Baaghi TV

Category: لاہور

  • پولیس والے بھی شہید ہوتے ہیں ، آئی جی پنجاب کو یہ کیوں اور کب کہنا پڑا ؟

    پولیس والے بھی شہید ہوتے ہیں ، آئی جی پنجاب کو یہ کیوں اور کب کہنا پڑا ؟

    لاہور: ملک میں‌امن واما ن کو قائم رکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی شہید ہوجاتے ہیں اور ان کی یہ قربانیاں معمولی نہیں‌ہیں. اپنے عزیز ہم وطنوں کو محفوظ رکتھے ہوئے سیکڑوں پولیس اہلکار شہادت کا منصب پا چکے ہیں . ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے لاہور میں آج یوم شہدا پولیس کی تقریب کے انعقاد کے دوران کیا .

    آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے اس موقع پر کہا ہے کہ پولیس فورس اپنے 500 شہداء کی وارث ہے، کوئی اہلکار شہید ہو تو لگتا ہے میرے جسم کا کوئی عضو کٹ گیا، پر عزم اور بہادر فورس کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے، شہداء کے عظیم خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    اپنے پیغام میں آئی جی نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننے والے پولیس جوانوں کو قوم کا سلام ، پولیس کے یوم شہداء کے حوالے سے آئی جی نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے تحفظ کیلئے پولیس کا ہر جوان جان قربان کرنے کیلئے تیار رہتا ہے،

    آئی جی نے مزید کہا کہ میری درخواست پر حکومت پنجاب نے پولیس کے منجمد الاؤنسز بحال کیے، شہداء کے خاندانوں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کیا گیا، شہداء کے خاندانوں میں چیک بھی تقسیم کردیئے گئے، مجھے کسی صورت شہداء کی فیملیز سے الگ نہ سمجھا جائے۔

    یاد رہے کہ شہید ہونے والے اہلکاروں کی یاد میں آج یوم شہداء پولیس منایا جا رہا ہے،
    انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے مسائل کے حل کیلئے سنٹرل پولیس آفس یں ایک ڈی آئی جی رینک کا آفیسر تعینات کیا گیا جبکہ شہداء کے خاندانوں کیلئے میں خود بھی ہمہ وقت موجود ہوں، پولیس کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • روٹی یونین والے پھردھمکیاں دینے لگے ، حکومتی رٹ غائب

    روٹی یونین والے پھردھمکیاں دینے لگے ، حکومتی رٹ غائب

    لاہور: حکومت کی طرف سے سبسڈی دینے کے باوجود روٹی نان کی قیمتوں میں کمی نہیں ہورہی ، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے ایک بارپھر روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا عندیہ دیدیا۔

    روٹی نان ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے کہا ہے کہ حکومت کی تندروں کے لئے ڈیڑھ ارب کی سبسڈی دینے کی پالیسی واضح نہیں، جبکہ آٹے کی قیمت میں بھی تاحال کمی نہیں ہو سکی، اس لئے کل پیرکواجلاس بلالیا ہے، جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    آفتاب گل نے کہاکہ حکومت حقیقی معنوں میں عوام کو سستی روٹی فراہم کرنا چاہتی ہے تو تندروں کے لئے 700 روپے فی یونٹ گیس اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 770 روپے میں فراہم کرے۔

  • گورنر پنجاب کا شہدائے پولیس تقریب سے خطاب، شہدا کو خراج تحسین پیش کیا

    گورنر پنجاب کا شہدائے پولیس تقریب سے خطاب، شہدا کو خراج تحسین پیش کیا

    گورنر پنچاب چودھری سرور کا یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب پولیس کی قربانیوں کو سراہا.

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنچاب چودھری سرور نے یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور ہماری فورسز نے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں.دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے۔ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے. اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہدا کی فیملیز میری فیملیز ہیں ان کی ہر ضرورت کو اپنی فیملی کی طرح پورا کروں گا.شہادت ایک اعزاز ہے ہمارے افسران اورسپاہیوں نے اپنی جانیں پیش کر کے اپنی مادر وطن کے لیے دفاع کا کام کیا ہے.

    لاہور کے علاوہ ملک کےدیگر علاقوں میں بھی ایسی تقریبات کا اہتمام کیا گیا.جہاں اہم سیاسی ، شخصیات نے شرکت کی اورپولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے.

  • منشا بم واقعی ہی بم ، پولیس اہکارنوکری سے فارغ

    منشا بم واقعی ہی بم ، پولیس اہکارنوکری سے فارغ

    لاہور: منشا بم واقعی بم ثابت ہوا ، پولیس والے بھی ڈرتے ہیں اس بم سے ، تازہ ترین واقعہ میں‌ایل ڈی اے نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم اور اس کے بیٹے کو پروٹوکول دینے پر تین ملازمین کو معطل کردیا۔

    اطلاعت کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے تین ملازمین کو معطل کردیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں ون ونڈو سیل پر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد عزیز، قائداعظم ٹاؤن میں تعینات اسسٹنٹ نعیم اللہ اور ڈی جی سیل کا نائب قاصد قاسم عباس شامل ہیں۔

    منشا بم کو پروٹوکول دینے کے حوالے سے کی جانے والی انکوائری رپورٹ کے مطابق ایل ڈی اے کے دفتر میں منشا بم کا داخلہ بند ہونے اور سکیورٹی گارڈز کی طرف سے اسے روکے جانے کے باوجود اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد عزیز خود جاکر منشا بم اور اس کے بیٹے کو ون ونڈو سیل پر لے آئے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ باقی دونوں ملازمین نے بھی اس کے ون ونڈو سیل میں داخل ہونے میں مدد کی جس پر ڈائریکٹر جنرل نے ایکشن لیا، ان ملازمین کو پیڈا ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

  • وہی پولیس ، پرانی عادتیں‌ ، تھانے ماڈل ، اصطلا حیں‌ بدل گئیں ، مگر عادتیں‌ نہ بدل سکیں‌

    وہی پولیس ، پرانی عادتیں‌ ، تھانے ماڈل ، اصطلا حیں‌ بدل گئیں ، مگر عادتیں‌ نہ بدل سکیں‌

    لاہور: پنجاب حکومت نے ماڈل تھانوں کے قیام کا اعلان کرکے حیران کردیا ہے کہ یہ کیسی تبدیلی ہے کہ جب وہی پولیس اہلکار رہیں گے جن کی وجہ سے پولیس بدنام ہے اور وہ اپنی کرپشن اور ظلم کی وجہ سے مشہور ہیں‌تو پھر عمارت کو رنگ کرنے یا تختیاں لگانے سے کون سی تبدیلی آجائے گی .

    پولیس کا اپنا کلچر اپنی جگہ مگر حکومت نے اس کے باوجود ماڈل تھانوں کے بعد تھانوں کو اپ گریڈ کرنے کا ایک اور منصوبہ، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاہے کہ ابتدائی طور پر پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر لاہور میں تھانوں کا انتخاب کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ”بیک ٹو دی بیسک” کے نام سے نئے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے، ان تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کے ساتھ فسیلٹیشن ڈیسک بنایا جائے گا، جہاں انویسٹی گیشن ونگ اور آپریشنز ونگ کے ڈیوٹی افسربھی تعینات ہوں گے,جو ہر آنے والے سائل کے مسائل کا فوری ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی مدد بھی کریں گے۔

    پولیس کے اعلیٰ‌حکام کے مطابق ابتدائی طور پر اس پروجیکٹ میں‌ 6 تھانوں میں بادامی باغ ، رائیونڈ سٹی، ڈیفنس اے، مناواں، کاہنہ اور اقبال ٹاون تھانہ شامل ہیں

  • شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے "یوم شہدائے پولیس” منایا جارہاہے

    شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے "یوم شہدائے پولیس” منایا جارہاہے

     

    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے۔ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے پولیس کے شہداء کے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس آج اپنے 15 سو شہداء ساتھیوں سے محروم ہے لیکن اس کے باوجود پنجاب پولیس صوبے کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

    اس موقع پر سی ٹی او ٹریفک پولیس لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے شہید احمد مبین کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

    سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ احمد مبین شہید نے اپنی جان قربان کر کے پولیس کے نام کو اعلی مرتبہ دیا، تجدید عہد ہے کہ ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج یوم شہدائے پولیس ہے۔

    شہباز گل نے کہا کہ شہداء نے جانوں کی قربانیاں دے کر ہمیں چین سے سونے دیا، ہمیں شہداء کی فیملیوں کی حوصلہ افزائی اور خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔خیبرپختونخوا کے پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صوبہ بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے جبکہ اس سلسلے میں مرکزی تقریب رات 8 بجے پشاور میں منعقد ہوگی۔

    ترجمان پولیس کے مطابق 20 سال کے دوران خیبرپختونخوا پولیس کے 1726جوانوں کا وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔

  • ہائے میرا بچہ ! ماں کی ممتا نے سب کو رلا دیا

    ہائے میرا بچہ ! ماں کی ممتا نے سب کو رلا دیا

    لاہور : ہائے میرا بچہ ، ماں کی ممتا نے سب کو رلا دیا .تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال کے سامنے ایک ماں نے اس وقت دھرنا دے دیا جب اس کے بچے کو طبی امداد نہ مل سکی تو اس کی بے قراری پر سیکورٹی گارڈ نے بھی اس عورت کو ڈاکٹر کے پاس نہ جانے دیا

    اس ماں نے جب مجبور ہوکر باہر فیروز روڈ پر دھرنا دیا تو اس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا . بعد ازاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی اہلکار کے خلاف کارروائی اور بچے کو بہترین علاج فراہم کرنے کی یقین دہانی پر خاتون نے ایک گھنٹے بعد احتجاج ختم کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق گلگت کی رہائشی خاتون عائشہ بی بی اپنے بیٹے کے علاج کیلئے چلڈرن ہسپتال آئی اور بیٹے کے علاج پر توجہ نہ دینے پر واویلا کیا تو مبینہ طور پر ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ نے خاتون سے بدتمیزی اور دست درازی کی جس پر دلبرداشتہ خاتون نے فیروز پور روڈ پر دھرنا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

    دوسری طرف عائشہ بی بی کا کہنا تھا کہ بیٹے کے علاج پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی اور الٹا سکیورٹی گارڈ سے بدتمیزی کرائی گئی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ غریب اور لاچار ہوں اس لئے سڑک پر احتجاج کرنے پر مجبوور ہوئی ہوں۔

  • کب اور کیسے داخلہ ملے گا  ؟ پنجاب یونیورسٹی نے اہم اعلان کر دیا

    کب اور کیسے داخلہ ملے گا ؟ پنجاب یونیورسٹی نے اہم اعلان کر دیا

    لاہور :پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے طالب علموں کے لیے آن لائن داخلے کی سہولت کا اجرا ، یونیورسٹی میں تمام داخلے آن لائن ہوں گے امیدوار گھر بیٹھ کر اپنے داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔

    پنجاب یونیورسٹی کے اعلامیے کے مطابق ماسٹرز میں داخلوں کے لیے یونیورسٹی کا ایڈمیشن کیمپس نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ داخلے لینے کے خواہشمند امیدواروں کو یونیورسٹی آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر داخلوں سے متعلق تمام ضوابط جاری کر دی گئی ہیں۔ داخلے کے لیے طلباء ویب سائٹ پر اپنی تمام تر معلومات درج کریں گے۔ ماسٹرز میں آن لائن داخلوں کے کیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 اگست مقرر کہ گئی ہے، 9 اگست کے بعد آن لائن درخواستیں جمع کرانے کا آپشن بند ہو جائے گا۔

  • 5 سالہ بچی کی ہلاکت نے سب کو رلا کے رکھ دیا

    5 سالہ بچی کی ہلاکت نے سب کو رلا کے رکھ دیا

    لاہور : علامہ اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ میں 5سالہ بچی تیسری منزل سے نیچے گر کر جاں بحق ہوگئی۔بچی کے والدین غم سے نڈھال،

    ریسکیوذرائع کے مطابق مون مارکیٹ میں 5 سالہ بچی خدیجہ کھیلتے ہوئے اچانک تیسری منزل سے نیچے گر نے سے شدید زخمی ہوگئی، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے

    ذرائع کے مطابق بچی کو طبی امدد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔بچی کی وفات کے بعد خدیجہ کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی ہے

  • سینیٹ انتخابات ، جمہوریت کا جنازہ ، سراج الحق نے بڑی بات کہہ دی

    سینیٹ انتخابات ، جمہوریت کا جنازہ ، سراج الحق نے بڑی بات کہہ دی

    لاہور : سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا ردعمل سامنے آگیا ہے ، سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے نتائج سے جمہوریت اور اُصولوں کا جنازہ نکل گیا،عمران خان بھی سابقہ حکومتوں کے پیرو کار نکلے۔

    سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی طریقے سے حکومت حاصل کرنے والےعوام کی نظروں میں گر گئے ہیں، ہردن ایک نیا عذاب اور نئی مصیبت آجاتی ہے حکومت میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں، ( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ایک سینیٹر کا سی ٹی سکین کریں۔

    چیئرمین نیب کے خلاف ویڈیو کے متعلق بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے، مولانا فضل الرحمن کی اپنی سیاست ہے، وہ پیپلز پارٹی اور( ن) لیگ کو اکٹھا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں لیکن وہ اس کار خیر میں حصہ نہیں بننا چاہتے۔