Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور،امن و امان کی مخدوش صورتحال، صحافی کے گھر چوری کی واردات،لاہور پریس کلب کی مذمت

    لاہور،امن و امان کی مخدوش صورتحال، صحافی کے گھر چوری کی واردات،لاہور پریس کلب کی مذمت

    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئرنائب صدر ذوالفقارعلی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے دنیا نیوز کے سینئرکرائم رپورٹر عمر جاوید کے گھر چوری کی سفاکانہ واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کے مطابق عمرجاوید کے گھرڈیفنس لاہورمیں ان کی گھریلو ملازمہ نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر دن دیہاڑے ان کے والد، والدہ، بیوی اور دو معصوم بچوں کو نشہ آور اشیاءکھلاکر بے ہوش کردیا اور گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات لیکررفوچکر ہوگئے جبکہ عمر جاوید ڈیوٹی سے رات گئے گھرپہنچے تو اہلخانہ بے ہوشی کی حالت میں تھے جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا ڈاکٹروں کے مطابق تمام افراد بے ہوشی کے سات گھنٹے بعد اسپتال پہنچائے جا سکے۔ ہسپتال میں تقریبا 24 گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد اہلخانہ روبہ صحت ہوئے جو گھر منتقل ہوگئے ہیں تاہم واردات کرنے والوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

    لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ واقعہ کانوٹس لیکر اس واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری فوری عمل میں لائی جائے۔

  • درویش وزیراعلیٰ کی نگری میں 8 ماہ میں 17 شہری پولیس کے تشدد سے ہلاک ، بڑی تعداد میں معذور

    درویش وزیراعلیٰ کی نگری میں 8 ماہ میں 17 شہری پولیس کے تشدد سے ہلاک ، بڑی تعداد میں معذور

    لاہور: دوریش وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی نگری میں پنجاب میں 8 ماہ میں پولیس کی حراست میں 17 ملزمان کی ہلاکتوں کا انکشاف ہوا ہے۔جو ملزم مرنے سے بچ گئے ان میں سے اکثر معذور ہوگئے ہیں اور ابھی تک وہ سامنے نہیں آسکے ان کی تعداد بھی درجنوں میں‌بتائی جارہی ہے ،

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی، پنجاب میں 8 ماہ میں پولیس حراست میں 17 ملزمان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، پولیس نے ایک ہلاکت کو خودکشی، ایک کو طبعی موت قرار دے دیا۔

    پنجاب پولیس کے ذرائع کے مطابق 14 ہلاکتوں پر 84 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں، پنجاب پولیس ناقص کارکردگی کو بچانے کے لیے واقعات کو دبانے پر مصروف عمل ہے۔دوسری طرف انصاف فراہمی کی منتظر مجبور عوام پولیس افسران کے دفتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران 7 افراد پولیس حراست میں مبینہ تشدد سے ہلاک ہوئے تھے، مقدمات شمالی چھاؤنی، گجرپورہ، لوئر مال، اکبری منڈی، گرین ٹاؤن میں درج ہیں۔


    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اے ٹی ایم کارڈ چرانے والے صلاح الدین کو پولیس نے دوران حراست تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا اور پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

    علاوہ ازیں آج تھانہ شمالی چھاؤنی لاہور میں پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے عامر مسیح کی موت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ادھر پنجاب پولیس کا نجی ٹارچر سیل برآمد ہوا ہے، ایک خاتون پر تشدد کیا گیا، وہاڑی میں اہلکاروں نے چوری کے الزام میں غریب خاتون کو حراست میں لیا اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا.قصور اور وہاڑی میں بھی پولیس تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حسب روایت واقعے کا صرف نوٹس لیا جس کے بعد انچارج سی آئی اے سمیت چار پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • شہباز گل اور غریدہ فاروقی کے درمیان لفظی نوک جھوک

    شہباز گل اور غریدہ فاروقی کے درمیان لفظی نوک جھوک

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل اور مشہور ٹی وی اینکرو صحافی غریدہ فاروقی کے درمیان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر نوک جھوک دیکھی گئی ہے، غریدہ فاروقی نے پاکپتن میں بابا فرید مسعود گنج شکر کے عرس کے موقع پر پولیس کے زائرین پر تشدد کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں پولیس آفیسر کو ایک بزرگ آدمی کو لائن توڑنے پر دھکا دیتے دیکھا جا سکتا ہے،
    اس پر غریدہ فاروقی نے لکھا”کیا یہ ویڈیو نئی ہے؟ تو پھر دیکھیے ابھی چٹکیوں میں سوشل میڈیا کی پنجاب حکومت کیسے اس کا نوٹس لے گی اور معطلی ہو گی” جس پر ڈاکٹر شہباز گل نے غریدہ فاروقی کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "مجھے پتہ ہے بہت سارے لوگوں کے کئے یہ بات نئی ہے کہ موجودہ حکومت میں جو کام چٹکیوں میں ہوتے ہیں جو سابقہ دور میں آگے پیچھے دوڑنے چٹکیاں کاٹنے کے باوجود نہیں ہوتے تھے۔ 15 منٹ کہ اندر ایکشن ہوا اور ان کے خلاف کاروائی کی گئ۔ جی یہ درست کہا یہ سوشل میڈیا والی حکومت ہے لفافے والی نہیں”
    معاملہ یہیں رکا نہیں بلکہ ٹویٹس کی گولہ باری دونوں طرف سے خوب جاری ہے،

  • پولیس کی زیر حراست اموات کے بڑھتے واقعات، آئی جی پنجاب نے بڑا حکم جاری کر دیا، اہم خبر

    پولیس کی زیر حراست اموات کے بڑھتے واقعات، آئی جی پنجاب نے بڑا حکم جاری کر دیا، اہم خبر

    ترجمان پنجاب پولیس نایاب حیدر نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب نےحوالات میں بھی سی سی ٹی وی کیمرےلگانےکافیصلہ کیاہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ جن اہلکاروں نےشہریوں پر تشددکیاان پرمقدمات بنائےگئے، تبدیلی کے آغاز میں مشکلات آتی ہیں ،جنہیں دورکرلیاجائےگا، 70 سال پرانا پولیس نظام آہستہ آہستہ تبدیل ہورہاہے ، ساہیوال واقعے کے ملزمان کے خلاف ٹرائل جاری ہے، ڈیڑھ سال میں 39ہزارپولیس ملازمین کومختلف سنگین سزائیں دی گئی ہیں،

    ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ پولیس انویسٹی گیشن کےجدیدطریقےسےمتعلق بھی انسٹیٹیوٹ قائم کیاگیاہے ، پولیس کےتربیتی نصاب میں تبدیلی کرکےاخلاقیات پر خصوصی کورس شامل کیا ہے،

  • ایک اور صلاح الدین پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ، طالب علم پر بدترین تشدد کرکے موت کے دروازے تک پہنچا دیا

    ایک اور صلاح الدین پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ، طالب علم پر بدترین تشدد کرکے موت کے دروازے تک پہنچا دیا

    قصور: دوریش وزیراعلیٰ کی نگری میں ایک اور صلاح الدین کو موت کے دروازے تک پہنچانے میں پنجاب کی ہونہار پولیس نے کوئی کسر نہیں‌چھوڑی ، اطلاعات کےمطابق قصور ضلع کی تحصیل کوٹ رادھاکشن میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نویں جماعت کا طالب علم موت و زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔

    پنجاب پولیس کے تشدد کی لہر قصور بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے نویں جماعت کے طالب علم نصیر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اس کی حالت انتہائی غیر ہو گئی۔

    پولیس گردی کی بھینٹ چڑھنے والے طالب علم نصیر کے ماموں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نصیر کو کئی روز تک بدترین تشدد کا نشانہ بناتی رہی جو اب گزشتہ 6 روز سے جناح اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔

    نصیر کے ماموں نے میڈیا کو بتایا کہ نصیر اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ ایک کالنگ سینٹر بھی چلا رہا ہے۔ نصیر نے کسی شہری سے موبائل خریدا لیکن پولیس نے چوری کا الزام لگا کر کئی روز تک نصیر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ جب نصیر کی حالت انتہائی غیر ہو گئی تو پولیس نے اسے اسپتال لے جانے کے بجائے ہمارے حوالے کر دیا۔

    دوسری جانب حسب عادت ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ پولیس نے نصیر نامی کسی نوجوان پر کوئی تشدد نہیں کیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ نصیر سے موبائل برآمد ہوئے جو اس نے ڈکیتوں سے خریدے تھے۔

  • وزیراعظم عمران خان شہریوں‌ کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کیلئے کب کراچی آئیں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان شہریوں‌ کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کیلئے کب کراچی آئیں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم ہفتہ کوکراچی کادورہ کرکےشہرکی صورتحال کاجائزہ لیں گے،

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعظم نےکراچی کی صفائی کےحوالےسےفوری اقدامات کرنےکی ہدایت دےدی ہے، وہ اسی سلسلہ میں کراچی کا دورہ کر رہے ہیں، وفاقی وزیر علی زیدی کا وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہرکے کئی مقامات سےکچرااٹھایا،نالےصاف کئے،ابھی بہت کچھ کرناباقی ہے،

    واضح‌ رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے،

  • تبدیلی کیا آئی کہ اورنج لائن چلتے چلتے رہ گئی ،  منصوبہ زبوں حالی کا شکار

    تبدیلی کیا آئی کہ اورنج لائن چلتے چلتے رہ گئی ، منصوبہ زبوں حالی کا شکار

    لاہور : تبدیلی بھی نہ آسکی اور ٹرین بھی نہ چل سکی ، البتہ اورنج لائن ٹرین کے گردونواح میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر ضرور ڈیرہ جمائے بیٹھے ہیں ،

    اطلاعات کے مطابق چوبرجی سے ٹھوکر تک پیکج ٹو میں شامل بارشی پانی کے نکاس کیلئے بنائی گئی ڈرین گندے نالے میں تبدیل ہوگئی، نالے میں موجود کوڑا اور سیوریج واٹر علاقے میں تعفن پھیلانے لگا۔گندے پانی میں مچھروں کی بڑی تعداد پرورش پارہی ہے۔ اورنج لائن کا مستقبل سیاست کی نظر ہورہا ہے جبکہ الائیڈ سروسز کا بھی بُرا حال ہے۔

    ذرائع کے مطابق اورنج لائن منصوبہ کے پیکج ٹو کی تعمیر کے دوران ملتان روڈ پر پہلے سے موجود ڈرین کو بند کرکے نکاس کا راستہ بھی ختم کردیا گیا تھا۔ اورنج لائن کے ایلی ویٹڈ سٹرکچر کے بارشی پانی کا نکاس جوہڑ میں تبدیل ہوگیا۔

    یہ بھی بات واضح ہوچکی ہے کہ اورنج لائن کے ٹریک پر نہ ہی شجرکاری کی جاسکی اور نہ ہی نکاسی آب پر کوئی توجہ دی گئی۔ ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ کی ناقص حکمت عملی سے سول سٹرکچر بےکار ہورہا ہے۔ اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ سے معاملے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • اعجاز چوہدری کامیڈین امان اللہ کی تیمار داری کے لیے ہسپتال پہنچ گئے

    اعجاز چوہدری کامیڈین امان اللہ کی تیمار داری کے لیے ہسپتال پہنچ گئے

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کی ڈاکٹرز ہسپتال آمد، کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی عیادت کی اور انکی جلد صحتیابی کیلئے دُعا کی۔اعجاز چوہدری نے کامیڈن امان اللہ کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

    پکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ امان اللہ کی فن کے لیے خدمات نصف صدی پر مشتمل ہیں، پوری قوم آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے ، انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ آپ جلد صحت یاب ہو کر ایک بار پھر قوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں گے۔

  • لیڈی پولیس اہلکار کا استعفیٰ موصول نہیں‌ ہوا، ترجمان ڈی پی او شیخوپورہ

    لیڈی پولیس اہلکار کا استعفیٰ موصول نہیں‌ ہوا، ترجمان ڈی پی او شیخوپورہ

    ترجمان ڈی پی او شیخوپورہ نے کہا ہے کہ ابھی تک لیڈی کانسٹیبل کا تحریری استعفیٰ موصول نہیں ہوا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ڈی پی اوشیخوپورہ نے کہاکہ زبانی یاویڈیو پیغام کے ذریعے استعفیٰ نہیں دیا جا سکتا، لیڈی کانسٹیبل فائزہ وکلاکی جانب سے ذہنی دباؤ کا شکار ہے، واضح رہے کہ آج ہی لیڈی کانسٹیبل نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمجھ نہیں‌ آ رہا کہ میں خودکشی کروں یا کیا کروں؟ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ انصاف نہ ملنے پر میں مستعفی ہو رہی ہوں ،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کو وکیل نے غلط گاڑی پارکنگ کرنے سے منع کرنے پر تھپڑ مارا تھا، خاتون اہلکار کا مؤقف ہے کہ مجھے ذہنی ٹارچر کیا جارہا ہے، نوکری عوام کی خدمت کرنے کے لیے کر رہی تھی،

  • کسی زیر حراست ملزم کی ہلاکت پر کیا سزا ہو گی؟ آئی جی پنجاب نے صاف بتا دیا

    کسی زیر حراست ملزم کی ہلاکت پر کیا سزا ہو گی؟ آئی جی پنجاب نے صاف بتا دیا

    آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ حساس اضلاع میں جلوسوں اورمجالس کو 4 حصار والی سیکیورٹی فراہم کی جائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہاکہ یوم عاشورپرڈیڑھ لاکھ سےزائدپولیس افسران،اہلکاراورقومی رضاکارڈیوٹی دینگے، مرکزی جلوسوں کی ڈرون کیمروں سےفضائی مانیٹرنگ اورریکارڈنگ کی جائے، زیر حراست ملزم کی ہلاکت پرایس ایچ اوبلیک لسٹ،آیندہ کسی تھانےمیں تعینات نہ کیاجائے،

    آئی جی پنجاب نے کہاکہ غیرقانونی حراست نظرآئےتوذمہ داراہلکاروں کواسی تھانےکی حوالات میں بندکیا جائے،