Baaghi TV

Category: لاہور

  • آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم کی ہنگامی پریس کانفرنس

    آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم کی ہنگامی پریس کانفرنس

    لاہور( پ ر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر ریٹیلرز کے لئے جاری کردہ ایف بی آر کی فکسڈ ٹیکس سکیم کے حوالے سے ہنگامی پریس کانفرنس ہوئے.

    کہا ہے کہ فکسڈ ٹیکس سکیم تضادات کا مجموعہ ہے جو چھوٹے تاجروں کی امنگوں کے برعکس ہے۔ہم سے مشاورت کے بغیر فکس ٹیکس کا مسودہ جاری کیا گیا جس پر شدید تحفظات ہیں۔لہذا پاکستان بھر کے تاجر فکس ٹیکس کا لولی پاپ تسلیم نہیں کرتے ،نعیم میر نے پریس کانفرنس میں فکس ٹیکس کا مسودہ بھی پھاڑ دیا۔وہ گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں سہیل محمود بٹ، ملک امانت ، عبدالودود علوی ،ملک کلیم ، ذوالفقار بھٹی، شاہد بلال، میاں خلیل عبیر، رضوان بٹ، شیخ عرفان و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔

    انہوں نے مزید کہا جب ملکی معیشت ہچکولے کھا رہی ہو تو ایسے میں تاجروں سے مذاق سوجنا افسوسناک ہے۔فکس ٹیکس مسودہ ملک بھر کے 31 لاکھ ریٹیلرز سے سنگین مذاق ہے۔ رقبے کے لحاظ ٹیکسیشن نہیں کی جا سکتی، رقبے کو بنیاد بنا نے پر تحفظات ہیں۔ فکسڈ ٹیکس مسورہ کے مطابق جیولرز، رئیل سٹیٹ ایجنٹس، چارٹرڈ اکا?نٹنٹس اور کریڈٹ کارڈ مشینیں رکھنے والے دوکاندار شامل نہیں۔ سکیم سے نان چنے کی ریڑھی والا، پنچر لگانے والا، آلو چنے اور بریانی والے آتے ہیں جو پہلے ہی بجلی بلوں پر ٹیکس دے رہے ہیں۔ فکسڈ ٹیکس سکیم تضادات کا مجموعہ ہے جو چھوٹے تاجروں کی امنگوں کے برعکس ہے۔ فکس ٹیکس چھوٹے تاجروں کیلئے ایک نا قابل عمل دستاویز ہے، ہمیں فکس ٹیکس کا لولی پاپ دیا گیا جسے ڈبے میں پیک کرکے واپس کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا تاجر برداری احتجاج کررہی ہے اور حکومت تاجروں کے ساتھ مذاق کررہی ہے۔ہم اس فکسڈ ٹیکس مسودے کو مسترد کرچکے ہیں۔رقبے کے لحاظ سے کبھی ٹیکسوں کا نفاذ نہیں کیا جا سکتا۔شاپنگ پلازوں کو اس فکسڈ ٹیکس مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے۔

  •  جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس

     جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس

    ملک کی مختلف صحافتی تنظیموں نے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی سربراہی میں قائم جوائنٹ ایکشن کمیٹی پر ایک بارپھر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جو صحافتی ادارے کارکنوں کو عید سے قبل تنخواہیں ادا نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت احتجاج کے تحت دفاتر اور گھروں کا گھیراو کیا جائے گا۔ صحافتی اداروں سے چھانٹیوں کا سلسلہ بند کیا جائے جو ادارے اس پر عمل نہیں کریں گے ان کے ٹی وی چینل کے مائیک پریس کانفرنسز سے ہٹادیئے جائیں گے۔ یہ فیصلے لاہور پریس کلب میں ہونے والے اجلاس میں کیئے گئے اجلاس صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی صدارت میں ہوا جس میں سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم، صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ سابق صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری، پی یو جے کے صدر نعیم حنیف،پریس گیلری کمیٹی پنجاب اسمبلی کے صدر میاں اسلم ،سیکرٹری فیضان بنگش، ایمرا کے رہنما آصف بٹ، ایمرا کے رہنما شوکت علی سمیت فوٹوگرافر ایسوسی ایشن، اینکا، کے عہدداران نے شرکت کی ۔

    اجلاس میںمتفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ صحافتی اداروں میں صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر متحد ہو کر بھرپور تحریک چلائی جائے اجلاس میں تمام صحافتی اداروں سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ عید سے قبل کارکنوں کی تنخواہیں ادا کی جائیں تا کہ کارکن بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر جو بھی ادارہ عید سے قبل تنخواہ نہیں دے گا اس ادارے کے باہر اور ادارے کے مالک کے گھر کے باہر احتجاج کیا جائے گا اور اس ادارے کا مائیک تقریبات سے ہٹایا جائے گا۔ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام تنظیمیں اور گروپ مل کر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے بھرپور احتجاجی تحریک کو تیز کریں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 3 اگست کی احتجاج کی کال کو سینئر صحافی حنیف عاصم مرحوم کی وفات اور ان کے تین اگست کو نماز جنازہ کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

  • زمینداروں اور کسانوں کو زرعی اراضی سے متعلق تمام سہولیات دینے کا فیصلہ

    زمینداروں اور کسانوں کو زرعی اراضی سے متعلق تمام سہولیات دینے کا فیصلہ

    لاہور2 اگست :….صوبائی وزیر ملک محمد انور نے کہا ہے کہ115 نئے اراضی ریکارڈ سنٹر ز اگلے دسمبر تک فعال ہو جائیں گے جس کے نتیجے میں زمینداروں اور کسانوں کو زرعی اراضی سے متعلق تمام سہولیات باآسانی حاصل ہو سکیں گے۔

    صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے آج اپنے دفتر میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے دوران ڈی جی پی ایل آر اے کو ہدایت کی کہ بارہ اراضی ریکارڈ سنٹر فوری شروع کرنے کے لئے تمام اقدامات کیے جائیں اس سلسلہ میں کوئی غفلت اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو شوکت علی اور ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی حافظ شوکت علی بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر مال نے کہا کہ صوبہ بھر میں اس وقت 142 اراضی ریکارڈ سنٹر ز کام کر رہے ہیں جوکسانوں اور زمینداروںکو زرعی اراضی کے متعلق سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں تاہم مزید 115 نئے اراضی ریکارڈ سنٹر و کے قیام سے سے نہ صرف زرعی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز ہوجائے گا بلکہ زمینداروں کو ریونیو افسران کی پیچھے خوار ہونا نہیں پڑے گا۔

  • وطنِ عزیز کا 72واں یومِ آزادی دھوم دھام سے منانے کی تیاریاں شروع

    وطنِ عزیز کا 72واں یومِ آزادی دھوم دھام سے منانے کی تیاریاں شروع

    وطنِ عزیز کا 72واں یومِ آزادی دھوم دھام سے منانے کی تیاریاں شروع

    پنجاب فوڈ اتھارٹی ”ملاوٹ سے پاک نیا پاکستان“ کے عزم سے جشنِ آزادی منائے گی.  یونیورسٹیز طالبعلموں کے مابین غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں تقریری مقابلوں کے آڈیشنزمکمل. ”ملاوٹ سے پاک نیا پاکستان“ کے عنوان سے تقریری مقابلے،ڈرامے اور ملی نغموں کے مقابلہ جات کروائے جائیں گے 

    ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد آگاہی مہم کا حصہ ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی. صحت مند پنجاب،صحت مند پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔کیپٹن(ر) محمد عثمان. لاہور2اگست:”ملاوٹ سے پاک نیا پاکستان“وطنِ عزیز کا 72واں یومِ آزادی دھوم دھام سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ”ملاوٹ سے پاک نیا پاکستان“ کے عزم سے جشنِ آزادی منائے گی۔مختلف یونیورسٹیزکے طالبعلموں کے مابین غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں تقریری مقابلوں کے آڈیشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وطنِ عزیز کا 72واں یومِ آزادی دھوم دھام سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی۔پاکستان کا 72واں یومِ آزادی پنجاب فوڈ اتھارٹی   "ملاوٹ سے پاک نیا پاکستان  "کے عزم سے جشن آزادی منائے گی۔

    مختلف یونیورسٹیزکے طالبعلموں کے مابین غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔اس حوالے سے پہلے مرحلے میں تقریری مقابلوں کے آڈیشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں لے لیے گئے۔ آڈیشنز میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی،اے ڈی جی آپریشنز،ٹیکنیکل،ڈائریکٹر ویجیلنس اور پبلک ریلیشنز نے ججز کے فرائض سرانجام دیے۔”ملاوٹ سے پاک نیا پاکستان“ کے عنوان سے تقریری مقابلے،ڈرامے اور ملی نغموں کے مقابلہ جات کروائے جائیں گے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ تمام کیٹگریز میں پہلے،دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنیوالے طلباء میں نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان کا میز ید کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد آگاہی مہم کا حصہ ہے۔صحت مند پنجاب،صحت مند پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • فیصل آباد میں ایک اور ٹرک حادثہ

    فیصل آباد میں ایک اور ٹرک حادثہ

    فیصل آباد، ٹرک تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑی بس سے ٹکر ا گیا، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

    فیصل آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)فیصل آباد کے قریب سبحان ٹرکنگ سٹیشن و شیل پٹرول پمپ کھرڑیانوالہ شیخوپورہ روڈ پر جمعہ کی صبح ایک تیز رفتار مزدا ٹرک سڑک کے کنارے کھڑی بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں سمندری کا رہائشی 35سالہ محمد صادق موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سیالکوٹ کا رہائشی 48سالہ شخص محمد عباس شدید زخمی ہو گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام اور ریسکیو 1122کی امدادی ٹی میں جائے حادثہ پر پہنچیں اور جاں بحق و زخمی کو دیہی مرکز صحت کھرڑیانوالہ منتقل کر دیا ۔ دریں اثناء پو لیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے مزدا ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

  • عید الاضحیٰ کا چاند، فواد چوہدری ایک بار پھر سچے ثابت

    عید الاضحیٰ کا چاند، فواد چوہدری ایک بار پھر سچے ثابت

    لاہور: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری ایک بار پھر سب پر بازی لے گئے. پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید 12 اگست بروز پیرکو منائی جائے گی.

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے آج سے 2 ماہ پہلے ہی بتادیا تھا کہ عید 12 اگست بروز پیر کو منائی جائے گی لیکن وہ لوگ جو فواد چوہدری پر کفر کا فتویٰ لگا رہے تھے آج انہی لوگوں نے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے عید 12 اگست کو منانے کا اعلان کردیا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق رویت حلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد کیا گیا اس حوالے سے لاہور، نواب شاہ، چھاچھڑو، سوات، کوئٹہ، ژوب اور دیگر مقامات سے چاند نظر آنے کے شواہد موصول ہوئے. اس کے علاوہ چھاچھرو، بدین، عمر کوٹ سمیت مختلف جگہوں سے بھی چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ جبکہ سعودی عرب میں عید 11 اگست بروز اتوار کو منائی جائے گی.
    یاد رہے کہ فواد چوہدری نے سائنس کی مدد سے چاند دیکھنے اور اگلے 5 سال کا قمری کیلنڈر بنانے کا اعلان کیا تھا، اور اب ان کی تمام باتیں سچ ثابت ہورہی ہیں.

  • صحت انصاف کارڈز جاری کون لوگ مستحق

    صحت انصاف کارڈز جاری کون لوگ مستحق

    صرف بیت المال، محکمہ زکوٰۃ و عشر اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد لینے والے مستحق افراد کو ہی صحت انصاف کارڈز جاری کئے جائیں گے، حکام محکمہ صحت

    فیصل آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ صرف پاکستان و پنجاب بیت المال، زکوٰۃ و عشر ڈیپارٹمنٹ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد لینے والے مستحق افراد کو ہی صحت انصاف کارڈز جاری کئے جائیں گے ۔ جمعہ کے روز فیصل آباد اور چنیوٹ میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے بتایاکہ صرف انہیں مستحق و غریب اور بے سہارا خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ جاری کئے جائیں گے جو پہلے ہی مالی معاونت فراہم کرنے والے اداروں سے امداد حاصل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ متعلقہ افراد موبائل فون کے ذریعے 8500 نمبرپر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کرکے اپنی صحت انصاف کارڈ کی اہلیت کے بارے میں تصدیق حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ میسج کے جواب میں متعلقہ شخص کو بتایا جائے گا کہ اسے صحت انصاف کارڈ کس جگہ سے جاری ہوگا اس طرح مستحق افراد مقرر ہ جگہ پر جاکر بآسانی کارڈ جاری کرواسکتے ہیں ۔

  • پنجاب میں 70 لاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈز فراہم کرنے کا اعلان

    پنجاب میں 70 لاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈز فراہم کرنے کا اعلان

    پنجاب میں 70 لاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم سمیت تمام متعلقہ سرکاری و نجی ہسپتالوں کی پینل لسٹیں فراہم کرنے کا اعلان

    فیصل آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)پنجاب میں 70 لاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کے ساتھ ساتھ انہیں تمام متعلقہ سرکاری و نجی ہسپتالوں کی پینل لسٹیں فراہم کرنے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے تاکہ جو افراد اس پروگرام کے تحت اپنا علاج معالجہ کروانا چاہیں انہیں ہسپتالوں تک پہنچنے میں کسی دقت ےا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر ےاسمین راشد نے جمعہ کی دوپہر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں صحت انصاف کارڈز کی فراہمی کی افتتاحی تقریب کے دوران بتایاکہ اس پروگرام کے تحت پنجاب کی 20فیصد مستحق و غریب آبادی کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کارڈ ہولڈر اور اس کے خاندان کا فرد کارڈ سے پنجاب بھر میں پینل پر موجود سرکاری اور نجی ہسپتالوں اور میڈیکل یونٹس سے علاج معالجہ کی سہولت لے سکتا ہے ۔ کی تقسیم سمیت تمام متعلقہ سرکاری و نجی ہسپتالوں کی پینل لسٹیں فراہم کرنے کا اعلان

    فیصل آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)پنجاب میں 70 لاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کے ساتھ ساتھ انہیں تمام متعلقہ سرکاری و نجی ہسپتالوں کی پینل لسٹیں فراہم کرنے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے تاکہ جو افراد اس پروگرام کے تحت اپنا علاج معالجہ کروانا چاہیں انہیں ہسپتالوں تک پہنچنے میں کسی دقت ےا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر ےاسمین راشد نے جمعہ کی دوپہر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں صحت انصاف کارڈز کی فراہمی کی افتتاحی تقریب کے دوران بتایاکہ اس پروگرام کے تحت پنجاب کی 20فیصد مستحق و غریب آبادی کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کارڈ ہولڈر اور اس کے خاندان کا فرد کارڈ سے پنجاب بھر میں پینل پر موجود سرکاری اور نجی ہسپتالوں اور میڈیکل یونٹس سے علاج معالجہ کی سہولت لے سکتا ہے ۔

  • پی ٹی سی ایل کی تباہی کے ذمہ دار کون ؟ کرپشن کیسے کی ؟ مبشر لقمان نےسب  پردے چاک کردیئے

    پی ٹی سی ایل کی تباہی کے ذمہ دار کون ؟ کرپشن کیسے کی ؟ مبشر لقمان نےسب پردے چاک کردیئے

    لاہور : پی ٹی سی ایل میں کرپشن کہاں کہاں ہوئی ؟ ذمہ دار کون اور عوام پاکستان کا کیا قصور ہے جو قومی ادارے پی ٹی سی ایل کو زندہ رکھنے کے لیے اپنا مال قربان کررہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ممتاز صحافی ، معروف اینکر اور کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے اپنے ٹویٹ پیغامات کے ذریعے کیا


    معروف اینکر اپنے ٹویٹ پیغام میں قومی ادارے کی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بڑی عجیب بات ہے کہ پاکستان کے دوتہائی عوام اپنے خون پیسنے کی کمائی سے اپنے حصے کا 62 فیصد ریونیو پی ٹی سی ایل کو دے رہے ہیں لیکن جن کے سپرد اس ادارے کو کیا گیا ان کے ذمہ 800 ملین ڈالرز ابھی تک ادا نہیں ہوئے اس کا ذمہ دار کون ہے.

    مبشر لقمان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بھی بڑی تکلیف دہ ہے کہ پی ٹی سی ایل کا ذیلی ادارہ یوفون بھی نقصان میں جارہا ہے اور اب تک 19 ارب کا خسارہ قومی خزانے کو دے چکا ہے . مبشر لقمان کہتے ہیں کہ قومی خزانے کو پہنچنے والے اس نقصان کا ذمہ دار کون ہے.


    معروف اینکر مبشر لقمان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں انکشاف کیا کہ میں تو کافی دیر سے اس قومی ادارے کو پہنچنے والے نقصان کی نشاندہی کررہا ہوں .وہ کہتے ہیں‌کہ پی ٹی سی ایل نے عوام پاکستان سے ٹیکس کی مد میں‌ 118 ملین ڈالرز وصول کیے جبکہ ان میں سے صرف 60 ملین ڈالرز قومی خزانے میں‌جمع کرائے گئے ، باقی 58 ملین ڈالرز کہاں گئے ، اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے


    کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے بڑے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہتے ہیں کہ میں نے اس قومی ادارے کو بچانے کے لیے بڑی کوششیں کیں ، میں تو اس ادارے کے اسٹیک ہولڈرز کو چیخ چیخ کر درخواست کرچکا ہوں کہ خدا را اس قومی ادارے کو بچائیں‌ ، وہ کہتے ہیں‌کہ میں نے سیکورٹی ایکچینج کمیشن آف پاکستان ، متعلقہ وزیر اور اس ادارے کے سربراہان کو پی ٹی سی ایل میں ہونی والی کرپشن سے متعلق آگاہ کرچکے ہیں. اب ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قومی ادارے کو بچاتے ہیں یا پھر حسب روایت نظریں چرا کر اس ادارے کی بچ جانے والی ساخت کو بھی داو پر لگادیتے ہیں.

  • ضلع کونسل ایبٹ آباد نے رواں مالی سال 2019-20ء کیلئے بجٹ منظور کر لیا

    ضلع کونسل ایبٹ آباد نے رواں مالی سال 2019-20ء کیلئے بجٹ منظور کر لیا

    ضلع کونسل ایبٹ آباد نے رواں مالی سال 2019-20ء کیلئے 9 ارب 9 کروڑ 16 لاکھ 5ہزار روپے کا بجٹ منظور کر لیا

    ایبٹ ;200;باد ۔ 2 اگست (اے پی پی) ضلع کونسل ایبٹ آباد نے رواں مالی سال 2019-20ء کے لیے 9 ارب 9 کروڑ 16 لاکھ 5 ہزار روپے کا بجٹ منظور کر لیا جس میں سے97 کروڑ 53 لاکھ 73 ہزار روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے جائیں گے ۔ ضلع کونسل ایبٹ آباد کا بجٹ اجلاس کونسل کے کنوینئر کامران گل ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد کیا گیا جس میں ضلع ناظم کرنل) ر) سردار شبیر احمد نے رواں سال کے لئے ڈسٹرکٹ کونسل کا9 ارب روپے سے زیادہ کا بجٹ پیش کیا جسے ایوان کی اکثریت نے منظور کر لیا ۔ ضلع ناظم نے اپنی بجٹ تقریر میں رواں مالی سال کے لئے بجٹ تخمینہ جات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نئے مالی سال میں ترقیاتی اخراجات کے لئے97 کروڑ 53 لاکھ73 ہزار روپے، غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے85 کروڑ 34 لاکھ 90 ہزار روپے اور تنخواہوں کے لئے7 ارب 14 کروڑ 63 لاکھ 60 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ لوکل کونسل گرانٹ کی مد میں 11 کروڑ 63 لاکھ 82 ہزار روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ مجوزہ ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ضلع ناظم نے بتایا کہ ترقیاتی بجٹ کے تحت 10 کروڑ 78 لاکھ 56 ہزار روپے شعبہ تعلیم، 5 کروڑ 39 لاکھ 28 ہزار روپے محکمہ صحت اور 8 کروڑ 8 لاکھ 92 ہزار روپے زراعت، یوتھ، سپورٹس، وومن ڈویلپمنٹ کے محکموں پر خرچ کئے جائیں گے جبکہ صوابدیدی اخراجات کے لئے 29 کروڑ 60 لاکھ 3 ہزار روپے رکھے گئے ہیں ۔ ضلع ناظم نے بجٹ تقریر میں ضلعی انتظامیہ اور محکموں کی مجمو عی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بجٹ کی تیاری میں محکمہ خزانہ و منصوبہ بندی اور ضلع کونسل کے عملہ کی کوششوں کی بھی خصوصی تعریف کی اور ان محکموں کے افسروں اور اہلکاروں کے لئے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ کا اعلان کیا ۔