Baaghi TV

Category: لاہور

  • جیب میں بم رکھ دیا،ڈکیتی کے بعد واپس چھوڑ آؤ،شہری نے ڈاکو کی بات مان لی

    جیب میں بم رکھ دیا،ڈکیتی کے بعد واپس چھوڑ آؤ،شہری نے ڈاکو کی بات مان لی

    لاہور میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ہے جہاں لٹنے والا شہری خود ڈاکو کو گھر لے گیا،لوٹ مار کروائی اور پھر واپس بھی چھوڑ آیا،

    لاہور کے علاقے شالیمار میں انوکھی واردات ہوئی جہاں متاثرہ شہری حسن شہزاد کے مطابق وہ 19 اپریل صبح ساڑھے 8 بجے موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ سیٹھاں والی باغیچی کے قریب ایک راہ گیر نے راستہ پوچھنے کے لیے روکا اور ایک ڈیوائس اس کی جیب میں ڈال دی اور کہایہ بم ہے ،مزاحمت کی توبم سے اُڑا دوں گا۔ پھر کہا اپنے گھر لے چلو،گھر پہنچ کر اس نے زیورات ،نقدی،موبائل فون،کریڈٹ کارڈز لیے اور کہا ،اب واپس چھوڑ آؤ،سی سی ٹی وی میں ڈاکو شہری حسن شہزاد کے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھا نظر آتا ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے 2 دن بعد ڈکیتی کی بجائے چوری اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج کر لیا،ایس پی اثر علی چوہدری کے مطابق مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم بھی تشکیل دےدی ہے، مقدمہ درج کرنے میں تاخیر اور دفعات سے متعلق ایس ایچ او سے وضاحت طلب کی جائے گی۔

  • پہلگام واقعہ،قابل مذمت،سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ کا افسوس،تشویش کا اظہار

    پہلگام واقعہ،قابل مذمت،سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ کا افسوس،تشویش کا اظہار

    حکومت سیاسی جماعت کے عہدیدار کیخلاف بھارتی بے بنیاد پروپیگنڈےکا جواب دے،سیف اللہ قصوری

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پہلگام میں سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر گہری تشویش کا اظہا رکرتے ہیں۔ معصوم انسانی جانوں کے ضیاع کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

    اپنے ایک بیان میں سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ بھارت ماضی میں کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے لیے جائز تحریک کو دہشت گردی سے جوڑنے کے لیےسازشیں کرتا رہا ہے۔حالیہ واقعہ کے بعد بھی جس طرح بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف مہم بنا کر پروپیگنڈا کررہا ہے یہ بھی بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے لیے جاری تحریک کو سبوتاژ کرنے کی ایک سازش معلوم ہوتی ہے۔بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے بلکہ پورے خطے میں دہشت گردی اور عدم استحکام کو ہوا دینے میں بھی ملوث ہے،کلبھوشن یادیو کی پاکستان سے گرفتاری بھارتی دہشتگردی کا دنیا کے سامنے واضح ثبوت ہے،کینیڈا و دیگر ممالک میں بھارتی دہشت گردی و سازشیں عالمی دنیا کے سامنے آ چکی ہیں.

    سیف اللہ قصوری کا مزید کہنا تھا کہ بطور سیکرٹری جنرل پاکستان مرکزی مسلم لیگ بھارت کی ان تمام سازشوں اور دنیا بھر میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ۔ میرے حوالے سے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا انتہائی بے بنیاد اور لغو ہے۔ میں پاکستان کا ایک پر امن شہری ہوں اور ایک پر امن سیاسی جماعت کا عہدیدار ہوں۔ حکومت پاکستان بھارت کی طرف سے ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار کے خلاف ہونے والے بے بنیاد پروپیگنڈےکا جواب دے اور عالمی سطح پر بھارت کی سازشی پالیسیوں کو بے نقاب کرے،

  • بھارت کو خبردار کر رہی ہوں، فالس فلیگ کی آڑ میں مہم جوئی کا انجام خطرناک ہوگا، عظمٰی بخاری

    بھارت کو خبردار کر رہی ہوں، فالس فلیگ کی آڑ میں مہم جوئی کا انجام خطرناک ہوگا، عظمٰی بخاری

    لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کو خبردار کر رہی ہوں، فالس فلیگ کی آڑ میں مہم جوئی کا انجام خطرناک ہوگا، پچھلی دفعہ ہم نے چائے پلا کے بھیجا تھا اس دفعہ شاید اتنی مروت نہ ہو بھارتی عوام اپنی حکومت سے سوال کر رہے ہیں سات لاکھ فوج کے باوجود حملہ کیسے ہوا؟ کسی بھی ملک میں دہشت گردی ہو پاکستان نے ہمیشہ اس کے خلاف کھڑا رہا ہے-

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھارتی فالس فلیگ کے حالیہ ڈرامے پر ردعمل دیتے ہوئے ایک وڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے بھارتی حکومت کو سخت تنبیہ کی ہے کہ پاکستان کو کسی بھی ممکنہ جارحیت کے لیے تیار پایا جائے گا-

    اردن نے جماعت اخوان المسلمون پر پابندی لگا دی

    عظمٰی بخاری نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام خود سوال اٹھا رہے ہیں کہ سری نگر جیسے حساس علاقے میں، جہاں سات لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے، اس نوعیت کا حملہ کیسے ممکن ہوا؟ بھارتی شہری اب یہ بھی پوچھ رہے ہیں کہ پچھلے حملوں کی رپورٹس کہاں گئیں؟ یہ تمام سوالات خود بھارت کے اندر سے اٹھ رہے ہیں، جو اس واقعے کو فالس فلیگ قرار دینے کے لیے کافی ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ ہمیشہ کی طرح ایک بزدلانہ کوشش ہے، اور بھارت نے ماضی میں بھی ایسے ہی حربے آزمائے ہیں تاکہ الزام پاکستان پر لگایا جا سکےانہوں نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے سنا ہے کہ گیدڑ بھبکیاں دی جا رہی ہیں ہماری چائے واقعی بہت اچھی ہے، لیکن ہم ہر بار چائے نہیں پلایا کرتے، ایک آدھ بار مہمان آ جائے تو خیر ہے، لیکن اگر مہمان زیادہ ہوں تو پاکستان کی فوج، عوام اور حکومت اس کا جواب دینا خوب جانتے ہیں۔

    پہلگام حملہ، سری نگر کے رہائشی نےبھارتی پروپیگنڈے کا دیا منہ توڑ جواب

    "عظمٰی بخاری نے خبردار کیا کہ اگر بھارت اس فالس فلیگ کو بنیاد بنا کر کسی قسم کی مہم جوئی کا ارادہ رکھتا ہے تو یہ اس کی بہت بڑی بھول ہوگی ماضی کی طرح اس بار بھی پاکستان ہر سطح پر مؤثر جواب دے گا انہوں نے واضح کیا کہ الحمدللہ، پاکستان نے ماضی میں ہر بار بھارت کو دھول چٹائی ہے، اور آئندہ بھی اپنے دفاع کے لیے ہر حد تک جائے گا۔

  • لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار

    لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار

    لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار کرلی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ملک کی سب سے جدید اسمارٹ سڑک کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے جو شہر کے وسط میں واقع ہے اس سٹرک کو روٹ 47 کا نام دیا گیا ہے، اس کی لمبائی 4.5 کلومیٹر ہے جو کلمہ چوک کو بشمول فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ سمیت شہر کی کئی بڑی شاہراہوں کو جوڑتی ہے اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 9 ارب روپے (تقریباً 32 ملین امریکی ڈالر)تھا، اس منصوبے کو پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے انجام دیا۔

    ’عالیہ بھٹ میں ٹیلنٹ ہے نہ شکل‘ سوتیلے بھائی کا انٹرویو وائرل

    سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ سڑک ملک کے جدید ترین تجارتی ضلع کا مرکزی بلیوارڈ ہے، یہ بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتی ہے اور اس میں کئی اسمارٹ خصوصیات شامل ہیں اس سڑک میں تقریباً ایک کلومیٹر کا فلائی اوور شامل ہے، اس میں پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے الگ الگ لین ہیں سڑک کو بارشوں کے دوران پانی کے جمع ہونے سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہےروٹ 47 کے ساتھ فٹ پاتھوں پر سولر پینل لگائے جا رہے ہیں جو سایہ فراہم کریں گے اور ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کریں گے،مجھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی سمارٹ سڑک ہے جو توانائی بھی پیدا کرے گی۔

    سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی

  • اہل غزہ پر بربریت ڈھانے والے درندے جدید دور کے نمرود ہیں۔ سیف اللہ قصوری

    اہل غزہ پر بربریت ڈھانے والے درندے جدید دور کے نمرود ہیں۔ سیف اللہ قصوری

    پاکستانی قوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔حافظ طلحہ سعید،قاری یعقوب شیخ،حافظ خالد نیک

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی درندگی، نسل کشی اور بربریت نے انسانیت، بین الاقوامی قوانین اور اخلاقیات کو روند ڈالا ہے،ہسپتالوں، اسکولوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی درندے دراصل جدید دور کے نمرود ہیں۔ پاکستانی قوم اور پوری امت مسلمہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔مرکزی مسلم لیگ اعلان کرتی ہے کہ اہل غزہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے،

    ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے مختلف تقریبات و کارکنان سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے درحقیقت دہشت گردی اور وحشت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اس ظلم میں برابر کی شریک ہے، شیلٹر اسکول پر بمباری، بچوں کو زندہ جلانا، اسپتالوں کو کھنڈر بنانا ، یہ سب اسرائیلی فوج کی بربریت نہیں بلکہ حیوانیت کی بدترین مثالیں ہیں،مرکزی مسلم لیگ اہل غزہ کے ساتھ ہے

    مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید، قاری محمد یعقوب شیخ، حافظ خالد نیک کا کہنا تھا کہ اسرائیل دہشت گردوں کا مسکن ہے، جہاں درندے وردی پہن کر بچوں کو آگ میں جھونک رہے ہیں، پناہ گزین اسکول پر بمباری اور معصوم بچے کا زندہ جل جانا انسانیت نہیں، درندگی کا وہ نمونہ ہے جس پر اگر امت مسلمہ خاموش رہی، تو وہ کل قیامت کے دن جواب دہ ہوگی۔ اسرائیل کے جرائم پر خاموش رہنے والے شریک جرم ہیں،اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھا جائے،

  • ارشد ندیم نے  نیرج چوپڑا کی دعوت  مسترد کردی

    ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کی دعوت مسترد کردی

    پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ جویلین تھرور اسپیشلسٹ ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑا کی دعوت مسترد کردی۔

    نیرج چوپڑا نے بنگلورو میں 24 مئی سے ہونے والی نیرج چوپڑا کلاسک تھروونگ چیمپئن شپ میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا تھا، ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بنگلورو کلاسک جیولین تھرورر ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکتاسال بھر کا ٹریننگ اور ایونٹس شیڈول پہلے سے طے ہوچکا ہےپہلے سے طے شدہ مصروفیات کے سبب بھارت آنا ممکن نہیں، آپ کے ایونٹ کے لیے نیک خواہشات ہیں کہ یہ ہر لحاظ سے کامیاب ہو۔

    پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

    واضح رہے کہ نیرچ چوپڑا کا بنگلورو کلاسک تھرورر مقابلے 24 مئی کو شیڈول ہے جبکہ ارشد ندیم نے ان ہی دنوں کوریا میں ہونے والی ایشین اتھلیٹکس چیمپین شپ میں حصہ لینا ہےجس کے لیے ان کی روانگی مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوگی،کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ 27 مئی سے شروع ہوگی، جس کیلئے ارشد ندیم ان دنوں لاہور میں ٹریننگ کررہے ہیں۔

    پنجاب میں خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ

  • پنجاب میں  خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ

    پنجاب میں خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ

    لاہور: پنجاب میں خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا اور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے،سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) نے رپورٹ جا ری کر دی-

    سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جنوری تا دسمبر 2024 کے دورا ن پنجاب میں خواتین پر ہونے والے 4 سنگین جرائم ، جنسی زیادتی، غیرت کے نام پر قتل، اغوا اور گھریلو تشدد میں نمایاں اضافہ ہوا، لیکن نظامِ انصاف کی ناکامی نے متاثرہ خواتین کو انصاف سے دور رکھا۔

    رپورٹ کی تیاری کے لیے ایس ایس ڈی او نے رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) کے تحت دستیاب ڈیٹا اکٹھا کیا اور اسے اضلاع کی آبادی کے تناسب سے کرائم ریٹ کے فارمولے کے ذریعے تجزیہ کیا۔

    پنجاب اور کے پی کے بارڈر پر خوارجی دہشتگردوں کے خلاف بڑی کاروائی، دو ہلاک، متعدد زخمی

    رپورٹ کے مطابق لاہور میں جنسی زیادتی کے سب سے زیادہ 532 واقعات رپورٹ ہوئے، جس کے بعد فیصل آباد میں 340 اور قصور میں 271 واقعات ریکارڈ کیے گئے اس کے باوجود سزا کا تناسب انتہائی کم رہا، لاہور میں صرف 2 اور قصور میں 6 ملزمان کو ہی مجرم قرار دیا گیا،آبادی کے لحاظ سے قصور میں فی لاکھ 25.5 اور پاکپتن میں 25 واقعات رپورٹ ہوئے، جو ظاہر کرتا ہے کہ چھوٹے اور دیہی اضلاع میں خواتین کو خطرات لاحق ہیں۔

    غیرت کے نام پر قتل کے جرائم میں فیصل آباد سرِ فہرست رہا جہاں 31 واقعات پیش آئے، جب کہ راجن پور اور سرگودھا میں 15-15 کیسز رپورٹ ہوئے افسوسناک امر یہ ہے کہ ان تمام مقدمات میں کسی کو سزا نہیں دی گئی، تاہم فی صد آبادی کے حساب سے راجن پور میں 2.9 اور خوشاب میں 2.5 فی صد کے تناسب نے اس رجحان کی شدت کو اجاگر کیا۔

    معروف اداکارہ شوبز چھوڑ کر ویٹریس بن گئیں

    اغوا کے حوالے سے لاہور میں 4,510 کیسز رپورٹ ہوئے، مگر صرف 5 ملزمان کو سزا ہوئی۔ فیصل آباد میں 1,610، قصور میں 1,230، شیخوپورہ میں 1,111 اور ملتان میں 970 شکایات درج ہوئیں، لیکن کسی کو بھی عدالتوں سے سزا نہیں ہوئی،آبادی کے تناسب سے لاہور کا کرائم ریٹ فی لاکھ 128.2، قصور 115.8 اور شیخوپورہ 103.6 رہا۔

    گھریلو تشدد کے کیسز میں گجرانوالہ میں سب سے زیادہ 561 شکایات موصول ہوئیں، جب کہ ساہیوال میں 68 اور لاہور میں 56 مقدما ت درج ہوئے ان تمام واقعات میں بھی سزاؤں کا تناسب صفر رہا اور فی لاکھ آبادی کے لحاظ سے گجرانوالہ میں 34.8 اور چنیوٹ میں 11 کے اعداد و شمار نے اس نوعیت کے جرائم کی سنگینی کو واضح کر دیا۔

    بھارت کا پاکستان مخالف پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بیانیہ بے نقاب

    ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیّد کوثر عباس نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے رپورٹنگ کے نظام کو بہتر بنایا ہے مگر عدالتوں میں کیسز کا مؤثر تعاقب نہ ہونے کے باعث سزائیں نا ہونے کے برابر ہیں، پولیس کے پاس وہ واقعات بھی پہنچتے ہی نہیں جو متاثرین رپورٹ نہیں کرا پاتے یا روک دیئے جاتے ہیں اور اس لیے عدالتی اصلاحات کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی مہمات ناگزیر ہیں تاکہ خواتین بروقت ویمن سیفٹی ایپ اور ورچوئل پولیس اسٹیشن کے ذریعے اپنے کیس درج کرا سکیں۔

    ایس ایس ڈی او کے سینئر ڈائریکٹر پروگرامز شاہد خان جتوئی نے بتایا کہ اغوا کے پیچھے انسانی اسمگلنگ، جبری تبدیلی مذہب، تاوان اور زیادتی جیسے سنگین جرائم چھپے ہیں جن کے لیے فوری ریاستی مداخلت درکار ہے رپورٹ میں شامل نقشہ جات اور ضلعی اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ کئی چھوٹے اضلاع بڑے شہروں سے کہیں زیادہ متاثر ہیں۔

    ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی

  • ،پنجاب حکومت کی کسان کیلئے پالیسی چوں چوں کا مربہ ہے،ندیم قریشی

    ،پنجاب حکومت کی کسان کیلئے پالیسی چوں چوں کا مربہ ہے،ندیم قریشی

    سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف، ترجمان پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی ،ممبر صوبائی اسمبلی ندیم قریشی نےعظمی بخاری اور عاشق کرمانی کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہے کہ ن لیگ کی نااہل حکومت نے کسانوں کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ،

    ندیم قریشی کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کسانوں کو زندہ درگور کرنے کے بعد ان کے ارمانوں پر فاتحہ خوانی پڑھنے کی تقریب تھی،حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنائے،پنجاب حکومت کی کسان کیلئے پالیسی چوں چوں کا مربہ ہے،ن لیگ حکومت کی زراعت پالیسی مڈل مین اور انویسٹر کو سپورٹ کرنے کیلئے ہے،جب کسان مجبور ہو کر دو ہزار میں اپنی گندم بیچ دے گا تو سرمایہ دار سٹور کرلے گا، دو تین ماہ بعد جب گندم قیمت بڑھ جائے گی تب انویسٹر فائدے سمیٹے گاکسان کو پنجاب حکومت کی پالیسی کا رتی برابر بھی فائدہ نہیں ہوگا،ن لیگ کی قاتل حکومت نے کسان کی کمر توڑ دی ہے،اگر پنجاب حکومت کی کسان پالیسی اچھی ہوتی تو کسان سڑکوں پر کیوں احتجاج کررہا ہوتا؟کیوں کسان لاہور کی طرف مارچ کررہے ہیں

  • مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے، عظمیٰ بخاری

    مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے، عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کینالز منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا اور اس پر سندھ ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوسندھ کے کسانوں کی فکرکیوں نہیں ہوتی؟ پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدارمیں ہے، اپنی کارکردگی پردھیان دے، اگرپیپلزپارٹی غلط بیانی سے کام لےگی توجواب دینا پڑے گا، ابھی تک کوئی نہربننا شروع نہیں ہوئی مگر ایسا نہیں کہہ رہی کہ اتفاق رائے نہیں ہوا تونہریں نہیں بنیں گی، مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے، اس منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، سندھ ہمیں ڈکٹیشن تونہیں دے سکتا کہ ہم سیلاب کے پانی کا کیا کریں گے۔

    واضح رہے کہ دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے جب کہ وکلا کی جانب سے سکھر ببرلو بائی پاس پر دیا گیا دھرنا بھی تاحال جاری ہے جس کے باعث سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک معطل ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے درمیان اس معاملے پر مذاکرات کرنے اتفاق ہوا تھا۔

  • سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ، ملزم  گرفتار

    سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار

    من وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے لاہو رپولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن چوکی ایل بلاک پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش وہوائی فائرنگمیں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم محمد مزمل کی میر داد چوک کے قریب شناخت کی گئی۔ملزم کے قبضہ سے 223 بور رائفل و گولیاں برآمدکی گئیں۔ اسی طرح لوہاری گیٹ پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔گندے نالے کے قریب چھپے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ثاقب اور ساتھی ذیشان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے دو موٹر سائیکلیں،غیر قانونی اسلحہ اور ماسٹر چابیاں برآمدکی گئیں۔ ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

    مصطفی آباد پولیس نے دوران پٹرولنگ 02 منشیات فروش گرفتار کر لیئے۔ منشیات فروش خالد اور احتشام کو سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 300 گرام آئس، پستول اور گولیاں برآمدہوئیں۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں،ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔ چوکی نیاز بیگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنوکر پر جواء کھیلتے ہوئے 7 قمار باز گرفتار کر لئے۔ ملزمان میں عدنان، محبوب، سمران، عمران، الماس، حسیب اور عمران شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ ملزمان نعیم سنوکر کلب سرشاد ٹاؤن گلی نمبر 3 میں سنوکر پر چیک جواء کھیل رہے تھے۔