Baaghi TV

Category: لاہور

  • نیب نے نواز شریف کو کوئی سوال نامہ نہیں بھجوایا۔سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل

    نیب نے نواز شریف کو کوئی سوال نامہ نہیں بھجوایا۔سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل

    لاہور۔سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے ان خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے کہ نیب کی طرف سے کوئی سوال نامہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں بھجوایا گیا ہے. سپرنٹنڈنٹ جیل نے ایسی تمام خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا

    باغی ٹی وی کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا تھا کہ یہ خبریں بھی جھوٹی ہیں کہ نواز شریف سے نیب کے کسی افسر نے ملاقات کی ، سپرنٹنڈنٹ جیل نے واضح کیا کہ نیب کا کوئی آفیسر نواز شریف سے نہیں ملا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل نے یہ واضح کردیا کہ جیل قوانین کے مطابق کسی بھی قیدی کو کوئی قانونی،عدالتی یا تحقیقاتی ادارے کے کاغذات سپرنٹنڈنٹ جیل کے توسط سے ہی مل سکتے ہیں۔تحقیقاتی ادارہ ملاقات کے دوران سوال نامہ قیدی کو دے سکتا ہے۔قیدی کا تحریری جواب بھی سپرنٹنڈنٹ کے توسط سے ہی جاسکتا ہے۔

  • پنجاب حکومت کے ترجمانوں کا امتحان شروع ، وزیراعظم نے رپورٹ مانگ لی

    پنجاب حکومت کے ترجمانوں کا امتحان شروع ، وزیراعظم نے رپورٹ مانگ لی

    لاہور : پنجاب حکومت کے ترجمانوں کا امتحان شروع ، وزیراعظم نے کارکردگی رپورٹ مانگ مانگ لی ،وزیراعظم نے ترجمانوں کے طرز عمل اور کام پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمانوں کی ایک بھی میٹنگ نہ ہوسکی۔ ترجمان پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر کوئی بھی رپورٹ عوام کے سامنے مناسب انداز میں نہ لاسکے، طے شدہ امور کے تحت ترجمانوں کی میٹنگ ہر ایک ماہ بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بلائی جانی تھی، میٹنگ میں حکومت کے اہداف کو عوام کے سامنے لانا طے کرنا تھا۔

    دوسری طرف پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ سیل کی جانب سے ہی جاری کی جارہی ہیں۔ میڈیا پر 4 سے 6 ترجمان حکومت کی ترجمانی کرتے نظر آتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ترجمانوں کی کوئی میٹنگ بھی کال نہیں کی گئی۔

  • پاک،عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کیس،نیب کا معاملات فوری حل کرنیکی ہدایت

    پاک،عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کیس،نیب کا معاملات فوری حل کرنیکی ہدایت

    نیب لاہور میں پاک-عرب ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بریفنگ کی صدارت ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے کی جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز و دیگر حکام نے بریفنگ میں شرکت کی .

    نیب کا شہباز شریف کے خلاف شکنجہ مزید سخت

    بریفنگ کے مطابق پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی حکام کیجانب سے سوسائٹی کے فیز-1 میں مبینہ غیرقانونی پرائیویٹ تعمیرات جاری ہونیکی شکایات ہیں ، فیز-2 میں ایل ڈی اے سے ابتدائی اجازت کے بغیر تعمیرات کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں ، انتظامیہ نے 150 فٹ کی مرکزی سڑک کو 100 فٹ تک محدود کردیا جبکہ50 فٹ پر مبینہ غیرقانونی کمرشل تعمیرات جاری ہیں.

    ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ نیب ایل ڈی اے کے بائی لاز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کریگا ،سوسائٹی مالکان عوام کو ریلیف کے نام پر درحقیقت مالی نقصان پہنچانے کے مرتکب ہورہے ہیں،منظور شدہ لے آئوٹ پلان میں بعد ازاں تبدیلی ناقابل قبول تصور کی جانی چاہیئے ، شکایات موصول ہوئیں کہ نیب کے نام پر ڈرایا جا رہا ہے نیب کا ہر اقدام آئین و قانون کیمطابق ہوگا ، کوشش ہے کہ جلد از جلد سوسائٹی کے معاملات کو متاثرین کی منشاء اور قانون کیمطابق حل کروایا جائے.

    گرفتاری کا خوف یا کچھ اور، نیب چھاپے کے فوری بعد استعفیٰ آ گیا

    ڈی جی ایل ڈی اے نے سوسائٹی میں ہونیوالی تمام غیرقانونی تعمیرات فورا گرانے کی یقین دہانی کروا دی.ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم نے کہا کہ ایل ڈی اے کے ریگولیٹری اور مانیٹرنگ نظام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے ،ایل ڈی اے غیرقانونی تعمیرات منحدم کرنیکے لئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہاہے

    ایم ڈی واسا نے کہا کہ پاک عرب سوسائٹی انتظامیہ کیجانب سے تاحال انفراسٹرکچر چارجز بھی مکمل ادا نہیں کئے گئے.ڈی جی نیب نے کہا کہ ماضی میں ریگولیٹرز کی مبینہ سست روی سے مافیا کو بھرپور فائدہ ہوا،نیب لاہور کیجانب سے پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی کے تمام معاملات کو فوری حل کرنے اور متاثرین کو انکا حق دلوانے پر زور دیا گیا.

  • اداکارہ بشری انصاری کا بھانجا پیرا گلائیڈنگ کے دوران جاں بحق

    اداکارہ بشری انصاری کا بھانجا پیرا گلائیڈنگ کے دوران جاں بحق

    لاہور : پاکستان کی معروف ، مقبول اداکارہ بشریٰ انصاری کا بھانجا پیرا گلائیڈنگ کے دوران جاںبحق ہوگیا ہے. اطلاعات کے مطابق بشریٰ‌انصاری کا بھانجا ان دنوں پیراگلائنڈنگ کے سلسلے میں‌ مصروف تھے کہ حادثے کی صورت میں وہ زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر جانبحق ہوگئے

    اداکارہ بشریٰ‌انصاری پاکستان کی معروف اور مقبول اداکارہ ہیں اور قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں ، باغی ٹی وی ان کے بھانجے کی وفات پر خاندان کے دکھ میں‌شریک ہے اور اس نوجوان کی مغفرت کے لیے دعا گو بھی ہے ، باغی ٹی وی خاندان کے لیے اس موقع پر صبر اور اجر کے لیے بھی دعا گو ہے

  • پنجاب حکومت کے ترجمان ہو جائیں ہوشیار، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کر لی

    پنجاب حکومت کے ترجمان ہو جائیں ہوشیار، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کر لی

    اس وقت پنجاب حکومت کے 40 سے زائد ترجمان ہیں لیکن ان کی کارکردگی ابھی تک زیرو ہے۔ ترجمانوں کی ایک میٹنگ بھی نہیں بلائی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتنے ترجمان ہونے کے باوجود پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلی سیل کی جانب سے ہی جاری کی جارہی ہیں، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اپنی حکومت کی کارکردگی رپورٹ خود جاری کروا رہے ہیں۔

    وزیراعظم ہاﺅس نے استفسار کیا ہے کہ اگر سارے کام وزیراعلی سیل نے کرنا ہے تو ترجمانوں کا کیا فائدہ۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کی رپورٹ طلب کر لی ہے پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر رپورٹ کوئی بھی عوام کے سامنے مناسب انداز میں نہ لاسکا۔

    یاد رہے کہ 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ترجمانوں کی کوئی میٹنگ بھی کال نہیں کی گئی۔ طے شدہ امور کے تحت ترجمانوں کی میٹنگ ہر ایک ماہ بعد ہونا تھی۔میٹنگ میں حکومت کے اہداف کو عوام کے سامنے لانا طے کرنا تھا۔

  • نیب کا شہباز شریف کے خلاف شکنجہ مزید سخت

    نیب کا شہباز شریف کے خلاف شکنجہ مزید سخت

    نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے اربوں روپے کنسلٹنٹس کو ادا کرنے پرسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ 10سال کے پراجیکٹس کے دوران کنسلٹنٹس کو ادا شدہ اربوں روپے کی تفتیش شروع کی جائے گی ،نیب نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، محکمہ خزانہ اور متعلقہ محکموں سے رکارڈ طلب کر لیا، گزشتہ 10 برس میں اربوں روپے من پسند کنسلٹنٹس کو ادا کیے گئے،

    دوسری جانب نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ایک بار پھر طلب کر لیا، شہباز شریف کو 23 اگست کو طلب کیا گیا ہے، شہباز شریف سے چودھری شوگر ملز کیس کی تحقیقات کی جائیں گی.نیب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام دستاویزات اور ریکارڈ کے ساتھ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں ۔

    نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے عباس شریف کو گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد احتساب عدالت نے گرفتار مریم نواز اور عباس شریف کو 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

    گرفتاری کا خوف یا کچھ اور، نیب چھاپے کے فوری بعد استعفیٰ آ گیا

    دوسری جانب نیب نے شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو بھی چوھدری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کر لیا ہے اور دستاویزات مانگ لی ہیں، نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

    نیب میں حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری ہو رہی ہے، حمزہ شہباز کی آئندہ پیشی پر نیب اپنی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائے گا۔

     

  • ایڈونچر ٹریول پاکستان کے چیف ایگزیکٹو خواجہ شیراز خالق حقیقی سے جا ملے

    ایڈونچر ٹریول پاکستان کے چیف ایگزیکٹو خواجہ شیراز خالق حقیقی سے جا ملے

    ایڈونچر ٹریول پاکستان کے بانی خواجہ شیراز ناصر ایک حادثہ میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی وفات وادی چترال کے قریب پیراگلائڈنگ حادثے میں ہوئی۔ شیراز ناصر کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

    خواجہ شیراز کا تعلق لاہور سے تھا اور وہ میجر (ر) شاہد ناصر کے بیٹے تھے۔ وہ گذشتہ دس سال سے پیرا گلائیڈنگ سے منسلک تھے۔

    خواجہ شیراز کی کاوشوں سے پاکستان دنیا میں سیاحت دوست ملک کے طور پر مشہور ہوا۔ ان کی میت کو لاہور منتقل کر دیا گیا۔ نماز جنازہ آج شام پانچ بجے ڈی ایچ اے مسجد میں ادا کی جائے گی۔

  • کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،کشمیرفلسطین یا بوسنیا نہیں،شیخ رشید

    کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،کشمیرفلسطین یا بوسنیا نہیں،شیخ رشید

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،کشمیرفلسطین یا بوسنیا نہیں،میرے خیال میں بھارت سے مذاکرات کے راستے بند ہوچکے،مودی نے اپنے آپ کوخود پھنسایا،اب صرف کشمیر ہے اور کشمیری ہیں

     

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں‌ توسیع، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے،کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلمانوں پر ظلم کررہا ہے ، مودی نے ظلم کا سلسلہ جاری رکھا ہے ،وزیراعظم نےکشمیریوں کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑا،کشمیریوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہے ،

    کشمیریوں کی مدد کیسے کریں گے، شیخ رشید نے ایسا دبنگ اعلان کیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایل ون بنانے کے لیے وزیراعظم عمران خان پرعزم ہیں،عمران خان کی قیادت میں ریلوے کوٹھیک کریں گے، وزیراعظم کو کہہ چکاہوں بیوروکریٹس کام نہیں کررہے،میں نےکہا تھا 3 ماہ مشکل ہیں،کشمیر کا علم نہیں تھا ،23 نئی ٹرینیں چلائی ہیں،کریڈٹ ملازمین کوجاتا ہے،

    فردوس عاشق اعوان کو یہ بات نہیں کرنی چاہئے تھی……شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    وفاقی وزیر ریلوے نے اعلان کیا کہ ہفتےکو آزادکشمیر جا رہاہوں،اجتماعات سے خطاب کروں گا،کشمیر کےساتھ چین بھی کھڑا ہے ،24 اگست سے آزاد کشمیر کا دورہ کروں گا۔ اپنے وطن کیلیے جان دینے والوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،

    بھارت نے منتیں کی تو شیخ رشید نے بھی دبنگ اعلان کر دیا

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ریلوےکا 4 ارب کاخسارہ کم کیا ،23 نئی ٹرینیں چلائی ہیں،کریڈٹ ملازمین کو جاتا ہے،ریلوےملازمین کا نظام بائیومیٹرک کررہےہیں،سب ملازمین کی بائیومیٹرک حاضری لگے گی،لیبر کے ساتھ ہوں،ان کے خلاف فیصلے بھی نہیں ہونے دیئے،

  • "تہذیب کا مرکز، خوشحال لاہور” ایل ڈی اے نے وہ قدم اٹھا لیا جو اس سے پہلے کسی نے نہیں اٹھایا تھا

    "تہذیب کا مرکز، خوشحال لاہور” ایل ڈی اے نے وہ قدم اٹھا لیا جو اس سے پہلے کسی نے نہیں اٹھایا تھا

    لاہور : ایل ڈی اے نے لاہور کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نئے اور موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں ایل ڈی اے شہر کی نئی ماسٹر پلاننگ میں ثقافت اور تہذیب کی بحالی کے لئے "شہر لاہور تیری رونقیں دائم آباد، ” تہذیب کا مرکز، خوشحال لاہور” کے تھیم پر کام کرے گی

    ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق شہر کی ماسٹر پلاننگ میں چیف میٹرو پولیٹن پلانر ندیم اختر زیدی کی کنوینئر شپ میں 10 رکنی کمیٹی قائم کی ہے، کمیٹی میں سینئر آرکیٹیکٹ کامل ممتاز خان، ممبر آباد ایسوسی ایشن اکبر شیخ، یو ای ٹی کے شعبہ ریجنل پلاننگ کے پروفیسر ڈاکٹر شاکر محمود، پرنسپل ٹاؤن پلانر نیسپاک احمد مسعود، ماہر ماحولیات عمرانہ ٹوانہ، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اظہر علی، واٹر انجنیئرنگ سپیشلسٹ ریاض حسین، آرکیٹکٹ نادیہ ایچ قریشی ممبرز ہوں گے۔

    دوسری طرف ایل ڈی اے کی طرف سے جاری طریقہ کار کے مطابق یہ کمیٹی ماسٹر پلاننگ کی تیاری کے دوران شہری ثقافت کی بحالی کے لئے ٹی او آرز مرتب کرے گی، کنسلٹنٹس کی تجاویز شہر کی تہذیب سے متصادم نہ ہونے کے حوالے سے بھی نظر رکھی جائےگی،

  • خالی ہورہی ہیں بڑی بڑی آسامیاں ، کہاں اور کون ہوگا امیدوار ؟ اہم خبر آگئی

    خالی ہورہی ہیں بڑی بڑی آسامیاں ، کہاں اور کون ہوگا امیدوار ؟ اہم خبر آگئی

    لاہور : پاکستان واپڈا لاہور ریجن میں مینجمنٹ لیول کی بہت سی آسامیاں خالی ہوچکی ہیں ، لیسکو سے چیف انجینئر آپریشن لطیف مغل کوانٹرویو کے لیے کال کی گئی۔

    لیسکوذرائع کے مطابق پیپکو نےچوبیس اگست کو واپڈا ہاوس میں انٹرویو کے لیے میپکو سےچیف انجینئر محمد صدیق، فیسکو سےچیف انجینئرمحمد عارف اور نذیر احمد سومرو کو کال کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسرفیسکو شفیق الحسن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبدالرزاق ویڈیو لنک سےانٹرویو دیں گے، لیسکو میں جنرل مینجر کی دو آسامیاں خالی ہیں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جی ایم ٹیکنیکل مجاہد سعید رانا رواں ماہ ریٹائر ہو جائیں گے جس سے اہم ترین آسامی خالی ہو جائیں گی، اسی طرح جی ایم آپریشن کی آسامی پر لطیف مغل کو کرنٹ چارج پر تعینات کیا گیا ہے، یاد رہے کہ واپڈا میں خالی عہدوں کی وجہ سے بجلی مینجمنٹ سسٹم میں مسائل پیدا ہورہے تھے جس کی وجہ سے جلد از جلد بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے