Baaghi TV

Category: لاہور

  • بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز کی بندش،ترجمان مرکزی مسلم لیگ کی مذمت

    بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز کی بندش،ترجمان مرکزی مسلم لیگ کی مذمت

    پہلگام ڈرامہ،سندھ طاس نشانہ،مودی جو کر لے سچ نہیں چھپ سکتا،تابش قیوم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی سرکار جو کر لے سچ چھپ نہیں سکتا، پہلگام ڈرامے کے بعدنہ صرف بھارت سے ہی مودی سرکار کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں بلکہ پاکستانی میڈیا نے بھی بھارتی ڈرامے کو نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ دنیا کو سچ دکھایا کہ مودی سرکار کے پہلگام ڈرامے کا مقصد پاکستان کیخلاف آبی جارحیت مسلط کرنا ہے

    تابش قیوم کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے ملک بھارت نے آزادیٔ اظہارِ رائے کا گلا گھونٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ پاکستانی میڈیا اور صحافیوں کے یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا کر بھارت نے واضح کر دیا ہے کہ اس میں سچ سننے کی صلاحیت اور برداشت نہیں ہے، پہلگام واقعے کی حقیقت عوام کے سامنے لانے پر پاکستانی میڈیا کو نشانہ بنانا مودی سرکار کی بوکھلاہٹ اور فسطائی ذہنیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دنیا کو یہ جان لینا چاہیے کہ جو حکومت سچائی سے اس قدر خوفزدہ ہو، وہ آزادیٔ اظہار اور جمہوریت کے دعوے کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتی۔

    تابش قیوم نے مزید کہا کہ مودی سرکار اپنی انتہا پسندی، اقلیت دشمنی، اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر پردہ ڈالنے کے بجائے سچ کا سامنا کرے۔ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور بھارت کے اندر بڑھتی ہوئی آمریت کو دبانے کے لیے میڈیا پر پابندیاں لگانا نہ صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ یہ بھارت کے جمہوری چہرے پر ایک اور بدنما داغ ہے۔عالمی برادری بھارت کے اقدامات کا نوٹس لے.

    مرکزی مسلم لیگ کا ڈیجیٹل روز گار پروگرام "صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ” کی رجسٹریشن جاری،دو دن باقی

  • مرکزی مسلم لیگ کا ڈیجیٹل روز گار پروگرام "صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ” کی رجسٹریشن جاری،دو دن باقی

    مرکزی مسلم لیگ کا ڈیجیٹل روز گار پروگرام "صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ” کی رجسٹریشن جاری،دو دن باقی

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈیجیٹل روز گار پروگرام "صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ” کی ملک بھر میں رجسٹریشن جاری ہے، یکم مارچ سے رات نو سے 11 بجے تک دو گھنٹے آن لائن کلاسز ہوں گی جو دس مئی تک جاری رہیں گی، پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کلاس رومز بنائے جار ہے ہیں جہاں نوجوانوں کو مفت ہنر سکھایا جائے گا،

    لاہور میں سو سے زائد مقامات، کراچی میں بھی 100 سے زائد ، اسلام آباد میں بھی ایک سو سے زائد ،پشاور میں بھی 100،کوئٹہ میں 80 سے زائد مقامات پر کلاس رومز بنائے جائیں گے، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سکھر، حیدرآباد، ساہیوال، اوکاڑہ،قصور،سیالکوٹ،مردان، سوات، مالاکنڈ،لاڑکانہ،نواب شاہ، راولپنڈی، چکوال،اٹک بہاولپور،رحیم یارخان،سرگودھا،میانوالی سمیت دیگر شہروں میں بھی کلاسز کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں کے نوجوان بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

    مرکزی مسلم لیگ کے ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ ملک وقاص سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کے لئے موقع ہے وہ "صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ” ڈیجیٹل روزگار پروگرام کی کلاسز لیں اور ہنر سیکھ کر معاشرے کے ہنر مند شہری بنیں،مرکزی مسلم لیگ کا ویژن ہے کہ ہم نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مایوسیوں کا خاتمہ کر کے انہیں باصلاحیت بنانا چاہتے ہیں.ہمارا مقصد نوجوانوں کو ایسی مہارتیں سکھانا ہے جو نہ صرف انہیں معاشی طور پر مضبوط کریں بلکہ انہیں عزت اور وقار کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی فراہم کریں.

  • :پنجاب: وی وی آئی پیز  کیلئے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری

    :پنجاب: وی وی آئی پیز کیلئے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری

    لاہور:پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے لیے بیش قیمت 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔

    صوبائی کابینہ نے گاڑیوں کی خریداری کی منطوری کے بعد خریداری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کر دیا مراسلے کے مطابق پانچ امپورٹد لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 46کروڑ 72لاکھ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جس میں سے دو امپورٹڈ لینڈ کروزرز کے لیے 24کروڑ اور 3 امپورٹڈ لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 22 کروڑ 70لاکھ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

    گاڑیوں کی فراہمی کے لیے آج کمپنیز سے قواعد و ضوابط کے مطابق بڈز مانگ لی گئیں، ایس او پیز کے مطابق بڈ سیکیورٹی جمع کروا کے حصہ لینے والوں کے ٹینڈز آج ہی کھول دیے جائیں گے اے آئی جی پروکیورمنٹ کی موجودگی میں سارا پراسس مکمل کیا جائے گا۔

    رواں مالی سال میں گاڑیوں کی خریداری مکمل کرکے جیمرز کی انسٹالیشن مکمل کروا کر اسپیشل برانچ کے حوالے کی جائیں گی۔

    زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں اضافہ

    ایلون مسک کے روبوٹس کے متعلق نئے دعوے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے مختلف سطح پر رابطے میں ہیں،امریکی محکمہ خارجہ

  • ریاست مخالف پروپیگنڈا ، صنم جاوید   شوہر سمیت گرفتار

    ریاست مخالف پروپیگنڈا ، صنم جاوید شوہر سمیت گرفتار

    ریاست پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والی صنم جاوید خان اور اسکے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا

    صنم جاوید کو ٹاؤن شپ پولیس نے جبکہ شوہر کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے،ایف آئی اے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سرگرم کارکن اور مشہور ٹک ٹاکر صنم جاوید اور ان کے شوہر عتیق کو گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں افراد پر ریاست مخالف سرگرمیوں اور جھوٹی معلومات پھیلانے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    تھانہ ٹاؤن شپ پولیس نے صنم جاوید کو اپنی حراست میں لیا، جبکہ ان کے شوہر عتیق کو صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے حوالے سے ایک جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، صنم جاوید پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اینٹی اسٹیٹ مواد اپ لوڈ کرنے کا بھی الزام ہے، جس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی عوامی شکایات اور سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے ردعمل کے پیش نظر کی گئی۔ مختلف پلیٹ فارمز پر مبینہ طور پر فیک ویڈیوز اور ریاست مخالف مواد کی موجودگی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری ایکشن لینے پر مجبور کیا۔

    گرفتاری کے بعد پولیس حکام نے معاملے پر مزید تفصیلات فراہم کرنے سے فی الحال گریز کیا ہےصنم جاوید، جو کہ ماضی میں بھی پی ٹی آئی کے جلسوں اور احتجاجی مظاہروں میں نمایاں طور پر شریک رہی ہیں، کی گرفتاری سے پی ٹی آئی کے کارکنان میں خاصی بے چینی پائی جا رہی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، قانونی ماہرین اس کیس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور ممکنہ قانونی چارہ جوئی پر غور کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جو بھی سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کرے گا یا جھوٹی معلومات پھیلائے گا، اس کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

  • اقتدار کو ہم تمھارے لیے جہنم بنادیں گے، مولانا فضل الرحمان

    اقتدار کو ہم تمھارے لیے جہنم بنادیں گے، مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمہارا اقتدار جس تم جنت سمجھتے ہو اسےتم پر بھی اسے جہنم بنائیں گے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور کے مینار پاکستان میں منعقدہ قومی کانفرنس یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں دینی مدارس کے حوالے سے بات بھی بین اقوامی دباؤ پر کی گئی، میں اسکو تسلیم نہیں کرتا، میں نے مدارس کے معاملے پر صبر کیا اب مطالبہ ہے کہ اس حوالے سے جو کام ہوا ہے اس پر جلد ازجلد عملدرآمد کیا جائے۔ تم جہاد فلسطین اور آزادی کی جدوجہد کے دشمن ہو کیونکہ تم غلامی کرتے ہو اور ہم آزادی کی جدوجہد کرتے ہیں۔ اسرائیل کے خلاف بیت المقدس اور بھارت کے خلاف کشمیر کی جنگ ہم لڑیں گے، دینی مدارس کی بقا کی جنگ بھی ہم ہی لڑیں گے۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ انشاللہ کی یہ جماعتیں اور یہ علماء ساتھ ہیں، فلسطین آج سے جہاد نہیں لڑ رہا بلکہ اس کی 100 سالہ جدوجہد کی تاریخ ہے .اسرائیل کوئی ریاست نہیں بلکہ فلسطین کی زمیں پر قابض ہے اور امریکا اس معاملے میں اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے، میں امریکہ اور برطانیہ کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ تم جاتے ہوئے کشمیر کا تیر گھونپا اور اب جاتے ہوئے اسرائیل کا تیر گھونپا۔ اگر علماء نے جہاد کا کہا تو تم نے مذاق اڑایا مگر مجھ سمیت کسی کو بھی کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ تم نے اپنے آپ کو بے نقاب کر دیا کہ تم اسرائیل کے یار اور جہاد فلسطین و آزادی کی جدوجہد کے دشمن ہو۔

    پہلگام کشیدگی،کراچی میں شادی کرنیوالےخاتون کو بھارت نے پاکستان آنے سے روک دیا

    بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف کوئی شواہد نہیں،سابق بھارتی رکن اسمبلی

    نادرا کی شناختی دستاویزات کے بارے شہریوں کے لئے اہم ہدایات

    لندن، پاکستانی ہائی کمیشن پر بھارتی حملہ،پاکستانی ابھینندن کی تصاویر ،چائےکا کپ اٹھائے پہنچ گئے

    لندن، پاکستانی ہائی کمیشن پر بھارتی حملہ،پاکستانی ابھینندن کی تصاویر ،چائےکا کپ اٹھائے پہنچ گئے

  • علامہ احمد لدھیانوی کی مرکزی مسلم لیگ سیکرٹری آمد،قاری یعقوب شیخ سے ملاقات

    علامہ احمد لدھیانوی کی مرکزی مسلم لیگ سیکرٹری آمد،قاری یعقوب شیخ سے ملاقات

    بڑھتی مایوسی،بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اپنا کماؤ پروگرام انتہائی اہم ہے،قاری یعقوب شیخ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ "صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ”مہم کے تحت ملک بھر سے نوجوان رجسٹریشن کروا رہے ہیں،بڑھتی مایوسی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اپنا کماؤ پروگرام انتہائی اہم ہے،نوجوانوں کی تربیت کر کے انہیں مفت ہنر فراہم کرنا مرکزی مسلم لیگ کے منشور خدمت کی سیاست کا عملی نمونہ ہے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ مولانا علامہ احمد لدھیانوی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا،علامہ احمد لدھیانوی نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا،ملاقات کے موقع پر رابطہ علماء و مشائخ پاکستان کے سیکرٹری سید عبدالوحید شاہ اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، بھارت کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ اقدامات، اور غزہ پر اسرائیلی حملوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.

    قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحریک جاری رکھ کر قوم کو متحد وبیدار کرے گی. پاکستان مرکزی مسلم لیگ یکم مئی سے "صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ” مہم کا آغاز کر رہی ہے۔ملک بھر میں 50 ہزار سے زائد رجسٹریشن ہو چکی ہیں، اس مہم کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کو ڈیجیٹل کورسز فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ ہنر مند بن کر معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔علامہ احمد لدھیانوی نے مرکزی مسلم لیگ کے ڈیجیٹل روزگار پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نوجوانوں کو خودمختار بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے، اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

  • مریم نواز سے ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات

    مریم نواز سے ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ادارے "ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن” کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔

    وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل تھے جبکہ پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات میں بلاک چین انوویشن، ٹوکنائزیشن، حقیقی اثاثوں (Real World Assets) اور سٹیبل ایپلیکیشنز (Stable Applications) کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وفد اور حکومت پنجاب کے درمیان بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور ہوا۔

    اجلاس میں پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل جیسے معدنیات اور زراعت کی ٹوکنائزیشن کا جائزہ لیا گیا، تاکہ ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت، کارکردگی میں بہتری اور سیکیورٹی امور کے لیے سٹیبل کوائن سلوشنز (Stable Coin Solutions) کے نفاذ پر عملی اقدامات کیے جا سکیں۔

    فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ہڑتال، دکان بند نہ کرنے پر جھگڑا، بازار کا صدر قتل

    ملاقات میں ترسیلات زر، مالیاتی لین دین اور عالمی تجارت کے بہتر فریم ورک کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا دونوں فریقین نے پاکستان کے معاشی اور مالیاتی نظام کو ڈی سینٹرلائزڈ فنانس ماڈل سے مربوط کرنے پر اتفاقِ رائے کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ لبرٹی فنانشل وفد کے اختراعی معاشی نظریات کو سراہتے ہوئے پنجاب کو ڈیجیٹل انوویشن کا علاقائی لیڈر بنانے کے عزم کا اظہار کیا وزیراعلیٰ نے وفد کو حکومت پنجاب کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیکل ایڈوانسمنٹ اور مالیاتی اشتراک کار سے متعلق جاری منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔

    بھارتی فوج کی فصلوں کی کٹائی کیلئے عوام کو دو دن کی مہلت

    مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن تجارت میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ہم عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • پنجاب میں ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ

    پنجاب میں ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ

    پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے میں ڈی این اے کے مرکزی ڈیٹا بیس کو قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہےڈائریکٹر جنرل فارنزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد، ورکنگ گروپ کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں، ورکنگ گروپ ایک ہفتے میں اپنی تجاویز سیکرٹری داخلہ کو پیش کرے گا۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کرے گی، اس کے علاوہ صوبےکی جیلوں میں موجود قیدیوں کا ڈی این اے بھی ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی این اے ڈیٹا بیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ثابت ہوگا۔

    ڈی این اے ڈیٹا بیس نظام انصاف کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا اور ملزمان کی شناخت میں تیزی آئے گی، جس سے قانونی کارروائیوں میں شفافیت اور سرعت حاصل کی جائے گی۔ اس گروپ کے سربراہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈی جی ڈاکٹر محمد امجد کو مقرر کیا گیا ہے۔ ورکنگ گروپ ایک ہفتے میں اپنی تجاویز سیکرٹری داخلہ کو پیش کرے گا۔

    اس اقدام سے پنجاب میں جرائم کی روک تھام اور انصاف کے نظام میں بہتری کی امید کی جا رہی ہے-

  • لاہور ائیر پورٹ پر میزائل سسٹم کی بیٹری پھٹنے  کی خبر جھوٹی نکلی

    لاہور ائیر پورٹ پر میزائل سسٹم کی بیٹری پھٹنے کی خبر جھوٹی نکلی

    لاہور ائیر پورٹ پر میزائل سسٹم کی بیٹری پھٹنے کی خبر جھوٹی نکلی ،پولیس نے ائیر پورٹ پر میزائل سسٹم کی بیٹری پھٹنے اور ہلاکتوں کو بے بنیاداور من گھڑت خبرقرار دیدیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے پنجاب پولیس کے ایس پی لاہور کینٹ نے کہا ہے کہ لاہور ائیر پورٹ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ ہرگز پیش ہی نہیں آیا،سوشل میڈیا گروپس میں بے بنیاد پروپیگنڈہ پر مبنی خبر وائرل کی جا رہی ہے۔ ایس پی کینٹ کا مزید کہناتھا کہ ائیر ڈیفنس سسٹم کی بیٹری پھٹنے اور اہلکاروں کی ہلاکت میں ہرگز کوئی صداقت نہیں،لاہور ائیر پورٹ پر معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری ہیں، عوام سے گزارش ہے مذموم اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں، برائے مہربانی بغیر تصدیق خبر پھیلانے سے مکمل گریز کریں۔

    پاکستانی مرد اداکاروں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا انکشاف

    پی ایس ایل ، لاہور نے ملتان کو شکست دے دی

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی مختلف کارروائیاں،15 خوارج ہلاک

    وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون، دہشتگرد حملے کی مذمت

    وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون، دہشتگرد حملے کی مذمت

  • لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    لاہور : ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کا فیلڈنگ فیصلہ کیا ہے۔

    دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں،ایونٹ میں اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے میں ملتان سلطان فاتح رہی تھی، ٹیبل پر لاہور قلندرز کے5 میچزکے بعد 4 اورملتان سلطانز کے 2 پوائنٹس ہیں۔

    لاہور قلندرز:

    فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، آصف علی، حارث رؤف، ٹام کرن، آصف آفریدی

    ملتان سلطانز:

    محمد رضوان (کپتان)، شائی ہوپ، یاسر خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، محمد حسنین، عاکف جاوید، عبید شاہ، جوشوا لٹل