Baaghi TV

Category: لاہور

  • بنگلہ دیش کو  شکست،پاکستان ویمنز ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

    بنگلہ دیش کو شکست،پاکستان ویمنز ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

    لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر کے آخری میچ میں بنگلادیش ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر کے اس میچ میں بنگلادیش ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 178 رنز بنائے پاکستان ویمن نے ہدف 40ویں اوور میں حاصل کرلیا، بنگلہ دیش کی جانب سے ریٹو مونی 48 اور فہیمہ خاتون 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں پاکستانی بولر سعدیہ اقبال نے 3، فاطمہ ثناء اور ڈیانا بیگ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا منیبہ علی نے 69، عالیہ ریاض نے ناٹ آوٹ 52 اور سدرہ امین 37 رنز بنا کر نمایاں رہیں پاکستان وومن ٹیم کی کوالیفائر میں یہ مسلسل پانچویں فتح تھی، پاکستان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے رواں برس بھار ت میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے رسائی حاصل کرلی ہے۔

  • پنجاب کا ایک بھی محکمہ رواں مالی سال میں ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکا،فنانشل رپورٹ

    پنجاب کا ایک بھی محکمہ رواں مالی سال میں ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکا،فنانشل رپورٹ

    لاہور: پنجاب کا ایک بھی محکمہ رواں مالی سال میں ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکا۔

    باغی ٹی وی : صوبائی اسمبلی میں پوسٹ بجٹ بحث کے لیے رواں مالی سال کےتیسرے کوارٹر کی فنانشل رپورٹ نے سرکاری محکمو ں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی جس کے مطابق پنجاب کا ایک بھی سرکاری محکمہ رواں مالی سال کےتیسرے کوارٹر کے طے شدہ اہداف حاصل نہیں کرسکا ۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے تیسرے کوارٹر کے لیے مجموعی طور پر 488 ارب 43 کروڑ روپے جاری کیے ، تاہم رواں مالی سال کے تیسرے کوارٹر تک مجموعی طور پر 355 ارب 43 کروڑ روپے خرچ کیےجاسکے محکمہ زراعت کو 3 ارب روپے کا بجٹ ملا لیکن ایک ارب 21 کروڑ روپے خرچ ہوسکے ، اسی طرح بورڈ آف ریونیو کو 30 ارب 50 کروڑ روپے کا بجٹ ملا تاہم 4 ارب 79 کروڑ روپے خر چ کیے گیے جب کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کو 4 ارب 62 کروڑ روپے جاری کیے گئے لیکن 2 ارب 91 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

    پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جائے گی، محسن نقوی

    علاوہ ازیں محکمہ تعلیم کو 4 ارب 62 کروڑ روپے جاری کیے گئے لیکن2 ارب 91 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ، محکمہ خزانہ کو 2 ارب 30 کروڑ روپے کا بجٹ ملے لیکن 1 ارب 33 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری کو 324 ارب 24 کروڑ روپے جاری کیے گئے جبکہ 296 ارب 4 کروڑ روپے خرچ کیے ۔

    اسی طرح محکمہ صحت کو ایک ارب 98 کروڑ روپے جاری ہوئے لیکن 1 ارب 26 کروڑ روپےکیے گئے ۔ محکمہ داخلہ کو 25 ارب 50 کروڑ روپے دیے گئے لیکن 2 ارب 18 کروڑ روپے ہی خرچ ہوئے جب کہ محکمہ ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو 1 ارب 22 کروڑ روپے ملے جبکہ 67 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ۔

    نواز ، شہباز شریف کی کینال منصوبے پر پی پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

    صنعت، تجارت و سرمایہ کاری کو 1 ارب 64 کروڑ روپے جبکہ 27 کروڑ روپے خرچ کیے گئے محکمہ آبپاشی کو 19 ارب 50 کروڑ روپے ملے لیکن 5 ارب 85 کروڑ روپے خرچ ہوسکے اور محکمہ لائیو اسٹاک و ڈیری ڈیولپمنٹ کو 1 ارب 97 کروڑ روپے ملے لیکن 93 کروڑ روپے خرچ کیے جاسکے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ قانون و پارلیمانی امور کو 1 ارب 41 کروڑ روپے ملے لیکن ایک ارب روپےخرچ ہوسکے محکمہ معدنیات و کان کنی کو 31 ارب روپے ملے لیکن 12 ارب 6 کروڑ روپے خرچ ہوسکے محکمہ پولیس کو 16 ارب 25 کروڑ روپے ملے لیکن 13 ارب 93 کروڑ روپےخرچ ہوئےمتفرق مدات میں 24 ارب 17 کروڑ روپےجاری کیے گئےلیکن 7 ارب 65 کروڑ روپے خرچ کیے جا سکے۔

    ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی

  • پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جائے گی، محسن نقوی

    پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جائے گی، محسن نقوی

    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی-

    باغی ٹی وی : لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی، پاکستانی ویمنز ٹیم اپنے میچز نیوٹرل ویونیو پر کھیلے گی، نیوٹرل ویونیو کا فیصلہ بھارت نے کرنا ہے،ویمنز کھلاڑیوں کو انعامات سے نوا زا جائے گا جبکہ عاقب جاوید عارضی کوچ تھے ان کی جگہ نئے ہیڈ کوچ کا فیصلہ اگلے ہفتے کیا جائے گا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی ہیں تو پھر ایک ٹریک پرآتے ہیں، انڈر 19 شاہین اورقومی ٹیم کےبھی اچھے نتائج آنا شروع ہوجائیں گے قومی ٹیم کےکوچ کےحوالےسے آئندہ ہفتے فیصلہ ہوگاعاقب جاوید کو کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالنےکی درخوا ست کی تھی، وویمن کرکٹ کےکچھ منصوبوں پر کام کر رہے، عوام کو جلد آگاہ کریں گے۔

  • ریشم کا مریم نواز کیلئے جذباتی پیغام وائرل

    ریشم کا مریم نواز کیلئے جذباتی پیغام وائرل

    لاہور: شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ ریشم نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے جذباتی پیغام شئیر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ریشم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مریم نواز کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سے ملاقات کے بعد بھی ان کی شخصیت کی سحر میں جکڑا ہوا محسوس کر رہی ہوں انسٹا پر شیئر کی گئی یہ تصاویر ریشم نے گزشتہ روز کی تقریب کے دوران اپنے کیمرے میں قید کی تھیں۔

    اداکارہ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ساتھ سیلفی اور تصویریں شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا ،ریشم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ پنجاب کلچرل ڈے پر مریم نواز سے ملاقات وہ خوبصورت احساس ہے جو اب بھی میرے اوپر طار ی ہے،شخصیت کا طلسم کیا ہوتا ہے، یہ مجھے اُن (مریم نواز) سے ملنے کے بعد پتہ چلا، اپنائیت اور خلوص سے کی گئی یہ بات چیت میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ایک عورت ہو کر مردوں پر سبقت لے جانے والی اس عورت کے لیے میرے دل سے صر ف دعائیں ہی نکلتی ہیں، جیو مریم۔

    ماضی میں میری زندگی میں ایک بہت پیارا شخص آ چکا ہے،نعیمہ بٹ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں 3 روزہ ’پنجابی کلچر ڈے‘ کی تقریبات کا آغاز کیا تھا۔

    اسلام آباد میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، دہشت گرد حسن گرفتار

  • مناہل ملک کی گلوکار عمیر اعوان کو قانونی کارروائی کی دھمکی

    مناہل ملک کی گلوکار عمیر اعوان کو قانونی کارروائی کی دھمکی

    ٹک ٹاکر مناہل ملک نے گلوکار عمیر اعوان پر ان کے گانے پر ذاتی کلپ استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی :ٹک ٹاکر مناہل ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار عمیر اعوان نے اپنے حالیہ گانے ’لارے آ‘ میں ان کا ذاتی کلپ بغیر اجازت استعمال کیا ہے۔

    مناہل نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ عمیر اعوان 24 گھنٹے کے اندر یہ گانا ڈیلیٹ کریں کیونکہ اس میں ان کی ذاتی ویڈیو استعمال کی گئی ہے ورنہ انہیں گلوکار کے خلاف قانونی کارروائی کرنا پڑے گی۔

    مناہل نے گلوکار کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس گانے میں ان کی نجی زندگی سے جڑی چیزوں کو دکھایا گیا ہے، جو ان کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔

    ٹک ٹاکر کے اس ویڈیو بیان کے جواب میں عمیر اعوان نے کہا کہ وہ کسی بھی دباؤ میں آ کر اپنا گانا ڈیلیٹ نہیں کریں گے مناہل جو چاہیں کر لیں۔

    واضح رہے کہ یہ گانا تین روز قبل یوٹیوب پر جاری کیا گیا تھا اور اب تک اسے 99 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

  • ہمارا خواب ایک خودمختار، باہنر اور جدید پاکستان ، ڈیجیٹل روزگار پروگرام مفت ہے،تابش قیوم

    ہمارا خواب ایک خودمختار، باہنر اور جدید پاکستان ، ڈیجیٹل روزگار پروگرام مفت ہے،تابش قیوم

    خدمت کی سیاست،ایک اور وعدے کی تکمیل، صلاحیت بڑھاؤ "اپنا کماؤ”پروگرام، یکم مئی سے آغاز

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈیجیٹل روزگار پروگرام صلاحیت بڑھاؤ "اپنا کماؤ” یکم مئی سے شروع کر رہی ہے،پروگرام کے تحت ملک بھر میں بے روزگار مردوخواتین کو ڈیجیٹل کورس کروائے جائیں گے اور انہیں ہنر مند بنایا جائے گا.

    ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک بھر کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہنر سکھانے کے لیے "صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ” کے نام سے ڈیجیٹل روزگار پروگرام کا پہلا مرحلہ شروع یکم مئی 2025 سے شروع کر رہی ہے جو 10 مئی تک جاری رہے گا،پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں میں تربیت دینا ہے تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں اور ملک کی معیشت میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ یہ اقدام پاکستان میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری، خصوصاً نوجوان طبقے میں مایوسیوں کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم ہے،ڈیجیٹل روزگار پروگرام کے تحت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ڈیجیٹل ہنر سکھائے جائیں گے ،پاکستان بھر میں تمام شہریوں کے لئے ڈیجیٹل روزگار پروگرام فری ہے، رجسٹریشن کروا کر کوئی بھی ہنر سیکھ سکتا ہے،

    مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا خواب ایک خودمختار، باہنر اور جدید پاکستان ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان صرف ملازمت کے منتظر نہ رہیں بلکہ خود اپنے لیے روزگار پیدا کریں اور دوسروں کو بھی مواقع فراہم کریں .

  • 5803 سکھ یاتری حسین یادوں کے ساتھ واہگہ بارڈر سےبھارت روانہ

    5803 سکھ یاتری حسین یادوں کے ساتھ واہگہ بارڈر سےبھارت روانہ

    بھارتی سکھ یاتریوں کی حسین یادوں کے ساتھ واپسی ہو گئی ہے،5803 سکھ یاتری واہگہ بارڈر سے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے

    صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے یاتریوں کو رخصت کیا،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر موجود تھے،ممبران پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی بھی موجود تھے،سکھ یاتیروں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انسان اور انسانیت کی تعظیم دیکھی ہے ۔ دہلی گوردوراہ مینیجمینٹ کمیٹی کے جتھہ لیڈر سردار دلجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ یہاں سے ملنے والے پیار سے بھارتی سرزمین کو مہکانے کی کوشش کریں گے ۔ حکومت پاکستان ، حکومت پنجاب اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے شکر گزار ہیں ۔

    شرومنی گوردوراہ پربندھک کمیٹی کے جتھہ لیڈر سردار رویندر سنگھ کا کہناتھا کہ پاکستان حقیقت میں اقلیت نواز ملک ہے۔پاکستانیوں کی طرف سے ملنے والا مان کبھی بھلا نہیں پائیں گے ۔

    سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ دعاگو ہیں کہ بہت جلد آپ لوگ واپس آئیں اور ہم ملکر محبتیں بانٹیں ۔ ہم نے خدمت میں کوئی کمی نہی چھوڑ ی۔کوشش ہے کہ اگلی مرتبہ ویزوں کی تعداد کو مزید بڑھایا جائے ۔کوشش کی کہ ایک بہترین ٹیم ورک سے تمام مراحل ادا کیے جائیں ۔جو کمیاں رہ گئیں ، انکو اگلی مرتبہ لازمی درست کریں گے ۔امید ہے ہم آپ کی مہمان نوازی میں پورے اترے ہوں گے ۔

  • 9 مئی کے 13 مقدمات، فرد جرم کی تاریخ طے

    9 مئی کے 13 مقدمات، فرد جرم کی تاریخ طے

    9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں، جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی۔

    سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں وکلائے صفائی، پراسیکیوٹرز اور ملزمان پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی،دورانِ سماعت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی،سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی۔ شیخ رشید احمد اور عمران خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچے،عدالت میں حاضر ہونے والے ملزمان میں مقدمات کی نقول تقسیم کی گئیں،عدالت نے 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر ان 13 کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

  • لاہور،اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    لاہور،اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    پاکستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں
    اسلام آباد، لاہور، پشاور، پنڈی، کوہاٹ، لوئر دیر، مانسہرہ، چترال اور باجوڑ،سرگودھا،چنیوٹ، شیخوپورہ، ہری پور، ایبٹ آباد،ساہیوال، پنڈی بھٹیاں، سمیت کئی شہروں میں آج زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا گیا۔

    زلزلہ تقریباً 11 بج کر پچاس منٹ پر آیا، زلزلہ محسوس ہوتے ہی لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر دوڑنے لگے۔ لاہور اور پشاور کے شہری بھی اسی طرح سڑکوں پر نکل آئے،چترال اور باجوڑ جیسے دور دراز علاقوں میں بھی زلزلے کے اثرات نمایاں تھے، جہاں مقامی افراد نے فوراً حفاظتی تدابیر اختیار کیں۔ تاہم، ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہو سکیں،

    زلزلے کے بعد متعلقہ اداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما ادارے نے بھی شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں مزید جھٹکے محسوس ہو سکتے ہیں۔

    محکہ زلزلہ پیماء کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5 عشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی،زلزلہ زیر زمین 94 کلومیٹر پرمحسوس کیا گیا ،زلزلے کے مرکز افغانستان اور تاجکستان سرحد تھا ،

  • وزیراعلیٰ پنجاب  سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا  کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات ہوئی ہے.

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی گئی،تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ یورپی یونین پارلیمانی وفد کی آمددوطرفہ مضبوط، پُرامن اور دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یورپی یونین کو پاکستان کا شراکت دار ہی نہیں بلکہ دنیا میں استحکام کی آواز بھی ہے۔جی ایس پی پلس ملنے سے پاکستان کی برآمدات، بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہت بہتری آئی ہے۔ انسانی حقوق اور لیبر ریفارمز سمیت تمام تقاضے پورے کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں۔زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔پاکستان کا نوجوان باصلاحیت اور متحرک ہیں، عالمی جاب مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لئے ٹریننگ کورسز کرا رہے ہیں۔ خوشی ہے کہ پاکستانی طلبہ تیسرے سال بھی Erasmus Mundusاسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں سرفہرست ہیں۔پاکستان علاقائی و عالمی امن کے لئے پرعزم ہے۔یورپی یونین کے وفد نے حکومت پنجاب کے اختراعی اقدامات کو سراہا