Baaghi TV

Category: لاہور

  • مریم نواز اسلام آباد روانہ، رات کہاں رکیں گی؟ اہم خبر

    مریم نواز اسلام آباد روانہ، رات کہاں رکیں گی؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اسلام آباد میں منسٹر انکلیو میں قیام کریں گی

    نیب میں 40 منٹ کی پیشی کے بعد مریم نواز کہاں روانہ ہوئیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نیب پیشی کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئی ہیں، مریم نواز کو سینیٹ میں چیئرمین کے امیدوار میر حاصل بزنجو نے عشائیے میں دعوت دی تھی، مریم نواز آج اسلام آباد میں عشائیہ میں شرکت کریں گی.

    مریم نواز نیب میں پیش، کتنے کارکنان نیب دفتر کے باہر موجود تھے؟ اہم خبر

    مریم نواز براستہ موٹروے اسلام آباد روانہ ہوئیں، مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر ان کی گاڑی چلا رہے تھے جبکہ پرویز رشید ان کے ہمراہ تھے. مریم نواز اسلام آباد میں شہباز شریف کے گھر منسٹر انکلیو میں قیام کریں گی .

    نواز شریف نااہل اور نا لائق، مریم نواز نے آج تسلیم کر لیا

    مریم نواز کا ایک اور جھوٹ باغی ٹی وی نے پکڑ لیا

    مریم نواز اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گی. مریم نواز سے پارٹی رہنما و کارکنان بھی ملاقات کریں گے.

    نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

    وفاقی وزیر داخلہ کا نواز شریف کے گھر کی دیوار گرانے کا اعلان

     

    واضح رہے کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے ایک درجن کارکنان کی تعداد نیب دفتر کے باہر موجود تھی جنہوں نے مریم نواز کی گاڑی پر پھول پھینکے اور مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے . مریم نواز نے نیب پیشی کے دوران نیب حکام سے کافی مانگی جس پر نیب کی جانب سے انہیں کافی پیش کی گئی .مریم نواز کو نیب نے کہا کہ آپ کو سمن بھیجے گئے تھے کوئی جواب نہیں دیا، جس پر مریم نواز نے کہا کہ مجھے زیادہ وقت چاہئے تھا.

  • تحریک انصاف کی حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے، سراج الحق

    تحریک انصاف کی حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے، سراج الحق

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نےجس منشورپرووٹ لیا اسے یکسر نظرانداز کردیا گیا ہے ،جماعت اسلامی سینیٹ چیئرمین کے الیکشن میں غیر جانبدار رہے گی۔ سینیٹ میں ایک سیاسی دنگل ہو رہا ہے جس کا ہم حصہ نہیں بنیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت ایک سال میں ہی ناکام ہو چکی

    حدود اورقصاص کے مقدمات،صدرسزا معاف نہیں کر سکتا، سراج الحق سینیٹ پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ یہ حکومت سبزباغ دکھا کرآئی ہے،پی ٹی آئی حکومت کی مقبولیت ختم ہورہی ہے،حکومت نے عوام کےساتھ دھوکا کیا،غیرملکی چینل پرخبرآئی کہ ٹرمپ ایک دن میں 50 جھوٹ بولتےہیں، مقابلہ کیاجائےتوہمارےحکمران جھوٹ میں ٹرمپ سےجیت جائیں،اگرجھوٹ کاکوئی ورلڈ کپ ہوتو موجودہ حکمران جیت جائیں گے،

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے اپوزیشن تقسیم، سراج الحق نے باغی ٹی وی سے گفتگو میں کیا کہا؟

    سراج الحق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کےغیرمقبول ہونیکی وجہ اپوزیشن نہیں بلکہ ان کی اپنی پالیسیاں ہیں، جس تیزی سے یہ مقبول ہوئے اسی تیزی سے غیر مقبول ہو رہے ہیں ، حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھتے ہوئے 25 مارچ کو پشاور میں عوامی مارچ کا اعلان کرتے ہیں.

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اتنے قرضے لیے لیکن عوامی مسائل کم نہیں ہوئے ،جماعت اسلامی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف تحریک پورے ملک میں جاری ہے اور منزل کے حصول تک جاری رہے ،قوم حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے دلدل میں پھنس گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے لیے دن رات ایک کرنے والے ڈگری ہولڈر نوجوان مایوس اور پریشان چہروں کے ساتھ مارے مارے پھر رہے ہیں مگر ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ صنعت، زراعت اور تجارت تباہ ہو گئی ہے۔عوام مہنگائی کی وجہ سے شوگر، بلڈ پریشر اور ڈیپریشن کا شکار ہورہے ہیں اور حکومت آئے روز ان بیماریوں کی دواﺅں کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں دو سو فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ بےحسی کی انتہا ہے۔

    آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کل پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے کس معاہدے کے تحت چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ایک لائن میں لگ کر ووٹ دیا تھا۔ وہ معاہدہ اب تک قوم کے سامنے نہیں آ سکا۔ کل ایک دوسرے کا سہارا بننے والی پارٹیاں اب الگ اور سابقہ حکومتی و مخالف پارٹیاں ایک ہوچکی ہیں۔

  • پنجاب پولیس میں‌ بڑے پیمانے پرکرپٹ پولیس افسران کی فہرست تیار

    پنجاب پولیس میں‌ بڑے پیمانے پرکرپٹ پولیس افسران کی فہرست تیار

    لاہور : چوراں نوں پئے مور تے موراں نوں پئے ہور، عوام الناس پر بجلی بن کر گرنے والے کرپٹ پولیس افسران کی باری آگئی،اطلاعات کے مطابق شہر میں جرائم پر قابو پانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا،لاہور پولیس کے اعلیٰ افسران ہی رشوت خور نکلے،سی پی او بشیر احمد ناصر نے کرپٹ پولیس افسران کی لسٹ تیار کر لی،

    ذرائع کے مطابق پولیس افسروں کے قحبہ خانوں، منشیات فروشوں اور جوا خانوں سے رشوت لینے کا انکشاف ، رشوت لینے والے 14 ڈی ایس پیز اور 14 انسپکٹرز کی فہرست نے تہلکہ مچا دیا۔ان پولیس افسروں‌کے خلاف کارروائی کیے جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے.

    معتبر ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی ذوالفقاربٹ کا نام رشوت وصول کرنیوالوں میں سرفہرست ہے، ڈی ایس پی لوئرمال شوکت علی شیخ، ڈی ایس پی ملک عبدالغفور، ڈی ایس پی ابراہیم، ڈی ایس پی عثمان، ڈی ایس پی لائسنسنگ امتیاز الرحمان، ڈی ایس پی ڈیفنس سجاد حیدر، ڈی ایس پی لوئر مال نوید اکمل، ڈی ایس پی سی آئی اے عثمان حیدر رشوت خور افسران میں شامل ہیں،

    کرپٹ افسران کی فہرست کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک ندیم بٹ، ڈی ایس پی سکیورٹی میاں ابصار بھی رشوت لینے میں پیش پیش ہیں، ڈی ایس پی ٹاؤن شپ اعجاز علی، ڈی ایس پی پی ایچ پی لاہور طاہراقبال وڑائچ، ڈی ایس پی خالد محمود تبسم بھی رشوت خور نکلے،انسپکٹرحسنین حیدر، ایس ایچ او نوانکوٹ علی عباس، ایس ایچ او ملت پارک طاہر اکرام بھی رشوت لینے والوں میں شامل ہیں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سی سی پی او لاہور بشیر احمد ناصر نے رشوت خور افسران کیخلاف ایکشن لینے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ڈی آئی جی سکیورٹی کو مراسلہ تو لکھ دیا مگر پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران کا یہ کارنامہ محکمہ پولیس کی کارکردگی پر کئی سوال چھوڑ گیا۔

  • بلڈ کینسر کے مریض نے لاہور بورڈ کا امتحانی طریقہ کار ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ، کیوں کیا ؟  ضرور جانیئے

    بلڈ کینسر کے مریض نے لاہور بورڈ کا امتحانی طریقہ کار ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ، کیوں کیا ؟ ضرور جانیئے

    لاہور : بلڈ کینسر کے مریض کے مریض نے لاہور بورڈ کے امتحانی طریقہ کار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جواب میں‌ عدالت نے لاہور بورڈ کے ایگزامینشن رولز 14 دو کو کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کر دی اور درخواستگزار کو چیئرمین لاہور بورڈ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

    ذرائع کے مطابق اس کیس میں‌ جسٹس مزمل اختر شبیرنے بلڈ کینسر کے مریض طالبعلم شیردل محمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار نے پنجاب حکومت، سیکرٹری تعلیم، چئیرمین لاہوربورڈ سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ بلڈ کینسر کا مریض اور دسویں کلاس کا طالبعلم ہے۔

    بلڈ کینسر کے مریض کے مریض شیردل محمد نے کہا کہ وہ مرض کی شدت کے باعث میٹرک کے چارپیپرزنہ دے سکا جس پر فیل کر دیا گیا، درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت لاہور بورڈ کے امتحانی طریقہ کار اور ایگزامینیشن رولز 14 دو کو کالعدم قرار دے ، لاہور بورڈ کے لیگل ایڈوائزر محبوب اظہر شیخ ایڈووکیٹ نےموقف اختیارکیا کہ درخواستگزار نے چیئرمین لاہور بورڈ سے رجوع نہیں کیا۔

    ہائی کورٹ نے اس درخواست کے جواب میں کہا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کئے بغیرعدالت میں درخواست دائرنہیں کی جاسکتی، لیگل ایڈوائزر لاہور بورڈ نے استدعا کی کہ عدالت درخواست کو ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کےدلائل سننے کے بعد چیئرمین لاہور بورڈ کوقانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے پٹیشن نمٹا دی۔

  • پسند کی شادی ہائیکورٹ تماشہ بن گئی .کیا فیصلہ ہوا ، ضرور جانیئے اس رپورٹ میں

    پسند کی شادی ہائیکورٹ تماشہ بن گئی .کیا فیصلہ ہوا ، ضرور جانیئے اس رپورٹ میں

    لاہور: لڑکی کی والدہ روتے رہ گئی جبکہ لڑکی نے والدہ اور خاندان کو ٹھکراتے ہوئے شوہر کے ساتھ جانے کا اعلان کردیا .تفصیلات کے مطابق لڑکی کی جانب سے اغوا کے الزام کی تردید کے بعد عدالت نے شوہر کے ساتھ جانے کا حکم دیدیا، لڑکی کی والدہ فیصلے پر مایوس ہیں، چیخ و پکاراورگریہ سے آسمان سر پر اٹھا لیا۔

    ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے رضیہ بی بی کی درخوست پرسماعت کی ، ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دی دی، عدالتی حکم کے بعد لڑکی کی والدہ کی احاطہ عدالت میں چیخ و پکار، سکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو سکیورٹی روم منتقل کردیا۔

    درخواستگزار کا کہنا ہے کہ پسند کی شادی کی ہے کسی نے اغوا نہیں کیا، گھر والوں نے شوہر پر اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، جانے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے لڑکے اور لڑکی کے حق میں‌فیصلہ دیتے ہوئے ان کی شادی کو قانونی قرار دیا

  • ابھی تو سلسلہ شروع ہوا ہے ’شریف خاندان کے بارے میں ابھی مزید حقائق سامنے آنے ہیں‘ میاں اسلم اقبال

    ابھی تو سلسلہ شروع ہوا ہے ’شریف خاندان کے بارے میں ابھی مزید حقائق سامنے آنے ہیں‘ میاں اسلم اقبال

    لاہور:ابھی تو سلسلہ شروع ہوا ہے شریف خاندان کی کرپشن کی داستانیں بہت طویل ہیں. ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے اپنے دفتر میں پارٹی وفود سے ملاقاتوں کے دوران ان کا کیا . میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کا واویلا ’چور مچائے شور‘ کے سوا کچھ نہیں ہے، دوسروں کو عدالت جانے کا کہنا ’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘ کے مترادف ہے۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بلاامتیاز احتساب کو یقینی بنا رہے ہیں، بدعنوانی کے مرتکب افراد کی کوئی چال کامیاب نہیں ہو سکے گی، انہیں حساب دینا پڑے گا۔شریف خاندان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹ کے واقعی پاؤں نہیں ہوتے، اب ثابت ہو گیا ہے کہ شہباز شریف لندن کی کسی عدالت سے رجوع نہیں کریں گے۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد صرف کرپشن چھپانے کے لیے ہے۔ اس اتحاد کی وجہ سے دونوں جماعتیں عوام میں اپنی رہی سہی ساکھ بھی کھو بیٹھیں گی۔

  • مریم نواز نے نیب سے پینے کے لئے کیا مانگا؟ جان کر ہوں‌ حیران

    مریم نواز نے نیب سے پینے کے لئے کیا مانگا؟ جان کر ہوں‌ حیران

    مریم نواز نے نیب میں پیشی کے دوران نیب حکام سے کافی مانگ لی ،کہا میں کافی پینا چاہتی ہوں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نیب میں پیش ہوئی، مریم نواز نے نیب پیشی کے دوران نیب حکام سے کافی مانگی جس پر نیب کی جانب سے انہیں کافی پیش کی گئی .

    مریم نواز کو نیب نے کہا کہ آپ کو سمن بھیجے گئے تھے کوئی جواب نہیں دیا، جس پر مریم نواز نے کہا کہ مجھے زیادہ وقت چاہئے تھا.

    مریم نواز نیب میں پیش، کتنے کارکنان نیب دفتر کے باہر موجود تھے؟ اہم خبر

    نیب کے مطابق چوہدری شوگر ملز کیس میں سب سے بڑی شیئر ہولڈر مریم نواز ہیں، چوہدری شوگر ملز میں مریم نواز 1 کروڑ 24 لاکھ 14 سو 55 شیئرز کی مالک ہیں۔ سعید سیف الجبر بن سعودی کی جانب سے مریم نواز کو 94 لاکھ شیئرز منتقل ہوئے۔ شیخ زکاء الدین نے 20 لاکھ 17سو شیئر مریم نواز کو منتقل کئے جبکہ ہانی احمد جمجون نے بھی کچھ شیئر مریم نواز کو منتقل کئے تھے۔

    مریم نواز نیب پیشی کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئی ہیں جہاں وہ آج شام اپوزیشن کے سینیٹ کے امیدوار میر حاصل بزنجو کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کریں گی ، حاصل بزنجو نے مریم نواز کو گزشتہ روز فون کر کے دعوت دی تھی، مریم نواز اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گی.

    مریم نواز کا اگلا جلسہ کب اور کہاں ہو گا؟ اعلان ہو گیا

    واضح رہے کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے ایک درجن کارکنان کی تعداد نیب دفتر کے باہر موجود تھی جنہوں نے مریم نواز کی گاڑی پر پھول پھینکے اور مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے

  • کینال موٹرز کیس، نیب نے متاثرین میں 12کروڑ کے چیک تقسیم کر دئیے

    کینال موٹرز کیس، نیب نے متاثرین میں 12کروڑ کے چیک تقسیم کر دئیے

    نیب لاہورمیں کینال موٹرز کیس کے متاثرین میں ملزمان سے برآمد رقوم کے چیک تقسیم کرنیکی تقریب منعقد کی گئی .ڈائریکٹر انویسٹی گیشن احترام ڈار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب رفیق میمن نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

    مریم نواز کو نیب نے 8 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں 200 متاثرین میں 12 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقوم کے چیک تقسیم کئے گئے .

    مریم نواز نیب میں پیش، کتنے کارکنان نیب دفتر کے باہر موجود تھے؟ اہم خبر

    اس موقع ہر ڈائریکٹر نیب احترام ڈار نے کہا کہ چیئرمین و ڈی جی نیب لاہور کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوتے میگا کرپشن مقدمات کے ساتھ ساتھ عوام سے دھوکہ دہی کے مقدمات کو بھی فوقیت دی جا رہی ہے ، 1 ماہ کے دوران تیسری تقریب منعقد کی گئی، عوام کے اربوں روپے ملزمان سے وصولی کے بعد واپس لوٹائے ہیں . کینال موٹرز کیس میں متاثرین کے تعاون سے ملزمان سے لوٹی گئی رقوم کی وصولی ممکن ہوئی .عوام سے اس نوعیت کی لوٹ مار کی متعدد مثالیں موجود ہیں جن سے مستقبل میں سبق سیکھنا چاہیئے .

    مریم نواز کا اگلا جلسہ کب اور کہاں ہو گا؟ اعلان ہو گیا

    ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب رفیق میمن نے کہا کہ کینال موٹرز مالکان نے 2009 میں متاثرین کو بھاری منافع کا لالچ دیتے ہوئے کروڑوں روپے وصول کئے ، مالکان کی12 سے 13 کروڑ مالیت کی مزید جائیدادیں عدالت کی منظوری سے جلد فروخت ہونگی اور رقوم متاثرین کو واپس لوٹائی جائینگی ،مزکورہ کیس کے 3 مفرور ملزمان کی ملک میں واپسی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں پاکستان میں موجود انکی جائیدادیں ضبط کی جا چکی ،عوام کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ ایسے لٹیروں کے ہاتھوں اپنا قیمتی سرمایہ نہ لٹائیں .

    تقریب میں شرکاء نے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کے اقدامات کو سراہا

  • مریم نواز کو نیب نے 8 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا

    مریم نواز کو نیب نے 8 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا

    نیب نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو دوبارہ 8 اگست کو طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کو نیب نے دوبارہ 8 اگست کو طلب کر لیا ہے، مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر نیب نے ایک سوالنامہ دیا ہے، اور مریم نواز کو کہا ہے کہ وہ دوبارہ نیب میں پیش ہو کر جواب جمع کروائیں .

    واضح رہے کہ مریم نواز نیب میں پیش ہوئی تھی، مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کیس میں نیب نے طلب کیا تھا، مریم نواز چالیس منٹ تک نیب آفس مٰں رہیں، اس دوران نیب حکام نے مریم نواز سے چودھری شوگر ملزکے حوالہ سے تحقیقات کی،

    مریم نواز نیب میں پیش، کتنے کارکنان نیب دفتر کے باہر موجود تھے؟ اہم خبر

    مریم نواز نیب پیشی کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئی ہیں جہاں وہ آج شام اپوزیشن کے سینیٹ کے امیدوار میر حاصل بزنجو کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کریں گی ، حاصل بزنجو نے مریم نواز کو گزشتہ روز فون کر کے دعوت دی تھی، مریم نواز اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گی.

    مریم نواز کا اگلا جلسہ کب اور کہاں ہو گا؟ اعلان ہو گیا

    واضح رہے کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے ایک درجن کارکنان کی تعداد نیب دفتر کے باہر موجود تھی جنہوں نے مریم نواز کی گاڑی پر پھول پھینکے اور مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے

  • پنجاب اسمبلی کی کارکردگی تمام اسمبلیوں سے بہتررہی، چودھری پرویز الہیٰ

    پنجاب اسمبلی کی کارکردگی تمام اسمبلیوں سے بہتررہی، چودھری پرویز الہیٰ

    پنجاب اسمبلی نے اپنے پہلے سال میں بہترین قانون سازی کی ہے، ایک سال میں مفاد عامہ سے متعلق 17 قوانین پاس کیے ہیں جن کی تعداد قومی اسمبلی اور دیگر صوبائی اسمبلیوں سے زیادہ ہے۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم

    ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے یہاں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے اپنے پہلے پارلیمانی سال میں 12 اجلاسوں میں آئینی تقاضا پورا کرتے ہوئے 102 دن اجلاس کیا۔ پاس کردہ اہم قوانین میں The Punjab Local Government Act-2019، The Punjab Right to Public Service Act-2019، The Punjab Domestic Workers Act-2019 کے علاوہ میانوالی میں نمل یونیورسٹی اور ڈیرہ غازی خان میں میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے قیام کیلئے قانون سازی اور The Punjab Assembly Secretariat Services Act-2019 شامل ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ایک سال کے دوران پنجاب اسمبلی میں 470 سوالات کے جواب دئیے گئے، لاء اینڈ آرڈر سے متعلق 37 توجہ دلاؤ نوٹسز کے جوابات اسمبلی میں پیش کیے گئے جبکہ 719 تحاریک التوائے کار کے نوٹسز پر کارروائی ہوئی، مفاد عامہ کی 35 قراردادیں منظور کی گئیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ 10 سال سے زیر التواء اسمبلی کی نئی عمارت اور مسجد انشاء اللہ دسمبر 2019ء تک مکمل ہو جائے گی نیز ارکان اسمبلی کیلئے نئے ہاسٹل کی تعمیر کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی، طلباء، ریسرچرز اور عوام کے استفادہ کیلئے پنجاب اسمبلی اپنی ویب سائٹ پر معلومات فراہم کرنے میں ہمیشہ اول نمبر پر رہی ہے، پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ پر ارکان اسمبلی اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں اس کے علاوہ پنجاب میں اطلاق پذیر تمام قوانین بھی اسمبلی ویب سائٹ پر مہیا کیے گئے ہیں۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی حاضری سے آگاہی کیلئے اجلاسوں کے دوران ان کی حاضری بھی ویب سائٹ پر دی گئی ہے