Baaghi TV

Category: لاہور

  • آپ نیوز کے ایم ڈی فارغ ، ورکر تنخواہوں کا مطالبہ کرنے لگے

    آپ نیوز کے ایم ڈی فارغ ، ورکر تنخواہوں کا مطالبہ کرنے لگے

    لاہور : آپ نیوز کے ایم ڈی کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ، ذرائع کے مطابق جنید اقبال کو بہت سے الزامات کا سامنا تھا جن کی بنا پر ایم ڈی کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے.


    معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ آپ نیوز میں کام کرنےوالے بہت سے ورکروں کی تنخواہوں کا معاملہ بھی اس کی وجہ ہوسکتی ہے. یاد رہے کہ اس وقت بہت سے میڈیا گروپ اپنے ورکروں کو تنخواہیں دینے کی بجائے ان کو روزگار سے فارغ کررہے ہیں

    دوسری طرف یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ ورکروں نے آپ نیوز کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی تنخواہیں دے ، یاد رہے کہ ایم ڈی آپ نیوز جنید اقبال پر انتظامی معاملات کے حوالے سے الزامات تھے

  • ن لیگ کے حوالہ سے حکومت نے کیا ایسا فیصلہ کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ڈر کے مارے گھر جانا چھوڑ دیا

    ن لیگ کے حوالہ سے حکومت نے کیا ایسا فیصلہ کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ڈر کے مارے گھر جانا چھوڑ دیا

    تحریک انصاف کی حکومت کا بڑا فیصلہ، مسلم لیگ نے کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت 284 کارکنان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے امن وامان کوبرقراررکھنےکے لیےن لیگ کے284 کارکنان کوحراست میں لینے کےآرڈرزجاری کر دئیے ہیں، ن لیگی کارکنان کوایم پی او3کےتحت حراست میں لیا جائے گا. احکامات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،چیئرمین،وائس چیئرمین اورکونسلرز،پارٹی عہدیداران و کارکنان کو گرفتار کرنے کے کہا گیا ہے،

    ن لیگ کے 284 کارکنان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے،اور انہیں گرفتار کر کے ایک ماہ کے لئے لاہور کی کیمپ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کر رہی ہے، حکومت نے امن و امان کے قیام کے لئے یہ فیصلہ لیا ہے.

  • لیہ،منصوبے کا کریڈٹ لینے پر حکومتی رکن قومی اسمبلی اور سابق ن لیگی وزیر میں ہوا تصادم

    لیہ،منصوبے کا کریڈٹ لینے پر حکومتی رکن قومی اسمبلی اور سابق ن لیگی وزیر میں ہوا تصادم

    لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور آزاد رکن اسمبلی میں تصادم ہوا ہے، دونوں نے آپس میں عوام کے سامنے ایک دوسرے کو خوب گالیاں‌ دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیہ کی تحصیل کروڑ لرل عیسن میں دریائے سندھ کے کٹاؤ سے آبادی کو محفوظ بنانے کے لئے پنجاب حکومت نے 45 کروڑ روپے منظورکئے ہیں.لاہورسے لیہ آنے والی ٹیکنیکل ٹیم نےنشیبی علاقے راکھ واں پر منصوبے کا جائزہ لیا،مسلم لیگ ن کے سابق وزیر،آزادرکن اسمبلی احمد علی اولکھ کا ٹیکنیکل ٹیم کےسامنے منصوبےپر اپنی کارکردگی کا اظہار کیا تو کریڈٹ لینے پرتحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی طیش میں آگئے،عبدالمجیدخان نیازی نےآزاد رکن اسمبلی احمد علی اولکھ کو سب کے سامنے برابھلا کہا.

    عبدالمجید خان نیازی نے کہا کہ پہلےتم صوبائی وزیرتھے تو مکینوں کا خیال کیوں نہیں آیا،پہلےدورمیں گرانٹ کی منظوری نہیں کرائی،اب یہاں اپنی کارکردگی بتارہے ہو، اس موقع پر دونوں نے آپس میں ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیں، عوام کی بڑی تعداد موقع پر تماشا دیکھتی رہی

  • کاروبار حکومت نہیں ، حکومت مخالفین  کے آئے روز جلسے جلوسوں سے تباہ ہورہاہے ، حکومت ریلیف دے

    کاروبار حکومت نہیں ، حکومت مخالفین کے آئے روز جلسے جلوسوں سے تباہ ہورہاہے ، حکومت ریلیف دے

    لاہور: لاہور کے تاجروں نے آئے روز جلسے جلوسوں کی وجہ سے کاروبار کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دار قرار دیا ہے. تاجروں کا کہنا ہے کہ مال روڈ پر جلسے جلوس، تاجروں کا معاشی طور پر بھرکس نکل گیا، جلسے جلوسوں سے تنگ تاجران تنگ آمد بجنگ آمد پر آمادہ ہوگئے، حکومت سے ریلیف کا مطالبہ

    ذرائع کے مطابق آج مال روڈ کے تاجران کا گرینڈ لکسز ہوٹل میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صدر سہیل محمود بٹ، جنرل سیکرٹری زاہد میر،سہیل ظفر، نثار بزمی، چیئرمین مال روڈ راجہ حامد ریاض، لیاقت جٹ اور ناصر انصاری سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی۔ صدر سہیل محمود بٹ نے کہا کہ مال روڈ پر ہڑتالوں اور احتجاج کے باعث کاروبار شدید متاثر ہوئے ہیں۔

    تاجروں نے سیاسی جماعتوں کی معیشت مخالف سیاست سے بیزاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کاروبار کو نقصان جتنا حکومت مخالف قوتوں نے پہنچایاہے اتنا حکومت کی پالیسوں سے نہیں پہنچا، حکومت کو چاہیے کہ وہ تاجروں کو ریلیف دے اور ٹیکس میں کمی کرے

  • حالیہ بارشوں سے لاہور میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے 23 واقعات ہوئے کتنے جاں بحق ہوئے 1122 نے بتلا دیا

    حالیہ بارشوں سے لاہور میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے 23 واقعات ہوئے کتنے جاں بحق ہوئے 1122 نے بتلا دیا

    لاہور: حالیہ بارشوں کے باعث لاہور شہر میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے 23 واقعات،جولائی میں ہونے والی بارشیں متعدد جانیں لے گئیں ۔ عمارتیں زمین بوس ہونے، شارٹ سرکٹ اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں لگ بھگ 20افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ضلعی انتظامیہ خاص طور پر ریسکیو 1122کی طرف سے اکٹھے کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق یکم جولائی سے25 جولائی تک بارشوں کے باعث شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے 229 واقعات رونما ہوئے.

    1122 ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں ہونے والے آتشزدگی کے واقعات کے باعث 4 افراد بری طرح جھلسے۔ بارشوں کے دوران مختلف چیزوں سے کرنٹ لگنے کی 129 ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں۔ کرنٹ لگنے کے واقعات میں بھی 6 افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنٹ لگنے سے جھلسنے والے 64 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔گرین ٹاؤن کے علاقہ میں کیبل کی تار بچھاتے وقت کیبل آپریٹر کو کرنٹ لگ گیا جسے شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • اخباری اشتہارات کی بندش کیخلاف صحافیوں‌ کا مظاہرہ، وزیر اعلیٰ نوٹس لیں، ارشد انصاری و دیگر

    اخباری اشتہارات کی بندش کیخلاف صحافیوں‌ کا مظاہرہ، وزیر اعلیٰ نوٹس لیں، ارشد انصاری و دیگر

    اخبارات کےاشتہارات کی بندش اورنیب میں کیسز کے خلاف صحافیوں کی جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرہ میں صدر پریس کلب ارشدانصاری، پی یو جے کےصدر نعیم حنیف و دیگر صحافیوں نے شرکت کی، مظاہرین کی طرف سے اخبارات اور صحافیوں کےخلاف انتقامی کارروائی کےخلاف نعرے بازی کی گئی، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصآری نے کہاکہ حکومت کیجانب سےاخبارات کےاشتہارات کی بندش کی مذمت کرتےہیں، اشتہارات سے صحافیوں کا روز گار وابستہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب اشتہارات کی بندش کا نو ٹس لیں،

    صدر پی یو جے نعیم حنیف نے کہاکہ انتقامی کارروائیاں بندنہ کی گئیں توملک گیر تحریک چلائی جائےگی،

  • شہبازشریف نے لیگل نوٹس نہیں پریس ریلیزجاری کروائی، میاں اسلم اقبال کا دعویٰ

    شہبازشریف نے لیگل نوٹس نہیں پریس ریلیزجاری کروائی، میاں اسلم اقبال کا دعویٰ

    صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کےخط پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف نے لیگل نوٹس نہیں پریس ریلیزجاری کروائی،

    شہبازشریف کا نیا سکینڈل، زلزلہ متاثرین کی امداد کھاتے رہے ،برطانوی اخبار

    زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا چیک کس کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا؟ فردوس عاشق نے بڑا دعویٰ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انتظارتھا کہ وہ کب شہزاد اکبرکولندن بلانےکا نوٹس جاری کرائیں گے، لاءفرم کےخط میں موقف نہ لینے شہبازشریف بھول گئےکہ اس کیس میں نویداکرم نےایک ارب کی پلی بارگین کی اور دیگر شکوے کئے گئے، معاملہ2009میں ایراسےپنجاب آنےوالی رقوم کاہے،

    شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا

    میاں اسلم اقبال نے کہاکہ شہباز شریف نے بتایا نہیں کہ علی عمران نے کس طرح ایرا سےرقوم ٹرانسفر کیں، امیدہےکہ شہبازشریف سچ بول کرحقائق سامنےلائیں گے، شہبازشریف کوپاکستانی عدالتیں،پاکستان میں علاج اورچیزیں پسندنہیں، شہبازشریف تاخیرنہ کریں،برطانوی عدالتوں سےانصاف ضرورحاصل کریں،

  • لائیو سٹاک والے لاہور کے داخلی راستوں پر سپرے لے کر پہنچ گئے ، وہ کیوں ؟ ضرور جانیئے اس رپورت میں

    لائیو سٹاک والے لاہور کے داخلی راستوں پر سپرے لے کر پہنچ گئے ، وہ کیوں ؟ ضرور جانیئے اس رپورت میں

    لاہور : لاہور کے داخلی راستوں پر لائیو سٹاک کے اہلکار سپرے لیے تیار ، قربانی کے جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کے لیےجانوروں کو سپرے کرنا شروع کردیا.

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر شہر میں لائے جانے والے تمام جانوروں کو باقاعدگی سے چیچڑ مار سپرے کیا جا رہا ہے۔باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 4741 بڑے اور 12254 چھوٹے جانوروں کو سپرے کیا جا چکا ہے۔ یہ سپرے جانوروں کو چیچڑیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

    محکمہ نے 9 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز مختص کی ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کے افسران و اہلکار 8، 8 گھنٹوں کی تین شفٹوں میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے لاہور کے داخلی راستوں پر 15 چیک پوسٹ قائم کی گئی ہیں۔

  • سکالر شپ میں بڑی کٹوتی ، حکومت اپنے وعدوں سے منحرف ہونے لگی

    سکالر شپ میں بڑی کٹوتی ، حکومت اپنے وعدوں سے منحرف ہونے لگی

    لاہور: تبدیلی والی سرکاراپنے ہی وعدوں سے پیچھے ہٹنے لگی ، سکالر شپ میں‌اضافہ کرنے کی بجائے کٹوتی کرنے لگی ، اطلاعات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ جامعات سے پی ایچ ڈی کرنے کے لیے سکالر شپ پروگرام میں کٹوتی کردی ہے ، فارن پی ایچ ڈی سکالر شپ کی تعداد 35 سے کم کرکے 5 کردی گئی۔

    پنجاب حکومت ذرائع کے مطابق پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈز میں کٹوتی سے فارن پی ایچ ڈی پروگرام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے . پنجاب ایجوکیشنل اینڈاؤمنٹ فنڈز نے پنجاب کے پی ایچ ڈی سکالر شپ 28 سے کم کر کے صرف 3 کر دیئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق رواں سال پیف کی جانب سے دیگر صوبوں سے صرف دو طلباء کو پی ایچ ڈی سکالر شپ ملیں گی۔ عالمی جامعات میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے پر فیس کی ادائیگی اور 1200 ڈالرز ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے۔

    یادرہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں‌ہی انٹرنیشنل پی ایچ ڈی سکالر شپ پروگرام کا اجراء ہوگیا تھا جس کا بنیادی مقصد غیر ملکی پی ایچ ڈی تعداد میں اضافہ کرنا اور جامعات میں پی ایچ ڈی فیکلٹی کو بڑھانا تھا۔

  • چوہدری شجاعت حسین نے آزادی کشمیر کیلئے عمران خان اور ٹرمپ سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

    چوہدری شجاعت حسین نے آزادی کشمیر کیلئے عمران خان اور ٹرمپ سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

    سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کشمیر کو آزاد کرانے سے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے نام ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ عمران خان امریکی صدرکوکشمیر پرکسی نتیجہ پر پہنچنے کیلئے مجبورکریں،

    انہوں نے کہاکہ صدرقذافی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات کی تووہ ناراض ہوئے، واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی اور انہوں نے بتایا تھا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی انہیں‌ فون کر کے مسئلہ کشمیر پرثالثی کیلئے کہا ہے جس پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی جبکہ دنیا بھر سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے مطالبہ مزید زور پکڑ گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان اس سلسلہ میں بھرپور کردار ادا کریں،