Baaghi TV

Category: لاہور

  • اب نہر کے کنارے ملے گا پینے کو صاف پانی ، واسا کے اعلان سے ہر کوئی حیران

    اب نہر کے کنارے ملے گا پینے کو صاف پانی ، واسا کے اعلان سے ہر کوئی حیران

    لاہور: لاہوریوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا نیا شاندار منصوبہ منظر عام پر آگیا ، اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں واسا جلد شہر میں زیر زمین پانی کو بچا کر نہری پانی کو پینے کے قابل بنانے کے لئے غیر ملکی فنڈنگ سے نہر پر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا کام شروع کررہا ہے،

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں واسا شہر میں 596 ٹیوب ویلوں پر جاپانی گرانٹ اور اپنے وسائل کے ساتھ کلورینیشن کے عمل کو یقینی بنا رہا ہے، واسا کے ٹیوب ویلوں پر لگے خودکار کلورینیشن پلانٹ ایک منظم سسٹم کے تحت پانی میں کلورین کی مخصوص مقدار شامل کر کے پانی سے وائرس اور بیکٹیریا کی صفائی یقینی بنا رہے ہیں، جس کے لئے ہر سال کلورین کی خریداری کے لئے ایک خطیر رقم بھی خرچ کی جاتی ہے۔

  • پنجاب پولیس بھرتی پالیسی تبدیل ، سرپرائز وزٹ اور موقع پر کارروائی ہوگی ، آئی جی پنجاب نے بڑا اعلان کردیا

    پنجاب پولیس بھرتی پالیسی تبدیل ، سرپرائز وزٹ اور موقع پر کارروائی ہوگی ، آئی جی پنجاب نے بڑا اعلان کردیا

    لاہور : کیا پنجاب پولیس بھی اپنے آپ کو بدل پائے گی ؟ جی ہاں آئی جی پنجاب نے کچھ ایسے ہی فیصلے کردیئے ہیں جن سے پنجاب پولیس میں‌بہتری کی امید پیدا کی جاسکتی ہے. اطلاعات کے مطابق پولیس کو مثالی پولیس بنانے کے لیے آئی جی پنجاب نے ریکروٹمنٹ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ، تھانوں میں سرپرائز وزٹ جاری رکھنے کا اعلان جبکہ منشیات فروشی میں ملوث اہلکاروں کو نکال باہر کرنے کا عزم کر لیا۔

    آئی جی پنجاب کے مطابق نئی بھرتی پالیسی میں‌ امیدواروں کا ماہرنفسیات کے پینل سے ٹیسٹ کرایا جائیگا، ماہرنفسیات سے ٹیسٹ کرانے کا مقصد امیدواروں کی اہلیت جانچنا ہے، جانچ کی جائے گی کہ امیدوار پریشر میں کام کرسکتا ہے یا نہیں۔انٹرویو اور تحریری ٹیسٹ کے نمبرز برابر ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب عارف نواز نے پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منشیات فروشی میں ملوث اہلکار پولیس فورس کا حصہ نہیں رہیں گے. آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو بھی سختی سےاحکامات جاری کر دئیے اور تھانہ کلچر بہتربنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں

  • حافظ محمد سعید کے خلاف مقدمات، لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت

    حافظ محمد سعید کے خلاف مقدمات، لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت

    لاہور ہائیکورٹ میں جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید ودیگر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کیلئے اعتراضی درخواست سماعت پر سماعت ہوئی،

    میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح‌ افراد کبھی نہیں‌ دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں‌ کہا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اعتراضی درخواست پر سماعت کی ، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے درخواست پر آفس اعتراض دور کر نے کی ہدایت کر دی ،عدالت نے درخواست کے ساتھ مساجد کی تصاویرہٹا نے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ایسے میں درخواست قابل سماعت ہو گی ۔

    آفس ہائی کورٹ نے درخواست کے ساتھ مساجد کی تصاویر لف کرنے پر اعتراض لگا دیا تھا . درخواستگزار کی طرف سے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ پیش ہوئے.

    حافظ محمد سعید کے جوڈیشیل ریمانڈ میں‌ ہوئی توسیع

    واضح رہے کہ درخواست جماعت الدعوہ کی ذیلی تنظیم الانفال ٹرسٹ کے سیکرٹری ملک ظفر اقبال نے حافظ محمد سعید سمیت 65 رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست دائر کی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے

    حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ ترجمان جماعةالدعوة نے پول کھول دیا

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے حافظ سعید پر لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا اور مقدمہ درج کیا، حافظ سعید کا القاعدہ یا دوسری ایسی کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے،انڈین لابی کا حافظ سعید پر ممبئی حملوں سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے، حافظ سعید ریاست کے خلاف اقدمات میں ہرگز ملوث نہیں ہیں حافظ سعید کا لشکر طیبہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ حافظ سعید اور دیگر پر درج کی گئیں ایف آئی آر کالعدم قرار دی جائیں۔

     

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا. انہیں گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا. جس پر عدالت نے جوڈیشیل ریمانڈ پر حافظ محمد سعید کو جیل منتقل کر دیا تھا.

  • اپنی جان کی خود حفاظت ، محکمہ داخلہ نے عام آدمی کو اسلحہ لائسنس دینے کا اعلان کردیا

    اپنی جان کی خود حفاظت ، محکمہ داخلہ نے عام آدمی کو اسلحہ لائسنس دینے کا اعلان کردیا

    لاہور : اب ہر شہری اپنی جان کی خود حفاطت کرے گا . اس سلسلے میں حکمہ داخلہ پنجاب نے ضرورت کی بنیاد پر عام شہریوں کو لائسنس دینے کا فیصلہ کر لیا۔

    محکمہ داخلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے و زیراعلیٰ کوایک سمری ارسال کی ہے کہ عام شہریوں کو بھی اسلحہ لائسنس دینے کی اجازت دی جائے، جس پر پنجاب حکومت اجازت دے دی ہے

    اس سلسلہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں قائم کمیٹی یہ فیصلہ کرتی ہے، ڈپٹی کمشنرکی اسلحہ لائسنس دینے کی سفارش پرمحکمہ داخلہ حتمی منظوری دیتا ہے۔یاد رہےکہ اس سے قبل عام آدمی کی پہنچ سے عام اسلحہ کا حصول ناممکن تھا .

  • اساتذہ کو مستقل کیوں نہیں کررہے ؟ ہائی کورٹ نے سیکرٹری سے جواب طلب کرلیا

    اساتذہ کو مستقل کیوں نہیں کررہے ؟ ہائی کورٹ نے سیکرٹری سے جواب طلب کرلیا

    لاہور : اساتذہ اور دیگر ملازمین کو مستقل کیوں نہیں کرتے ، لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری لیبر سمیت دیگر فریقین کو طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نےعاصمہ جمیل سمیت دیگر کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزاروں نےاستدعا کی کہ عدالت انکو ریگولرکرنے کا حکم دے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزاروں نے پنجاب حکومت اور سیکرٹری لیبر سمیت دیگر کو بناتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ وہ طویل عرصے سے کنٹریکٹ پرکام کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود حکومت کی پالیسی کےتحت مستقل نہیں کیا جا رہا، سیکرٹری لیبر پنجاب سمیت دیگر افسران کو مستقلی کے لیے درخواستیں دیں مگرشنوائی نہیں ہو رہی،

  • مریم نواز کیلئے ایک اور مشکل، شوہر پر بھی مقدمہ درج ہو گیا

    مریم نواز کیلئے ایک اور مشکل، شوہر پر بھی مقدمہ درج ہو گیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد، مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں کیپٹن ر صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، گزشتہ روز احتساب عدالت کے باہر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور بدکلامی کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے.

    تھانہ اسلام پورہ میں پولیس حکام نے دفعہ 353، 186،147 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے، کیپٹن (ر) صفدر نے پولیس اہلکار سے لاٹھی چھین کر مارنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ لیگی کارکنوں کو مریم نواز کی گاڑی کے آگے سے ہٹنے پر لیگی کارکنوں نے پولیس سے ہاتھ پائی شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر اور 10 سے 15 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیپٹن ر صفدر نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی تھی، مریم صفدر کے شوہر نے پولیس اہلکاروں سے ڈنڈا چھین کر کارکنوں کو چھڑوا لیا تھا .

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    واضح رہے کہ گزشتہ پیشی پر بھی ن لیگی رہنماؤں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جس پر پولیس کی جانب سے 8 نامزد،150 سے زائد ن لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ،مقدمے میں عظمیٰ بخاری،توصیف شاہ اور دیگرکارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے.

    مقدمےمیں پولیس پرپتھراؤ،سرکاری املاک کونقصان پہنچانےکی دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ ملزمان نے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ن لیگی رہنماؤں ،کارکنوں کیخلاف مقدمے کا اندراج سب انسپکٹر دلشاد کی مدعیت میں کیا گیا.

     

    مریم نواز کے خلاف فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج کئے گئے ہیں، تھانہ سمن آباد میں مریم نواز ،کیپٹن ر صفدر سمیت 2 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں مسلم لیگ ن کے 2 اراکین قومی اسمبلی، سات اراکین‌ صوبائی اسمبلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے.

  • بڑی بڑی گاڑیاں رکھنے والے اب ہوجائیں تیار، نان فائلرز کر گرد شکنجہ تیار

    بڑی بڑی گاڑیاں رکھنے والے اب ہوجائیں تیار، نان فائلرز کر گرد شکنجہ تیار

    لاہور: بڑی بڑی گاڑیاں رکھنے والوں کے لیے ایف بی آر نے شکنجہ تیار کرلیا ہے ، اطلاعات کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے بغیر بجلی اور سوئی گیس کے انڈسٹریل و کمرشل کنکشنز لگوانے اور بڑی گاڑیاں رکھنے والے نان فائلرز کیلئے شکنجہ تیار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں بجلی اور سوئی گیس کے کمرشل و انڈسٹریل کنکشن رکھنے والے 2 ہزار ایک سو غیر رجسٹرڈ صارفین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ ایف بی آر نے 2400 سی سی گاڑیاں رکھنے والے 4 ہزار 66 نان فائلر لاہوریوں کا ریکارڈ حاصل کر کے انہیں بھی نوٹسز بھجوا دیئے ہیں۔

  • اب بچ کے دکھائے کوئی : محنت مزدوری کرنے والے مجرم اب چھپ نہیں‌ پائیں‌ گے

    اب بچ کے دکھائے کوئی : محنت مزدوری کرنے والے مجرم اب چھپ نہیں‌ پائیں‌ گے

    لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جرائم پر قابو پانے کے لیے نیا طریقہ اخذ کرلیا گیا ہے ، اطلاعات کے مطابق اب فیکٹری ملازمین میں چھپے جرائم پیشہ افراد اب چھپ نہیں سکیں گے، لاہور پولیس نے تاریخ میں پہلی بار فیکٹریوں میں ملازمین کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا،

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایس ایس پی اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ ابتک 83 ہزار سے زائد فیکٹری ملازمین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔اس حوالے سے ابتدائی طور پر لاہور پولیس نے ہوٹل آئی سافٹ وئیر کو فیکٹریوں میں انسٹال کرنا شروع کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں ایسی فیکٹریوں کے ملازمین کو رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے جن میں ملازمین کی تعداد ایک سو سے زیادہ ہے۔

    دوسری طرف ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے پہلے مرحلے میں 128 فیکٹریوں کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا، جن میں 83 ہزار 795 ملازمین رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں، پولیس کا کہنا تھا کہ شہر میں 147 فیکٹریاں ایسی ہیں جہاں ملازمین کی تعداد 100سے زیادہ ہے، بڑی فیکٹریوں کے بعد چھوٹی گھریلو یونٹس کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔

  • شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    شہباز شریف کے بعد ان کے بیٹے سلمان شہباز کے لئے بڑی پریشانی، جائیداد قرق کرنے کے لئے تاریخ مقرر کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے کی جائیداد قرق کے لئے احتساب عدالت نے 30 اگست کی تاریخ مقرر کر دی ہے، سلمان شہباز بار بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے ،نیب نے عدالت کو بتایا کہ سلمان شہباز ملک سے فرار ہو چکے ہیں، عدالت نے جائیداد قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے 30 اگست کی تاریخ مقرر کر دی

    واضح رہے کہ سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کیلئے دائر کردہ درخواست میں نیب نے موقف اختیار کیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو 6 دفعہ کال اپ نوٹس جاری کیے گئے تاہم انہوں نے نیب انوسٹی گیشن جوائن نہیں کی، سلمان شہباز ملک سے باہر فرار ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انھیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آفتاب محمود اور شاہد رفقی کی وعدہ معاف گواہی کی درخواست چیئرمین نیب نے منظور کر لی ہے، لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تونیب نے گرفتار ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کو عدالت میں پیش کیا ،نیب نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ گرفتارملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،چیئرمین نیب نے ملزموں کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منطور کرلی ہے ،عدالت نے ملزمان کو نیب تحویل میں دینے کی درخواست منظور کرلی ،

    چند روز قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ حسن،حسین نواز،سلیمان شہباز،علی عمران اشتہاری مجرم ڈکلیئر ہوچکےہیں، حسن،حسین نواز،سلیمان شہبازواپس نہ آئےتوجائیدادیں ضبط ہوسکتی ہیں،

  • 67 سالہ فلپائنی خاتون 24 سالہ نوجوان سے شادی کے لئے پہنچی پاکستان

    67 سالہ فلپائنی خاتون 24 سالہ نوجوان سے شادی کے لئے پہنچی پاکستان

    پاکستانی نوجوان سے دوستی، فلپائنی خاتون شادی کے لئے پاکستان پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ہونے والی دوستی کے بعد فلپائنی خاتون پاکستان پہنچ گئی، پنجاب کے شہر لیہ کے جوان سے فلپائنی خاتون شادی کر رہی ہے ، 67 سالہ فلپائنی خاتون نے ضلع لیہ کے علاقہ پیر جگی کے رہائشی 24 سالہ شہروز سے فیس بک پر دوستی کی بعد ازاں شادی کے لئے پاکستان پہنچ گئی .

    لیہ کے رہائشی دلہا شہروز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین کی مرضی سے شادی کر لیں گے، اس کی ہونے والی فلپائنی بیگم کو اردو نہیں آتی تاہم وہ انگریزی میں بات کر سکتی ہے، دلہا کا کہنا ہے کہ فلپائنی خاتون پہلے اسلام قبول کرے گی، اس کے بعد شادی ہو گی