Baaghi TV

Category: لاہور

  • اربوں روپے کے معدنی ذخائر کے غیرقانونی ٹھیکہ کا کیس، سماعت ہو گی آج

    اربوں روپے کے معدنی ذخائر کے غیرقانونی ٹھیکہ کا کیس، سماعت ہو گی آج

    نیب کورٹ لاہور میں اربوں روپے کے معدنی ذخائر کے غیرقانونی ٹھیکہ کے کیس کی سماعت آج ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صوبائی وزیر سبطین خان کو جوڈیشل ریمانڈمکمل ہونے پر آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا ،عدالت نے تفتیش کی مکمل رپورٹ اور ریفرنس جلد بھجوانے کی ہدایت کررکھی ہے ،نیب پراسیکیوٹر کے مطابق سبطین خان نے اربوں روپے مالیت کے 500 میٹرک ٹن آئرن کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا،ملزموں نےمن پسند کمپنی کو غیرقانونی ٹھیکہ دے کرنوازا

     

    آج نیب حکام سبطین خان کو احتساب عدالت میں پیش کریں گے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، غیر متعلقہ افراد کو احاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی.

    چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار

     

    نیب کی جانب سے گرفتاری، صوبائی وزیر نے دیا استعفیٰ

     

    سبطین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں جب چوہدری برادران اقتدار میں تھے بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا اور اروبوں رپے کی کرپشن کی،.

    واضح رہے کہ نیب نے سبطین خان کو گرفتار کیا تو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا. صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا یا تھا.

  • شہباز شریف کے لئے نیب نے "پرچہ” تیار کر لیا،فیل ہوئے تو پہنچیں گے جیل

    شہباز شریف کے لئے نیب نے "پرچہ” تیار کر لیا،فیل ہوئے تو پہنچیں گے جیل

    شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور ایل ڈبلیو ایم سی میں کرپشن کے معاملے پر نیب نے سوالات تیار کر لئے

    شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق ایسی خبر آ گئی کہ ن لیگ پریشان ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہورکی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لیے تیار کیےگئے سوالات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، نیب نےایل ڈبلیو ایم سی کیس میں 7سوالات تیار کررکھے ہیں،نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بھی مختلف سوالات تیارکررکھے ہیں

    نیب کا شہباز شریف کے خلاف شکنجہ مزید سخت

    نیب کی جانب سے شہباز شریف کے لئے تیار کئے گئے سوالات میں
    محکمہ خزانہ اورقانون کی رائےکےخلاف لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سمری کیوں منظورکی گئی؟ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ فعال ہونے کے باوجود کمپنی بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟صفائی کمپنی بنانے سے قبل منافع، استحکام اور کم خرچ ہونے کی تحقیق کرائی گئی تھیں یا نہیں ؟ کیا یہ بات درست ہے کہ کمپنی آئی اسٹیک کو قانونی طریقہ استعمال کیےبغیر ٹھیکہ دیا گیا،غیرملکی کمپنیوں کو320ملین ڈالرکا ٹھیکہ آوَٹ سورس کرنے کا اختیار کس نے دیا تھا،صفائی کمپنی کو منصوبےکےبغیر بڑی تعداد میں قرضہ اور امداد دینے کا فیصلہ کیوں کیا گیا،
    شامل ہیں.

    گرفتاری کا خوف یا کچھ اور، نیب چھاپے کے فوری بعد استعفیٰ آ گیا

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج نیب نے طلب کر رکھا ہے، شہباز شریف سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی جائیں گی ،شہبازشریف پربورڈ آف ڈائریکٹرزکے کام میں مداخلت کا الزام ہے ، نیب شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی بھی تحقیقات کر رہی ہے

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    دوسری جانب شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہے، ان کی کمر میں درد ہے، دو روز قبل وہ احتساب عدالت میں بھی پیش نہیں ہوئے تھے

  • مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

    مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

    چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے بعد اس کے والد نوازشریف کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو چودھری شوگرملز کیس میں شامل تفتیش کر لیا،نیب لاہور کی جانب سے نوازشریف کو جیل میں سوالنامہ بھجوادیا گیا ہے

    چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

    نیب لاہور کی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل سپریٹنڈنٹ کو سوالنامہ وصول کروایا جس کے بعد سپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے نوازشریف کو سوالنامہ دے دیا، نیب کے مطابق بیرون ممالک سے آنے والی ٹی ٹی کی رقم نوازشریف کے اکاوَنٹ میں بھی گئی ،نوازشریف سے بیرون ملک سے آنے والی ٹی ٹی سے متعلق تفصیلات مانگی گئیں ،نوازشریف سے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات بھی مانگی گئیں

    نیب کا شہباز شریف کے خلاف شکنجہ مزید سخت

    واضح رہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے عباس شریف کو گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد احتساب عدالت نے گرفتار مریم نواز اور عباس شریف کو  جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

    ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

    وزیراعظم کی ایک تقریر سے لٹیروں کی نیند حرام ہو گئی، شہباز گل

    دوسری جانب نیب نے شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو بھی چوھدری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کر لیا ہے اور دستاویزات مانگ لی ہیں، نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

    نیب میں حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری ہو رہی ہے، حمزہ شہباز کی آئندہ پیشی پر نیب اپنی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائے گا۔

  • شہباز شریف کی آج "جمعہ” کو ہو گی نیب میں پیشی

    شہباز شریف کی آج "جمعہ” کو ہو گی نیب میں پیشی

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آج نیب نے طلب کر رکھا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج نیب نے طلب کر رکھا ہے، شہباز شریف سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی جائیں گی ،شہبازشریف پربورڈ آف ڈائریکٹرزکے کام میں مداخلت کا الزام ہے ، نیب شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی بھی تحقیقات کر رہی ہے

    دوسری جانب شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہے، ان کی کمر میں درد ہے، دو روز قبل وہ احتساب عدالت میں بھی پیش نہیں ہوئے تھے،

  • پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس کی عدالت میں سماعت

    پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس کی عدالت میں سماعت

    لاہور (اے پی پی ) پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن سکینڈل کیس میں 4 ملزمان کے 14 روزہ جسمانی اور ایک کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث 4 ملزمان کے 14 روزہ جسمانی اور ایک کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے انہیں دوبارہ 05 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ کی جانب سے ملزمان کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان سے ابھی مزید تفتیش کرنا باقی ہے، ملزمان پر پنجاب یوتھ فیسٹیول میں خلاف ضابطہ ٹھیکوں کے ذریعے لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام ہے، یوتھ فیسٹیول میں پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزی ہوئی، ایسی کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے گئے جو رجسٹرڈ ہی نہیں، یوتھ فیسٹیول میں سنگین نوعیت کی بے قاعدگیاں اور کرپشن ہوئی۔

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کرپشن کی وجہ سے قومی خزانے کو 200 ملین کا نقصان پہنچا ، جعلی اور ایسی کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے گئے جو اس کی اہل نہیں تھیں، گرفتار سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور کے بیانات کی روشنی میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جبکہ ملزمان میں احسان الحق، محمد عمران، طیب وسیم, محمد آصف، خالد محمود شامل ہیں۔

  • ہم نے کشمیر کی آزادی کیلئے کچھ نہیں کیا، ہوشربا انکشاف

    ہم نے کشمیر کی آزادی کیلئے کچھ نہیں کیا، ہوشربا انکشاف

    لاہور: سینئر تجزیہ نگار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ حافظ سعید کو گرفتار کرنے کے علاوہ ہم نے کشمیر کی آزادی کیلئے کچھ نہیں کیا.

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری نے حافظ سعید کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "نہ تو اس بندے پر کوئی ایف آئی آر ہے اور نہ کوئی الزام ہے، پھر بھی اس شخص کو جیل میں بند کرنا سمجھ سے باہر ہے” ساتھ ہی انہوں نے موجودہ حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے بھارت کو خوش کرنے اور امریکہ کے کہنے پر گرفتار کیا ہے.

    واضح رہے کہ حافظ سعید کو کچھ عرصے سے گرفتار کیا ہوا ہے، تاہم اب ان کی رہائی کے حوالے سے بھی مطالبات سامنے آرہے ہیں.

  • نواز شریف کی اراضی سامنے آنے پر نیب بھی چکرا گیا، تحقیقات کا حکم

    نواز شریف کی اراضی سامنے آنے پر نیب بھی چکرا گیا، تحقیقات کا حکم

    سابق وزیراعظم نواز شریف چھپے رستم نکلے، نوازشریف کی ضلع شیخوپورہ میں14کنال5مرلے اراضی نکل آئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی شیخوپورہ میں اراضی سامنے آنے پر نیب ایک بار پھر متحرک ہو گیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب پنجاب نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی اراضی کامصدقہ رکارڈ27اگست تک فراہم کیاجائے،کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نوازشریف کےخلاف تحقیقات کررہی ہے

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے تا ہم آج کسی نے نواز شریف سے ملاقات نہیں کی.

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: عدالت سے تازہ ترین خبر آگئی

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: عدالت سے تازہ ترین خبر آگئی

    لاہور (اے پی پی ) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی گئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں گیارہ روز کی توسیع کردی ہے، احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی، جیل حکام نے فواد حسن فواد کو عدالت کے روبرو پیش کیا، پراسیکیویشن کی طرف سے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی، جس پرعدالت نے فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ 02 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب کے تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی.

    دوسری جانب آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے، نیب حکام کے مطابق فواد حسن فواد نے 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے کے اخراجات کئے، راولپنڈی 15 منزلہ لگثری شاپنگ مال، حیدر روڈ پلاٹ کے اثاثے بنائے جبکہ جہانگیر صدیقی گروپ کے بنک سے 3 ارب 45 کروڑ کا قرض ظاہر کیا، ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق فیملی سیونگ 2 کروڑ 54 لاکھ 80 ہزار 822 روپے ہے.

  • تعلیم کو کاروبار بنا لیا گیا ، جی سی یونیورسٹی نے پراسپیکٹس کی قیمت 500 سے بڑھا کر 2000 کردی ،

    تعلیم کو کاروبار بنا لیا گیا ، جی سی یونیورسٹی نے پراسپیکٹس کی قیمت 500 سے بڑھا کر 2000 کردی ،

    لاہور : خودمختاری کی آڑ میں تعلیمی اداروں نے تعلیم کو کاروبار بناتے ہوئے غریب طالبعلموں کے لیے تعلیم کا حصول مشکل بنا دیا ہے ، اطلاعات کے مطابق جی سی یونیورسٹی نے ایم فل اور ایم ایس کے طلباء کے پراسپیکٹس کی قیمت 500 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کر دی گئی۔

    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے طلباء کے داخلوں سے بھی منافع کمانا شروع کر دیا ایم فل میں داخلوں کے لیے یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ کا ایک ہزار روپے پہلے ہی وصول کر چکی ہے۔ داخلوں کے لیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

    جی سی یونیورسٹی ذرائع کے مطابق آن لائن فارم جمع کرانے والے امیدواروں سے پراسپیکٹس کی قیمت 2050 روپے وصول کی جائے گی۔ ایم فل کے مہنگے فارم خریدنے پر طلباء نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ طلباء کہتے ہیں کہ سرکاری یونیورسٹی ہونے کے باوجود نجی یونیورسٹی کی فیس وصول کی جا رہی ہے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا جعلی پرائیویٹ سیکرٹری گرفتار، ایئرپورٹ پہنچ کر کیا کیا مطالبہ؟ اہم خبر

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا جعلی پرائیویٹ سیکرٹری گرفتار، ایئرپورٹ پہنچ کر کیا کیا مطالبہ؟ اہم خبر

    سی ایم پنجاب کا جعلی پرائیویٹ سیکرٹری پولیس نے گرفتار کرلیا، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ خود کو سی ایم پنجاب کا پرائیویٹ سیکرٹری ظاہر کرکے پولیس پروٹوکول کا کہا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دو افراد اپنے والد کو ائیر پورٹ سے لینے گئے اور پولیس کو پروٹول دینے کا کہا، خود کو سی ایم پنجاب کا سیکرٹری ظاہر کرنے والے دونوں افراد کو نصیر آباد پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، دونون ملزمان نے گاڑی پر قومی پرچم بھی آویزان کیا ہوا ہے، ملزمان کی شناخت صدیق اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے،

    ایس ایچ او نصیر آباد کا کہنا ہے کہ دونون افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں،