Baaghi TV

Category: لاہور

  • مبشر لقمان کے خلاف سازش:حریم شاہ ،صندل خٹک اورماسٹر مائنڈ فیاض الحسن چوہان کے خلاف درخواست دائر

    مبشر لقمان کے خلاف سازش:حریم شاہ ،صندل خٹک اورماسٹر مائنڈ فیاض الحسن چوہان کے خلاف درخواست دائر

    لاہور : معروف اینکر مبشر لقمان کے‌خلاف تمام سازشی عناصربے نقاب ہوگئے ، دوسری طرف مبشر لقمان نے ان سازشی عناصر کی گھٹیا حرکتوں کی وجہ سے اور نقصان پہنچانے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ان کو قرار واقعی سزادینے کے لیے درخواست دائر کردی ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف اس سازش کو تیار کرنے کا سہرا صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے سر ہے جنہوں‌نے دو سوشل میڈیا نام نہاد سٹارز کو مبشر لقمان کے خلاف استعمال کرنے کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کیا

    ذرائع کے مطابق مبشر لقمان نے سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ، صندل خٹک اور ان کے سرپرست صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کےخلاف درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ حریم شاہ اور صندل خٹک نے ٹی وی پر آکر اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے وہاں اس سازش کے ماسٹر مائنڈ کے بارے میں بھی سب کچھ بتا دیا ہے

    یاد رہے کہ چند قبل حریم شاہ اور صندل خٹک نے والٹن ایئر پورٹ پر مبشر لقمان کے جہاز سے قیمتی چیزیں چور ی کرنے کے بعد مبشر لقمان کےخلاف پرواپیگنڈہ بھی کیا تھا ، جس پر مبشر لقمان نے ان نام نہاد سٹار ز کے خلاف درخواست دی تھی کہ مذکورہ خواتین نے بہت زیادہ مالی نقصان پہنچایا ہے ، دلچسپ بات ہے کہ ان دو سوشل میڈیا سٹارز کی طرف سے جرم تسلیم کیے جانے کے باوجود فیاض الحسن چوہان نے ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہونے دیا تھا ،

  • پنجاب کابینہ میں ردوبدل ، جہانگیر ترین کے  لاہور میں ڈیرے ، قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں

    پنجاب کابینہ میں ردوبدل ، جہانگیر ترین کے لاہور میں ڈیرے ، قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں

    لاہور: پنجاب کابینہ میں ردوبدل کے موقع پر جہانگیر ترین کا لاہور میں ہونا بڑی اہمیت اختیار کرگیا ہے، اطلاعات کے مابق آج رات گئے تک تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے صوبائی وزراء اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کی ہیں۔

    جہانگیر ترین سے ان کی رہائش پر وزیرِاعلیٰ پنجاب کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ اور سید رفاقت علی گیلانی اور صوبائی وزیر برائے کوآپریٹوز مہر مُحمد اسلم بھروانہ، صوبائی وزیر برائے انسانی وسائل اور مزدور طبقہ انصر مجید نیازی نے بھی ملاقات کی۔

    ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان ملاقاتوں میں پنجاب کابینہ میں ردو بدل، موجودہ سیاسی صورتحال اور پنجاب حکومت کی سالانہ کارکردگی اور انتظامی امور زیر بحث آئے۔

  • حکومت نے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے ، صدر پریس کلب ارشد انصاری

    حکومت نے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے ، صدر پریس کلب ارشد انصاری

    لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز، اراکین گورننگ باڈی عمران شیخ، محمد احمد رضا، محمد شاہد چوہدری، رانا طاہر، حسن تیمور، محمد حسنین چوہدری، گل نواز احمد قاسم رضا اور فاطمہ مختار بھٹی نے شرکت کی۔ 

    اجلاس میں صدر ارشد انصاری نے بتایا کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں لاہور پریس کلب ، صحافی کالونی بی و ایف بلاکس اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے صدر کی موجودگی میں مختلف محکموں کو احکامات جاری کئے جس کے مطابق ایف بلاک میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کیلئے ایل ڈی اے چند روز میں لیٹر جاری کردے گا جس کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے۔

    ارشد انصاری نے کہا کہ بی بلاک کے متاثرین کو متبادل پلاٹس دینے اور پلاٹوں کے قبضے چھڑانے کی بھی حکمت عملی فائنل کر لی گئی ہے تاہم اسے فی الحال مصلحتاً افشاءنہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پریس کلب کے ارکان کو ہیلتھ کارڈز کے اجراءکیلئے سیکرٹری صحت مومن آغا کو احکامات دے دیئے گئے ہیں ۔ صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو طلب کرکے لاہور کے ارد گرد تمام سرکاری زمینوں کی فہرست فوری تیارکرنے کا حکم دے دیا۔ صحافی کالونی کے مسائل حل کرنے کیلئے قائم مینجمنٹ کمیٹی کو معاملات چلانے کیلئے مکمل با اختیار بنا دیا گیا اور اس بارے میں پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کے ایم ڈی اور سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر کو مکمل تعاون کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

    صحافی کالونی میں بجلی کے انتظامات لیسکو کے حوالے کرنے کیلئے چیف ایگزیکٹو لیسکو کو فون پر ہدایات جاری کی گئیں جس کے تحت منگل کو لاہور پریس کلب کے عہدیداران لیسکو چیف سے ملاقات کریں گے جبکہ صحا فی کالونی میں سیوریج و پانی کا انتظام واسا کے حوالے کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی اور ایم ڈی واسا کو طلب کرکے ہدایات جاری کی گئیں کہ آئندہ چند روز میں تمام انتظامات مکمل کر لئے جائیں۔ 

    اس اجلاس میں گورننگ باڈی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر نیوز ون، نوا ئے وقت، جنگ ، پبلک نیوز، بول اور دیگر اداروں جبکہ دنیا نیوز،ایکسپریس ، آپ اور دیگر اداروں میں جبری برطرفیوں کے خلاف تحریک کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اس کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کی طرف سے صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال اور وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں قائم کی گئی مذاکراتی کمیٹی میں جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملات پوری شدت سے اٹھانے کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ مذاکراتی کمیٹی میں پروگریسو گروپ کے نمائندے سمیت دیگر تنظیموں کے نمائندوں کی شمولیت بھی کروائی جائے گی تاکہ پوری صحافی برادری کی نمائندگی کمیٹی میں نظر آسکے۔

    اجلاس میں ایف بلاک کی الاٹمنٹ میں 2007 ءکے ممبران کی اصل فہرست سے ہٹ کر الاٹ کئے گئے پلاٹس اور 2007 ءکی فہرست سے محروم کئے گئے ممبران کی تحقیقات کیلئے سیکرٹری پریس کلب زاہد عابد کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 10 روز میں اپنی رپورٹ گورننگ باڈی کو پیش کرے گی۔ اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ گذشتہ گورننگ باڈی نے ایسے لوگوں کو ایف بلاک پلاٹس کے فارم جاری کئے جو اصل لسٹ کا حصہ نہیں تھے ۔ کمیٹی میں نائب صدر ناصرہ عتیق، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی عمران شیخ اور حسنین چوہدری شامل ہوں گے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کی وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے پریس کلب کو سالانہ گرانٹ کی مد میں 2 کروڑ روپے کی سمری کی منظوری دے دی گئی ہے جس میں سے پہلی قسط اسی ماہ کے دوران جاری ہو جائے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تزین و آرائش شدہ کیفے ٹیریا کا افتتاح اگلے ہفتے کے آخر میں ہوگا۔اجلاس میں پریس کلب کی آمدنی میں اضافہ کرنے کیلئے نئے منصوبے اور تجاویز کو سامنے لانے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ کی تجویز پر ایف بلاک کے معاملات کے حوالے سے کور کمیٹی کے ساتھ ایک مشاوراتی اجلاس بلانے کی بھی منظوری دی گئی۔

  • پنجاب حکومت تعلیم کے میدان میں ‌ایک قدم اور آگے ، پیسے مک گئے

    پنجاب حکومت تعلیم کے میدان میں ‌ایک قدم اور آگے ، پیسے مک گئے

    لاہور : پنجاب حکومت نے تعلیم کے میدان میں ایک قدم اور آگے منزل طئے کرلی ہے، اطلاعات کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن مالی بحران کا شکار، پانچویں جماعت کا امتحان ختم کرنے پر غور، پیک آئندہ سال صرف آٹھویں جماعت کا امتحان منعقد کرائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پیک ہر سال پانچویں اور آٹھویں دونوں جماعتوں کا امتحان منعقد کراتا تھا، پیک حکام کے مطابق پیف پارٹنر اور پبلک سکولوں کی امتحان کیلئے رجسٹریشن نہیں کی جائے گی، سکول انفارمیشن سسٹم پر پہلے سے رجسٹرڈ طلبا کا امتحان لیا جائے گا

    پرائیوٹ سکولوں کےطلبا کی رجسٹریشن کیجائے گی یہ کہنا تھا پیک کا ،واضح رہے کہ پیک کے تحت ہر سال 25 لاکھ طلبا امتحان دیتے ہیں۔ پیک حکام کا کہنا ہے کہ پرائمری اور مڈل کا امتحان منعقد کرانے کے حوالے سے 20 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

  • عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

    عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

    لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزیراعلیٰ آج سہ پہر بغیر پروٹوکول علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے لاہورائیرپورٹ پر مسافروں سے مصافحہ بھی کیااوربعدازاں عمان ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے روانہ ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار مدینہ دو روز قیام کریں گے اوراس دوران روضہ رسول ؐپر حاضری کا شرف حاصل کریں گے اورنوافل بھی ادا کریں گے۔وزیراعلیٰ روضہ رسولؐ پرسلام پیش کرنے کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعا کریں گے۔

  • ڈینگی کے خلاف حکومت ناکام ، اب منبرومحراب سے یہ کام لیا جائے گا

    ڈینگی کے خلاف حکومت ناکام ، اب منبرومحراب سے یہ کام لیا جائے گا

    لاہور:شہر میں ڈینگی و پولیو کے وائرس کے حوالے سے آگاہی مہم بھرپور انداز میں چلانے کے لیے علمائے اکرام کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ حکومت کی طرف سے ناکامی کے بعد کیا گیا ہے،

    ذرائع کے مطابق بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولاناجمیل الرحمن اختر،مولانا عباس غازی اور قاری علم الدین شاکر نے ڈی سی لاہور صالحہ سعید سے ملاقا ت کی جس کے بعد مولانا عبدالخبیرآزاد نے اس امر کا اعادہ کیا کہ تما م علمائے اکرام دوران خطبہ ڈینگی و پولیو سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر عوام الناس میں آگاہی پیدا کریں گے ۔

    ڈی سی او لاہور نے کہا کہ عوامی تعاون کیے بغیر ڈینگی و پولیو مہم کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی لہذا علمائے کرام محراب و منبر کی بدولت عوام الناس کو ڈینگی و پولیو مہم کا حصہ بنائیں گے ۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام علمائے اکرام کا شکریہ ادا کیا ۔ علاوہ ازیں انہوں نے ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن کو لاہور شہر کے تمام کا لجوں میں زیرو پریڈ اور آگاہی مہم کالجوں میں چلانے کی ہدایت کی ہے ۔

    ڈی سی اولاہور صالحہ سعید نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسطرح تمام سکولوں میں بھی مناسب آگاہی مہم کے لیے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رواں ہفتہ انسدادڈینگی کو بھرپور انداز میں چلائے گی اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصلیوں میں آگاہی واکس و سیمینار کا آغاز کریں

  • طالب علموں کو سگریٹ کی فراہمی نہ رک سکی ، حکومت بے بس یا طالب علموں سے محبت

    طالب علموں کو سگریٹ کی فراہمی نہ رک سکی ، حکومت بے بس یا طالب علموں سے محبت

    وزیراعلیٰ کی نگری میں طالب علموں میں سگریٹ نوشی کا رجحان بڑھنے لگا، حکومت کم عمر بچوں کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہو گئی۔

    لاہور کی دوکانوں سے سیگریٹ باآسانیخرید لیتے ہیں جو کہ اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ کش لگاتے ہوئے بھول جاتے ہیں کہ سگریٹ نوشی زہر قاتل ہے، دوسری طرف مبصرین کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں‌آرہی کہ حکومت کنٹرول کرنے میں ناکام رہی یا طالب علموں سے محبت ہے کہ وہ ان کو روک نہیں سکتی

    یاد ہے کہ پاکستان میں 18 سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے، تاہم پابندی پر عملدرآمد نہ ہونا انتظامیہ کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے، والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں

  • ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بڑااعلان کردیا، کنٹریکٹ اساتذہ کی موجیں

    ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بڑااعلان کردیا، کنٹریکٹ اساتذہ کی موجیں

    لاہور : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کنٹریکٹ اساتذہ کو خوش کردیا ، اطلاعات کے مطابق تین سالہ کنٹریکٹ کا دورانیہ مکمل کرنے والے اساتذہ کو ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ، نئے نوٹیفکیشن میں مدت ملازمت 3 سال ہونے پر اساتذہ کو اپنے سروس کا ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے

    پنجاب میں اس سے قبل کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر ہونے کے لیے 4 سال سروس کا دورانیہ مکمل کرنا ضروری ہوتا تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مدت کم کر کے 3 سال کردی ہے، اس سہولت سے پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو فائدہ ہوگا۔زونل ہیڈز متعلقہ اساتذہ کی فائلیں 2 دن کے اندر ڈی ای اوز کے پاس جمع کرائیں گے۔

  • شہباز گل اور عون چوہدری کی چھٹی ، اسد کھوکھروزیر بن گئے ، آصف محمود کی قسمت جاگ اٹھی

    شہباز گل اور عون چوہدری کی چھٹی ، اسد کھوکھروزیر بن گئے ، آصف محمود کی قسمت جاگ اٹھی

    لاہور : درویش وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اپنی ناکامی وزراء کے کھاتے میں ڈال دی ، پنجاب کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر قابو پانے میں ناکامی پر خود استعفیٰ دینے کی بجائے دوسروں کو قربانی کا بکرا بنا دیاگیا ، اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت میں تبدیلیاں شروع ہوگئیں ، ملک اسد کھوکھر نے حلف اٹھا لیا ہے

    ذرائع کے مطابق کابینہ میں‌ ملک اسد کھوکھر کی دبنگ انٹری جبکہ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل اور مشیر وزیر اعلی پنجاب عون چودھری ایوان اقتدار سے آؤٹ ہو گئے۔ سابق رکن اسمبلی آصف محمود کو مشیر وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا گیا، آصف محمود کا تعلق پنڈی سے ہے،

    پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز گل نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیا، شہباز گل پر حکومتی معاملات پر حد سےزیادہ مداخلت کی شکایات تھیں ، جبکہ جماعت کے اندر بھی ان کی مخالفت ان کے استعفی کی وجہ بنی۔

  • شہباز گل نے استعفیٰ دے دیا

    شہباز گل نے استعفیٰ دے دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے استعفیٰ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے استعفیٰ دے دیا ہے ، شہباز گل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ناقص طرز حکمرانی کا دفاع مشکل تھا، ذرائع کے مطابق استعفیٰ کی وجہ تقررو تبادلوں پر اختلافات ہے. شہبازگل کی جانب سے استعفیٰ سادہ کاغذ پرلکھ کر دیا گیا

    پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ہورہی ہے توسیع

     

    جو کام کرے گا وہی رہے گا، عون چودھری سے عہدہ واپس