Baaghi TV

Category: لاہور

  • سرکاری ہسپتالوں میں مزید بہتری لا کر انہیں مثالی علاج گاہ بنایا جائے گا،ڈپٹی کمشنرخانیوال

    سرکاری ہسپتالوں میں مزید بہتری لا کر انہیں مثالی علاج گاہ بنایا جائے گا،ڈپٹی کمشنرخانیوال

    سرکاری ہسپتالوں میں مزید بہتری لا کر انہیں مثالی علاج گاہ بنایا جائے گا،ڈپٹی کمشنرخانیوال

    خانےوال ۔ 30 جولائی (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمدچوہدری نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال کے سرکاری ہسپتالوں کے انتظامی امور اور سروسز میں مزید بہتری لا کر انہیں مثالی علاج گاہ بنایا جائے گا، محکمہ صحت کے افسران ہیلتھ کونسلوں کے فنڈز کو استعمال میں لاکر بنیادی ضروریات اورطبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ مریضوں کو علاج معالجہ کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ا نہوں نے یہ بات ہیلتھ کونسل ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال ، ایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر چوہدری ، ڈاکٹرمحمد رفیع سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نئی او پی ڈی کے عقب میں قائم باءونڈری وال پر خار دار لگانے،ٹوٹی ہوئی ٹائلوں کی مرمت ، ہسپتال کی روشوں پر سفید اور زرد مارکنگ ;47; لائننگ،طبی آلات کی معمولی مرمت سمیت دیگر کاموں کی منظوری دی گئی ۔

  • 14 اگست : جشن آزادی کے حوالے سے تھیٹر فیسٹیول کا آغاز

    14 اگست : جشن آزادی کے حوالے سے تھیٹر فیسٹیول کا آغاز

    لاہور : 14 اگست یوم آزادی کی تقریبات، لاہور آرٹس کونسل میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریبات کے حوالے سے الحمرا آرٹ سینٹر میں تھیٹر فیسٹیول کا آغاز ہو گیا، 6 روزہ ڈراما فیسٹیول کے پہلے روز ڈراما پرمیشور سنگھ پیش کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں‌الحمرا آرٹ سینٹر میں 6 روزہ ڈراما فیسٹیول کے پہلے روز ماس تھیٹر کے ڈراما پرمیشور سنگھ کو پیش کیا گیا۔ ڈرامے کی کہانی برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے وقت کی ہے جب مسلمانوں اور سکھوں کے درمیان آپسی بھائی چارے اور جھگڑوں کو نمایاں کیا گیا۔

    دوسری طرف انتظامیہ نے لوگوں کی دلچسپی سے متعلق رپورٹ دیتےہوئے کہا ہے کہ فیسٹیول کے پہلے روز شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ڈراما دیکھا۔ جشن آزادی کی ثقافتی تقریبات کے حوالے سے تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند بات ہے اس سے شائقین کو تفریح بھی ملے گی۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان، وائس چانسلرزکی مدت ملازمت میں توسیع ایکٹ2012 کے منافی ہے، ڈاکٹر سرتاج عالم

    ڈیرہ اسماعیل خان، وائس چانسلرزکی مدت ملازمت میں توسیع ایکٹ2012 کے منافی ہے، ڈاکٹر سرتاج عالم

    ڈیرہ اسماعیل خان، وائس چانسلرزکی مدت ملازمت میں توسیع ایکٹ2012 کے منافی ہے، ڈاکٹر سرتاج عالم

    ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 30 جولائی ( اے پی پی )وائس چانسلرزکی مدت ملازمت میں توسیع ایکٹ2012 کے منافی ہے، فپواسا راست اقدام کرنے پر مجبور ہوگی، کرپٹ مافیا کو مزید توسیع دینا اداروں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر سرتاج عالم صدر فیڈریشن آف آل پاکستان ایکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے پی چیپٹر نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی،اور ایبٹ آباد یونیورسٹی کے سابقہ وائس چانسلرز کیونکہ اعلیٰ حکام کے من پسند ہیں اس لئے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی آسامی کو مشتہر نہیں کیا گیا ہے اور دوسری طرف سابقہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر سرور، جن پر کرپن کے الزامات ہیں اور گورنر سپشل انکوائری کمیٹی کی سفارشات میں ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، ان کو مزید توسیع دینا اداروں کے ساتھ مزاق ہو گا اور ایکٹ 2012 کی صریحاً خلاف ورزی ہو گی، فپواسا ان اقدامات کی بھرپور مزاحمت کریگی اور ان غیر قانونی اقدامات کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

  • وزیر اعظم عمران خان قوم سے کئے ہوئے وعدے پورے کر رہے ہیں ، ایم پی اے ملک شاہ محمد خان

    وزیر اعظم عمران خان قوم سے کئے ہوئے وعدے پورے کر رہے ہیں ، ایم پی اے ملک شاہ محمد خان

    وزیر اعظم عمران خان قوم سے کئے ہوئے وعدے پورے کر رہے ہیں ، ایم پی اے ملک شاہ محمد خان

    بنوں ۔ 30 جولائی (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف پی کے89بنوں کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے کئے ہوئے تین بڑے وعدے پورے کئے ہیں مولانا فضل الرحمن کے بغیر حکومت بنائی ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت کرپشن پر بڑے بڑے سیاستدانوں کو جیلوں میں بند کردیا ہے اور امریکہ سمیت تمام ممالک میں پاکستان کو عزت دی ہے اور باقی وعدے بھی انشاء اللہ جلد پورے کریں گے موجودہ مہنگائی کی ذمہ داری سابقہ حکومتوں پر عائد ہوتی ہے سابقہ حکمرانوں کے کرپشن کی وجہ سے پاکستان قرضوں کے دلدل میں ڈوب گیا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک عظم فلاحی ریاست بنے گا وزیر اعظم عمران خان نے مشکل وقت میں اقتدار سنبھالا ہے لیکن ان کا حوصلہ بلند ہے اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج عوام کے مسائل کے حل کیلئے نہیں بلکہ جمہوری نظام کی گاڑی کو پٹڑی سے اتارنے کیلئے ہے لیکن عوام کے سامنے ان کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے 25مئی کی طرح اکتوبر کا ڈرامہ بھی فلاپ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ اقتدار پرست علماء وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دن رات ناکام سازشیں کررہے ہیں مولانا فضل الرحمن اقتدار سے الگ ہونے پر ماہی بے آب کی طرح تڑپ رہے ہیں اور ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں کہ وہ کسی طرح بھی ایوان اقتدار کا مکین بنے لیکن انشاء اللہ 2023 میں بھی ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی جب تک عمران خان زندہ ہیں کوئی کرپٹ سیاستدان نہیں بچے گا ۔

  • سرکاری ہسپتالوں میں مزید بہتری لا کر انہیں مثالی علاج گاہ بنایا جائے گا،ڈپٹی کمشنرخانیوال

    سرکاری ہسپتالوں میں مزید بہتری لا کر انہیں مثالی علاج گاہ بنایا جائے گا،ڈپٹی کمشنرخانیوال

    سرکاری ہسپتالوں میں مزید بہتری لا کر انہیں مثالی علاج گاہ بنایا جائے گا،ڈپٹی کمشنرخانیوال

    خانےوال ۔ 30 جولائی (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال کے سرکاری ہسپتالوں کے انتظامی امور اور سروسز میں مزید بہتری لا کر انہیں مثالی علاج گاہ بنایا جائے گا، محکمہ صحت کے افسران ہیلتھ کونسلوں کے فنڈز کو استعمال میں لاکر بنیادی ضروریات اورطبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ مریضوں کو علاج معالجہ کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ا نہوں نے یہ بات ہیلتھ کونسل ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال ، ایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر چوہدری ، ڈاکٹرمحمد رفیع سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نئی او پی ڈی کے عقب میں قائم باءونڈری وال پر خار دار لگانے،ٹوٹی ہوئی ٹائلوں کی مرمت ، ہسپتال کی روشوں پر سفید اور زرد مارکنگ ;47; لائننگ،طبی آلات کی معمولی مرمت سمیت دیگر کاموں کی منظوری دی گئی ۔

  • شہریوں کی طرف سے ویڈیو کے ذریعے کی گئی شکایات کے ازالے کا سلسلہ شروع

    شہریوں کی طرف سے ویڈیو کے ذریعے کی گئی شکایات کے ازالے کا سلسلہ شروع

    شہریوں کی طرف سے ویڈیو کے ذریعے کی گئی شکایات کے ازالے کا سلسلہ شروع

    ملتان ۔ 30 جولائی (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے شہریوں کی طرف سے ویڈیو کے ذریعے کی گئی شکایات کے ازالے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایک شہری کے ویڈیو پیغام میں کچرے اور گندگی کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سالڈ ویسٹ کمپنی کو فوری طور پر ہیڈ محمد والا روڈ سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اٹھانے اور کچرا پھینکنے اور اسے آگ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کیں ۔ ہدایت ملنے پر کمپنی انتظامیہ نے بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے کچرا اٹھا کرگندگی سے متاثرہ جگہ کو ہموار کر دیا ہے ۔ یاد رہے کہ تنویر نانڈلہ نامی نوجوان نے ویڈیو میں نادرن بائی پاس سے ہیڈ محمد والا جانے والے روڈ پر گندگی کی شکایت کی تھی ۔ یہ وائرل ویڈیو ڈپٹی کمشنر تک پہنچی جس کا نوٹس لیا گیا ۔ شکایت کا ازالہ ہونے پر تنویر نانڈلہ نے اپنے فیس بک پیج پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

  • ادارے کے استحکام کے لیے سیلف انکم میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے

    ادارے کے استحکام کے لیے سیلف انکم میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے

    ادارے کے استحکام کے لیے سیلف انکم میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے

    ملتان ۔ 30 جولائی (اے پی پی)ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر زاہد اکرام نے کہا ہے کہ پارکس میں بحالی اور سہولیات کی فراہمی تیزی سے جاری ہے، اس سلسلے میں زیب النساء پارک کا بجلی میٹر بحال کردیا گیا ہے ۔ امیرآباد پارک میں گھاس اور پودوں کی شجرکاری، تراش خراش اور ڈینگی سروے مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دولت گیٹ گرین بیلٹ پر صفائی اور مٹی کی بھرائی کا عمل جاری ہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ پارکس میں بحالی و سہولیات کی فراہمی مشن ہے جس کو مشن سمجھ کر سرانجام دے رہے ہیں ۔ پارکس بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مون سون اور شجرکاری کے لیے موافق موسم کی آمد آمد ہے جس کے لیے مکمل تیاری کر لی گئی ہے اور اب بھرپور انداز سے شجرکاری کریں گے ۔ گرین بیلٹس کو شجرکاری کے لیے موافق بنانے کے لیے صفائی اور تراش خراش کا عمل جاری ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ ادارے کے استحکام کے لیے سیلف انکم میں اضافہ ناگزیر ہے جس کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ۔ ادارے کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ اگست میں پبلسٹی ٹھیکہ 2019-20ء کی کامیاب بولی کے لیے پر امید ہیں آمدنی سے ادارے کو مالی تقویت ملے گی ۔

  • 28 پولیس افسران کی رپورٹ منظر عام پر، ایسے الزامات کہ سن کر حیران رہ جائیں گے

    28 پولیس افسران کی رپورٹ منظر عام پر، ایسے الزامات کہ سن کر حیران رہ جائیں گے

    سی سی پی او لاہور آفس سے 28 پولیس افسران کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر آئی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ متعدد ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز مبینہ طور پر فحاشی کے اڈے چلوانے, جواء خانہ اور منشیات فروشوں کے ساتھ ملوث پائے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او کے عمران خان کے وژن پر چلتے ہوئے اس اقدام کو عوامی حلقوں نے خوب سراہا ہے لیکن رپورٹ کے وائرل ہونے پر متاثرہ پولیس افسران نے اپنے نام لسٹ سے نکلوانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دیئے ہیں،

    کہاجا رہا ہے کہ کرپشن کی رپورٹ کے زمرے میں آنے والے پولیس افسران کے اعلی پولیس افسران سے تعلقات اور سیاسی مداخلت اس معاملے پر سی سی پی او کے لئے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں، ادھر لسٹ میں موجود ایک ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ یہ لسٹ جعلی ہے جبکہ اس پر مراسلہ نمبر واضح ہے،

  • سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنے والے طلباء کا ریسکیو 1122 فیصل آباد کے مرکزی دفتر کا دورہ،

    سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنے والے طلباء کا ریسکیو 1122 فیصل آباد کے مرکزی دفتر کا دورہ،

    سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنے والے طلباء کا انسٹرکٹرز کے ہمراہ ریسکیو 1122 فیصل آباد کے مرکزی دفتر کا دورہ، ورکنگ امور کے بارے میں آگاہی حاصل کی

    فیصل آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنے والے طلباء نے منگل کے روز انسٹرکٹرز کے ہمراہ ریسکیو1122 فیصل آباد کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور ریسکیو 1122کے ورکنگ امور کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔ اس موقع پر ریسکیو ایمرجنسی آفیسر، سیفٹی آفیسر اور انسٹرکٹرز نے سول ڈیفنس کے طلباء کو بریفنگ بھی دی ۔ اپنے دورہ کے دوران 100 کے قریب طلباء نے سول ڈیفنس فیصل آباد کے لیڈنگ فائرمین، فائرپریوینشن اینڈ سیفٹی کے شعبہ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ معلوماتی دورے کے دوران طلباء کےلئے ایمرجنسی آلات کی نمائش کے اہتمام کے ساتھ ساتھ انہیں کنٹرول روم ، وہاں موصول ہونے والی ایمر جنسی اطلاعات اور فوری ریسکیو سروس کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی ۔ اس دوران ریسکیو ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود ریسکیو سیفٹی آفیسر طارق صدیق اور ریسکیو انسٹرکٹرز نے طلباء کو ایمرجنسی میں آلات کے استعمال اور ایمرجنسی حالات میں نبرد آزما ہونے سے متعلق آگاہ کیا ۔ بعد ازاں سول ڈیفنس کے انسٹرکٹرز اور طلبہ نے ریسکیو1122 کے ایمرجنسی آلات اور ایمرجنسی ہینڈلنگ پر بریفنگ کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دورہ سے انہیں اپنی سکل کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔

  • فیصل آباد پولیس، رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 19228 مقدمات درج

    فیصل آباد پولیس، رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 19228 مقدمات درج

    فیصل آباد پولیس، رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 19228 مقدمات درج

    فیصل آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) فیصل آباد پولیس نے رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دورا ن جنوری سے جون تک19228مقدمات درج کئے ہیں ۔ سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے منگل کے روز اے پی پی کو بتایاکہ ماہ جنوری میں 2711 ، فروری میں 4219 ، مارچ میں 3342 ، اپریل میں 3124 ،مئی میں 2929 اور جون میں 2903مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ عرصہ کے دوران کرائم برخلاف اشخاص کے مجموعی طور پر 2024مقدمات درج کئے گئے جن میں جنوری میں 250 ، فروری میں 302 ، مارچ میں 375 ، اپریل میں 334 ،مئی میں 349 اور جون میں 414مقدمات درج کئے گئے ۔ انہوں نے بتایاکہ اسی عرصہ کے دوران کرا ئم برخلاف پراپرٹی کے مجموعی طور پر 3205مقدمات درج کئے گئے جن میں جنوری میں 505 ، فروری میں 472 ، مارچ میں 3577 ، اپریل میں 519 ،مئی میں 570 اور جون میں 562مقدمات درج کئے گئے ۔ انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد پولیس نے لوکل اینڈ سپیشل لا ء کے تحت مجموعی طو ر پر 8227مقدمات کا اندراج کیا جن میں جنوری کے 894 ، فروری کے2609 ، مارچ کے1387 ، اپریل کے1217 ،مئی کے1103 اور جون کے1017مقدمات شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ متفرق کرائم کے کھاتے میں مجموعی طور پر 5772مقدمات درج ہوئے جن میں جنوری میں 1062 ، فروری میں 836 ، مارچ میں 1003 ، اپریل میں 1054 ،مئی میں 907 اور جون میں 910مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔