Baaghi TV

Category: لاہور

  • جج کی عدم موجودگی،رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    جج کی عدم موجودگی،رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کو انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،جج کی عدم موجودگی پر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے14ستمبر تک ملتوی کر دی گئی.

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ سماعت پر انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ مجھے رات ہی تعینات کیا گیا اس لئے کیس کو پڑھنا چاہتا ہوں ،عدالت نے اے این ایف کے وکیل کو ایک گھنٹے کا وقت دیا، اسی دوران وفاقی حکومت نے رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں ،جج مسعود ارشد نے رانا ثنااللہ کے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ،جج مسعود ارشد کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا ہے، ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتا نہ ہی ٹرائل کا ،

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے

  • ضمانت میں توسیع کے باوجود مریم نواز کے شوہر کو عدالت کا بڑا حکم

    ضمانت میں توسیع کے باوجود مریم نواز کے شوہر کو عدالت کا بڑا حکم

    مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر)صفدرکی درخواست ضمانت میں 21 ستمبرتک توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد کے روبروپیش ہوئے ،عدالت نے کیپٹن (ر) صفدرکوتفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیا،عدالت نے تفتیشی افسرکومکمل رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا.

     

    واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں کیپٹن ر صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ، مقدمہ تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ،  احتساب عدالت کے باہر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور بدکلامی کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے.

    کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

    تھانہ اسلام پورہ میں پولیس حکام نے دفعہ 353، 186،147 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے، کیپٹن (ر) صفدر نے پولیس اہلکار سے لاٹھی چھین کر مارنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ لیگی کارکنوں کو مریم نواز کی گاڑی کے آگے سے ہٹنے پر لیگی کارکنوں نے پولیس سے ہاتھ پائی شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر اور 10 سے 15 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

     

    مریم نواز کے خلاف فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج کئے گئے ہیں، تھانہ سمن آباد میں مریم نواز ،کیپٹن ر صفدر سمیت 2 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں مسلم لیگ ن کے 2 اراکین قومی اسمبلی، سات اراکین‌ صوبائی اسمبلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے.

  • پولیس حراست میں ملزمان کی ہلاکت، ذمہ داروں کو سخت سزا دیں‌گے ، آئی جی پنجاب کا بڑا اعلان

    پولیس حراست میں ملزمان کی ہلاکت، ذمہ داروں کو سخت سزا دیں‌گے ، آئی جی پنجاب کا بڑا اعلان

    لاہور: صلاح الدین کی موت کے بعد آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کی طرف سے پولیس حراست میں تشدد، ہلاکت یا غیر قانونی حراست کے حوالے سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے صوبے بھر کے پولیس افسران اور اہلکاران کے لئے ہدایات پر مبنی مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جاری شدہ مراسلے میں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے زیر حراست ملزمان کی ہلاکت پر اظہار برہمی کیاہے اور مستقبل کے لئے اس قسم کے واقعات کو ناقابل قبول بھی قرار دیاہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے کہاہے کہ کسی بھی ضلع سے زیر حراست ملزم کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آنے پر متعلقہ ایس پی اور سرکل افسر کے ساتھ ڈی پی او کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نوازخان نے خبردار کیا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اور قانون ہاتھ میں لینے والی کالی بھیڑوں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی برانچ کو زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے واقعہ پر فوری کاروائی کیلئے اسٹینڈنگ ہدایات جاری کردی ہیں۔

    کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے زیر حراست ہلاکتوں کے واقعات پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت فوری ایکشن کی ہدایت کی ہے۔آئی جی نے یہ بھی کہا کہ تمام فیلڈ افسران جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں

  • لاہور کی بہادر خاتون نے ڈاکوؤں کی دوڑیں لگوا دیں

    لاہور کی بہادر خاتون نے ڈاکوؤں کی دوڑیں لگوا دیں

    لاہور : بہادر ماوں کو سلام ، شہر کے پوش علاقہ ڈیفنس میں ڈاکو راج، وطین چوک جیسے مصروف علاقے میں مین سڑک پر خاتون سے ڈکیتی کی کوشش، خاتون کی بہادری نے ڈاکوؤں کی کوشش ناکام بنا دی، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے تاحال مقدمہ بھی درج نہ کیا۔

    لاہور پولیس کے 50 تربیت یافتہ گھوڑے اس وقت کہاں ہیں، رپورٹ نے کھلبلی مچادی

    ذرائع کے مطابق وطین چوک پر دو موٹر سائیکل سوار چار ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر خاتون کی گاڑی روک لی۔ خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے راستہ روک کر کھڑے ہونے والے ڈاکو کی موٹر سائیکل کو ہٹ کر دیا، اسی دوران دو ڈاکووں نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر فائرنگ کردی۔ ڈاکوؤں کی گاڑی پر فائرنگ کے دوران ایک پستول گاڑی کے اندر ہی گر گیا۔ خاتون کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے بھاگ جانے میں ہی عافیت سجھی۔

  • محرم الحرام جلوس دیکھنے  پر پابندی لگا دی گئی

    محرم الحرام جلوس دیکھنے پر پابندی لگا دی گئی

    لاہور : محکمہ داخلہ کا عجیب فیصلہ ، محرم الحرام کا جلوس دیکھنے پر پابندی لگادی اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت سزا کی وارننگ

    ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والےنوٹیفکیشن کے مطابق جلوس کے راستے میں چھتوں پرچار یا چار سے زائد افراد کےجمع ہو کرجلوس دیکھنےکے خلاف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے،پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ جہاں کہیں مکانوں اور گھروں کی چھتوں پرچار یا چار سے زائد افراد اکٹھےکھڑے ہوں ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

  • صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس استاد کے تشدد سے ہلاک ہونے والے طالب علم حافظ حنین کے گھر پہنچ گئے

    صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس استاد کے تشدد سے ہلاک ہونے والے طالب علم حافظ حنین کے گھر پہنچ گئے

    لاہور : قتل کے بعد وفا کی تو کیا کی ! صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کی نجی سکول میں استاد کے تشدد سے ہلاک ہونے والے طالب علم حافظ حنین کے گھر پہنچ گئے ، مراد راس نے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور انھیں انصاف کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق گلشن راوی میں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے امریکن لائسٹف سکول میں ٹیچر کے تشدد سے ہلاک ہونے والے طالبعلم حافظ حنین کے گھر کا دورہ کیا، اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا غلام حسین بھی ہمراہ تھے۔ مرحوم طالبعلم کے والد محمد بلال نے انصاف میں حائل روکاٹوں سے وزیر تعلیم کو آگاہ کیا،

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر حافظ حنین کے والد محمد بلال کا کہنا تھا کہ سبق یاد نہ کرنے پر طالبعلم کی جان لے لینا انصاف نہیں، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کی آمد پر مرحوم حافظ حنین کے دوستوں نے بھرپور احتجاج کیا اورٹیچر کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مراد راس نے مرحوم کے اہلخانہ کو یقین دلایا کہ قاتل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، مراد راس کا کہنا تھا کہ بچے پر ظلم کر کے قتل کرنے والا شخص کوئی استاد نہیں سفاک درندہ ہے، ڈاکٹر مراد راس نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد ساندہ تھانہ کا بھی دوہ کیا اور پولیس حکام کو ملزم کے خلاف قانون کے مطابق ہر ممکن کاروائی کرنے کی ہدایت کی

  • 1200 خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ ، بے روزگاروں کے لیے اچھی خبر آگئی

    1200 خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ ، بے روزگاروں کے لیے اچھی خبر آگئی

    لاہور : پنجاب حکومت نے 14 سال بعد بلدیاتی اداروں میں تمام خالی اسامیوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بلدیاتی اداروں میں گریڈ چودہ سے گریڈ اٹھارہ تک کی 1200 اسامیاں خالی ہیں

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نئے بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات اور اثاثہ جات کی منتقلی پر کام جاری ہے، تاہم بلدیاتی اداروں میں 2005 سے بھرتی نہ ہونے کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں میں گریڈ چودہ سے گریڈ اٹھارہ تک کی 1200 اسامیاں خالی ہیں جن میں ٹاون پلاننگ ، فنانس ، ایڈمن اور انجیئرنگ ونگ شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اسامیوں کی کمی کے باعث کئی اضلاع میں افسران کو تین سے چار عارضی چارج دے کر کام چلایا جارہا ہے جس پر سیکرٹری بلدیات نے 1200 اسامیوں پر بھرتی کی ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوا دی ہے

  • لاہور پولیس کے 50 تربیت یافتہ گھوڑے اس وقت کہاں ہیں، رپورٹ نے کھلبلی مچادی

    لاہور پولیس کے 50 تربیت یافتہ گھوڑے اس وقت کہاں ہیں، رپورٹ نے کھلبلی مچادی

    لاہور : لاہور پولیس کے اصطبل کو قربان لائن سے ختم کر دیا گیا، لاہور پولیس کے پاس اعلیٰ نسل کے 50 تربیت یافتہ گھوڑے موجود تھے، جنہیں فیصل آباد ، گوجرانوالہ، فاروق آباد بھجوا دیا گیا، بشیر احمد ناصر کے احکامات پر پانچ گھوڑے ریس کلب میں بھجوا دئیے گئے۔

    ذرائع کےمطابق ماؤنٹین فورس غیر ملکی وفود کے اعزاز میں خدمات سرانجادم دیتی تھی، سابق ادوار میں لاہور پولیس نے اصطبل پر 2 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کی تھی، حکومت کے اس فیصلے سے دو سال قبل اصطبل پر لگنے والے کروڑوں روپے بھی ضائع ہو گئے، اصطبل کو اب لاکھوں روپے کا ٹھیکہ دے کر مسمار کیا جائے گا۔

  • 6 ستمر ؛ یوم دفاع پر پنجاب یونیورسٹی کا شہداء کے بچوں کیلئے بڑا اعلان

    6 ستمر ؛ یوم دفاع پر پنجاب یونیورسٹی کا شہداء کے بچوں کیلئے بڑا اعلان

    لاہور : وزیراعظم عمران خان نے قوم کی سوچ فکر میں واقعی تبدیلی پیدا کردی ، ہر شعبہ دفاع وطن کے لیے تیار بھی ہے ہوشیار بھی ہے، آج یوم دفاع پر پنجاب یونیورسٹی نے پاک فوج، پولیس کے شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان کردیا۔

    ذرائع کےمطابق پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نیاز احمد کا کہنا ہے کہ پاک فوج، پولیس کے شہداء کے 212 بچوں کو مفت داخلے دیئے جائیں گے، شہدا ء کے بچوں کو 5 ہزار روپے وظیفہ اور ہاسٹل کی سہولت بھی دی جائے گی۔

    یوم دفاع کی تقریب پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہاکہ بی ایس آنرز اور ماسٹرز ڈگری میں بچوں کو داخلے دیئے جائیں گے، داخلے پاک فوج اور پولیس سمیت دیگر اداروں کی سفارش پر ہونگے، مفت تعلیم دینے کیلئے الگ بجٹ مختص کیا جا رہا ہے

  • جدید جہازوں اور جنگی سازوسامان کی نمائش سے شہریوں جذبے جوان

    جدید جہازوں اور جنگی سازوسامان کی نمائش سے شہریوں جذبے جوان

    ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم دفاع بھر پور جوش وجزبے سے منایا جارہا ہے، یوم دفاع پاکستان ، لاہور کی ایئربیس پرجدید جہازوں اور جنگی سازوسامان کی نمائش، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ قوم افواج پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔پشاور میں بھی آج اسی سلسلے میں ایک نمائش ہوئی ہے

    ‎تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پر پاک فضائیہ ایئر بیس پر فضائی کرتب کا شاندار مظاہرہ،، برق رفتار طیاروں کی برق رفتاری کے ناقابل فراموش مظاہرے جسکا مقصد یوم دفاع کے موقع پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا، شاہکار ایف 7 طیاروں کا فلک کی بلندیوں سےشہدائے وطن کو سلام عقیدت ، فائٹر ایف 16 کی گھن گرج نے دشمن کے دل بھی دہلا دیئے، مناظر ایسے کہ آنکھیں جسیے پلک جھپکنا ہی بھول گئیں۔

    ‎چھ ستمبرکی مناسبت سے پاک فضائیہ کے طیاروں اور جنگی سازو سامان کی نمائش ہوئی،1965 کی جنگ میں استعمال کیا جانے والا جنگی سازوسامان بھی پیش کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے ستائیس فروری کو دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

    ذرائع کے مطابق آج لاہور ائیر بیس پر ہونے والی دفاعی نمائش میں ‎ایئروائس مارشل طارق ضیاء نے جنگ ستمبر کے شہداء کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور افواج پاکستان میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، پاک فضائیہ کےافسران کا کہنا تھا کہ وہ ملک و قوم کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔‎اس موقع پراسکول کےبچوں نے ملی نغمے گا کرشرکاء سے خوب داد سمیٹی۔