھائی جا رہی ہیں تین دن سے کہ یہ پہلگام میں دہشتگرد حموں میں مارے گئے ہیں وہ زمدہ ہیں اپ نے بغیر کسی تحقیق کے ان سے متعلق کہی جا رہے ہیں کہ اتنے مارے گئے یہ ہو گیا وہ ہو گیا اپ جنگ کا نقشہ کری ایٹ کر رہے ہیں پہلے آپ لوگ بالا کوٹ پر بڑھکیں مارتے رہے لیکن جب میرے دوست حامد میر نے جا کر انویسٹیگیٹ کیا وہاں ایک کوا مرا پڑا تھا اب یہ نہیں پتہ کوا فائر پاور سے مرا یا قدرتی موت مرا-
واضح ر ہے کہ گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملہ ہوا جس میں 26 سیاحوں کو ہلاک کردیا گیا تھا، واقعہ کی تحقیقات کیے بغیر ہندوستان نے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا-
ڈی جی والڈ سٹی لاہور، کامران لاشاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے استعفے کی وجہ سرکلر روڈ لاہور کی تقریباً 6 ہزار دوکانوں کو مسمار کرنے کی ذمہ داری سے فرار کو سمجھا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس میں یہ انکشاف ہوا کہ شاہی قلعہ لاہور سمیت دیگر قدیمی عمارتوں میں شادی بیاہ اور نجی تقریبات کا انعقاد کمرشل بنیادوں پر جاری ہے، حالانکہ ہائیکورٹ نے ان تقریبات کے حوالے سے سخت احکامات دے رکھے تھے۔
کامران لاشاری نے ان مسائل کے سامنے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس سے ان کی جانب سے اس ذمہ داری سے بچنے کی کوشش ظاہر ہوتی ہے۔ اس پیش رفت کو لاہور کی تاریخی عمارتوں کی حفاظت اور ترمیم کے حوالے سے ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں مسلم لیگ ن کے صدر، میاں محمد نواز شریف نے لاہور کو اس کی حقیقی شکل میں بحالی اور خوبصورتی کے حوالے سے ایک اہم اعلان کیا تھا۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اس مقصد کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی تھی، جس میں شہر کی تاریخی ورثہ کی حفاظت اور ترقی کے لئے حکومتی اقدامات پر غور کیا گیا تھا۔