Baaghi TV

Category: لاہور

  • تھانوں میں ملزمان پر جانوروں کی طرح تشدد، اسمبلی میں قرارداد جمع

    تھانوں میں ملزمان پر جانوروں کی طرح تشدد، اسمبلی میں قرارداد جمع

    پنجاب کے تھانوں میں ملزمان کو بہمانہ تشدد کا نشانہ بنانے پر پابندی لگانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب میں دوران حراست ملزمان کی ہلاکتوں کے واقعات میںمسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،ایک سال کے دوران پنجاب میں 7شہری پولیس تھانوں میں دوران حراست ہلاک ہو چکے ہیں ،پنجاب پولیس نے اپنی نجی ٹارچر سیل بھی بنائے ہیں،نجی ٹارچر سیل میں ملزمان پر بہمانہ تشدد کیا جاتا ہے.

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ  پولیس تھانوں میں ملزمان کو جانوروں کی طرح تشدد کا نشانہ بنانے پر پابندی لگائی جائے ،پولیس تھانوں میں ملزمان سے تفتیش کا طریقہ بھی تبدیل کیا جائے ،ملزمان سے تفتیش متعلقہ پولیس اسٹیشن کے سینئر زافسران کی موجودگی میں کی جائے ،پولیس اسٹیشن میں گالم گلوچ اور تضحیک آمیز انداز میں گفتگو پر مکمل پابندی لگائی جائے ،پنجاب کے تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کی تربیتی ورکشاپ منعقد کی جائیں .

     

    پنجاب میں پولیس نہ بدل سکی، دوران تفتیش پولیس کی جانب سے ملزمان پر تشدد کیا جاتا ہے جس سے ان کی موت ہو جاتی ہے، آئی جی پنجاب انکوائری کا حکم دیتے ہیں لیکن انکوائری کی رپورٹ نہیں آتی،

    پنجاب میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران پولیس حراست میں 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، تھانہ اکبری گیٹ سے ملزم کی پھندہ لگی لاش ملی تھی ، ٹارچرسیل میں گجرپورہ پولیس تشدد سےایک ملزم ہلاک ہوا ،شمالی چھاؤنی میں بھی پولیس کےمبینہ تشدد سےایک ملزم ہلاک ہوا ،

    اے ٹی ایم کارڈ چوری کرنے والا صلاح الدین بھی دوران تفتیش جاں بحق ہوا،صلاح الدین کے والد کی درخواست پر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

    آئی جی پنجاب کی جانب سے صوبے کے تمام 722پولیس اسٹیشنز کی حوالات میں چوبیس گھنٹوں کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دیا گیا تھا اس کے باوجود ملزمان پر تشدد کے واقعات سامنے آ رہے ہیں.

    معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تھانے کے کلچر کو تبدیل کرنے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے۔ تھانہ کلچر کو بہتر بنانے کے لئے قانون میں سقم ختم کئے جا رہے ہیں۔ انوسٹی گیشن شفاف بنانے کے لئے انوسٹی گیشن کے کمروں میں کیمرا لگائے جائیں گے۔ پولیس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے پنجاب حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا ، ہیلی کاپٹر نے لاہور ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہیلی کاپٹر میں ہی موجود تھے

    وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر پر واپسی پر پرندہ ٹکرا گیا تھا ،ہنگامی لینڈنگ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے اگلے حصے کو معمولی نقصان پہنچا ہے،

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حافظ آباد گئے تھے جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین شرقی سائیڈ کا افتتاح کیا،وزیراعلیٰ پنڈی بھٹیاں کیلئے ایمرجنسی سینٹر ریسکیو 1122 کا افتتاح کیا.

  • مریم اورنگزیب دکان چمکانے کے لیے کس چیز کا سہارا لے رہی ہیں؟ شہباز گل نے بتا دیا

    مریم اورنگزیب دکان چمکانے کے لیے کس چیز کا سہارا لے رہی ہیں؟ شہباز گل نے بتا دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب سیاسی دکان چمکانے کے لیے ڈینگی کا سہارا لینے پر مجبور ہو چکی ہیں ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل کا کہنا تھا کہ عوام شہبازشریف کی کرپشن،کمیشن وصولی اورلوٹ مارکویاد کرتے ہیں ،عوام سلمان شہباز اور علی عمران سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کے منتظر ہیں ،رانا مشہود پر اربوں کی کرپشن پر وعدہ معاف گواہ عدالت میں پیش ہوا ،

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

    شہباز گل نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت ڈینگی کے خلاف بھرپور اقدامات کررہی ہے،پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈینگی کنٹرول یونٹ اور عملہ متحرک ہے،

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ ڈینگی کے تدارک اور بچاو کے لئے شہبازشریف کے قائم کردہ نظام پر عمل ہوتا تو آج یہ نہ ہوتا ،اگر پنجاب میں ڈینگی پہ قابو پانے کے لئے سنجیدہ اقدامات نہ کئے گئے تو دوسرے صوبے بھی اِس نالائقی سے متاثر ہوں گے .بغض اور حسد میں شہبازشریف کے تمام منصوبے ختم کردئیے گئے اور لوگوں کی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے ،نالائق حکمران ڈینگی پر قابو پانے میں بھی شہبازشریف دور کے معیار پر پورا نہ اتر سکے

  • سکھ لڑکی کی شادی کے معاملے پر کمیٹی تشکیل ، کون کون اہم لوگ اس کمیٹی میں‌ شامل ہیں ، رپورٹ سامنے آگئی

    سکھ لڑکی کی شادی کے معاملے پر کمیٹی تشکیل ، کون کون اہم لوگ اس کمیٹی میں‌ شامل ہیں ، رپورٹ سامنے آگئی

    لاہور : سکھ لڑکی کے مسلمان ہونے اور مسلمان لڑکے سے شادی کا مسئلہ حل کرنے کے لیئے صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی ان محرکات کا تعین کرے گی جو ننکانہ صاحب کے اس واقعہ کا سبب بنے اور مسئلہ کا حل تجویز کرے گی جبکہ کمیٹی بین المذاہب تعلقات کا جائزہ لے کر مستقبل میں ایسے ناخوشگوار واقعات کے تدارک کیلئےاقدامات بھی تجویز کرے گی

    ذرائع کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر قانون و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ دیگر ارکان میں صوبائی وزیر اوقاف، صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور، بشپ آف لاہور، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر میمپال سنگھ، صدر ہندو کونسل آف پاکستان منور چاند، ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ اور ایم پی اے محمد عاطف شامل ہیں۔

    متشدد اور بے وفا شخص کی بیوی نہیں رہ سکتی ، محسن عباس کی اہلیہ نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا

    وزیراعلیٰ کی طرف سے قائم کمیٹی صوبہ میں مقیم اقلیتوں کے اندر احساس تحفظ مستحکم کرنے کیلئےاقدامات تجویز کرے گی، کمیٹی مستقبل میں اس طرح کے واقعات کے دیر پا حل کیلئے میکنزم بھی تجویز کرے گی۔یاد رہے کہ کچھ دنوں سے ننکانہ کی ایک سکھ لڑکی کے مسلمان ہونے کے بعد مسلمان لڑکے سے شادی کا مسئلہ زیر بحث ہے

  • وزیرقانون کا پولیس تشدد کے باعث زیرحراست ملزمان کی ہلاکت کا نوٹس

    وزیرقانون کا پولیس تشدد کے باعث زیرحراست ملزمان کی ہلاکت کا نوٹس

    وزیرقانون پنجاب نے پولیس تشدد کے باعث زیرحراست ملزمان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پولیس کے تشدد سے ملزمان کی ہلاکت ناقابل معافی جرم ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے ایسےواقعات کسی صورت قابل برداشت نہیں،ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کراکےقانون کےمطابق سزادلوائی جائے،

    راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ ایسے واقعات کا خاتمہ نہ کیا گیا تویہ معاشرے کا ناسوربنتے جائیں گے ،ایسے واقعات میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے

    وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو دیا ٹاسک …. فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    پنجاب میں پولیس نہ بدل سکی، دوران تفتیش پولیس کی جانب سے ملزمان پر تشدد کیا جاتا ہے جس سے ان کی موت ہو جاتی ہے، آئی جی پنجاب انکوائری کا حکم دیتے ہیں لیکن انکوائری کی رپورٹ نہیں آتی،

    پنجاب پولیس نہ بدل سکی، پولیس حراست میں تین ماہ میں 5 ہلاکتیں، ذمہ دار کون

    پنجاب میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران پولیس حراست میں 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، تھانہ اکبری گیٹ سے ملزم کی پھندہ لگی لاش ملی تھی ، ٹارچرسیل میں گجرپورہ پولیس تشدد سےایک ملزم ہلاک ہوا ،شمالی چھاؤنی میں بھی پولیس کےمبینہ تشدد سےایک ملزم ہلاک ہوا

  • ’’مصنوعی مہنگائی کرنیوالے سزا کے لیے ہوجائیں‌تیار

    ’’مصنوعی مہنگائی کرنیوالے سزا کے لیے ہوجائیں‌تیار

    لاہور: حکومت نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف اہم فیصلہ کرلیا ، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا عاقل پورہ ڈھولنوال کا دورہ، علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزے کے دوران کیا ،

    متشدد اور بے وفا شخص کی بیوی نہیں رہ سکتی ، محسن عباس کی اہلیہ نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا

    صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں‌کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے لیکن اتنا نہیں ہوا جتنا کچھ شرپسند عناصر حکومت کو بدنام کرنے کے لیے کررہے ہیں، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ حکومت نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے لگے ہیں۔

  • رانا مشہود کے خلاف وعدہ معاف گواہ نے بیان ریکارڈ کروا دیا

    رانا مشہود کے خلاف وعدہ معاف گواہ نے بیان ریکارڈ کروا دیا

    پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس ،ملزم وسیم نے کمرہ عدالت میں اعتراف جرم کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم وسیم احمد کا دفعہ 164 کے تحت بیان قلمبندکیا گیا، ملزم وسیم رانا مشہود ،سابق ڈی جی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا،

    ملزم وسیم نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ یوتھ فیسٹیول میں رانا مشہود نےغیرقانونی ٹھیکےدیئے ،رانامشہود،عثمان انورنے خزانے کوکروڑوں کا نقصان پہنچایا ،رانا مشہود کی جانب سے غیررجسٹر کمپنیوں کوٹھیکے دیئےگئے،فرضی کمپنیوں،من پسند افراد کوٹھیکے دیئے گئے .

    ملزم وسیم احمد نے ریکارڈ کروائے گئے بیان میں مزید کہا کہ سابق ڈی جی اسپورٹس بھی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے،

    رانا مشہور نیب پیشی کے بعد روانہ، نیب نے سوالنامہ اور اگلی تاریخ دیدی

    مسلم لیگ ن کے اہم رہنما امریکہ جانے کیلیے ائیر پورٹ پہبنچے تو ایف آئی اے نے روک دیا

    سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    واضح رہے کہ نیب نے رانا مشہور کے دور میں اسوقت کے ڈی جی سپورٹس عثمان انور کو گرفتار کر رکھا ہے. عثمان انور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے دور میں ڈی جی اسپوٹس بورڈ تھے ،پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

  • لاہوری بچ گئے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کروڑوں روپے کی گاڑیوں کو تباہ ہونے سے کیسے بچایا ؟ رپورٹ نے ہلچل مچادی

    لاہوری بچ گئے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کروڑوں روپے کی گاڑیوں کو تباہ ہونے سے کیسے بچایا ؟ رپورٹ نے ہلچل مچادی

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے جعلی ڈیزل پکڑ کر لاہوریوں کی کروڑوں کی گاڑیوں کو تباہ ہونے سے بچا لیا ہے، لاہوریئے استعمال شدہ گندا تیل استعمال کرنے سے بچ گئے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 42 ڈرموں میں موجود 7 ہزار 560 لیٹر استعمال شدہ گندا تیل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق جعل سازوں کے خلاف ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی نے رات گئے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 42 ڈرموں میں موجود 7 ہزار 560 لیٹرا ستعمال شدہ گندا تیل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ استعمال شدہ تیل ٹرک نمبر ’’ٹی اے ایم 152 ‘‘میں انڈسٹریل ایریا روات، راولپنڈی سے لاہور لایا جا رہا تھا۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی ذرائع کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ویجیلنس کی اطلاع پر ناکہ لگا کر ٹرک پکڑا، فوڈاتھارٹی ہیڈآفس لا کر تحقیقات شروع کر دی گئیں، کیپٹن (ر)محمد عثمان کے مطابق منظم گروہ بائیو ڈیزل کے نام پر تیل اکٹھا کر کے سستے داموں فیکٹریوں کو سپلائی کرتا تھا۔

    یاد رہے کہ پی ایف اے قوانین کے مطابق استعمال شدہ تیل کی صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کی اجازت ہے، استعمال شدہ تیل کےکھانےمیں استعمال سے معدے کے السر اور کینسر جیسی موذی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

  • ایئرپورٹ فائرنگ کیس، قیصر سہیل بٹ کی عبوری درخواست ضمانت منظور

    ایئرپورٹ فائرنگ کیس، قیصر سہیل بٹ کی عبوری درخواست ضمانت منظور

    ائیرپورٹ پر فائرنگ کرنے اور دو افراد کو قتل کرنے کے کیس کا معاملہ ،عدالت نے قیصر سہیل بٹ کی عبوری درخواست ضمانت منظور کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قیصر سہیل بٹ کی عبوری درخواست ضمانت 7 ستمبر تک منظور کر لی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی قیصر سہیل بٹ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے،قیصر سہیل بٹ نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں درخواست دائر کردی ،عدالت نے عبوری درخواست ضمانت پر دلائل دینے کے لیے فریقین کو 7 ستمبر کو طلب کر لیا ،ملزم کی جانب سے وکیل اصغر علی گل اور رائے مقرب عباس عدالت میں پیش ہوئے

    واضح رہے کہ رواں برس تین جولائی کو لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، ایک شخص کی شناخت اکرم اور دوسرے کی زین وڑائچ کے نام سے ہوئی، اے ایس ایف حکام نے فائرنگ کرنے والوں کو حراست میں لے لیا. مقتولین عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس پہنچے تھے،

    لاہور ائیرپورٹ پر فائرنگ، دو افراد بحق، خوف و ہراس

    فائرنگ کرنے والے ملزم ارشد نے اے ایس ایف کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ اسلحہ ٹیکسی ڈرائیور کی وساطت سے ایئرپورٹ پہنچایا گیا ،اسلحہ ٹیکسی کی سیٹوں کے نیچے چھپا کر لایا گیا تھا ،ہم جس گاڑی پر آئے تھے اس کی تلاشی لی گئی تھی ،ملزم نے بتا یا کہ ایئرپورٹ لائے جانے والے اسلحے میں 30 بورکے دو پستول شامل تھے ، ملزم کا کہنا تھا کہ اپنے بہنوئی اور بھانجے کے قتل کا بدلہ لیا ،مقتول زین نے میرے بہنوئی اور بھانجے کو قتل کیا تھا.پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین پر بابر بٹ نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا . جس کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا .

    لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ، اسلحہ کیسے پہنچا، ملزم نے کیا انکشاف


    واضح رہے کہ اس سے قبل عارف حمید عرف ٹیپو ٹرکاں والا 22 جنوری 2010 کو ائیرپورٹ حدود میں قتل کر دیا گیا تھا، عارف حمید عرف ٹیپو ٹرکاں والا کو دبئی سے واپسی پر لاہور ائرپورٹ پر قتل کیا گیا تھا۔

  • شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم کے ریمانڈ میں توسیع

    شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم کے ریمانڈ میں توسیع

    شہبازشریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم شاہد رفیق کیخلاف کیس پرسماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے ملزم کےجوڈیشل ریمانڈ میں14روزکی توسیع کردی ،عدالت نے ملزم شاہ درفیق کو17ستمبرکو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ،نیب تفتیشی کی جانب سےاب تک کی تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ،احتساب عدالت کےجج امیرمحمدخان نےکیس پرسماعت کی

    تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم2004سے لے کر2012 تک منی چینجرکا کام کرتا تھا ،ملزم نے اپنےاسٹاف کے ذریعے منی لانڈرنگ کروائی،

    شہباز شریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے کتنے پیسے بھیجے گئے؟ نیب نے رپورٹ جمع کروا دی

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آفتاب محمود اور شاہد رفیق کی وعدہ معاف گواہی کی درخواست چیئرمین نیب نے منظور کر لی ہے، لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تونیب نے گرفتار ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کو عدالت میں پیش کیا ،نیب نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ گرفتارملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،چیئرمین نیب نے ملزموں کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منطور کرلی ہے ،عدالت نے ملزمان کو نیب تحویل میں دینے کی درخواست منظور کرلی ،

    شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ میں ایسی پھنسی کہ اب بچنا مشکل

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    چند روز قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ حسن،حسین نواز،سلیمان شہباز،علی عمران اشتہاری مجرم ڈکلیئر ہوچکےہیں، حسن،حسین نواز،سلیمان شہبازواپس نہ آئےتوجائیدادیں ضبط ہوسکتی ہیں،