Baaghi TV

Category: لاہور

  • رانا ثناء اللہ کی اہلیہ لاہور پہنچ گئیں، شوہر سے نہیں‌ ملنے دیا جارہا، اہلیہ نبیلہ کا الزام

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ لاہور پہنچ گئیں، شوہر سے نہیں‌ ملنے دیا جارہا، اہلیہ نبیلہ کا الزام

    راناثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناءاپنے داماد احمد شہریار کے ہمراہ راناثناءاللہ سے ملنے پہنچ گئیں.

    رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بیگم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یہاں کھڑے ہوئے ہمیں ایک گھنٹہ ہوگیا ہے ملنے نہیں دیاجا رہا. ہمیں صرف ایک منٹ کیلیےملادیں تاکہ ہم انہیں میڈیسن دے سکیں. وہ دوپہرایک بجےگھرسے نکلے تھےانہیں سکھیکی سےپکڑلیاگیا.

    نبیلہ ثناء اللہ نے کہاکہ ایسی کون سے چیز تھی جو یہ 10 ماہ سے ڈھونڈ رہے تھے جو آج انھیں ملی. اس موقع پر رانا ثناء‌اللہ کے داماد شہر یار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے گھروں پرریڈ کرنےکاپلان بنایا جا رہا ہے، پتا نہیں رانا ثناء اللہ کو کس حال میں رکھا ہوا ہے.

  • چھانگا مانگا سیاست کا قائل نہیں ہوں.عمران خان نے پیسہ کریسی سیاست کو مسترد کردیا

    چھانگا مانگا سیاست کا قائل نہیں ہوں.عمران خان نے پیسہ کریسی سیاست کو مسترد کردیا

    اسلام آباد:ملک میں‌چھانگا مانگا سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ،عمران خان نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں اس موروثی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک میں چھانگا مانگا کریسی نہیں چلے گی اور نہ ہی عمران کان پیسہ کریسی کی سیاست کو کبھی پسند کرے گا.

    یاد رہے کہ چند قبل وزیر اعظم سے ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کرکے جہاں ن لیگ کے وجود کو کافی نقصان پہنچایا ہے وہاں ملک میں پھر سے چھانگا مانگا سیاست کے حوالے سے عمران خان کی حکومت پر مخالفین چھانگا مانگا کریسی اور پیسہ کریسی کا الزام لگا رہے ہیں.

  • دی نیوز کے سنیئرصحافی صابر شاہ کی ہمشیرہ وفات پاگئیں

    لاہور:دی نیوز اخبار کے سنیئر صحافی بزنس رپورٹر اور تجزیہ نگار صابر شاہ کی ہمشیرہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں. مرحومہ بہت نیک خاتون تھیں. مرحومہ کا نما ز جنازہ رات 9 بجےB-329 ایڈن سٹی ڈی ایچ اے فیز 8 لاھورمیں ادا کی جائے گی.ادارہ مرحومہ کی وفات پر ورثا کے غم میں برابر کا شریک ہے.

  • رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے ایسی چیز برآمد کرنے کا دعوی کہ سن کر آنکھیں کھلی رہ جائیں گی

    رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے ایسی چیز برآمد کرنے کا دعوی کہ سن کر آنکھیں کھلی رہ جائیں گی

    اینٹی نارکوٹیکس فورس نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی گاڑی سے منشیات بھی برآمد کر لی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو اے این ایف تفتیشی سنٹر لے جا یا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جا ری ہے جبکہ اسی طرح ان کی گاڑی سے برآمد ہونے والی منشیات کا وزن بھی کیا جا رہا ہے ۔ ترجمان ریاض‌ سومرو نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی گاڑی سے بھاری مقدار میں‌ منشیات بھی برآمد ہوئی ہے.

    واضح رہے کہ یہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قاتل راناثناءاللہ قانون اور قدرت کی گرفت میں آگیا، خرم نواز گنڈا پور

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قاتل راناثناءاللہ قانون اور قدرت کی گرفت میں آگیا، خرم نواز گنڈا پور

    پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پوری نے کہا ہے کہ کوئی اندھا اور بہرہ شخص ہی رانا ثناءاللہ کی مجرمانہ سرگرمیوں کا انکار کرسکتا ہے، کتنے دکھ کی بات ہے کہ گزشتہ 10سال پنجاب میں قاتل، رسہ گیر، کمیشن خور جرائم پیشہ، دہشت گردوں اورمنشیات فروشوں کے سرپرست حکومت کرتے رہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ٹویٹیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ راناثناءاللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا نامزدقاتل اورشریف برادران کافرنٹ مین تھا نوازشریف کے قریبی عزیز چوہدری شیرعلی نے بارہا بتایا کہ راناثناءاللہ نے 21سے زائدقتل کروائے لیکن شریف برادران اپنے اس فرنٹ میں کو تحفظ دیتے رہے.

    خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ نون لیگ نے اپنی سیاسی پٹاری میں ایسے سانپ پال رکھے تھے جن کی پرورش قومی خزانے کے دودھ سے ہوتی رہی، اور اب یہ سارے سانپ پکڑے جارہے ہیں.

    انہوں نےکہاکہ راناثناءاللہ دیکھ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کی آہیں عرش تک پہنچ گئیں اوراب تواپنے آقاؤں کیساتھ ذلیل ورسوا ہوگا، راناثناءاللہ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں گرفتار کیاجاتا توشہدائے ماڈل کے مظلوم ورثاکو سکون ملتا. ان کا کہنا تھا کہ بالآخر جرائم پیشہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قاتل راناثناءاللہ قانون اور قدرت کی گرفت میں آگیا، رانا ثناءاللہ منشیات فروشوں کا سرپرست بھی تھا یہ انکشاف ہمارے لئے بھی نیا ہے

  • پنجاب حکومت کو رانا ثناء‌اللہ کی گرفتاری کا نہیں‌ معلوم، شہباز گل

    پنجاب حکومت کو رانا ثناء‌اللہ کی گرفتاری کا نہیں‌ معلوم، شہباز گل

    پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو راناثناءاللہ کی گرفتاری کا نہیں معلوم،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو گرفتارکیا، اس پر کوئی سیاسی بیان نہیں دوں گا.

    واضح رہے کہ یہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

  • انتشار پھیلانے والی اپوزیشن خود انتشار کا شکار ہے: عثمان بزدار

    انتشار پھیلانے والی اپوزیشن خود انتشار کا شکار ہے: عثمان بزدار

    انتشار پھیلانے کی ناکام کوشش کرنے والی اپوزیشن خود انتشار کا شکار ہے: عثمان بزداراپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھی مخلص نہیں،غیر فطری اتحاد جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گامایوسی پھیلانے والے سابق حکمرانوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، سڑکیں، پل اور عمارتیں ان کی ترجیحات تھیںہماری حکومت نے ذاتی نمود و نمائش کے منصوبوں کی بجائے انسانی ترقی پر فوکس کیا ہے

    اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر طرز عمل غیر جمہوری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ کئی برس سے حکمران رہنے والوں نے عوام کی بنیادی ضروریات کو نظرانداز کیا۔ مایوسی پھیلانے والے سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اور سڑکیں، پل اور عمارتیں ان کی ترجیحات تھیں جبکہ ہماری حکومت نے انسانی ترقی پر فوکس کیا ہے اور ذاتی نمود و نمائش کے منصوبوں کی بجائے انسانی ترقی کو اپنا محور بنایا ہے۔

  • راناثناءاللہ کی گرفتاری میں عمران خان کا ذاتی عناد کھل کرسامنے آ گیا، شہباز شریف

    راناثناءاللہ کی گرفتاری میں عمران خان کا ذاتی عناد کھل کرسامنے آ گیا، شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقدمے و الزام کے بغیر رانا ثناء اللہ کی گرفتاری لاقانونیت، سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے. راناثنااللہ کی گرفتاری میں عمران خان کاذاتی عناد کھل کرسامنےآگیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہاکہ وزیراعظم کے حکم پر اداروں کو سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کی گھناؤنی مثال قائم کی گئی. نیب،نیب ٹواورکبھی اےاین ایف کاسیاسی مخالفین کوگرفتارکرناافسوسناک ہے. راناثنااللہ کومجازعدالت میں پیش کیاجائےاوربتایاجائےکہ ان پرکیاالزام ہے؟.

    انہوں‌ نے کہاکہ الزام کےبغیرگرفتاری لاقانونیت اورسیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے.

    واضح رہے کہ یہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

  • رانا ثناء اللہ کی سکیورٹی کب واپس ہوئی، تحریری طور پر کسے آگاہ کیا تھا؟ اہم خبر آ گئی

    رانا ثناء اللہ کی سکیورٹی کب واپس ہوئی، تحریری طور پر کسے آگاہ کیا تھا؟ اہم خبر آ گئی

    مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ کے متعلق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ سے چندروزقبل سرکاری سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی تھی اور انہوں نے قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کو تحریری طورپرآگاہ کیا تھا.

    رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ نےسرکاری سیکیورٹی واپس لیےجانے پرنجی گارڈزمیں اضافہ کردیاتھا اور وہ حالیہ دنوں‌ میں جس دوست سے بھی ملتے ان سے کہتے تھے کہ جلد ان کی گرفتاری متوقع ہے. یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب رانا ثناء‌اللہ سے پوچھا جاتا کہ انہیں کس جرم میں گرفتار کیا جائے گا تو وہ جواب دیتے تھے کہ ابھی جرم تلاش کیا جارہا ہے.

  • رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے پیچھے جعلی اعظم کا ہاتھ ہے، مریم نواز کا شدید ردعمل

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے پیچھے جعلی اعظم کا ہاتھ ہے، مریم نواز کا شدید ردعمل

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے راناثناءاللہ کی گرفتاری پر شدید ردعمل ظاہر کیا اور کہا ہے کہ ان کی گرفتاری کے پیچھے جعلی اعظم کا ہاتھ ہے.

    رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز شریف نے کہاکہ جعلی اعظم نےخود کوچھوٹا اورتنگ نظرثابت کیا ہے. راناثنااللہ کوان کےجراتمندانہ موقف پرگرفتارکیاگیا. مریم نواز نے سوال کیا کہ اےاین ایف کو راناثنااللہ کی گرفتاری سےکیاملا ہے؟

    واضح‌ رہے کہ رانا ثناء‌اللہ کی یہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ ان منشیات فروشوں‌کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.