Baaghi TV

Category: لاہور

  • اسرائیل کی حامی لابی ہر جگہ موجود، لیکن ان کی کوئی حیثیت نہیں،مولانا فضل الرحمان

    اسرائیل کی حامی لابی ہر جگہ موجود، لیکن ان کی کوئی حیثیت نہیں،مولانا فضل الرحمان

    لاہور:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا اختلاف پیپلز پارٹی، ن لیگ، جماعت اسلامی سے بھی ہے لیکن لڑائی نہیں ہے۔

    لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کافی عرصہ سے ارادہ تھا کہ جب لاہور آؤں تو منصورہ بھی آؤں تاکہ باہمی رابطے بحال ہوں، آج کی ملاقات میں پروفیسر خورشید کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے، 27 اپریل کو مینار پاکستان میں غزہ کے حوالے سے کانفرنس اور مظاہرہ ہوگا، اس میں ہم سب شریک ہوں، ملک بھر میں بیداری کی مہم چلائیں گے،حافظ نعیم نے انتہائی محبت اور احترام کا مظاہرہ کیا-

    کینالز معاملہ:رانا ثنااللہ کا شرجیل انعام میمن سے ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ

    انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعتیں مینار پاکستان جلسے میں شریک ہوں گی، فلسطین کی صورتحال پوری امت کیلئے باعث تشویش ہے مجلس اتحاد امت کے نام سے پلیٹ فارم تشکیل دے رہے ہیں، لاہور میں 27 اپریل کو ہونے والی کانفرنس اسی پلیٹ فارم سے ہوگی، دنیا میں ہر قسم کے لوگ ہیں جو لوگ اسرائیل گئے وہ پاکستان یا مسلمانوں کے نمائندے نہیں تھے، امت کو مسلم حکمرانوں کے رویوں سے تشویش ہے لاہور کا جلسہ بھی مجلس اتحاد امت کے پلیٹ فارم سے ہو رہا ہے، اسرائیل کی حامی لابی ہر جگہ موجود، لیکن ان کی کوئی حیثیت نہیں، فلسطین کے معاملے پر اسلامی دنیا کا واضح مؤقف ہونا چاہیے، امت مسلمہ کو حکمرانوں کے رویہ اورغفلت سے شکایت ہے۔

    فلسطینیوں پر ظلم انسانیت سوز ،عالمی برادری نوٹس لے، میاں غلام مصطفی

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جہاد انتہائی مقدس لفظ ہےاس کی اپنی ایک حرمت ہے، جہاد کا مرحلہ تدبیر کے تابع ہوتا ہے، آج جب مسلم ممالک تقسیم ہیں تو جہاد کی صورتیں بھی مختلف ہوں گی، ہمیں لوگوں کی باتوں کی پروا نہیں ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ شریعت اور اسلام کیا کہتا ہے جن علما کرام نے فلسطین کے حوالے سے جہاد فرض ہونے کا اعلان کیا ان کے اعلان کا مذاق اڑایا گیا، ان ہی علما کرام نے ملک کے اندر مسلح جدوجہد کو حرام قرار دیا اس پر کیوں عمل نہیں کیا جاتا؟-

    حافظ نعیم ،مولانا فضل کی ملاقات، ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور غزہ کے حوالے سے بات چیت

    انہوں نے کہا کہ جے یو آئی صوبائی خود مختاری کی حامی ہے، نہروں کے حوالے سے سندھ کے مطالبے کا احترام کرتے ہیں، نہروں کا معاملہ وفاق میں بیٹھ کر باہمی مشاورت سے طے ہونا چاہیے، ہماری کوشش ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات کو واپس اس سطح پر لے آئیں جہاں مشترکہ امور پر بات چیت ہوسکے، ہمارا اختلاف پیپلز پارٹی، ن لیگ، جماعت اسلامی سے بھی ہے لیکن لڑائی نہیں ہے۔

    حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام نے اصولی طور پر طے کیا ہے کہ دونوں جماعتیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھیں گی، 26ویں آئینی ترمیم ہماری نظر میں غیر ضروری تھی، 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے جے یوآئی کی اپنی پالیسی تھی، آج کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت غزہ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے،عظمٰی بخاری

  • فلسطینیوں پر  ظلم انسانیت سوز ،عالمی برادری نوٹس لے، میاں غلام مصطفی

    فلسطینیوں پر ظلم انسانیت سوز ،عالمی برادری نوٹس لے، میاں غلام مصطفی

    پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے صدر میاں غلام مصطفی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام پر ہونے والا ظلم انسانیت سوز اور عالمی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عالمی طاقتوں، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لیں اور مظلوم فلسطینی عوام کو انصاف فراہم کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجن شیڈکے علاقہ میں ہونے والی عظیم الشان یکجہتی فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں ملی لیبر فیڈریشن کے چیف کوآرڈینیٹر اسلم خان، ملی ٹرانسپورٹرز و ڈرائیورز فیڈریشن کے صدر سلیم خلجی ، ملی لیبر فیڈریشن لاہور کے سینئر نائب صدر اصغر گجر، ریلوے ورکرز یونین سی بی اے کے قائد رضوان ستی، صدر سید زاہد جاوید شاہ، سیکرٹری جنرل سید زاہد حسین شاہ ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، تاجر برادری، مزدور، سماجی کارکنان اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءنے مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

    ریلی سے میاں غلام مصطفی، سلیم خلجی ، اصغر گجر و دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور یہ رشتہ صرف اسلامی بھائی چارے کا نہیں بلکہ انسانیت کا رشتہ ہے۔ اسرائیل کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر بمباری، خواتین و بچوں کے قتل عام اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ مقررین نے بین الاقوامی برادری، او آئی سی، اور اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو ظلم سے باز رکھنے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں۔

  • انسداد پولیو مہم،پولیس اہلکار پر حملہ قابل مذمت، حکومت ٹیموں کا تحفظ یقینی بنائے، حافظ خالد نیک

    انسداد پولیو مہم،پولیس اہلکار پر حملہ قابل مذمت، حکومت ٹیموں کا تحفظ یقینی بنائے، حافظ خالد نیک

    قوم کا مستقبل محفوظ بنانے کیلیے جان دینے والے پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں،حافظ خالد نیک

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم پر مامور پولیس اہلکار کی دہشت گردی کے واقعہ میں شہادت پر کہا ہے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم پر مامور اہلکاروں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

    حافظ خالد نیک کا کہنا تھا کہ پولیو جیسا موذی مرض ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، اور اس کے خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی ادارے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر خدمات سرانجام دے رہے ہیں،پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے لئے امن دشمنوں کے خلاف سب کو ایک ہونا ہو گا،والدین بھی انسدادِ پولیو مہم میں تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں .

    حافظ خالد نیک کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس بہادر کانسٹیبل کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی جان قربان کر دی، ایسے جوان ہمارے ہیرو ہیں، جو اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمارے بچوں کو بیماریوں سے بچانے کی جدوجہد کرتے ہیں۔ ہم شہید کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ اُنہیں صبرِ جمیل عطا فرمائے،آمین

  • کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے،عظمٰی بخاری

    کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے،عظمٰی بخاری

    لاہور: عظمٰی بخاری نے کہا کہ پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت امن وامان کے قیام کیلئے اقدامات کر رہی ہے، پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پنجاب میں کسانوں کو ان کا حق دیا جا رہا ہے، کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے، مریم نواز نے کسانوں کو بڑا ریلیف پیکج دیا ہے-

    عظمی بخاری نے کہا کہ کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے، مریم نواز نے کسانوں کو بڑا ریلیف پیکج دیا ہے، گندم کے کاشتکاروں کیلئے 109ارب روپےکا پیکج دیا گیا ہے، گندم کے کاشتکاروں کو5 ہزار روپے فی ایکڑ ملیں گےفلورملز مالکان کو گندم کی خریداری کا پابند بنایا گیا ہے، فلورملز 25فیصد گندم خریداری کی پابند ہوں گی، کاشتکاروں کو ہرفضل کیلئے رقم فراہم کی جائے گی، گندم کے کاشتکاروں کو 10ارب روپے کی سبسڈی پر9500 ٹریکٹردیئے جائیں گے۔

    حافظ نعیم ،مولانا فضل کی ملاقات، ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور غزہ کے حوالے سے بات چیت

    عظمٰی بخاری نے کہا کہ ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کیلئے8 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، دنیا بھر میں جدید زرعی آلات کی خریدار ی کی جائے گی، زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 45 لاکھ کا 85 ہارس پاور ٹریکٹرمفت ملے گادوسری پوزیشن کے کاشتکار کو 40 لاکھ روپے کا 75 ہارس پاور ٹریکٹر انعام ملے گا تیسری پوزیشن کےکاشتکارکو35لاکھ روپےکا60ہارس پاورٹریکٹرملےگا، ہر ضلع میں سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 10 لاکھ انعام دیا جائے گا کسی دوسرے صوبے نے کاشتکاروں کیلئے بروت اقدامات نہیں کیے،کسا نوں سے گندم کی خریداری کو یقینی بنایا جا رہا ہے، گندم کی نقل و حمل کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔

    ہدیۃ الہادی پاکستان کے زیر اہتمام قومی مجلس مشاورت،اہم فیصلے،اعلامیہ جاری

  • حافظ نعیم  ،مولانا فضل کی  ملاقات، ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور غزہ کے حوالے سے بات چیت

    حافظ نعیم ،مولانا فضل کی ملاقات، ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور غزہ کے حوالے سے بات چیت

    لاہور:جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات کی اور انہیں 27 اپریل کو مینار پاکستان میں منعقد ہونے والے اسرائیل مخالف مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

    ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمٰن منصورہ پہنچے حافظ نعیم الرحمٰن اور لیاقت بلوچ سمیت جماعت کے دیگر قائدین نے استقبال کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں متحد ہوکر آواز اٹھانے کا عزم کیا،ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور غزہ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
    مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے پیکج کا اعلان
    جے یو آئی ف کے راشد سومرو اور مولانا امجد خان جبکہ جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، مولانا جاوید قصوری وار امیر العظیم بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    حافظ نعیم ،مولانا فضل کی ملاقات، ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور غزہ کے حوالے سے بات چیت

    پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، جے یو آئی

  • پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں،  جے یو آئی

    پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، جے یو آئی

    لاہور:ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ میڈیا میں چلنے والی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں-

    جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس ختم ہوگیا ہے اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، تاہم ان فیصلوں کا باضابطہ اعلان جلد ہی کردیا جائے گااجلاس کے فیصلوں سے متعلق آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا میڈیا میں آنے والی خبروں سے کوئی تعلق نہیں۔

    ہدیۃ الہادی پاکستان کے زیر اہتمام قومی مجلس مشاورت،اہم فیصلے،اعلامیہ جاری

    واضح رہے کہ خبریں ہیں کہ جے یو آئی نے اپنی مجلس عمومی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی ایسے کسی اتحاد کا حصہ بنے گی جو پی ٹی آئی کے ایما پر بنایا جائے گا جے یو آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آزاد اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہے گی اور حکومت کا حصہ نہیں بنے گی پارلیمنٹ میں زیر غورآنے و الے معاملات کاجائزہ لیتی رہے گی اور بوقت ضرورت پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کرنے یا نہ کرنے کا تعین ہوگا۔

    مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

  • مریم نواز  کا  گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے  پیکج کا اعلان

    مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے 110 ارب روپے کے ریکارڈ پیکج کا اعلان کر دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت گندم کے کاشتکاروں کے لیے منعقدہ خصوصی اجلاس میں کسان دو ست اقدامات کا اعلان کیا گیا اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کے لیے 110 ارب روپے کے مجموعی پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

    وزیراعلیٰ نے ”ویٹ فارمر سپورٹ پروگرام“ کے تحت 25 ارب روپے کے امدادی پیکج کی منظوری دی، جس کے تحت گندم کے پانچ ایکڑ پر کاشت کرنےوالے کسانوں کو فی کسان 25 ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی،صوبے اور اضلاع کی سطح پر گندم اگانے کے مقابلے ہوں گے اور کاشتکاروں کو ٹریکٹرز اور رقم دی جائے گی۔

    سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

    اجلاس میں فلور ملوں کو کم از کم 25 فیصد گندم خریداری کا پابند بنانے کے لیے لازمی ترمیم، ”الیکٹرونک وئیر ہاؤسنگ ری سیٹ“ پالیسی اور بنک آف پنجاب کو 100 ارب روپے کی کریڈٹ لائن قائم کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبائی وزیر زراعت کو گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی، پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بھی گندم خریداری مہم میں معاونت کرے گا اجلاس میں بتایا گیا کہ گندم کے کاشتکاروں کو 2.5ارب روپے کی لاگت سے 1000 ٹریکٹر مفت دیئے گئے اور 8 ارب روپے ٹیوب ویل سولرائزیشن کی مد میں سبسڈی دی گئی۔

    وزیراعظم کا ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں اضافے کا خیرمقدم

  • لاہور ہائیکورٹ،پرویز الہیٰ کے بیٹوں کیخلاف کیس،جج کی سماعت سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ،پرویز الہیٰ کے بیٹوں کیخلاف کیس،جج کی سماعت سے معذرت

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی، بہو سائرہ راسخ اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اخراج کی درخواست پر کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔عدالت نے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دی ہے تاکہ مقدمہ کسی اور بنچ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کیا جا سکے،دوران سماعت راسخ الٰہی اور دیگر شریک ملزمان کے وکیل، ایڈووکیٹ عامر سعید راں نے عدالت میں پیش ہو کر دلائل دینے کی کوشش کی، تاہم سماعت ملتوی ہونے کے باعث وہ مؤقف مکمل طور پر پیش نہ کر سکے۔

    درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے ان کے خلاف بلاجواز اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا، جو سراسر سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے۔ مؤقف میں کہا گیا کہ ایف آئی اے آج تک مقدمہ میں الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے.درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی مقدمہ کو خارج کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں

  • بلوے کریں گے تو پھولوں کے ہار نہیں پہنائے جا سکتے، وزیر قانون

    بلوے کریں گے تو پھولوں کے ہار نہیں پہنائے جا سکتے، وزیر قانون

    وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذر تارڑ نے کہا ہے کہ نئی ترمیم لانے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذر تارڑ کا کہنا تھا کہ آئینی بینچ بننے سے مقدمات کے فیصلے جلد ہو رہے ہیں، 26 ویں ترمیم ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے تھی، اس کے بعد کسی ترمیم کی ضرورت نہیں،ہو سکتا ہے کل کوئی ضرورت پڑ جائے تو نئی ترمیم آ سکتی ہے، اس کے لیے ساری اتحادی جماعتیں مل کر فیصلہ کریں گی، الزام لگایا جاتا ہے کہ اس وقت قانون کی خلاف ورزی ہو رہی یے، سب کچھ سب کے سامنے ہے، ایک وقت میں ہم بھی اس کا سامنا کر رہے تھے،ہمارے کلائنٹ سابق وزرائے اعظم تھے مگر ان کی گاڑیاں عدالتوں کے اندر نہیں آتی تھیں، آج جھندے والی گاڑیوں میں لوگ آتے ہیں، تقریر کر کے چلے جاتے ہیں، آج عدالتوں کے دروازے ان کے لیے کھل جاتے ییں۔

    وزیر قانون نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ فوجی املاک پر حملے کریں گے، پولیس کی گاڑیاں جلائیں گے، بلوے کریں گے تو پھولوں کے ہار نہیں پہنائے جا سکتے، ہم تو چاہتے ہیں کہ قانون کی حکمرانی ہو۔

    وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہپندرہ سال پہلے محمد احمد نعیم صاحب سے گذارش کی تھی کہ سیکھنے کے عمل میںُ ہمارا ساتھ دیں،لاہور کا شکریہ کہ جو رسپانس ہے وہ خوش آئیند ہے،اے ڈے آر کی مصالحت کی بات ہو، کہا جائے کہ یہ جوڈیشل سسٹم کا حصہ نہیں یہ غلط ہے،یہ ایڈووکیسی کی ایک نئی شکل ہے،حکومت پاکستان نے وقت کی اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ہم نے آئی میک کا سنگ بنیاد رکھا ،میرے پاس بہت وائبرینٹ ٹیم ہے ،بنیادی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہمارا کام ہے باقی آپکا کام ہے،پاکستان نے اپنے آپ کو عالمی کمیونیٹی میں رہنے کے لیئے اور اپنا رول پلے کرنے کے لیئے بل تیار کر لیا ہے ،صوبائی اسمبلیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے اس قراردادیں پیش کیں،تین لاکھ مقدمات ہائیکورٹس میں پینڈنگ ہیں،سپریم کورٹ میں بھی ایسے کیس ہزار ہا ہیں، جو مقدمات سپریم کورٹ میں نہیں آنے چاہیئیں انکے لیئے الگ سے بینچ اور ٹائم مختص کر دیا گیا ہے،جو نئے قانون میں شقیں ہیں اس میں آپکو زیادہ رول ملے گا،وکلا کا رول کم ہونے کے بجائے بڑھا ہے،مستقبل کی وکالت کا آپکو حصہ ہونا ہے،نئی چیزوں کو نئے آئیڈیا کو لے کر چلیں گے تو بلندیوں تک جائیں گے،علم کا قانون کا یہ ایک اور آسمان ہے جس پر ہمیں پرواز کرنا ہے،امید کرتا ہوں کہ اگلے دو روز پوری دلچسپی کے ساتھ ہماری ٹیم کے ساتھ کام کریں گے،

  • کوئی صوبہ دوسرے صوبے کے معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتا،عظمیٰ بخاری

    کوئی صوبہ دوسرے صوبے کے معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتا،عظمیٰ بخاری

    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ کا پانی پنجاب نہیں لے سکتا، جو پانی جس صوبےکا ہے اسی کا ہے۔

    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پروگرام نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی صوبہ دوسرے صوبے کے معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتا، پانی کے معاملے پر سیاست کی گئی ہے، پانی کے معاملے پر سیاست کی جا رہی ہے اور ہمارےخلاف بیانات دیے جا رہے ہیں جس کا ردِ عمل نہیں دیتے، پنجاب میں فوڈ چین پر حملہ کرنے والے افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا گیا ہے، میں نہیں کہتی کہ فوڈ چین پر حملہ کوئی انفرادی عمل ہے، یقیناً لوگوں کو اکسایا گیا ہے، اس طرح کے واقعات میں ملوث لوگ ملک میں استحکام نہیں چاہتے۔

    عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کے اس حوالے سے اقدامات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان گروہوں کے خلاف ہر قسم کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، فوڈ چین پر حملے میں ملوث افراد کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔