ستوکتلہ کے علاقے میں چھت سے گرنے کے باعث 23 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں 23 سالہ نوجوان چھت پر ائیرکنڈیشن ٹھیک کرتے ہوئے پیر سلپ ہونے کے ناعث دوسری منزل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Category: لاہور

لا ہور سندر کے علاقے میں موٹرسائیکل کی چین میں ڈوپٹہ پھنسنے کے باعث 2 خواتین گر کر شدید زخمی
سندر کے علاقے میں موٹرسائیکل کی چین میں ڈوپٹہ پھنسنے کے باعث 2 خواتین گر کر شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میں 40 سالہ انیسہ بی بی اپنے دیورانی بشری کےہمراہ اپنے بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر گزر رہی تھیں کہ اچانک اس کا ڈوپٹہ موٹرسائیکل کی چین میں پھنسنے کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر گر گئی جس کے نتیجے میں انیسہ اور اس کی دیورانی بشری شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایف بی آر نے آٹے پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا، میاں اسلم اقبال
صوبائی وزیرصنعت پنجاب نے کہا ہے کہ ایف بی آرنے آٹے پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا، آٹے کے جونرخ گزشتہ سال تھے اس سال بھی وہی رہیں گے ،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر صنعت پنجاب اسلم اقبال نے کہاکہ 20 کلوآٹے کا تھیلا 770 روپےکاہی ملےگا، گھی پرعائد ٹیکس بھی واپس لےلیا گیا ہے، گھی اور آٹے کی قیمتیں نہیں بڑھائی جارہیں،
واضح رہے کہ تاجروں کی طرف سے 13 جولائی سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی، ادھر پنجاب حکومت اور تاجروں کے مابین مذاکرات بھی ہوئے ہیں جس پر تاجروں نے ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے.

لاہور کے علاقے رنگ محل میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی
رنگ محل کے علاقے میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق رنگ محل کے علاقے شاہ عالم مارکیٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

رانا ثناء اللہ کی گرفتاری، اقوام متحدہ کو خط بھیجنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا، اہلیہ نبیلہ کا بیان
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صؤبائی وزیر رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ادارو ں پر یقین نہیں ، یو این کو خط بھیجنے کے سواکوئی چارہ نہیں رہا، رانا ثنا نے بتایا راوی ٹول پلازاپر پہنچے تو پندرہ سولہ گاڑیاں آکر رکیں ، راناثنا ء اللہ نے بتایا کہ وہ سو رہے تھے ،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نبیلہ ثناءاللہ نے کہاکہ رانا ثنا ء اللہ نے ان لوگوں کو کہا اے این ایف کو بدنام نہ کرو، اے این ایف کے دفتر میں دو بیگ رکھے تھے، رانا ثنا نے بتایا انہیں تصویر بنوانے کیلیے حوالات میں کھڑے ہونے کا کہا گیا ، اے این ایف والوں نے کہا ان کی مجبوری ہے حوالات میں تصویربنوالیں، کچھ ثبوت ہیں تو ہمیں دکھائیں ہم رانا ثنا سے پوچھیں گے کہ یہ معاملہ کیا ہے ،
نبیلہ ثناءاللہ نے کہاکہ موٹر وے پولیس سے کہا وڈیو دے دیں انہوں نے کہا نہیں دے سکتے، پیٹرول پمپ سے بھی رکارڈنگ مانگی ،انہوں نے کہا کیمرے خراب ہیں ،

نیو انارکلی کے علاقےمیں نجی بینک میں آتشزدگی
نیو انارکلی کے علاقے نجی بینک میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تفصیلات کے مطابق نیو انارکلی کے علاقے میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں بینک میں موجود ہزاروں روپے مالیت فرنیچر اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا تاہم اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

نواز شریف کی حکومت سے ڈیل، پچاس کروڑ کی پہلی قسط آ گئی، زرداری کے بھی سات بلین ڈالر آئیں گے، پی ٹی آئی لیڈر کا بڑا دعویٰ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے حکومت کی ڈیل ہوچکی ہے اوراس مد میں پہلی قسط آچکی ہے ، پچاس کروڑ روپے گزشتہ دنوں ٹرانسفر ہوئے ہیں اور دبئی والوں نے بھی سات بلین ڈالرز ابھی دینے ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹی وی چینل 7 نیوز پر اینکر پرسن جمیل فاروقی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ پلی بارگین اور این آر او ایک ہی چیز ہے. این آر او چیف ایگزیکٹو کرتا ہے، اس لئے اس کا تو کوئی چانس نہیں ہے البتہ پلی بارگین کا آپشن موجود ہے. انہوں نے واضح طور پر کہا کہ نواز شریف کی جو حکومت سے ڈیل ہوئی ہے اس کی پہلی قسط کے طور پر پچاس کروڑ آ چکے ہیں جبکہ زرداری صاحب کا بھی دبئی میں بندوبست ہو رہا ہے.
قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر
پی ٹی آئی لیڈر جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ یہ اگر ملک سے باہر جائیں گے تو پیسے دیکر جائیں گے تو جانے دیا جائے گا. انہوںنے کہاکہ یہ جو چیخ و پکار کر رہے ہیں ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ لڑ کر جارہے ہیں ڈیل نہیں ہوئی. میاں صاحب کے قطر میں بندوبست ہو رہا ہے. اسی طرح زرداری کے سات بلین ڈالرزکا دبئی میں بندوبست ہو رہا ہے.
رپورٹ کے مطابق ٹی وی پروگرام کے دوران معروف تجزیہ کار نذیر لغاری صاحب نے بھی اتفاق کیا کہ حکومتی عہدایدار کا یہ مان لینا بڑی خبر ہے ,جمشید اقبال چیمہ نے یہ بھی کہا کہ عوام یہی چاہتے ہیں کہ ان سے پیسہ لیں اور انہیں جانے دیں،
واضح رہے کہ باغی ٹی وی کئی دن پہلے ہی نواز شریف کی حکومت سے ڈیل کی خبر دے چکا ہے. باغی ٹی وی نے اپنی خبر میں بتایا تھا کہ امیر قطر کے دورہ پاکستان کے دوران ایک ڈیل ہوئی ہے، جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف جو اسوقت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں ، ان کے حوالہ سے امیر قطر نے پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ڈیل کی ہے، خبر میں بتایا گیا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ 12 بلین ڈالر کی ڈیل ہوئی ہے، شریف خاندان 12 بلین ڈالر ادا کرے گا، اور اس کے لئے قطری شاہی خاندان کردار ادا کرے گا، 12 بلین ڈالر کی ادائیگی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل سے رہائی ہو گی اور یہ رہائی اسی سال اکتوبر تک متوقع ہے، نواز شریف رہائی کے بعد پاکستان میں رہنے کی بجائے لندن چلے جائیں گے اور آئندہ پانچ برس تک پاکستان نہیں آ سکیں گے اور نہ ہی پاکستان کے معاملات میں مداخلت کریں گے .

سندر کے علاقے میں معمولی جھگڑے پردادی 2 پوتوں سمیت شدید زخمی
سندر کے علاقے میں معمولی جھگڑے پر محلہ دار نے فائرنگ کر کے دادی کو 2 پوتوں سمیت شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے موہلنوال خورد پور میں اکرام کا اپنے محلہ دار رضوان کے ساتھ نالی صاف کرنے کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا جس پر رضوان نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر اکرام اس کا بھائی ذیشان اور دادی 75 سالہ زیتون بی بی شدید زخمی ہو گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے.
پاکستان میں بڑھتے ہوئے ان واقیات کی سب سے بڑی وجہ جہالت ہے. حکومت کو ان اناسر کی روک تھام کے لئے جلد سے جلد کچھ کرنا ہوگا.اس طرح کے روز مرہ کے واقعات معاشرے کو تباہ کر دیتے ہیں.
ڈی آئی جی لاہورسنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی
ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرسٹی ڈویڑن میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ ایس پی سٹی ڈویڑن سید غضنفر علی کی زیرِنگرانی سٹی ڈویڑن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 122ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیت و چور گینگزکے11 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 09لاکھ 60 ہزارروپے سے زائد مالیت کے سامان کی ریکوری کی گئی۔
ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے23 پسٹلزاور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے05کلوگرام سے زائد چرس اور532 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 05 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران23 قمار بازوں کو گرفتارکر کے داو¿ پر لگی ہزاروں روپے رقم برآمد کی گئی۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، لاو¿ڈسپیکر،کرایہ داری اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر22ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
پنجاب حکومت اور تاجر تنظیموں کے مابین مذاکرات کامیاب، 13 جولائی ہڑتال کی کال واپس
پنجاب حکومت اور تاجر رہنماؤ ں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں. تاجررہنماوں نے 13 جولائی کی ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان ٹریڈرزالائنس نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کےایجنٹ بننےوالوں کا حصہ نہیں بننا،تاجررہنماؤ ں نے 13 جولائی کی ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے.
واضح رہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران کے مختلف گروپوں نے متفقہ طور پر 13جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا اور کہا تھا کہ ظالمانہ ٹیکس واپس لئے جائیں.
تاجر رہنماؤں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے استعداد سے زائد سے ٹیکس وصولی کے غیر مناسب اور پیچیدہ طریقہ کار اور بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا تو 13 جولائی کو ہرصورت شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی تاہم اب پنجاب حکومت اور تاجر تنظیموں کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں.









