Baaghi TV

Category: لاہور

  • ویڈیو سیکنڈل، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، نوٹفکیشن جاری

    ویڈیو سیکنڈل، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، نوٹفکیشن جاری

    احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو ویڈیو سیکنڈل آنے کے بعد او ایس ڈی بنا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا،او ایس ڈی بنانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دیا. سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات احتساب عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں، لاہور ہائیکورٹ میں جج ارشد ملک کے خلاف انکوائری چل رہی ہے.

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایات پر قائم مقام رجسٹرار نے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، نوٹفکیشن میں کہا گیا کہ بادی النظر میں جج ارشد ملک مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ،جج ارشد ملک کے خلاف تادیبی کارروائی لاہور ہائی کورٹ کرے گی

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.

    چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ابھی تک ارشد ملک کواپنے پاس کیوں رکھاہے؟ جج ارشدملک کی خدمات فوری واپس کی جائیں،حکومت ارشدملک کوپاس رکھ کرکیاکرناچاہتی ہے؟حکومت ارشدملک کو واپس نہ بھیج کرتحفظ دے رہی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ ایسےکردارکےحامل جج کوبہت سےلوگ بلیک میل کرسکتے ہیں،

    واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں مبینہ طور پر بتایا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نوازشریف کو سزا سنانے کے لیے بلیک میل کیا گیا تاہم جج ارشد ملک نے ویڈیو جاری ہونے کے بعد ایک پریس ریلیز کے ذریعے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی تھی،

  • پنجاب پولیس نے بھی اپنا ترجمان مقرر کرلیا ، انعام غنی ترجمانی کریں گے

    پنجاب پولیس نے بھی اپنا ترجمان مقرر کرلیا ، انعام غنی ترجمانی کریں گے

    لاہور آئی جی پنجاب کیپٹن عارف نواز نے ایڈشنل آئی جی آپریشنز پنجاب انعام غنی کو پنجاب پولیس کا ترجمان مقرر کردیا۔ایڈشنل آئی جی انعام غنی کے پی پولیس،،اسلام آباد پولیس سمیت آیف آئی آے میں اہم ذمہ داریاں دیکھ چکے ہیں

    ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن عارف نواز نے 17 ویں کامن سے تعلق رکھنے والے ایڈشنل آئی جی آپریشنز پنجاب انعام غنی کو ترجمان پنجاب پولیس مقرر کردیا، ایڈشنل آئی جی انعام غنی ہر فورم پر پنجاب پولیس کی ترجمانی کریں گے اور میڈیا سے متعلق تمام امور کے ذمہ دار بھی ہوں گے

  • محکمہ بلدیات پنجاب میں بدانتظامی عروج پر، ایک ہی آفیسر 4 جگہ تعینات ہونے کا انکشاف

    محکمہ بلدیات پنجاب میں بدانتظامی عروج پر، ایک ہی آفیسر 4 جگہ تعینات ہونے کا انکشاف

    تبدیلی سرکار کے انوکھے فیصلوں کا سلسلہ نہ رک سکا، ایک ہی وقت میں مختلف شہروں میں تعیناتی پرافسران پریشان ہو گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب میں بدانتظامی عروج پر،ایک آفیسر4 جگہ تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سنگین شکایات پرمعطل آفیسرکوبھی بحال کرکے3شہروں کاچارج دےدیا گیا، بڑےپیمانےپراکھاڑپچھاڑسےمحکمہ بلدیات پنجاب میں کھلبلی مچ گئی، میونسپل آفیسرمظفرگڑھ محبوب عالم کومیونسپل آفیسرعلی پور،جتوئی کااضافی چارج دے دیا، میونسپل آفیسرلیہ عمرفاروق کوڈسٹرکٹ آفیسرپلاننگ،میونسپل آفیسرچوبارہ کاچارج تفویض کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ آفیسرپلاننگ حسین لیاقت کومیونسپل آفیسرخانپور،صادق آبادکاچارج دے دیا گیا،

    اعجازحسین کومیونسپل آفیسرخانیوال کااضافی چارج دےدیاگیا، ایڈیشنل آئی جی آپریشنزانعام غنی پنجاب پولیس کےترجمان مقرر،نوٹی فکیشن جاری،م یونسپل آفیسرمری سمیع اللہ نیازی کواسسٹنٹ میونسپل آفیسرمری کااضافی چارج تفویض، میونسپل آفیسرراولپنڈی عبدالسلام خان کومیونسپل آفیسرکہوٹہ کااضافی چارج تفویض، میونسپل آفیسرطارق عزیزکومیونسپل آفیسرپنڈدادنخان،ڈسٹرکٹ آفیسرجہلم کاچارج تفویض،
    میونسپل آفیسروزیرآبادعمران علی کومیونسپل آفیسرسمبڑیال کااضافی چارج سونپ دیاگیا، محمدبلال کومیونسپل آفیسرپنڈی بھٹیاں اورڈسٹرکٹ آفیسرحافظ آبادکاچارج تفویض، ڈسٹرکٹ آفیسرمنڈی بہاؤالدین محمدعثمان کومیونسپل آفیسرملکوال،پھالیہ کاچارج تفویض کر دیا گیا،

    میونسپل آفیسر ساہیوال سرگودھاتوقیراقبال کومیونسپل آفیسرسلانوالی کاچارج تفویض، میونسپل آفیسرخوشاب محمدحیات کوڈسٹرکٹ آفیسرخوشاب کااضافی چارج دےدیاگیا، میونسپل آفیسربھکرمختارحسین کومیونسپل آفیسرمنکیرہ کااضافی چارج تفویض، ڈسٹرکٹ آفیسرفیصل آبادخالدمحمود کو میونسپل آفیسرچک جھمرہ کاچارج دےدیاگیا، میونسپل آفیسرفیصل آبادمحمدفاروق کومیونسپل آفیسرسمندری،تاندلیانوالہ کاچارج دےدیا، میونسپل آفیسرجھنگ محمداسلم کومیونسپل آفیسراحمدپورسیال،شورکوٹ کاچارج تفویض، ڈسٹرکٹ آفیسرپلاننگ محمدیونس کومیونسپل آفیسرٹوبہ ٹیک سنگھ کاچارج دےدیاگیا، اسسٹنٹ زونل آفیسرگلبرگ زون لاہورفریحہ امین کوزونل آفیسرسمن آبادکا چارج تفویض، میونسپل آفیسرشیخوپورہ عرفان رضاکومیونسپل آفیسرصفدرآبادکااضافی چارج دےدیاگیا،

  • کالج اساتذہ کی قابلیت بہتر بنانے کے لیے ٹریننگ ، ٹیچرز نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

    کالج اساتذہ کی قابلیت بہتر بنانے کے لیے ٹریننگ ، ٹیچرز نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

    لاہور : محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں گریڈ 17 کے اساتذہ کی گریڈ 18 میں ترقی کے لیے ٹریننگ لازمی قرار دی گئی ہے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 3000 اساتذہ کی ٹریننگ کے لئے شیڈول جاری کر دیا ہے جس میں لاہور کے 400 اساتذہ کو بھی ٹریننگ دی جائے گی۔

    ہائیر ایجوکیشن کی طرف سے اس ٹریننگ کے خلاف پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نےلاہور میں اساتذہ کی بروقت ٹریننگ کے لیےناقص پلاننگ کی ہے، لاہور میں اساتذہ کے لیے صرف 2 سنٹرز بنائےگئے ہیں، جن میں ایک وقت میں صرف 44 اساتذہ ٹریننگ حاصل کر سکیں گے۔

    پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اساتذہ کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث تمام بیچز کی ٹریننگ مکمل ہونے میں 3 سے 4 ماہ لگ جائیں گے جبکہ باقی اضلاع میں ٹریننگ بروقت مکمل ہو جائے گی جس کے باعث لاہور کے اساتذہ کی ترقی میں تاخیر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے

  • شہریوں کو ذلیل کرتے ہو ، بار بار دفاتر کے چکر لگواتے ہو شرم آنی چاہیے ، ڈی جی ایل ڈی افسران پر برس پڑے

    شہریوں کو ذلیل کرتے ہو ، بار بار دفاتر کے چکر لگواتے ہو شرم آنی چاہیے ، ڈی جی ایل ڈی افسران پر برس پڑے

    لاہور : سائلین کو بار بار دفاتر کے چکر لگواتے ہو ، شرم آنے چاہیے ، لوگوں کو ذلیل کرنا چھوڑ دو میں کسی کی بھی توہین اور تذلیل برداشت نہیں کروں گا ، اطلاعات کےمطابق ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم ماتحت افسران پر برس پڑے ،

    ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم نے افسران کی کارکردگی سے نالاں، میٹنگ میں افسران کو کھری کھری سنادیں۔ ایل ڈی اے افسران کی کارکردگی صفر آپ کی آنیاں جانیاں لگی رہتی ہیں یہ ہرگز برداشت نہیں‌،ڈی جی عثمان معظم نے اسٹیٹ مینجمنٹ، ٹاؤن پلاننگ، ایڈمنسٹریشن اور ون ونڈو سیل سب کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

    ذرائع کے مطابق آج ایک اہم اجلاس میں عثمان معظم نے دوران اجلاس تمام سینئر افسران کی کھینچائی کردی، گزشتہ روز اجلاس میں افسران کی جانب سے کارکردگی کے حیلے بہانوں پر ڈی جی خوب برہم ہوئے، چیف میٹرو پولٹین پلانر ندیم اختر زیدی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ رہائشی سکیموں پر غیر قانونی تعمیرات عروج پر ہیں جبکہ افسران فیلڈ وزٹ کرنا گوارا نہیں کرتے۔

  • لاہور سے پی ٹی آئی کی وکٹ گرگئی ، چوہدری شبیر نے ن لیگ میں‌ شامل ہونے کا اعلان کردیا

    لاہور سے پی ٹی آئی کی وکٹ گرگئی ، چوہدری شبیر نے ن لیگ میں‌ شامل ہونے کا اعلان کردیا

    لاہور : پی ٹی آئی کی 2019 کی پہلی وکٹ گرگئی یہ وکٹ خواجہ عمران نذیر نے گرائی ، اطلاعات کےمطابق چودھری شبیر نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا، خواجہ عمران نذیر کہتے ہیں تحریک انصاف کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چودھری شبیر نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر نے چودھری شبیر کو مسلم لیگ (ن) میں آنے پر خوش آمدید کہا۔

    چوہدری شبیر نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے پہلے سال ہی عوام کے سامنے ان کی حقیقت آچکی ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف محض جھوٹ بولنے اور سیاسی انتقامی کارروائی کے علاوہ کچھ نہیں جانتی، عوام آج میاں نوازشریف کے دور کو یاد کر رہے ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے پاک فوج کے شہید جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں،

    واضح‌ رہے کہ آج پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کے واقعات میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہوئے ہیں،

  • افغانستان میں امن کیلئے قربانیوں کا بدلہ گولیوں سے ملنا احسان فراموشی ہے، شہباز شریف

    افغانستان میں امن کیلئے قربانیوں کا بدلہ گولیوں سے ملنا احسان فراموشی ہے، شہباز شریف

    صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزپرحملے کی شدید مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ارض وطن پرقربان ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، افغانستان میں امن کےلیےقربانیوں کابدلہ گولیوں سےملنااحسان فراموشی ہے، افغان حکومت اورامریکاسےوضاحت طلب کی جائے، افغانستان سےہم پرہونےوالی فائرنگ کاکون ذمہ دارہے؟ ان واقعات کےذمہ داروہ سازشی عناصرہیں جوافغانستان میں امن نہیں چاہتے، ایک مرتبہ پھرخطےمیں آگ بھڑکانےکی بھیانک سازش عروج پرہے،

    شہباز شریف نے کہاکہ ہمارا ہرشہید امن کےقیام اوردہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کےعزم کا ثبوت ہے، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کوبلند فرمائے،

  • انڈیا پاکستان سے پیاز نہیں خریدے گا، بھارتی میڈیا

    انڈیا پاکستان سے پیاز نہیں خریدے گا، بھارتی میڈیا

    پاکستان کی طرف سے بھارت کیخلاف سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کے مختلف نوعیت کے اقدامات کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے پاکستان سے پیاز نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انڈیا میں پیاز کی قیمتیں دن بدن بڑھ رہی ہیں اور مودی حکومت نے پیاز کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے عالمی مارکیٹ سے 2000 ٹن پیاز خریدنے کا ٹینڈر جاری کیا ہے، یہ ٹینڈر پانچ ستمبر کو جاری کیا گیا اور اس کی آخری تاریخ 24 ستمبر تک مقرر کی گئی ہے، بھارتی حکومت نے پیاز کی کم از کم برآمدات قیمت بھی 850 ڈالر فی ٹن کر دی ہے، درآمدات کے لئے مجاذ پبلک سیکٹر کی کمپنی ایم ایم ٹی سی لمیٹڈ نے 2000 ٹن پیاز کی درآمدات کرنے کے لئے ٹینڈر جاری کیا اور کہا ہے کہ یہ پیاز اچھے معیاروالا اور پاکستان، چین، افغانستان یا دیگر کسی ملک کا ہونا چاہئے لیکن بعدازاں ٹینڈر پر نظر ثانی کرتے ہوئے ایم ایم سی لمیٹڈ نے کہا کہ درآمد کی جانی والی پیاز پاکستان میں پیدا ہونے والی نہیں ہونی چاہئے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق متعلقہ کمپنیوں کو پیاز کی سپلائی نومبر کے آخری ہفتے میں کرنی ہوگی، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عام طور پر عالمی سطح پر تجارت کرنے والی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان کا پیاز خرید کر انڈیا میں بھیج دیتی ہیں، واضح رہے کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے سخت پالیسیوں کے بعد ہندوستانی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے،

  • مرکز میں تبدیلی ہو سکتی ہے،مولانا اکیلے لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے، شیخ رشید

    مرکز میں تبدیلی ہو سکتی ہے،مولانا اکیلے لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے، شیخ رشید

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مرکز میں اکتوبر تک تھوڑی بہت تبدیلی ہوسکتی ہے،عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی لانگ مارچ میں فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دے گی،فضل الرحمان اسلام آباد کا لاک ڈاوَن نہیں کرسکتے، کوئی عثمان بزردار نہیں جارہا، سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی،شہبازشریف بھائی اوربھتیجی کے درمیان بہتر پوزیشن میں ہوگئے ہیں،مرکز میں اکتوبر تک تھوڑی بہت تبدیلی ہوسکتی ہے،ادارے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ جب تک آرٹیکل 149کا معاملہ کابینہ میں نہیں آتا کچھ نہیں کہہ سکتا،میرے سامنے کراچی میں گورنر راج سے متعلق کوئی بات نہیں ،زرداری تقسیم کر کے کھاتا ہے، اس کے لوگوں نے پیسے دینا شروع کر دیئے ہیں، نواز شریف خاندان خود کھاتا ہے ،

    وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ میڈیا والے کیا سمجھتے ہیں کہ میں کیسے بیان دیتا ہوں، ہمارے پاس سب مصالحے موجود ہیں، میں سینئر وزیر ہوں، کہتا ہوں کہ مودی نے جو بلنڈر کیا یہ ہمارے اور کشمیریوں کے حق میں جائے گا، بات کافی آگے بڑھ چکی ہے،چین پاکستان کا اتحادی دوست اور ملک کے ساتھ کھڑا ہے، ہر سپر پاور اپنا انٹرسٹ دیکھتی ہے، ٹرمپ نے کتنے بیان بدلے، دنیا میں سب سے قریبی دوست چین ہے، چین، ترکی کی حمایت حاصل ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں، وقت آئے گا ساری پارٹیاں کشمیر پر ایک اور نیک ہوں گی.کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں ایک ہونے جارہی ہیں ،

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے کشمیر میں آگ اور دریا کی کہانی شروع کررکھی ہے،عمران خان اور مودی ایک ہی دن جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے،

    وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ پرائیویٹ ادارے دگنے پیسے دے دیں تو فریٹ کوباہر نکال دوں گا،ٹرینوں کے شیڈول میں کافی بہتری آگئی ہے ،ایک ٹرین کی تاخیر سے 138ٹرینیں متاثر ہوتی ہیں،مزید نئی ٹرینیں نہیں چلائیں گے کل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی،میں صرف عمران خان کو جانتا ہوں اور ان کی بات پر یقین رکھتاہوں،عمران خان نے کہا ہےایم ایل ون اکتوبر میں سائن کریں گے،ایم ایل ٹو سے متعلق فزیبیلٹی رپورٹ تیار ہے،40فیصد سے کم آمدن دینے والی ٹرینیں بند کریں گے،کراچی میں مزید بارشیں نہ ہوئیں تو ٹرینوں کے اوقات میں بہتری آجائے گی .