Baaghi TV

Category: لاہور

  • جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل، لاہور ہائیکورٹ میں ہو گا آج اہم اجلاس

    جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل، لاہور ہائیکورٹ میں ہو گا آج اہم اجلاس

    احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالہ سے لاہور ہائیکورٹ کا اجلاس آج ہو گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آج اجلاس کی صدارت کریں گے

    جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل ،سپریم کورٹ نے تمام درخواستیں خارج کر دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالہ سے لاہور ہائیکورٹ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سات ججز شامل ہیں، آج ہونے والے اجلاس کی صدارت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کریں گے جبکہ جسٹس مامون الرشید، جسٹس قاسم خان، جسٹس مظاہرعلی اکبر، جسٹس امین الدین، جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس شہزاد احمد بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کے حوالہ سے غور کیا جائے گا.لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    جج ارشد ملک ویڈیو کیس، مریم نواز نے ایف آئی اے کو کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    واضح رہے کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالہ سے دائر درخواستوں کے فیصلے میں کہا ہے کہ متعلقہ ویڈیو اور اس کے اثرات سے متعلق یہ موقع نہیں کہ عدالت مداخلت کرے ،جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل کیس کافیصلہ 15 پیراپرمشتمل ہے ،

    فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو سے متعلق فوجداری اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے،ایف آئی اے پہلے ہی اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے ،بالخصوص متعلقہ ویڈیو کاتعلق اسلام آباد میں زیر التوا اپیل سے ہے.

    دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.

    جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل، سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    جج ارشد ملک کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہےکہ دوران سماعت نمائندگان کے ذریعے بارہا رشوت کی پیش کش کی گئی اورتعاون نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔ مجھے کہا گیا کہ نواز شریف منہ بولی قیمت دینے کو تیار ہے. بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ فروری 2018 میں مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میری بطور جج احتساب عدالت تعیناتی کے کچھ عرصے بعد ہوئی، ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ انھوں نے سفارش کر کے مجھے جج لگوایا، ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھ موجود شخص سے تصدیق کرائی کہ میں نے چند ہفتے قبل تعیناتی کی خبر نہیں دی، میں نے اس دعوے کے بارے میں زیادہ سوچ بچار نہیں کی۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں مزید کہا کہ 16 سال پہلے ملتان کی ایک ویڈیو مجھے دکھائی گئی، ویڈیو کے بعد کہا گیا وارن کرتے ہیں تعاون کریں، ویڈیو دکھانے کے بعد دھمکی دی گئی اور وہاں سے سلسلہ شروع ہوا، سماعت کے دوران ان کی ٹون دھمکی آمیز ہوگئی، مجھے رائے ونڈ بھی لے جایا گیا اور نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی، نواز شریف نے کہا جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس پر تعاون کریں، نواز شریف نے کہا ہم آپ کو مالا مال کر دیں گے

  • بہترین کارکردگی کی وجہ سے  ڈی جی فوڈ اتھارٹی سیکرٹری ہیلتھ تعینات

    بہترین کارکردگی کی وجہ سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سیکرٹری ہیلتھ تعینات

    لاہور : بہترین کارکردگی کی وجہ سے حکومت نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ تعینات کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ زاہد زمان کے 31 اگست کو رخصت پر جانے سے عہدہ خالی ہونا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا اضافی چارج بھی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے پاس رہے گا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب کے چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) محمد عثمان کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ تعینات کردیا گیا ہے۔واضح رہے کیپٹن (ر) محمد عثمان ستائیسویں کامن کے پی اے ایس آفیسر ہیں۔ جون 2018 سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے عہدے پر تعینات ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان ڈی سی او لاہور کے علاوہ متعدد اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

  • اب نہیں ہوگے تبادے اور نہیں کریں‌گے بھرتی ، وزیراعلیٰ‌ کی طرف سے حکم آگیا

    اب نہیں ہوگے تبادے اور نہیں کریں‌گے بھرتی ، وزیراعلیٰ‌ کی طرف سے حکم آگیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے تمام تقریر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی۔یہ پابندی کب تک رہے گی اس کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا

    ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں‌تقرری اور تبادلے پر پابندی لگادی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کی تقری و تبادلہ پر پابندی عائد ہے تاہم ناگریز وجوہات یا انتظامی تبدیلی یا کسی ایسی پوسٹ پر تبادلہ کے لئے وزیراعلیٰ سے اجازت لینا ہو گی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے رات گئے ایسا حکم دیا کہ غریب عوام پریشان ہو گئی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے رات گئے ایسا حکم دیا کہ غریب عوام پریشان ہو گئی

    حکومت پنجاب نے تقرروتبادلوں پرپابندی عائد کردی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی، یہ پابندی تمام صوبائی محکموں میں عائد کی گئی ہے، تقرروتبادلوں پرپابندی کا اطلاق فوری ہوگا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پرسروسزاینڈجنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،جس کے مطابق صوبہ پنجاب میں تقررو تبادلوں پر مکمل اور فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،اب کسی محکمے میں نہ تو کوئی تبادلہ ہو گا اور نہ ہی کوئی نئی تقرری ہو گی، پابندی کا نوٹفکیشن چھٹی والے دن اتوار کو کیا گیا،

  • وکیل کو شوکاڑ نوٹس کیوں بھیجا ؛ لاہور ہائیکورٹ بار کا کل ہڑتال کا اعلان

    وکیل کو شوکاڑ نوٹس کیوں بھیجا ؛ لاہور ہائیکورٹ بار کا کل ہڑتال کا اعلان

    لاہور : ہڑتال ، ہڑتال اور ہڑتال وکلا نے ایک بار پھر ہڑتال کی کال دے دی اطلاعات کے مطابق پاکستان بار، پنجاب بار کونسل اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کل مکمل ہڑتال کی کال، وائس چیئرمین پاکستان بارسید امجد شاہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس دیئے جانے کے خلاف ہڑتال کی جائے گی، صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمن چوہدری اور دیگر نے وکلا سے رابطے شروع کر دیئے۔ وکلاء تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ وائس چیئرمین پاکستان بار کو دیا گیا توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

    وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چوہدری شاہنواز اسماعیل گوجر نے کہا کہ پاکستان بار کونسل کی کال پر صوبہ پنجاب میں بھی عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔وائس چیئرمین پاکستان بار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ بار میں دن گیارہ بجے جنرل ہاؤس اجلاس بھی ہوگا۔ جنرل ہاؤس اجلاس کی صدارت صدر بار حفیظ الرحمن چوہدری کریں گے۔

  • شریف ماں باپ کا بیٹا حمزہ ؛ برے دوستوں کی محفل کی بھینٹ چڑھ گیا ،  آئس نشہ کی لت نے ابدی نیند سلا دیا

    شریف ماں باپ کا بیٹا حمزہ ؛ برے دوستوں کی محفل کی بھینٹ چڑھ گیا ، آئس نشہ کی لت نے ابدی نیند سلا دیا

    لاہور : شریف ماں باپ کے بیٹے کو برے دوستوں کی صحبت نے برباد کرکے رکھ دیا ، ماں باپ کو بھی بیٹے کی نشئی ہونےکے طعنوں نے جہاں پریشان کر رکھا تھا وہاں وہی بیٹا ہمیشہ کے لیے داغ فراق دے گیا ، اطلاعات کے مطابق دوستوں کی بار بی کیو پارٹی آئس ڈرگ کی نذر ہو گئی، جوہر ٹاؤن کا رہائشی سیکنڈ ایئر کا طالب علم حمزہ محمود نشے کی زیادتی کے سبب دم توڑ گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق شہر ڈرگ کا مکروہ دھندا کرنے والوں کے حوالے، پولیس ، انتظامیہ اورعوامی نمائندے بدستور خواب خرگوش میں۔ سیکنڈ ایئر کے طالب علم حمزہ نے دوستوں کی جانب سے مجبور کرنے پر آئس نشہ لیا اور زندگی کی بازی ہار بیٹھا۔ جوہرٹاؤن پولیس نے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتار کرلیا۔

    دوسری طرف حمزہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس کی نااہلی کے باعث ان کے بچے کی جان چلی گئی، شہر میں آئس کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔حمزہ کے ورثا نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ اس نشے کے خلاف کارروائی کرکے اس کا خاتمہ کرے

  • عمران خان نڈر، بہادر وزیراعظم ، کشمیر کو لیئے بغیر پیچھے ہٹنے والا نہیں ، قوم کے اعتماد پر پورا اترے گا ، ہمایوں اختر

    لاہور :وزیراعظم عمران خان ایک بہادر ، نڈر اور حوصلے والا انسان ہے وہ اپنی قوم کو کبھی بھی مایوس نہیں کرے گا، اب عمران خان کشمیر کی آزادی سے پیچھے نہیں ہٹے گا، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نےایک تقریب میں کیا

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر جس طرح پوری دنیا کو انگیج کیا ہے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور اسی وجہ سے بھارت میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے معیشت پر کوئی توجہ نہیں دی اور اس کے برعکس اپنی اور اپنے بچوں کی ترقی اور خوشحالی کو ترجیح دی گئی،

    ہمایوں اختر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آنے کے بعد معیشت کی ترقی کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے اورآج ہماری معیشت کو سمت مل چکی ہے اور انشا اللہ وہ وقت آئے گا جب پاکستان کا شمار ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہوگا۔

    ۔

  • ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

    ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

    ڈولفن سکواڈ اورپی آر یوکے جوان دوران محرم موثر پٹرولنگ کے ذریعے امن و امان یقینی بنائیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان
    ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری۔

    تفصیلات کے مطابق ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور نے بتایا کہ ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام576کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔ 150 گاڑیوں،01 لاکھ 22 ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں اور80 ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ .دورانِ کارروائی01 کار،33موٹر سائیکلیں،36موبائل فونزاور01لاکھ 62 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد۔ بدوران گشت ملزمان سے29 پسٹلز،02 رائفلز،09 میگزین اورگولیاں برآمد کیں۔

    مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے89 افراد کی مدد کی۔ اس موقع پر10 وہیکلز،88موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند اور197 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔جعلی نمبرپلیٹس والی03 گاڑی اور09 موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔

    ون ویلنگ میں 36،ہوائی فائرنگ 02، آتش بازی میں 08 اورپتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر06 ملزمان کو گرفتار کیا۔بلال ظفر
    دورانِ پٹرولنگ19عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

  • محرم الحرام میں امن و امان کے لیے سیکورٹی فورس کی تعیناتیاں شروع

    محرم الحرام میں امن و امان کے لیے سیکورٹی فورس کی تعیناتیاں شروع

    لاہور : ملک بھر میں‌ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال کو بہتر رکھنے اور قابو میں کرنے کے لیے سیکورٹی اداروں سے افرادی قوت کے لیے تفصیلات طلب کرلی ہیں ، اطلاعات کے مطابق اس فیصلے کے مطابق محرم الحرام کے دوران کس ضلع میں کتنی فوج کی ضرورت ہے؟ محکمہ داخلہ نے تفصیلات مانگ لیں۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز اور ڈی سی کولکھا ہے کہ وہ محرم کے جلوسوں کی سکیورٹی کو چیک کرنے کےلئے حساس مقامات کا ڈیٹا دیں اور یہ بھی بتائیں کہ کس ضلع میں کتنی فوج کی ضرورت ہے اور کس کس ضلع اور کس کس شہر میں موبائل فون کے بند کرنے کی ضرورت ہے

  • قائداعطم محمد علی جناح کے سپاہی جناح کا پاکستان مانگتے مانگتے دنیا ہی چھوڑ گئے

    قائداعطم محمد علی جناح کے سپاہی جناح کا پاکستان مانگتے مانگتے دنیا ہی چھوڑ گئے

    لاہور : قائداعظم محمد علی جناح کے نڈر سپاہی اور تحریک پاکستان کے طالب علم رہنما جناح کا پاکستان مانگتے مانگتے دنیا ہی رخصت ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق تحریک پاکستان کے متحرک کارکن ”جناح کے پاکستان“ کا مطالبہ کرتے کرتے جہان فانی سے کوچ کر گئے، اکرام الحق نے قائد اعظم کے ساتھ یادگار وقت گزارا تھا اور پھر نوے سالہ اکرام الحق لبرٹی گول چکر پر عوامی شعور کو جگاتے جگاتے جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔

    لاہوریے تو جانتے ہی ہیں کہ گزشتہ چھ سال سے لاہور کے مختلف علاقوں میں ”مجھے جناح کا پاکستان چاہئے“ کا پلے کارڈ لیکر کھڑا ہونا انکا معمول تھا۔ان کی اہلیہ بتاتی ہیں کہ اکرام الحق قائد اعظمؒ کے نڈر سپاہی اور طالب علم لیڈر تھے اور ممدوٹ ہاﺅس کے باہر قائد اعظمؒ کی حفاظت کیا کرتے تھے۔

    اہلیہ اور دیگر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اکرام الحق نے قا ئد اعظم کے شانہ بشانہ تحر یک پا کستان میں بھر پور کر دار ادا کیا، ان کے بیٹے بتاتے ہیں کہ وہ جس پاکستان کا خواب دیکھتے تھے وہ تو سرے سے موجود ہی نہیں رہا،چاہتے تھے کہ جس مقصد کیلئے قائد اعظم نے پاکستان بنایا وہ مقصد حاصل ہو۔