Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور میں ایک انڈر پاس کا نام کشمیر سے منسوب

    لاہور میں ایک انڈر پاس کا نام کشمیر سے منسوب

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ،لاہور میں نیوکیمپس انڈرپاس کا نام کشمیر سے منسوب کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلے پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کے نزدیک انڈرپاس کا نامور صحافی وارث میر کے نام پر تھا۔اب اس کا نام بدل کر کشمیر انڈر پاس رکھ دیا گیا ہے۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کی 36 سڑکوں اور 9 پارکوں کے نام کشمیر سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا، جس میں سے لاہور کے 11 مقامات کے نام کشمیر سے منسوب کیے جائیں گے۔

    اس وقت کشمیر کی تحریک آزادی عروج پر ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ بیس دن سے کرفیو نافذ ہے۔ کشمیری عوام بھارت کی ریاستی دہشت گرد ی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔ بھارتی ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے جوان ہیں۔ موجودہ حکومت کشمیریوں کے ساتھ ہر ممکن طور پر اظہار یکجہتی کی کوشش کر رہی ہے۔

  • یکجہتی کشمیر کا دن کب منایا جائے گا اور وزیراعظم قوم سے کب خطاب کریں گے؟ اہم خبر

    یکجہتی کشمیر کا دن کب منایا جائے گا اور وزیراعظم قوم سے کب خطاب کریں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان اسی ہفتے قوم سے خطاب کریں گے، اور اسے ہفتے کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسی ہفتے قوم سے خطاب کریں گے.

    بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے، فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے دن منانے کا اعلان کرنے والی ہے، اسی ہفتے پاکستان بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا جائے گا اور پوری قوم یکجہتی کرے گی، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے مختلف تقریبات ہو رہی ہیں۔ پوری قوم کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کر رہی ہے، کشمیر میں مواصلاتی نظام بند اور عالمی صحافیوں پر پابندی ہے،

     

    فردوس عاشق اعوان نے کشمیری خواتین کے لئے اہم اعلان کر دیا

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے ،بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں،بدقسمتی سے کچھ مسلمان ممالک کشمیر کا زخم محسوس نہیں کررہے ،

    چکوٹھی جانے والے پاکستانی صحافیوں کو چناری کے مقام پر روک دیا گیا

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں،کشمیری ہیومن رائٹس آرگنائزیشن اور یواین کی طرف دیکھ رہے ہیں ،کشمیر دو ملکوں کا تنازع نہیں بلکہ آئیڈیالوجی ہے،مودی خطے کاہٹلر ہے ،ہمیں کشمیریوں کی مشکلات کو دنیا میں اجاگر کرنا ہے ،کشمیر میں بچے اسکول نہیں جاسکتے،خوراک کی سپلائی بند ہے ،مسئلہ کشمیر پر ہمیں متحد ہونا چاہیے ،کشمیر میں تاریخی کرفیو نافذ ہے

    ثابت ہوگیا بھارت دنیا سے حقائق چھپا رہا ہے، شاہ محمود قریشی

  • رانا ثناء اللہ نے منشیات سمگلنگ سے کتنی پراپرٹی بنائی؟ رپورٹ جاری

    رانا ثناء اللہ نے منشیات سمگلنگ سے کتنی پراپرٹی بنائی؟ رپورٹ جاری

    اے این ایف نے رانا ثنااللہ اور فیملی کے اثاثوں کی تفصیلات عدالت جمع کرادیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این ایف کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق راناثنااللہ کروڑوں کے پلاٹس،گھر،دکانیں اورگاڑیوں کےمالک ہیں، دستاویزات کے مطابق رانا ثنااللہ کے نام کروڑوں روپے مالیت کی 3 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں،فیملی ممبرز،قریبی عزیزوں کےنام 14 کمرشل پلاٹس ہیں

    عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق راناثنااللہ کی فیملی اورقریبی عزیزوں کےنام 50 سےزائد دکانیں ہیں ،راناثنااللہ ،بھائی اوروالدہ کے نام فیصل آباد میں 2 گھر،2کمرشل ہالز ہیں، رپورٹ کے مطابق راناثنااللہ ،فیملی ممبرزبھاری بینک اکاؤنٹس کے مالک ہیں

    اے این ایف کا کہنا ہے کہ راناثنا اللہ نے تمام پراپرٹی منشیات اسمگلنگ سے بنائی اے این ایف نے رانا ثناء اللہ اور انکی فیملی کے تمام اثاثے منجمد کرنے کی استدعا کی ہے۔

    رانا ثناء اللہ کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

    رانا ثناء اللہ کا ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی سی ڈی عدالت میں پیش کر دی،اس دوران فاضل جج نے رانا ثناءاللہ کو روسٹرم پر بلایا، رانا ثناءاللہ کی جانب سے بطور وکیل اعظم نزیر تارڑ اور فرہاد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلاء نے کہا کہ اے این ایف کی جانب سے جو دستاویزات دئیے جا رہے ہیں انھیں پڑھنے کا موقع دیا جائے .

    وکلاء کی جانب سے رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی جس پر اینٹی نارکوٹکس حکام نے دلائل کے لیے وقت مانگ لیا، عدالت نے درخواست ضمانت پر 28 اگست تک بیل کی اپیل پر جرح کے لیے طلب کر لیا۔

    عدالت نے سی سی ٹی وی وڈیو کی سی ڈیزرانا ثنا اللہ سمیت دیگرملزمان کو فراہم کر دیں ،عدالت نے آیندہ سماعت پر اے این ایف حکام کو ہر صورت کیس کا ریکارڈ پیش کرنےکاحکم دیا اور رانا ثناء اللہ کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی.عدالت نے رانا ثناء اللہ کو 7 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا.  .

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی
    وزارت اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا. اہم خبر

  • ٹویٹ اورپریس کانفرنسوں میں وعدوں اوراعلانات سے کب تک کام چلے گا ؟سراج الحق

    ٹویٹ اورپریس کانفرنسوں میں وعدوں اوراعلانات سے کب تک کام چلے گا ؟سراج الحق

    جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹویٹ اورپریس کانفرنسوں میں وعدوں اوراعلانات سے کب تک کام چلے گا .حکومت بتا دے

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، جماعت اسلامی 25 اگست کو کیا کرنیوالی ہے؟ سراج الحق نے بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیسا بٹورنا اورلوگوں کو نچوڑنا حکومت کی معاشی پالیسی بن چکی ہے ،حکومت ایک سال گزرنے کےباوجود معیشت کو ٹریک پر نہیں لاسکی،ہر پاکستانی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سےپریشان اوربدحال ہے،ٹویٹ اورپریس کانفرنسوں میں وعدوں اوراعلانات سے کب تک کام چلے گا،عوام ریلیف چاہتے ہیں،مگرمہنگا ئی اور بےروزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

    بھارت نے اقوام متحدہ اورشملہ معاہدےکی خلاف ورزی کی،سراج الحق

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کہتی تھی کہ ایک سال مشکل ہے،عوام گھبرائیں نہیں،حکومت اب تک ملنے والے قرضوں اورامداد کی شرائط سے قوم کو آگاہ کرے،25اگست کو جماعت اسلامی پشاور میں کشمیر بچاؤمارچ کرے گی،کشمیر مارچ سےبھارت کو اندازہ ہو جائے گا کہ پاکستانی ہر مقابلے کے لیے تیار ہیں، کشمیر بچاؤمارچ بھارت کو پیغام دے گا کہ 22کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں،

    مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

    مودی سرکار کا کشمیریوں پر وار، کشمیری عوام ابھی تک بے خبر

  • وزیراعلیٰ پنجاب صحافیوں کو بھجوائے گئے آموں کا حساب دیں، جاوید بدر

    وزیراعلیٰ پنجاب صحافیوں کو بھجوائے گئے آموں کا حساب دیں، جاوید بدر

    تحریک انصاف کے رہنما نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پر تنقید کرتے ہوئے صحافیوں کو بھجوائے جانے والے آموں کا حساب مانگ لیا

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صحافیوں کو لاکھوں روپے کے آم کس کی جیب سے بھیجے ،وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جناب کے گھر تو لائٹ تک نہیں ،اپنے آپ کو ایک عام آدمی کہلوانے والا لاکھوں روپے کس طرح خرچ کرسکتا ہے

    جاوید بدر کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لگ رہا ہے کہ پنجاب حکومت ن لیگ کے نقش قدم پر چل رہی ہے ،اگر آم حکومتی خرچے پر بھیجے گئے ہیں تو عثمان بزدار پی ٹی آئی کے خیرخواہ نہیں ،ایسے محسوس ہوتا ہے کہ حکومتی شکل پی ٹی آئی کی ہے پر کرتوت سابقہ حکومتوں والے ہیں .

    اپنے ٹیکس کے پیسوں سے وزیروں کو نہیں پال سکتا،جاوید بدر نے حکومت کے خلاف دبنگ اعلان کر دیا

    جاوید بدر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم خالی خزانہ بھرنے میں لگے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب لاکھوں کے تحفے بھیج رہے ہیں،وزیراعلی کو اب یہ ثابت کرنا ہوگا کہ اُنھوں نے تحفے بھیجنے کی ضرورت کیوں محسوس کی.

  • بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے، فردوس عاشق اعوان

    بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے

    کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں گورنر پنجاب چودھری سرور کے ہمرہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسی ہفتے وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے، اسی ہفتے ایک دن کشمیریوں کے لئے بھی منایا جائے گا، مقبوضہ وادی میں کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکارہیں،وزیراعظم نے کشمیرکازکوسپورٹ کرنے کے لیے فوکل گروپ قائم کیا ہے

    فردوس عاشق اعوان نے کشمیری خواتین کے لئے اہم اعلان کر دیا

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے ،بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں،بدقسمتی سے کچھ مسلمان ممالک کشمیر کا زخم محسوس نہیں کررہے ،

    چکوٹھی جانے والے پاکستانی صحافیوں کو چناری کے مقام پر روک دیا گیا

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں،کشمیری ہیومن رائٹس آرگنائزیشن اور یواین کی طرف دیکھ رہے ہیں ،کشمیر دو ملکوں کا تنازع نہیں بلکہ آئیڈیالوجی ہے،مودی خطے کاہٹلر ہے ،ہمیں کشمیریوں کی مشکلات کو دنیا میں اجاگر کرنا ہے ،کشمیر میں بچے اسکول نہیں جاسکتے،خوراک کی سپلائی بند ہے ،مسئلہ کشمیر پر ہمیں متحد ہونا چاہیے ،کشمیر میں تاریخی کرفیو نافذ ہے

  • کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ ہرفورم پرکشمیرکی آواز بلند کریں گے،کرتار پورراہداری وعدے کے مطابق مقررہ وقت پرکھول دی جائے گی

    چکوٹھی جانے والے پاکستانی صحافیوں کو چناری کے مقام پر روک دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اوربربریت کی انتہاکردی ہے،مقبوضہ کشمیرمیں خوراک اورادویات کی شدید قلت ہے،ہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہرفورم پرکشمیرکی آواز بلند کریں گے،کرتارپورراہداری وعدے کے مطابق مقررہ وقت پرکھول دی جائے گی،کرتارپورراہداری کھولنا وزیراعظم عمران خان کا تاریخی اقدام ہے،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پلانٹ فار پاکستان یہ سلوگن پاکستان کی گلی گلی میں پہنچانے کی ضرورت ہے، دنیا کا آج سب سے بڑا چیلنج گلوبل وارمنگ ہے، درختوں کی عدم دستیابی سے آنے والی نسل کی بقا خطرے میں ہے، پانچ سال میں دس ارب درخت لگانے کا وزیراعظم نے اعلان کیا ہے تمام لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ درخت لگائیں.

    کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اسی ہفتے وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے، ایک دن کشمیریوں کے لئے منایا جائے گا، مقبوضہ وادی میں کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکارہیں،وزیراعظم نے کشمیرکازکوسپورٹ کرنے کے لیے فوکل گروپ قائم کیا ہے،بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے ،بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں،بدقسمتی سے کچھ مسلمان ممالک کشمیر کا زخم محسوس نہیں کررہے ،

  • نام نہاد خادم اعلیٰ نے ماضی میں کچھ نہیں کیا، فیاض الحسن چوہان

    نام نہاد خادم اعلیٰ نے ماضی میں کچھ نہیں کیا، فیاض الحسن چوہان

    پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان صاحبہ نے اپنی اور اپنے خاندان کی روایات کو زندہ رکھا ہوا،

    مریم صفدر نے ویڈیو کے لئے کس کو استعمال کیا، فیاض الحسن چوہان بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیگم صفدر اعوان صاحبہ نے اپنی اور اپنے خاندان کی روایات کو زندہ رکھا ہوا ہے،بیگم صفدر اعوان نے نیب ٹیم کو بتایا ان کے اکاوَنٹ میں پیسے ان کے دادا نے ٹرانسفر کرائے ،نیب ٹیم نے بتایا کہ پیسے 2008میں آئے آپ کےدادا 2004انتقال فرما گئے تھے،

    جوخون میں نہاتے ہیں وہی تاریخ بدلتے ہیں. فیاض الحسن چوہان کا مودی کو پیغام

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک سال کے دوران اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا،ان کی کارکردگی میں مائیکس کو ہاتھوں سے گرا کر ذوالفقار علی بھٹو بننے کی کوشش نہیں تھی،وزیر اعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو وسیم اکرم پلس کہا جواور انہوں نے ثابت کیا،ایک سال میں 14ہزارڈاکٹروں کی بھرتی ہوئی جس کےلیےواویلا کم اورکام زیادہ کیا

    اگر پاکستان یہ کام کر لے تو …بھارت کے لئے میزائل حملے سے بھی بڑا حملہ

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو بے وقوف بنانیوالے نام نہاد خادم اعلیٰ نے ماضی میں کچھ نہیں کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہر ادارے میں بہترین اصلاحات کی ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب نےترقیاتی بجٹ کا35 فیصد جنوبی پنجاب میں لگانے کااعلان کیا،

     

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

  • مری پریس کلب کے صدر سدھیر احمد عباسی نے پی ایف یو جے  کے صحافیوں کا استقبال کیا

    مری پریس کلب کے صدر سدھیر احمد عباسی نے پی ایف یو جے کے صحافیوں کا استقبال کیا

    مری پریس کلب کے  صدر سدھیر احمد عباسی کی قیادت میں پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے جھیکا گلی کے مقام پر ملک بھر سے پی ایف یو جے کے رہنما رانا عظیم کی قیادت میں آنے والے صحافیوں کا پرتپاک استقبال کیا اور اس موقع پر کشمیری قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی گئی اور مری کے صحافیوں کا ایک وفد لائن آف کنٹرول جانے کے لیے مظفرآباد روانہ ہو گیا

    یاد رہے کہ صحافیوں کاوفد لاہور سے پی ایف یو جے کی قیادت میں لاہور سے روانہ ہوا تھا۔ اسلام آباد میں مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان اور امین گنڈا پور نے صحافیوں سے ملاقات کی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا اس وقت خواب خوگوش کے مزے لے رہی ہے۔ ہم نے اس دنیا کو جگانا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان اس جدوجہد کو ایک تحریک کی شکل دینا چاہتے ہیں۔

    رانا عظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت کی وجہ سے کشمیر کامسئلہ امت مسلمہ کا مسئلہ بن چکا ہے۔ کشمیر ان شاءاللہ عمران خان اور باجوہ کی قیادت میں آزاد ہو گا۔ ملک بھر کے صحافیوں نے اب قلمی جہاد کے ساتھ ساتھ اصل جہاد کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صحافی سینے پر گولی بھی کھائیں گے اور ہندو فوجی کو ماریں گے بھی۔

  • مریم جیل میں اور کیپٹن ر صفدر کہاں؟ ن لیگی جان کر ہو جائیں حیران

    مریم جیل میں اور کیپٹن ر صفدر کہاں؟ ن لیگی جان کر ہو جائیں حیران

    لاہور سیشن کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرلی ہے، عدالت نے تھانہ اسلام پورہ پولیس سے کیپٹن (ر)صفدر کی رپورٹ طلب کرلی .

    سیش کورٹ نے 50 ہزار روپے مچلکےکے عوض کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت منظور کی .

    واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں کیپٹن ر صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ، مقدمہ تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ، گزشتہ روز احتساب عدالت کے باہر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور بدکلامی کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے.

    کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

    تھانہ اسلام پورہ میں پولیس حکام نے دفعہ 353، 186،147 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے، کیپٹن (ر) صفدر نے پولیس اہلکار سے لاٹھی چھین کر مارنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ لیگی کارکنوں کو مریم نواز کی گاڑی کے آگے سے ہٹنے پر لیگی کارکنوں نے پولیس سے ہاتھ پائی شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر اور 10 سے 15 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

     

    مریم نواز کے خلاف فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج کئے گئے ہیں، تھانہ سمن آباد میں مریم نواز ،کیپٹن ر صفدر سمیت 2 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں مسلم لیگ ن کے 2 اراکین قومی اسمبلی، سات اراکین‌ صوبائی اسمبلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے.