Baaghi TV

Category: لاہور

  • 48 کروڑ روپے کہاں گئے ؟ یونیورسل نمبر پلیٹس کا منصوبہ شہریوں کیلئے خواب بن گیا

    48 کروڑ روپے کہاں گئے ؟ یونیورسل نمبر پلیٹس کا منصوبہ شہریوں کیلئے خواب بن گیا

    لاہور : حکومت پنجاب محکمہ ایکسائز کی کارکردگی بہتر نہ بنا سکی . اطلاعات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے یونیورسل نمبر پلیٹ جاری کیے بغیر عوام سے 48 کروڑ سے زائد کی رقم بٹورلی، نمبرپلیٹس کے اجراء بند ہوئے6 ماہ گزر گئے مگر تاحال کسی سے کوئی کنٹریکٹ نہیں کیا جاسکا۔ ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ یونیورسل نمبر پلیٹس کے اجراء میں7 سے 8 ماہ لگیں گے۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز یونیورسل نمبر پلیٹس کے اجراء کیلئے غیرسنجیدہ نظر آتا ہے، نئے تعینات ہونے والے ڈی جی زاہد حسین اور سیکرٹری ایکسائز بھی شہریوں کی مشکلات حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے۔

    دوسری طرف یونیورسل نمبرپلیٹس تو دورکی بات پرانی نمبر پلیٹس کی مد میں فیس کی وصولی تو جاری ہے لیکن تاحال نمبر پلیٹس کے اجراء کے لیے فیصلہ نہیں کیا جا سکا کہ آیا کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے جائیں یا ٹینڈر کے ذریعے کمپنی کو کنٹریکٹ دیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق نمبر پلیٹس کی فیس کی مد میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 45 ہزار سے زائد گاڑیوں اور ساڑھے 5 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلوں کے مالکان سے 48 کروڑ کی رقم بٹورلی گئی ہے، فیس کی ادائیگی کے باوجود شہری فینسی پلیٹس بنوا کر گاڑیوں پر لگوانے کے لیے مجبورہیں، غیرنمونہ نمبر پلیٹس لگانے سے ای چالاننگ کا عمل بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

  • محرم الحرام میں امن وامان کو کس طرح برقرار رکھا جائے گا کمشنر لاہور نے بتا دیا

    محرم الحرام میں امن وامان کو کس طرح برقرار رکھا جائے گا کمشنر لاہور نے بتا دیا

    لاہور : محرم الحرام میں امن وامان کو کس طرح برقرار رکھا جائے گا ، کمشنر لاہور نے اس کے بارے میں ہدایات جاری کردیں‌، اطلاعات کے مطابق کمشنر لاہورو ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی کی زیر صدارت محرم الحرام کی مناسبت سے اجلاس ، پی اے ایس پروبیشنرز افسران کومحرم الحرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    کمشنرآصف بلال لودھی کے مطابق لاہور کے650 سمیت ڈویژن میں 1211 جلوس برآمد ہوں گے، شہر میں اے کیٹیگری کے143جلوس جبکہ ڈویژن میں اس کی تعداد 222 ہے، ان کا کہنا تھا کہ10 محرم کو لاہور میں نثار حویلی تا کربلا گامے شاہ کا سب سے بڑا مرکزی جلوس ہوتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پروبیشنرزافسران بھی اے سیزکے ہمراہ محرم ڈیوٹی سر انجام دیں گے، جلوسوں کو بروقت روٹس مکمل کرانا سب سے بڑا چیلنج ہوتا ہے، تمام جلوسوں کو تین تا چار سطحی سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے۔

  • چلیں شہداء کے گھر،وزیراعلیٰ پنجاب بھی شہید کے گھر پہنچ گئے،اہلخانہ سے ملاقات

    چلیں شہداء کے گھر،وزیراعلیٰ پنجاب بھی شہید کے گھر پہنچ گئے،اہلخانہ سے ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنےشہید تیمورکے والدین سے والٹن میں ملاقات کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لانس نائیک تیموراسلم نےآزادکشمیرلیپا کے مقام پرجام شہادت نوش کیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لانس نائیک تیموراسلم شہیدکی رہائشگاہ پرشہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج اپنےشہدا کویاد کرنےکا دن ہے ،شہدانےملک کی خاطرجان کانذرانہ پیش کیا،جان کانذرانہ دینےوالوں کوسلام پیش کرتے ہیں،کشمیرمیں بھارتی مظالم کسی صورت برداشت نہیں، شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،

     

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاک دھرتی کے دفاع کیلئے اپنا قیمتی لہو دینے والے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارا افتخار ہیں۔ چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور تاریخ ساز باب ہے۔ پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے دفاع کی جنگ کے دوران قوم نے جس وحدت اور اتحاد کا عملی ثبوت دیا تھا آج پھر اسی قومی اتحاد اور جذبے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کاشکار کشمیری شہداء کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں‌ یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ہوئی،

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگارشہدا پرحاضری دی، آرمی چیف نےیادگارشہدا پرپھول رکھے، اورفاتحہ خوانی کی.

    یوم دفاع کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، تقریب میں شہداء کے اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی.  آرمی چیف نے وطن کیلئے جاں نثار کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے

    یومِ دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوئی جب کہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔

    ایم ایم عالم ، بھارت یہ نام یاد رکھے، ہر پاکستانی ایم ایم عالم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    1965کی جنگ ،قومی تاریخ کا درخشاں باب ، 54 برس پہلے شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی،دشمن کوہرمحاذپرمنہ کی کھانی پڑی،ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجا رہا ہے، شہداکوخراج عقیدت اورکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا جا رہا ہے،

     

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

  • پولیس تشدد سے رواں برس 7 ہلاکتیں، عدالت میں درخواست دائر

    پولیس تشدد سے رواں برس 7 ہلاکتیں، عدالت میں درخواست دائر

    پنجاب پولیس کے غیر قانونی اقدامات اور تشدد سے ہلاکتوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈوکیٹ ندیم سرود نے پولیس کی جانب سے صلاح الدین سمیت دیگر پر تشدد کیسز کے خلاف درخواست دائر کر دی ،درخواست میں وفاقی حکومت،پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب اور آر پی او بہاولپور کو فریق بنایا گیا ہے.

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ رواں سال پولیس کے تشدد سے 7 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ، پولیس نے نجی ٹارچر سیل قائم کر رکھے ہیں جہاں اذیت ناک تشدد کیا جاتا ہے .چند روز قبل صلاح الدین کو اے ٹی ایم چوری کیس میں گرفتار کیا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے تشدد سے صلاح الدین زندگی کی بازی ہار گیا ۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ لوگوں کی زندگی کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ریاست عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے ۔لاہور ہائیکورٹ 2015 سے اب تک جتنے بھی لوگ پولیس تشدد سے ہلاک ہو چکے ہیں انکا ریکارڈ طلب کرے. ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس تشدد واقعات میں ملوث پولیس اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دے۔ عدالت پولیس ملزمان کا ماڈل کورٹ مقدمہ چلانے کا حکم دے ۔ عدالت پنجاب ٹربیونل آف انکوائری آرڈیننس کے تحت انکوائری کمیشن مقرر کرے جو پولیس ٹارچر سے ہوئی ہلاکتوں کی تحقیقات کرے۔

  • برطا نیہ جانے کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں‌، برطانیہ نے 53 خواہشمند پاکستانی طالبعلموں کو اسکالرشپ دے دی

    برطا نیہ جانے کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں‌، برطانیہ نے 53 خواہشمند پاکستانی طالبعلموں کو اسکالرشپ دے دی

    اسلام آباد : برطانیہ جانے کی خواہش کرنے والوں کو برطانیہ کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں کیونکہ جو عزم اختیار کرتا ہے وہی خواب کی تعبیر کرتا ہے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کےساتھ یوم دفاع پر یکجہتی اورخیرسگالی کااظہار کرتےہوئےپاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے53ہونہار طالب علموں کو برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کےلیےاسکالرشپ دے دی ،

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے موقع پربرطانوی ہائی کمیشن نے شوننگ اسکالرشپ تعلیمی سال 2019/20 کے لیےدیئےگئے ہیں،2019/20 کی اس مڈکیریئراسکیم کےلیےملک بھرسے 3 ہزارسےزائددرخواستیں موصول ہوئی تھیں۔تقریب میں برطانوی ہائی کشمنر کے عملے اور اسی سکالر شپ کے تحت ماضی میں برطانوی جامعات میں زیر تعلیم رہنے والے سابق سکالر شپ ہولڈرز نے شرکت کی

    پاکستانی ہونہاروں کو سکالر شپ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نےان 53 شوننگ سکالر شپ ہولڈرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زندگی کے اس نئے سفر میں خوش آمدید کہا اور برطانیہ کی بہترین جامعات جن کے معیار کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

  • سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر ، ٹائم اسکیل پرموشن کا فیصلہ ہوگیا

    سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر ، ٹائم اسکیل پرموشن کا فیصلہ ہوگیا

    لاہور: کہیں اچھی خبریں تو کہیں بری خبریں ، ملازمین اچھی خبرسننے کو ترس گئے ، اطلاعات کےمطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹائم اسکیل پرموشن لینےوالے سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، مستقل بھرتی ہونے والے ملازمین کی جوائننگ تاریخ سے ٹائم اسکیل پرموشن کاؤنٹ ہوگی۔

    نئی پالیسی کے مطابق ایک ہی پوسٹ پر 10 سال کام کرنےوالے ملازمین کو ٹائم اسکیل پروموشن دے کر اگلے گریڈ میں ترقی دی جائے گی، صوبائی محکموں نے اب باقاعدہ ورکنگ شروع کردی اور ملازمین نے اپنے متعلقہ محکموں کو درخواستیں دینا شروع کردیں۔

    محکمہ خزانہ پنجاب نے وضاحت کی ہے کہ کنٹریکٹ کے بعد مستقل ہونےوالے ملازمین کی کنٹریکٹ سروس ٹائم اسکیل پرموشن میں کاؤنٹ نہیں ہو گی،اپ گریڈیشن اور پرموشن پانے والے ملازمین کی ٹائم اسکیل پرموشن بھی اپ گریڈیشن کے مطابق کاؤنٹ کی جائے گی، ٹائم اسکیل پرموشن سرکاری ملازمین کا دیرینہ مطالبہ ہے.

    یاد رہے کہ پنجاب میں سرکاری ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دینے کے لیےسابق دور حکومت میں ٹائم اسکیل پروموشن کی منظوری دی گئی تھی جس پر عمل درآمد اب ہورہا ہے

  • امریکن سکول میں‌استاد کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق، ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

    امریکن سکول میں‌استاد کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق، ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

    لاہور : پرائیویٹ اور ٹاپ کلاس امریکن لائسٹف سکول میں ٹیچر کے ہاتھوں اپنے ہی طالب علم کی موت نے محکمہ تعلم کو مشکل میں‌ ڈال دیا ، اطلاعات کے مطابق امریکن لائسٹف سکول میں ٹیچر کے تشدد سے میٹرک کے طالبعلم کی ہلاکت کا معاملہ کا جائزہ لینے کے لیے سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں رجسٹریشن اتھارٹی کے افسران شرکت کرینگے جس میں پرائیویٹ سکولوں میں نااہل اساتذہ کی بھرتیوں کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ آئندہ سے کس طرح سے تشدد پر قابوپایا جاسکتا ہے.

    ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی اہلیت کو چیک کیے بغیر کم تنخواہ پر رکھ لیا جاتا ہے، اساتذہ کو کس صورت میں بھی بچوں پر تشدد کرنے کی اجازت نہیں ہے، اساتذہ اور پرنسپل کو مکمل اہلیت کے بعد پرائیویٹ سکولوں میں بھرتی کیا جائے ،پرویز اختر نے بتایا کہ امریکن لائسٹف سکول میں بچے کی ہلاکت پر مقدمہ درج کرکے ٹیچر اور پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے

  • چلو شہداء کے گھر، شہباز شریف کا لانس نائیک تیمور اسلم شہید کے گھرکا دورہ

    چلو شہداء کے گھر، شہباز شریف کا لانس نائیک تیمور اسلم شہید کے گھرکا دورہ

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف لانس نائیک تیمور اسلم شہید کے گھر پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم دفاع و شہداء کے موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف لاہور میں لانس نائیک تیمور اسلم شہید کے گھر پہنچ گئے، انہوں نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہدا قوم کا عظیم سرمایہ ہیں، ان کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ مادر وطن کے دفاع تحفظ اور سلامتی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں، مسلح افواج اور قوم وطن عزیز کی آزادی و خودمختاری اور سلامتی کے لئے متحد اور یک جان ہیں۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ لانس نائیک تیمور اسلم 15 اگست کو ایل او سی پر شہید ہو گئے تھے، تیمور شہید قوم کا سرمایہ ہیں، شہادت کو یاد رکھا جائے گا۔

     

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں‌ یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ہوئی،

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگارشہدا پرحاضری دی، آرمی چیف نےیادگارشہدا پرپھول رکھے، اورفاتحہ خوانی کی.

    یوم دفاع کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، تقریب میں شہداء کے اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی.  آرمی چیف نے وطن کیلئے جاں نثار کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے

    یومِ دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوئی جب کہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔

    ایم ایم عالم ، بھارت یہ نام یاد رکھے، ہر پاکستانی ایم ایم عالم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

     

    1965کی جنگ ،قومی تاریخ کا درخشاں باب ، 54 برس پہلے شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی،دشمن کوہرمحاذپرمنہ کی کھانی پڑی،ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجا رہا ہے، شہداکوخراج عقیدت اورکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا جا رہا ہے،

     

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    تمام وفاقی و صوبائی وزراء، وزرائے اعلی، گورنر صاحبان، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین شہدا کے گھر جائیں گے اور وہ دھرتی ماں کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔آئیں شہید کے گھر چلیں”کے قومی فریضے کو عمران خان خود آگے لے کر بڑھیں گے۔

    جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی،شہداء کے درجات کی بلندی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی

     

    ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

    آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

    6 ستمبر، وطن کے لئے جانیں قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، صدر مملکت

    پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر،سلامتی کو لاحق خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے۔ وزیراعظم کا پیغام

  • جنگ ستمبر کے شہداء اورغازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    جنگ ستمبر کے شہداء اورغازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    جنگ ستمبر کے شہداءاور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان جنگ ستمبر کے شہداءاور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،میجر عزیز بھٹی شہید،ایم ایم عالم شہیداور حسن صدیقی جیسے غازی ہمارے اصل ہیرو ہیں، شہداءاور غازی پاکستانی قوم کے ماتھے کاجومر ہیں اور قوم کےلئے فخر کا باعث ہیں، پاکستان انہی بہادر سپوتوں کی بدولت تاقیامت قائم دائم رہے گا،

    پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ افواج پاکستان دنیا کی نڈر اور بہادر فوج ہے، پاکستان کی بری،بحری اور فضائیہ افواج ہر محاذ پر دشمن کے دانت کھٹے کیے ہیںاورکرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ہماری بہادر افواج دشمن کی ہر للکار کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،پنجاب اسمبلی کا یہ ایوا ن اپنی بہادر اور جرات مند فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے.

  • آج کا دن دشمن کو مکا دکھانے کا ہے،ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہیں، سراج الحق

    آج کا دن دشمن کو مکا دکھانے کا ہے،ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہیں، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر افواج نے بھرپور انداز میں دشمن کو شکست دی ،ہمارے شہریوں نے بھی پاک فوج کیساتھ جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،آج ہم دشمن کو پیغام دینے یہاں جمع ہیں کہ ہم اب ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہیں ،اب اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو بھرپور جواب ملے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اپنے ملک پر جان دینا فخر اور اعزاز سمجھتا ہے ،پاکستان ہمارے لئے اللہ کی نعمت اور امانت ہے ،ہم اس نعمت کی حفاظت کریں گے ،آج انڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں 33 روز سے جیل خانہ بنا رکھا ہے ،مقبوضہ کشمیر کی ساری قیادت جیل میں اور بچے ہسپتالوں میں ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے لوگ مساجد میں نہیں جاسکتے, شہداء کی تدفین نہیں کرسکتے ،آج مقبوضہ کشمیر کربلا بن چکا ہے ،کشمیری مائیں اور بہنیں آج پاک فوج اور حکمرانوں کی طرف دیکھ رہی ہیں.

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن عزم اور غیرت کا دن ہے ،آج کا دن دشمن کو مکا دکھانے کا ہے ،آج بھارت تقسیم ہے مگر الحمداللہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع میں متحد ہے ،ہم انشاءاللہ ان شہیدوں کے قدم پر چل کر اپنے ملک کو محفوظ کریں گے ،ہم پاکستان کو دنیا کا خوشحال ملک بنائیں گے